جمعہ, اپریل 17, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 285

گجرات کے ساحل پر تیز ہوا اور طوفانی لہروں کے سبب درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں، 10 افراد لاپتہ

0
گجرات کے ساحل پر تیز ہوا اور طوفانی لہروں کے سبب درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں، 10 افراد لاپتہ
گجرات کے ساحل پر تیز ہوا اور طوفانی لہروں کے سبب درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں، 10 افراد لاپتہ

گجرات کے ضلع گر سومناتھ کے نوا بندر کے قریب تیز ہوا اور طوفانی لہروں کی وجہ سے سمندر میں ایک درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں جن میں سوار 10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔

احمد آباد/ویراول: گجرات کے سمندری ساحلی علاقہ کے ضلع گر سومناتھ کے نوا بندر کے قریب خراب موسم کے درمیان اچانک تیز ہوا اور طوفانی لہروں کی وجہ سے سمندر میں ایک درجن سے زیادہ کشتیاں الٹ گئیں جن میں سوار 10 سے زیادہ افراد کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے۔

نوا بندر پولیس اسٹیشن نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم پانچ کشتیاں ڈوب گئی ہیں اور آٹھ ماہی گیر لاپتہ ہیں۔ یو این آئی کو موصولہ سرکاری اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں تیز ہواؤں اور اونچی لہروں کی وجہ سے نوا بندر جیٹی پر بندھی کم از کم پانچ کشتیاں رات گیارہ بجے سے تین بجے کے درمیان ڈوب گئی ہیں اور اس میں سوار آٹھ افراد لاپتہ ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ تعداد صرف جیٹی کے قریب کشتیوں کی ہے اس لیے یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سی کشتیاں پہلے سے ہی مچھلی پکڑنے کے لیے سمندر میں موجود تھیں۔

کشتیوں اور لاپتہ ماہی گیروں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان

گر سومناتھ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہل ترپاٹھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ پانچ سے چھ کشتیاں سمندر میں بہہ گئی ہیں اور آٹھ ماہی گیر اب تک لاپتہ ہیں، انہوں ے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس اور کوسٹ گارڈ کی مشترکہ ٹیم تلاشی مہم میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کشتیوں اور لاپتہ ماہی گیروں کی تعداد میں مزید اضافے کے امکان کو بھی رد نہیں کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طوفان کی سرگرمی مقامی نوعیت کی ہے یعنی صرف نوا بندر اور گرد و نواح تک محدود ہے۔ ضلع کے تقریباً 160 کلومیٹر کے کسی دوسرے ساحلی علاقے سے اس طرح کے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔

لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔ اس کے لیے کوسٹ گارڈ ٹیم کی مدد سے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹرن ڈسٹربنس اور سائکلونک سسٹم اور کم پریشر کے علاقے کی وجہ سے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بے موسم بارش ہو رہی ہے۔ اس دوران 151 میں سے 129 تعلقہ میں بارش ہوئی۔ جنوبی گجرات کے امرپاڑہ میں سب سے زیادہ چھ انچ بارش ہوئی ہے۔

بین الاقوامی ایئر لائنز شروع کرنے کے فیصلے پر بریک

0
بین الاقوامی ایئر لائنز شروع کرنے کے فیصلے پر بریک
بین الاقوامی ایئر لائنز شروع کرنے کے فیصلے پر بریک

حکومت نے اس ماہ سے بین الاقوامی ایئر لائنز شروع کرنے کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ وبا میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے اثرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

نئی دہلی: حکومت نے اس ماہ سے بین الاقوامی ایئر لائنز شروع کرنے کے فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ وبا میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے اثرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی پروازوں کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بدھ کو یہاں ایک سرکلر میں بتایاکہ کورونا کے نئے ویریئنٹ سامنے آ رہی ہیں جس کی وجہ سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے کے ساتھ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور تجارتی بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کی تاریخ کے حوالے سے مناسب وقت پر فیصلہ کیا جائے گا۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے 26 نومبر کو جاری ایک سرکلر میں بتایا تھا کہ کمرشل بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 14 دسمبر کی آدھی رات تک بڑھا دینے کی بات کہی تھی اور اس سے قبل وزارت شہری ہوا بازی کے ذرائع نے 15 دسمبر سے تجارتی بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کی اطلاع دی تھی۔

کمرشل گیس سلنڈر 101 روپے ہوا مہنگا

0
کمرشل گیس سلنڈر 101 روپے ہوا مہنگا
کمرشل گیس سلنڈر 101 روپے ہوا مہنگا

قومی دارالحکومت دہلی میں کمرشل گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں 101 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب اس 19 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت 2101 روپے ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 101 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب اس 19 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت 2101 روپے ہو گئی ہے۔

