منگل, مئی 12, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 377

میکسیکو میں پولیس اور مظاہرین کا تصادم

0
میکسیکو میں پولیس اور مظاہرین کا تصادم
میکسیکو میں پولیس اور مظاہرین کا تصادم

میکسیکو میں مظاہرہ کرنے والی خواتین ملک کے جنوبی حصے میں سلواڈور کی خاتون کی پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے دوران ہوئی موت پر احتجاج کررہی تھیں۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی راجدھانی میکسیکو سٹی سے کم از کم 250 حقوق نسواں کے کارکنوں نے پولیس کے تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔

یونیورسل نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، حقوق نسواں کارکنوں نے جمعہ کے روز نیشنل پلیس کی دھات کی باڑ توڑ دی اور خاتون پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

مظاہرہ کرنے والی خواتین ملک کے جنوبی حصے میں سلواڈور کی خاتون کی پولیس اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے دوران ہوئی موت پر احتجاج کررہی تھیں۔

فرانس میں ٹیکہ کاری کے بعد دو افراد کی موت: اے این ایس ایم

0
فرانس میں ٹیکہ کاری کے بعد دو افراد کی موت: اے این ایس ایم
فرانس میں ٹیکہ کاری کے بعد دو افراد کی موت: اے این ایس ایم

کئی یوروپی ممالک نے خون کے تھکے جمنے کی رپورٹ ملنے کے بعد سے مارچ کے وسط میں ہی ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال پر روک لگادی تھی۔

پیرس: فرانس کی نیشنل ایجنسی فار میڈیسن اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس سیفٹی (اے این ایس ایم) نے کہا کہ 19 مارچ سے 25 مارچ کے درمیان ایسٹرازینیکا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے والوں میں سے دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اے این ایس ایم نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران، خون کے تھکے جمنے کے 3 معاملے سامنے آئے تھے، جن میں سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس میں ٹیکہ کاری مہم کی شروعات سے ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال کے بعد 12 ایسے معاملے درج کئے ہیں جن میں سے چار لوگوں کی موت ہو چکی ہیں۔

کئی یوروپی ممالک نے خون کے تھکے جمنے کی رپورٹ ملنے کے بعد سے مارچ کے وسط میں ہی ایسٹرازینیکا ویکسین کے استعمال پر روک لگادی تھی۔ اگرچہ ٹیکہ کاری اور خون کے تھکے جمنے کے درمیان کوئی راست تعلق نہیں ملا ہے۔ عوام میں ٹیکہ کاری کے تئیں اعتماد بحال کرنے کے لئے یوروپی یونین کے ممالک کے کئی لیڈران نے ایسٹرازینیکا کا ٹیکہ لگوایا ہے۔

میانمار میں بگڑتے حالات پر سلامتی کونسل فکر مند: کوئے

0
میانمار میں بگڑتے حالات پر سلامتی کونسل فکر مند: کوئے
میانمار میں بگڑتے حالات پر سلامتی کونسل فکر مند: کوئے

سلامتی کونسل کے ارکان نے میانمار میں پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال اور خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں شہریوں کی موت کی سخت مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں بگڑتے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی فوج سے بہت زیادہ صبر سے کام لینے اور بات چیت کو آگے بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ویتنام کے سفیر ڈانگ دین کوئے نے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’’سلامتی کونسل کے ارکان نے میانمار میں تیزی سے خراب ہو رہے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کے استعمال اور خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں شہریوں کی موت کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ’’سلامتی کونسل کے ارکان نے فوج سے بہت زیادہ صبر سے کام لینے کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ انسانی حقوق کا پوری طرح احترام کرنے اور میانمار کے لوگوں کی مرضی، مفادات کے مطابق بات چیت اور صلاح مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سبھی فریقین سے تشدد سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے‘‘۔

الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں ہوئے تشدد کے واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی

0
الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں ہوئے تشدد کے واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی
الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں ہوئے تشدد کے واقعات سے متعلق رپورٹ طلب کی

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بوئل کے علاقے میں پولنگ بوتھ کے باہر ہونے والے واقعہ اور اس سے قبل ہی کیش پور کے علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔

کلکتہ: الیکشن کمیشن نے نندی گرام میں بوئل علاقے جہاں کے بوتھ کا دورہ وزیر اعلیٰ ممتا نرجی نے کیا تھا میں ہوئے تشدد کے واقعات پر رپورٹ طلب کی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نندی گرام میں متعدد بوتھس کا دورہ کیا۔ ممتا بنرجی کے خلاف ان کے ہی سابق ساتھی شوبھندو ادھیکاری سے مقابلہ ہے۔

