منگل, مارچ 24, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 68

خوشخبری! آئی ایم ایف نے 2024 میں ہندوستان کی شرح ترقی کا اندازہ 6.1 سے بڑھا کر 6.3 فیصد کیا

0
خوشخبری!-آئی-ایم-ایف-نے-2024-میں-ہندوستان-کی-شرح-ترقی-کا-اندازہ-61-سے-بڑھا-کر-6.3-فیصد-کیا

آئی ایم ایف یعنی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے 10 اکتوبر کو اپریل-جون  سہ ماہی میں امید سے زیادہ خرچ کا حوالہ دیتے ہوئے مالی سال 2024 کے لیے ہندوستان کی شرح ترقی کا اندازہ 6.1 فیصد سے بڑھا کر 6.3 فیصد کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف کی طرف سے کی گئی یہ تبدیلی ہندوستان کے اعداد و شمار میں کی گئی تبدیلیوں میں سب سے نیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آر بی آئی کے اندازوں کے مطابق مالی سال 2024 کے لیے ہندوستان کی شرح ترقی 6.5 فیصد کے آس پاس رہ سکتی ہے۔ مالی سال 2025 کے لیے ترقی کے اندازہ کو 6.3 فیصد پر غیر متبدل رکھا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آنے والے وقت میں ہندوستان سب سے تیزی سے بڑھتی اہم معیشت بنا رہے گا۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکونومک آؤٹ لک میں منگل کے روز کہا کہ ہندوستان کی شرح ترقی مضبوط بنی رہے گی۔ 2023 اور 2024 میں اس کے 6.3 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔ ایسا اپریل سے جون سہ ماہی میں امید سے بہتر خرچ کے اعداد و شمار کے سبب ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنے حالیہ اندازوں میں مغربی ایشیا میں چل رہی کشیدگی کو شامل نہیں کیا ہے۔

ہندوستانی معیشت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اپریل-جون سہ ماہی میں 7.8 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ آئی ایم ایف کی طرف سے ہندوستان کی شرح ترقی کے اندازوں میں کیا گیا تازہ اضافہ اپریل میں اس کی طرف سے لگائے گئے اندازوں سے 0.4 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2024 کے لیے عالمی بینک نے ہندوستان کی شرح ترقی 6.3 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ پر اڈانی پورٹ کاروبار پر سوال

0
حماس-کے-حملے-کے-بعد-اسرائیل-کی-حیفہ-بندرگاہ-پر-اڈانی-پورٹ-کاروبار-پر-سوال

گوتم اڈانی کی زیرقیادت اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ لمیٹڈ، جس نے اس سال کے شروع میں اسرائیل کی حیفہ بندرگاہ حاصل کی تھی، نے پیر کو کہا کہ حماس کے حالیہ حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے تنازعات کے درمیان ان کا کاروبار محفوظ ہے۔

انگریزی روزنامہ ’دی ہندوستان ٹائمس‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق ہندوستانی نجی بندرگاہ آپریٹر نے ایک بیان میں  کہا، "ہم زمین پر کارروائی کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں جو جنوبی اسرائیل میں مرکوز ہے، جب کہ حیفہ بندرگاہ شمال میں واقع ہے۔”

اڈانی پورٹس اینڈ اکنامک زون کے حصص پیر کو 4.7 فیصد تک گر گئے، کیونکہ سرمایہ کاروں نے اسرائیل کے تنازعہ کے ممکنہ اضافے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔کمپنی نے مزید کہا کہ وہ اپنے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ "ہم کاروباری تسلسل کے منصوبے کے ساتھ پوری طرح چوکس اور تیار ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت حال کا مؤثر جواب دینے کے قابل بنائے گا۔”

کمپنی کے بیان کے مطابق، اڈانی پورٹس کے مجموعی کارگو حجم میں حیفہ بندرگاہ کا حصہ نسبتاً معمولی ہے، جو کہ صرف 3 فیصد ہے۔حیفہ بندرگاہ، جو بحیرہ روم پر ایک اہم تجارتی اور سیاحتی مرکز ہے، اسرائیل کے سمندری سامان کا تقریباً 99 فیصد ہینڈل کرتی ہے۔

