اتوار, مارچ 22, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 407

ریاست کے تمام ایم ایل اے استعفی دیں، ورنہ گاؤں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی: چانوت

0
ریاست کے تمام ایم ایل اے استعفی دیں، ورنہ گاؤں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی: چانوت
ریاست کے تمام ایم ایل اے استعفی دیں، ورنہ گاؤں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی: چانوت

کسان رہنما انوپ سنگھ چانوت نے کہا ہے کہ دہلی کی سرحد پر سخت سردی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کسانوں کو قریب دو ماہ ہونے کو ہیں۔ اگر اراکین اسمبلی اس تحریک میں کسانوں کی حمایت نہیں کرتے ہیں تو انہیں گاؤں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حصار: کسان رہنما انوپ سنگھ چانوت نے کہا ہے کہ کسانوں نے ریاست کے تمام ایم ایل اے کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ سبھی کو کسان تحریک کی حمایت میں اپنے عہدوں سے استعفی دینا چاہئے۔

مسٹر چانوت نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دہلی کی سرحد پر سخت سردی میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والے کسانوں کو قریب دو ماہ ہونے کو ہیں۔ اگر اراکین اسمبلی اس تحریک میں کسانوں کی حمایت نہیں کرتے ہیں تو انہیں گاؤں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے ایم ایل اے کو انتباہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے کسی بھی اراکین اسمبلی کو کسان جلسہ یا اجلاس کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو مرکزی زرعی قوانین کے خلاف اپنی جنگ جیتنی ہوگی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن ویکسینیشن مہم کے آغاز پر ایمس پہنچے، دہلی کے اسپتالوں میں مہم کا لیں گے جائزہ

0
ڈاکٹر ہرش وردھن ویکسینیشن مہم کے آغاز پر ایمس پہنچے، دہلی کے اسپتالوں میں مہم کا لیں گے جائزہ
ڈاکٹر ہرش وردھن ویکسینیشن مہم کے آغاز پر ایمس پہنچے، دہلی کے اسپتالوں میں مہم کا لیں گے جائزہ

ڈاکٹر ہرش وردھن سب سے پہلے آج صبح ایمس نئی دہلی پہنچے۔ وہ ایمس کے ڈاکٹروں اور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کے ساتھ کورونا ویکسینیشن مہم کے آغاز میں موجود رہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کے آغاز میں حصہ لینے کے لئے ایمس، نئی دہلی پہنچے۔ مختلف اسپتالوں میں جا کر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر ایمس کے ڈاکٹر اور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین بھی موجود رہے۔ 

ڈاکٹر ہرش وردھن سب سے پہلے آج صبح ایمس نئی دہلی پہنچے۔ وہ ایمس کے ڈاکٹروں اور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کے ساتھ کورونا ویکسینیشن مہم کے آغاز میں موجود رہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ٹیکہ کاری مہم کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آغاز کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کے ٹیکہ کاری مہم کے لئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ٹیکہ لگاتے ہی لاپرواہی نہ برتیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم ہے۔ دنیا میں 100 سے زیادہ ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی تین کروڑ سے بھی کم ہے اور ہندوستان میں پہلے مرحلے میں اتنی بڑی آبادی کو ٹیکہ لگایا جانا ہے۔ اس کے بعد مزید 27 کروڑ افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے اور دنیا میں صرف تین ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی 30 کروڑ سے زیادہ ہے۔ یہ تینوں ممالک ہندوستان، چین اور امریکہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سائنس دانوں کا پوری دنیا میں وقار ہے۔ ہندوستان نے اپنے ٹریک ریکارڈ سے یہ اعتماد حاصل کیا ہے۔

مرکزی وزیر ایمس کے بعد ہندو راؤ اسپتال اور سر گنگارام اسپتال کا دورہ کریں گے۔

چین میں کورونا نے دی دوبارہ دستک، پچھلے 24 گھنٹے میں 130 نئے کیسز

0
چین میں کورونا نے دی دوبارہ دستک، پچھلے 24 گھنٹے میں 130 نئے کیسز
چین میں کورونا نے دی دوبارہ دستک، پچھلے 24 گھنٹے میں 130 نئے کیسز

