منگل, مارچ 24, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 373

بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز

0
بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز
بنگال میں چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز

مغربی بنگال میں ہفتہ کے روز چوتھے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس کے بعد 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل اور 29 اپریل کو ووٹنگ ہو گی۔ ووٹ شماری 2 مئی کو ہوگی۔

کولکتہ: مغربی بنگال میں ہفتہ کے روز چوتھے مرحلے میں ریاستی اسمبلی کی 44 سیٹوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 44 اسمبلی حلقوں میں 15،940 پولنگ مرکز قائم کئے گئے ہیں ۔ یہاں 1،15،81،022 رائے دہندگان 373 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پرامن ووٹنگ کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

 11 حلقوں میں خواتین ووٹروں کی تعداد مرد ووٹروں کی تعداد سے زیادہ

ریاست میں چوتھے مرحلے میں پانچ اضلاع کے 44 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے۔ ان میں ہاؤڑہ پارٹ 2 سمیت جنوبی 24 پرگنہ پارٹ 2 اور ہوگلی پارٹ 2، علی پوردوار اور کوچ بہار سیٹیں شامل ہیں۔ ضلع جنوبی 24 پرگنہ میں خواتین فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ضلع کے 11 حلقوں میں خواتین ووٹروں کی تعداد مرد ووٹروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔

اس 11 انتخابی حلقوں میں خواتین رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 15،70،392 اور مرد رائے دہندگان کی تعداد 15،66،161 ہے۔ ریاست میں چوتھے مرحلے میں بی جے پی کے مرکزی وزیر بابل سپریو، ترنمول کانگریس کے ریاستی وزیر کھیل اروپ وشواس ہاٹ سیٹ ٹولی گنج سے میدان میں ہیں۔

ان میں شہر کے سابق میئر اور وزیر سون چٹرجی کی اہلیہ رتنا چٹرجی بھی ہیں۔ محترمہ چٹرجی کا بی جے پی کی اداکارہ سیاستدان پائل سرکار سے مقابلہ ہے۔

سابق کرکٹر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار منوج تیواری شیوپور سے انتخاب لڑ رہے ہیں اور بی جے پی کے رکن ِ پارلیمنٹ اور اداکار ایل چٹرجی ہوگلی ضلع کے چنسرا سے انتخابی میدان میں ہیں۔

آزادانہ اور پرامن ووٹنگ کرانے پر زور

متحدہ محاذ میں بائیں بازو، کانگریس اور آئی ایس ایف نے چوتھے مرحلے کے لئے بیشتر نوجوانوں کو میدان میں اتارا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی اور ریاستی فورسز کی تعیناتی کے ساتھ سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔

مغربی بنگال کے 44 اسمبلی حلقوں میں ’حساس‘ صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی فورسز کی کم از کم 789 کمپنیوں کو تعینات کیا ہے۔ کوچ بہار میں سب سے زیادہ 187 کمپنیاں تعینات ہیں۔ ریاست میں اس کے بعد 17 اپریل، 22 اپریل، 26 اپریل اور 29 اپریل کو ووٹنگ ہو گی۔ ووٹ شماری 2 مئی کو ہوگی۔

بہار میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے 30 اپریل تک جزوی پابندی

0
بہار میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے 30 اپریل تک جزوی پابندی
بہار میں کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے 30 اپریل تک جزوی پابندی

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی روک تھام کیلئے 30 اپریل تک جزوی پابندی لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے سبھی اسکول اور کالج 18 اپریل تک بند رہیں گے۔

پٹنہ: ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان بہار میں انفیکشن کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 30 اپریل تک ریاست میں جزوی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو یہاں ’سنواد‘ میں کورونا سے متعلق جائزہ کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ کرنے کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی روک تھام کیلئے 30 اپریل تک جزوی پابندی لگانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے سبھی اسکول اور کالج 18 اپریل تک بند رہیں گے لیکن اس دوران قبل میں مقررہ امتحانات پروگرام کے مطابق ہی ہوںگے۔ حالانکہ اس میں کووڈ سے تحفظ کے رہنماء اصول پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ اس سے قبل 05 سے 11 اپریل تک اسکول ۔ کالج کو بند رکھا گیا تھا۔

