جمعہ, اپریل 17, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 280

کووڈ-19: اسپین کی سڑکوں پر پھر سے ماسک لگانا ہوگا لازمی

0
کووڈ-19: اسپین کی سڑکوں پر پھر سے ماسک لگانا ہوگا لازمی
کووڈ-19: اسپین کی سڑکوں پر پھر سے ماسک لگانا ہوگا لازمی

اسپین میں رواں سال جون میں سڑکوں پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی تھی تاہم بند عوامی مقامات پر ماسک پہننا بدستور لازمی تھا۔

میڈرڈ: اسپین میں کووڈ-19 کے معاملے دوبارہ بڑھنے کے سبب سڑکوں پر ماسک پہننا پھر سے لازمی ہو جائے گا۔

یہ اطلاع حکومت نے دی ہے۔ کابینہ نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دستاویز جمعرات کو وزراء کونسل کے اجلاس میں منظور کی جائے گی۔

وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے خود مختار برادریوں کے سربراہوں کی میٹنگ میں کابینہ کے اس منصوبے کا اعلان کیا۔

اسپین میں رواں سال جون میں سڑکوں پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی تھی تاہم بند عوامی مقامات پر ماسک پہننا بدستور لازمی تھا۔

اسپین کووڈ 19 کی چھٹی لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ تقریباً 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگائے جانے کے باوجود انفیکشن میں اضافہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک دن میں کورونا کے 27 ہزار سے زائد نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

سیتا رمن کی مختلف گروپوں کے ساتھ مرکزی بجٹ 2022-23 سے قبل بات چیت مکمل

0
سیتا رمن کی مختلف گروپوں کے ساتھ مرکزی بجٹ 2022-23 سے قبل بات چیت مکمل
سیتا رمن کی مختلف گروپوں کے ساتھ مرکزی بجٹ 2022-23 سے قبل بات چیت مکمل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف گروپوں کے ساتھ بجٹ سے قبل بات چیت کا اختتام کیا۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف گروپوں کے ساتھ بجٹ سے قبل بات چیت مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے آٹھ ورچول میٹنگ میں سات اسٹیک ہولڈر گروپس کے 120 نمائندوں سے بات چیت کی ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے یہ ملاقاتیں 15 دسمبر سے شروع کی تھیں جو آج ختم ہوگئیں۔ ملک کے معروف ماہرین اقتصادیات سے آخری ملاقات آج ختم ہوئی۔ اس دوران انہوں نے کاشت کاری اور زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ انڈسٹری، صنعت، انفراسٹرکچر اور موسمیاتی تبدیلی، مالیاتی شعبے، کیپٹل مارکیٹس، خدمات اور تجارت، سماجی شعبے، مزدور یونین، ٹریڈ یونین اور ماہرین اقتصادیات سے میٹنگ کی ہیں۔

ان میٹنگوں میں وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری اور ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڑ، فائنانس سکریٹری ٹی وی سومناتھن، اقتصادی امور کے سکریٹری اجے سیٹھ، دیپک سکریٹری تُہین کانت پانڈے، مالیاتی خدمات کے سکریٹری دیباشیش پانڈا، کارپوریٹ امور کے سکریٹری راجیش ورما اور ریونیو سکریٹری ترون بجاج کے ساتھ ہی وزارت کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ متعلقہ محکموں اور وزارتوں کے سیکرٹریوں نے بھی آن لائن شرکت کی۔

میٹنگوں کے دوران تحقیق اور ترقیاتی اخراجات میں اضافہ، ڈیجیٹل سروسز کو انفراسٹرکچر کا درجہ دینے، ہائیڈروجن اسٹوریج کی حوصلہ افزائی، فیول سیل ڈیولپمنٹ، انکم ٹیکس کی شرح کو معقول بنانے اور آن لائن سیکیورٹی اقدامات میں سرمایہ کاری کرنے کے مشورے دیے گئے۔

محترمہ سیتا رمن نے میٹنگوں میں شرکت کرنے والوں کو بھی یقین دلایا ہے کہ ان کی تجاویز کو عام بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

نیتی آیوگ پورے ملک میں مقامی زبان میں تربیت دے گا

0
نیتی آیوگ پورے ملک میں مقامی زبان میں تربیت دے گا
نیتی آیوگ پورے ملک میں مقامی زبان میں تربیت دے گا

نیتی آیوگ نے اختراعات اور ہنر مندی کی ترقی کے لئے مقامی زبانوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت 22 علاقائی زبانوں میں اختراع کرنے والوں اور کاروباری افراد کو تربیت دی جائے گی۔

نئی دہلی: نیتی آیوگ نے پورے ملک میں اختراعات اور ہنر مندی کی ترقی کے لئے مقامی زبانوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لسانی اختراعی پروگرام شروع کیا ہے۔

