منگل, مارچ 24, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 381

میانمار: مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری

0
میانمار: مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری
میانمار: مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری

عالمی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق میانمار کے شہر مندالے میں میڈیکل اسٹاف سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مارچ کیا اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے۔

ینگون: فروری میں منتخب سرکار کی برخاستگی اور سیاسی لیڈروں کی گرفتاری کے میانمار کے مختلف شہروں میں جمہوریت کے حامیوں کا احتجاج و مظاہرہ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہر مندالے میں میڈیکل اسٹاف سمیت سینکڑوں افراد نے احتجاجی مارچ کیا اور جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے۔

مونی وا نامی قصبہ میں مظاہرین پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی، جس کے نتیجے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

یکم فروری سے اب تک مرنے والے مظاہرین کی تعداد دو سو پچاس سے زیادہ ہوگئی۔

دریں اثنا تائیوان میں میانمار برادری نے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا اور میانمار میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی یاد میں پھول رکھے۔

وینزویلا میں ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن

0
وینزویلا میں ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن
وینزویلا میں ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایسٹر پر سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ مادورو نے ٹویٹر پر نشر ہونے والی ایک میٹنگ میں کہا ’’اس مدت کے دوران ہیلتھ سروسز اور خوردونوش جیسی خدمات جاری رہیں گی۔‘‘

بیونس آئرس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایسٹر کے موقع پر سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر مادورو نے اتوار کے روز ٹویٹر پر نشر ہونے والی ایک میٹنگ میں کہا ’’اس مدت کے دوران ہیلتھ سروسز اور خوردونوش جیسی خدمات جاری رہیں گی۔‘‘

مسٹر مادورو کے مطابق ملک میں کورونا وائرس خاص طور پر برازیلین اسٹرین کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

وینزویلا کو فروری میں روس سے کورونا وائرس ویکسین اسپوتنک وی کی پہلی کھیپ ملی ہے، جس کے بعد اس ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلانے کی اجازت دی گئی۔

افلو کے طلبہ کی حمایت کرنے والی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ زیر حراست

0
افلو کے طلبہ کی حمایت کرنے والی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ زیر حراست
افلو کے طلبہ کی حمایت کرنے والی عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ زیر حراست

عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ، افلو طلبہ کے احتجاج سے اظہار یکجہتی کررہے تھے۔  یونیورسٹی کے 30 طلبہ کو پولیس نے تقریباً 9 بجے شب حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: ہاسٹلس کو کھولنے اور دیگر مطالبات پر احتجاج کرنے والے حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارن لینگویج یونیورسٹی (افلو) کے طلبہ کی حمایت کرنے والی عثمانیہ یونیورسٹی کے تقریباً 30 طلبہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

یہ طلبہ، افلو طلبہ کے احتجاج سے اظہار یکجہتی کررہے تھے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی طلبہ تنظیموں، اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی) اور آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن (اے آئی ایس ایف) کے جہدکاروں کو عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے تقریباً 9 بجے شب حراست میں لے لیا۔

انتظامیہ پر طلبہ کے مطالبات پر توجہ نہ دینے کا الزام

پولیس نے کہا کووڈ کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ان طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ 14 مارچ کو ایفلو کے طلبہ کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر پرامن احتجاج کررہے تھے۔ ایفلو کے طلبہ نے کہا کہ انتظامیہ سینکڑوں طلبہ کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے جو آن لائن کلاسس کی وجہ سے جدوجہد کا شکار ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ طلبہ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرے۔

ان طلبہ نے الزام لگایا کہ اندرون ایک ہفتہ انتظامیہ نے دو مرتبہ پولیس کو طلب کرتے ہوئے طلبہ کو حراست میں بھیج دیا۔ طلبہ نے کہا کہ انہوں نے تفصیلی تجاویز انتظامیہ کو داخل کی ہیں جس میں کہا گیا کہ یو جی سی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق جملہ تعداد کے 50 فیصد طلبہ کو یونیورسٹی کیمپس میں تعلیم کی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 18 فروری کو تجاویز داخل کرنے کے باوجود یونیورسٹی کے انتظامیہ نے طلبہ سے ملاقات نہیں کی۔ اس کے بجائے انہوں نے 18 فروری کی شام ایک سرکلر جاری کیا جو ہمارے مطالبات کے خلاف تھا۔ ان طلبہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ہاسٹل میں جگہ دی جائے اور انہیں دیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔

