ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 325

انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے: شیروں کی محفوظ رہائش کیلئے حکومت پرعزم ہے: مودی

0
انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے: شیروں کی محفوظ رہائش کیلئے حکومت پرعزم ہے: مودی
انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے: شیروں کی محفوظ رہائش کیلئے حکومت پرعزم ہے: مودی

انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر تمام وائلڈ لائف سے محبت کرنے والے اور خاص طور سے شیروں کے تحفظ میں شامل افراد کو وزیر اعظم نے دی مبارک باد

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں شیروں کے لئے محفوظ رہائش گاہ اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعرات کو انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر سلسلے وار ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا، ’’انٹرنیشنل ٹائیگر ڈے کے موقع پر تمام وائلڈ لائف سے محبت کرنے والے اور خاص طور سے شیروں کے تحفظ میں شامل افراد کومبارک باد۔

دنیا کے 70 فیصد شیروں کا مسکن ہونے کی وجہ سے ہندوستان شیروں کو محفوظ رہائش اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 51 ٹائیگر ریزرو ہیں جو 18 ریاستوں میں پھیلے ہیں۔ شیروں کی آخری گنتی سال 2018 میں ہوئی تھی اس میں شیروں کی آبادی میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ہندوستان نے ٹائیگر کنزرویشن سے متعلق سینٹ پیٹرزبرگ اعلامیہ میں متعینہ وقت سے 4 سال قبل شیروں کی آبادی دوگنا کرنے کا ہدف حاصل کیا ہے۔

ایک دیگرٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے شیروں کے تحفظ کی حکمت عملی میں مقامی برادری کو انتہائی اہمیت دی ہے۔ ہم وائلڈ لائف اور نباتات جن کے ساتھ ہم اس سیارے پر رہ رہے ہیں کے ساتھ ہم آہنگی قائم کرکے رہنے کے اپنے صدیوں قدیم اقدار سے بھی تحریک لے رہے ہیں۔

دہشت گردوں نے 24 گھنٹوں کے دوران شام کے علاقے ادلب میں 28 گولے داغے

0
دہشت گردوں نے 24 گھنٹوں کے دوران شام کے علاقے ادلب میں 28 گولے داغے
دہشت گردوں نے 24 گھنٹوں کے دوران شام کے علاقے ادلب میں 28 گولے داغے

مسٹر کولت نے کہا ’’جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ نے ادلب کے شورش زدہ علاقے میں 28 مرتبہ گولے داغے، جس میں ادلب (9)، لاذقیہ (14)، حلب (4) اور ہما ​(1) حملے شامل ہیں‘‘۔

دمشق: جبہت النصرہ دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام کے ادلب خطے میں 28 مرتبہ گولے داغے ہیں۔

یہ اطلاع شام میں مخالف فریقوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے قائم کیےگئے روسی وزارت دفاع کے مرکز کے نائب سربراہ ریئر ایڈمرل وادم کولت نے دی۔ مسٹر کولت نے کہا ’’جبہت النصرہ دہشت گرد گروہ نے ادلب کے شورش زدہ علاقے میں 28 مرتبہ گولے داغے، جس میں ادلب (9)، لاذقیہ (14)، حلب (4) اور ہما ​(1) حملے شامل ہیں‘‘۔

وہیں شام کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے حملوں کی تعداد 26 بتائی گئی ہے۔

بی جے پی سے مقابلہ کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک اسٹیج پر آنا چاہیے: ممتا

0
بی جے پی سے مقابلہ کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک اسٹیج پر آنا چاہیے: ممتا
بی جے پی سے مقابلہ کے لئے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک اسٹیج پر آنا چاہیے: ممتا

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ محترمہ بنرجی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہوجانا چاہیے۔ اور وہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے مقدمۃ الجیش کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

نئی دہلی: ترنمول کانگریس سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے مقابلے کے لیے تمام اپوزیشن پارٹیوں کو ایک اسٹیج پر آکر اور مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔

محترمہ بنرجی نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہوجانا چاہیے۔ اور وہ بی جے پی سے مقابلے کے لیے مقدمۃ الجیش کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا اسٹیج ہونا چاہیے جہاں سب مل کر کام کر سکیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپوزیشن کی قیادت کریں گی، انہوں نے کہا، ’ہم کوئی سیاسی پیش گوئی کرنے والے نہیں ہیں۔ یہ حالات پر منحصر ہے، اگر کوئی اور قیادت کرتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے‘۔

انہوں نے طویل مدتی منصوبے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے بعد مشترکہ طور پر بات چیت کی جائے گی اور کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپوزیشن کا چہرہ بن سکتی ہیں، انہوں نے کہا، ’وہ ایک عام کارکن ہیں اور ایک عام کارکن ہی رہنا چاہتی ہیں‘۔

ترنمول سپریمو نے کہا کہ وہ تمام فریقوں سے بات چیت کر رہی ہے اور انہوں نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے بانی اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو سے کل ہی بات کی ہے۔

ممتا کی سونیا سے ملاقات

انہوں نے کہا، ’ہم لوگ ساتھ بیٹھیں گے اور کچھ اہم بات چیت کریں گے۔ دہلی قیام کے دوران کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کروں گی‘۔

پیگاسس جاسوسی کے معاملے میں مودی حکومت پر سخت حملہ

انہوں نے پیگاسس جاسوسی کے معاملے میں مودی حکومت پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ موجودہ حالات ایمرجنسی سے بھی زیادہ سنگین ہیں۔ انہوں نے کہا، ’پیگاسس ایک ’ہائی لائیٹیڈ وائرس‘ ہے۔ ہماری سلامتی خطرے میں ہے۔ کسی کو آزادی نہیں‘۔

وزیراعلیٰ نے کہا، ’میرا فون ہیک کیا گیا۔ ابھیشیک بنرجی کا فون ہیک کیا گیا۔ پرشانت کشور کا فون ٹیپ کیا گیا۔ اگر آپ فون ہیک کر سکتے ہیں تو آپ کئی فون ہیک کر سکتے ہیں۔ یہ سنگین معاملہ ہے جس سے زندگی، جائداد اور سلامتی وابستہ ہے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کی نگرانی میں پیگاسس معاملے کی تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انھیں سپریم کورٹ پر یقین ہے۔

ممتا بنرجی کی سونیا اور راہل سے ملاقات، بی جے پی کے خلاف مل کر لڑنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

0
ممتا کی سونیا اور راہل سے ملاقات، بی جے پی کے خلاف مل کر لڑنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال
ممتا کی سونیا اور راہل سے ملاقات، بی جے پی کے خلاف مل کر لڑنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر کانگریس کی چیئر پرسن سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔

نئی دہلی: مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر کانگریس کی چیئر پرسن سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محترمہ گاندھی اور محترمہ بنرجی کے علاوہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی موجود تھے۔

محترمہ گاندھی اور محترمہ بنرجی کے درمیان ملاقات پہلے سے طے تھی اور سمجھا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مل کر لڑنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

محترمہ بنرجی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔

محترمہ گاندھی سے ملاقات کے بعد ان کے پروگرام میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بہت سے دوسرے رہنماؤں سے ملاقات کا بتایا جارہا ہے۔

تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی کے دورہ نلگنڈہ سے پہلے کانگریس لیڈران اور کارکنان گرفتار

0
تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی کے دورہ نلگنڈہ سے پہلے کانگریس لیڈران اور کارکنان گرفتار
تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی کے دورہ نلگنڈہ سے پہلے کانگریس لیڈران اور کارکنان گرفتار

تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی کے دورہ نلگنڈہ سے پہلے کانگریس کے لیڈروں کو احتیاطی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر جگدیش ریڈی کے دورہ نلگنڈہ سے پہلے کانگریس کے لیڈروں کو احتیاطی طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔ کل شب ہی سے پولیس نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی امکانی احتجاج کو روکنے کے لئے یہ گرفتاریاں عمل میں لائیں۔