عالمی وبا کووڈ ۔ 19 کا مرکز بنے چین میں کورونا نے دی دوبارہ دستک، پچھلے 24 گھنٹے میں 130 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔

بیجنگ: عالمی وبا کووڈ ۔ 19 کا مرکز بنے چین میں ایک بار پھر اس وائرس نے دستک دے دی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 130 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کے روز بتایا کہ کورونا کے 130 نئے معاملات میں سے 115 کیسز مقامی منتقلی کے ہیں جبکہ باقی 15 معاملات بیرونی ہیں۔

کمیشن نے اپنی یومیہ جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ صوبہ ہیبی میں 90، ہیلونگ جیانگ میں 23 اور بیجنگ میں کورونا کے دو نئے کیس درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران کورونا سے کسی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا سے اب تک 97،448 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کے پھیلنے سے ملک میں 4796 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

لداخ: چین ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: جنرل نروانے

0
لداخ: چین ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: جنرل نروانے
لداخ: چین ہمارے صبر کا امتحان نہ لے: جنرل نروانے

دونوں ممالک کے درمیان فوجی کمانڈروں کی سطح کے آٹھ دور کی بات چیت ہوچکی ہے اور مسلسل اور باہم سیکیورٹی کے اصول پر موجودہ صورت حال کا حل نکالنے کی کوشش جاری رہے گی۔

نئی دہلی: چین کے ساتھ مشرقی لداخ میں تقریبا دس مہینوں سے جاری تعطل کے دوران بڑی فوج کے سربراہ جنرل نروانے نے آج دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہندوستان بات چیت اور ڈپلومیٹک کوششوں سے مسائل کا حل کرنے کے حق میں ہے لیکن کسی کو بھی ہمارے صبر کا امتحان لینے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔

”’آرمی ڈے‘ کے موقع پر جمعہ کو یہاں پریڈ گراؤنڈ میں اپنے روایتی تقریر میں جنرل نروانے نے کہا ہے کہ ’’گزشتہ برس فوج کے لئے بے حد چیلنج رہا ہے۔ شمالی سرحد پر چین کے ساتھ جاری تناؤ سے سبھی واقف ہیں۔ ملک کی سرحدوں پر یکطرفہ تبدیلی کی سازش کا منھ توڑ جواب دیا گیا۔ میں ملک کو یقین دلانا چاہوں گا کہ گلوان کے بہادروں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔‘‘

کوئی بھی ہماری صبر کا امتحان لینے کی غلطی نہ کرے

ہندوستانی فوج ملک کی اقتدار اعلی اور سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ ہم بات چیت اور ڈپلومیٹک کوششوں سے تنازعات کے حل کے تئیں پرعزم ہیں لیکن کوئی بھی ہماری صبر کا امتحان لینے کی غلطی نہ کرے۔

”انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی کمانڈروں کی سطح کے آٹھ دور کی بات چیت ہوچکی ہے اور مسلسل اور باہم سیکیورٹی کے اصول پر موجودہ صورت حال کا حل نکالنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔ مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر تعینات جوانوں کے حوصلے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’زبردست ٹھنڈ اور مشکل صورت حال کے باوجود ہمارے فوجیوں کا عزم ان پہاڑوں کی چوٹیوں سے زیادہ بلند ہے جن کی وہ مستعدی کے ساتھ نگرانی کررہے ہیں۔‘‘

جنرل نروانے نے ملک کی خدمت کے لئے جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کی شہادت کو بھی اس موقع پر یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل نروانے نے کہا کہ ’’آج ہم اپنے ان شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے جنہوں نے ملکی سلامتی میں شہادت پیش کی ہے۔ ان کی شہادت پورے ملک اور ہندوستانی فوج کے لئے تحریک کا منبع ہے۔ میں ان کے اہل خانہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔‘‘

