اتوار, مارچ 22, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 406

اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حملہ، دو کی موت

0
اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حملہ، دو کی موت
اقوام متحدہ کے امن فوجیوں پر حملہ، دو کی موت

رواں ماہ کی شروعات میں وسطی افریقی جمہوریہ میں مختلف حملوں میں اقوام متحدہ مشن کے دو امن فوجی مارے گئے تھے۔

بانگوئی: وسطی افریقی جمہوریہ (سی اے آر) مینوسکا میں اقوام متحدہ مشن کے امن فوجیوں پر حملے میں دو امن کے مندوبین کی موت ہو گئی۔

مینوسکا (MINUSCA) نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا، ’جنوب میں مبومواو صوبے کے بنگسو میں پیر کے روز اتحادیوں کی مسلح گروہ کے قافلے پر داؤں لگا کر حملہ کیا گیا۔

حملے میں دو امن فوجی گیبونوز اور مراکشی کی موت ہو گئی۔ رواں ماہ کی شروعات میں سی اے آر میں مختلف حملوں میں اقوام متحدہ کے دو امن فوجی مارے گئے تھے۔

مرکز دھمکی آمیز حربے استعمال کرکے کسانوں کو کمزور نہیں کرسکتا: امریندر سنگھ

0
مرکز دھمکی آمیز حربے استعمال کرکے کسانوں کو کمزور نہیں کرسکتا: امریندر سنگھ
مرکز دھمکی آمیز حربے استعمال کرکے کسانوں کو کمزور نہیں کرسکتا: امریندر سنگھ

زرعی قوانین کے ذریعہ پیدا کردہ بحران کو حل کرنے کے بجائے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت مشتعل کسانوں اور ان کے حامیوں کو ہراساں اور پریشان کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

چنڈی گڑھ: وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے نئے زرعی قوانین کے خلاف جاری جدوجہد میں متعدد کسان رہنماؤں اور ان کے حامیوں کو قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی دھمکیوں سے کسانوں کی لڑائی کو کمزور نہیں کی جاسکتی ہے۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ آیا یہ کسان بی جے پی کو علیحدگی پسند اور دہشت گرد سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مرکز کو متنبہ کیا کہ اس طرح کی ناقص حکمت عملی کسانوں کی جدوجہد کو کمزور نہیں کرے گی بلکہ انھیں سخت موقف اختیار کرنے پر مجبور کرے گی۔

حکومت کسانوں کی جدوجہد کو دبانے پر تلی ہوئی ہے

انہوں نے حکومت ہند کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی خوفناک کارروائی کے ذریعے حکومت کسانوں کی جدوجہد کو دبانے پر تلی ہوئی ہے۔ اگر صورتحال ہاتھ سے نکل گئی تو بی جے پی کے طاقتور ترین رہنما بھی اس پر قابو پانے کے لئے کچھ نہیں کرسکیں گے۔

زرعی قوانین کے ذریعہ پیدا کردہ بحران کو حل کرنے کے بجائے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت مشتعل کسانوں اور ان کے حامیوں کو ہراساں اور پریشان کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ نہ صرف مرکزی حکومت زرعی قوانین کو واپس نہ لینے پر اٹل ہے بلکہ وہ کسانوں کی آواز دبانے کے لئے توہین آمیز سلوک کر رہی ہے۔ ایک ماہ قبل پنجاب کے کئی بڑے آڑھتیوں کو انکم ٹیکس کا نوٹس بھیجے جانے اور اب این آئی اے کی طرف سے نوٹس بھیجے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسانوں کو اپنی تحریک واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالنے کے لئے کی جارہی ہے۔

شوبھندو ادھیکاری کو چیلنج، نندی گرام اسمبلی حلقہ سے انتخاب ممتا بنرجی خود ہی لڑیں گی

0
شوبھندو ادھیکاری کو چیلنج، نندی گرام اسمبلی حلقہ سے انتخاب ممتا بنرجی خود ہی لڑیں گی
شوبھندو ادھیکاری کو چیلنج، نندی گرام اسمبلی حلقہ سے انتخاب ممتا بنرجی خود ہی لڑیں گی

