منگل, مارچ 24, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 385

جرمنی میں کووڈ پابندیوں کے خلاف احتجاج میں ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار زخمی

0
جرمنی میں کووڈ پابندیوں کے خلاف احتجاج میں ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار زخمی
جرمنی میں کووڈ پابندیوں کے خلاف احتجاج میں ایک درجن سے زائد پولیس اہلکار زخمی

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیچر کو جرمنی کے ڈریس ڈین میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے میں تقریباً ایک ہزار افراد شامل ہوئے۔

برلن: جرمنی کے ڈریس ڈین میں کورونا وائرس پابندیوں کے خلاف مظاہرے کے دوران ہوئی بھگڈر میں کم از کم 12 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

سیکسن پولیس فورس نے سنیچر کو ٹویٹ اپ ڈیٹ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ احتجاجی مظاہرے کے دوران 943 انتظامی جرائم درج کئے گئے۔ اس دوران پولیس نے کم از کم ایک شخص کو بند کیا، اس کے ساتھ ہی ابتدائی طور پر تین افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ اس دوران کم از کم 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیچر کو ڈریس ڈین میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرے میں تقریباً ایک ہزار افراد شامل ہوئے۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق مظاہرین کی پولیس افسران سے جھڑپ ہوئی۔ ڈریس ڈین پولیس نے مظاہروں کو روکنے کے لئے پانی کی بوچھار کرنے والی تعینات کی تھیں۔

میانمار میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز نے چلائی گولی، 6 کی موت

0
میانمار میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز نے چلائی گولی، 6 کی موت
میانمار میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز نے چلائی گولی، 6 کی موت

الجزیرہ نیوز چینل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر میانمار میں حفاظتی دستوں کی گولی باری میں مارے گئے لوگوں کی تصاویر کے ساتھ کئی رپورٹ پوسٹ کی ہیں۔

نائپ یڈا: میانمار میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر مظاہرین پر گولیاں چلائیں، جس کے سبب کم از کم چھ مظاہرین مارے گئے۔

مقامی میڈیا نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حفاظتی دستوں کی گولی باری میں مانڈلے میں چار مظاہرین کی موت ہوگئی، جبکہ دو مظاہرین جنوب ۔ وسطی شہر پیائے میں مارے گئے۔

الجزیرہ نیوز چینل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان دونوں جگہوں پر حفاظتی دستوں کی گولی باری میں مارے گئے لوگوں کی تصاویر کے ساتھ کئی رپورٹ پوسٹ کی ہیں۔

واضح رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو ہوئے تختہ پلٹ کے خلاف ملک بھر میں لوگ مظاہرہ کر رہے ہیں اور ان مظاہروں کے دوران حفاظتی دستوں کی گولی باری میں اب تک 70 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

اسے بھی پڑھیں:

https://hamsliveurdu.com/wp-admin/post.php?post=3079&action=edit

ممتا بنرجی پر حملہ: الیکشن کمیشن بنگال حکومت کی رپورٹ سے غیر مطمئن

0
ممتا بنرجی پر حملہ: الیکشن کمیشن بنگال حکومت کی رپورٹ سے غیر مطمئن
ممتا بنرجی پر حملہ: الیکشن کمیشن بنگال حکومت کی رپورٹ سے غیر مطمئن

الیکشن کمیشن کے سینئر آفیسر نے کہا کہ بنگال حکومت کی رپورٹ میں خاکہ نگاری بہت ہی زیادہ ہے اور یہ بتانے کی کوشش نہیں کی گئی ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا ہے اور اس کے لئے ذمہ دار کون ہے۔ ہم نے بنگال حکومت سے کہا ہے کہ اس معاملے میں پوری رپورٹ پیش کریں۔

کلکتہ: الیکشن کمیشن نے 10 مارچ کو نندی گرام میں ہوئے ممتا بنرجی پر حملے پر مغربی بنگال حکومت کی رپورٹ کو ’’خاکہ نگاری‘‘ قرار دیا ہے۔ کمیشن نے اس رپورٹ پر چیف سکریٹری الاپن بندو پادھیائے سے اس معاملے میں وضاحت طلب کی ہے۔ کمیشن نے چیف سکریٹری سے کہا کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور اس کے پیچھے کون لوگ شامل تھے۔