رسوئی گیس سلنڈر کو دو زمروں میں رکھا گیا ہے۔ پہلا سبسڈی شدہ اور دوسرا غیر سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر ہے۔ کمرشل گیس سلنڈر کو ان دونوں کیٹیگریز سے باہر رکھا گیا ہے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ان کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق طے کرتی ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق راجدھانی دہلی میں فی الحال 19 کلوگرام والے کمرشل سلنڈر کی قیمت 2101 روپے ہے۔

کانگریس ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان بالا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی

0
کانگریس ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان بالا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی
کانگریس ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان بالا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کیلئے ملتوی

12 ارکان کی معطلی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وقفہ صفر و سوالات نہیں ہوسکا، ایوان بالا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی

نئی دہلی: ایوان بالا راجیہ سبھا میں 12 ارکان کی معطلی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے آج وقفہ صفر اور سوالات نہیں ہوسکا اور ایوان کو دوسری بار دوپہر 2 بجے تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

التوا کے بعد جیسے ہی دوپہر 12 بجے کارروائی شروع ہوئی، ایوان میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے معطل ارکان کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کی۔ لیکن ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ چیئرمین اس سلسلے میں اپنا فیصلہ دے چکے ہیں، اس لیے وہ اس پر کچھ بھی سننے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے مسٹر کھڑگے سے کہا کہ چیئرمین نے آپ کو قائد ایوان سے بات چیت کرنے اور اس مسئلہ کا حل تلاش کرنے کو کہا ہے۔

اس کے بعد ڈپٹی چیئرمین نے وقفہ سوالات کا آغاز کرتے ہوئے ریوتی رمن سنگھ کو سوال پوچھنے کے لیے نام لیا۔ اس دوران کانگریس ارکان نے شور شرابا شروع کردیا جس کی وجہ سے کچھ بھی صاف سنائی نہیں دے رہا تھا۔ اس دوران ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ اگر ارکان وقفہ سوالات نہیں کرنا چاہتے تو ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر رہے ہیں۔

کانگریس اور ٹی آر ایس کے ارکان کی زبردست ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی

اس سے قبل صبح میں جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی کانگریس اور تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان نے زبردست ہنگامہ آرائی کی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی گئی۔ ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد کانگریس ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کی معطلی ختم کرنے اور ٹی آر ایس ارکان نے تلنگانہ میں بارش سے ہو نے والے نقصانات کے سبب کسانوں کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے اس دوران وقفہ صفر کا اعلان کیا۔ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے شور کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آگئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ ٹی آر ایس ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اپوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ آپ ایوان کے وسط میں آتے ہیں، وزیر سے کاغذ چھینتے ہیں اور اسے پھینک دیتے ہیں۔ یہ غیر جمہوری طرز عمل ہے۔ وقفہ صفر کے دوران دس اہم مسائل اٹھائے جانے ہیں، اس کے علاوہ ایک خاص بیان دیا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے ارکان سے سوال کیا کہ کیا وہ نہیں چاہتے کہ ایوان کی کارروائی جاری رہے۔ ارکان کو بار بار اپنی نشستوں پر جانے کی درخواست کرنے کے باوجود ممبران کا ہنگامہ جاری رہا۔ اس کے بعد مسٹر نائیڈو نے اپوزیشن ارکان کے مسلسل ہنگامہ آرائی کے پیش نظر ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی۔

پلوامہ جھڑپ: جیش محمد کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

0
پلوامہ جھڑپ: جیش محمد کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک
پلوامہ جھڑپ: جیش محمد کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم آرائی میں جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ یار علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین تصادم آرائی میں جیش محمد نامی دہشت گرد تنظیم کے ایک کمانڈر سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں اس انکاؤنٹر کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس تصادم آرائی میں کالعدم تنظیم جیش محمد سے وابستہ ایک کمانڈر اور ایک غیر مقامی دہشت گرد مارا گیا۔

انہوں نے مہلوکین کی شناخت یاسر پرے جو جیش محمد کا کمانڈر تھا اور فرقان کے طور کی۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ یاسر ایک آئی ای ڈی ایکسپرٹ تھا جبکہ فرقان غیر مقامی دہشت گرد تھا۔
پولیس نے ان دو دہشت گردوں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کئی ملی ٹنسی سے متعلق جرائم میں ملوث تھے۔

قبل ازیں ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پلوامہ کے قصبہ یار راجپورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران 2 ملی ٹنٹ مارے گئے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ گاؤں میں تلاشی آپریشن ابھی جاری ہے۔

