پیر, مئی 11, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 417

برطانیہ، جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل و صورت سے نائب صدر کو متعارف کرایا گیا

0

ڈاکٹر مشرا نے مسٹر نائیڈو کو بتایا کہ اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی نئی شکل موجود ہے یا نہیں۔

حیدرآباد: سنٹر فار سیلولر اینڈ مالی کیولر بایولوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش مشرا نے جمعرات کو یہاں نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کرکے انہیں حال ہی میں برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں ملے کورونا وائرس کی نئی شکل و صورت سے واقف کرایا۔

ڈاکٹر مشرا نے نائب صدر کو بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی شکل سے ٹیکوں کے اثرات میں تبدیلی کا امکان کم ہے۔ اس کے علاوہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جو بتاتا ہو کہ نئی شکل مریضوں کے لئے زیادہ نقصان دہ ہے حالانکہ وہ زیادہ متعدی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وائرس کی اس شکل سے بھی اسی طرح نپٹا جاسکتا ہے جس طرح اس کی پہلی شکل سے نپٹنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

نائب صدر نے سی سی ایم بی میں کورونا وائرس کی نئی شکل کے ہندوستان میں ہونے والے اثرات اور وائرس کے مختلف پہلوؤں پر کئے جارہے کاموں کے بارے میں معلومات کی خواہش ظاہر کی تھی۔ 

یہاں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق اس موقع پر سی سی ایم بی کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر کے لکشمی راو بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر مشرا نے مسٹر نائیڈو کو بتایا کہ اس بات کی جانچ کی جا رہی ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کی نئی شکل موجود ہے یا نہیں۔

انسانی اخوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم کانسٹیبل نے بیمار عورت کو پیٹھ پر بٹھا کر 6 کلومیٹر پیدل چل کر اسپتال پہنچایا

0

مسلم کانسٹیبل ارشد نے لارڈ وینکٹیشورا سوامی کے درشن کے لئے انامایامارگم کی سمت پیدل چل رہی 58 سالہ شردھالو ناگیشور ماں کو پیٹھ پر بٹھا کر 6 کلومیٹر پیدل چل کر اسپتال پہنچایا۔

حیدرآباد: ایک انسانی اخوت کے مظاہرہ میں ایک مسلم کانسٹیبل نے اے پی کے تروملا ہلز کی مشہور مندر جانے کے دوران بیمار ہوئی ضعیف خاتون کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کر تقریبا 6 کلومیٹر تک پیدل چلتے ہوئے اس کو چتور ضلع کے راجم پیٹ کے قریب واقع اسپتال میں داخل کروایا۔

اطلاعات کے مطابق 58 سالہ شردھالو ناگیشور ماں، لارڈ وینکٹیشورا سوامی کے درشن کے لئے انامایامارگم کی سمت پیدل چل رہی تھی تاہم راستہ میں ہی وہ بی پی کے زیادہ ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گر گئی۔ یہ خاتون مدد کی منتظر تھی کہ اسپیشل پولیس پارٹی سے تعلق رکھنے والا مسلم کانسٹیبل جس کی شناخت شیخ ارشد کے طور پر کی گئی ہے، وہاں پہنچا۔ ارشد اس پہاڑی پر ڈیوٹی کررہا تھا۔ اس ضعیف خاتون کو اونچائی پر پہنچانے کیلئے کسی بھی قسم کے دوسرے ٹرانسپورٹ ذرائع نہ ہونے پر ارشد نے اس ضعیف بیمار خاتون کو اپنی پیٹھ پر بٹھالیا اور 6 کیلومیٹر پیدل چلتے ہوئے اس کو راجم پیٹ کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا۔

اس خاتون کو اپنی پیٹھ پر بٹھا کر لے جانے والے کانسٹیبل کی تصاویر اس راستہ سے گذرنے والوں نے لیتے ہوئے اس کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر پوسٹ کردیا۔ ان تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ یہ کانسٹیبل ضعیف خاتون کو پہاڑی راستوں سے کافی احتیاط کے ساتھ اپنی پیٹھ پر سوار کرتے ہوئے لے جارہا ہے۔ کانسٹیبل کے اس قدم کی ڈی جی پی گوتم سوانگ نے ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل کا یہ قدم اپنے فرض کے تئیں جذبہ پیدا کرنے والا ہے۔

امریکہ میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگ لے چکے ہیں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک

0
امریکہ میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ لے چکے ہیں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک
امریکہ میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ لے چکے ہیں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک

