اتوار, مارچ 22, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 410

کشن گنج میں کار اور پک اپ وین کی ٹکر میں تاجر کی موت

0
کشن گنج میں کار اور پک اپ وین کی ٹکر میں تاجر کی موت
کشن گنج میں کار اور پک اپ وین کی ٹکر میں تاجر کی موت

کشن گنج حادثہ میں مرنے والے کی شناخت سہرسہ بنگاﺅں باشندہ 40 سالہ چھوٹو جھا کے طور پرکی گئی ہے۔ زخمیوں میں 35 سالہ امت کمار اور 25 سالہ پلو و جھا شامل ہیں۔ تینوں چائے پتی کی تجارت کرتے ہیں۔

کشن گنج: بہار میں کشن گنج ضلع کے کرلی کورٹ تھانہ علاقہ میں آج صبح کار اور پک اپ وین کی ٹکر میں ایک تاجر کی موت ہوگئی۔ سب ڈویژنل پولیس افسر انور جاوید انصاری نے جمعہ کو یہاں بتایاکہ کار سوار تین نوجوان سہرسہ سے مغربی بنگال کے سلی گوڑی کام سے جارہے تھے۔

گھنے کہاسے کی وجہ سے نیشنل ہائی وے نمبر 327 ( ای ) بہادر گنج ۔ ٹھاکر گنج شاہراہ پر کار کی سمت مخالف سے آرہی پک اپ وین سے سیدھی ٹکر ہوگئی۔ اس واقعہ میں تاجر کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔

جناب انصاری نے بتایاکہ متوفی کی شناخت سہرسہ بنگاﺅں باشندہ 40 سالہ چھوٹو جھا کے طور پرکی گئی ہے۔ زخمیوں میں 35 سالہ امت کمار اور 25 سالہ پلو و جھا شامل ہیں۔ تینوں چائے پتی کی تجارت کرتے ہیں۔

زخمیوں کو پورنیہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیاہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائیور پک اپ وین چھوڑکر موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دے دی گئی ہے۔

راہل نے شہریوں کو کسان تحریک سے جڑنے کی اپیل کی، اویسی نے کہا کسانوں کو دبا رہی ہے بی جے پی

0
راہل نے شہریوں کو کسان تحریک سے جڑنے کی اپیل کی، اویسی نے کہا کسانوں کو دبا رہی ہے بی جے پی
راہل نے شہریوں کو کسان تحریک سے جڑنے کی اپیل کی، اویسی نے کہا کسانوں کو دبا رہی ہے بی جے پی

راہل گاندھی نے ملک کےشہریوں سےکسان تحریک سے جڑنے کی اپیل کی ہے، ادھر اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی چین کے بجائے کسانوں کو دبا رہی ہے

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے  جمعہ کے روز کہا ہے کہ ملک کا کسان زرعی مخالف قوانین کو مسترد کرنے کے لئے احتجاج کر رہا، اس لیے ہر شہری کو ان سے جڑکر ان کا ساتھ دینا چاہئے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ملک بھر کا کسان دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کررہے کسانوں کی حمایت کر رہا ہے۔ اس لئے سب کو مل کران کی اس تحریک کو آگے بڑھانے میں ان کا ساتھ دینا چاہئے اوران کی آواز بلند کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا "پُر امن تحریک جمہوریت کاایک لازمی جزو ہوتا ہے۔ ہمارے کسان بہن بھائی جو تحریک چلا رہے ہیں، اسے پورے ملک سے حمایت مل رہی ہے۔ آپ بھی ان کی حمایت میں آواز جوڑ کر اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں تاکہ زراعت مخالف قوانین ختم ہوں۔ کسان کے لیے بولے بھارت۔”

ادھر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین کے قومی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ "بھاجپا سرکار چین کو دبانے کے بجائے کسانوں اور سی اے اے، این آر سی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں دبا رہی ہے۔”

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت اگر کسان تحریک ختم کرکے کسانوں کی گھرواپسی چاہتی ہے تو اس کے لیے اسے کاشت کاری سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کا اعلان کرنا ہوگا۔

