بدھ, مارچ 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 371

کورونا کی سنگینی عالمی بحران ہے یا کچھ اور؟، دنیا کی طویل ترین پرواز میں صرف 11 مسافر اور خدمت کے لیے اسٹاف کے 13 ممبرز

0
کورونا کی سنگینی عالمی بحران ہے یا کچھ اور؟، دنیا کی طویل ترین پرواز میں صرف 11 مسافر اور خدمت کے لیے اسٹاف کے 13 ممبرز
کورونا کی سنگینی عالمی بحران ہے یا کچھ اور؟، دنیا کی طویل ترین پرواز میں صرف 11 مسافر اور خدمت کے لیے اسٹاف کے 13 ممبرز

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سنگاپور سے امریکہ کے نیویارک ایئر پورٹ کے لئے روانہ ہونے والی سنگاپور ایئر لائن کی کمرشل پرواز میں صرف 11 مسافر سوار ہیں، جبکہ ان کی خدمت کے لئے 13 ممبرز موجود ہیں۔

نیویارک: کورونا وائرس کی سنگینی عالمی بحران ہے یا کچھ اور کہ سنگاپور سے نیویارک کی دنیا کی طویل ترین کمرشل پرواز میں صرف 11 مسافر سوار ہیں جبکہ ان کی خدمت پر 13 رکنی عملہ تعینات ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سنگاپور سے امریکہ کے نیویارک ایئر پورٹ کے لئے رات ایک بج کر 26 منٹ پر روانہ ہونے والی سنگاپور ایئر لائن کی کمرشل پرواز میں صرف 11 مسافر سوار ہیں۔

دنیا کی سب سے طویل تجارتی پرواز ایس کیو 24، رات ایک بج کر 26 منٹ پر سنگاپور سے روانہ ہوئی، پرواز 17 گھنٹے 31 منٹ کا مسلسل طویل ترین سفر طے کر کے اگلی صبح نیویارک پہنچے گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس پرواز کے لئے دو سال قبل اپریل 2018 میں پہلی اڑان بھرنے والی نئی ایئربس اے 350 زیر استعمال ہے جس میں مسافروں کی تین کیٹگریز ہیں اور اس ایئر بس میں 350 مسافروں کی گنجائش ہے۔ لیکن عالمی بحران کی سنگینی کی وجہ سے اس پرواز میں محض 11 مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ ان کی خدمت کے لئے 13 ممبرز موجود ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عام طور پر کم ترین تعداد میں مسافر ہونے پر پرواز منسوخ کردی جاتی ہیں لیکن ایئرلائنز کورونا بحران کی وجہ سے ساکھ بچانے کے لیے شدید نقصانات پر بھی پروازیں کرر رہی ہے۔

ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، یورپی یونین کی جانب سے تہران پر پابندیوں میں اپریل 2022 تک توسیع

0
ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، یورپی یونین کی جانب سے تہران پر پابندیوں میں اپریل 2022 تک توسیع
ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، یورپی یونین کی جانب سے تہران پر پابندیوں میں اپریل 2022 تک توسیع

دستاویز کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پابندیوں کو اپریل 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بروسیلز: ایران پر پابندیوں میں یورپی یونین نے اپریل 2022 تک توسیع کردی۔
یوروپی یونین نے ایران کے تین بڑے جنرلوں سمیت 8 مزید افراد پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

دستاویز کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پابندیوں کو اپریل 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات پہلی بار 2011 میں متعارف کروائے گئے تھے اور بعد ازاں اس میں سالانہ توسیع کی گئی۔

پیرو میں سڑک حادثہ، 20 افراد کی موت

0
پیرو میں سڑک حادثہ، 20 افراد کی موت
پیرو میں سڑک حادثہ، 20 افراد کی موت

وسطی پیرو میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لیما: وسطی پیرو میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عہدیداروں کے مطابق یہ حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب ایک بس پروبمبا میں سڑک پر الٹ گئی۔

عہدیداران نے سوشل میڈیا پر بتایا ’’اس حادثے میں 18 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں 14 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بس فارما ٹور کمپنی کی تھی اور حادثے کے وقت لیما کی جانب جارہی تھی۔

قرآن کریم کی 26 آیات ہٹانے سے متعلق وسیم رضوی کی عرضی خارج، 50 ہزار روپے کا جرمانہ

0
قرآن کریم کی 26 آیات ہٹانے سے متعلق وسیم رضوی کی عرضی خارج، 50 ہزار روپے کا جرمانہ
قرآن کریم کی 26 آیات ہٹانے سے متعلق وسیم رضوی کی عرضی خارج، 50 ہزار روپے کا جرمانہ

جسٹس روہنگٹن فالی نریمن کی سربراہی والی بنچ نے اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی درخواست خارج کردی اور ان پر 50،000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو قرآن مجید کی 26 آیات کو ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔ جسٹس روہنگٹن فالی نریمن کی سربراہی والی بنچ نے اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی درخواست خارج کردی اور ان پر 50،000 روپے جرمانہ عائد کیا۔