امریکہ میں 10 دن قبل کورونا ویکسین کی سپلائی اور ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کو روکنے والی ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔

بیماری پر کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) کے ڈائریکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 10 دن قبل کورونا ویکسین کی سپلائی اور ٹیکہ کاری کا عمل شروع ہونے کے بعد سے اب تک 10 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔

مسٹر ریڈ فیلڈ نے ملک کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ جب تک کووڈ ویکسین دستیاب نہ ہو جائے تب تک ماسک پہننے اور دیگر احتیاط برتنے میں کوتاہی نہ برتیں۔

دوا ساز کمپنی فائزر ۔ بایواینٹیک اور ماڈرنا نے امریکہ میں ہفتے کے آخر تک دو ٹیکوں کے لئے ایک کروڑ ویکسین کی سپلائی کی ہے۔

ایک نظر ادھر بھی: 

جنوری تک کورونا کی چار کروڑ ویکسین تیار ہوگی: امریکہ

ایتھوپیا میں مسلح افراد کے حملے میں 90 سے زائد افراد ہلاک 

0
ایتھوپیا میں مسلح افراد کے حملے میں 90 سے زائد افراد ہلاک 
ایتھوپیا میں مسلح افراد کے حملے میں 90 سے زائد افراد ہلاک 

مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا میں کچھ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں 90 سے زائد افراد کی موت ہوگئی۔ حملہ آوروں نے اس وقت حملہ کیا جب لوگ اپنےگھروں میں سو رہے تھے۔

عدیس ابابا: مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے مغربی صوبہ بینشانگول گوموز میں کچھ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں 90 سے زائد افراد کی موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق حملہ آوروں نے بدھ کے روز بیکوزی کیبلے، بولین وریڈا اور میٹیکل علاقوں میں اس وقت حملہ کیا جب لوگ اپنےگھروں میں سو رہے تھے۔

نیشنل عدیس اسٹینڈرڈ نیوز میگزین نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ "لوگوں کا قتل کیا گیا اور ان کے گھروں کو لوٹا گیا۔ ایک دیگر شاہدین نے بتایا کہ علاقے کے باشندوں نے پولیس کو حملے کی اطلاع دی تھی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایتھوپیا کے مغربی علاقے میں متعدد قبائلی گروہ آباد ہیں۔ یہاں حملہ آور امہارا برادری کے لوگوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔ ایتھوپیا کے ہیومن رائٹس کمیشن نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں:

نائیجیریا میں اسکول پر نامعلوم ہتھیار بند افراد کا حملہ، تقریباً 400 بچوں کا اغوا

مغربی بنگال میں مدھیامک اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات جون میں ہوں گے: وزیر تعلیم

0

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری امتحانات جون میں ہوں گے۔ امتحانات کے شیڈول 2021 میں جاری کئے جائیں گے۔

کلکتہ: مغربی بنگال کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے آج اعلان کیا ہے کہ مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ڈبلیو بی بی ایس ای) مدھیامک (کلاس 10) اور ہائر سیکنڈری (کلاس 12) بورڈ کے امتحانات یکے بعد دیگرے جون میں منعقد ہوں گے۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ مدھیامک پرکچھا اور ایچ ایس ای کونسل نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ بورڈ امتحانات جون میں منعقد کرائے جائیں۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ امتحان کا شیڈول 2021 میں جاری کیا جائے گا۔

گذشتہ روز مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نے ملک بھر کے متعدد اساتذہ سے بات چیت کے دوران اعلان کیا تھا کہ اگلے سال جنوری یا فروری میں سی بی ایس ای بورڈ کے کسی بھی امتحانات کا انعقاد نہیں کیا جائے گا کیونکہ ملک میں کووڈ 19 کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تعلیمی سال 2020 کے چھٹی سے نویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحان کے ترقی

اس سے قبل مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے کورونا وائرس کی وجہ سے ڈبلیو بی بی ایس ای سے وابستہ اسکولوں میں بغیر کسی سالانہ امتحان کے 2020 کے تعلیمی سال کے لئے چھٹی سے نویں جماعت کے طلباء کو اگلی کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی ہدایت سامنے نہیں آیا ہے۔ وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے پہلے کہا تھا کہ کووڈ 19 میں صورتحال بہتر ہونے کے بعد حکومت اس معاملے میں رائے لے گی۔