محترمہ واڈرہ نے کانگریس کے ان اراکین پارلیمنٹ اور ارکین اسمبلی سے جمعہ کے روز ملاقات کی جو کسان تحریک کی حمایت میں گذشتہ 32 دنوں سے یہاں جنتر منتر پر دھرنا دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان منتخب نمائندوں سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران یہ اظہار خیال کیا۔

پرینکا گاندھی نے کانگریس کے رہنماؤں سے کہا کہ "ہم سبھی کسان تحریک کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔” انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر حال میں کسانوں کی بات سن کر ان کی تحریک ختم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا،’اس کا حل یہی ہے کہ حکومت قانون واپس لے۔ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے

[ہمس لائیو]

ٹرمپ حامیوں کا کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ، 4 کی موت، کرفیو نافذ

0

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کی عکاس نہیں ہے، آج کے واقعے سے بہت دکھ ہوا اور امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو بدلوانے اور منتخب قرار دئیے جانیوالے صدر جوزف بائیڈن کی جگہ مسٹر ٹرمپ کو ہی برقرار رکھنے کی ضد میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں چار لوگوں کے مارے جانے کے بعد حکومت کی منظوری کے بعد واشنگٹن میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور کیپیٹل ہل کی عمارت کو بھی لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مسٹر ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد رکاوٹیں اور سیکیورٹی حصار توڑتے ہوئے واشنگٹن میں واقع کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر گھس گئی تھی جنہیں کسی طرح قابو میں کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھی پولیس پر خارش والا اسپرے کیا گیا۔

جھڑپوں کے دوران کئی پولیس جوان زخمی

جھڑپوں کے دوران کئی پولیس جوان زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون گولی لگنے کے باعث زخمی ہوئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ خبروں کے مطابق شروع میں امریکی محکمہ دفاع نے فوج کو طلب کرنے کا انتظامیہ کا مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کی عکاس نہیں ہے، آج کے واقعے سے بہت دکھ ہوا اور امریکی جمہوریت کو نقصان پہنچا۔

کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملہ امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن

قوم سے برسر موقع خطاب میں جو بائیڈن نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کو امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ صدر ٹرمپ سرکاری ٹی وی پر آ کر مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کریں اور مظاہرہ ختم کرنے کو کہیں۔ نومنتخب صدر کے اس مطالبے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین سے پرامن رہنے اور منتشر ہونے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے حامیوں سے پیار ہے لیکن وہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور واپس گھروں کو چلے جائیں۔

ٹرمپ کے اعلان کے بعد ان کے حامی ہوئے منتشر

موجودہ امریکی صدر کے اعلان کے بعد ان کے حامی منتشر ہو گئے اور سڑکوں پر سناٹا چھا گیا جبکہ پولیس نے کیپیٹل ہل کی عمارت کو مظاہرین سے خالی کروا کر اس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کیپیٹل ہل کی عمارت میں مظاہرین کے داخل ہونے کو ناقابل قبول گردانتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

نریندر مودی کا امریکہ میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار

0

امریکہ میں حالیہ اختتام پذیر ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے ہیں۔ وہاں اسی ماہ اقتدار کی منتقلی ہونی ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا لازمی ہے۔

امریکہ میں حالیہ اختتام پذیر ہوئے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے جو بائیڈن کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہار گئے ہیں۔ وہاں اسی ماہ اقتدار کی منتقلی ہونی ہے۔ اقتدار میں تبدیلی سے قبل بدھ کے روز واشنگٹن میں رونما ہوئے پر تشدد واقعات میں ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے، جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔

امریکہ میں ہزاروں کی تعداد میں ٹرمپ کے حامیوں نے سینیٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی اور نعرے بازی کرتے ہوئے کئی علاقوں میں داخل ہو کر قبضہ بھی کیا۔

مسٹر مودی نے واشنگٹن میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’واشنگٹن ڈی سی میں رونما ہوئے پرتشدد واقعات کی خبروں سے وہ دکھی ہوئے ہیں۔ اقتدار کی منتقلی پرامن طریقے سے ہونا ضروری ہے۔ اس طرح کے مظاہروں کے ذریعے جمہوری عمل کو نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا‘‘۔