اجلاس میں لئے گئے دیگر فیصلوں کے بارے میں صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری پرتیہ امرت نے تفصیل سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں 30 اپریل تک سبھی دکان اور ادارے شام سات بجے کے بعد بند رہیں گے۔ حالانکہ ریسٹورینٹ، ڈھابا اور ہوٹل شام سات بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گے لیکن وہاں کل صلاحیت کے 25 فیصد لوگوں کو ہی بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح سنیما گھروں میں بھی اس کی کل صلاحیت کے 50 فیصد شائقین ہی بیٹھ پائیں گے۔

مسٹر امرت نے کہا کہ ایسے دکان اور اداروں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے کچھ شرطوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ان شرائط کے تحت وہاں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ دکان اور اداروں کے مین گیٹ یا کاﺅنٹر پر آنے والوں کے استعمال کیلئے سینٹائزر کا نظم کرنا لازمی رہے گا۔ دکان اور ادارے کے احاطے میں سماجی دوری کے معیارات 2 گز کے فاصلے پر عمل کیا جانا لازمی ہوگا۔

سبھی مذہبی مقامات 30 اپریل تک عوام الناس کیلئے بند رہیں گے

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ ریستوراں، ڈھابا، ہوٹل میں مقررہ سیٹ کی صلاحیت کے 25 فیصد کا ہی استعمال کرسکیں گے۔ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوور سروس کے آپریشن کی اجازت ہوگی۔ وہیں سبھی پارکوں اور باغات میں ماسک کا استعمال اور کووڈ سے تحفظ کی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ سبھی مذہبی مقامات 30 اپریل تک عوام الناس کیلئے بند رہیں گے۔

مسٹر امرت نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں ڈپٹی سکریٹری یا اہل اور ان سے سینئر افسر صد فیصد، وہیں ان کے ماتحت افسران و ملازمین باری ۔ باری سے 33 فیصد حاضر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، فائر بریگیڈ، صحت، آفات مینجمنٹ، ٹیلی مواصلات، ڈاک اور بینک جیسی ضروری خدمات سے متعلق ملازمین پر یہ نافذ نہیں رہے گا۔ پرائیوٹ دفتر اور اداروں کے کمرشیل اور غیر کمرشیل دفاتر میں 33 فیصد ملازمین کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی لیکن یہ صنعتی اداروں پر نافذ نہیں ہوگا۔ وہ حسب سابق اپنا کام کریںگے۔

پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ عوامی مقامات پر کسی قسم کے انعقاد سرکاری اور غیر سرکاری پر روک رہے گی۔ آخری رسومات کیلئے 50 اور شرادھا اور شادی کیلئے 200 افراد کی حد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مقررہ سیٹ کی صلاحیت کے 50 فیصد کے ہی استعمال کی اجازت ہوگی۔

روہنگیا پناہ گزینوں کو عمل پورا کیے بغیر نہیں بھیجا جائے گا: سپریم کورٹ

0

مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا تھا کہ ہندوستان کو غیر قانونی مہاجروں کا دارالحکومت نہیں بننے دیا جا سکتا۔ مسٹر مہتا نے کہا، ’دراندازوں سے قومی سلامتی کو سنگین خطرہ ہے۔ میانمار سے آئے روہنگیا دراندازوں کے ایجنٹ بھی ہو سکتے ہیں‘۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جموں میں حراست میں رکھے گئے پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کا متعینہ عمل پورا کیے بغیر میانمار نہیں بھیجا جائے گا۔

چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنّہ اور جسٹس وی سبرامنیم کی بینچ نے محمد سمیع اللہ کی مفاد عامہ کی عرضی پر حکم سنایا۔ بینچ نے کہا کہ جموں میں زیر حراست رکھے گئے کم از کم 168 روہنگیا پناہ گزینوں کی ابھی رہائی نہیں ہوگی۔ سبھی کو ہولڈنگ سینٹر میں ہی رہنا ہوگا۔

کچھ روہنگیا افراد کی جانب سے سینیئر ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے عرضی دائر کرکے یہ مطالبہ کیا تھا کہ ان لوگوں کو رہا کرکے ہندوستان میں ہی رہنے دیا جائے۔ مرکزی حکومت نے اس کی سخت مخالفت کی تھی۔

مرکزی حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا تھا کہ ہندوستان کو غیر قانونی مہاجروں کا دارالحکومت نہیں بننے دیا جا سکتا۔ مسٹر مہتا نے کہا، ’دراندازوں سے قومی سلامتی کو سنگین خطرہ ہے۔ میانمار سے آئے روہنگیا دراندازوں کے ایجنٹ بھی ہو سکتے ہیں‘۔

سپریم کورٹ نے گذشتہ 26 مارچ کو شنوائی پوری ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

مسٹر بھوشن نے گذشتہ شنوائی کے دوران مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کو یہ ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تھا کہ جو روہنگیا حراست میں رکھے گئے ہیں، انھیں رہا کیا جائے اور واپس میانمار بھیجا جائے۔

توہین رسالت کے ملزم نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف فورا کی جائے قانونی کارروائی: ڈاکٹر انصاری

0
توہین رسالت کے ملزم نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف فورا کی جائے قانونی کارروائی: ڈاکٹر انصاری
توہین رسالت کے ملزم نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف فورا کی جائے قانونی کارروائی: ڈاکٹر انصاری

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نرسنگھا نند سرسوتی کے ذریعہ گستاخی کرکے جو مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے وہ دستور ہند کی سخت خلاف ورزی ہے۔ وہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرکے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو متاثر کرکے افراتفری پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔

پرتاپ گڑھ: پیغمر اسلام آخری نبی کی توہین کے واقعات اسلام مخالف قوموں کی ذہنی دیوالیہ پن اور ان کی شکست خوردگی کی علامت ہے۔ نرسنگھا نند سرسوتی نے توہین رسالت کر جو ذہنی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا ہے یہ ملک کی فرقہ وارانہ خیر سگالی کو متاثر کرنے والا ہے۔ حکومت فورا ایسے شخص کے خلاف جو ملک کے امن و امان کے لیے خطرہ ہے سخت قانونی کارروائی کرے۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے جاری بیان میں نرسنگھانند سرسوتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

ملک میں مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے

ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نرسنگھا نند سرسوتی کے ذریعہ گستاخی کرکے جو مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہے وہ دستور ہند کی سخت خلاف ورزی ہے۔ وہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرکے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو متاثر کرکے افراتفری پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔

نرسنگھانند سرسوتی نے آخری نبی کی ذات اقدس کو نشانہ بناکر فرقہ پرست تنظیموں اور ان کے حامیوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ آخری نبی صلی اللہ وسلم پورے عالم کے لیے ایک مثال ہیں۔ آپ صلی اللہ و سلم نے اپنی زندگی میں جو انسانیت کا درس دیتے ہوئے کام کیا اور پیغام دیا ہے، جس کا سبھی مذاہب کے ماننے والے احترام کرتے ہیں۔

سیاسی رہنماؤں کو ایسے منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کھل کر سامنے آنے کی ضرورت

محمد مصطفٰے صلی اللہ وسلم کے دامن کو داغدار کرنے کی جو ناکام کوشش ملک میں کی جارہی ہے کتنی تشویشناک بات ہے۔ ملک کے سیاسی و سرکاری حلقوں میں ایسی دل آزری کا نوٹس نہیں لیا جارہا ہے، بلکہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مذہبی افراد تو ایسی دل آزاری کی باتوں کی مذمت کرتے ہیں، پر سیاسی رہنماؤں کے کھل کر ایسے منافرت پھیلانے والوں کے خلاف کھڑے نہ ہونے سے نرسنگھا نند جیسے لوگوں کے حوصلے بلند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جذبات نہیں بلکہ قانون کے دائرے میں رہ کر جمہوری طریقے سے نرسنگھا نند جیسے لوگوں کی نفرت کا جواب دیا جا سکتا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کر کے جیل بھیجا جائے۔

