پیر, مارچ 23, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 391

کانپور: سڑک حادثہ میں 6 افراد کی موت، 15 زخمی

0
کانپور: سڑک حادثہ میں 6 افراد کی موت، 15 زخمی
کانپور: سڑک حادثہ میں 6 افراد کی موت، 15 زخمی

زخمی شیو لال کے مطابق تمام افراد ضلع ہمیر پور کے رہنے والے ہیں اور دیر رات ہمیر پور کے کلولی تیر گاؤں کے گھاٹم پور کے برناو سے ایک ٹھیکیدار مزدوروں کے ساتھ سرسا گنج فیروز آباد جانے کے لئے نکلا تھا۔

کانپور: اترپردیش میں ضلع کانپور دیہات کے بھوگنی پور علاقے میں آج صبح ایک تیز رفتار کوئلے بردار ٹرالا بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ اس پر سوار خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد کی موت ہو گئی اور 15 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ کیشو کمار چودھری نے یہ اطلاع یہاں دی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی شیو لال نے بتایا کہ تمام افراد ضلع ہمیر پور کے رہنے والے ہیں اور دیر رات ہمیر پور کے کلولی تیر گاؤں کے گھاٹم پور کے برناو سے ایک ٹھیکیدار مزدوروں کے ساتھ سرسا گنج فیروز آباد جانے کے لئے نکلا تھا اور ٹیمپو اور ٹرک کے ذریعہ وہ بھوگنی پور تک آئے۔

مزدوروں کے ٹوکنے کے باوجود ڈرائیور کی غلط ڈرائیونگ

اس کے بعد یہاں کوئلہ بردار ٹرالا کو انہوں نے رکوایا جو اٹاوا تک جارہا تھا۔ کچھ مزدور آگے اور کچھ پیچھے کوئلہ بردار ٹرالا پر بیٹھ کر جا رہے تھے۔ اس دوران ڈرائیور غلط ڈرائیونگ کررہا تھا، جس کی وجہ سے متعدد بار مزدوروں نے اسے ٹوکا، لیکن اس نےایک نہ سنی اور ٹرالا بھوگنی پور کے موکھاس گاؤں کے نزدیک اچانک بے قابو ہو کر پلٹ گیا، جس کی وجہ سے چھ مزدور کی موت ہو گئی اور 15 زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے پھنسے ہوئے زخمی مزدوروں کو باہر نکالا اور تمام زخمیوں کو باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد کے لئے پکھرائے کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیج دیا گیا۔ بعد میں انہیں کانپور دیہات کے ماتی ضلع اسپتال میں ریفر کر دیا گیا۔

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک

کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیشیو کمار پہنچ گئے۔ انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں گھاٹم پور کی چنداوتی (14) رمیش، پنکی اور ہمیر پور کی رادھا، اس کی بیٹی کومل اور چار سالہ سورج شامل ہیں۔

مسٹر چودھری نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع صدر مقام بھیج دیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

بنگال میں 8 مرحلے میں پولنگ: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

0
بنگال میں 8 مرحلے میں پولنگ: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر
بنگال میں 8 مرحلے میں پولنگ: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

مغربی بنگال میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مرحلوں پر انتخابات ہوں گے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور پوڈوچیری میں 6 اپریل کو ایک مرحلے میں اور آسام میں تین مراحل میں پولنگ ہوگی۔

کلکتہ: مغربی بنگال میں 8 مرحلے میں پولنگ کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے خلاف ایڈوکیٹ ایم ایل شرما نے اپیل دائر کرتے ہوئے عدالت عظمی سے اپیل کی ہے کہ کمیشن کے اس فیصلے پر روک لگائی جائے کیوں کہ اس فیصلے سے آرٹیکل 14 (زندگی کا حق) اور آرٹیکل 21 کی خلاف ورزی ہے۔

26 فروری کو الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال، آسام، کیرالہ، تمل ناڈو اور پوڈوچیری میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ مغربی بنگال میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مرحلوں پر انتخابات ہوں گے۔ تمل ناڈو، کیرالہ اور پوڈوچیری میں 6 اپریل کو ایک مرحلے میں اور آسام میں تین مراحل میں پولنگ ہوگی۔