ہفتے کے روز ہونے والے حملے نے جغرافیائی سیاسی خطرات کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے خدشات کو بڑھا دیا ہے اور اس طرح اسرائیل سے متعلقہ اسٹاک دباؤ میں ہیں۔ اس واقعے نے تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کو جنم دیا ہے ۔ مشرق وسطیٰ کے پورے خطے میں تنازعات کے پھیلنے کے بڑھتے ہوئے امکانات کو کافی خطرہ لاحق ہے۔

کانگریس کا ہدف بی جے پی کی آمرا نہ حکومت کا خاتمہ ہے: ناناپٹولے

0
کانگریس-کا-ہدف-بی-جے-پی-کی-آمرا-نہ-حکومت-کا-خاتمہ-ہے:-ناناپٹولے

بھارتیہ جنتا پارٹی آج ملک کو اسی طرح لوٹ رہی ہے جس طرح انگریزوں نے لوٹا تھا۔ بی جے پی حکومت نے ریلوے بیچ دی، ہوائی اڈے بیچ دیے، بجلی کی تقسیم کا نظام بیچ دیا اور کئی عوامی ادارے بھی بیچ دیے۔ مودی حکومت ترقی کے نام پر صرف ملک کے اثاثے بیچ رہی ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ کانگریس کا واحد مقصد آمربی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے جو ملک میں جمہوری نظام، آئین اور عدالتی نظام کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

شمالی مہاراشٹر کے احمد نگر، جلگاؤں، دھولیہ، نندوربار اضلاع کا جائزہ اجلاس ناسک میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اودے پور کیمپ میں کیے گیے فیصلے کو نافذ کرتے ہوئے ضلع، بلاک اور منڈل سطح پر پارٹی کی تنظیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ کانگریس پارٹی اسمبلی وپارلیمنٹ کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرسکے۔

 پٹولے نے کہا کہ اب مقامی سطح سے لے کر ملکی سطح تک ماحول بدل گیا ہے۔ ہمارے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت پر لوگوں کا اعتماد مسلسل بڑھ رہا ہے۔ عام لوگوں کا ماننا ہے کہ صرف کانگریس پارٹی اور انڈیا اتحاد ہی ملک کو بچا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سورج کی روشنی کی طرح واضح ہے کہ راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش سمیت پانچوں اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی اور انڈیا اتحاد زبردست اکثریت کے ساتھ برسراقتدار آئے گی۔

ایم ایل اے کنال پاٹل کی کاٹن مل کے خلاف کی گئی کارروائی پر نانا پٹولے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی طاقت کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ جس طرح انگریزوں کے دور میں حکومت کے خلاف بولنے والوں پر مقدمہ چلایا جاتا تھا، اب اسی طرح اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی حکومت اپوزیشن میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کا دوہرا کردار یہ ہے کہ اس نے ان لیڈروں کو اقتدار میں لایا جن پر وزیر اعظم نے 70 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔اس جائزہ میٹنگ میں ریاستی صدر نانا پٹولے، قانون ساز پارٹی کے لیڈر بالاصاحب تھورات اور دیگر لیڈران موجود تھے۔

منی پور میں لوٹے گئے 5669 ہتھیاروں میں سے 1344 برآمد، باقی کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری

0
منی-پور-میں-لوٹے-گئے-5669-ہتھیاروں-میں-سے-1344-برآمد،-باقی-کی-بازیابی-کے-لیے-آپریشن-جاری

امپھال: منی پور میں 3 مئی کو ذات پات کے فسادات پھوٹنے کے بعد مختلف تنظیموں، ہجوموں اور افراد نے مجموعی طور پر 5669 مختلف قسم کے جدید ترین ہتھیار اور لاکھوں کی تعداد میں گولہ بارود لوٹ لیا گیا تھا۔ اب تک 1344 ہتھیار اور ہزاروں راؤنڈ گولہ بارود برآمد کیا جا چکا ہے۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

منی پور حکومت کے چیف سیکورٹی ایڈوائزر کلدیپ سنگھ نے کہا کہ لوٹے گئے باقی ماندہ اسلحہ اور گولہ بارود کی بازیابی کے لیے مختلف ریاستی اور مرکزی سیکورٹی فورسز نے ریاست بھر میں ایک بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی طرف سے سرحدی اور حساس علاقوں میں تلاشی مہم چلائی گئی اور اس دوران امپھال ایسٹ، چورا چند پور اور تھوبل اضلاع سے 11 ہتھیار، 20 راؤنڈ گولہ بارود، دو کلو گرام گن پاؤڈر، ایک 51 ایم ایم مارٹر، ایک پستول برآمد کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بڑا دھماکہ خیز ہینڈ گرنیڈ، 10 دیسی ساختہ مارٹر اور دو ریڈیو سیٹ برآمد ہوئے۔