ایران کے نیوکلائی سائنسدان کے قتل میں ملوث افراد کی شناخت ہوگئی ہے: بریگیڈیئر جنرل سعید شعبانین

0
ایران کے ٹاپ جوہری سائنسدان کے قتل میں ملوث افراد کی شناخت ہوگئی ہے: بریگیڈیئر جنرل سعید شعبانین
ایران کے ٹاپ جوہری سائنسدان کے قتل میں ملوث افراد کی شناخت ہوگئی ہے: بریگیڈیئر جنرل سعید شعبانین

نیوکلائی سائنسدانسائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہیں گرفتار کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مجرموں کو کڑی سزا دی جائے گی۔

تہران: ایران کی وزارت دفاع کے نائب کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل سعید شعبانین نے کہا ہے کہ نیوکلائی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی نے بدھ کے روز مسٹر شعبانین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سائنسدان کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہیں گرفتار کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مجرموں کو کڑی سزا دی جائے گی۔

اس سے قبل ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حتامی نے کہا تھا کہ ایران کے پاس سینئر سائنسدان کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے کافی ثبوت ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 27 نومبر کو تہران کے نزدیک نیوکلائی سائنسدان محسن فخری زادے کا قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید معلومات کے لیے اسے  پڑھیں:

محسن فخری زادہ: ایران کے ٹاپ جوہری سائنسداں کا قتل

این سی پی کا حکومت سے شہید کسانوں کے اہل خانہ کو نوکری اور 50 لاکھ روپے کا معاوضے دینے کا مطالبہ 

0
این سی پی کا حکومت سے شہید کسانوں کے اہل خانہ کو نوکری اور 50 لاکھ روپے کا معاوضے دینے کا مطالبہ 
این سی پی کا حکومت سے شہید کسانوں کے اہل خانہ کو نوکری اور 50 لاکھ روپے کا معاوضے دینے کا مطالبہ 

این سی پی کے جنرل سکریٹری کے شرما نے کہا کہ کسان تحریک مکمل طور پر کسانوں کا ہے اور اس میں کسی سیاسی پہلو کو تلاش نہیں کرنا چاہئے۔ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے جو الزام لگائے جارہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ لاکھوں کسان بھائیوں نے اپنی اس کسان تحریک کو منظم، پر امن اور غیر متشدد رکھا ہے جس کے کروڑوں بھائی قابل ستائش ہیں۔

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے کسان تحریک کے دوران شہید ہونے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ,50 – 50 لاکھ روپے کے معاوضہ دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ ان شہید ہونے والوں کے رشتہ داروں کو سرکاری نوکریاں دی جائیں۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری کے کے شرما نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کسان تحریک کی حمایت کرتے ہوئے تینوں زرعی قوانین کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کسانوں کی فصل کی مناسب قیمت پر خریداری کو یقینی بنانے کے لئے کم از کم سہارا قیمت (ایم ایس پی) کو قانونی درجہ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے قومی صدر شرد پوار کا عہد ہمیشہ کسانوں کے ساتھ رہا ہے اور کسانوں کی فلاح و بہبود اور کسان تحریک کی حمایت میں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مسٹر پوار مرکز میں زراعت کے وزیر تھے تو انہوں نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے معتدد فلاحی منصوبے نافذ کئے تھے اور قومی سطح پر کسانوں کے قرض کے ایک لاکھ کروڑ روپے معاف کئے تھے۔

تحریک کو پرامن رکھنے کے لیے کروڑوں کسان بھائی قابل ستائش

انہوں نے کہا کہ لاکھوں کسان بھائیوں نے اپنی اس کسان تحریک کو منظم، پر امن اور غیر متشدد رکھا ہے جس کے کروڑوں بھائی قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سخت ترین سردی کے موسم میں بھی کسان بھائی اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسان تحریک مکمل طور پر کسانوں کا ہے اور اس میں کسی سیاسی پہلو کو تلاش نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں حکومت کی طرف سے جو الزام لگائے جارہے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ کسان بھائیوں کے ساتھ ہیں اور آنے والے وقت میں کسانوں کے مفادات کے خلاف ہونے والے کسی بھی معاملے میں خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

