پیر, مارچ 23, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 393

کٹیہار میں ٹرک اور اسکارپیو کے تصادم سے چھ کی موت، تین زخمی

0
کٹیہار میں ٹرک اور اسکارپیو کے تصادم سے چھ کی موت، تین زخمی
کٹیہار میں ٹرک اور اسکارپیو کے تصادم سے چھ کی موت، تین زخمی

اسکارپیو میں سوار سبھی لوگ شادی کے لئے لڑکا دیکھنے پورنیہ گئے تھے اور واپس پورنیہ سے سمستی پور کے روسٹرا کی طرف لوٹ رہے تھے کہ کوسی پل کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے اسکارپیو ٹکرا گئی۔

کٹیہار: بہار کے ضلع کٹیہار کرسیلا تھانہ علاقہ میں منگل کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان ہوئی ٹکر سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر 31 پر کوسی پل کے نزدیک ٹرک اور اسکارپیو کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں اسکارپیو میں سوار 6 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

اسکارپیو میں سوار سبھی لوگ شادی کے لئے لڑکا دیکھنے پورنیہ گئے تھے اور واپس پورنیہ سے سمستی پور کے روسٹرا کی طرف لوٹ رہے تھے کہ کوسی پل کے نزدیک سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے اسکارپیو ٹکرا گئی۔ مرنے والوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے کے بعد قومی شاہراہ پر طویل جام لگ گیا۔ حادثے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچ گئی پولیس جے سی بی کے ذریعے تباہ شدہ گاڑیوں کے ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہے۔

شام کے ادلب ڈی اسکیلیشن زون پر دہشت گردوں کے 28 حملے

0
شام کے ادلب ڈی اسکیلیشن زون پر دہشت گردوں کے 28 حملے
شام کے ادلب ڈی اسکیلیشن زون پر دہشت گردوں کے 28 حملے

دہشت گردوں نے شام کے صوبہ ادلب میں 12 حملے، لتاکیہ میں 11، حلب میں تین اور صوبہ حماہ میں دو مرتبہ حملے کئے۔ شامی فریق کے مطابق حملوں کی تعداد 24 بتائی گئی ہے۔

ماسکو: شام کے ادلب ڈی اسکیلیشن زون پر گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہشت گرد تنظیم جبہ النصرہ (روس میں کالعدم قرار) نے 28 مرتبہ گولہ باری کر کے حملہ کیا۔
شام میں اپوزیشن کے صلح مرکز میں روس کی وزارت دفاع کے نائب سربراہ ریئر ایڈم ویاچسلاو سائتنک نے یہاں بتایا ’’دہشت گرد تنظیم جبہ النصرہ نے ادلیب ڈی اسکیلیشن زون پر 28 مرتبہ گولہ باری کر کے حملہ کیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ ادلب میں 12 حملے، لتاکیہ میں 11، حلب میں تین اور صوبہ حماہ میں دو مرتبہ حملے کئے۔ انہوں نے کہا کہ شامی فریق کے مطابق حملوں کی تعداد 24 بتائی گئی ہے۔

امت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں منتقل

0
امت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں منتقل
امت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں منتقل

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ دائر ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں پیر کو منتقل کردیا گیا۔

کولکتہ: مغربی بنگال میں سالٹ لیک میں ودھان نگر کی ایک خصوصی عدالت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے ذریعہ دائر ہتک عزت کا مقدمہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں پیر کو منتقل کردیا گیا۔

اس معاملے کی سماعت ایم پی ۔ ایم ایل اے عدالت میں پیر کو شروع ہوئی تھی تو مسٹر شاہ کی جانب سے ایڈوکیٹ برجیش جھا نے عدالت کو بتایا کہ مسٹر شاہ کو بھیجوائے گئے سمن نوٹس میں پتہ غلط تھا۔ اس پر ودھان نگر کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے یہ معاملہ بنک شال میٹروپولیٹن عدالت میں منتقل کردیا۔

