ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 326

نائب صدر نے اے پی جے عبدالکلام کو خراج تحسین پیش کیا

0
نائب صدر نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو خراج تحسین پیش کیا
نائب صدر نے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو خراج تحسین پیش کیا

نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سابق صدر ڈاکٹر ابوالفاخر زین العابدین اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پر دلی تعزیت پیش کی ہے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ وہ عام آدمی کے صدر تھے جنھوں نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔

نئی دہلی: نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سابق صدر ڈاکٹر ابوالفاخر زین العابدین اے پی جے عبدالکلام کو ان کی برسی کے موقع پر دلی تعزیت پیش کی ہے۔

منگل کو یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔ وہ عام آدمی کے صدر تھے جنھوں نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔

نائب صدر نے کہا ’’میں سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو آج ان کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وہ ایک ممتاز سائنسدان، ایک دور اندیش رہنما اور سب سے بڑھ کر ایک بہترین انسان تھے۔  ملک کی دفاعی اور خلائی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے میں ان کا زبردست اور شاندار تعاون ہے۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر کلام جو عام آدمی کے صدر کی حیثیت سے مشہور ہیں، لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ بنے رہیں گے۔ سابق صدر کو ان کی سادگی، ایمانداری و فرض شناسی اور خیر سگالی کے لئے جانا جاتا ہے۔

اضافے کے ساتھ کھلے گھریلو اسٹاک مارکیٹس

0
اضافے کے ساتھ کھلے گھریلو اسٹاک مارکیٹس
اضافے کے ساتھ کھلے گھریلو اسٹاک مارکیٹس

عالمی معیشت میں تیزی سے بحالی کی امید میں گھریلو اسٹاک مارکیٹس آج اضافے کے ساتھ کھلے۔ 

ممبئی: عالمی معیشت میں تیزی سے بحالی کی امید میں گھریلو اسٹاک مارکیٹس آج اضافے کے ساتھ کھلے۔ بی ایس ای کا 30 شیئر پر مشتمل انڈیکس کا سینسیکس 143.45 پوائنٹس کی مضبوطی سے 52،995.72 پوائنٹس پر کھلا اور مختصر وقت میں یہ 53،024.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ پیر کے روز یہ 52،852.98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ خبر لکھے جانے تک سینسیکس 87.90 پوائنٹس یا 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ 52،940.17 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ٹاٹا اسٹیل اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا جیسی کمپنیوں میں خوب خریداری ہوئی، جبکہ ایکسس بینک، ایچ ڈی ایف سی اور انفوسس کے شیئر بیچے گئے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 26.05 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15،860.50 پر کھلا اور 15،881.55 پوائنٹس تک مضبوط ہوا۔ یہ گذشتہ کاروباری روز 15،824.45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ فی الحال نفٹی 33.50 پوائنٹس یا 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 15،857.95 کاروبار کر رہا ہے۔

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں پیر کی تیزی کا اثر آج گھریلو اسٹاک مارکیٹوں پر بھی نظر آیا۔

طالبان کو روکنے کیلئے فضائی حملے جاری رکھے گا امریکہ

0
طالبان کو روکنے کیلئے فضائی حملے جاری رکھے گا امریکہ 
طالبان کو روکنے کیلئے فضائی حملے جاری رکھے گا امریکہ 

امریکہ طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے افغان فورسز کی مدد کی خاطر فضائی حملے جاری رکھے گا۔

کابل: افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور تشدد کی نئی لہر کے پس منظر میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ میک کنزی نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان کی پیش قدمی روکنے کے لئے افغان فورسز کی مدد کی خاطر فضائی حملے جاری رکھے گا۔

جنرل کینتھ میک کنزی نے کابل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بڑھا دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر طالبان کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو امریکہ افغان فورسز کی مدد میں اضافے کو جاری رکھے گا۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور حملوں کی شدت کی وجہ سے افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی نے اپنا دورۂ ہندوستان ملتوی کردیا ہے۔ ہندوستان میں واقع افغان سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی سربراہ ملک میں شدید لڑائی کی وجہ سے اپنا دہلی دورہ ملتوی کررہے ہیں۔