سی آر پی ایف کے سابق ڈائریکٹر جنرل سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ تلاشی آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک لوٹی گئی تمام بندوقیں برآمد نہیں ہو جاتیں۔

منی پور حکومت نے 22 ستمبر کو ہتھیار لوٹنے والے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ 15 دنوں کے اندر اپنے ہتھیار جمع کرائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی اور حفاظتی کارروائی کی جائے گی۔ 22 ستمبر کو ایک سرکاری اعلان میں کہا گیا تھا کہ ریاستی حکومت ان 15 دنوں کے اندر ایسے غیر قانونی ہتھیار جمع کرنے والے افراد پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

سنگھ نے کہا، ’’15 دنوں کے اختتام پر، مرکزی اور ریاستی سیکورٹی فورسز دونوں ریاست بھر میں اس طرح کے ہتھیاروں کو برآمد کرنے کے لئے ایک مضبوط اور وسیع تلاشی آپریشن شروع کریں گے اور کسی بھی غیر قانونی ہتھیار سے منسلک تمام افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔‘‘

مہاراشٹر میں ضمنی انتخابات کیوں نہیں؟ آدتیہ ٹھاکرے کا الیکشن کمیشن سے سوال

0
مہاراشٹر-میں-ضمنی-انتخابات-کیوں-نہیں؟-آدتیہ-ٹھاکرے-کا-الیکشن-کمیشن-سے-سوال

ناگپور: سابق وزیر اور شیو سینا کے نوجوان لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے پیر کو الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ وہ مہاراشٹر میں لوک سبھا کی دو نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کیوں نہیں کروا رہا ہے؟ خیال رہے کہ کمیشن نے پیر کو پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا ہے، تاہم مہاراشٹر کی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ادھو ٹھاکرے کی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر فائز رہ چکے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ الیکشن کمیشن پانچ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے ان دو لوک سبھا ضمنی انتخابات کو یکجا کر سکتا تھا۔ یاد رہے مہاراشٹر کی دو لوک سبھا سیٹیں چندر پور اور پونے ارکان پارلیمنٹ کے انتقال کے بعد خالی ہیں۔

کانگریس کے سریش عرف بالو دھنورکر (چندرپور) کا 30 مئی کو انتقال ہو گیا تھا، جب کہ بی جے پی کے بزرگ سیاست دان گریش باپٹ (پونے) کا طویل علالت کے بعد اس سال 29 مارچ کو انتقال ہوا۔

لوک سبھا انتخابات: ہریانہ کی تمام 90 اسمبلی سیٹوں پر ریلیاں نکالے گی کانگریس

0
لوک-سبھا-انتخابات:-ہریانہ-کی-تمام-90-اسمبلی-سیٹوں-پر-ریلیاں-نکالے-گی-کانگریس

چنڈی گڑھ: اگلے سال مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل ہریانہ میں منعقد ہونے والی کانگریس کی ریلیوں کے سلسلے میں تشکیل دی گئی 11 رکنی کمیٹی کی میٹنگ سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا اور ریاستی صدر چودھری اُدے بھان کی قیادت میں منعقد ہوئی۔

چنڈی گڑھ میں پارٹی دفتر میں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کانگریس اب انتخابی موڈ میں آئے گی۔ ریاست کے تمام 90 اسمبلی حلقوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جس کا آغاز یوم ہریانہ یعنی یکم نومبر سے ہوگا۔ پہلا جلسہ رادور میں ہوگا اور اگلی ریلی 5 نومبر کو اسرانہ میں ہوگی۔

چھوٹے پیمانے کے اس پروگرام کو ‘جن آکروش ریلی’ کا نام دیا گیا ہے اور پوری ریاست میں شروع کی جانے والی مہم کو ‘کانگریس لاو، ملک بچاؤ’ کا نام دیا گیا ہے۔

کمیٹی کے تمام ممبران بشمول سابق وزیر اشوک اروڑہ، کارگزار صدر جتیندر بھاردواج، سابق وزیر آفتاب احمد، گیتا بھوکل، راؤ دان سنگھ، آنند سنگھ دانگی، جے ویر والمیکی، کے وی سنگھ، پروفیسر وریندر سنگھ، سابق آئی اے ایس چندر پرکاش اور بجرنگ داس گرگ سمیت 11 ممبران میٹنگ میں موجود تھے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے احاطوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری

0
عام-آدمی-پارٹی-کے-رکن-اسمبلی-امانت-اللہ-خان-کے-احاطوں-پر-ای-ڈی-کی-چھاپہ-ماری

نئی دہلی: ای ڈی نے منگل کے روز عام آدمی پارٹی کے دہلی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کو دہلی میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے گھر پر چھاپہ مارا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ امانت اللہ دہلی اسمبلی میں اوکھلا حلقے کی نمائندگی کرتے ہیں، ان کے اور کچھ دوسرے لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ای ڈی پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت احاطوں کی تلاشی لی۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے دہلی وقف بورڈ میں غیر قانونی تقرریوں سے متعلق ایک مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں ان کے خلاف سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ایف آئی آر اور دہلی کے انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی ایف آئی آر کا نوٹس لیا ہے۔ رکن اسمبلی امانت اللہ خان دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین ہیں۔

سی بی آئی اور دہلی حکومت کے اے سی بی دونوں نے دہلی وقف بورڈ کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلہ میں الگ الگ کیس درج کیے ہیں۔ امانت اللہ خان کو گزشتہ سال اے سی بی نے گرفتار بھی کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ تلاشی کے دوران کچھ ڈائریاں برآمد کی گئی ہیں۔ یہ ڈائریاں امانت اللہ خان کے قریبی ساتھی لڈن لدن خان سے برآمد ہوئی تھیں۔ ڈائریوں میں مبینہ طور پر حوالہ کے ذریعے لاکھوں کی لین دین کا ذکر تھا۔ ان میں زیادہ تر ٹرانزیکشنز غیر قانونی منی لانڈرنگ کی تھیں، کچھ ٹرانزیکشن بیرون ملک سے بھی ہوئی تھیں۔ اے سی بی نے اپنی تحقیقات ای ڈی کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

عبداللہ اعظم دو برتھ سرٹیفکیٹ معاملہ میں پیش کریں گے اپنا موقف، اگلی سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی

0
عبداللہ-اعظم-دو-برتھ-سرٹیفکیٹ-معاملہ-میں-پیش-کریں-گے-اپنا-موقف،-اگلی-سماعت-11-اکتوبر-کو-ہوگی

رامپور: سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم کے دو پیدائشی سرٹیفکیٹس کے معاملے میں رامپور کی خصوصی ایم پی ایم ایل اے عدالت میں سماعت ہوئی۔ اس معاملے میں پیر (9 اکتوبر) کو سوار کے ایم ایل اے شفیق احمد انصاری کورٹ پہنچے اور گواہی دی۔ اب عدالت نے مدعا علیہ سے جرح کے لیے 11 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

خیال رہے کہ اس کیس میں استغاثہ کی طرف سے پچھلی تاریخوں پر دلائل مکمل ہو چکے ہیں۔ ایک نکتہ جس پر جرح ہونی تھی وہ بھی کر لی گئی ہے۔ اب مدعا علیہ کے وکیل یعنی عبداللہ عزام آئندہ 11 اکتوبر کو اپنی طرف سے دلائل دیں گے۔

اس سلسلے میں پراسیکیوشن آفیسر شیو پرکاش پانڈے نے کہا کہ عبداللہ اعظم کے دو پیدائشی سرٹیفکیٹس سے متعلق ایک معاملہ ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت اے سی جے ایم فرسٹ میں زیر التوا ہے۔ اس میں شفیق احمد انصاری، جنہیں پہلے دفعہ 311 کے تحت طلب کیا گیا تھا، کے بیان درج کیے گیے۔ جب عبداللہ اعظم نے 2017 میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تو وہ ان کے تجویز کنندہ تھے۔ انصاری اس وقت ایس پی میں تھے اور اب اپنا دل میں ہیں۔

بی جے پی ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے 2019 میں عبداللہ اعظم کے خلاف دو پیدائشی سرٹیفکیٹ رکھنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اس میں اعظم خان اور ان کی اہلیہ کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔ عدالت میں ایم ایل اے شفیق احمد انصاری کی گواہی مکمل ہو چکی ہے۔ مدعا علیہ کی جانب سے جن نکات پر جرح کرنا تھی وہ مکمل ہو چکے ہیں۔ اب عدالت نے 11 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