الیکشن کمیشن کے سینئر آفیسر نے کہا کہ بنگال حکومت کی رپورٹ میں خاکہ نگاری بہت ہی زیادہ ہے اور یہ بتانے کی کوشش نہیں کی گئی ہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا ہے اور اس کے لئے ذمہ دار کون ہے۔ ہم نے بنگال حکومت سے کہا ہے کہ اس معاملے میں پوری رپورٹ پیش کریں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ جمعہ کو حکومت نے جو رپورٹ پیش کی ہے کہ اس میں کہا گیا ہے کہ ایک بھیڑ ممتا بنرجی کے قافلے کے پیچھے تھے جس میں سے چار سے پانچ آدمی ممتا بنرجی کی گاڑی کو ڈھکیل دیا۔ مگر یہ چار پانچ لوگ کون ہیں۔

خیال رہے کہ ممتا بنرجی بدھ کو نندی گرام میں پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد بولیا بازار سے نکل رہی تھیں کہ حادثہ کا شکار ہوگئیں۔ ممتا بنرجی نے اس کو سازش قرار دیا تھا۔ وزیراعلی تین دنوں تک اسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج ہوگئی ہیں۔

راجستھان: منی بس اور ٹرالے میں تصادم، 5 افراد ہلاک، ایک درجن زخمی

0
راجستھان: منی بس اور ٹرالے میں تصادم، 5 افراد ہلاک، ایک درجن زخمی
راجستھان: منی بس اور ٹرالے میں تصادم، 5 افراد ہلاک، ایک درجن زخمی

پولیس کے مطابق دہلی کے یہ لوگ جیسلمیر میں گھومنے کے بعد دہلی واپس جارہے تھے کہ قومی شاہراہ نمبر گیارہ پر گاڈنا گاؤں کے قریب ان کی منی بس اور سامنے سے آنے والے ٹرالے  کے درمیان تصادم ہوگیا۔ تین خواتین اور چھ بچوں سمیت بارہ زخمیوں کو گاؤں والوں کی مدد سےاسپتال پہنچایا گیا۔

جودھ پور: راجستھان کے ضلع جودھ پور کے باپ پولیس تھانہ علاقے میں آج صبح ایک منی بس اور ٹرالے کی تصادم میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ بچوں سمیت ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہلی کے یہ لوگ جیسلمیر میں گھومنے کے بعد دہلی واپس جارہے تھے کہ ان کی منی بس قومی شاہراہ نمبر گیارہ پر گاڈنا گاؤں کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالے سے ٹکرا گئی۔

تین خواتین اور چھ بچوں سمیت بارہ زخمیوں کو گاؤں والوں کی مدد سےاسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہونے سے انہیں بیکانیر بھیج دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے حادثے پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری دلی تعزیت ہلاک شدگان کے کنبوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشور اس مشکل گھڑی میں ان خانداں کی مدد کرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا نے بھی حادثے پر رنج وغم کا اظہار کیا اور سیاحوں کی بس کا خوفناک سڑک حادثہ کو انتہائی افسوسناک حادثہ بتایا۔

بائیڈن کی کورونا کی آڑ میں ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملے بند کرنے کی اپیل

0
بائیڈن کی کورونا کی آڑ میں ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملے بند کرنے کی اپیل
بائیڈن کی کورونا کی آڑ میں ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملے بند کرنے کی اپیل

بائیڈن نے کہا کہ کورونا کیخلاف ہراول دستے کو اپنی ہی گلیوں میں خطرات درپیش ہیں، اپنے شہریوں پر نفرت انگیز حملے امریکی طرز عمل نہیں، اسے روکنا ہوگا۔

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جوزف بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی آڑ میں ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملے بند کئے جائیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کیخلاف ہراول دستے کو اپنی ہی گلیوں میں خطرات درپیش ہیں، اپنے شہریوں پر نفرت انگیز حملے امریکی طرز عمل نہیں، اسے روکنا ہوگا۔

جان لیوا اور مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالہ سے جو بائیڈن نے کہا کہ ماسک کو بھی لوگوں کے درمیان تقسیم کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں:

https://hamsliveurdu.com/wp-admin/post.php?post=3150&action=edit

ملک میں کورونا وائرس کے 24882 نئے کیسز، 140 اموات

0
ملک میں کورونا وائرس کے 24882 نئے کیسز، 140 اموات
ملک میں کورونا وائرس کے 24882 نئے کیسز، 140 اموات

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24،882 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 33 ہزار 728 ہو چکی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیسز میں اچانک تیزی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24882 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وہیں ہفتہ کے روز اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تقریباً 20 ہزار تھی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹیو کیسز کی رفتار میں کمی دیکھی گئی جبکہ 4785 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

اسی عرصے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 140 درج کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز یہ تعداد 117، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133، منگل اور پیرکو 97، 97، اتوار کو 100، ہفتہ کو 108 اور جمعہ کو 113 تھی۔