اس درخواست پر آئندہ چند دنوں میں سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ درخواست گزار نے کہا کہ مغربی بنگال میں مذہبی نعروں پر پابندی لگائی جائے اور اس طرح کے نعرے لگانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ’’جئے شری رام کے نعرے لگانے، دیگر مذہبی نعرے بازی کی وجہ سے مذہبی اشتعال کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔ یہ تعزیرات ہند اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت جرم ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ’’جے شری رام ‘‘ جیسے نعرے انتخابی فائدے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ اس لئے انتخابی موسم میں اس پر پابندی عائد یونی چاہیے۔

بنگال میں آر جے ڈی کا ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کا اعلان، تیجسوی یادو کی ممتا بنرجی سے ملاقات

0
بنگال میں آرجے ڈی کا ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کا اعلان، تیجسوی یادو کی ممتا بنرجی سے ملاقات
بنگال میں آرجے ڈی کا ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کا اعلان، تیجسوی یادو کی ممتا بنرجی سے ملاقات

تیجسوی یادو نے کہا کہ راشٹریہ جنتادل کے سپریمو لالو پرساد یادو نے بنگال میں ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔ ممتا بنرجی کو جہاں بھی ضرورت ہوگی ہم وہاں ان کی مدد کریں گے۔

کلکتہ: مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کے ساتھ آر جے ڈی کے اتحاد کی خبروں کے درمیان آج بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ریاستی سیکریٹریٹ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔

تیجسوی یادو نے گزشتہ سال کے اواخر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی قیادت کی تھی۔ اس گٹھ بندھن میں کانگریس اور لیفٹ جماعتیں شامل تھیں۔ مگر بنگال میں کانگریس اور لیفٹ اتحاد ممتا بنرجی کے خلاف انتخاب لڑرہی ہے۔

ممتا بنرجی اور تیجسوی یادو کے درمیان ملاقات میں ریاستی وزیر شہری ترقیات فرہاد حکیم بھی موجود تھے۔

اس سے قبل تیجسوی یادو نے کہا کہ راشٹریہ جنتادل کے سپریمو لالو پرساد یادو نے بنگال میں ترنمول کانگریس کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔ ممتا بنرجی کو جہاں بھی ضرورت ہوگی ہم وہاں ان کی مدد کریں گے۔


واضح رہے کہ اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بھی ممتا بنرجی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نئی پارٹی کے آغاز کا کوئی منصوبہ نہیں، ریپبلکن کی حمایت جاری رکھوں گا: ٹرمپ

0
نئی پارٹی کے آغاز کا کوئی منصوبہ نہیں، ریپبلکن کی حمایت جاری رکھوں گا: ٹرمپ
نئی پارٹی کے آغاز کا کوئی منصوبہ نہیں، ریپبلکن کی حمایت جاری رکھوں گا: ٹرمپ

ٹرمپ نے اتوار کے روز اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) 2021 میں کہا کہ ان کا کوئی نئی سیاسی پارٹی شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی سیاسی پارٹی کے آغاز کے منصوبوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریپبلکن پارٹی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) 2021 میں کہا کہ ان کا کوئی نئی سیاسی پارٹی شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’اگلے چار برسوں تک، اس کمرے میں بہادر ریپبلکن، بنیاد پرست ڈیموکریٹس اور جعلی خبریں میڈیا کی مخالفت کے مرکز میں ہوں گی… اور میں چاہتا ہوں کہ آپ کو یہ معلوم ہو کہ میں آپ کی طرف سے لڑتا رہوں گا۔ ہم نئی پارٹی شروع نہیں کرنے جارہے ہیں‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ، جنوری کے آخر میں، امریکی میڈیا نے اطلاع دی کہ مسٹر ٹرمپ نے اتحادیوں کے ساتھ ’پیٹریٹ پارٹی‘ کے نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

تیسری بار ڈیموکریٹس کو شکست دینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں ٹرمپ