بنگال میں الیکشن کمیشن کا حکم جاری، سیاسی تقریروں پر عائد ہوئی پابندی

0
بنگال میں الیکشن کمیشن کا حکم جاری، سیاسی تقریروں پر عائد ہوئی پابندی
بنگال میں الیکشن کمیشن کا حکم جاری، سیاسی تقریروں پر عائد ہوئی پابندی

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مغربی بنگال میں ایک حکم جاری کیا ہے جس میں غیر مستقل طور پر سیاسی تقاریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کولکاتا: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مغربی بنگال میں ایک حکم جاری کرکے غیر مستقل طور پر سیاسی تقریروں پر پابندی عائد کردی۔ ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے دوران بورڈ کے کاموں کے لیے مںتخب کیے گئے لوگوں کو مدت کار ختم ہونے کے باوجود جو شہری مقامی بلدیہ میں ایڈمنسٹریٹر کے دفاتر کو سنبھالے ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا، ’کمیشن نے آئین کی دفعہ 324 کے تحت اپنے کامل اختیارات کے تحت میونسپل کارپوریشن سے متعلق حکم جاری کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جن سابقہ میئر/چیئرمین کا اپنا دفتر ختم ہو گیا ہے اور سیاسی طور پر متعلق ہیں اور ان کے متعلق متعینہ مدت کار کے مکمل ہونے پر ریاستی حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر انھیں مقرر کیا گیا ہے۔

کمیشن کی جانب سے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ عبوری طور پر ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے جہاں شہری مقامی بلدیہ کے اہم کام در حقیقت منفی طور پر متاثر ہوتے ہیں یا پھر الیکشن مثالی ضابطہ اخلاق کے سبب مہم چلانے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس سے انتخابی عمل کی غیر جانبداری کے بارے میں رائے دہندگان کے ذہن میں کسی طرح کا اندیشہ ہوتا ہے لیکن کمیشن کے ضابطے کی بنیاد پر ایسا نہیں ہونے دے گا۔

ہاسٹل کھولنے کے لئے دھرنا دینے والے ایفلو طلبہ گرفتار

0
ہاسٹل کھولنے کے لئے دھرنا دینے والے ایفلو طلبہ گرفتار
ہاسٹل کھولنے کے لئے دھرنا دینے والے ایفلو طلبہ گرفتار

حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) کے طلبہ نے ہاسٹل کھولنے کے لئے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر دھرنا دیا جس میں لکھا گیا تھا کہ تقریبا 44 فیصد طلبہ ناقص انٹرنیٹ، 17.8 فیصد طلبہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) کے طلبہ نے ہاسٹل کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب احتجاجی دھرنا دیا۔

ان طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھام کر دھرنا دیا جس میں لکھا گیا تھا کہ تقریبا 44 فیصد طلبہ ناقص انٹرنیٹ، 17.8 فیصد طلبہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ ان طلبہ نے کہا کہ تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ہاسٹلس کھولے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مکانات میں رہنے والے تقریبا 48 فیصد طلبہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان لاک کے بعد ہاسٹلز کو دوبارہ کھولنا چاہئے، لیکن حکام اس سلسلے میں کوتاہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان طلبہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ طلبہ اور طلبہ تنظیموں کے لیڈروں نے بڑی تعداد میں اس دھرنے میں حصہ لیتے ہوئے یونیورسٹی حکام کے خلاف شدید برہمی کا اظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ یوجی سی کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق یونیورسٹی کو کھولا جائے۔ طلبہ،ہاسٹلز کے نہ کھلنے کی وجہ سے کرائے کے مکانات میں مقیم ہیں جس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.78 ارب ڈالر کا اضافہ

0
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.78 ارب ڈالر کا اضافہ
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.78 ارب ڈالر کا اضافہ

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے جو زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے 1.40 ارب ڈالر کے اضافے سے 540.02 بلین ڈالر ہو گئے۔

