ہفتہ, اپریل 18, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 292

ملک بھر میں کووڈ ویکسین مہم نے 104 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا

0
ملک بھر میں کووڈ ویکسین مہم نے 104 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا
ملک بھر میں کووڈ ویکسین مہم نے 104 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 لاکھ 9 ہزار 254 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔

نئی دہلی: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 104 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 49 لاکھ 9 ہزار 254 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک کل 104 کروڑ 99 ہزار 873 ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 16156 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 60 ہزار 989 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.47 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 17095 افراد انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔ اب تک کل تین کروڑ 36 لاکھ 14434 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 98.20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 90 ہزار 900 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 60 کروڑ 44 لاکھ 98 ہزار 405 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر نرمی کے باوجود گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

0
بین الاقوامی سطح پر نرمی کے باوجود گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری
بین الاقوامی سطح پر نرمی کے باوجود گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی بلند ترین سطح سے گرنے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار دوسرے دن اضافہ جاری ہے۔

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں جمعرات کو خام تیل کی بلند ترین سطح سے گرنے کے باوجود گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ جاری ہے۔ ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 108.29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ممبئی میں پٹرول 114.14 روپے اور ڈیزل 105.12 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 116.98 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 106.38 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.04 روپے اور ڈیزل 103.64 روپے فی لیٹر، بنگال میں پٹرول اور 103.64 روپے فی لیٹر۔ ڈیزل 102.98 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں صرف 18 پیسے فرق

کولکتہ میں بھی پٹرول 108.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل بھی 100.14 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 18 پیسے ہے۔ پٹرول کی قیمت 102.54 روپے اور ڈیزل کی قیمت 102.36 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 105.44 روپے اور ڈیزل کی قیمت 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔

اس وقت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری کو چھو رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 28 دنوں میں سے 21 دنوں میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 6.65 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 7.25 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

مارکیٹ اسٹڈی اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنی گولڈمین سیکس کی جانب سے اگلے سال تک 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی اطلاعات کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو امریکہ میں خام تیل کی قیمت میں تیزی سے کمی ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی سنگاپور میں خام تیل کی تجارت جمعرات کو نرمی کے ساتھ شروع ہوئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 2.09 ڈالر کمی کے ساتھ 82.49 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.79 ڈالر کم ہوکر 80.87 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 108.29 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.02 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

شہر ——————  پٹرول —————— ڈیزل

دہلی —————— 108.29—————— 97.02
ممبئی-——————114.14—————— 105.12
چنئی ——————105.13 ——————101.25
کولکتہ —————108.78———————100.14

پونے پولیس نے آرین منشیات معاملے میں گوساوی کو گرفتار کرلیا

0
پونے پولیس نے آرین منشیات معاملے میں گوساوی کو گرفتار کرلیا

این سی بی کے گواہ کرن گوساوی، جو آرین خان منشیات معاملے میں کئی دنوں سے مفرور تھے، کو آج پونے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ممبئی: نارکوٹکس کرائم کنٹرول بیورو (این سی بی) کے گواہ کرن گوساوی، جو آرین خان منشیات معاملے میں کئی دنوں سے مفرور تھے، کو آج پونے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے ذرائع کے مطابق گوساوی کو آج صبح 5 بجے حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ابھی اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گوساوی نارکوٹکس کرائم کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آرین خان منشیات معاملے کے پانچ گواہوں میں سے ایک ہے اور اس پر این سی بی کے ممبئی زون کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے کہنے پر جھوٹی گواہی دینے کا الزام ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی بات چیت وائرل ہوئی جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ وہ لکھنؤ پولیس کے سامنے خود سپردگی کریں گے۔ اسی معاملے میں گوساوی کے محافظ پربھاکر سیل نے ممبئی کی خصوصی عدالت میں بالترتیب تفتیشی ایجنسیوں اور گواسی کے اہلکاروں کے خلاف حلف نامہ دیا ہے۔

ریو پارٹی: آرین خان اور دیگر کی درخواست ضمانت پر دفاعی وکلاء کی بحث کا اختتام، کل استغاثہ کی ہوگی بحث