موسم کا حال: دہلی-این سی آر میں بارش کی پیش گوئی، ہماچل میں یلو الرٹ جاری

0
موسم-کا-حال:-دہلی-این-سی-آر-میں-بارش-کی-پیش-گوئی،-ہماچل-میں-یلو-الرٹ-جاری

نئی دہلی: مانسون نے ملک کی بیشتر ریاستوں کو خیرباد کہہ دیا ہے، تاہم کچھ ریاستوں میں ایک بار پھر موسم بدلنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی-این سی آر سمیت اتراکھنڈ میں آج یعنی منگل (10 اکتوبر) کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بھی ہماچل پردیش میں بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، منگل (10 اکتوبر) کو راجدھانی میں ہلکی بوندا باندی کے بعد، دہلی-این سی آر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے۔ اگر ہم درجہ حرارت کی بات کریں تو منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش میں بھی بارش کے بعد موسم بدلے گا، کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، تمل ناڈو میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے بھاری بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک اور کیرالہ میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اگلے دو سے تین دنوں کے دوران، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مہاراشٹر، جنوب مغربی مانسون مکمل طور پر رخصت ہو جائے گا۔

اتراکھنڈ میں بھی بارش کے بعد موسم کا انداز بدلنے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہرادون اور آس پاس کے علاقوں میں اگلے دو دنوں تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ اس دوران بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہوگی۔ اگر ہم سکم کی بات کریں تو موسم سازگار ہونے کے بعد آفت کے دوران پھنسے ہوئے سیاحوں کو بچانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں 15 اکتوبر تک بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، سفیر کے گھر پر بھی سخت پہرہ

0
دہلی-میں-اسرائیلی-سفارت-خانے-کی-سکیورٹی-بڑھا-دی-گئی،-سفیر-کے-گھر-پر-بھی-سخت-پہرہ

نئی دہلی: اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید جنگ کے درمیان دہلی میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ قدم انٹیلی جنس ان پٹ ملنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس الرٹ کے بعد دہلی پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ سفارت خانے کے علاوہ اسرائیلی سفیر کے گھر کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ اسرائیل یا اس کی ثقافت سے متعلق ہر چیز پر سخت پہرہ لگا دیا گیا ہے۔ پولیس نے یہودیوں کے مذہبی مقام چباد ہاؤس پر بھی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب اضافی پی سی آر گاڑیوں کو کھڑا کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سکیورٹی اہلکاروں کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔ پہاڑ گنج میں واقع یہودیوں کے مذہبی مقام چباد ہاؤس کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیل سے وابستہ مقامات کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے، جب بھی غزہ پٹی اور اسرائیل میں جنگ کے حالات پیدا ہوتے ہیں، ہندوستان میں ان کے سفارت خانے اور مذہبی مقامات کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ دراصل اس کی وجہ ماضی کے کچھ واقعات ہیں جس کی وجہ سے آج سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دراصل، 2012 میں، کسی نے نئی دہلی کے علاقے میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کی گاڑی کو بم سے اڑا دیا گیا تھا۔ اس کے بعد 29 جنوری 2021 کو ایک بار پھر اسرائیلی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس بار سفارت خانے کے قریب ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا تھا، جس کی جانچ این آئی اے کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے حملہ نے اسرائیل کو دہلا دیا ہے۔ حملے کے لیے حماس نے پوری تیاری کی تھی اور اسے 5 یونٹس نے انجام دیا۔ سب سے پہلے صبح 6.30 بجے میزائل یونٹ کے ذریعے 3 ہزار راکٹ فائر کیے گئے۔ اتنے بڑے ہوائی حملے سے اسرائیل کے لوگ حیران رہ گئے۔ اس کے بعد جنگجو پیرا گلائیڈرز کے ذریعے ایئر بورن یونٹ سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔ پھر کمانڈو یونٹ نے زمین پر لگی باڑ کاٹ دی اور جنگجو غزہ کی پٹی سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔ اس دوران حماس کا ڈرون یونٹ حملہ کرنے اور معلومات اکٹھا کرنے میں مصروف رہی۔ اسرائیل کا اندازہ ہے کہ حماس کے تقریباً 1000 جنگجو اسرائیل میں داخل ہو چکے ہیں۔