اس موقع پر انہوں نے فوج کے ذریعہ ڈیولپ ’انڈین آرمی موبائل ایپ‘ کا بھی اجراء کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایپ ملک کے شہریوں خاص طور پر نوجوان نسل کو ہندوستانی فوج کے بارے میں تفصیلی جانکاری دے گی۔

اظہرالدین نے 37 گیندوں پر سنچری بنا کر آئی پی ایل کے لئے اپنے دعوی کو کیا مضبوط 

0
اظہرالدین نے 37 گیندوں پر سنچری بنا کر آئی پی ایل کے لئے اپنے دعوی کو کیا مضبوط 
اظہرالدین نے 37 گیندوں پر سنچری بنا کر آئی پی ایل کے لئے اپنے دعوی کو کیا مضبوط 

کیرالہ کے اس بلے باز نے اپنی طوفانی اننگز سے تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ اننگز انہوں نے ایسے وقت پر کھیلی ہے جب اب سے تقریباً ایک مہینے بعد آئی پی ایل کے 2021 سیشن کے لئے نیلامی ہونی ہے۔ 

ممبئی: کیرالہ کے سلامی بلے باز محمد اظہرالدین نے صرف37 گیندوں میں سید مشتاق علی ٹرافی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تاریخ کی دوسری سب سے تیز سنچری بناکر آئی پی ایل کے اس سیشن میں جگہ بنانے کے لئے اپنی دعویداری مضبوط کرلی ہے۔ آئی پی ایل کے 2021 سیزن کے لئے 11 فروری کو نیلامی ہو گی۔ 

26 سالہ اظہرالدین نے بدھ کے روز وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی کی مضبوط ٹیم کے خلاف 54 گیندوں میں نو چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 137 رن کی طوفانی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ سے شاندار جیت دلائی۔ ممبئی نے 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 196 رنز بنائے جبکہ کیرالہ نے اظہرالدین کی جارحانہ اننگز سے 15.5 اوورز میں دو وکٹوں پر 201 رنز بناکریکطرفہ جیت حاصل کرلی۔

کیرالہ کے اس بلے باز نے اپنی طوفانی اننگز سے تہلکہ مچا دیا ہے اور یہ اننگز انہوں نے ایسے وقت پر کھیلی ہے جب اب سے تقریباً ایک مہینے بعد آئی پی ایل کے 2021 سیشن کے لئے نیلامی ہونی ہے۔ انہوں نے 37 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور کل 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ناٹ آوٹ 137 رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں کل 11 چھکے اور 9 چوکے لگائے اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 253.70 کا رہا.

کیرالہ کی طرف سے سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے

اظہرالدین سید مشتاق علی ٹرافی میں کیرالہ کی طرف سے سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے تیز دوسری سنچری مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ اس ٹورنامنٹ میں سب سے تیز سنچری بنانے کا ریکارڈ وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے نام پر ہے جنہوں نے 32 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی تھی۔ اظہرالدین نے 37 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ ان کی اب تک کے ٹی ٹوئنٹی کیریر کی یہ سب سے بڑی اننگز رہی۔

ناٹ آؤٹ 132 رنز کی اننگز کھیلنے والے لوکیش راہل کو بھی چھوڑا پیچھے 

ہندوستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ سب سے بڑا اسکور بنانے کا ریکارڈ شریس ایر کے نام پر ہے جنہوں نے 2019 میں سکم کے خلاف 147 رنز بنائے تھے۔ لیکن لوکیش راہل تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جنہوں 2020 میں آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ناٹ آوٹ 132 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