مفرور شراب تاجر مالیا کی سزا پر اب اور انتظار نہیں: سپریم کورٹ

0
مفرور شراب تاجر مالیا کی سزا پر اب اور انتظار نہیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ مالیا کے خلاف سزا کی سماعت اگلے سال 18 جنوری کو کرے گا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ توہین عدالت کے مجرم، مفرور شراب تاجر وجے مالیا کی سزا طے کرنے کے معاملے میں اب وہ اور اتنظار نہیں کرے گا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ مالیا کے خلاف سزا کی سماعت اگلے سال 18 جنوری کو کرے گا۔

جسٹس یو یو للت، جسٹس رویندر بھٹ اور جسٹس بیلا ترویدی کی بینچ نے اس بات پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے مجرم مالیا کو محض سزا دینے کے معاملے کی شنوائی چار برسوں سے زیر التواء ہے۔ اسے 2017 میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسی وقت سے یہ مقدمہ زیر التواء ہے۔

مرکزی حکومت کو بار بار حکم دینے کے باوجود مجرم کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بینچ نے کہا، ’ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ یہ مالیا پر منحصر ہے کہ اسے خود پیش ہونا ہے یا وکیل کے ذریعے‘۔

2017 میں مالیا توہین عدالت کا مجرم قرار

سپریم کورٹ نے 14 جولائی 2017 میں مالیا کو توہین عدالت کا مجرم قرار دیا تھا۔ مالیا کو اپنے بچوں کے بینک کھاتوں میں 40 ملین امریکی ڈالر کی منتقلی کا انکشاف نہ کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔ بینکوں کے 900 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کے مختلف امور میں سے اسے بغیر عدالتی حکم کے اپنے بینک کھاتے سے لین-دین کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

توہین عدالت کا مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد مالیا نے اگست 2020 میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے خارج کر دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے مرکزی وزارت داخلہ کو توہین عدالت کیس میں مالیا کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن حکومت کی طرف سے کہا گیا کہ کچھ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی برطانیہ سے حوالگی میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ وجے مالیا کے خلاف اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) سمیت کئی بڑے بینکوں سے 9000 کروڑ روپے کا قرض لے کر واپس نہ کرنے کے کئی الزامات ہیں۔ 65 سالہ تاجر اس وقت لندن میں مقیم ہے۔ وہاں کی عدالت نے اسے ضمانت دے دی تھی۔ برطانیہ کی سپریم کورٹ نے مفرور تاجر کی حوالگی کا حکم دیا تھا۔

گذشتہ سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل نے کہا تھا کہ وزارت خارجہ نے برطانیہ کے سامنے حوالگی کا معاملہ اٹھایا تھا لیکن برطانیہ میں شراب فروش کے خلاف خفیہ کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی حوالگی کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

اسٹاک مارکیٹ میں پھر گراوٹ

0
اسٹاک مارکیٹ میں پھر گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ میں پھر گراوٹ

ایس بی آئی سمیت 17 کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے گزشتہ روز کی تیزی کو کھونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ آج گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

ممبئی: عالمی بازار میں منفی اشارے کے درمیان، مقامی سطح پر ٹاٹا اسٹیل، ریلائنس، ماروتی، ایس بی آئی سمیت 17 کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے گزشتہ روز کی تیزی کو کھونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ آج گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 195.71 پوائنٹس گر کر 57,064.87 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 70.75 پوائنٹس گر کر 17 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 16,983.20 پر آگیا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری نے مارکیٹ کو مزید گرنے سے بچا لیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 0.29 فیصد بڑھ کر 24,687.60 پر اور اسمال کیپ 1.45 فیصد بڑھ کر 27,937.31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس دوران بی ایس ای پر 3402 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ جن میں سے 1471 فروخت ہوئے 1778 خریدے گئے جبکہ 153 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای پر 28 کمپنیوں کے حصص گرے، جبکہ 22 میں اضافہ ہوا۔ غیر ملکی مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان رہا۔  برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.21، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.33، جاپان کا نکی 1.63 اور ہانگ کانگ کا ہینگ شینگ 1.58 فیصد گرا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.03 فیصد بڑھ گیا۔

بی ایس ای کے نو گروپوں میں کمی آئی۔ میٹل گروپ میں 2.34 فیصد کی سب سے زیادہ کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ بنیادی مواد 0.57، انرجی 1.04، فنانس 0.38، ٹیلی کام 0.71، آٹو 0.85، بینکنگ 0.85، آئل اینڈ گیس 0.07 اور پاور گروپ 0.33 فیصد گرے۔ صارف پائیدار گروپ اس مدت کے دوران 2.26 فیصد کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا تھا۔