امریکہ کا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ

0
امریکہ کا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ
امریکہ کا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ

امریکہ نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

ویانا: امریکہ نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران ایٹمی ڈیل پر واپسی کے لئے ضروری اقدامات پر تیار ہیں۔

یوروپ کی مصالحت کاری میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالہ سے بالواسطہ مذاکرات کا ویانا میں آغاز ہوگیا ہے۔

ایران کے مذاکرات کار عباس اراغچی کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ملاقات تعمیری رہی اور جمعہ کو ایک اور ملاقات ہوگی۔

واضح رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ معاہدہ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ معاہدے کے دیگر عالمی فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

سائنسدانوں کی خوفناک تحقیق، کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کو تیار

0
سائنسدانوں کی خوفناک تحقیق، کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کو تیار
سائنسدانوں کی خوفناک تحقیق، کورونا جیسے ہزاروں وائرس انسانوں میں منتقل ہونے کو تیار

نوول کورونا وائرس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں، جو کسی بھی وقت بنی نوع انسان کو ایک نئی عالمگیر وبا میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

واشنگٹن: موجودہ وقت میں نوول کورونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا سب سے نیا پیتھوجن ہے، لیکن اس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں، جو کسی بھی وقت بنی نوع انسان کو ایک نئی عالمگیر وبا میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

امریکی محقیقین نے ایک ایسا نیا آن لائن ٹول تیار کیا ہے، جس میں ایسے وائرس کی ان کی ہلاکت خیزی کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے جو ایک ہی جست میں جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر کورونا جیسی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔

’اسپل اوور‘ ٹول بلامعاوضہ آن لائن دستیاب

اس آن لائن ٹول کو ’اسپل اوور‘ کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے۔ اس ٹول کو ڈیولپ کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے انسٹی ٹیوٹ آف ’ون ہیلتھ‘ کے محقق زوئے گرینگی نے بتایا کہ ’اسپل اوور‘ میں ابتدائی طور پر جانوروں میں موجود ایسے وائرس کی ’واچ لسٹ‘ تیار کی گئی ہے جن سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ ٹول بلامعاوضہ آن لائن دستیاب ہے۔

انہوں نے بتایاہے کہ اس ٹولز کو سائنسداں، پالیسی میکرز اور ماہرین صحت مزید تحقیق کے لئے ترجیحی بنیادوں پر ایسے وائرس پر ریسرچ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ اس ٹولز کی بدولت ممکنہ طور پر وبا کا خطرے بننے والے وائرس کی نگرانی کرتے ہوئے قبل از وقت ویکسین بھی تیار کی جاسکتی ہیں۔

زوئے گرینگی کا کہنا ہے کہ ہمیں نہ صرف ایسے وائرسز کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے بلکہ کسی دوسری تباہ کن وبا کے رونما ہونے سے پہلے ہی ترجیحی بنیادوں پر اِن (وائرس) پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

رواں ہفتے جریدہ ’پروسیڈ نگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنس‘ میں ’اسپل اوور‘ ٹول پر شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق تقریبا 250 وائرس کو ’ذونوٹک‘ کے طو رپر شناخت کیا گیا ہے۔ ذونوٹک (حیوانوں کی بیماریاں) کی اصطلاح ایسے وائرس کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو کہ پہلے ہی جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