دریں اثنا ملک میں اب تک دو کروڑ 82 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 33 ہزار 728 

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24،882 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ 33 ہزار 728 ہو چکی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 19،957 مریض صحتمند ہوئے جس سے ملک میں اب تک 1،09،73،260 شفایاب ہوچکے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 4785 کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 20،20،22 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران اس جان لیوا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 140 کے اضافے کے ساتھ 1،58،446 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 96.82 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 1.78 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.40 فیصد ہے۔

مہاراشٹر کورونا وائرس کے فعال کیسز کے معاملہ میں ملک میں سر فہرست ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں ایکٹیو کیسز 4417 سے بڑھ کر 1،11،724 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 11344 مریض صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 21،17،744 لاکھ ہوگئی ہے۔ مزید 56 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52،723 ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ

0
اٹلی میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ
اٹلی میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے کہا کہ ایسٹر پر 3 سے 5 اپریل تک ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا۔

روم: یوروپی ملک اٹلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کی نئی لہر کے پھیلنے کے پیش نظر حکام نے پیر سے دکانیں، ریسٹورنٹس اور اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈریگی نے یہ اعلان جمعہ کے روز کورونا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹر پر 3 سے 5 اپریل تک ملک بھر میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل اٹلی میں پہلی بار کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔ ایک بار پھر وائرس کے تیز پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پاکستان: سینیٹ میں چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں پر پی ٹی آئی کا قبضہ

0

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے ایوان بالا کے 98 اراکین نے ووٹ دیئے تھے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو 48 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے۔

اسلام آباد: حکومتی امیدوار صادق سنجرانی ایک بار پھر سینیٹ کے چیئرمین جبکہ مرزا محمد آفریدی ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے امیدواروں یوسف رضا گیلانی اور مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے ایوان بالا کے 98 اراکین نے ووٹ دیئے تھے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو 48 ووٹ ملے جبکہ ان کے مد مقابل یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے اور ان کو ملنے والے 7 ووٹوں کو مسترد کردیا گیا اور ایک ووٹ دونوں اُمیدواروں کے لیے نشان زدہ ہونے پر مسترد ہوا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست کے لیے مرزا محمد آفریدی کو 54 ووٹ ملے جبکہ عبدالغفور حیدری کو 44 ووٹ ملے اور کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔

’ڈان‘ اخبار کے مطابق پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں کیونکہ ان میں خانے کی جگہ یوسف رضا گیلانی کے نام پر مہر لگی ہوئی ہے جبکہ ایک بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں کے حق میں ووٹ دیا گیا جس کے باعث اسے مسترد کیا گیا، اس طرح مجموعی طور پر 8 ووٹ مسترد ہوئے۔

انہوں نے نتیجے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا میں موجود تمام 98 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جن میں سے صادق سنجرانی نے 48 ووٹ حاصل کئے جبکہ یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے۔

یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ فاروق ایچ نائیک نے مسترد ہونے والے 7 ووٹوں کو چیلنج کیا۔

الیکشن کمیشن نندی گرام میں ممتا بنرجی کی سیکیورٹی انچارج کے خلاف کرسکتا ہے کارروائی

0
الیکشن کمیشن نندی گرام میں ممتا بنرجی کی سیکیورٹی انچارج کے خلاف کرسکتا ہے کارروائی
الیکشن کمیشن نندی گرام میں ممتا بنرجی کی سیکیورٹی انچارج کے خلاف کرسکتا ہے کارروائی

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ممتا بنرجی کے سیکیورٹی انچار سے غلطی ہوئی ہے۔ کسی کو بھی ممتا بنرجی کے قریب نہیں جانا چاہیے۔ کسی کو بھی سیکیورٹی دائرے کو توڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں خصوصی مبصرین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

نندی گرام: مشرقی مدنی پور میں ممتا بنرجی کے سیکیورٹی انچارج رہے پولیس اہلکار کے خلاف الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتا ہے۔ کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمیشن کو ریاستی حکومت اور اسمبلی انتخابات کے لئے مقرر کئے گئے دو مبصرین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ممتا بنرجی کے سیکیورٹی انچار سے غلطی ہوئی ہے۔ کسی کو بھی ممتا بنرجی کے قریب نہیں جانا چاہیے۔ کسی کو بھی سیکیورٹی دائرے کو توڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں خصوصی مبصرین کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کے روز نندی گرام کے برولیا بازار میں انتخابی مہم کے دوران متعدد افراد وزیراعلیٰ کی گاڑی کے بہت قریب آگئے تھے۔ اس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوگیا تھا۔ میرے خیال سے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یہ سیکیورٹی کی سنگین غلطی ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن نے کہا کہ ابھی تک ویڈیو فوٹیج سے یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ممتا بنرجی کے خلاف کارروائی کسی سازش کا نتیجہ ہے۔ جیسا کہ ممتا بنرجی الزام لگارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی حکومت اور دونوں مبصرین کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم اس تناظر میں اپنی رائے ظاہر نہیں کرسکتے ہیں۔

