پیر, مارچ 23, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 399

روس آئندہ ماہ 18 ممالک کے 40 سٹیلائٹ لانچ کرے گا: ذرائع

0
روس آئندہ ماہ 18 ممالک کے 40 سٹیلائٹ لانچ کرے گا: ذرائع
روس آئندہ ماہ 18 ممالک کے 40 سٹیلائٹ لانچ کرے گا: ذرائع

ذرائع کے مطابق روس کے اس مشن میں خود روس کے علاوہ جنوبی کوریا، جاپان، سعودی عرب، امارات، اسرائیل، تھائی لینڈ، کناڈا، برازیل، جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، ارجنٹائنا، ہنگری، تیونس، برطانیہ، اسپین اور سلواکیہ کے سٹیلائٹ شامل ہوں گے۔

ماسکو: روس نے آئندہ ماہ ایک درجن سے زائد ممالک کے 40 سٹیلائٹ کو اپنے سویوز-2 راکٹ کے ذریعہ مدار میں لانچ کا منصوبہ بنایا ہے۔

خلائی صنعت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سویوز-2 خلائی راکٹ جنوبی کوریا کے سی اے ایس 500-1 سٹیلائٹ کے ساتھ بائکنور اسپیس سینٹر سے 20 مارچ 2021 کو پرواز بھرے گا۔

ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کے سی اے ایس 500-1 سٹیلائٹ کے علاوہ دیگر ممالک کے سٹیلائٹ کو بھی اس مشن کے تحت مدار میں پہنچائے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مدار میں پہنچائے جانے والے سٹیلائٹوں کی فہرست ابھی حتمی شکل نہيں دی گئی ہے اور سٹیلائٹوں کی تیاری کی بنیاد پر اس میں ترمیم کی جاسکتی ہے۔

ایک دیگر اہلکار نے پیر کے روز بتایا کہ فی الحال، جنوبی کوریا کے سی اے ایس 500-1 سٹیلائٹ کے ساتھ 18 ممالک کے 40 چھوٹے سٹیلائٹوں کو اس میں لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق روس کے اس مشن میں خود روس کے علاوہ جنوبی کوریا، جاپان، سعودی عرب، امارات، اسرائیل، تھائی لینڈ، کناڈا، برازیل، جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، ارجنٹائنا، ہنگری، تیونس، برطانیہ، اسپین اور سلواکیہ کے سٹیلائٹ شامل ہوں گے۔

صومالیہ میں دھماکہ سے 12 فوجی جوانوں کی موت

0
صومالیہ میں دھماکہ سے 12 فوجی جوانوں کی موت
صومالیہ میں دھماکہ سے 12 فوجی جوانوں کی موت

صومالیہ کے وسطی علاقہ دھوسمارب میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بناکر دھماکہ کیا گیا، جس سے ان فوجی جوانوں کی موت ہوگئی۔

موغادیشو: صومالیہ کے صوبہ گلمدوگ میں اتوار کے روز ہونے والے دھماکے میں مقامی انٹیلی جنس محکمہ کے سربراہ سمیت 12 فوجی جوانون کی موت ہوگئی اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے آج یہ اطلاع دی۔

حکام کے مطابق صومالیہ کے وسطی علاقہ دھوسمارب میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بناکر دھماکہ کیا گیا، جس سے ان فوجی جوانوں کی موت ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ اس علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کے خلاف زبردست احتجاج

0
میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کے خلاف زبردست احتجاج
میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کے خلاف زبردست احتجاج

میانمار میں حالیہ فوجی تختہ پلٹ کے خلاف مظاہرے کے دوران ہزاروں مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم فوجی آمریت نہیں چاہتے، ہم جمہوریت چاہتے ہیں۔

نیپئی تا: میانمار میں حالیہ فوجی تختہ پلٹ کے خلاف اور ملک کی اہم لیڈر آنگ سان سوکی کی جلد از جلد رہائی کے مطالبے پر ہزاروں افراد نے اتوار کے روز ملک بھر میں سخت احتجاج کیا۔

مظاہرے کے دوران ہزاروں مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے کہا "ہم فوجی آمریت نہیں چاہتے، ہم جمہوریت چاہتے ہیں”۔ تاہم، تختہ پلٹ کرنے میں شامل فوجی افسران نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل میانمار کے فوجی حکمرانوں نے ملک میں تختہ پلٹ کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں افراد کی شرکت کے پیش نظر ہفتہ کے روز انٹرنیٹ سروس بند کردی تھی، جسے اتوار کے روز دوبارہ بحال کردیا گیا تھا۔ فوج نے ٹویٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر پابندی عائد کرنے کے فورا بعد ہی انٹرنیٹ سروس بند کردی تھی تاکہ لوگوں کو تختہ پلٹ کے خلاف احتجاج کرنے سے روکا جاسکے۔