نیلامی کے فوراً بعد وراٹ کوہلی کے میسج سے جذباتی ہوئے محمد اظہرالدین

0
نیلامی کے فوراً بعد وراٹ کوہلی کے میسج سے جذباتی ہوئے محمد اظہرالدین
نیلامی کے فوراً بعد وراٹ کوہلی کے میسج سے جذباتی ہوئے محمد اظہرالدین

نیلامی کے بعد محمد اظہرالدین اس وقت بے حد جذباتی ہوگئے جب وراٹ کوہلی کا ان کو میسج آیا جس میں ان کی تعریف کی گئی تھی۔ اظہرالدین نے بتایا ’’نیلامی کے دو منٹ بعد وراٹ بھائی کا میسج آیا جس میں لکھا تھا ’ویلکم ٹو آر سی بی‘، آل دی بیسٹ، وراٹ ہیئر۔

نئی دہلی: گزشتہ مہینے ممبئی کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی میں محض 54 گیندوں پر 137 رن کی طوفانی اننگز کھیلنے والے جارح بلے باز محمد اظہرالدین نے اپنی بلے بازی سے سبھی کو متاثر کیا تھا جس کا فائدہ انہیں 18 فروری کو آئی پی ایل کی نیلامی میں بھی ملا اور رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم نے ان کے بیس پرائس 20 لاکھ میں انہیں خریدا۔ اس کے ساتھ ہی بنگلور کی ٹیم نے کیرالہ کے اس جارح وکٹ کیپر بلے باز اظہرالدین کا وراٹ کوہلی کے ساتھ کھیلنے کے خواب کو بھی پورا کردیا۔

محمد اظہرالدین کو وراٹ کا میسج ’ویلکم ٹو آر سی بی‘

نیلامی کے بعد محمد اظہرالدین اس وقت بے حد جذباتی ہوگئے جب وراٹ کوہلی کا ان کو میسج آیا جس میں ان کی تعریف کی گئی تھی۔ اظہرالدین نے بتایا ’’نیلامی کے دو منٹ بعد وراٹ بھائی کا میسج آیا جس میں لکھا تھا ’ویلکم ٹو آر سی بی‘، آل دی بیسٹ، وراٹ ہیئر۔ اس پیغام نے مجھے کافی جذباتی کردیا۔ یہ ایسا تھا کہ جس کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ مجھے میسج کریں گے‘‘۔

وراٹ بھائی کے ساتھ کھیلنے کا ہمیشہ سے میرا خواب رہا

اظہرالدین وراٹ کوہلی کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، اس پیغام کے بعد وہ کافی جذباتی ہوگئے تھے۔ انہوں نے اسپورٹس کرڈا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’اس پر میں کافی خوش ہوں۔ وراٹ بھائی کو میں کرکٹ آئیکان مانتا ہوں۔ ان کے ساتھ کھیلنے کا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے۔ میں ان کی ٹیم کا حصہ بن کر کافی پرجوش اور خوش ہوں۔

انہوں نے اپنی بلے بازی کے سلسلے میں کہا، میں سلامی بلے باز ہوں۔ میں ٹیم کو اچھی شروعات دے سکتا ہوں اور اگر مجھے اچھی شروعات مل جائے تو لمبی اننگز بھی کھیل سکتا ہوں۔ لیکن ساتھ ہی سب سے اہم بات ہے کہ ٹیم کی ضرورت کیا ہے۔ میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات پر نظر رکھوں گا اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق خود کو بدلنے کے لئے تیار رہوں گا۔

صرف 54 گیندوں پر 137 رن کی طوفانی اننگز

واضح رہے کہ کیرالہ کے اس بلے باز نے گزشتہ مہینے صرف 54 گیندوں پر 137 رن کی طوفانی اننگز کھیلی تھی۔ یہ اننگز کی بھی ہندوستانی کھلاڑی کے ٹی 20 میں کھیلی گئی تیسری سب سے تیز سنچری اننگز ہے۔ اس اننگز کی بدولت کیرالہ نے محض 16 اوور میں ہی 198 رن کا ہدف حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے اپنی اننگ کے دوران 9 چوکے اور اور 11 لمبے چھکے لگائے تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 253.70 رن تھا۔