ممتا بنرجی جیسے ہی بوئل بوتھ پر پہنچیں وہاں بی جے پی حامیوں نے جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ ممتا بنرجی کے دورے کے بعد وہاں پر تشدد کے واقعات ہوئے۔ مرکزی فورسیس نے امن قائم کرنے کی بھر پور کوشش کی۔

ڈپٹی الیکشن کمشنر سدیپ جین نے بوئل کے علاقے میں پولنگ بوتھ کے باہر ہونے والے واقعہ اور اس سے قبل ہی کیش پور کے علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی۔

جمعرات کی صبح مغربی مدنی پور کے علاقے کیش پور میں ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو مبینہ طور پر چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا گیا۔ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 30 سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر غیر فعال ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور امت شاہ کے اشارے پر کمیشن کام کر رہا ہے۔

حکومت چھوٹی بچت اسکیموں پر سود کی شرحوں میں کٹوتی کے فیصلے سے پلٹی

0
حکومت چھوٹی بچت اسکیموں پر سود کی شرحوں میں کٹوتی کے فیصلے سے پلٹی
حکومت چھوٹی بچت اسکیموں پر سود کی شرحوں میں کٹوتی کے فیصلے سے پلٹی

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کے روز اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020-21 کی آخری سہ ماہی میں چھوٹی بچت اسکیموں پر جس شرح سے سود مل رہا تھا، وہ شرح سود 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں بھی برقرار رہے گا۔

نئی دہلی: چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود میں کٹوتی فیصلے سے پلٹے ہوئے حکومت نے جمعرات کو کہا کہ ان اسکیموں پر حسب سابق سود ملتا رہے گا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کے روز اس سلسلے میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ 2020-21 کی آخری سہ ماہی میں چھوٹی بچت اسکیموں پر جس شرح سے سود مل رہا تھا، وہ شرح سود 2021-22 کی پہلی سہ ماہی میں بھی برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ سود کی شرحوں میں کٹوتی کے سلسلے میں جو احکامات جاری کئے گئے تھے، ان کو واپس نہیں لیا جارہا ہے اور ان پر حسب سابق سود ملتا رہے گا۔ وزارت خزانہ ان اسکیموں پر ہر تین ماہ بعد  شرح سود کا اعلان کرتی ہے۔

واضح ر ہے کہ حکومت نے چھوٹی بچت اسکیموں پر شرح سود میں آدھے فیصد سے ایک فیصد کی کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس سے پی پی ایف پر شرح سود 46 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔ اس طرح 46 برسوں میں پہلی مرتبہ شرح سود 7 فیصد سے کم ہوکر 6.4 فیصد پر آگئی تھی۔ اسی طرح نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی شرح سود 6.8 فیصد سے کم کر 5.9 فیصد کردی گئی تھی۔

اس کے ساتھ ہی سکنیا سمردھی یوجنا پر شرح سود کو بھی 7.6 فیصد سے کم کر کے 6.9 فیصد کر دیا تھا۔ سینئر سٹیزن کی بچت اسکیموں پر شرح سود کو 7.4 فیصد سے کم کر کے 6.5 فیصد کردیا گیا تھا۔ کسان وکاس پتر پر بھی سود کی شرح 6.9 فیصد سے کم کر کے 6.2 فیصد کردی گئی تھی۔ پوسٹ آفس سیونگ اسکیم پر شرح سود کو چار فیصد سے کم کرکے ساڑھے تین فیصد کردیا گیا۔

بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری

0
بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری
بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری

مغربی بنگال کی سب سے مشہور نندی گرام اسمبلی سیٹ پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، جہاں سے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے سابق وزیر شوبھندو ادھیکاری آمنے سامنے ہیں۔

نئی دہلی: مغربی بنگال اور آسام میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو 69 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

اس مرحلے میں مغربی بنگال کی سب سے مشہور نندی گرام اسمبلی سیٹ پر بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، جہاں سے ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے سابق وزیر شوبھندو ادھیکاری آمنے سامنے ہیں۔

