منگل, مئی 12, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 373

کشن گنچ تھانہ انچارج قتل معاملہ میں بڑی کارروائی، بھاگ کر جان بچانے والے 7 پولیس اہلکار معطل

0
کشن گنچ تھانہ انچارج قتل معاملہ میں بڑی کارروائی، بھاگ کر جان بچانے والے 7 پولیس اہلکار معطل
کشن گنچ تھانہ انچارج قتل معاملہ میں بڑی کارروائی، بھاگ کر جان بچانے والے 7 پولیس اہلکار معطل

ذرائع کے مطابق چھاپہ مار ٹیم کے سرحدی ریاست مغربی بنگال میں گوالپوکھر تھانہ حلقے کے پنتا پاڑہ گاؤں پہنچنے کے بعد ملزموں نے یہ افواہ پھیلا دی کہ بہار کی پولیس مغربی بنگال کے الیکشن میں دخل دینے آئی ہے۔ یہ سن کر عوام مشتعل ہو گئی اور کشن گنج پولیس کی ٹیم کو گھیر لیا۔ اس دوران دیگر پولیس اہلکار جان بچا کر بھاگ گئے لیکن پولیس انسپکٹر اشونی کمار پھنس گئے۔ عوام نے ان کی ایک نہ سنی اور پیٹ پیٹ کر انھیں موت کے گھاٹ پہنچا دیا۔

کشن گنج: بہار میں پورنیہ علاقے کے پولیس انسپکٹر جنرل نے کشن گنج کے شہر تھانہ انچارج اشونی کمار کو مغربی بنگال میں چھاپہ ماری کے دوران پیٹ پیٹ کر کیے گئے قتل کے معاملے میں موقع سے جان بچا کر بھاگنے والے سات پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے اتوار کے روز بتایا کہ پورنیہ علاقے کے پولیس انسپکٹر جنرل کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ لوٹی گئی موٹر سائیکل کی برآمدگی اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کشن گنج شہر تھانہ انچارج اشونی کمار کی قیادت میں ایک ٹیم ہفتے کے روز علی الصبح سرحدی ریاست مغربی بنگال میں گوالپوکھر تھانہ حلقے کے پنتا پاڑہ گاؤں گئی تھی۔ اس ٹیم میں پولیس انسپکٹر منیش کمار کے ساتھ ہی سپاہی راجو سہنی، اکھیلیشور تیواری، پرمود کمار پاسوان، اجول کمار پاسوان، سنیل چودھری اور سشیل کمار شامل تھے۔

چھاپہ مار ٹیم میں شامل دیگر سات اراکین موقع سے جان بچا کر فرار

ملزم کے رشتہ دار سمیت تقریباً 500 افراد نے چھاپہ مار ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ہجوم نے پولیس انسپکٹر اشونی کمار کو پکڑ لیا اور انھیں پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ وہیں، چھاپہ مار ٹیم میں شامل دیگر سات اراکین موقع سے جان بچا کر بھاگ گئے۔ اگر ان پولیس اہلکاروں نے اپنی ذمہ داری پر عمل درآمد عقلمندی سے کی ہوتی تو ممکنہ طور پر یہ واقعہ نہیں ہوتا۔ اس واردات میں بادی النظر ان سات پولیس اہلکاروں کی لاپرواہی سمجھ میں آتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس انسپکٹر جنرل نے کشن گنج کے پولیس افسر کمار آشیش کی سفارش پر لاپرواہی کے لیے پولیس انسپکٹر منیش کمار کے ساتھ ہی سپاہی راجو سہنی، اکھیلیشور تیواری، پرمود کمار پاسوان، اجول کمار پاسوان، سنیل چودھری اور سشیل کمار کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

قتل کے معاملے میں کلیدی ملزم گرفتار 

قبل ازیں کشن گنج شہر تھانہ انچارج اشونی کمار کے قتل کے معاملے میں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں فیروز عالم، اس کا بھائی ابوذر عالم اور اس کی ماں شہنور خاتون شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فیروز اس واقعہ کا کلیدی ملزم ہے۔