پانچ لاکھ سے زائد ایسے وائرس جن کے انسانوں میں منتقل ہونے کے امکانات ہیں

جب کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد وائرس ایسے ہیں جن کے انسانوں میں منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر وائرس جانوروں سے انسانوں میں داخل ہوجائے۔ اسی لیے اس ٹول میں وائرس اور اس کے میزبان سے منسلک 32 رسک فیکڑز پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اسپل اوور ٹول میں جنگلی حیاتیات کے اسپل اوور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے 887 وائرس کو رینک کیا گیا ہے۔ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے سرفہرست وائرس میں پہلے نمبر پر ’لاسا‘، دوسرے پر ’سارس کوو-2‘ (کوڈ 19) اور تیسرے نمبر پر ایبولا وائرس ہے۔ تحقیقی رپورٹ میں ماہرین، سائنسدانوں اور محققین سے اپیل کی گئی ہے مذکورہ وبا پر تحقیق و تدارک کا کام کرنا شروع کردیں۔

بائیڈن انتظامیہ کا فلسطینی امداد بحال کرنے کا منصوبہ

0
بائیڈن انتظامیہ کا فلسطینی امداد بحال کرنے کا منصوبہ
بائیڈن انتظامیہ کا فلسطینی امداد بحال کرنے کا منصوبہ

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی اس پریس ریلیز کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ طویل مدت سے تعطل کے شکار امن معاہدے کو بحال کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اعتماد کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے۔

واشنگٹن: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کی روکی گئی امداد کو نئی امریکی انتظامیہ اسے بحال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

سابق صدر نے فلسطین کی 235 ملین ڈالر امداد روک دی تھی۔ امریکہ کی جانب سے دی جانے والی اس امداد میں سے دو تہائی حصہ اقوام متحدہ کے ادارے برائے فلسطینی مہاجرین (یو این ڈبلیو اے) کو جاتا تھا جو کہ 2018 میں 360 ملین ڈالر کی امریکی امداد رک جانے کی وجہ سے مالی بحران کا شکار ہے۔

بائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں کے ساتھ اعتماد کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والی اس پریس ریلیز کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ طویل مدت سے تعطل کے شکار امن معاہدے کو بحال کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اعتماد کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی رہنماؤں کی جانب سے سابق صدر پر اسرائیل کی طرف جھکاؤ رکھنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ سال پیش کئے گئے امن معاہدے کو مسترد کر دیا تھا، کیوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے اور وادی یمن میں یہودی آباد کاری پر اسرائیلی خودمختاری کو تسلیم کرتے ہوئے یروشلم کو اسرائیل کا غیر منقسم دارلخلافہ قرار دیا تھا۔

امریکہ فلسطینیوں کے ساتھ سیکیوریٹی معاونت کے پروگرامز کو بھی جلد ہی بحال کردے گا

سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا اس سلسلہ میں کہنا ہے کہ امریکی پلان میں غزہ اور مغربی کنارے پر 75 ملین ڈالر کی معاشی اور ترقیاتی معاونت بھی شامل ہے۔ جب کہ 10 ملین ڈالر یو ایس ایڈ کے ذریعے قیام امن کے پروگرام اور 150 ملین ڈالر فلاحی کاموں کے لئے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین رفیوجی (یو این ڈبلیو اے ) کو دئیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ فلسطینیوں کے ساتھ سیکیوریٹی معاونت کے پروگرامز کو بھی جلد ہی بحال کردے گا۔

اس معاشی امداد میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو کورونا کے معاشی اثرات سے نکلنے میں دی جانے والی مدد بھی شامل ہے۔ جب کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ’ایسٹ یروشلم ہاسپٹل نیٹ ورک‘ کو بھی اس فنڈ میں سے غیر معین رقم دی جائے گی۔

بھارت اور چین کے کمانڈروں کے درمیان جمعہ کو 11 ویں دور کی بات چیت

0
بھارت اور چین کے کمانڈروں کے درمیان جمعہ کو 11 ویں دور کی بات چیت
بھارت اور چین کے کمانڈروں کے درمیان جمعہ کو 11 ویں دور کی بات چیت

گذشتہ سال سے مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے مابین جاری تعطل کو حل کرنے کے لئے دونوں افواج کے کور کمانڈروں کے درمیان 11 ویں دور کی بات چیت جمعہ کو ہوگی۔