اس مقابلے میں ممبئی نے پہلے بلے بازی کی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 196 رنز بنائے۔ ممبئی کے کپتان سوریا کمار یادو نے 38، یشاسوی جیسوال نے 40 اور آدتیہ تارے نے 42 رن کی شراکت کی۔ کیرالہ کی جانب سے جلج سکسینا اور کے ایم آصف نے تین ۔ تین، اور ندھیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس ٹورنامنٹ سے واپسی کرنے والے شانت کمار سری سنت نے 4 اوورز میں 47 رنز دیئے لیکن وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔

کیرالہ کے لئے سلامی بلے باز رابن اتھپا اور اظہرالدین نے پہلی وکٹ کیلئے 137 رنز کی شراکت کی۔ اتھپا 33 رن بناکر رن آؤٹ ہوئے اس کے بعد اظہر نے دوسری وکٹ کے لئے سنجو سیمسن کے ساتھ 61 رنز کی شراکت کی۔ سنجو 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد، اظہر آخر تک موجود رہے اور 137 رن بناتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی۔

کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن کا اظہرالدین کی عزت افزائی کا فیصلہ

اس درمیان کیرالہ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے سی اے) نے 37 گیندوں پر سنچری بنانے والے اظہرالدین کی عزت افزائی کا فیصلہ کیا۔ کے سی اے نے اعلان کیا کہ اظہرالدین کو ان کے ہر رن کے لئے ایک ہزار روپئے یعنی اظہرالدین کو اپنی اس شاندار اننگز کے لئے ایک لاکھ 37 ہزار روپئے کا انعام دیا جائے گا۔

بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند

0
بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند
بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند

ٹریفک انتظامیہ کے بیان کے مطابق 15 جنوری سے 21 جنوری تک واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سیکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔

واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرو اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سیکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر انتخابی نتائج سے ناراض مسٹر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔  امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے مسٹر بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران تشدد کی وارننگ جاری کی تھی، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران احتیاط کے طور پر کئی ہزار پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

ادھر مسٹر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے تشدد اور کسی بھی قسم کی کشیدگی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ قبل ازیں مسٹر ٹرمپ نے پیر کے روز مسٹر بائیڈن کی حلف برداری تقریب کو مدنظر رکھتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

بتادیں کہ مسٹر بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری ہوگی۔

ٹرمپ کی اپنے حامیوں سے بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران تشدد نہ کرنے کی اپیل

0
ٹرمپ کی اپنے حامیوں سے بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران تشدد نہ کرنے کی اپیل
ٹرمپ کی اپنے حامیوں سے بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران تشدد نہ کرنے کی اپیل

امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے مسٹر بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران تشدد کی وارننگ جاری کی تھی، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران کسی بھی قسم کا تشدد نہ کریں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے تشدد اور کسی بھی قسم کی کشیدگی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ قبل ازیں مسٹر ٹرمپ نے پیر کے روز مسٹر بائیڈن کی حلف برداری تقریب کو مدنظر رکھتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی میں اسٹیٹ آف ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے مسٹر بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران تشدد کی وارننگ جاری کی تھی، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حلف برداری کی تقریب کے دوران احتیاط کے طور پر کئی ہزار پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

امریکی صدر نے کہا ’’احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر میں اپیل کرتا ہوں کہ کوئی بھی کسی قسم کا تشدد نہ کرے اور نہ ہی قانون کو توڑے۔ یہ وہ نہیں ہے جس کے لئے میں کھڑا ہوں اور نہ ہی یہ وہ ہے جس کے لئے امریکہ کھڑا ہے۔ میں تمام امریکیوں سے تناؤ کو کم کرنے اور امن برقرار رکھنے میں مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔

کسان احتجاج: ملک بھر میں کسانوں نے جلائیں زرعی قوانین کی کاپیاں

0
کسان احتجاج: ملک بھر میں کسانوں نے جلائیں زرعی قوانین کی کاپیاں
کسان احتجاج: ملک بھر میں کسانوں نے جلائیں زرعی قوانین کی کاپیاں