0
ریو پارٹی: آرین خان اور دیگر کی درخواست ضمانت پر دفاعی وکلاء کی بحث کا اختتام، کل استغاثہ کی ہوگی بحث
ریو پارٹی: آرین خان اور دیگر کی درخواست ضمانت پر دفاعی وکلاء کی بحث کا اختتام، کل استغاثہ کی ہوگی بحث

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسکے استعمال کے معاملے میں داخل کردہ درخواست ضمانت پر دفاعی وکلاء کی بحث کا اختتام عمل میں آیا۔

ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسکے استعمال کے معاملے میں داخل کردہ درخواست ضمانت پر دفاعی وکلاء کی بحث کا اختتام عمل میں آیا۔ اب کل این سی بی استغاثہ اپنی بحث کا آغاز کرے گی اسکے بعد عدالت ابنا فیصلہ ظاہر کرے گی۔ خان اور اسکے دیگر ساتھیوں کو تین ہفتے قبل ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت کے روبرو گزشتہ دو دنوں سے دفاع کی جاری بحث کا آج اسوقت خاتمہ ہوا جب وکلاء دفاع نے این سی بی کی پوری کاروائی کو ہی غلط بتلایا اور عدالت سے تینوں ملزمین کو ضمانت پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

آج عدالت کے روبرو آرین خان سمیت اس کے دو دوست ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت پر وکلاء نے اپنے موقف کے اظہار کے دوران ملزمین پر عائد تمام الزامات سے انکار کیا۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انیل سنگھ کل اس معاملے میں اپنی بحث ختم کریں گے۔

مشروط ضمانت پر رہا کرنے کی اپیل

گذشتہ کل نامور وکیل مکل روہتگی نے آرین پر عائد تمام الزامات سے انکار کیا تھا اور عدالت کو بتلایا تھا کہ ملزم کے قبضے سے کوئی ممنوع اشیاء سمیت منشیات برآمد نہیں ہوئی تھی۔ نیز اگر یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ ملزم منشات کا عادی ہے تو بھی اسے اصلاح کا موقع فراہم کیا جائے اور مشروط ضمانت پر رہا کیا جائے۔ آج اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آرین کے دیگر وکیل امت دیسائی نے عدالت میں مجرمانہ سازش کے تعلق سے تفصیلی بحث کی اور عدالت کو بتلایا کہ ملزم کسی طرح سے بھی منشیات کے استعمال اور اس کی خرید و فروخت کی سازش میں شامل نہیں تھا۔

خان اور اس کے دو دوست ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا نے جسٹس وی ایم سامبرے کے روبرو اپنی درخواستوں میں رہائی کی درخواست کی ہے۔ آرین فی الوقت ممبئ کے آرتھر روڈ جیل میں مقید ہیں گذشتہ دنوں ان کے والد شاہ رخ خان اور ان کی والدہ گوری خان نے آرین سے آرتھر روڈ جیل میں جا کر جذباتی ملاقات کی تھی۔

نواب ملک نے کیا ایک اور سنسنی خیز انکشاف، بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر کروز پر موجود تھا

0
نواب ملک نے کیا ایک اور سنسنی خیز انکشاف، بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر کروز پر موجود تھا
نواب ملک نے کیا ایک اور سنسنی خیز انکشاف، بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر کروز پر موجود تھا

نواب ملک نے ایک اور سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دو اکتوبر کو کروز پر ایک بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر موجود تھا اور اس کا شبہ داڑھی والے شخص پر جاتا ہے۔

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان اور ریاست کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک نے بدھ کو ایک اور سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دو اکتوبر کو کروز پر ایک بین الاقوامی ڈرگ پیڈلر موجود تھا اور اس کا شبہ داڑھی والے شخص پر جاتا ہے۔

مسٹر ملک نے یہاں میڈیا اہلکاروں سے کہا کہ ایک بین الاقوامی ڈرگ پیڈرل کروز پر موجود تھا اور اس کے ہاتھ میں ایک ہتھیار تھا اور وہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کا قریبی دوست تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ تقریباً ایک معاملہ درج کیا گیا تھا، جس میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون، سارا علی خان اور شردھا کپور کو گواہ کے طور پر بلایا گیا تھا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے کیونکہ مسٹر ملک نے کہا کہ این سی بی دفتر سے موصولہ ایک نامعلوم خط میں اطلاع دی گئی ہے کہ 26 سے زیادہ معاملوں میں مسٹر وانکھیڑے اور اس کے گروپ نے پیسہ وصولی کی تھی۔