نئی تعلیمی پالیسی اردو زبان کی ترقی اور توسیع میں بھی مددگار: شیخ عقیل

0
نئی تعلیمی پالیسی اردو زبان کی ترقی اور توسیع میں بھی مددگار: شیخ عقیل
نئی تعلیمی پالیسی اردو زبان کی ترقی اور توسیع میں بھی مددگار: شیخ عقیل

قومی فروغ اردو کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی مادری زبان کی ترقی اور اس میں تدریسی علوم کی تعلیم پر زور دیتی ہے۔ اس کے لئے ریاستوں میں خصوصی اکیڈمیاں بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بھوپال: قومی فروغ اردو کونسل (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کی جانے والی نئی تعلیمی پالیسی کی شقوں سے اردو زبان کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
بھوپال میں اردو تعلیم کے شعبے میں سرگرم انوارالعلوم سوسائٹی کے پروگرام میں شرکت کے بعد ڈاکٹر احمد نے یہاں ’یواین آئی‘ سے گفتگو میں کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی مادری زبان کی ترقی اور اس میں تدریسی علوم کی تعلیم پر زور دیتی ہے۔ اس کے لئے ریاستوں میں خصوصی اکیڈمیاں بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور بجٹ میں اس کے لئے مناسب التزامات ہیں اور یہ التزامات اردو زبان کی ترقی اور توسیع میں مددگار ثابت ہوں گی۔

اردو صرف ایک مخصوص طبقہ کی زبان نہیں

اردو کے علاوہ عربی، انگریزی اور ہندی زبان کے ماہر ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ ان التزامات کا استعمال اردو زبان سے متعلق اداروں اور ماہرین کے ذریعہ اس زبان کی مزید ترقی کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو صرف ایک مخصوص طبقہ کی زبان نہیں ہے۔ ملک میں ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں، جہاں مخصوص طبقہ کے علاوہ بھی لوگ اردو سیکھ رہے ہیں۔
ایک درجن سے زیادہ کتابوں کے مصنف ڈاکٹر عقیل احمد نے یہ بھی کہا کہ حالیہ برسوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے این سی پی یو ایل کے سالانہ بجٹ میں دو گنا سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اردو زبان کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ این سی پی یو ایل اس سمت میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

کمپیوٹر مراکز کو وسعت دینے اور اردو زبان کو روزگار سے مربوط کرنے کی کوششیں

ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ کونسل نے اس سے متعلقہ کمپیوٹر مراکز کو وسعت دینے اور اردو زبان کو روزگار سے مربوط کرنے کے لئے بہت ساری کوششیں کی ہیں۔ ان کوششوں کی وجہ سے متعلقہ ٹرینی نہ صرف کمپیوٹر کی تربیت حاصل کررہے ہیں، بلکہ وہ ملازمت کے اہل بھی بن رہے ہیں۔ اس طرح کے مراکز پورے ملک میں چل رہے ہیں۔ ایسے مراکز کو سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فعال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر نے کہا کہ کونسل اردو زبان سے وابستہ لوگوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے جوڑنے کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے۔ اردو زبان کے گاؤں گاؤں تک فروغ کیلئے عربی اور فارسی زبان کے ماہرین کو بھی کونسل سے وابستہ اور ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

نائیجر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 انتخابی اہلکار ہلاک

0
نائیجر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 انتخابی اہلکار ہلاک
نائیجر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7 انتخابی اہلکار ہلاک

آزاد قومی انتخابی کمیشن (سی ای این آئی) کے ارکان گاڑی میں سوار تھے جو اتوار کو صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے گوتھے خطہ کا سفر کرنے والے تھے۔ دھماکے میں ان میں سے سات کی موت ہوگئی۔