ملک میں 18 جنوری کو تمام اضلاع میں یوم خواتین کسان منایا جائے گا، بنگال میں 20 سے 22 جنوری، مہاراشٹر میں 24 سے 26 جنوری، کیرالا، تلنگانہ، آندھرا پردیش میں 23 سے 25 جنوری اور اڈیشہ میں 23 جنوری کو گورنر کے آفس کے سامنے اجتماع کیا جائے گا۔

نئی دہلی: زرعی اصلاحات کے قوانین کی مخالفت کرنے والی کسان تنظیموں نے بدھ کے روز ملک بھر میں ان قوانین کی کاپیاں جلائیں۔

آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی (اے آئی کے ایس سی سی) کی یہاں جاری ریلیز کے مطابق، تحریک کے 49 ویں دن، کسانوں نے مختلف ریاستوں میں ان تینوں قوانین کی کاپیاں جلائیں اور ان کی منسوخی پر زور دیا۔ اس موقع پر، دہلی کے قریب تمام اضلاع سے یوم جمہوریہ کسان ٹریکٹر پریڈ کی تیاری کی اپیل کی۔

کمیٹی نے کہا کہ آج ملک بھر میں 20 ہزار سے زائد مقامات پر قانون کی کاپیاں جلائی گئیں۔ اے آئی کے ایس سی سی نے دہلی کے آس پاس کے 300 کلومیٹر کے تمام اضلاع کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی میں یوم جمہوریہ ٹریکٹر پریڈ کی تیاری کریں اور سرحدوں پر جمع ہوں۔

18 جنوری کو ملک بھر میں یوم خواتین کسان منایا جائے گا

ملک میں 18 جنوری کو تمام اضلاع میں یوم خواتین کسان منایا جائے گا، بنگال میں 20 سے 22 جنوری، مہاراشٹر میں 24 سے 26 جنوری، کیرالا، تلنگانہ، آندھرا پردیش میں 23 سے 25 جنوری اور اڈیشہ میں 23 جنوری کو گورنر کے آفس کے سامنے اجتماع کیا جائے گا۔

اے آئی کے ایس سی سی نے کہا ہے کہ گذشتہ 50 دنوں سے حکومت نے ملک کے عوام اور کسانوں کے سامنے مستقل طور پر کوئی سچائی پیش نہیں کی ہے کہ ان قوانین سے کسانوں کو کیا فائدہ ہوگا۔ اس کا استدلال ہے کہ تکنیکی ترقی، سرمایہ کاری اور مجموعی طور پر ترقی ہوگی۔

حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے بھی حقائق پیش نہیں کیا

حکومت نے نجی سرمایہ کاروں کی مدد کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے مختص کیے ہیں، لیکن وہ تکنیکی ترقی، سرمایہ کاری اور دیگر اہم امور پر سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتی۔ جب کارپوریٹ سرمایہ کاری کرے گا تو اس کا مقصد زیادہ منافع حاصل کرنا اور زمین اور پانی کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔

تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ حکومت نہ صرف کسانوں کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہی ہے بلکہ ملک کی سپریم کورٹ کے سامنے بھی حقائق پیش نہیں کیا ہے۔

18 جنوری سے سی بی ایس ای کی دسویں اور بارہویں جماعت کے اسکول  کھلیں گے

0
18 جنوری سے سی بی ایس ای کی دسویں اور بارہویں جماعت کے اسکول  کھلیں گے
18 جنوری سے سی بی ایس ای کی دسویں اور بارہویں جماعت کے اسکول  کھلیں گے

دہلی میں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات اور پریکٹیکل کے پیش نظر 18 جنوری سے دسویں اور بارہویں کلاسوں کے لئے پریکٹیکل، پروجیکٹ اور کاؤنسلنگ وغیرہ کے لئے اسکول کھلیں گے۔ صرف والدین کی رضامندی سے ہی بچوں کو بلایا جاسکے گا۔ بچوں کو آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