نیتی آیوگ کے نائب صدر راجیو کمار نے بدھ کو یہاں بتایا کہ پورے ملک میں اختراع کرنے والوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لئے اٹل انوویشن مشن کے تعاون سے اپنی طرح کا پہلا لسانی اختراعی پروگرام ورنا کیولر انوویشن پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کے تحت 22 علاقائی زبانوں میں اختراع کرنے والوں اور کاروباری افراد کو تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے لئے ضروری صلاحیت کی تعمیر کے لئے 22 شیڈول زبانوں میں تربیت دی جائے گی۔ ہر ایک ورک فورس میں مقامی زبان کا ٹیچر، موضوع ماہرین، تکنیکی مصنف اور علاقائی اٹل انکیوبیشن سنٹر کی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2021 سے اپریل 2022 کی مدت میں ورک فورس کو تربیت دینے کے بعد مقامی سطح پر کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی کاروباریوں، کاریگروں اور اختراعی ڈیزائن ماہرین کا ایک مضبوط مقامی نیٹورک بنانے میں مدد ملے گی۔

راجیہ سبھا میں کانگریس ارکان کے ہنگامہ آرائی سے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

0
راجیہ سبھا میں کانگریس ارکان کے ہنگامہ آرائی سے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی
راجیہ سبھا میں کانگریس ارکان کے ہنگامہ آرائی سے کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی

اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے سلسلے میں راجیہ سبھا میں کانگریس کے اراکین کا شوروغل، ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

نئی دہلی: کانگریس کے اراکین نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر کے سلسلے میں ہنگامہ کیا۔ بعد ازاں ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

صبح ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ایک اخبار میں شائع خبر کے حوالے سے نوٹس دیا ہے۔ یہ بہت اہم اخبار ہے۔ اس دوران کانگریس کے اراکین اپنی سیٹوں کے نزدیک کھڑے تھے۔

چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اخبار میں شائع ہونے والی خبر کو ایوان میں پڑھا نہیں جا سکتا۔ مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وہ اپنا نوٹ پڑھنا چاہتے ہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ سرمائی سیشن آج ختم ہو رہا ہے۔ یہ خوشگوار نہیں رہا ہے۔ ایوان کے کام کاج کے حوالے سے مایوس کن خبریں شائع ہوئی ہیں۔ ایوان میں جو کچھ بھی ہوا اچھا نہیں ہوا۔

انہوں نے اراکین کو کرسمس، نئے سال اور پونگل کی مبارکباد دی اور اس کے بعد ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق بل آج اسمبلی میں ہوگا پیش

0
سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق بل آج اسمبلی میں ہوگا پیش
سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق بل آج اسمبلی میں ہوگا پیش

وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج صبح نامہ نگاروں کو بتایا کہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق بل آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر کل اس پر بحث کی جائے گی۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں سرکاری و نجی املاک کو ہونے والے نقصان کی روک تھام اور نقصان کی وصولی بل 2021 آج مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج صبح نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ بل آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر کل اس پر بحث کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت احتجاج، جلوس یا فرقہ وارانہ فسادات کے دوران سرکاری، عوامی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہنگامہ آرائی یا مظاہروں کے ذریعے کسی بھی طرح سے املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اومیکرون کے کل 213 معاملے، 138.96 کروڑ کووڈ ٹیکے لگائے گئے

0
اومیکرون کے کل 213 معاملے، 138.96 کروڑ کووڈ ٹیکے لگائے گئے
اومیکرون کے کل 213 معاملے، 138.96 کروڑ کووڈ ٹیکے لگائے گئے

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو یہاں بتایا کہ دہلی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 57 کیسز ہیں۔ مہاراشٹر میں 54 افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں کووڈ کی نئی قسم اومیکرون کے 15 ریاستوں میں کل 213 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 90 کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کو یہاں بتایا کہ دہلی میں اومیکرون کے سب سے زیادہ 57 کیسز ہیں۔ مہاراشٹر میں 54 افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 57 لاکھ 5 ہزار 39 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 138 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 670 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 6317 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں ابھی 78 ہزار 190 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ کیسز کا 0.22 فیصد ہے۔

اسی دوران 6906 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 42 لاکھ ایک ہزار 996 افراد کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.40 فیصد ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 لاکھ 29 ہزار 512 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 66 کروڑ 73 لاکھ 56 ہزار 171 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ٹینی کے استعفے اور اراکین پارلیمنٹ کی معطلی واپس لینے کی مانگ پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری

0
ٹینی کے استعفے اور اراکین پارلیمنٹ کی معطلی واپس لینے کی مانگ پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری
ٹینی کے استعفے اور اراکین پارلیمنٹ کی معطلی واپس لینے کی مانگ پر راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری

ایوان میں حزب اختلا ف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ایوان کی کارروائی چلانا ایک جمہوری عمل ہے اور اسے ضابطوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی واپس لی جانی چاہئے اور مسٹر ٹینی کو کابینہ سے ہٹایا جانا چاہیے۔

نئی دہلی: کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی اور اراکین پارلیمنٹ کی معطلی واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا اور بالآخر ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا۔

ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے لنچ کے بعد ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے انتخابی قانون (ترمیمی) بل 2021 پیش کرنے کے لیے قانون و انصاف کے وزیر کرن رجیجو کا نام لیا تو ایوان میں حزب اختلا ف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ایوان کی کارروائی چلانا ایک جمہوری عمل ہے اور اسے ضابطوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 12 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی واپس لی جانی چاہئے اور مسٹر ٹینی کو کابینہ سے ہٹایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بل کو بھی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ایوان میں پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔ ان کی حمایت کانگریس کے آنند شرما، ڈی ایم کے کے تروچی شیوا، مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے جان برٹس اور وی شیواداسن، ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے کی۔

مسٹر ہری ونش نے کہا کہ موجودہ بل ایوان کے مقررہ ضابطوں کے مطابق پیش کیا جا رہا ہے اور کسی کو بھی ایوان کے سامنے اس موضوع کے علاوہ کسی دیگر معاملہ پر بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ احتجاج میں کانگریس، ڈی ایم کے، بائیں بازو اور ترنمول کانگریس کے ارکان چیئرپرسن کے پوڈیم کے سامنے آ گئے۔ یہ ارکان اپنے ہاتھوں میں نعرے تحریر پلے کارڈز بھی لئے ہوئے تھے۔

شور اور نعرے بازی کے درمیان بل پر بحث

ایوان میں شور اور نعرے بازی کے درمیان بل پر بحث کی گئی لیکن وزیر کے جواب دینے سے پہلے ہی اپوزیشن نے حکومت پر اپوزیشن ارکان کی آوازوں پر توجہ نہ دینے کا الزام لگایا۔ بعد میں مسٹر کھڑگے کی قیادت میں پوری اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی سے واک آؤٹ کردیا۔

اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے منگل کو راجیہ سبھا میں ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملوی کردی گئی۔

اس سے قبل صبح ضروری دستاویز ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جیسے ہی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ کے فیصلے کی معلومات دینی چاہی ویسے ہی کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ اپوزیشن اس میٹنگ کا حصہ نہیں تھا۔ مسٹر نائیڈو نے کہا اپوزیشن کو میٹنگ کی بائیکاٹ کا حق ہے۔ اس دوران اپوزیشن کے رہنما ملکارجن کھڑگے نے بھی کہا کہ وہ میٹنگ میں موجود نہیں تھے۔

چیئرمین نے کہا کہ اصول 267 کے تحت اراکین کے دئے گئے نوٹس کو نامنظور کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اراکین سے ایوان کی میٹنگ چلنے دینے اور نظام برقرار رکھنے کی اپیل کی لیکن اس دوران اراکین کا شور و غل جاری رہا۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی آج سبز نشان تک پہنچنے میں کامیاب

0
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی آج سبز نشان تک پہنچنے میں کامیاب
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی آج سبز نشان تک پہنچنے میں کامیاب

بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 497 پوائنٹس بڑھ کر 56319.01 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 156.65 پوائنٹس بڑھ کر 16770.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

ممبئی: عالمی سطح سے ملے مثبت اشاروں کے ساتھ گھریلو سطح پر ہمہ گیر خریدار کی بنیاد پر سینسیکس اور نفٹی آج سبز نشان تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 497 پوائنٹس بڑھ کر 56319.01 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 156.65 پوائنٹس بڑھ کر 16770.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں قوت خرید بھی دیکھی گئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.43 فیصد بڑھ کر 24041.78 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.29 فیصد بڑھ کر 27869.12 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای کے تمام گروپ بڑھ میں رہے، جس میں میٹلز سب سے زیادہ 2.99 فیصد اور فائنانس سب سے کم 0.48 فیصد تھے۔ بی ایس ای پر کل 3431 کمپنیوں کا لین دین ہوا، جن میں سے 2281 میں اضافہ جبکہ 1036 میں کمی اور 114 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر زیادہ تر اہم انڈیکس سبز رنگ میں رہے۔ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای میں 0.79 فیصد، جرمنی کے ڈیکس میں 0.63 فیصد، جاپان کے نکیئی میں 2.08 فیصد، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.0 فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.88 فیصد اضافہ ہوا۔

آدھار کارڈ کو ووٹر شناختی کارڈ سے جوڑنے والے بل پر پارلیمانی مہر

0
آدھار کارڈ کو ووٹر شناختی کارڈ سے جوڑنے والے بل پر پارلیمانی مہر
آدھار کارڈ کو ووٹر شناختی کارڈ سے جوڑنے والے بل پر پارلیمانی مہر