وزیر موصوف ضلع کے منوگوڑہ میں فوڈ سیکیورٹی کارڈ کی تقسیم کے پروگرام میں شرکت کرنے والے ہیں جس پر چٹیال، نارکٹ پلی، نکریکل اور رامنا پیٹ میں کانگریس کے لیڈروں کو پولیس نے پہلے ہی احتیاطی اقدام کے طو رپر گرفتار کرلیا ہے۔

کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی اور وزیر جگدیش ریڈی کے درمیان چوٹ اُپل میں ایک سرکاری تقریب میں بحث و تکرار ہوگئی تھی۔ آج بھی حکمران جماعت ٹی آر ایس اور کانگریس کے لیڈروں میں بحث و تکرار کے امکان کے پیش نظر پولیس کی جانب سے کانگریس کے لیڈروں کو احتیاطی طور پر پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے اعلان کیا تھا کہ آج دس ہزار افراد کے ساتھ وہ ریلی منعقد کریں گے جس کے پیش نظر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ کانگریس کے کارکنون نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

شیئر بازار: مارکیٹ کے کھلتے ہی سینسیکس میں 400 پوائنٹس کی گراوٹ

0
شیئر بازار: مارکیٹ کے کھلتے ہی سینسیکس میں 400 پوائنٹس کی گراوٹ
شیئر بازار: مارکیٹ کے کھلتے ہی سینسیکس میں 400 پوائنٹس کی گراوٹ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ہندوستان کی شرح نمو میں کمی کے بعد آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ

ممبئی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ہندوستان کی شرح نمو میں زبردست تخفیف کے بعد آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ آئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 94.93 پوائنٹس کی مضبوطی سے 52،673.69 پوائنٹس پر کھلا، لیکن کھلتے ہی یہ سرخ نشان میں چلا گیا۔ فروخت کے دباؤ میں مارکیٹ کی گراوٹ میں اضافہ ہوا اور یہ لگ بھگ 400 پوائنٹس کی گراوٹ سے 52،185.90 پر پہنچ گیا۔

منگل کو یہ 52،578.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک، ایچ ڈی ایف سی، ریلائنس انڈسٹریز، ٹی سی ایس اور انفوسس کے شیئروں میں گراوٹ رہی۔ بھارتی ایئرٹیل اور ہندوستان یونی لیور کے شیئر مضبوط ہوئے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 25.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15،761.55 پر کھلا اور 15،767.50 پوائنٹس تک مضبوط ہوا۔ لیکن اس کے بعد یہ بھی سرخ نشان میں چلا گیا۔ تقریبا ایک سو پچاس پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد نفٹی 15،626.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ گذشتہ کاروباری روز 15،746.45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے منگل کے روز ہندوستان کی شرح نمو کو 12.5 فیصد سے گھٹا کر 9.5 فیصد کردیا، جس سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو منفی پیغام پہنچا۔

بارہ بنکی میں خوفناک سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0
بارہ بنکی میں خوفناک سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی
بارہ بنکی میں خوفناک سڑک حادثہ میں 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم سے کم 18 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 19 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بارہ بنکی: اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں رام سنیہی گھاٹ میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں کم سے کم 18 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 19 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس سپرنٹنڈٹ جمنا پرساد کے مطابق لکھنئو اجودھیا قومی شاہراہ پر منگل اور بدھ کی شب تقریبا ایک بجے یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ہریانہ سے بہار جارہی ایک ڈبل ڈیکر بس کے ایکسل ٹوٹ جانے سے کلیانی ندی کے پل پر کھڑی تھی کہ پیچھے آرہے ایک تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر ماردی۔ اس حادثہ میں 11 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات افراد نے ضلع اسپتال مین دم توڑ دیا۔ حادثہ میں زخمی مسافروں کا علاج بارہ بنکی ضلع اسپتال اور لکھنئو کے ٹراما سینٹر میں کیا جا رہا ہے، جن میں 15 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے بس پل پر کھڑی تھی۔ ڈرائیور اور کلینر ایکسل ٹھیک کررہے تھے۔ اسی درمیان کچھ مسافر بس سے نکل کر آس پاس کھڑے ہوگئے تھے اور کچھ مسافر بس کے آگے لیٹ کر آرام کررہے تھے کی تب ہی تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی لکھنؤ ژون کے پولیس انسپکٹر جنرل سمیت دیگر اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کام شروع کرایا گیا۔