پارلیمنٹ میں شور شرابے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

0
پارلیمنٹ میں شور شرابے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی
پارلیمنٹ میں شور شرابے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

کسانوں کے مسئلہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ کے زوردار شور سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

نئی دہلی: کسانوں کے معاملہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے کئے گئے زوردار شور کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

منگل کو دو بار ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان کی کارروائی 3 بجے شروع ہوئی، ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر کسانوں کے معاملے پر نعرے بازی کی۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ آرائی کرنے والے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ ایوان میں امن برقرار رکھیں اور اپنی نشستوں پر جائیں۔ مسٹر برلا نے کہا، ’’تمام ارکان کو ایوان کو مثبت ماحول میں چلانے میں تعاون کرنا چاہیے۔ میں ہر کسی کو کسی بھی موضوع پر مثبت بحث کے لیے پورا موقع دوں گا۔‘‘

اس دوران ایوان میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ایوان ہموار طریقے سے چلے۔ ہم ایوان میں پکنک منانے نہیں آتے ہیں بلکہ عوام سے متعلق معاملے اٹھانے آتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی نے کہا کہ ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔ کل بھی ہم بہت سے مسائل پر بات کرنا چاہتے تھے۔

ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کے شور شرابے کے درمیان مسٹر برلا نے وزارتوں کے کام سے متعلق اہم کاغذات اور پارلیمانی کمیٹیوں کی رپورٹوں کو ایوان کی میز پر رکھا۔

لوک سبھا کی کارروائی آج دوپہر 2 بجے تک ملتوی

0
لوک سبھا کی کارروائی آج دوپہر 2 بجے تک ملتوی
لوک سبھا کی کارروائی آج دوپہر 2 بجے تک ملتوی

کسانوں کے مسئلہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ کے نعرے لگانے پر لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

نئی دہلی: کسانوں کے معاملہ پر تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ کے نعرے بازی پر لوک سبھا کی کارروائی آج دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

جب ایوان صبح 11 بجے شروع ہوئی تو اسپیکر نے دادرا نگر حویلی سے نو منتخب شیوسینا کی کلاوتی موہن ڈیلکر کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔ اس کے بعد اپوزیشن کی طرف سے ہنگامہ شروع ہو گیا۔

دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے لیڈر ٹی آر بالو اور کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری کچھ کہنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن شور شرابے میں کچھ سنا نہیں جا سکا۔ نشست کے سامنے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان پارلیمنٹ نے کسانوں کے احتجاج میں جان گنوانے والے کسانوں کو 25 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر قانون بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

وقفہ سوالات کا آغاز کرتے ہوئے اسپیکر نے بی جے پی کے کنور پشپندر سنگھ چندیل کو سوال پوچھنے کے لیے پکارا۔ دریں اثناء کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، بائیں بازو، انڈین یونین مسلم لیگ، عام آدمی پارٹی کے ارکان نے اپوزیشن کے 12 ارکان اسمبلی کی معطلی کے معاملے پر راجیہ سبھا میں احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔ ترنمول کانگریس، بہوجن سماج پارٹی، سماج وادی پارٹی کے ارکان نے واک آؤٹ میں حصہ نہیں لیا۔

تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے تقریباً چھ ارکان بھی نشست کے سامنے آئے اور پلے کارڈس کے ساتھ نعرے بازی کرتے رہے۔ اسپیکر نے ان اپنی نشست پر جانے کی درخواست کی لیکن ان پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ اس کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

اومیکرون کی صورتحال پر جی 7 کا ہنگامی اجلاس، مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

0
اومیکرون کی صورتحال پر جی 7 کا ہنگامی اجلاس، مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
اومیکرون کی صورتحال پر جی 7 کا ہنگامی اجلاس، مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

کورونا وائرس اومیکرون کی صورتحال پر جی سیون ہیلتھ منسٹر اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اومیکرون سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

روم: کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ’اومیکرون‘ کی صورتحال پر جی سیون کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس میں وائرس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔

کورونا وائرس اومیکرون کی صورتحال پر جی سیون ہیلتھ منسٹر اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اومیکرون سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اجلاس میں گلوبل ہیلتھ سمٹ اور جی 20 روم ڈیکلریشن پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کا اعادہ کیا گیا جبکہ ہیلتھ منسٹرز نے وائرس کی بر وقت تشخیص کے لیے جنوبی افریقہ کے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ویکسین کی فراہمی اور تمام ممالک کی ویکسین تک رسائی ممکن بنانے پر زور دیا گیا۔ جی سیون ہیلتھ منسٹرز نے ڈبلیو ایچ او کی نگرانی میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر بھی اتفاق کیا۔