چٹرجی نے مزید کہا تھا کہ جیسے نصاب کمیٹی کی سفارش کی گئی ہے مدھیامک (کلاس 10) اور ہائر سیکنڈری (کلاس 12) نصاب کے 30 فیصد کو کم کیا جائے گا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے ہی ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

اگر کوئی بالغ اپنی پسند کی شادی اور مذہب تبدیل کرتا ہے تو کسی کو بھی مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں: کلکتہ ہائی کورٹ

0

19 سالہ لڑکی کے ذریعہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کئے جانے کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ میں والد نے عرضی دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکی کو گمراہ کرکے شادی کی گئی ہے۔

کلکتہ: بیٹی کی شادی کو رد کرنے کی والد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی بالغ اپنی پسند کے مطابق شادی اور مذہب تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس میں کسی کو بھی مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔

19 سالہ لڑکی کے ذریعہ اپنی پسند کے لڑکے سے شادی کئے جانے کے بعد کلکتہ ہائی کورٹ میں والد نے عرضی دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکی کو گمراہ کرکے شادی کی گئی ہے۔ ان کے ذریعہ ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد مجسٹریٹ کے سامنے ان کی بیٹی کا جو بیان درج کرایا تھا وہ مناسب ماحول نہیں تھا۔

اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیب بنرجی اور جسٹس ارجیت بنرجی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ اگر کوئی بالغ اپنی پسند کے مطابق شادی کرتا ہے اور اس کے آبائی گھر میں منتقل ہونے اور آبائی گھر واپس نہیں آنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کرسکتا ہے۔

والد کی شکایت پر ہائی کورٹ کی ہدایت

والد کی شکایت پر ہائی کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ خاتون تہتہ میں سینئر ترین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج کے سامنے بیان دیں۔ بنچ نے کہا کہ ایڈیشنل جج کے سامنے لڑکی کے بیانات دینے کے باوجود والد کے شبہات ختم نہیں ہوئے ہیں۔ والد کی نمائندگی کرنے والی وکیل، سسمیتا سہا دتہ نے ڈویژن بنچ کے سامنے دعویٰ کیا کہ شوہر ندیا ضلع کے تہتہ میں عدالت کے احاطے میں موجود تھا جب خاتون جج کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔

بنچ نے ہدایت کی کہ والدین کے شبہات کو ختم کرنے کے لئے 23 دسمبر کو ایڈیشنل پبلک پراسٹیکوسر باپولی سے ملاقات کرے گی۔ بنچ نے کہا کہ جب لڑکی باپولی سے ملاقات کریں گی اس وقت اس کے شوہر سمیت کمرے میں کوئی شخص موجود نہیں رہے گا۔ اس معاملے کی کی 24 دسمبر کو دوبارہ سماعت ہوگی۔ باپولی عدالت میں مختصر رپورٹ پیش کریں گے۔

بی جے پی ایم ایل اے کی شادی میں کورونا قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم

0
بی جے پی ایم ایل اے کی شادی میں کورونا قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم
بی جے پی ایم ایل اے کی شادی میں کورونا قانون کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم

پونہ شہر کے پولیس کمشنر ڈاکٹر شیشوے نے بی جے پی رکن اسمبلی کی شادی کی تقریب میں کورونا قانون کی دھجیاں اڑانے اور تقریب میں مہمانوں کی اکثریت کو بغیر ماسک پہنے پائے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

ممبئ: مہاراشٹر کے پونہ شہر کے پولیس کمشنر ڈاکٹر شیشوے نے آج یہاں گذشتہ دنوں شہر میں منعقدہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی شادی کی تقریب میں کورونا بیماری سے متعلق معاشرتی دوری بنائے رکھنے والی رہنمایانہ ہدایتوں کی دھجیاں اڑانے اور تقریب میں مہمانوں کی اکثریت کو بغیر ماسک پہنے پائے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

شادی کی تقریب میں چندرکانت پاٹل اور دیویندر فڈنویس کی شرکت 

پولیس کمشنر نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ کمشنر کو حکم دیا ہے کہ وہ اس ضمن میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ شادی کی اس تقریب میں ریاست کے بی جے پی کے سربراہ چندرکانت پاٹل اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے بھی شرکت کی تھی۔

رام ستپوتے ریاست کے شولاپور شہر سے پہلی مرتبہ بی جے پی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اتوار کے روز انکی شادی کا استقبالیہ پونہ شہر میں منعقد کیا گیا تھا جسکا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور وہ ریاست کے سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