بدایوں: مہنت بابا نے اپنے پیروکار کے ساتھ مل کر 50 سالہ خاتون کا عصمت دری کے بعد کیا قتل

0
بدایوں: مہنت بابا نے اپنے پیروکار کے ساتھ مل کر 50 سالہ خاتون کا عصمت دری کے بعد کیا قتل
بدایوں: مہنت بابا نے اپنے پیروکار کے ساتھ مل کر 50 سالہ خاتون کا عصمت دری کے بعد کیا قتل

50 سالہ خاتون کے ساتھ درندگی معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو رات میں ہی گرفتار کرلیا ہے، جبکہ فرار ملزم مندر کے مہنت کو پوری سرگرمی سے پولیس تلاش کررہی ہے۔

بدایوں: اترپردیش کے ضلع بدایوں کے اگھوتی علاقے میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری و قتل معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ایک کو پوری سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔ اس معاملے میں لاپرواہی برتنے کے پاداش میں تھانہ انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹدنٹ آف پولیس سنکلپ شرما نے بتایا کہ اگھوتی علاقے میں ایک 50 سالہ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت کے ضمن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس ضمن میں ابتدائی جانچ میں لاپرواہی برتنے کے پاداش میں تھانہ انچارج کو معطل کردیا گیا۔

مسٹر شرما نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خاتون کے پیر میں فرکچر اور پرائیویٹ پارٹ میں چوٹ کے نشان پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو ملزمین وید رام اور جسپال کو رات میں ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ فرار ملزم مندر کے مہنت کو گرفتار کرنے کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں بہت جلد ہی مندر کے مہنت کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین میں داخلے کی اجازت نہیں ملی

0
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین میں داخلے کی اجازت نہیں ملی
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو چین میں داخلے کی اجازت نہیں ملی

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چینی حکام نے ابھی تک ٹیم کو چین کے دورے کی حتمی اجازت نہیں دی ہے۔ مجھے اس خبر سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔

ٹوکیو: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈنوم گیبریس نے کہا ہے کہ ماہرین کی بین الاقوامی ٹیم کے ممبروں کو کورونا وائرس کی ابتدائی مطالعہ کے لئے چین میں داخل ہونے کے لئے حتمی منظوری نہیں ملی ہے۔

مسٹر ٹیڈروس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’’آج ہمیں معلوم ہوا ہے کہ چینی حکام نے ابھی تک ٹیم کو چین کے دورے کی حتمی اجازت نہیں دی ہے۔ مجھے اس خبر سے بہت مایوسی ہوئی ہے کہ دو ممبران نے اپنا سفر شروع کردیا تھا اور دیگر کو آخری لمحے تک اجازت نہیں ملی‘‘۔ 

مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ٹیم چین میں کورونا وائرس کی اصل کی تحقیقات کرے گی اور معلوم کرے گی کہ ملک میں وباء کے ابتدائی مراحل کے دوران کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے چینی حکام سے چین میں ٹیم کے داخلے کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ مشن جلد سے جلد شروع ہوسکے۔ انہوں نے کہا ’’ہم سینئر چینی عہدیداروں سے رابطے میں ہیں اور ہم نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ مشن ڈبلیو ایچ او اور بین الاقوامی ٹیم کی ترجیح ہے۔‘‘

ہانگ کانگ میں متعدد قانونی ماہرین اور اپوزیشن رہنما گرفتار

0
ہانگ کانگ میں متعدد قانونی ماہرین اور اپوزیشن رہنما گرفتار
ہانگ کانگ میں متعدد قانونی ماہرین اور اپوزیشن رہنما گرفتار

ہانگ کانگ میں جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ جولائی میں ہوئے مقامی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور ستمبر میں صوبائی الیکشن سے پہلے جمہوریت کے حامی امیدواروں کے لئے مظاہرہ کیا تھا۔

بیجنگ: ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کی خلاف ورزی کے شبہ میں کئی سابق قانون کے ماہرین اور اپوزیشن رہنماؤں کو بدھ کی صبح گرفتار کرلیا گیا۔