جمعہ کے روز ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ بہت سے صارفین نے ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کا استعمال کرکے سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کو نظرانداز کیا ہے، لیکن عام طور پر اس پابندی کا اثر ظاہر ہورہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رنگون شہر میں لوگوں کی بھیڑ احتجاج میں شامل ہوئی اور مظاہرین نے ‘فوجی آمریت مردہ باد’ اور ‘جمہوریت زندہ باد’ کے نعرے لگائے۔ تاہم مظاہرین سے نمٹنے کے لئے پولیس کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کردیا گیا ہے اور شہر کے تمام اہم راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

اتراکھنڈ: چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے سے کم از کم 150 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

0
اتراکھنڈ: چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے سے کم از کم 150 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ
اتراکھنڈ: چمولی میں گلیشیئر ٹوٹنے سے کم از کم 150 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

موصولہ اطلاعات کے مطابق اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کی وجہ سے 13.3 میگاواٹ رشی گنگا پن بجلی پروجیکٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور الیکندا ندی میں آبی سطح میں اضافے کی وجہ سے سیلاب آگیا۔

چمولی / دہرادون: اتراکھنڈ کے ضلع چمولی کے رینی گاؤں میں اتوار کے روز گلیشیئر ٹوٹنے کے باعث سیلاب آنے سے کم از کم 150 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق گلیشیئر ٹوٹنے کی وجہ سے 13.3 میگاواٹ رشی گنگا پن بجلی پروجیکٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور الیکندا ندی میں آبی سطح میں اضافے کی وجہ سے سیلاب آگیا۔

رشی گنگا پن بجلی منصوبہ میں کام کرنے والے کئی لوگ بہہ گئے

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اشوک کمار نے بتایا کہ رشی گنگا پن بجلی منصوبہ میں کام کرنے والے کئی لوگ بہہ گئے، ملبے میں پھنسے لوگوں کو بچایا جا رہا ہے۔ پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ سیلاب کا پانی کرن پریاگ پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانی و مالی نقصانات کو روکنے کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔

ڈی جی پی نے بتایا کہ تپوون ڈیم میں پھنسے 16 افراد کو پولیس نے باہر نکال لیا ہے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح 10.45 بجے سیلاب آیا اور چمولی میں دو ڈیم کو اس سے نقصان پہنچا ہے۔ قدرتی آفت کے بعد ریاست کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ راحت و بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ ڈی جی پی مسٹر کمار نے بتایا کہ ندی کے کنارے واقع بہت سے مکانات اور جھونپڑیاں تیز بہاؤ میں بہہ گئی ہیں ۔ سیلاب کے راستے میں آنے والے کئی راستے میں پیڑ بہہ گئے ہیں۔

رشی گنگا اور الیکندا کی بڑھتی ہوئی آبی سطح کو کم کرنے کے لئے ملک کے سب سے بلند ترین ٹہری ڈیم سے پانی کے بہاؤ کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔ سری نگر ڈیم سے پانی کا بہاؤ تیزی سے بڑھنے اور تیز پانی کے بہاؤ کی وجہ سے ندی کنارے کے تمام دیہاتوں اور نشیبی علاقوں کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قدرتی آفت کی ویڈیو شیئر کرکے افواہیں نہ پھیلائیں۔

متعدد وزراء کی ریاستی وزیر اعلیٰ سے فون پر بات چیت

وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر برائے ماحولیات، جنگل و موسمیاتی تبدیلی پرکاش جاوڈیکر نے بھی وزیر اعلی سے فون پر معلومات حاصل کی۔

 

مسٹر مودی نے ٹویٹر پر کہا ’’پورا ہندوستان اتراکھنڈ کے ساتھ کھڑا ہے اور ملک سبھی کی سلامتی کے لئے دعا گو ہے۔ سینئر عہدیدار مسلسل این ڈی آر ایف کی تعیناتی اور راحت و بچاؤ کے کاموں کی معلومات دے رہے ہیں‘‘۔

امت شاہ کی راوت کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی

مسٹر شاہ نے وزیر اعلی راوت کو ہر کرائی اور عہدیداروں کو دہرادون سے جوشی مٹھ تک این ڈی آر ایف کی چار ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روانہ کرنے کی ہدایت دی۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس موقع پر پہنچ گئی ہے اور جنگی بنیادوں پر راحت و بچاؤ کے کام شروع کرد یے گئے ہیں۔ چمولی پولیس نے لوگوں کو انتباہ دیا کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر پہنچ جائیں۔ تاہم سری نگر میں سیلاب کا پانی معمول پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2013 میں بادل پھٹنے سے ضلع رودر پریاگ کے بعد مندکنی ندی میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کی موت ہو گئی تھی۔
ریاستی حکومت نے کسی طرح کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر امداد کے لئے  10 1070 ، 1905 اور 9557444486 پر رابطہ کرنے کو کہا ہے۔

اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

0
اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں ہائی الرٹ جاری
اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

اتراکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے سے اترپردیش میں گنگا کے کنارے واقع اضلاع کے تمام مجسٹریٹ / سپرنٹنڈنٹ کو مستقل نگرانی کی ہدایات دی گئی ہیں۔

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کہا کہ میں نندا دیوی گلیشیر کا ایک حصہ رشی گنگا ندی پاور پروجیکٹ کے ڈیم پر گرنے سے الکانندا ندی میں آبی سطح اچانک بڑھ گئی ہے۔ باندھ ٹوٹنے سے پیدا ہونے والے حالات کے پیش نظر اترپردیش میں دریائے گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں گنگا کے کنارے واقع اضلاع کے تمام مجسٹریٹ / سپرنٹنڈنٹ کو مستقل نگرانی کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے حکومت اترپردیش نے ایس ڈی آر ایف کو بھی الرٹ کردیا ہے۔ ریاست میں گنگا کے کنارے واقع اضلاع میں پانی کی سطح کی مستقل نگرانی کی جارہی ہے۔ پانی کی سطح میں اضافہ ہونے کی صورت میں ضرورت پڑنے پر گنگا ندی کے کنارے رہنے والے لوگوں کو دوسرے مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔ راحت اور بچاؤ کے لئے ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں حکومت اترپردیش اتراکھنڈ کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ اتراکھنڈ کی حکومت کو ضرورت پڑنے پر تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔

وزیر اعلی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی طرح کی افواہوں پر بھروسہ نہ کریں اور نہ ہی افواہ پھیلائیں۔ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ندی کے کنارے نہیں جانا چاہئے۔ کسی بھی طرح کی ناخوشگوار صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اترپردیش حکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

اتراکھنڈ میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے امت شاہ نے راوت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

0
اتراکھنڈ میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے امت شاہ نے راوت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
اتراکھنڈ میں سیلاب سے نمٹنے کے لئے امت شاہ نے راوت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی

گلیشیر کے ٹوٹنے سے رشی گنگا پاور پروجیکٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور سیلاب سے الکانندا ندی کی آبی سطح میں کئی فٹ تک اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کے روز اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں گلیشیر پگھلنے سے سیلاب کے حالات پیدا ہونے کے پیش نظر وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مسٹر امیت شاہ نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی چار ٹیمیں دہرادون سے جوشی مٹھ روانہ کریں۔ ہمالیائی سرحد کی حفاظت پر مامور ہند- تبت سرحدی پولیس کو بھی جوشی مٹھ کے ارد گرد علاقے میں امدادی کاموں میں شامل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
امدادی سرگرمیوں پر آج شام کو کابینہ کے سکریٹری راجیو گوبا کی میٹنگ ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں ضلع چمولی کے رینی گاؤں میں گلیشیر کی زد میں آنے سے کم از کم 50 افراد کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
گلیشیر کے ٹوٹنے سے رشی گنگا پاور پروجیکٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور سیلاب سے الکانندا ندی کی آبی سطح میں کئی فٹ تک اضافہ ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے فوری طور پر کارروائی شروع کردی ہے اور ندی کے کنارے آباد لوگوں کو وہاں سے منتقل کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 590 بلین ڈالر سے متجاوز

0
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 590 بلین ڈالر سے متجاوز
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 590 بلین ڈالر سے متجاوز

29 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں جو زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 5.02 ارب ڈالرکے اضافے سے 547.21 بلین ڈالر ہوگیا۔

ممبئی: 29 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 4.85 ارب ڈالر کے اضافے سے 59.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
گزشتہ ہفتہ اس کی مالیت 1.09 بلین ڈالر کے اضافے سے 585.33 بلین ڈالر ہوگئی تھی۔
ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 29 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں جو زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 5.02 ارب ڈالرکے اضافے سے 547.21 بلین ڈالر ہوگیا۔

اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 1.64 بلین ڈالر سے گھٹ کر 36.29 ارب ڈالر رہ گئے۔ رواں ہفتہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو ذخائر 6 ملین ڈالر سے گھٹ کر 5.16 بلین ڈالر اور’اسپیشل ڈرائنگ رائٹس‘ 4 ملین ڈالر سے گھٹ کر 1.50 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔

راہل گاندھی کی حکومت کو کسانوں کے مطالبات نہ ماننے کی ضد چھوڑنے کی نصیحت

0
راہل گاندھی کی حکومت کو کسانوں کے مطالبات نہ ماننے کی ضد چھوڑنے کی نصیحت
راہل گاندھی کی حکومت کو کسانوں کے مطالبات نہ ماننے کی ضد چھوڑنے کی نصیحت