نئی دہلی: دہلی حکومت نے بدھ کو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے امتحانات اور دیگر پریکٹیکل کے پیش نظر 18 جنوری سے دسویں اور بارہویں کلاسوں کے لئے پریکٹیکل، پروجیکٹ، کاؤنسلنگ وغیرہ کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔ وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج ٹویٹ کرکے اس معاملے کی اطلاع دی۔

بچوں کو آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا

مسٹر سسودیا نے بتایا "دہلی میں سی بی ایس ای بورڈ کے امتحانات اور پریکٹیکل کے پیش نظر 18 جنوری سے دسویں اور بارہویں کلاسوں کے لئے پریکٹیکل، پروجیکٹ اور کاؤنسلنگ وغیرہ کے لئے اسکول کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ صرف والدین کی رضامندی سے ہی بچوں کو بلایا جاسکے گا۔ بچوں کو آنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔‘‘

حکومت نے اس سلسلے میں ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) بھی جاری کیا ہے جس پر تمام اسکولوں کو عمل کرنا ہوگا۔ آپ کو یہ ریکارڈ رکھنا ہوگا کہ کون سے بچے اسکول آرہے ہیں، لیکن یہ حاضری کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

ایس او پی کے مطابق اسکول کے صحن میں کورونا سے متاثر کسی بھی بچہ یا ملازم کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دروازے پر تھرمل اسکریننگ لازمی ہوگی۔ اسکول کے داخلہ دروازوں، کلاس روم، لیبارٹری اور عوامی سہولیات والی جگہوں پر ہاتھوں کی صفائی کا انتظام لازمی ہے۔

کنٹینمنٹ زون سے باہر والے اسکول ہی کھلیں گے

کنٹینمنٹ زون سے باہر رہنے والے ہی اسکول کھلیں گے۔ اس کے علاوہ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والا کوئی بھی شخص اسکول نہیں آسکے گا۔ کلاسوں اور لیبارٹریوں کا اس طرح بندوبست کرنا پڑے گا کہ کووڈ کی ہدایات کی خلاف ورزی نہ ہوسکے۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق ملازمین کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

مسٹر سسودیا نے پہلے ہی کہا تھا کہ ویکسین آنے تک دارالحکومت میں اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔ مرکزی حکومت نے 3 جنوری کو کورونا وائرس کی دو ویکسینوں کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔ اس کے بعد 6 جنوری کو وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت قومی دارالحکومت میں جلد اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔

دہلی میں کورونا وبا کے پیش نظر پچھلے سال 16 مارچ کو کیجریوال حکومت نے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس کے بعد دارالحکومت کے تمام اسکول بند ہیں۔ تاہم، اس دوران آن لائن کلاسیز چل رہی ہیں۔

ممبئی میں 16 جنوری سے لگایا جائے گا کورونا وائرس کا ٹیکہ

0
ممبئی میں 16 جنوری سے لگایا جائے گا کورونا وائرس کا ٹیکہ
ممبئی میں 16 جنوری سے لگایا جائے گا کورونا وائرس کا ٹیکہ

کورونا وائرس کا ٹیکہ [ویکسین] پونے سے آج خصوصی گاڑی کے ذریعہ ممبئی لایا گیا ہے۔ ممبئی میں ویکسین کے لئے 72 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ممبئی: کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کی دوا "کووی شیلڈ” آج صبح پونے سے ممبئی پہنچ گئی اور 16 جنوری سے یہاں ویکسینیشن شروع کردی جائے گی۔

یہ ٹیکہ [ویکسین] پونے سے خصوصی گاڑی کے ذریعہ ممبئی لایا گیا ہے۔ ویکسین بنانے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے 139500 خوراکیں (ویکسینیں) برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کو بھیجا ہے۔

بی ایم سی کمشنر آئی ایس چاہل نے بتایا کہ ممبئی میں ویکسین کے لئے 72 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو دن میں ممبئی کے مختلف ویکسین مراکز کو ویکسین بھیج دی جائے گی۔