راجیہ سبھا میں کانگریس اور پوری اپوزیشن کے واک آؤٹ کے درمیان انتخابی قانون (ترمیم) کو آدھار کارڈ کو ووٹر آئی کارڈ سے جوڑنے والے بل کو پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں منگل کو کانگریس اور پوری اپوزیشن کے واک آؤٹ کے درمیان انتخابی قانون (ترمیم) کو آدھار کارڈ کو ووٹر آئی کارڈ سے جوڑنے، سروسز کی ووٹنگ میں صنفی مساوات لانے اور سال میں چار بار نئے ووٹرز بنانے کے التزام کے بل 2021‘ پر پارلیمنٹ نے منظور کرلیا۔

قبل ازیں راجیہ سبھا نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کرتے ہوئے اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی تجویز کو مسترد کر دیا لوک سبھا نے اسے پیر کو منظور کر لیا تھا۔ اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپوزیشن کو اس اہم بل کا مطالعہ کرنے کے لیے کافی وقت نہیں دیا اس لیے اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجا جائے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ اس بل کے ذریعے حکومت عوام کو حق رائے دہی سے محروم کرنا چاہتی ہے۔

مرادآباد سنٹر کا تجربہ کامیاب رہا تو کشن گنج میں جامعہ ہمدرد کا سنٹر جلد۔ ڈاکٹر افشار عالم

0
مرادآباد سنٹر کا تجربہ کامیاب رہا تو کشن گنج میں جامعہ ہمدرد کا سنٹر جلد۔ ڈاکٹر افشار عالم

ڈاکٹر افشار عالم نے کہا ہے کہ جامعہ ہمدرد نے مرادآباد میں سنٹر قائم کیا ہے اور اس میں ایک ڈائرکٹرکے ساتھ پانچ اسسٹنٹ پروفیسرکی بحالی بھی کی ہے۔ وہاں پروفیشنلزم کورسز پڑھائے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگا ر ملے گا۔

نئی دہلی: جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر افشار عالم نے کہا کہ جا معہ ہمدرد کا ایک سنٹر اترپردیش کے مرادآباد میں کھولا گیا ہے اگر یہ ہمارا تجربہ کامیاب رہا تو بہت جلد بہار کے کشن گنج میں ہمدرد کا سنٹر کھولاجائے گا۔

یہ بات انہوں نے کل یہا ں روزگار میلہ سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں یو این آئی کے ایک سوال کے جواب کہی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جامعہ ہمدردنے مرادآباد میں سنٹر قائم کیا ہے اور اس میں ایک ڈائرکٹرکے ساتھ پانچ اسسٹنٹ پروفیسرکی بحالی بھی کی ہے۔ وہاں پروفیشنلزم کورسز پڑھائے جائیں گے جس سے نوجوانوں کو روزگا ر ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ اگرہمارا مراد آباد میں سنٹر کھولنے کا تجربہ کامیاب رہا تو بہت جلد بہار کے کشن گنج میں جامعہ ہمدرد کا سنٹر کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کیرالہ کے کنور میں سنٹر کام کر رہا ہے جس میں 1200 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں، پروانچل میں سمیت پانچ سنٹر کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جامہ ہمدرد کے بانی حکیم عبدالحمید صاحب کا خواب تھا کہ اقلیتی علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولے جائیں تاکہ اقلیتوں کو تعلیم کے ساتھ روزگار بھی مل سکے۔ جامعہ ہمدرد اپنے بانی کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان سنٹروں میں فوڈ سے متعلق کورسیز شروع کئے جائیں گے کیوں کہ فوڈ اس وقت دنیا میں بڑی مارکیٹ کے طور پرسامنے آرہا ہے اور اس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار بھی بہت جلد مل جاتا ہے۔

اس لئے وہ اس پر توجہ مرکوز کریں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ لکھنؤ میں ہندوستانی حکومت کے ساتھ مل کر بائیوڈائیورسٹی کورس چلائیں گے تاکہ اس سے بھی روزگار وسائل پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ 22 دسمبر کو جامعہ ہمدرد میں منعقد ہونے والا روزگار میلہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا ایک بہترین قدم ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس روزگار میلے میں دو ہزار سے زائد نوجوانوں کو نوکری ملنے کا امکان ہے۔

اس روزگار میلہ میں 30سے 40کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں بینکنگ، کثیر الاقوامی کمپنیاں، ہاسپٹل، منیجمنٹ اور دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ بزنس اینڈ ا یمپلائنٹ بیورو (بی ای بی) اور ایسوسی ایشن آف مسلم پرفیشنلز (اے ایم پی)کے تعاون یہ روزگار میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