’فاکس نیوز‘ نے اطلاع دی ہے کہ آدھے سے زیادہ سی پی اے سی کے شرکا نے کہا ہے کہ وہ مسٹر ٹرمپ کو 2024 میں ووٹ دیں گے۔ مسٹر ٹرمپ نے سی پی اے سی کو بتایا کہ ڈیموکریٹس صرف چار سال سے وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں اور وہ ضرورت پڑنے پر تیسری بار انہیں شکست دینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’ریپبلکن پارٹی کا مستقبل ایک ایسی جماعت کی طرح ہے جو ہر نسل، رنگ اور مسلک کے کام کرنے والے امریکی خاندانوں کے معاشرتی، معاشی اور ثقافتی مفادات اور اقدار کا دفاع کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی اتنی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ایک علیحدہ پارٹی کی حیثیت سے ایک شناخت بنا رہی ہے۔ ‘‘

جو بائیڈن کی پالسیوں پر تنقید

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بعد امریکہ کے صدر بنے مسٹر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مدت کا پہلا مہینہ جدید تاریخ کا کسی بھی صدر کا سب سے بدقسمت مہینہ تھا۔ انہوں نے خاص طور پر امریکہ میں ابھرتے ہوئے سرحدی بحران کی طرف اشارہ کیا، مسٹر جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور اسے امریکہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ غداری قرار دیا۔

سیمانچل کے پسماندہ علاقہ کشن گنج میں کورونا وائرس و کووڈ ٹیکہ کاری بیداری مہم اور مفت میڈیکل کیمپ

0
سیمانچل کے پسماندہ علاقہ کشن گنج میں کورونا وائرس و کووڈ ٹیکہ کاری بیداری مہم اور مفت میڈیکل کیمپ
سیمانچل کے پسماندہ علاقہ کشن گنج میں کورونا وائرس و کووڈ ٹیکہ کاری بیداری مہم اور مفت میڈیکل کیمپ

کشن گنج بہار کے پسماندہ علاقے میں کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکہ کاری سے متعلق بیداری مہم چلائی گئی اور غریبوں کو مفت ہیلتھ چیک اپ اور علاج فراہم کیا گیا

کشن گنج: کورونا وائرس وبا کے اس دور میں تعلیم، صحت اور سماجی بیداری پر کام کرنے والی تنظیم نصیریہ فاؤنڈیشن نے بہار کے ضلع کشن گنج کے انتہائی پسماندہ علاقہ کے ایک قصبہ پناسی میں اتوار کے روز غریبوں کے علاج کے لیے ایک عظیم میڈیکل کیمپ منعقد کیا۔ اس کیمپ میں کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور ٹیکہ کاری سے متعلق بیداری مہم چلائی گئی جہاں سینکڑوں غریب لوگوں کے امراض کی تشخیص بھی ہوئی اور مفت دوائیں اور جانچ فراہم کی گئیں اور ماسک تقسیم کیے گئے۔

میڈیکل کیمپ میں کئی ہسپتالوں نے بھی اپنی طبی ٹیموں کے ذریعہ خدمات فراہم کیں جن میں سلی گوڑی (مغربی بنگال) کے شانتی نرسنگ ہوم اور اسلام پور (مغربی بنگال) کے رایل میڈیکل ہال کا نام بطور خاص قابل ذکر ہیں۔

جن طبی طبی ماہرین نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کی ان میں اہم نام ڈاکر شفیع رضوی (نیورو سرجن) ڈاکٹر آصف سعید (ایم بی بی ایس، ایم ڈی)، ڈاکٹر محمد اختر رضا (ایم بی بی ایس، ایم ایس)، ڈاکٹر گوپال کمار جھا (ایم بی بی ایس، جنرل فزیشئن)، ڈاکٹر محمد اصغر عالم (ایم بی بی ایس، جنرل فزیشیئن)، ڈاکٹر ناظم اختر (آنکھوں کے امراض کے ماہر)، اور ڈاکٹر راقب پرویز (بچوں کے امراض کے ماہر) اور خود کیمپ کے نگراں ڈاکٹر صہیب اختر (ایم بی بی ایس، ایم ایس، ایم سی ایچ) کے نام قابل ذکر ہیں۔