این سی بی کے ایک افسر نے کل صبح کہا کہ وہ خط کو اپنے نوٹس میں لیں گے لیکن شام تک انہوں نے کہا کہ یہ ایک نامعلوم خط ہے۔ خط پر کسی کے دستخط نہیں ہیں۔ اس لئے قانون کے مطابق ہم اس کا نوٹس نہیں لے سکتے۔ مسٹر ملک نے کہا کہ اب پورا ادارہ شبہ کے گھیرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس بیان پر قائم ہیں کہ فرضی اور جعلی دستاویزات کا استعمال کرکے سمیر وانکھیڑے کو سرکاری نوکری ملی ہے۔ مسٹر ملک نے کہا کہ ’’کروز جہاز کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں سب کچھ واضح ہے۔ انہوں نے 50 لاکھ روپے نکالے اور ایک شخص سیم ڈیسوزا کو سونپ دیئے تھے‘‘۔

کروز ڈرگ کیس کے بعد سمیر وانکھیڑے کی ازدواجی پریشانیاں بڑھیں

0
کروز ڈرگ کیس کے بعد سمیر وانکھیڑے کی ازدواجی پریشانیاں بڑھیں
کروز ڈرگ کیس کے بعد سمیر وانکھیڑے کی ازدواجی پریشانیاں بڑھیں

سمیر وانکھیڑے کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ ان کی پہلی شادی کروانے والے قاضی اور مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ نکاح کے وقت وانکھیڑے اور ان کے والد داؤد عرف دنیشور وانکھیڑے تھے اور ڈاکٹر شبانہ قریشی مسلمان تھیں۔

ممبئی: نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ریجنل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ ان کی پہلی شادی کروانے والے قاضی اور مذہبی رہنما نے کہا ہے کہ نکاح کے وقت وانکھیڑے اور ان کے والد داؤد عرف دنیشور وانکھیڑے تھے اور ڈاکٹر شبانہ قریشی مسلمان تھیں۔ جبکہ سمیر وانکھیڑے اور ان کے خاندان کے افراد نے مسلمان ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ’ہندو‘ تھے۔ بدھ کے روز ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے قاضی نے کہا کہ لڑکی کے والد نے مجھ سے شادی کے لیے رابطہ کیا تھا کیونکہ دونوں فریق مسلمان تھے اس لیے نکاح ہو سکا ورنہ نکاح نہیں ہو سکتا تھا۔

غور طلب ہے کہ سمیر وانکھیڑے پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے ترجمان نواب ملک نے بھی ایسے ہی الزامات لگائے ہیں کہ سمیر ہندو نہیں بلکہ مسلمان ہیں۔ لیکن سمیر کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ ان کی ماں مسلم فرقے سے تھیں اور والد ہندو تھے اور اسی لیے ان کا جھکاؤ دونوں طرف رہا ہے۔ مگر اب یہ معاملہ آرین ڈرگ کیس سے الگ ہو کر ذاتی خاندانی الزامات تک محدود ہو کر رہ گیا ہے اور نواب ملک کبھی ان کی ذات کے بارے میں بیان دینے سے باز نہیں آ رہے ہیں تو کبھی کہہ رہے ہیں کہ سمیر جبراً وصولی کیا کرتے تھے۔

ملک میں کووڈ متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوتا ہوا

0
ملک میں کووڈ متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوتا ہوا
ملک میں کووڈ متاثرین کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوتا ہوا

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ متاثرین کے مجموعی 13451 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کل یہ تعداد 12428 تھی۔

نئی دہلی: تہوار کے موسم اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے ملک میں کووڈ متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ متاثرین کے مجموعی 13451 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کل یہ تعداد 12428 تھی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں کہا کہ کئی ریاستوں میں کووڈ کے نئے ورژن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ لوگوں کو بھیڑ والی جگہوں پر نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 لاکھ 89 ہزار 124 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ آج صبح 7 بجے تک ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 103 کروڑ 53 لاکھ 25 ہزار 577 ہوچکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 13,451 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل یہ تعداد 12428 تھی۔