ہائر سیکنڈری کے نتائج: طلبا کے احتجاج سے حکومت پریشان، ضلع کلکٹروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت

0
ہائر سیکنڈری کے نتائج: طلبا کے احتجاج سے حکومت پریشان، ضلع کلکٹروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت
ہائر سیکنڈری کے نتائج: طلبا کے احتجاج سے حکومت پریشان، ضلع کلکٹروں کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت

ہائر سیکنڈری کے نتائج شائع ہونے کے بعد سے ہی طلبا مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ اب مغربی بنگال محکمہ تعلیم نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبا کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

کلکتہ: مغربی بنگال میں ہائر سیکنڈری کے نتائج شائع ہونے کے بعد سے ہی طلبا مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ اب مغربی بنگال محکمہ تعلیم نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے طلبا کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

ہائر سیکنڈری کے نتائج شائع ہونے کے بعد پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں طلبا کے احتجاج کی خبریں شائع ہو رہی ہیں۔ ریاستی حکومت اس پورے معاملے میں پریشان ہیں۔ چیف سکریٹری نے سکریٹری تعلیم منیش جین کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ضلع کلکٹروں کو فوری ہدایت جاری کی گئی۔

ضلع مجسٹریٹ کو ان اسکولوں کی معلومات جمع کرنے کی ہدایت دی ہے جہاں کے طلبا احتجاج کررہے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ کو 31 جولائی تک کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 16,000 طلبا ریاست کے مختلف حصوں میں احتجاج کررے ہیں۔ سیکریٹری تعلیم منیش جین نے بتایا کہ ضلع کلکٹروں کو جن اسکولوں کے طلبا سب سے زیادہ احتجاج کر رہے ہیں ان سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلعی سطح کے ایس ڈی او / بی ڈی او / ڈی آئی کو فوری طور پر اسکول کا دورہ کرنے کی ہدایت دیں۔ طلبا کے مفادات میں اقدامات کئے جائیں۔ اس کے علاوہ اسکولوں کو کونسل سے رجوع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا ہے احتجاج کررہے طلبا کو مطمئن کیا جائے۔

ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کے دوران اب تک 178 لوگوں کی موت

0
ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کے دوران اب تک 178 لوگوں کی موت
ہماچل پردیش میں مانسون کی بارش کے دوران اب تک 178 لوگوں کی موت

ہماچل پردیش میں مانسون کے فعال ہونے کے بعد سے اب تک 178 لوگوں کی موت اور سرکاری و نجی املاک کا زبردست نقصان ہوا ہے۔

شملہ: ہماچل پردیش میں مانسون کے فعال ہونے کے بعد سے اب تک 178 لوگوں کی موت اور سرکاری و نجی املاک کا زبردست نقصان ہوا ہے۔

سرکاری ترجمان کے مطابق اس دوران ریاست میں 400 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کو سب سے زیادہ 271 کروڑ کا جبکہ آئی پی ایچ ڈپارٹمنٹ کو 115 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ اس مدت میں 39 مکان منہدم ہوئے ہیں، جن میں 33 مکان کانگڑا، 3 شملہ اور منڈی، بلاس پور اور چمبا میں ایک ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

بارش نے 48 کچے مکان کو بھی مٹی میں ملادیا۔ اس کے علاوہ ریاست میں 62 پکے مکانوں سمیت 316 کچے مکانوں کو جزوین قصان ہوا ہے۔ ہماچل پردیش میں 8 دوکانیں، چھ پل اور 340 گئو شالائیں بھی بہہ گئیں۔

ریاست میں مانسون کے موسم میں سب سے زیادہ 100 اموات سڑک حادثات میں ہوئیں۔ جبکہ تودہ گرنے سے کانگڑا میں دس افراد اور شملہ میں بھی دو لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیز 19 افراد کی موت ڈوب جانے سے ہوئی۔ کنورمیں نو، ڈوبنے والوں میں سب سے زیادہ کانگڑا میں آٹھ، کلو اور منڈی میں تین تین، بلاس پور میں دو، ہمیر پور، لاہول اسپیتی اور شملہ میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔ یہی نہیں مانسون کے دوران سانپ کے کاٹنے سے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