ڈاکٹر صہیب اختر نے کیمپ کے اغراض مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "ہمارا مقصد ایسے غریب مریضوں کو تشخیص اور علاج فراہم کرانا ہے جن کو عموما میڈیکل سہولت دستیاب نہیں ہے۔”

"ہمارا مقصد ایسے غریب مریضوں کو تشخیص اور علاج فراہم کرانا ہے جن کو عموما میڈیکل سہولت دستیاب نہیں ہے۔”ڈاکٹر صہیب اختر

انہوں نے کہا کہ "یہ علاقہ ایسا ہے جہاں بنیادی طبی سہولیات موجود نہیں ہیں اسی لیے تقریبا سبھی بنیادی چیک اپس کا کیمپ میں انتظام کیا گیا ہے۔

اس کیمپ میں کافی تعداد میں ایسے مریض بھی آئے ہیں جو کبھی ڈاکٹر کے پاس گئے ہی نہیں۔ جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو کئی مریضوں نے کہا کہ علاج میں ہونے والے خرچ کا بار وہ نہیں اٹھا سکتے۔

ہر سال ہونے والے اس فری کیمپ میں بہت سارے ایسے مریض بھی ہوتے ہیں جن کی اس کیمپ پر ذیابیطس یا بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کی تشخیص ہوتی ہے۔

اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد سلی گوڑی کے معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر صہیب اختر کی نگرانی میں ہوا جس میں کئی ہسپتالوں سے مختلف مریض کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیموں اور فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے اپنی رضاکارانہ خدمات فراہم کیں۔

"صوبہ بہار کے اس علاقے میں ایسے میڈیکل کیمپوں کی اس لیے بھی ضرورت ہے کیوں کہ کشن گنج ضلع کا یہ علاقہ بے حد پسماندہ ہے جہاں ایک بھی ایسا سرکاری ہسپتال یا کلینک نہیں ہے جہاں غریبوں کا مفت علاج ہو سکے۔”

نصیریہ فاؤنڈیشن

فاؤنڈیشن کے اہم رکن نے کہا کہ "کشن گنج ضلع بہار سیمانچل کا وہ علاقہ ہے جہاں لوگوں کے لیے اب تک صاف پانی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔ آج بھی لوگ کنواں اور ٹیوب ویل کا پانی پی کر زندگی گزارتے ہیں۔ اس کی وجہ سے بھی لوگ کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔”

نصیریہ فاؤنڈیشن مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپ لگاتا ہے جہاں غریب مریضوں کا مفت میں علاج کیا جاتا ہے۔ قصبہ پناسی کے مدرسہ گراؤنڈ میں یہ کیمپ گزشتہ 5 سالوں سے ہرسال لگتا ہے جہاں سینکڑوں مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

نصیریہ فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر جلیس اختر نصیری نے کہا کہ "صوبہ بہار کے اس علاقے میں ایسے میڈیکل کیمپوں کی اس لیے بھی ضرورت ہے کیوں کہ کشن گنج ضلع کا یہ علاقہ بے حد پسماندہ ہے جہاں ایک بھی ایسا سرکاری ہسپتال یا کلینک نہیں ہے جہاں غریبوں کا مفت علاج ہو سکے۔”

انہوں نے کہا "اس پسماندہ علاقے کے کئی غریب لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی بیماریوں کا علاج کئے بنا ہی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور ان کے قریبی لوگوں کو موت کی وجہ کا پتہ ہی نہیں چل پاتا۔”

کورونا وائرس (کووڈ-19) پر بیداری مہم

گزشتہ ایک سال سے پوری دنیا کورونا وائرس کے وبا کا سامنا کر رہی ہے۔ عام لوگوں میں کورونا وائرس کے بارے میں کئی قسم کی افواہیں بھی پھیلی ہوئی ہیں۔ نصیریہ فاؤنڈیشن کے سکریٹری مفتی ذوالفقار احمد اشرفی نے کہا کہ "کسی بھی چیز کی معلومات افواہوں سے نہیں بلکہ قابل اعتماد وسائل سے حاصل کی جانی چاہیے۔ کورونا وبا کے بارے میں بھی افواہوں پر دھیان نہ دے کر اس کے ماہرین کی رائے پر ہی عمل کرنا چاہیے۔ اس کے لئے نصیریہ فاؤنڈیشن نے گزشتہ پورے سال میں پمفلٹ، چھوٹے چھوٹے ورکشاپ اور آن لائن طریقے سے لوگوں کے بیچ صحیح معلومات پہنچانے کا کام کیا ہے۔”