اس وقت ملک میں ایک لاکھ 62 ہزار 661 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ 242 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ وائرس کی شرح 0.48 فیصد ہے۔

اسی مدت میں 14,021 کووڈ مریض صحت مند ہو ئے ہیں۔ ملک میں اب تک تین کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 339 لوگ کووڈ 19 سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.19 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 5 ہزار 962 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 60 کروڑ 32 لاکھ سات ہزار 505 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

دریں اثنا، مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر من سکھ مانڈویہ آج شام ریاستوں کے ساتھ کووڈ ویکسینیشن مہم کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ضروری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان اور چین کی عالمی برادری سے افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کی اپیل

0
پاکستان اور چین کی عالمی برادری سے افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کی اپیل
پاکستان اور چین کی عالمی برادری سے افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کی اپیل

پاکستان اور چین نے عالمی برادری سے افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے طالبان انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے بین الاقوامی برادری سے مشترکہ اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کا ہاتھ بڑھائے۔ یہ اطلاع پاکستانی روزنامہ ’ڈان‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے دنیا کی توجہ افغانستان پر انسانی بحران کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے افغانستان کے عوام کی تکالیف کو دور کرنے، عدم استحکام کو روکنے میں مدد کرنے پر زور دیا۔

دونوں ممالک نے عالمی برادری سے افغانستان کی تعمیر جدید میں مدد کے لیے طالبان انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

دو دن کے بعد پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھڑکی آگ

0
دو دن کے بعد پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھڑکی آگ
دو دن کے بعد پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھڑکی آگ

ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری چھونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر رہی جس کے سبب بدھ کے روز مقامی سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن پرسکون رہنے کے بعد پھر آگ لگ گئی۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 107.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ممبئی میں پٹرول 113.76 روپے اور ڈیزل 104.71 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 116.58 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 105.97 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 111.60 روپے اور ڈیزل 103.25 روپے فی لیٹر، بنگال میں پٹرول 103.25 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 102.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 21 پیسے کا رہ گیا ہے۔ یہاں پٹرول کی قیمت 102.17 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.96 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 105.06 روپے اور ڈیزل کی قیمت 97.28 روپے فی لیٹر ہے۔

ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول 100 روپے سے تجاوز

اس وقت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری چھونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 27 میں سے 20 دنوں تک ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 6.30 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 6.90 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو سنگاپور میں خام تیل کی تجارت کا آغاز نرمی کے ساتھ ہوا۔ برینٹ کروڈ 84.11 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جو اکتوبر 2014 کے بعد سے سات سال کی بلند ترین سطح ہے۔ باوجود اس کے کہ یہ 0.72 فیصد گر کر تین سال کی بلند ترین سطح 85.78 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.64 فیصد کم ہے۔

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 107.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔

شہر———————پٹرول ——————— ڈیزل

دہلی —————  107.94——————  96.67
ممبئی-—————113.76—————— 104.71
چنئی —————  104.70 —————-  100.89
کولکتہ ————   108.41——————  99.75

ادبِ اطفال میں بچوں کی ذہنی سطح اور عصری تقاضوں کو سامنے رکھنا ضروری ہے: شیخ عقیل احمد

0
ادبِ اطفال میں بچوں کی ذہنی سطح اور عصری تقاضوں کو سامنے رکھنا ضروری ہے: شیخ عقیل احمد
ادبِ اطفال میں بچوں کی ذہنی سطح اور عصری تقاضوں کو سامنے رکھنا ضروری ہے: شیخ عقیل احمد

این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے ادب اطفال کی اہمیت اور اسے وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا ادب ایک مشکل صنف ہے جس میں بچوں کی ذہنی سطح اور عصری ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