لوک سبھا میں تعطل کے سلسلے میں برلا سے شاہ، جوشی اور پردھان نے کی ملاقات

0
لوک سبھا میں تعطل کے سلسلے میں برلا سے شاہ، جوشی اور پردھان نے کی ملاقات
لوک سبھا میں تعطل کے سلسلے میں برلا سے شاہ، جوشی اور پردھان نے کی ملاقات

لوک سبھا میں تعطل کے سلسلے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے وزیر داخلہ امیت شاہ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ملاقات کی۔ میٹنگ میں اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل رکاوٹ اور قانون سازی کے کارروائی میں خلل ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

نئی دہلی: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیگاسس جاسوسی معاملہ، کسانوں کے احتجاج سمیت مختلف امور پر حزب اختلاف کے جارحانہ موقف کی وجہ سے لوک سبھا میں تعطل پر حکومت سے تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی اور وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل رکاوٹ اور قانون سازی کے کارروائی میں خلل ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

19 جولائی کو شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے پانچویں دن ایوان کی کارروائی آج بھی آسانی سے نہیں چل سکی۔ پیگاسس جاسوسی کیس، زرعی قوانین اور مہنگائی کو لے کر راجیہ سبھا میں حکمران جماعت اور اپوزیشن کے مابین تنازعہ پیر کے روز بھی جاری رہا اور پانچ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد ایوان کو چھٹی بار ملتوی کردیا گیا۔

دوسری طرف لوک سبھا میں اپوزیشن ممبروں کی شدید ہنگامے کے سبب ایوان کی کارروائی تین دن ملتوی ہونے کے بعد پیر کو بھی ملتوی کردی گئی۔

کانگریس، ترنمول کانگریس، بائیں بازو اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین دونوں ایوانوں میں مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔

راہل گاندھی ٹریکٹر سے پہنچے پارلیمنٹ

0
راہل گاندھی ٹریکٹر سے پہنچے پارلیمنٹ
راہل گاندھی ٹریکٹر سے پہنچے پارلیمنٹ

راہل گاندھی کے اس انداز سے پارلیمنٹ پہنچنے پر واضح ہوگیا کہ رواں ہفتے بھی پارلیمنٹ میں کام کاج ہونے والا نہیں ہے اور جس طرح گزشتہ پورا ہفتہ ہنگامے کی نذر ہو گیا، اس ہفتے بھی پارلیمنٹ میں وہی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پیر کے روز ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اور کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں، اس لئے انہیں واپس لینا ہی پڑے گا۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ تینوں قوانین کسان مخالف ہیں اور ان کو واپس لینے کے سوا اور کوئی متبادل نہیں ہے، اس لئے انہیں فوری طور پر مسترد کیا جانا چاہئے۔ مسٹر گاندھی جس ٹریکٹر سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے اس کے آگے بینر پر لکھا تھا کہ حکومت تینوں کسان مخالف زرعی قوانین کو واپس لے۔

کانگریس لیڈر کے اس انداز سے پارلیمنٹ پہنچنے پر واضح ہوگیا کہ رواں ہفتے بھی پارلیمنٹ میں کام کاج ہونے والا نہیں ہے اور جس طرح گزشتہ پورا ہفتہ ہنگامے کی نذر ہو گیا، اس ہفتے بھی پارلیمنٹ میں وہی نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔

کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے گذشتہ ہفتے تقریبا سبھی دن پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے پارلیمنٹ شروع ہونے سے پہلےاحتجاج کیا اور زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پھر ایوان میں ہنگامہ برپا ہوا، جس کی وجہ سے پورا ہفتہ پارلیمنٹ کی کاروائی نہیں چل سکی۔

کارگل وجئے دیوس پر راہل نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

0
کارگل وجئے دیوس پر راہل نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
کارگل وجئے دیوس پر راہل نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