کورونا ٹیکہ کاری پر بیداری مہم

جس طرح کورونا کے بارے میں کئی قسم کی افواہیں پھیلی ہوئی ہیں اسی طرح کورونا ٹیکہ کاری کے بارے میں بھی افواہوں کا بازار گرم ہے۔ نصیریہ فاؤنڈیشن نے اس بارے میں مختلف ڈاکٹروں، فارماسیوٹیکل سائنٹسٹوں اور دوسرے ماہرین سے رابطہ کرکے اس پر کافی معلومات حاصل کی ہے۔ فاؤنڈیشن کا ہمیشہ یہ ماننا رہا ہے کہ معلومات کا ذریعہ افواہ نہیں بلکہ صحیح مواد کا مطالعہ اور ماہرین سے صلاح و مشورہ ہونا چاہیے۔

اس میڈیکل کیمپ میں جہاں کورونا وبا کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور اس سے تحفظ کے لئے اس کی احتیاطی تدبیروں کے بارے میں لوگوں کو بتایا گیا وہیں اس کی ٹیکہ کاری کی حفاظت کے بارے میں بھی لوگوں کے درمیان بیداری لانے کی کوشش کی گئی۔

کیمپ کے نگراں ڈاکٹر صہیب اختر نے ٹیکہ کاری سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ ٹیکہ کاری سے متعلق ہمیشہ کوئی نہ کوئی افواہ رہتا ہے۔ ان افواہوں پر دھیان نہیں دیں اور اپنی باری آنے پر ٹیکہ ضرور لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ "اس سے نہ صرف آپ اپنی بلکہ اپنی کمیونیٹی کی بہتر صحت کے لیے مددگار ہوں گے۔

نصیریہ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جلیس اختر نصیری نے اپنی تحریری بیان میں کہا کہ "اس سے پہلے بھی کئی قسم کے ویکسینیشن کے بارے میں لوگ افواہوں کا شکار ہوئے ہیں۔ جیسے پولیو کی ٹیکہ کاری سے متعلق لوگ ہمیشہ افواہوں کا شکار رہے، لیکن ہمارے ملک میں اس پولیو کے خلاف مہم کی وجہ سے اس پر تقریبا قابو پا لیا گیا ہے۔ ایسی افواہیں کورونا ٹیکہ کاری کے بارے میں بھی پھیلی ہوئی ہیں جس کے بارے میں لوگوں کے درمیان بیداری لانے کی ضرورت ہے۔ آج کے میڈیکل کیمپ میں اس بارے میں بیداری لانے کا بھی کام کیا جائے گا۔”

نصیریہ فاؤنڈیشن ایک ٹرسٹ ہے جو ایجوکیشن، ہیلتھ اور سماجی بیداری پر کئی سالوں سے کام کرتا آیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے تحت مسجد، مدرسہ، خانقاہ کے علاوہ این سی پی یو ایل کے بھی کئی تعلیمی و ٹریننگ کورسیس چلائے جاتے ہیں اور گزشتہ 7  – 8 سالوں میں سینکڑوں غریب سٹوڈینس کو کمپیوٹر لٹریٹ بنانے کا کام کیا ہے۔

ٹرمپ کی بائیڈن کی پالیسیوں پر سخت تنقید

0
ٹرمپ کی بائیڈن کی پالیسیوں پر سخت تنقید
ٹرمپ کی بائیڈن کی پالیسیوں پر سخت تنقید

مسٹر ٹرمپ نے صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک بڑے عوامی جلسے میں شامل ہوتے ہوئے کہا ’’جدید تاریخ کے کسی بھی صدر کے پہلے مہینے کی مدت کار کے مقابلے میں مسٹر جو بائیڈن سب سے تباہ کن ہیں‘‘۔

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے اورلینڈو میں کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (سی پی اے سی) 2021 میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی۔