جسٹس نے کہا، مکمل طور پر غیر سنجیدہ رٹ پٹیشن

 

جسٹس نریمن نے کہا ’’یہ مکمل طور پر غیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہے‘‘ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس نریمن نے پوچھا کہ کیا درخواست گزار اس درخواست کے بارے میں سنجیدہ ہے؟‘‘ انہوں نے کہا ’’کیا آپ درخواست کی سماعت پر اصرار کررہے ہیں؟ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟ ‘‘

بنچ نے پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی

 

قر آن مجید کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والا وسیم رضوی کی طرف سے پیش سینئر ایڈوکیٹ آر کے رائے زادہ نے جواب دیا کہ وہ مدرسہ تعلیم کے ضوابط کے لئے اپنی درخواست محدود کررہے ہیں۔ اس کے بعد اس نے اپنے مؤکل کا موقف پیش کیا، جس سے بنچ مطمئن نظر نہیں آیا اور اس نے پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

 

خیال رہے رضوی کی عرضی میں کہا گیا تھا کہ ان آیات میں انسانیت کے بنیادی اصولوں کو نظر انداز کیا گیا ہے اور یہ مذہب کے نام پر نفرت ،قتل، خون خرابہ پھیلانے والا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ آیات دہشت گردی کو فروغ دینے والا ہے۔

 

رضوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قرآنی آیات مدارس میں بچوں کو پڑھائی جارہی ہیں، جو ان کی بنیاد پرستی کا باعث ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قرآن کی ان 26 آیات میں تشدد کی تعلیم دی گئی ہے، ایسی تربیت جو دہشت گردی کو فروغ دیتی ہے اسے روکا جانا چاہئے۔

اسرائیل سے نطنز حملہ کا بدلہ لے گا ایران: وزارت خارجہ

0
اسرائیل سے نطنز حملہ کا بدلہ لے گا ایران: وزارت خارجہ
اسرائیل سے نطنز حملہ کا بدلہ لے گا ایران: وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ وقت آنے پر نطنز جوہری پلانٹ پر حملے کا اسرائیل سے انتقام لے گا۔

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا کہ وہ وقت آنے پر نطنز جوہری پلانٹ پر حملے کا اسرائیل سے انتقام لے گا۔

پیر کے روز وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ’’ایران صحیح وقت آنے پر کئے گئے سائبر حملے کا بدلہ اسرائیل سے لے گا‘‘۔

خطیب زادہ نے ایرانی سرزمین پر نطنز نیوکلیئر پلانٹ میں ہونے والی بلیک آؤٹ کو جوہری دہشت گردی کا فعل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ یونٹ کو نقصان پہنچا ہے جہاں حساس سینٹری فیوجز نصب تھے۔

کورونا سے اسٹاک مارکیٹ میں کہرام، 3.25 فیصد سے زائد کی گراوٹ

0
کورونا سے اسٹاک مارکیٹ میں کہرام، 3.25 فیصد سے زائد کی گراوٹ
کورونا سے اسٹاک مارکیٹ میں کہرام، 3.25 فیصد سے زائد کی گراوٹ

ملک میں کورونا وائرس کے واقعات میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں زلزلہ آگیا، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں 3.25 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔

ممبئی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں انتہائی تیز اضافے کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں زلزلہ آگیا، جس کی وجہ سے حصص مارکیٹ میں 3.25 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی۔

بی ایس ای سینسیکس 625 پوائنٹس کے ساتھ 48956.65 پوائنٹس پر کھلا اور یہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔ فروخت ہونے کی وجہ سے یہ 47888.73 پوائنٹس کی نچلی سطح پر پھسل گیا۔ ابھی یہ 1686.20 پوائنٹس یعنی 3.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 47905.12 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

اسی طرح این ایس ای کا نفٹی بھی 290 پوائنٹس کی گراوٹ سے 14644.65 پر کھلا۔ اس کے فورا بعد ہی یہ 14652.50 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر اوپر گیا پھر اس کے بعد فروخت شروع ہوئی، یہ گھٹ کر 14336.75 پوائنٹس پر آ گئی۔ ابھی یہ 3.30 فیصد یعنی 489.50 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14345.35 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں کورونا کیسز میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج ایک دن میں تقریبا ایک لاکھ 69 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ملک میں ایک بار پھر پابندیاں لگائے جانے کے اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں۔

کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر کیجریوال نے طلب کی اہم میٹنگ

0
کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر کیجریوال نے طلب کی اہم میٹنگ
کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر کیجریوال نے طلب کی اہم میٹنگ

کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت اس میٹنگ میں کووڈ ۔ 19 کی روک تھام سے متعلق کئی اہم فیصلے کر سکتی ہے۔