ممبئی: 12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.78 ارب ڈالر کے اضافے سے یہ 582.03 ارب ڈالر ہوگئے۔

گزشتہ ہفتہ اس میں 4.25 ارب ڈالر سے گھٹ کر یہ 580.29 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 12 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کے اثاثے جو زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے 1.40 ارب ڈالر کے اضافے سے 540.02 بلین ڈالر ہو گئے۔

اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 3.36 کروڑ ڈالر کے اضافے سے یہ 34.55 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ والا ریزرو فنڈ زیر جائزہ ہفتہ میں 2 ملین ڈالر کی کمی سے 4.96 بلین ڈالر رہا
لیکن اسپیشل ڈرائنگ رائٹس 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 1.50 بلین ڈالر رہ گیا۔

لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج میں 33 افراد گرفتار

0
لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج میں 33 افراد گرفتار
لندن میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج میں 33 افراد گرفتار

لندن پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کووڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق گھر سے باہر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود لوگ ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے وہائٹ ​​ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھنے لگے۔

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران کم از کم 33 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ کووڈ 19 کے پروٹوکول کے مطابق گھر سے باہر احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے باوجود لوگ ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے وہائٹ ​​ہال اور پارلیمنٹ ہاؤس کی سرکاری عمارتوں کی طرف بڑھنے لگے۔

سٹی پولیس نے ٹوئٹ کیا ’’وسطی لندن میں احتجاج میں شرکت کرنے پر پولیس افسران نے 18:45 بجے 33 افراد کو گرفتار کیا ہے‘‘۔ بیشتر لوگوں کو کووڈ قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے ریلی سے قبل 60 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ پریتی پٹیل کو کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے لکھا تھا۔

مودی نے نوٹ بندی سے لے کر بینک بندی تک ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے: ممتا بنرجی

0
مودی نے نوٹ بندی سے لے کر بینک بندی تک ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے: ممتا بنرجی
مودی نے نوٹ بندی سے لے کر بینک بندی تک ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ جب شوبھندو ادھیکاری ترنمول کانگریس میں تھے تو میں نے ان پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کیا مگر اس نے دھوکہ دیا اب وہ اپنے روپے بچانے کے لئے بی جے پی میں گئے ہیں۔

ہلدیہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سپریمو ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے نوٹ بندی سے لے کر بینک بندی تک اس ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ بنرجی نے کہا کہ وہ جلد ہی ہلدیہ بندرگاہ فروخت کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

شوبھندو ادھیکاری اپنے پیسے بچانے کے لئے بی جے پی میں گئے

یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کی سپریمو نے کہا کہ جنگ انچ ایک انچ ہوگی، آپ کو ای وی ایم کی حفاظت کرنی ہوگی۔ بٹن کو اس طرح دبائیں کہ بی جے پی بولڈ ہو جائے۔ ممتا بنرجی نے پوچھا کہ شوبھندو ادھیکاری اپنے پیسے بچانے کے لئے بی جے پی میں گئے ہیں۔ ان سے بڑا ٹولہ باز کون ہے۔ ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ ادھیکاری سے بھی بڑا کوئی ٹولہ باز ہے؟۔ اب وہ اپنے سارے پیسے بچانے کے لئے بی جے پی میں گئے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ چلا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یاد رکھیں کہ یہ لوک سبھا انتخابات نہیں، یہ ریاستی انتخابات ہیں اور میں تمام 294 سیٹوں پر آپ کی امیدوار ہوں۔ اس سے قبل جمعہ کو مشرقی مدنی پور ضلع کے تملک میں ایک جلسہ عام میں، وزیر اعلی نے کہا کہ آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے نتائج 2024 لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی اور امت شاہ جیسے بی جے پی قائدین کی قسمت کا فیصلہ کرے گی۔ ہمیں ان بری قوتوں کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔ وہ ہمیں تقسیم کرنے کے لئے بنگال آئے تھے۔ آپ نے بی جے پی کو (2019 لوک سبھا میں) ووٹ دیا اور انہوں نے آپ کو دھوکہ دیا۔ انہوں نے آپ کو کچھ نہیں دیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ جب وہ (شوبھندو ادھیکاری) ترنمول کانگریس میں تھے تو میں نے ان پر آنکھ بند کرکے بھروسہ کیا مگر اس نے دھوکہ دیا اب وہ اپنے روپے بچانے کے لئے بی جے پی میں گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنگال کی کسی بھی نشست پر ان کے اور اپوزیشن کے کسی امیدوار کو انچ نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ میں این آر سی اور این پی آر بنگال میں نہیں ہونے دوں گی