نیامے: نائیجر کے جنوب مغرب میں واقع گوتھے خطہ میں بارودی سرنگ کی زد میں آ جانے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ اطلاع آزاد قومی انتخابی کمیشن (سی ای این آئی) کے قریبی ذرائع نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی میں علاقائی سی ای این آئی مشن کے ارکان سوار تھے جو اتوار کو صدارتی انتخابات کے دوسرے دور کے لئے خطے کا سفر کرنے والے تھے۔ دھماکے میں ان میں سے سات کی موت ہوگئی۔

یہ بارودی سرنگ دہشت گردوں نے بچھا رکھی تھی۔ مغربی افریقی ملک کے مغربی حصے میں القاعدہ کے قریبی شدت پسندت تنظیم اسلامی مغرب، انصار الدین اور دیگر دہشت گرد گروہ برسوں سے شدید حملے کر رہے ہیں۔

دسویں مرحلے کی بات چیت: ہندوستان اور چین باہمی اتفاق سے زیر التواء مسائل کریں گے حل 

0
دسویں مرحلے کی بات چیت: ہندوستان اور چین باہمی اتفاق سے زیر التواء مسائل کریں گے حل 
دسویں مرحلے کی بات چیت: ہندوستان اور چین باہمی اتفاق سے زیر التواء مسائل کریں گے حل 

تقریبا 16 گھنٹے طویل مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے مابین معاہدے کی بنیاد پر رابطے اور بات چیت کو جاری رکھیں گے۔ زمینی سطح پر صورتحال کو مستحکم بنائیں گے اور زیر التواء معاملات کو مرحلہ وار حل کریں گے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن اور دوستی کی فضا پیدا ہوسکے۔

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے فوجی حکام نے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول سے متصل علاقوں میں گزشتہ سال پیدا ہونے والے تعطل سے متعلق زیر التواء مسائل باہمی اتفاق سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ممالک کے فوجی کمانڈروں کے مابین ہفتہ کے روز چین کی سرحد پر واقع مولڈو علاقے میں دسویں مرحلے کی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریبا 16 گھنٹے طویل مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے مابین معاہدے کی بنیاد پر رابطے اور بات چیت کو جاری رکھیں گے۔ زمینی سطح پر صورتحال کو مستحکم بنائیں گے اور زیر التواء معاملات کو مرحلہ وار حل کریں گے تاکہ سرحدی علاقوں میں امن اور دوستی کی فضا پیدا ہوسکے۔

دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو پیگونگ جھیل علاقے میں پیشگی چوکیوں پر تعینات فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے عمل کو ہموار طریقے سے مکمل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے مکمل ہونے سے مغربی سیکٹر میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے علاقوں سے متعلق اس طرح کے معاملات کو حل کرنے کی بنیاد تیار ہو گی اور یہ ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے مغربی خطے میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے علاقوں سے متعلق زیر التواء امور کے بارے میں کھل کر سنجیدگی سے اور تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

واٹس ایپ: نئی شرائط اور پالیسیوں کو نہ ماننے والے صارفین 15 مئی کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے

0
واٹس ایپ: نئی شرائط اور پالیسیوں کو نہ ماننے والے صارفین 15 مئی کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے
واٹس ایپ: نئی شرائط اور پالیسیوں کو نہ ماننے والے صارفین 15 مئی کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے

واٹس ایپ نے اپنی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول کرنے کے لئے 15 مئی کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔ اگر صارف شرائط کو قبول نہیں کرتے ہیں تو وہ کالز اور اطلاعات تو موصول کرسکیں گے، لیکن وہ پیغامات وصول کرنے یا بھیجنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

ماسکو: مقبول میسنجر ایپ واٹس ایپ نے اپنی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول کرنے کے لئے 15 مئی کی ڈیڈ لائن طے کی ہے اور جو صارفین اسے قبول نہیں کرتے ہیں وہ اس مدت کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے۔