2016 میں نندی گرام اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر شوبھندو ادھیکاری کامیاب ہوئے تھے اور اب وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ شوبھندو ادھیکاری کو چیلنج کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ بھوانی پور کے ساتھ نندی گرام سے بھی انتخاب لڑیں گی۔

نندی گرام: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج نندی گرام میں پارٹی چھوڑ کر بی جی پی میں شامل ہونے والے شوبھندو ادھیکاری کو چیلنج کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بھوانی پور کے ساتھ نندی گرام سے بھی انتخاب لڑیں گی۔

2016 میں نندی گرام اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے ٹکٹ پر شوبھندو ادھیکاری کامیاب ہوئے تھے اور اب وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ممتابنرجی نے نندی گرام کے ٹکھالی میں ایک بڑے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نندی گرام میرے دل کے قریب ہے۔ میں اپنا نام بھول سکتی ہوں لیکن نندی گرام کو نہیں بھول سکتی۔ نندی گرام کے عوام کے ساتھ میرے جذباتی وابستگی کو دیکھتے ہوئے، آج میں اعلان کر رہی ہوں کہ میں نندی گرام سے آئندہ انتخاب لڑنا چاہتی ہوں۔

ریاستی صدر سبرتو بخشی سے ممتا بنرجی کی درخواست

میں اپنے ریاستی صدر سبرتو بخشی سے درخواست کرتی ہوں کہ 2021 کے ریاستی انتخابات میں نندی گرام سے امیدوار کے طور پر میرے نام پر غور کریں۔ میں اپنی بھوانی پور سیٹ کی طرف توجہ نہیں چھوڑوں گی۔ میں بھوانی پور کے عوام سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں وہاں ایک اچھا امیدوار دوں گی۔

خیال رہے کہ نندی گرام اور سینگور میں بائیں محاذ کے حصول اراضی کے خلاف تحریک کی وجہ سے ہی ممتا بنرجی نے بائیں محاذ کے 34 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے2011 میں اقتدار میں آئی تھیں۔ ترنمول کانگریس ایک خاص حکمت عملی کے تحت نندی گرام سے ممتا بنرجی کو اتار کر ریاست کے عوام کو یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ممتا بنرجی اب بھی عوام کے ساتھ ہیں اور وہ بی جے پی کی سازشوں سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ چوں کہ یہ اس حلقے میں مسلم ووٹرس کی تعداد اچھی خاصی ہے تو ممتا بنرجی کو انتخاب جیتنے میں مشکلات نہیں پیش آئے گی۔

نندی گرام سیٹ پر 2009 میں پہلی مرتبہ ترنمول کی جیت

یہ حلقہ مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع میں واقع ہے۔ اس سیٹ پر 2009 میں ترنمول کانگریس نے پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی تھی۔ فیروزہ بی بی کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔ فیروزہ بی بی 2011 میں بھی یہاں سے کامیاب ہوئیں تھیں۔ مگر 2016 میں یہاں سے ترنمول کانگریس کے ہی ٹکٹ پر شوبھندو ادھیکاری کامیاب ہوئے۔

بنرجی کے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کے امیت مالویہ نے کہا، "ممتا بنرجی کا 10 سال میں پہلی مرتبہ بھوانی پور سے نندی گرام میں منتقل ہونے کے فیصلے سے، ان کی سیاسی گھبراہٹ ظاہر ہوتی ہے۔ کیا وہ وضاحت کریں گی کہ سی پی آئی ایم کے ذریعہ فائرنگ کے الزام میں آئی پی ایس ستیجیت بندو پادھیائے کو کیوں الزام عائد کیا گیا ہے؟ نندی گرام میں احتجاج کرنے والے کسانوں پر فائرنگ کرنے والے کو ترنمول کانگریس میں شامل کیوں کیا گیا؟ ”

حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی، کسان پریشان، گھریلو خواتین خوش

0
حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی، کسان پریشان، گھریلو خواتین خوش
حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی، کسان پریشان، گھریلو خواتین خوش

حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں چارگنا کی کمی درج کی گئی ہے اور موجودہ طور پر ٹماٹر فی کیلو 6 روپے کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔ چند ماہ پہلے اس کی قیمت 40 تا 50 روپے فی کیلو ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ اس کی اصل وجہ پیداوار میں اضافہ ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران باورچی خانہ کی اس اہم شئے کی قیمت میں چارگنا کی کمی درج کی گئی اور موجودہ طور پر ٹماٹر فی کیلو 6 روپے کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔

چند ماہ پہلے اس کی قیمت 40 تا 50 روپے فی کیلو ہوگئی تھی۔ ٹماٹر کی قیمت میں کمی سے جہاں کسان فکر مند ہیں وہیں گھریلو خواتین کافی خوش ہیں کیونکہ ٹماٹر اب ان کے بجٹ میں آرہا ہے۔ کسانوں نے تلنگانہ کے اضلاع میں بڑے پیمانہ پر اس کی پیداوار کو قیمت میں کمی کی اہم وجہ قرار دیا جس کے نتیجہ میں حیدرآباد کے ہر مارکٹ میں ٹماٹر سستا دستیاب ہو رہا ہے۔ ایک کسان نے کہا کہ مارچ کے اواخر تک ایسی ہی صورتحال کے برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ریاست میں وقارآباد، شاہ میرپیٹ، گجویل، چیوڑلہ کے ساتھ ساتھ رنگاریڈی اور محبوب نگر کے بعض علاقوں میں ٹماٹر کی پیداوار ہوتی ہے۔ ان تمام علاقوں میں اس کی زائد پیداوار ہوئی ہے۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کی مارکٹس میں ٹماٹر کی قیمت میں گراوٹ کے نتیجہ میں کسان برادری پر اس کا منفی اثر دیکھا جا رہا ہے۔

قیمتوں میں اچانک کمی پر کسانوں نے کیا تشویش کا اظہار

مہدی پٹنم رعیتو بازار میں کسان فی کیلو ٹماٹر پانچ روپے کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔ ان کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی پیداوار کی منتقلی کی قیمت بھی وصول نہیں ہو رہی ہے۔ ان کسانوں نے قیمتوں میں اچانک کمی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں نے الزام لگایا کہ درمیانی افراد اس قیمت میں اتار چڑھاؤ کے لئے ذمہ دار ہیں۔

شہر حیدرآباد کی شمس آباد مارکٹ میں بھی ایسی ہی صورتحال پائی جاتی ہے جہاں اطراف کے مواضعات کے کسان کم قیمت پر ٹماٹر فروخت کر رہے ہیں۔ مناسب پانی کی وجہ سے جاریہ سال کسانوں نے بڑے پیمانہ پر ٹماٹر اگائے، جس کے نتیجہ میں اس کی قیمت میں گراوٹ ہوگئی ہے۔

اس طرح کسانوں کو ان کی پیداوار پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کسانوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیداوار کے لئے لگائی گئی قیمت بھی ان کو وصول نہیں ہو رہی ہے۔

مسلم ممالک پر ٹرمپ کی جانب سے نافذ سفری پابندی کو بائیڈن کریں گے ختم

0
مسلم ممالک پر ٹرمپ کی جانب سے نافذ سفری پابندی کو بائیڈن کریں گے ختم
مسلم ممالک پر ٹرمپ کی جانب سے نافذ سفری پابندی کو بائیڈن کریں گے ختم

وائٹ ہاؤس کے متوقع چیف آف اسٹاف کلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ اپنے شروعاتی 10 دنوں میں مسٹر ٹرمپ کی جانب سے نافذ پالسیز کو رد کرے گا۔

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈنن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کئی مسلم ممالک پر نافذ سفری پابندی کو ہٹائے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ 

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ 

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے متوقع چیف آف اسٹاف کلائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ اپنے شروعاتی 10 دنوں میں مسٹر ٹرمپ کی جانب سے نافذ پالسیز کو رد کرے گا۔ 

ان میں کووِڈ – 19 روک تھام کی کوشش، پیرس موسمیاتی تبدیلی کے معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد اور شہریت حاصل کرنے کے لیے امیگریشن قانون کی اجازت دیے جانے سے متعلق پالیسیز شامل ہیں۔

ممبران پارلیمنٹ، وزراء اور ممبران اسمبلی سے گھر گھر جاکر استعفی طلب کیا جائے گا: بی کے یو

0
ممبران پارلیمنٹ، وزراء اور ممبران اسمبلی سے گھر گھر جاکر استعفی طلب کیا جائے گا: بی کے یو
ممبران پارلیمنٹ، وزراء اور ممبران اسمبلی سے گھر گھر جاکر استعفی طلب کیا جائے گا: بی کے یو