مسٹر ٹرمپ نے صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ ایک بڑے عوامی جلسے میں شامل ہوتے ہوئے کہا ’’جدید تاریخ کے کسی بھی صدر کے پہلے مہینے کی مدت کار کے مقابلے میں مسٹر جو بائیڈن سب سے تباہ کن ہیں‘‘۔

انہوں نے بالخصوص امریکہ میں ابھرتے ہوئے سرحدی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جو بائیڈن کی امیگریشن پالیسی پر تنقید کی اور اسے امریکہ کی بنیادی اقدار کے ساتھ دھوکا قرار دیا۔

انہوں نے کہا ’’پہلے ہی بائیڈن انتظامیہ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملازمت مخالف، خاندان مخالف، سرحد مخالف، توانائی مخالف، خواتین مخالف اور سائنس مخالف ہیں‘‘

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے حملوں کو بنا دیا ناکام

0
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے حملوں کو بنا دیا ناکام
سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے حملوں کو بنا دیا ناکام

سعودی عرب کے اتحاد کے ترجمان نے کہا ’’ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنانے کے لئے جارحیت کا ارتکاب کرتے ہیں‘‘۔

ریاض: سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثی باغیوں کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا۔

یہ اطلاع العربیہ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملوں کے جواب میں عرب اتحاد نے ہفتے کے روز ڈرون حملے کی کوشش کی تھی۔ اس سے قبل، حوثی باغیوں نے جمعہ کے روز سعودی عرب پر تین حملے کیے تھے۔

چینل نے اطلاع دی ہے کہ حوثی باغیوں نے ہفتے کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی طرف بیلسٹک میزائل داغے۔

جمعہ کے روز سعودی عرب کے اتحاد کے ترجمان نے کہا ’’ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنانے کے لئے جارحیت کا ارتکاب کرتے ہیں‘‘۔

اسے بھی پڑھیں:

سعودی زیر قیادت فورس کی حوثیوں کیخلاف کارروائی، ڈرون تباہ

قانون کا راج قائم کرنا صرف حکومت کا کام نہیں، عدلیہ کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے: نتیش

0
قانون کا راج قائم کرنا صرف حکومت کا کام نہیں، عدلیہ کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے: نتیش
قانون کا راج قائم کرنا صرف حکومت کا کام نہیں، عدلیہ کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے: نتیش

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ مقننہ قانون تو بنا سکتی ہے لیکن سب سے بڑا کردار عدلیہ کا ہی ہے۔

پٹنہ: بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے لوگوں کو انصاف دلانے کے لئے حکومت کی جانب سے عدلیہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون کا راج قائم کرنا صرف حکومت کا کام نہیں ہے، عدلیہ کی بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

مسٹر کمار نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے اور مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کی موجودگی میں پٹنہ ہائی کورٹ کے شتابدی ہال کے افتتاحی پروگرام میں کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ ٹرائل کا کام تیزی سے چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ مقننہ قانون تو بنا سکتی ہے لیکن سب سے بڑا کردار عدلیہ کا ہی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ سال 2005 میں جب انہیں ریاست میں کام کرنے کا موقع ملا تب جرائم کے معاملے میں ٹرائل کی پٹنہ ہائی کورٹ کی سطح پر مانیٹرنگ کی گئی اور تیزی سے ٹرائل ہوا۔ ججوں کو جس ضلع کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اس پر انہوں نے نظر رکھی۔ عدالت نے کام کیا اور مجرموں کو سزا ملنی شروع ہوئی۔ اس سے بہار میں جرائم کے واقعات میں کمی آئی۔

کسان تحریک اب صرف کسانوں کی لڑائی نہیں، بلکہ ہر طبقے کی لڑائی بن چکی ہے: ٹکیت

0
کسان تحریک اب صرف کسانوں کی لڑائی نہیں، بلکہ ہر طبقے کی لڑائی بن چکی ہے: ٹکیت
کسان تحریک اب صرف کسانوں کی لڑائی نہیں، بلکہ ہر طبقے کی لڑائی بن چکی ہے: ٹکیت