ذرائع کے مطابق چھاپہ مار ٹیم کے پنتا پاڑہ پہنچنے کے بعد ملزموں نے یہ افواہ پھیلا دی کہ بہار کی پولیس مغربی بنگال کے الیکشن میں دخل دینے آئی ہے۔ یہ سن کر عوام مشتعل ہو گئی اور کشن گنج پولیس کی ٹیم کو گھیر لیا۔ اس دوران دیگر پولیس اہلکار جان بچا کر بھاگ گئے لیکن پولیس انسپکٹر اشونی کمار پھنس گئے۔ عوام نے ان کی ایک نہ سنی اور پیٹ پیٹ کر انھیں موت کے گھاٹ پہنچا دیا۔

وہیں پولیس ہیڈکوارٹر ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کمار کے اہل خانہ کو امداد، خدمات کا فائدہ اور پسماندگان میں سے ایک شخص کو سرکاری نوکری دینے کے لیے کاروائی کی جا رہی ہے۔

امریکہ میں گولی باری میں ایک شخص کی موت

0
امریکہ میں گولی باری میں ایک شخص کی موت
امریکہ میں گولی باری میں ایک شخص کی موت

امریکی ریاست میزوری میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے ایک اسٹور پر ہوئی گولی باری میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔

واشنگٹن: امریکی ریاست میزوری میں 24 گھنٹے کھلے رہنے والے ایک اسٹور پر ہوئی گولی باری میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دیگر تین زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کی صبح ارکاسس سرحد کے قریب شہر کوشکون میں اسنَیپی مارٹ اسٹور میں گولی باری کا واقعہ ہوا۔

نیشنل روڈ گشت کرنے والے سارجینٹ جیف کِنڈر کے مطابق گولی باری میں مارا گیا شخص اور ایک زخمی شخص دیگر ریاست سے ہیں۔ ڈبلیو آئی ایس ٹی وی نے کِنڈر کے حوالے سے کہا کہ گولی باری میں زخمی تین افراد کو سنگین حالت میں اسپرنگ فیلڈ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گولی باری کرنے والے ایک 28 برس کے شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈبلیو آئی ایس ٹی وی کے مطابق تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ گولی باری کرنے والے اور متاثرین میں سے کسی ایک کے مابین تعلق ہے۔

کوچ بہار میں فائرنگ کے لئے امت شاہ ذمہ دار، کل کریں گی کوچ بہار کا دورہ 

0
کوچ بہار میں فائرنگ کے لئے امت شاہ ذمہ دار، کل کریں گی کوچ بہار کا دورہ 
کوچ بہار میں فائرنگ کے لئے امت شاہ ذمہ دار، کل کریں گی کوچ بہار کا دورہ 

فائرنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے سیتل کوچی کے بوتھ پولنگ روک دی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائے گی اس لئے تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔

کلکتہ: وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کوچ بہار ضلع میں سیٹل کوچی میں ہونے والے تشدد کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو مورد الزام ٹھہراتے کہا کہ مرکزی فورسیس کی فائرنگ اور چار افراد کی موت کے لئے امت شاہ ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ آج کے واقعے کے لئے پوری طرح سے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے ہی اس کے لئے سازش رچی ہے۔ مرکزی فورسیس کی تنقید نہیں کررہی ہوں بلکہ یہ شاہ کے اشارے پر انجام دیا گیا ہے۔ کیوں کہ مرکزی فورسیس ان کے اشارے پر کام کرتی ہے۔ ہم ان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ کوچ بہار کا دورہ کریں گی۔ ترنمول کانگریس ریاست بھر میں احتجاج کرے گی۔

خیال رہے کہ کوچ بہار میں سیتل کوچی میں بوتھ کے باہر فائرنگ میں چار افراد کی موت ہوگئی۔ خیال رہے کہ چوتھے مرحلے میں 44 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔

فائرنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے سیتل کوچی کے بوتھ پولنگ روک دی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ جیت نہیں پائے گی اس لئے تشدد کا سہارا لے رہی ہے۔