21 جنوری کو وزیر مملکت اور جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے رکن اسمبلی انوپک دھانک کے کیمری روڈ، حصار میں واقع رہائش گاہ پر کسان پہنچیں گے اور ان سے استعفی کا مطالبہ کریں گے۔

حصار: مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف جاری تحریک کے دوران اب وزراء اور ممبران اسمبلی سے گھر گھر جاکر استعفی مانگا جائے گا۔

یہ فیصلہ بھارتیہ کسان یونین چڈھونی گروپ کی جانب سے آج یہاں یونین کے ضلعی صدر کالا کنوہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔

مسٹر کنوہ نے بتایا کہ 21 جنوری کو وزیر مملکت اور جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے ممبر اسمبلی انوپک دھانک کے کیمری روڈ، حصار میں واقع رہائش گاہ پر کسان پہنچیں گے اور ان سے استعفی کا مطالبہ کریں گے۔

انہوں نے بتایاکہ اس کے بعد ضلع کے تمام ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی سے استعفیٰ طلب کیا جائے گا۔

فائزر ویکسین لینے کے بعد 13 اسرائیلیوں نے چہرے پر لقوے کی شکایت کی

0
فائزر ویکسین لینے کے بعد 13 اسرائیلیوں نے چہرے پر لقوے کی شکایت کی

میڈیا رپورٹوں کے مطابق کورونا ویکسین لینے کے بعد 96 افراد شدید پیچیدگیوں کا شکار ہوگئے ہیں اور 24 افراد مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 225 افراد کو اسپتالوں میں داخل ہونا پڑا اور 1388 افراد کو ہنگامی ہیلتھ خدمات کی ضرورت پڑی ہے۔

یروشلم: اسرائیل میں فائزر کمپنی کی کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جانے کے بعد کم از کم 13 افراد کے چہرے میں ہلکے لقوے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وزارت صحت کے عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔

وائی نیٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا اندازہ ہے کہ اس طرح کے معاملات میں اضافہ ہوسکتا ہے اور انہوں نے اس طرح کے مضر اثرات کے پیش نظر اس ویکسین کی دوسری ڈوز کو لگائے جانے پر شبہ کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ اگر ان لوگوں کی حالت بہتر ہوتی ہے تو اس کے بعد ہی انہیں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جائے گی۔

گذشتہ سال نومبر میں اسرائیلی حکومت نے 80 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز کے لئے فائزر اور بائیو این ٹیک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور جب سے ملک میں کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں تب سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ کورونا ویکسین کے بعد دو بزرگ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق کورونا ویکسین لینے کے بعد 96 افراد شدید پیچیدگیوں کا شکار ہوگئے ہیں اور 24 افراد مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 225 افراد کو اسپتالوں میں داخل ہونا پڑا اور 1388 افراد کو ہنگامی ہیلتھ خدمات کی ضرورت پڑی ہے۔

جالور: بس میں کرنٹ سے آگ لگنے کے سبب 6 لوگوں کی موت

0

کچھ عقیدت مند جالور ضلع میں جین مندر کے درشن کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں بس کے بجلی کے تاروں کی زد میں آنے سے آگ لگ گئی جس میں چھ لوگوں کی موت، جبکہ متعدد جھلس گئے۔

جالور: راجستھان کے جالور میں ایک بس کے بجلی کے تاروں کی زد میں آنے سے آگ لگ گئی جس میں چھ لوگوں کی موت، جبکہ متعدد جھلس گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ لوگ جالور ضلع میں جین مندر کے درشن کے بعد واپس آ رہے تھے کہ سنیچر کی رات راستہ بھٹک جانے کے سبب جالور سے سات کلومیٹر دور مہیش پورہ گاؤں پہنچ گئے۔ جہاں بس گاؤں سے گزر رہے بجلی کے گیارہ کے وی لائن کے تاروں کی زد میں آگئی اور کرنٹ پھیلنے سے بس میں آگ لگ گئی۔

حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر اور تین خواتین سمیت چار عقیدت مند کی جھلس کر موت ہوگئی جبکہ دیگر جھلسے لوگوں کو جالور ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں کچھ لوگوں کی حالت سنگین ہونے کے سبب انہیں جودھپور بھیج دیا گیا ہے۔ مہلوکین میں بیاور کی سونل، سربھی اور چاند دیوی، اجمیر کے راجیندر اور بس ڈرائیور دھرم چند اور بس کنڈیکٹر شامل ہیں۔

حادثے پر وزیراعلی اشوک گہلوت کا گہرے رنج و غم کا اظہار

حادثے پر وزیراعلی اشوک گہلوت نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر گہلوت نے اس پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جالور کے نزدیک ایک افسوسناک واقعہ میں چھ لوگوں کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے سے انہیں گہرہ رنج پہنچا ہے۔ انہوں نے غمزدہ کنبوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے خدا سے انہیں یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت دینے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قومی نائب صدر اور سابق وزیراعلی وسندھرا رانے نے بھی حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور خدا سے ان کی روح کو سکون، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ کنبوں کو صبر عطا کرنے کی دعا کی۔

میری انتظامیہ میں سائنسی طریقے سے ہوں گے کام: بائیڈن

0
میری انتظامیہ میں سائنسی طریقے سے ہوں گے کام: بائیڈن
میری انتظامیہ میں سائنسی طریقے سے ہوں گے کام: بائیڈن

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا، مجھے امید ہے کہ قابل تجدید توانائی اور کینسر تحقیقی اداروں میں سائنسی ترقی ہوگی۔

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے دفتر میں انتظامی کام سائنسی طریقے سے ہوں گے۔

مسٹر بائیڈن نے سنیچر کو کہا ’’میری انتظامیہ میں سائنسی طریقے سے کام ہوں گے۔ مجھے امید ہے کہ قابل تجدید توانائی اور کینسر تحقیقی اداروں میں سائنسی ترقی ہوگی‘‘۔

انہوں نے کورونا وائرس وبا کے تعلق سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل جمعہ کو مسٹر بائیڈن نے جینیاتی ماہر ایرک لینڈر کو وائٹ ہاؤس دفتر کا سائنس اور ٹیکنالوجی پالیسی کے ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا ہے. انہوں نے سائنسی کام کے سلسلے میں مسٹر لینڈر کی تعریف بھی کی۔

مغربی بنگال میں تمام شہریوں کو مفت ویکسین فراہم کی جائے گی: ممتا بنرجی

0
West Bengal, June 29 (ANI): West Bengal Chief Minsiter Mamata Banerjee addresses a press conference over the situation of COVID-19 in the state, at CMO in Kolkata on Monday. (ANI Photo)

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ویکسین بنانے والی کمپنی سے مغربی بنگال حکومت بذات خود رابطہ کرے گی اور ر ریاست کے لوگوں کی ضروریات کے مطابق ویکسین خریدے گی۔

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست میں چل رہے ویکسینیشن مہم کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جو ویکسین فراہم کیا گیا ہے وہ ناکافی ہیں۔ ہم نے مرکزی حکومت سےضرورت کے مطابق ویکسین فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ویکسین بنانے والی کمپنی سے مغربی بنگال حکومت بذات خود رابطہ کرے گی اور ر ریاست کے لوگوں کی ضروریات کے مطابق ویکسین خریدے گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت نے تمام افراد کو مفت میں ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ٹیکے لینے والے افراد کی فہرست اپ لوڈ کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے ایک کوئن پورٹل تشکیل دیا ہے جس پر فائدہ اٹھانے والوں کا نام ایڈریس اپ لوڈ کرنے ہوں گے۔ مغربی بنگال کے بہت سے علاقوں میں، مرکزی حکومت کا یہ پورٹل بہت ہی آہستہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے عہدیداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ بہت ساری جگہوں پر، ٹیکے لگانے والے افراد کے نام کاغذ پر لکھے گئے ہیں اور بعد میں اسے پورٹل پر اپلوڈ کردیا گیا ہے۔

ضلع مرشد آباد کے کنڈی سب ڈپارٹمنٹل اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا، ‘ویکسین لینے والے مستفید افراد کا ڈیٹا ایپ پر اپ لوڈ کرنا تھا لیکن اس میں کافی وقت لگ رہا تھا کیونکہ ایپ بہت آہستہ آہستہ کام کررہی ہے۔