محترمہ بنرجی کی ’’زیڈ کیٹیگری کی سیکیورٹی ہے، جس میں 20 سے زائد اہلکار شامل ہیں جن میں ایلیٹ ایس ایس ڈبلیو، آئی بی، اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں۔

ادھر ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مشرقی مدنی پور ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے واقعے کے متعدد عینی شاہدین سے بات کی ہے، مقام سے شواہد اکٹھے کیے اور موبائل فون کی فوٹیج اکٹھی کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمیں لوگوں سے اس واقعے کے بارے میں مختلف ورژن مل رہے ہیں۔

ابتدائی رپورٹ میں کہیں پر بھی ’’حادثہ‘‘ قرار نہیں دیا گیا

ریاستی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ میں کہیں پر بھی ’’حادثہ‘‘ نہیں قرار دیا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس قسم کی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ہے جس میں سازشی نظریہ کی تردید کی گئی ہے۔

بنرجی کو اس حلقے سے نامزدگی داخل کرنے کے بعد بدھ کی شام نندی گرام اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم چلانے کے دوران نامعلوم افراد کے ذریعہ مبینہ طور پر دھکیلنے کے بعد ان کی بائیں ٹانگ اور کمر پر شدید چوٹ آئی تھی۔ انہیں فوری طور پر کلکتہ کے سرکاری اسپتال ایس ایس کے ایم اسپتال لایا گیا۔ جہاں اب ان کا علاج چل رہا ہے۔ نندی گرام پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی اس مرتبہ نندی گرام سے انتخاب لڑرہی ہیں اور ان کے خلاف ان کے ہی کابینہ میں وزیر رہ چکے شوبھندو ادھیکاری جو اس وقت بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں سے مقابلہ ہے۔

شب معراج کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منایا گیا، مہاراشٹرا میں شب برات میں بھی ہوں گی مخصوص پابندیاں

0
شب معراج کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منایا گیا، مہاراشٹرا میں شب برات میں بھی ہوں گی مخصوص پابندیاں
شب معراج کورونا ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منایا گیا، مہاراشٹرا میں شب برات میں بھی ہوں گی مخصوص پابندیاں

پورے بھارت میں کورونا گائڈلائنز پر عمل کرتے ہوئے شب معراج کا ہوا اہتمام۔ مھاراشٹرا حکومت نے شب معراج و شب برات پر رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے اور کشمیر میں نہیں منعقد ہوئیں شبانہ جلسے

نئی دہلی/ممبئی/سری نگر: کل جمعرات کی شام ملک بھر میں شب معراج منایا گیا۔ کورونا وبا کی پیش نظر اکثر لوگوں نے اپنے گھروں پر ہی عبادات کا اہتمام کیا، حالانکہ یہ یوں عمومی حالت میں نفل عبادات کا اہتمام گھروں پر ہی کیے جانے کو ترجیح دی جاتی ہے۔

گوکہ شب معراج یا لیلۃ المعراج کی اسلامی روایات میں کافی اہمیت بتائی جاتی ہے جس کا تذکرہ قرآن اور احادیث میں آیا ہے لیکن عام طور پر اس کی ہماہمی نظر نہیں آتی۔ ممبئی اور کشمیر جیسے علاقوں میں اس رات کو تہوار کی شکل میں منایا جاتا ہے۔

ممبئی میں محدود طور پر شب معراج کا ہوا اہتمام

ممبئی میں شب معراج کے پیش نظر عوامی جلسہ جلوس اورتقریبات پر مہاراشٹر سرکار نے پابندی عائد کررکھی تھی کیونکہ ریاست میں کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس کے پس منظر میں حکومت مہاراشٹرا نے شب معراج اور شب برات کے لیے گائڈ لائنز اور رہنما خطوط مرتب کئے تھے جن پر عمل بھی کیا گیا۔