بائیں بازو کے کئی رہنما کورونا وبا کے شکار

0
بائیں بازو کے کئی رہنما کورونا وبا کے شکار
بائیں بازو کے کئی رہنما کورونا وبا کے شکار

سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے بتایا کہ اترپردیش میں کورونا وائرس کی ہولناک صورتحال ہے اور حکومت حقائق کو چھپا رہی ہے۔ حکومت کو جلد عوام کی ٹیکہ کاری کرنی چاہیے اور اسپتالوں میں بہتر میڈیکل سہولت مہیا کروانی چاہیے۔

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے کئی رہنما کووڈ وبا کے شکار ہو گئے ہیں اور آئسولیٹ ہو گئے ہیں۔

آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (اے آئی ٹی یو سی) کی جنرل سکریٹری امرجیت کور نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ سی پی آئی کے سینئر رہنما ڈی راجہ اور ایچ مہادیون بھی کورونا متاثر ہیں۔

محترمہ کور نے بتایا کہ مسٹر راجہ کل ہی ٹیسٹ میں کورونا متاثر پائے گئے۔ انھیں کورونا ضابطوں کے تحت آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ مسٹر مہادیون اور ان کی بیوی کو بھی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں سے انھیں چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس کے بعد وہ گھر میں رہ رہے ہیں۔ علاج سے انھیں تیزی سے فائدہ ہو رہا ہے۔

سی پی آئی کی پنجاب یونٹ کے جنرل سکریٹری نرمل دھالی وال بھی کورونا متاثر ہو گئے تھے لیکن اب وہ اس وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ سی پی آئی کی ہریانہ یونٹ کے جنرل سکریٹری بیچو گِری بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں اور انھیں اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

ٹریڈ یونین کے رہنما نے کہا کہ عوام کو قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ٹیکہ کاری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار ٹیکہ لگا دینے کے باوجود عوام کورونا کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن قوت مدافعت بڑھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔

سی پی آئی کے قومی سکریٹری اتل کمار انجان نے بتایا کہ اترپردیش میں کورونا وائرس کی ہولناک صورتحال ہے اور حکومت حقائق کو چھپا رہی ہے۔ حکومت کو جلد عوام کی ٹیکہ کاری کرنی چاہیے اور اسپتالوں میں بہتر میڈیکل سہولت مہیا کروانی چاہیے۔

مسٹر انجان نے کہا کہ عوام کو آخری رسومات کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاشوں کو جلانے کے لیے عوام کو ٹوکن دیا جا رہا ہے جس کے سبب انھیں شدید مشکلات ہو رہی ہے۔

کوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر ہنگامہ، مرکزی فورسز کی فائرنگ میں 5 افراد کی موت

0
کوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر ہنگامہ، مرکزی فورسز کی فائرنگ میں 5 افراد کی موت
کوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر ہنگامہ، مرکزی فورسز کی فائرنگ میں 5 افراد کی موت

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت منیرالزماں، حمید میاں، چمن الحق اور نور عالم میاں کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر کا سودیپ جین نے چیف انتخابی افسر کو بلایا۔ وہ جاننا چاہتا تھا کہ پولیس کو کن حالات میں گولی چلانی پڑی۔

کلکتہ: مغربی بنگال کے کوچ بہار میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں دعویٰ کر رہی ہے کہ مرنے والے کا تعلق ان کی پارٹی سے ہے۔

ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ کوچ بہار ضلع کے سیتال کوچی اسمبلی حلقے میں مرکزی فورسیس کی فائرنگ میں اس کے پانچ ورکروں کی موت ہوگئی ہے۔ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور لوگوں کے جان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق پولنگ بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ کے بعد مرکزی فورسیس نے فائرنگ کی ہے۔ پولیس ذرائع نے مرنے والوں کا تعلق کس جماعت سے ہے اس کو ظاہر نہیں کیا ہے۔12بجے تک 38 فیصد پولنگ ہوچکی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت آنند برما کے طور پر ہوئی ہے۔ مرنے والے کی لاش پٹھان ٹولی علاقے کے بوتھ نمبر 85 کے باہر پڑی ہوئی تھی۔ دونوں پارٹیاں دعویٰ کر رہی ہیں کہ برما کا تعلق اس کی جماعت سے ہے تاہم اس علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس اور ریف کو تعینات کردیا گیا ہے۔

بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ

اس کے بعد ہی بوتھ کے باہر ترنمول کانگریس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پہلے مرکزی فورسیس نے لاٹھی چارج کرکے مجمع کو منتشرکرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اس پورے معاملے میں رپورٹ طلب کی ہے۔

مرکزی فورسیس نے دعوی کیا ہے کہ اچانک 300 سے 400 افراد کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ دونوں طرف سے جاری جھڑپ کو روکنے کے لئے مرکزی فورسیس کو خود دفاع میں فائرنگ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ مرکزی فورسیس نے بتایا کہ ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جب کہ تین افراد کی موت اسپتال میں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت منیرالزماں، حمید میاں، چمن الحق اور نور عالم میاں کے طور پر ہوئی ہے۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر کا سودیپ جین نے چیف انتخابی افسر کو بلایا۔ وہ جاننا چاہتا تھا کہ پولیس کو کن حالات میں گولی چلانی پڑی۔

ترنمول کانگریس نے کہا کہ برما کا تعلق بھی اسی پارٹی سے ہے اور جس وقت بی جے پی کے لوگوں نے حملہ کیا اس وقت مرکزی فورسیس نہیں تھی۔

کشن گنج کے سٹی تھانہ انچارج کا مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل

0
کشن گنج کے سٹی تھانہ انچارج کا مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل
کشن گنج کے سٹی تھانہ انچارج کا مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل

کشن گنج کے سٹی تھانہ انچارج کو مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پورنیہ پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) سریش پرساد چودھری، پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار آشیش، اسلام پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن مکر اسلام پور اسپتال پہنچ کر معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

کشن گنج: بہار میں کشن گنج ضلع کے سٹی تھانہ انچارج کو مغربی بنگال میں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ سٹی تھانہ انچارج اشونی کمار آج صبح بائک لوٹ کے واقعہ کے سلسلے میں سرحدی مغربی بنگال کے پنتاپارا میں اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارنے گئے تھے۔ اس دوران وہاں موجود گاؤں والوں نے انہیں پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ دیگر پولیس اہلکار کسی طرح جان بچاکر وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مغربی بنگال کے اسلام پور اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پورنیہ پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) سریش پرساد چودھری، پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار آشیش، اسلام پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن مکر اسلام پور اسپتال پہنچ کر معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

کووڈ – 19 ویکسین لینے کے بعد آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ہوئے کورونا سے متاثر

0
کووڈ - 19 ویکسین لینے کے بعد آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ہوئے کورونا سے متاثر
کووڈ - 19 ویکسین لینے کے بعد آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت ہوئے کورونا سے متاثر

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت کورونا مثبت پائے گئے۔ بھاگوت نے 7 مارچ کو کووڈ – 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔

ممبئی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت کورونا مثبت پائے گئے۔ ان کا ناگپور شہر کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے جہاں انکی حالت مستحکم بتلائی جارہی ہے۔

آر ایس ایس کے ایک عہدیدار نے بتلایا کے چند دنوں قبل بھاگوت کو معمولی کھانسی اور نزلہ زکام تھا جس کے بعد انھوں نے آر ٹی پی سی آر کا ٹیسٹ لیا جس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں جمعہ کے روز کنگز وے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھاگوت نے 7 مارچ کو کووڈ – 19 ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔

مھاراشٹرا میں کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے چار ہلاک، دو کی حالت تشویشناک

0
مھاراشٹرا میں کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے چار ہلاک، دو کی حالت تشویشناک
مھاراشٹرا میں کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے چار ہلاک، دو کی حالت تشویشناک

ناگپور کے واڑا میں واقع کووڈ اسپتال 30 بستروں کی سہولت ہے، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔ جمعہ کی نصف شب ہونے والی اس واردات سے افراتفری مچ گئی نیز جس وقت آگ لگی اسوقت اسپتال میں محدود طبی عملہ موجود تھے۔