وزیر اعلی نے کہا کہ میں این آر سی اور این پی آر کو یہاں بنگال میں نہیں ہونے دوں گی۔ جب تک میں زندہ ہوں میں اپنی ریاست کے لوگوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گی۔

“تمام اہل طلبہ کو اعلی تعلیم کی فراہمی کے لئے میں جلد ہی ایک نیا اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ شروع کروں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کریڈٹ کارڈ میں کریڈٹ کی حد 10 لاکھ روپے ہوگی جس میں سود صرف 4 فیصد ہے جس میں آسانی سے ادائیگی کی جائے گی تاکہ طلبہ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے اپنے والدین پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے یہ کہنا چاہوں گی کہ امیدواروں کی طرف مت دیکھیں۔ ترنمول کانگریس کے نشانات کو دیکھیں اور مجھے ووٹ دیں۔ اگر وہ ترنمول کانگریس کو ووٹ نہیں دیتے ہیں تو بنگال تقسیم ہو جائے گا اور لوگ امن سے نہیں رہیں گے۔

رام کے نام پر سیاست کررہی ہے بی جے پی: ٹکیت

0
رام کے نام پر سیاست کررہی ہے بی جے پی: ٹکیت
رام کے نام پر سیاست کررہی ہے بی جے پی: ٹکیت

نریش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی کے قول و فعل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ لوگ اپنی زبان سے ہمارے بزرگوں رام چندر جی کا نام نہ لیں۔ تاکیداََ کہا کہ رام کا اگر نام لے رہے ہو تو ان کے اصولوں پر چلنا ہے۔

شاہجہاں: بھارتیہ کسان یونین صدر نریش ٹکیت نے الزام لگایا ہے کہ شری رام کے نام پر حکومت بنانے والی بی جے پی ان کے اصولوں پر چلنے کے بجائے رام کے نام پر سیاست کررہی ہے۔

ضلع کے کھٹار واقع گٹیا میں منعقد کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹکیت نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کسانوں کے ساتھ جو دھوکہ دہی کی سیاست کررہی ہے اسے اب کسان سمجھ چکا ہے۔ بی جے پی کے قول و فعل میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ یہ لوگ اپنی زبان سے ہمارے بزرگوں رام چندر جی کا نام نہ لیں۔ انہوں نے تاکیداََ کہا کہ رام کا اگر نام لے رہے ہو تو ان کے اصولوں پر چلنا ہے۔

کسان لیڈر کا بی جے پی پر گجرات میں قتل عام کروانے کا الزام 

انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے رام چندر جی کے نام سے حکومت بنائی اور آج بھی انہیں کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر گجرات میں قتل عام کروانے کا الزام لگاتے ہوئے دعوی کیا کہ گودھرا واقعہ انہیں کے سبب ہوا۔

کسان لیڈر نے مظفر نگر میں ہوئے فسادات کا الزام بھی بی جے پی پر لگاتے ہوئے کہا ’ہم مظفر نگر کے فسادات کے گواہ ہیں۔ گواہی کے طور پر ہم نے وہاں دیکھا ہے کہ کس طرح سے بی جے پی کے ذریعہ ہندو ۔ مسلمان کی کھائی پیدا کرکے سیاست کی جارہی ہے۔

انہوں نے مہا پنچایت میں پہنچے کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گیہوں خرید سے لے کر کسانوں سے متعلق سبھی مسائل کے تصفیہ کے لئے وہ ہمیشہ کسانوں کے ساتھ ہے۔ ان کے ساتھ دھوکہ نہیں کیا جائے گا۔ کسی کے بھی ورغلانے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