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔

دوپہر 12 بجے ہونے والی اس میٹنگ میں ریاست کے وزیر صحت ستیندر جین کے علاوہ صحت محکمہ کے اعلی افسران بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت اس میٹنگ میں کووڈ ۔ 19 کی روک تھام سے متعلق کئی اہم فیصلے کر سکتی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 10774 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 725197 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ مزید 5158 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 679573 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے کی جا رہی کوششوں کے تحت پہلے نائٹ کرفیو لگانے کے بعد کئی طرح کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

انڈونیشیا میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، کم از کم 8 افراد ہلاک

0
انڈونیشیا میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، کم از کم 8 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں 6.1 کی شدت کا زلزلہ، کم از کم 8 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے سینکڑوں عوامی عمارتیں جیسے ہیلتھ سینٹر، تعلیمی اداروں، عبادت کے مقامات اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچا۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں آئے 6.1 شدت کے زلزلے میں کم از کم 8 لوگوں کی موت اور 39 دیگر زخمی ہوگئے۔

قومی آفات منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان رادتیہ جاتی نے بتایا کہ اتوار کو آئے اس تیز زلزلے سے لوماجنگ، ملنگ، بلیٹر، جیمب، ٹینگ لیک اور بلیٹر سمیت کئی اضلاع میں 1189 گھروں کو نقصان پہنچا۔ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.1 درج کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینکڑوں عوامی عمارتیں جیسے ہیلتھ سینٹر، تعلیمی اداروں، عبادت کے مقامات اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچا۔

صوبائی انتظامیہ نے راحت کیمپ قائم کئے ہیں اور متاثرین کو چاول، فاسٹ فوڈ اور نوڈلس کے ساتھ ساتھ کمبل اور ترپال بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

بہار کے 14 اضلاع آسکتے ہیں گرم لہر کی زد میں

0
بہار کے 14 اضلاع آسکتے ہیں گرم لہر کی زد میں
بہار کے 14 اضلاع آسکتے ہیں گرم لہر کی زد میں

گرم لہر سے متاثر ہونے والے بہار کے 14 اضلاع میں پٹنہ، گیا، بیگوسرائے، بکسر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، بھوج پور، روہتاس، بھبھوا، اورنگ آباد، نالندہ، نوادہ، جہان آباد اور ارول شامل ہیں۔

پٹنہ: مغربی خطے سے آنے والی گرم ہواؤں کی وجہ سے بہار کے چودہ اضلاع گرم لہر کی زد میں آسکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بہار کے جنوب وسطی اور جنوب مغربی اضلاع میں پارہ سیماب 41 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے۔ گرم ہواؤں کی وجہ سے لو چلنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بہار میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے تھوڑا سا زیادہ رہے گا اور جنوبی بہار کے مقابلے کم گرمی رہے گی۔

گرم لہر سے متاثر ہونے والے اضلاع میں پٹنہ، گیا، بیگوسرائے، بکسر، لکھی سرائے، شیخ پورہ، بھوج پور، روہتاس، بھبھوا، اورنگ آباد، نالندہ، نوادہ، جہان آباد اور ارول شامل ہیں۔ جہاں گرم ہوا ؤں کی صورتحال برقرار رہ سکتی ہے۔

دوسری جانب مرطوب نمی زیادہ ہونے کی وجہ سے امس بھری گرمی کا احساس ہوگا۔ 13 اپریل سے ہواؤں کا رخ مشرق اور جنوب مشرق کی جانب ہونے کا امکان ہے۔ نیز خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں جھارکھنڈ کے راستے بہار کے جنوبی حصوں تک پہنچیں گی۔ 14 اپریل سے ریاست کے جنوبی حصے میں پوروا ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ہوائیں 30 سے ​​40 کلومیٹر کی رفتار سے چلیں گی اور آندھی کے بعد بارش کی صورت حال بھی ہوسکتی ہے۔

ممبئی: لاک ڈاؤن کے لیے منصوبہ بندی، اہم فیصلہ بدھ کو

0
ممبئی: لاک ڈاؤن کے لیے منصوبہ بندی، اہم فیصلہ بدھ کو
ممبئی: لاک ڈاؤن کے لیے منصوبہ بندی، اہم فیصلہ بدھ کو

گزشتہ روز وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپوزیشن لیڈران سمیت ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا تھا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مکمل لاک ڈا_ؤن کے لیے دو روز میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اس درمیان اس پر بھی بات ہوگی کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی کیسے مدد کی جائے۔

ممبئی: ممبئی سمیت مہاراشٹر میں کورونا کی دوسری لہر سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اپوزیشن لیڈران سمیت ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا تھا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے لیے دو روز میں تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ اس درمیان اس پر بھی بات ہوگی کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریبوں کی کیسے مدد کی جائے۔

امکان ہے کہ بدھ کو کابینہ کی میٹنگ ہوگی کیونکہ 13 اپریل کو گوڈی پاڑوا اور 14 اپریل کو امبیڈکر جینتی کے بعد ہی لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