ممبئی: ریاست مھاراشٹرا کی دوسری راجدھانی ناگپور شہر سے متصلہ واڑا نامی علاقے میں واقع ایک کورونا سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ سے چار مریضوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ جبکہ مزید دو کی حالت تشویشناک بتلائی جارہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسپتال میں زیر علاج 27 مریضوں کو دوسری اسپتالوں میں منتقل کیا گیا اور اسپتال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ اسپتال میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ناگپور کے واڑا میں واقع اسپتال 30 بستروں کی سہولت ہے، جس میں سے 15 انتہائی نگہداشت یونٹ کے بیڈ تھے۔

ناگپور میونسپل کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر راجندر اچکے نے میڈیا کو بتایا "اسپتال کی دوسری منزل پر واقع آئی سی یو کے اے سی یونٹ سے آگ لگی تھی۔ آگ اس منزل تک ہی محدود رہی اور مزید پھیل نہیں سکی‘‘۔ آگ پر فی الوقت مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

جمعہ کی نصف شب ہونے والی اس واردات سے افراتفری مچ گئی نیز جس وقت آگ لگی اسوقت اسپتال میں محدود طبی عملہ موجود تھے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اس سانحہ پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

ناگپور میں مقیم اپوزیشن لیڈر دیوندر فڑنویس نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مقامی کلکٹر سے بات چیت کرکے راحتی کاموں کی تفصیلات طلب کرکے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز

0
بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز
بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز

مغربی بنگال میں ہفتہ کے روز چوتھے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس کے بعد 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل اور 29 اپریل کو ووٹنگ ہو گی۔ ووٹ شماری 2 مئی کو ہوگی۔

کولکتہ: مغربی بنگال میں ہفتہ کے روز چوتھے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کی 44 سیٹوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 44 اسمبلی حلقوں میں 15،940 پولنگ مرکز قائم کئے گئے ہیں ۔ یہاں 1،15،81،022 رائے دہندگان 373 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پرامن ووٹنگ کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

 11 حلقوں میں خواتین ووٹروں کی تعداد مرد ووٹروں کی تعداد سے زیادہ

ریاست میں چوتھے مرحلے میں پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔ ان میں ہاؤڑہ پارٹ 2 سمیت جنوبی 24 پرگنہ پارٹ 2 اور ہوگلی پارٹ 2، علی پوردوار اور کوچ بہار سیٹیں شامل ہیں۔ ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں خواتین فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ضلع کے 11 حلقوں میں خواتین ووٹروں کی تعداد مرد ووٹروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

اس 11 انتخابی حلقوں میں خواتین رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 15،70،392 اور مرد رائے دہندگان کی تعداد 15،66،161 ہے۔ ریاست میں چوتھے مرحلے میں بی جے پی کے مرکزی وزیر بابل سپریو، ترنمول کانگریس کے ریاستی وزیر کھیل اروپ وشواس ہاٹ سیٹ ٹولی گنج سے میدان میں ہیں۔

ان میں شہر کے سابق میئر اور وزیر سون چٹرجی کی اہلیہ رتنا چٹرجی بھی ہیں۔ محترمہ چٹرجی کا بی جے پی کی اداکارہ سیاستدان پائل سرکار سے مقابلہ ہے۔

سابق کرکٹر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیواری شیوپور سے انتخاب لڑ رہے ہیں اور بی جے پی کے رکن ِ پارلیمنٹ اور اداکار ایل چٹرجی ہوگلی ضلع کے چنسرا سے انتخابی میدان میں ہیں۔

آزادانہ اور پرامن ووٹنگ کرانے پر زور

متحدہ محاذ میں بائیں بازو، کانگریس اور آئی ایس ایف نے چوتھے مرحلے کے لئے بیشتر نوجوانوں کو میدان میں اتارا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی اور ریاستی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔

مغربی بنگال کے 44 اسمبلی حلقوں میں ’حساس‘ صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی فورسز کی کم از کم 789 کمپنیوں کو تعینات کیا ہے۔ کوچ بہار میں سب سے زیادہ 187 کمپنیاں تعینات ہیں۔ ریاست میں اس کے بعد 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل اور 29 اپریل کو ووٹنگ ہو گی۔ ووٹ شماری 2 مئی کو ہوگی۔

بہار میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے 30 اپریل تک جزوی پابندی

0
بہار میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے 30 اپریل تک جزوی پابندی
بہار میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے 30 اپریل تک جزوی پابندی

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی روک تھام کیلئے 30 اپریل تک جزوی پابندی لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے سبھی اسکول اور کالج 18 اپریل تک بند رہیں گے۔

پٹنہ: ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان بہار میں انفیکشن کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 30 اپریل تک ریاست میں جزوی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو یہاں ’سنواد‘ میں کورونا سے متعلق جائزہ کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی روک تھام کیلئے 30 اپریل تک جزوی پابندی لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے سبھی اسکول اور کالج 18 اپریل تک بند رہیں گے لیکن اس دوران قبل میں مقررہ امتحانات پروگرام کے مطابق ہی ہوںگے۔ حالانکہ اس میں کووڈ سے تحفظ کے رہنماء اصول پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ اس سے قبل 05 سے 11 اپریل تک اسکول ۔ کالج کو بند رکھا گیا تھا۔

اجلاس میں لئے گئے دیگر فیصلوں کے بارے میں صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت نے تفصیل سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 30 اپریل تک سبھی دکان اور ادارے شام سات بجے کے بعد بند رہیں گے۔ حالانکہ ریسٹورینٹ، ڈھابا اور ہوٹل شام سات بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گے لیکن وہاں کل صلاحیت کے 25 فیصد لوگوں کو ہی بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح سنیما گھروں میں بھی اس کی کل صلاحیت کے 50 فیصد شائقین ہی بیٹھ پائیں گے۔

مسٹر امرت نے کہا کہ ایسے دکان اور اداروں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے کچھ شرطوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ان شرائط کے تحت وہاں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ دکان اور اداروں کے مین گیٹ یا کاﺅنٹر پر آنے والوں کے استعمال کیلئے سینٹائزر کا نظم کرنا لازمی رہے گا۔ دکان اور ادارے کے احاطے میں سماجی دوری کے معیارات 2 گز کے فاصلے پر عمل کیا جانا لازمی ہوگا۔

سبھی مذہبی مقامات 30 اپریل تک عوام الناس کیلئے بند رہیں گے

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ ریستوراں، ڈھابا، ہوٹل میں مقررہ سیٹ کی صلاحیت کے 25 فیصد کا ہی استعمال کرسکیں گے۔ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوور سروس کے آپریشن کی اجازت ہوگی۔ وہیں سبھی پارکوں اور باغات میں ماسک کا استعمال اور کووڈ سے تحفظ کی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ سبھی مذہبی مقامات 30 اپریل تک عوام الناس کیلئے بند رہیں گے۔

مسٹر امرت نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ڈپٹی سکریٹری یا اہل اور ان سے سینئر افسر صد فیصد، وہیں ان کے ماتحت افسران و ملازمین باری ۔ باری سے 33 فیصد حاضر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، فائر بریگیڈ، صحت، آفات مینجمنٹ، ٹیلی مواصلات، ڈاک اور بینک جیسی ضروری خدمات سے متعلق ملازمین پر یہ نافذ نہیں رہے گا۔ پرائیوٹ دفتر اور اداروں کے کمرشیل اور غیر کمرشیل دفاتر میں 33 فیصد ملازمین کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی لیکن یہ صنعتی اداروں پر نافذ نہیں ہوگا۔ وہ حسب سابق اپنا کام کریںگے۔

پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ عوامی مقامات پر کسی قسم کے انعقاد سرکاری اور غیر سرکاری پر روک رہے گی۔ آخری رسومات کیلئے 50 اور شرادھا اور شادی کیلئے 200 افراد کی حد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ سیٹ کی صلاحیت کے 50 فیصد کے ہی استعمال کی اجازت ہوگی۔