نئی دہلی: ادب اطفال کی اہمیت اور اسے وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ ادبِ اطفال ایک مشکل صنف ہے جس میں بچوں کی ذہنی سطح اور عصری تقاضوں کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام ’ادبِ اطفال میں تخلیقی سطحیت: حقیقت یا فسانہ‘ کے عنوان سے منعقدہ آن لائن مذاکرے میں تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اردو میں دیگر اصناف کے ساتھ بچوں کے ادب کی بھی ایک توانا روایت رہی ہے۔ اور ماضی قریب و بعید سے لے کر آج تک ہمارے بہت سے ادیبوں نے بچوں کے لیے ادب کی تخلیق کی اور بہت سے رسالوں نے بھی ادبِ اطفال کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مگر عصرِ حاضر میں ادب اطفال کو کئی طرح کے مسائل درپیش ہیں۔ ایک تو یہ کہ موجودہ دور میں ادب اطفال پر کام بہت کم ہو رہا ہے اور دوسرا اہم مسئلہ بچوں کے ادب کے معیار اور سطح کا بھی ہے۔

انہوں نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مذاکرے میں ادبِ اطفال کے اسی پہلو پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو لوگ اس مجلس میں موجود ہیں ان کی بچوں کے ادب پر گہری نگاہ ہے اور وہ خود بھی بچوں کے لیے لکھتے رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آج کی گفتگو کے ذریعے ادبِ اطفال کی موجودہ صورت حال اور اس کے معیار پر صحت مند رائیں سامنے آئیں گی۔

ادب اطفال پر لکھنے والے ادیبوں کے لیے کونسل جلد ہی ایک تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کرے گی

شیخ عقیل احمد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کونسل بچوں کے ادب کو موجودہ ضروریات اور تقاضوں کے مطابق پیش کرنے اور اسے فروغ دینے کے لیے ضروری قدم اٹھائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے ادب پر لکھنے والے ادیبوں اور اداروں کے لیے کونسل جلد ہی ایک تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کرے گی۔

معروف افسانہ نگار ذکیہ مشہدی نے مذاکرے میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ تخلیقیت سے پہلے بچوں میں اردو زبان کے تئیں دلچسپی پیدا کرنا ضروری ہے، جس کے بعد ہی ہم انھیں ادب عالیہ کی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے معاصر زبانوں خصوصا انگریزی میں لکھے جانے والے بچوں کے ادب سے مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے لیے مفید ادب تبھی تخلیق ہو سکتی ہے، جب بچے کی عمر، ذہنی سطح، جذباتی سطح اور عقلی سطح کو پیش نظر رکھتے ہوئے لکھا جائے۔

بچوں کے ادیب سردار سلیم نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کا اعتراف کرنا چاہیے کہ موجودہ دور میں بہت سے ادبا اور رسالے ادب اطفال کو فروغ دے رہے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں بچوں کے لیے نئے لکھنے والوں کی ہر حال میں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ان کا ہاتھ نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ادب اطفال میں تخلیقی سطحیت آدھی حقیقت اور آدھا فسانہ

سراج عظیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقیات کی وجہ سے بچوں کی ذہنی و فکری سطح میں غیر معمولی تبدیلی آ چکی ہے، جس کا احساس و ادراک ضروری ہے اور بچوں کے لیے تبھی کامیاب ادب تخلیق کی جاسکتی ہے۔ بچوں کے رسالہ ’نیا کھلونا‘ کے مدیر اعلی نوشاد مومن نے کہا کہ بچوں کے ادب میں تخلیقی سطحیت آدھی حقیقت اور آدھا فسانہ ہے، البتہ قلمکاروں کی یہ ذمے داری ہے کہ وقت کی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کا ادب تخلیق کریں۔ اس موقعے پر این بی ٹی کے ایڈیٹر(اردو) شمس اقبال نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ بچوں کے ادب میں مواد کی بہتری کے ساتھ ظاہری سراپا کو بھی خوب صورت بنانے کی ضرورت ہے۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض فیروز بخت احمد نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اس موقعے پر کونسل سے ڈاکٹر کلیم اللہ(ریسرچ آفیسر)، آبگینہ عارف (ٹیکنکل اسسٹنٹ) موجود تھے۔ افضل حسین خان اور محمد افروز نے تکنیکی تعاون فراہم کیا، جبکہ کونسل کے فیس بک پیج کے ذریعے سیکڑوں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