شب معراج اسلامی روایات کی تین اہم راتوں میں سے ایک ہے۔ دوسری دو راتیں شب قدر و شب برات ہیں جن میں تمام مسلمان اپنے اپنے حلقوں میں مساجد، عبادت گاہوں اور خانقاہوں میں حاضری دے کر عبادت و ریاضت کرتے ہیں اور شب معراج، شب قدر (جو رمضان کے آخری عشرے میں آتی ہے) و شب برات میں رات بھر عبادت میں مشغول رہتے ہیں۔ اس وجہ سے مساجد اور (شب برات کے موقعہ پر) قبرستانوں میں بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے۔

اس سال شب معراج و شب برات پر خصوصا مہاراشٹرا میں بھیڑ بھاڑ کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی اور مقررہ حد میں ہی مساجد اور قبرستانوں میں عبادت وریاضت کی اجازت تھی۔

11 مارچ کی شب سے 12 مارچ کی صبح تک کسی بھی قسم کے جلسے جلوس اور عوامی تقریبات پر پابندی تھی، اسی طرح 28 مارچ شب برات میں بھی کسی بھی قسم کی تقریبات و جلوس و عوامی جلسے پر پابندی بر قرار رہے گی اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ اور نمائندوں کو بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

مہاراشٹرا کی وزارات داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری سنجو کھیڑکر کے دستخط سے جاری ہوئے دو صفحات پرمشتمل میں کہا گیا تھا کہ شب معراج و شب برات کے پیش نظر مساجد میں نمازیوں کو عبادت کی اجازت ہے لیکن مرحلہ وار 40 سے 50 نمازیوں کو ہی جسمانی فاصلہ بر قرار رکھ کر مساجد و قبرستانوں و مذہبی مقامات میں جانے کی اجازت ہوگی اسکے ساتھ ہی ماسک لگانا بھی لازمی ہوگا۔

شب برات میں بھی عائد رہیں گی پابندیاں

مساجد اور اس کے اطراف میں دکانوں اور دیگر کاروبار کے لیے جسمانی فاصلہ اور دیگر کورونا وبا کے اصول و ضوابط کی پابندی لازمی تھی۔ شب معراج اور شب برات میں مذہبی پروگرام کے لیے کھلے میدان میں اجازت ہے لیکن اس کے لیے اصولوں کی پابندی لازمی ہوگی اور اس بات کا خاص خیال رکھا جانا ضروری ہوگا کہ لوگوں کی بھیڑ بھاڑ نہ ہو۔

کورونا وبا کے سبب ممبئی اور کئی مقامات پر دفعہ 144 نافذ العمل ہے اس کی پاسداری ضروری قرار دیا گیا تھا۔ شب معراج اور شب برات کے وعظ اور دیگر مذہبی تقریبات کے لیے اجازت نامہ ضروری ہے۔ مذہبی تقریبات کو آن لائن، کیبل نیٹ ورک، ویب سائٹس اور دیگر سوشل سائٹس پر نشر کیے جانے پر ترجیح دیے جانے کو کہا گیا تھا۔

کورونا وبا کے سبب اصول و ضوابط کی پابندی لازمی قرار دیا گیا تھا اورمہاراشٹرا بازآبادکاری محکمہ، محکمہ صحت اور بی ایم سی کے وضع کردہ اصول و بندشوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا ریاستی سرکار نے کورونا وبا کے دوران جو حکم نامہ جاری کیا ہے وہ حکومت مہاراشٹر کے آن لائن ویب سائٹس پر موجود ہے۔

ممبئی پولیس نے اس سلسلے میں تمام مساجد اور قبرستانوں سمیت دیگر خانقاہوں میں سخت انتظامات کیے تھے۔ ممبئی پولیس باضابطہ طور پر معراج کی رات میں اصولوں کی پابندی کے لیے مساجد اور خانقاہوں کے باہر تعینات رہی اور شب برات میں بھی اس کا اہتمام کیا جائے گا۔

کشمیر میں درگاہ حضرت بل پر نہیں منعقد ہوئیں شب معراج پر شبانہ مجالس

گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بھی شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع درگاہ حضرت بل میں شب معراج کی مناسبت سے اس سال شبانہ مجالس کا اہتمام نہیں ہوا۔

درگاہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر درگاہ حضرت بل میں اس سال شب معراج کی مناسبت سے 11 مارچ کو شبانہ تقریبات کا اہتمام نہیں ہوا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ 12 اور 13 مارچ یعنی جمعہ اور ہفتہ کے روز ہر نماز کی ادائیگی کے بعد موئے مقدس کے دیدار سے عقیدت مندوں کو فیضیاب کیا جائے گا۔