مسٹر ٹکیت نے کہا کہ شہروں میں پانچ سے سات مال میں خوردہ کاروبار سمٹ کر رہ جائےگا۔ آنے والے دنوں میں کوئی دودھ بھی نہیں بیچ سکے گا۔ دودھ پہلے کمپنیوں کو بیچنا ہوگا۔ کمپنیاں پھر منافع کے ساتھ دودھ عام لوگوں کو بیچیں گی۔

شری گنگا نگر: کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ تین مہینے سے جاری کسان تحریک اب کسانوں کی لڑائی نہیں ہے بلکہ یہ اب ہر طبقے کی لڑائی بن گئی ہے۔

مسٹر ٹکیت آج شری گنگا نگر ضلع کے پدم پور قصبے میں سنیکت کسان مورچہ کی مہاپنچایت میں آئے ہزاروں کسانوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لگائے گئے تین زرعی قانونوں کے خلاف شروع ہوئی یہ لڑائی اب ہر طبقے کے لوگوں کی لڑائی بن گئی ہے۔

حکومت ایسے ہی 17 اور قانون لانے والی ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے ہی 17 اور قانون لانے والی ہے، جس سے ہر طبقے کے لوگ متاثر ہوں گے۔حکومت سے یہ لڑائی لمبی چلے گی، کسانوں کو مورچے مضبوط رکھنے ہوں گے۔ ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی مورچہ بندی کرنی ہوگی۔

مسٹر ٹکیت نے کہا کہ والماڑٹ جیسی غیر ملکی کمپنیاں خوردہ کاروبار کو نگلنے کو تیار بیٹھی ہیں۔ شہروں میں پانچ سے سات مال میں خوردہ کاروبار سمٹ کر رہ جائےگا۔ آنے والے دنوں میں کوئی دودھ بھی نہیں بیچ سکے گا۔ دودھ پہلے کمپنیوں کو بیچنا ہوگا۔ کمپنیاں پھر منافع کے ساتھ دودھ عام لوگوں کو بیچیں گی۔

کھیت بچیں گے تو کسان بچیں گے

سنیکت مورچہ کے سینئر رکن گرمیت سنگھ چڈھونی نے کہا کہ کھیت بچیں گے تو کسان بچیں گے۔ سبھی کسانوں کو کم ازکم امدادی قیمت ایم ایس پی فصلوں کا نہیں ملتا۔ اس میں تقریباً چار لاکھ کروڑ کا فرق ہے۔ کسان سوچے کہ اگر ہر فصل میں یہ چار لاکھ کروڑ اور ان کی جیبوں میں آئے تو نہ صرف انہیں اقتصادی طور پر مضبوطی ملے گی بلکہ ہر طبقے کی بھی اقتصادی حالت سدھرے گی۔

یہ چار لاکھ کروڑ کسانوں کے ذریعہ بازار میں آئے مہا پنچایت میں راکیش ٹکیت کو کسانوں کی طرف سے حل اور ایک تصویر تحفہ میں دی گئی۔ راجستھانی صافہ پہن کر راکیش ٹکیت سمیت سبھی کسان رہنماؤں کا احترام کیا گیا۔

مہاپنچایت سے راجستھان جاٹ مہاسبھا کے ریاستی صدر راجہ رام میل، دیہی کسان مزدور سمیتی (جی کے ایس) کے کنوینر رنجیت سنگھ راجو نے بھی خطاب کیا۔

دہلی پولیس کے اے ایس آئی نے خود کو گولی مار کر کی خودکشی

0
دہلی پولیس کے اے ایس آئی نے خود کو گولی مار کر  کی خودکشی
دہلی پولیس کے اے ایس آئی نے خود کو گولی مار کر  کی خودکشی

دہلی پولیس کے ایک اے ایس آئی نے پی سی آر وین میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پی سی آر وین کی تحقیقات کرائم ٹیم نے کی۔

نئی دہلی: مغربی دہلی میں دہلی پولیس کے ایک اے ایس آئی نے آج خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ اے ایس آئی کی شناخت تیج پال (55) کے نام سے ہوئی ہے۔ اس نے پی سی آر وین میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پی سی آر وین کی تحقیقات کرائم ٹیم نے کی۔

پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