غازی پور سرحد پر پہنچنے کی اپیل

بھارتیہ کسان یونین کے راجیش سنگھ چوہان نے موجود کسانوں سے اپنی فصلیں کاٹنے کے بعد ہر گھر سے ایک شخص کو غازی پور سرحد پر پہنچنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر گیہوں خرید میں گڑبڑی ہوئی، کسانوں کے ساتھ ناانصافی دھوکہ ہوا تو افسران کے آفسوں میں گیہوں بھروا دیا جائے گا۔

مہاپنچایت میں پہنچی پنجابی گلوکارہ روپیندر سنگھ ہانڈا نے کہا کہ حکومت ملک کو فروخت کرنے کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ سرداروں کی قوم قربانی دینے کے لئے جانی جاتی ہے۔ آپ بیدار رہیں یہ لڑائی کسان ضرور جیتیں گے۔

عوام میں خدشات کے درمیان، وزیر اعلی نے کہا کوئی لاک ڈاؤن یا دن کا کرفیو نہیں لگے گا

0
عوام میں خدشات کے درمیان، وزیر اعلی نے کہا کوئی لاک ڈاؤن یا دن کا کرفیو نہیں لگے گا
عوام میں خدشات کے درمیان، وزیر اعلی نے کہا کوئی لاک ڈاؤن یا دن کا کرفیو نہیں لگے گا

گجرات میں پچھلے مہینے کے آخر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور احمد آباد میں انڈیا انگلینڈ کرکٹ میچوں کی سیریز کے بعد سے ریاست میں کورونا کے نئے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گاندھی نگر: گجرات میں مسلسل بڑھنے والے کورونا انفیکشن کے معاملے اور اس کی وجہ سے رات کے کرفیو بڑھائے جانے، آج اور کل تمام مالز اور ملٹی پلیکسوں کی بندش، دارالحکومت میں اسکولوں کی بند رکھنے کے اقدامات لوگوں میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کی گہری تشویش کے درمیان، وزیر اعلی وجے روپانی نے آج کہا کہ کوئی لاک ڈاؤن یا دن کا کرفیو نافذ نہیں کیا جائے گا۔

مسٹر روپانی نے آج صحافیوں کو بتایا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اقدامات مالز وغیرہ میں ہجوم کے پیش نظر کئے گئے ہیں۔ لوگوں کو محتاط رہنا چاہئے۔ ریاستی حکومت اس معاملے کا روزانہ جائزہ لے رہی ہے۔ ریاست میں باہر سے آنے والے لوگوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ حکومت اور حکمراں بی جے پی نے احتیاطی اقدام کے طور پر ان کے تمام پروگراموں کو منسوخ کردیا ہے۔ ریاستی حکومت نے رات کے کرفیو کو نو سے چھ تک بڑھا دیا ہے۔ آج اور کل سبزی فروشوں، گروسری کے خریداروں اور دیگر نام نہاد سپر اسپریڈرس کی تفتیش کی مہم بھی شہر میں جاری ہے۔

کورونا کے نئے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

واضح رہے کہ ریاست گجرات میں پچھلے مہینے کے آخر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات اور یہاں احمد آباد میں انڈیا انگلینڈ کرکٹ میچوں کی سیریز کے بعد سے ریاست میں کورونا کے نئے کیسوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست میں 1400 سے زیادہ نئے معاملات ہوئے ہیں، جن میں سے تقریبا 350 350 صرف اکیلے احمد آباد سے ہیں۔ چار اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اب تک کم از کم اموات کی تعداد 4400 کو عبور کر چکی ہے۔ فعال معاملات بھی بڑھ کر 6100 سے زیادہ ہوچکے ہیں جن میں سے 67 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

معلوم ہو کہ گذشتہ سال اچانک کرفیو اور ریاستی حکومت کے مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو کورونا کے حوالے سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لوگوں کو زندگی گزارنے کے لئے بھی سب سے اہم چیزوں کے لئے ترسنا پڑا۔

اس دوران ریاست میں ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات میں بھی، رہنماؤں کی بہت سی ریلیاں نکالی گئیں جس میں ایک بہت بڑا مجمع اکٹھا ہوا۔ اس بار بلدیاتی انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ لوگوں میں اس طرح کے دوہرے سلوک کے بارے میں بھی سخت ناراضگی ہے۔