نئی دہلی: ہندوستان اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں گزشتہ سال سے جاری تعطل کو حل کرنے کے لئے دونوں افواج کے کور کمانڈروں کے درمیان 11 ویں دور کی بات چیت جمعہ کے روز ہوگی۔

فوج کے ایک سینئر افسر نے آج یہاں بتایا کہ "دونوں فوجوں کے کمانڈروں کے درمیان ہندوستانی سرحد پر چشول سیکٹر میں میٹنگ ہوگی جس میں اختلافی معاملوں گوگرا، ہاٹ اسپرنگ اور دیپسانگ کے مسائل سمیت مختلف زیر التواء امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی”۔

ہندوستان کی طرف سے لیہہ میں تعینات 14 کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی جی کے مینن نمائندگی کریں گے۔ دونوں فریقوں کے مابین دسویں دور کی بات چیت کے بعد فروری میں پیگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے سے دونوں فوجوں نے اپنے جوانوں کو پیچھے ہٹانا شروع کردیا تھا۔

مختار انصاری کی اہلیہ کی درخواست پر سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گی

0
مختار انصاری کی اہلیہ کی درخواست پر سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گی
مختار انصاری کی اہلیہ کی درخواست پر سپریم کورٹ جمعہ کو سماعت کرے گی

مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری نے اپنی درخواست میں سرکاری افسران کو یہ یقنی بنانے کے لئے ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی محفوظ رہے اور اترپردیش میں تمام معاملات کی سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ بہوجن سماج پارٹی کے ایم ایل اے مختار انصاری کی اہلیہ افشاں انصاری کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرے گی۔

افشاں انصاری کی درخواست جسٹس اشوک بھوشن اور جج آر سبھاش ریڈی کی بنچ کے سامنے جمعہ کو سماعت کے لئے درج ہے۔

افشاں انصاری نے اپنی درخواست میں سرکاری افسران کو یہ یقنی بنانے کے لئے ہدایات دینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی محفوظ رہے اور اترپردیش میں تمام معاملات کی سماعت کے دوران آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے مختار انصاری کو پنجاب کی جیل سے اترپردیش کی جیل میں لے جانے کی ہدایت دی تھی۔ وہ ایک مبینہ جبراً وصولی معاملے میں جنوری 2019 سے پنجاب کی جیل میں قید تھے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں جسمانی طور سے مقدمے میں شامل ہونے کے دوران ان کے شوہر کی زندگی مسلسل خطرے میں رہنے کا خدشہ ہے۔ ایسی حالت میں سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ جب مختار انصاری کو ایک جیل سے دوسرے جیل میں منتقل کیا جائے یا اترپردیش میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تو، پوری قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) جیسی سنٹرل فورسز کی موجودگی میں ویڈیو گرافی کی جانی چاہیے۔

پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آئی تیزی

0
پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آئی تیزی
پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آئی تیزی

ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے کلیدی پالیسیوں کی شرحوں میں تبدیلی نہ کرنے کے فیصلے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

ممبئی: ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی کلیدی پالیسیوں کی شرحوں میں تبدیلی نہ کرنے کے فیصلے کے بعد بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں زوردار تیزی درج کی گئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسری انڈیکس سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 76 پوائنٹس کے اضافے سے 49،277.09 پر کھلا اور بعد میں 49،826.21 کی اعلی سطح پر بھی چڑھ گیا۔ ابھی سینسیکس 499.43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 49700.82 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 33 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14716.45 پوائنٹس پر کھلا اور کھلتے ہی یہ 14867.55 پوائنٹس کی بلند سطح پر کھلا۔ تاہم، اس دوران یہ 14649.85 پوائنٹس تک گرا۔ اس وقت یہ 145.95 پوائنٹس یعنی 0.99 فیصد مضبوط ہوکر 14829.45 پر کاروبار کررہا ہے۔