ویڈیوز میں بی جے پی کے قدآور لیڈران بغیر ماسک پہنے نظر آئے

ویڈیوز میں بی جے پی کے قدآور لیڈران چندرکانت پاٹل، دیویندر فڈنویس، پرساد لاڑ اور دیگر کو بغیر ماسک پہنے لوگوں سے انتہائی قریب سے بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو کورونا وبا کے دوران معاشرتی دوری بنائے رکھنے والے اصولوں کے خلاف ہے۔

مرکزی حکومت و ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی برتنے کے لئے جو رہنمایانہ خطوط مرتب کئے ہیں اسکے مطابق شادی کی تقریب سمیت کسی بھی سماجی تقریب میں صرف پچاس 50 افراد ہی کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ مذکورہ شادی کی اس تقریب میں بیک وقت ہال میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

حکومت کووڈ ویکسینیشن کا کام کب شروع کرے گی: راہل گاندھی

0
حکومت کووڈ ویکسینیشن کا کام کب شروع کرے گی: راہل گاندھی
حکومت کووڈ ویکسینیشن کا کام کب شروع کرے گی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے  براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ ویکسین کے قطرے پلائے جاچکے ہیں، ہندوستان میں کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن کب شروع کی جائے گی؟

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ دنیا کے بہت سے ممالک میں کووڈ وبا کو روکنے کے لئے ویکسینیشن مہم شروع ہوچکی ہے۔ اب تک لاکھوں افراد کو یہ ویکسین مل چکی ہے لیکن ہمارے یہاں اس بارے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے براہ راست سوال کیا کہ اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ ویکسین کے قطرے پلائے جاچکے ہیں، لہذا وہ (مسٹر مودی) بتائیں کہ ہندوستان میں کووڈ کے خلاف ویکسی نیشن کب شروع کی جائے گی۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے مسٹر مودی سے سوال کیا ’’اب تک دنیا میں 23 لاکھ افراد کو کووڈ کے قطرے پلائےجا چکے ہیں۔ یہ عمل چین، امریکہ، برطانیہ، روس میں شروع ہوچکا ہے۔ مسٹر مودی مجھے بتائیں کہ ہندوستان کا نمبر کب آئے گا۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک گراف بھی پوسٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چین میں اب تک زیادہ تر لوگوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ ہے اور چوتھے نمبر پر روس ہے۔

اگلے سال 23 مارچ کو اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات

0

 

اسرائیل میں آئندہ سال 23 مارچ کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے اسپیکر یریو لیون نے یہ اطلاع دی۔

تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے اسپیکر یریو لیون نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات اگلے سال 23 مارچ کو ہوں گے۔
لیون نے میٹنگ کے بعد کنیسٹ ٹی وی چینل کو بتایا کہ ’’اس وقت کنیسٹ کو تحلیل کیا جارہا ہے۔ 24 ویں کنیسٹ کا انتخاب 23 مارچ 2021 کو ہوگا ‘‘۔

پپو یادو کی قیادت میں کسانوں کی حمایت کر رہے جاپ کارکنان پر چلا پولیس کا ڈنڈا

0

کسانوں کی حمایت میں ”کسان نیائے مارچ“ نکال رہے جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان پر پولیس نے کی لاٹھی چارج، کئی کارکنان زخمی ہوگئے۔ اس دوران پپو یادو بیچ سڑک پر لیٹ گئے۔

پٹنہ: کسان تحریک کی حمایت میں ”کسان نیائے مارچ“ نکال رہے جن ادھیکار پارٹی کے کارکنان پر آج ہوئی پولیس لاٹھی چارج میں متعدد کارکنان زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت پٹنہ میں بائی پاس کے پہاڑی سے جاپ سپریمو اور سابق رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو کی قیادت میں کسان تحریک کی حمایت میں بڑی تعداد میں کارکنان نے مارچ نکالا۔ مارچ جیسے ہی کچھ آگے بڑھا تو پولیس نے روکنے کی کوشش کی لیکن کارکنان گورنر ہاﺅس کی جانب پیش قدمی پر بضد تھے۔

پولیس اور جنرل ایڈمنسٹریشن کے سنیئر افسران کے سمجھانے کے باوجود جب کارکنان نہیں مانے تب پہلے واٹر کینن کا استعمال کیا، جس سے بھگڈر کی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ ان سب کے مابین مسٹر یادو بیچ سڑک پر لیٹ گئے۔ اس دوران کارکنان مشتعل ہوگئے، جس کی وجہ سے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ لاٹھی چارج سے کچھ کارکنان زخمی بھی ہوگئے۔