چین کی جانب سے پچھلے سال قومی سلامتی قانون نافذ کئے جانے کے بعد پولیس کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ جولائی میں ہوئے مقامی انتخابات میں حصہ لیا تھا اور ستمبر میں صوبائی الیکشن سے پہلے جمہوریت کے حامی امیدواروں کے لئے مظاہرہ کیا تھا۔ ان میں سابق ڈیموکریٹک پارٹی کے ماہر قانون جیمس ٹو، اینڈریو وان اور لام چیؤک – ٹنگ بھی شامل ہیں، جو کہ پچھلے سال کے آخر تک قانون ساز کونسل کے رکن تھے۔

اب ریاستی اسپتالوں میں علاج کے لئے اسمارٹ کارڈ ہی کافی، ممتا نے خود لائن میں کھڑے ہوکر لیا ہیلتھ اسکیم کارڈ

0
اب ریاستی اسپتالوں میں علاج کے لئے اسمارٹ کارڈ ہی کافی، ممتا نے خود لائن میں کھڑے ہوکر لیا ہیلتھ اسکیم کارڈ
اب ریاستی اسپتالوں میں علاج کے لئے اسمارٹ کارڈ ہی کافی، ممتا نے خود لائن میں کھڑے ہوکر لیا ہیلتھ اسکیم کارڈ

حکومت کے مطابق بنگال میں 7.5 کروڑ افراد کو ہیلتھ پارٹنر کارڈ کے تحت لایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کارڈ لینے کے لئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آن لائن فارم کو بھرنے سے آپ کو سب کچھ مل جائے گا۔

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے’’حکومت آپ کے دروازے پر‘‘ مہم کے تحت ریاست کی اہم میڈیکل انشورنس ’’سواتھیہ ساتھی‘‘ اسکیم کے بنانے کے لئے مرکز کا منگل کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب وزیر اعلی ممتا بنرجی، ہریش مکھرجی اسٹریٹ پر واقع جئے ہند بھون پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔

اس موقع پر پولیس کمشنر انوج شرما، چیف سکریٹری الاپن بنرجی، بلدیہ امور کے وزیر فرہاد حکیم اور دیگر لیڈران اور افسران موجود تھے۔ حکومت نے ہر وارڈ میں کیمپ لگائے گئے ہیں۔ وارڈ نمبر 13 میں واقع اس کیمپ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی نے عام لوگوں کے ساتھ لائن میں کھڑے ہوکر اپنا کارڈ لیا۔

وزیرا علیٰ کے سامنے تین افراد کھڑے تھے۔ ان سب کے کارڈ لینے کے بعد ہی ممتا نے اپنا کارڈ لیا ہے۔ کارڈ لینے سے پہلے بہت سارے طریقہ کار سے گزرنا پڑتا ہے جیسے تصاویر، انگوٹھے کے نشان وغیرہ دینا پڑتا ہے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بھی بذات خود تمام کارروائی میں حصہ لیا۔

ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لئے اب اسمارٹ کارڈ ہی کافی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو ریاست کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لئے رقم لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف اسمارٹ کارڈ لے جانے سے ہی علاج ہوگا۔

حکومت کے مطابق بنگال میں 7.5 کروڑ افراد کو ہیلتھ پارٹنر کارڈ کے تحت لایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کارڈ لینے کے لئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آن لائن فارم کو بھرنے سے آپ کو سب کچھ مل جائے گا۔ اس کا نام لینے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، موبائل کارڈ ڈاؤن لوڈ کرکے وہ کارڈ پایا جاسکتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ممتا بنرجی نے بنگال میں مرکزی حکومت کی صحت اسکیم ’’ایوشمان بھارت ہیلتھ انشورنس اسکیم‘‘ کو نافذ نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے ان پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ اس پر ممتا بنرجی نے کہا کہ انہوں نے ریاست کے لوگوں کے لئے ہیلتھ پارٹنر اسکیم کو پہلے ہی نافذ کیا ہے۔ اب پوری ریاست میں اس کارڈ کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ اس کے لئے کیمپ لگائے گئے ہیں۔