مغربی بنگال میں آج 30 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان میں ساؤتھ 24 پرگنہ کی 4 سیٹوں، بنکورا کی 8، ایسٹ مدنی پور 9، مغربی مدنی پور کی 9 سیٹیں شامل ہیں۔ 30 سیٹوں کے لئے 171 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں 152 مرد اور 19 خواتین ہیں۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے 3،210 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

ریاستوں کی چار اسمبلیوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی 800 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ان میں سے 22 کمپنیاں صرف نندی گرام میں رہیں گی۔ حساس بوتھ پر دو سیکیورٹی اہلکار تعینات رہیں گے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے نندی گرام کے پولنگ بوتھ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائے ہیں۔ یہاں انتخابات کی ویڈیو گرافی اور ویب کاسٹنگ بھی ہوگی۔

وہیں آسام کی 39 سیٹوں پر جمعرات کو ووٹنگ جاری ہے۔ ان سیٹوں پر 345 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق آسام کی 39 سیٹوں پر 73،44،631 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ووٹ دیں گے اس میں 37،34،537 مرد، 36،09،959 خواتین اور 135 ووٹر ٹرانسجینڈر ہیں۔ آسام میں دوسرے مرحلے میں چار وزیر انتخابات لڑ رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے طے شدہ معیار کے مطابق چین کی دونوں کورونا ویکسین کارگر

0
ڈبلیو ایچ او کے طے شدہ معیار کے مطابق چین کی دونوں کورونا ویکسین کارگر
ڈبلیو ایچ او کے طے شدہ معیار کے مطابق چین کی دونوں کورونا ویکسین کارگر

ڈبلیو ایچ او کے اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ایلیجینڈرو کرویوٹو نے کہا کہ دونوں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ یہ طے شدہ معیار کے مطابق کارگر ہے۔

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ماہر کمیٹی کے مطابق چین کی دوا ساز کمپنی سینوفارم اور سینووک کی کورونا ویکسین ڈبلیو ایچ او کے طے شدہ معیار کے مطابق کار گر پائی گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ایلیجینڈرو کرویوٹو نے کہا کہ دونوں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ یہ طے شدہ معیار کے مطابق کارگر ہے۔

مسٹر کرویوٹو نے کہا کہ دونوں ویکسینوں کے بزرگ افراد پر کی گئی آزمائش کا ڈیٹا ابھی دستیاب نہیں ہو پایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے محفوظ اور کار گر ہونے سے متعلق مزید مطالعے کی ضرورت ہے۔

ممتا بنرجی نے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل غیر بی جے پی جماعتوں کے سربراہوں کو لکھا خط

0
ممتا بنرجی نے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل غیر بی جے پی جماعتوں کے سربراہوں کو لکھا خط
ممتا بنرجی نے دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل غیر بی جے پی جماعتوں کے سربراہوں کو لکھا خط

ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ میرے اس خط کا مقصد ہندوستان کی جمہوریت کو لاحق خطرات کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعے قومی دارالحکومت دہلی (ترمیمی) بل کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "انتہائی سنگین” قدم ہے۔

کلکتہ: دوسرے مرحلے کی پولنگ سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے غیر بی جے پی جماعتوں کے سربراہوں کو خط لکھ کر بی جے پی کے ذریعہ ہندوستان کی جمہوریت اور آئینی فیڈرلزم پر حملے کو اجاگر کیا ہے۔

ممتا بنرجی کے اس خط کو ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے آج جاری کیا ہے۔ اس خط کے ذریعہ اپوزیشن لیڈروں کی حمایت حاصل کی گئی ہے۔ اس خط میں بی جے پی اور مرکزی حکومت کے غیر آئینی اقدامات کا تفصیل سے ذکر ہے۔ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ جان بوجھ کر ملک کے وفاقی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

خط کا مقصد ہندوستان کی جمہوریت کو لاحق خطرات کو اجاگر کرنا

ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ میرے اس خط کا مقصد ہندوستان کی جمہوریت کو لاحق خطرات کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعے قومی دارالحکومت دہلی (ترمیمی) بل کی منظوری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "انتہائی سنگین” قدم ہے۔

اس قانون کے ساتھ ہی، مرکز میں بی جے پی حکومت نے دہلی کی جمہوری طور پر منتخب حکومت کے عملی طور پر تمام اختیارات چھین لئے ہیں۔ انھیں مرکز کے نامزد امیدوار لیفٹیننٹ گورنر کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، دہلی کے غیر اعلانیہ وائسرائے، وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے لئے پراکسی کی حیثیت سے کام کر یں گے۔