مسٹر راہل گاندھی نے کہا کہ تینوں قوانین کی منسوخی تک، کسانوں نے اپنی تحریک جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ لہذا حکومت کو اپنی ضد چھوڑ کر ان کے مطالبات قبول کرلینے چاہئے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ زراعت سے متعلق تینوں قوانین کی منسوخی تک، کسانوں نے اپنی تحریک جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔ لہذا حکومت کو اپنی ضد چھوڑ کر ان کے مطالبات قبول کرلینے چاہئے۔

مسٹر گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’گاندھی جینتی تک کسان مزدوروں کے احتجاج کے فیصلے سے ان کے عزائم کے ساتھ ہی یہ بھی واضح ہے کہ مودی سرکار سے وہ کتنے مایوس ہیں‘‘۔

انہوں نے حکومت کو ضد چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ’’تکبر چھوڑ دیں، ستیہ گڑھ کرنے والے کسانوں کی تکلیف کو سمجھیں اور زراعت مخالف قانون کو واپس لیں‘‘۔

حوثی باغیوں کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کے امریکی فیصلے کا اقوام متحدہ نے کیا خیرمقدم

0
حوثی باغیوں کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کے امریکی فیصلے کا اقوام متحدہ نے کیا خیرمقدم
حوثی باغیوں کو دہشت گردوں کی فہرست سے ہٹانے کے امریکی فیصلے کا اقوام متحدہ نے کیا خیرمقدم

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ’’ہم اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ امریکہ حوثی باغیوں کو غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

ماسکو: اقوام متحدہ نے یمن میں سرگرم حوثی باغیوں کو غیر ملکی دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے پر غور کرنے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے عہدیداروں نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن کی نئی انتظامیہ نے بھی اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر کانگریس کو آگاہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا ’’ہم اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ امریکہ حوثی باغیوں کو غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے ہٹانے پر غورکر رہا ہے۔ اس منسوخی سے لاکھوں یمنی باشندوں کو راحت ملے گی جو اپنی بقا کی بنیادی ضروریات کو انسانی امداد اور تجارتی درآمدات پر انحصار کرتے ہیں۔ اس فیصلے سے یہ یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی کہ ضروری سامان بھی بلا تاخیر ان تک پہنچ جائے۔ ‘‘

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ کی سابقہ ​​انتظامیہ نے حوثی گروپ کو غیر ملکی دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔ اس گروپ کے رہنما عبدالمالک الحوثی اور اس کے بھائی اور فوج کے کمانڈر عبدالخالق الحوثی اور دیگر انصار اللہ کمانڈر عبداللہ یحیی الحکیم کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔

مدارس میں بے ضابطگیوں اور غبن کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی

0
مدارس میں بے ضابطگیوں اور غبن کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی
مدارس میں بے ضابطگیوں اور غبن کی جانچ کرے گی ایس آئی ٹی

آر ٹی آئی کے مطابق متعدد ایسے مدارس ہیں جو صرف کاغذوں پر چل رہے ہیں۔ وہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں رجسٹرڈ تو ہیں لیکن زمین پر کہیں ان کی عمارت موجود نہیں ہے۔ اور ان کا نام یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے پورٹل پر درج ہونے کے ساتھ سرکاری امداد بھی حاصل کررہے ہیں۔

لکھنو: اترپردیش کے اضلاع اعظم گڑھ و مرزا پور میں مدرسہ تعلیمی بورڈ سے تسلیم شدہ تقریبا 400 سے زائد مدارس میں مالی و دیگر بے ضابطگیوں کی جانچ ایس آئی ٹی نے شروع کردی ہے۔

ایک آر ٹی آئی میں دونوں اضلاع کے کچھ مدارس میں مالی بے ضابطگیوں اور خرد برد کا انکشاف ہوا تھا. آر ٹی آئی کے مطابق متعدد ایسے مدارس ہیں جو صرف کاغذوں پر چل رہے ہیں۔ وہ مدرسہ تعلیمی بورڈ میں رجسٹرڈ تو ہیں لیکن زمین پر کہیں ان کی عمارت موجود نہیں ہے۔ اور ان کا نام یوپی مدرسہ تعلیمی بورڈ کے پورٹل پر درج ہونے کے ساتھ سرکاری امداد بھی حاصل کررہے ہیں۔

آر ٹی آئی سے موصول اس طرح کی اطلاع کے بعد اب اعظم گڑھ و مرزاپور کے 400 مدرسے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے رڈار پر ہیں۔ اور اب ان کی جانچ ہونی ہے۔ اب ان مدارس کی جانچ کے ساتھ تھانہ سطح پر مدرسوں میں پڑھنے اور پڑھانے والوں کی تصدیق بھی کرائی جائے گی۔ ایس آئی ٹی ان مدارس کا فزیکل معائنہ بھی کرے گی۔