’ٹیک کرنچ‘ نے فیس بک کی ملکیت والی واٹس ایپ کے ای میل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

واٹس ایپ نے اس ہفتہ کے شروع میں کہا تھا کہ اس سے صارفین کو اپنی پرائیویسی اپ ڈیٹ کا بغور جائزہ لینے اور نئی شرائط پر عمل کرنے کے لئے انکوائری کرنے کی اجازت ہوگی۔

ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر صارف شرائط کو قبول نہیں کرتے ہیں تو وہ کالز اور اطلاعات تو موصول کرسکیں گے، لیکن وہ پیغامات وصول کرنے یا بھیجنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

خیال رہے واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نئی پالیسی اور شرط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی کمپنی فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرسکتی ہے۔

امریکہ کے لوزیانا میں بندوق کی دکان پر فائرنگ، تین افراد ہلاک

0
امریکہ کے لوزیانا میں بندوق کی دکان پر فائرنگ، تین افراد ہلاک
امریکہ کے لوزیانا میں بندوق کی دکان پر فائرنگ، تین افراد ہلاک

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص نے جائے وقوعہ پر پہلے دو افراد کو گولی ماری اس کے بعد معاملہ بڑھتا چلا گیا اور دکان کے باہر سے بھی کچھ لوگوں نے گولیاں چلائیں۔ اس واقعہ میں مردہ پائے جانے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

لوزیانا: امریکہ میں ریاست لوزیانا اسٹیٹ کے مٹیریئے علاقے میں بندوق کی دکان پر فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ جیفرسن پیرش شیرف آفس نے ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
جیفرسن پیرش شیرف کے دفتر نے بتایا ’’ایئر لائن ڈرائیو کی جیفرون گن شاپ پر فائرنگ کا واقعہ ہفتے کے روز صبح آٹھ بجکر پچاس کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے اور تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور دو دیگر زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر دو زخمیوں کی حالت اب مستحکم ہے‘‘۔
پولیس کا کہنا ہے ’’واقعہ میں شامل مشتبہ شخص بھی جائے وقوع پر ہی مردہ پایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص نے جائے وقوعہ پر پہلے دو افراد کو گولی ماری اس کے بعد معاملہ بڑھتا چلا گیا اور دکان کے باہر سے بھی کچھ لوگوں نے گولیاں چلائیں۔ اس واقعہ میں مردہ پائے جانے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔
تاہم پولیس نے بتایا کہ ابھی تک اس واقعے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

امریکہ کا چین کے نئے کوسٹ گارڈ قانون پر تشویش کا اظہار

0
امریکہ کا چین کے نئے کوسٹ گارڈ قانون پر تشویش کا اظہار
امریکہ کا چین کے نئے کوسٹ گارڈ قانون پر تشویش کا اظہار

چین نے گزشتہ مہینے کوسٹ گارڈ کا نیا قانون پاس کیا تھا جس کے تحت اپنے ساحلی محافظوں کو غیر ملکی جہازوں پر حملہ کرنے کی واضح طور پر اجازت دی گئی ہے۔

واشنگٹن: ہفتہ کے روز امریکہ نے چین کے نئے کوسٹ گارڈ قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون سمندری تنازعات کو بڑھا سکتا ہے اور غیر قانونی دعوؤں پر بھی زور دے سکتا ہے۔

چین کا مشرقی بحیرہ چین اور بحیرہ جنوبی چین دونوں بہت سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ چین کے سمندری تنازعات ہیں۔ چین نے گزشتہ مہینے کوسٹ گارڈ کا نیا قانون پاس کیا تھا جس کے تحت اپنے ساحلی محافظوں کو غیر ملکی جہازوں پر حملہ کرنے کی واضح طور پر اجازت دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس قانون پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سے سمندری تنازعات میں اضافہ ہوگا اور یہ قانون غیر قانونی دعوؤں پر بھی مجبور ہوگا۔