تین صفحات پر مشتمل خط میں کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار، ڈی ایم کے کے سربراہ یم کے اسٹالن، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو، شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے سمیت دیگر لیڈروں کے نام لکھا گیا ہے۔

سینسیکس 627 پوائنٹس اور نفٹی میں 154 پوائنٹس کی کمی

0
سینسیکس 627 پوائنٹس اور نفٹی میں 154 پوائنٹس کی کمی
سینسیکس 627 پوائنٹس اور نفٹی میں 154 پوائنٹس کی کمی

بی ایس ای سینسیکس 627.43 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوا، جس کی وجہ سے سینسیکس 50 ہزار کے نیچے گر کر 49،509.15 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس سی) نفٹی بھی 154.40 پوائنٹس کی کمی سے 14،690.70 پر بند ہوا۔

ممبئی: عالمی سطح پر بیشتر کلیدی انڈیکس میں کمی اور کورونا کی وبا کی وجہ سے بڑھتی ہوئی تشویش بدھ کے روز گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست فروخت کا باعث بنی۔ اس کی وجہ سے سینسیکس میں 627 پوائنٹس کی کمی ہوگئی اور یہ 50 ہزار کے نشان کے نیچے آگیا اور نفٹی میں 154 پوائنٹس کی کمی درج کی گئی۔ اس سے گذشتہ روز سرمایہ کاروں کی خریداری میں اضافے سے گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای سینسیکس 627.43 پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوا، جس کی وجہ سے سینسیکس 50 ہزار کے نیچے گر کر 49،509.15 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس سی) نفٹی بھی 154.40 پوائنٹس کی کمی سے 14،690.70 پر بند ہوا۔

دن کے آغاز سے ہی، سینسیکس میں کمی دیکھی گئی اور سینسیکس 87 پوائنٹس کی کمی سے کھل گیا اور گذشتہ دن کے مقابلہ میں نفٹی میں بھی 33 پوائنٹس کی کمی رہی۔

اس مدت کے دوران، بی ایس ای کا مڈ کیپ 14.72 پوائنٹس یا 0.07 فیصد اضافے سے 20،181.31 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کی وجہ سے بڑی، درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری رہی اور اس اسمال کیپ بھی 105.94 پوائنٹس یا 0.52 فیصد اضافے سے 20،649.33 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

اس عرصے کے دوران، بینکنگ گروپ کمپنیوں نے سب سے زیادہ 545.38 پوائنٹس یا 1.43 فیصد کی کمی ریکارڈ کی اور صارفین کے پائیدار شعبے کی کمپنیوں میں 242.90 پوائنٹس یا 0.75 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

لشکر طیبہ کے دہشت گرد کو سنائی گئی 10 سال قید کی سزا

0
لشکر طیبہ کے دہشت گرد کو سنائی گئی 10 سال قید کی سزا
لشکر طیبہ کے دہشت گرد کو سنائی گئی 10 سال قید کی سزا

بہادر علی جموں و کشمیر کے باشندے اور لشکر طبیہ سے وابستہ ابو سعد اور ابو درداء کے ساتھ مل کر قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لئے نوجوانوں کو تربیت دیتا تھا۔

نئی دہلی: دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے پاکستانی شہری اور لشکر طیبہ کے دہشت گرد بہادر علی عرف سیف اللہ منصور کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ این آئی اے نے بتایا کہ عدالت نے بہادر علی کو تعزیرات ہند کی دفعات 120 بی، 121 اے، 489 سی اور انسداد غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کی دفعات 17، 18، 20 اور 38 کے تحت قصوروار قرار دیا ہے۔

اس کے علاوہ عدالت نے بہادر علی کو اسلحہ ایکٹ کی دفعہ 7،10، اور 25، نیز دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی دفعہ 9B اور فارینرس ایکٹ کی دفعہ 14 اور دفعہ 6 (1A) کے تحت قصوروار قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بہادر علی جموں و کشمیر کے باشندے اور لشکر طبیہ سے وابستہ ابو سعد اور ابو درداء کے ساتھ مل کر قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے لئے نوجوانوں کو تربیت دیتا تھا۔

این آئی اے نے بتایا کہ بہادر علی کو 25 جولائی 2016 کو جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے یہاما گاؤں سے گرفتار کیا تھا۔ اس کے پاس سے ایک اے کے- 47 رائفل کے ساتھ دیگر اسلحہ برآمد ہوئے تھے۔