راہل گاندھی نے کارگل وجئے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز کارگل وجئے دیوس کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ہمارے ترنگا کے وقار میں اپنی جان دینے والے جوان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔ ملک کی سلامتی کے لئے آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی اس عظیم قربانی کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 22 سال قبل آج کے ہی دن ہندوستانی فوج نے کارگل کی پہاڑیوں سے پاکستان کو بھگا کر فتح حاصل کی تھی اور اس موقع پر پورا ملک آج کارگل وجئے دیوس منا کر ہندوستانی فوج کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کر کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے ۔

من کی بات: لوگ پانی کی ایک ایک بوند بچائیں: مودی

0
من کی بات: لوگ پانی کی ایک ایک بوند بچائیں: مودی
من کی بات: لوگ پانی کی ایک ایک بوند بچائیں: مودی

مسٹر مودی نے آکاشوانی پر من کی بات کے پروگرام میں کہا کہ میرا بچپن جہاں گذرا، وہاں پانی کی ہمیشہ سے قلت رہتی تھی۔ ہم لوگ بارش کے لیے ترستے تھے اور اس لیے پانی کی ایک ایک بوند بچانا ہمارے تمدن کا حصہ ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پانی کے تحفظ پر اتوار کے روز ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ایک ایک بوند بچایا جانا چاہیے۔ مسٹر مودی نے آکاشوانی پر من کی بات کے پروگرام میں کہا کہ میرا بچپن جہاں گذرا، وہاں پانی کی ہمیشہ سے قلت رہتی تھی۔ ہم لوگ بارش کے لیے ترستے تھے اور اس لیے پانی کی ایک ایک بوند بچانا ہمارے تمدن کا حصہ ہے۔ اب ’عوامی حصہ داری سے پانی کا تحفظ‘ اصول نے وہاں کی تصویر بدل دی ہے۔

پانی کی ایک ایک بوند کو بچانا، پانی کی کسی بھی طرح کی بربادی کو روکنا، یہ ہماری طرز زندگی کا ایک خوشگوار حصہ بن جانا چاہیے۔ ہمارے خاندانوں کی روایت بن جانی چاہیے، جس پرتمام رکن کو فخر ہو۔

فطرت اور ماحولیات کا تحفظ ہندوستان کی تہذیبی زندگی میں شامل

انہوں نے کہا کہ فطرت اور ماحولیات کا تحفظ ہندوستان کی تہذیبی زندگی میں، ہمارے روز مرہ کی زندگی میں رچا بسا ہوا ہے۔ وہیں، بارش اور مانسون ہمیشہ سے ہمارے افکار، ہمارے فلسفہ اور ہماری تہذیب کو متشکل کرتے آئے ہیں۔ ’رتو سنگہار‘ اور ’میگھ دوت‘ میں کالی داس نے بارش کے حوالے سے بہت خوبصورت ذکر کیا ہے۔

محبین ادب کے درمیان یہ نظمیں آج بھی بہت مشہور ہیں۔ رگ وید کے ’پرجنیہ سُکتم‘ میں بھی بارش کی خوبصورتی کا بہترین ذکر ہے۔ اسی طرح ’شریمد بھاگوت‘ میں بھی نظم کے طور پر زمین، سورج اور بارش کے درمیان کے تعلقات کو بیان کیا گیا ہے۔

سورج نے آٹھ مہینے تک پانی کے طور پر زمین کے اثاثے کا استعمال کیا تھا، اب مانسون کے موسم میں سورج، اس اثاثے کو زمین کو واپس لوٹا رہا ہے۔ واقعی، مانسون اور بارش کا موسم صرف خوبصورت اور خوشگوار ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ فصل دینے والا، زندگی بخش بھی ہوتا ہے۔ بارش کا پانی جو ہمیں مل رہا ہے وہ ہماری نسلوں کے لیے ہے، یہ ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39،742 نئے کیسز، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد

0
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39،742 نئے کیسز، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39،742 نئے کیسز، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔

دریں اثنا جمعہ کو 51 لاکھ 18 ہزار 210 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 864 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،742 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 901 ہوگئی ہے۔

اس دوران 39،972 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ 43 ہزار 138 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 765 کم ہوکر چار لاکھ آٹھ ہزار 212 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 535 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 20 ہزار 551 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1287 کم ہو کر 96833 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 7332 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 6029817 ہوگئی ہے۔ جبکہ 224 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 131429 ہوگئی ہے۔