ہلاک شدگان میں بیشتر بہار کے ضلع سہرسہ، سپول اور سیتامڑھی سے ہیں

مسٹر پرساد نے بتایا کہ بس کے نیچے دبے مسافروں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔ ہلاک شدگان میں بیشتر بہار کے ضلع سہرسہ، سپول اور سیتامڑھی کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر پنجاب اور ہریانہ میں کام کرتے تھے جو اپنے گھروں کو لوٹ رہے تھے۔ بس ایک پرائیویٹ ٹریول کمپنی کی بتائی جارہی ہے۔

ہلاک شدگان میں سریش یادو، اندل مہتو، سکندر مکھیا، مونو سہنی، جگدیش سہنی، جئے بہادر سہنی، بیج ناتھ اور بلرام کی ہی شناخت ابھی تک کی جاسکی ہے۔

حادثہ کے بعد قومی شاہراہ پر کئی کلو میٹر تک طویل جام لگ گیا۔ تیز بارش کے سبب راحت اور بچاؤ کے کام میں پریشانی ہو رہی ہے۔

آئی آئی ایم سی میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 9 اگست

0
آئی آئی ایم سی میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 9 اگست
آئی آئی ایم سی میں داخلے کے لئے آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 9 اگست

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن (آئی آئی ایم سی) میں سبھی پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورسز میں سال 2021-22 کے داخلے کے لئے آن لائن درخواست دینے کا عمل 20 جولائی سے شروع ہوچکا ہے۔

نئی دہلی: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن (آئی آئی ایم سی) میں سبھی پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورسز میں سال 2021-22 کے داخلے کے لئے آن لائن درخواست دینے کا عمل 20 جولائی سے شروع ہوچکا ہے۔ آن لائن درخواست فارم پبلک نوٹس، بلیٹن اور پراسپیکٹس آئی آئی ایم سی http:imc.ntz.ac.in ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ اطلاع آئی آئی ایم سی کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

ریلیز کے مطابق کمپیوٹر پر مبنی آن لائن داخلہ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 9 اگست، 2021 ہے۔ داخلہ کے لئے ٹیسٹ 29 اگست 2021 کو ہوگا۔ یہ امتحان ملک کے 25 شہروں جیسے احمد آباد، رانچی، سری نگر، آئزول، اورنگ آباد، بنگلور، بھونیشور، بھوپال، چنڈی گڑھ، چنئی، کالی کٹ، دہلی، دہرادون، حیدر آباد، گوہاٹی، جموں، جے پور، کولکاتا، کوچی، لکھنو، ممبئی میں منعقد ہوگا۔

طلبا ایک سے زیادہ کورسز کے لئے بھی درخواست دے سکتے ہیں

ریلیز میں مزید بتایا گیا کہ طلبا ایک سے زیادہ کورسز کے لئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے لئے بھی انھیں صرف ایک ہی درخواست دینی ہوگی۔ وہ طلبا جو ایک سے زیادہ کورسز میں درخواست کے خواہاں ہیں، ان سے توقع ہے کہ وہ کورسز کی ترجیحات کی بنیاد پر درخواست فارم میں کورس سلیکشن کے آپشنز کو پر کریں۔ تمام طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ درخواست فارم بھرنے سے پہلے پراسپیکٹس بغور مطالعہ کرلیں۔

داخلہ امتحان سے متعلق تمام تفصیلات انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اس سال مجموعی طور پر 2 امتحانات ہوں گے۔ 29 اگست کو صبح 10 بجے سے 12 بجے تک انگریزی صحافت، ہندی صحافت، ریڈیو ٹی وی صحافت اور اشتہارات و تعلقات عامہ کورسز کے لئے مشترکہ داخلے امتحان ہوں گے۔ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک اردو، اڑیا، مراٹھی اور ملیالم صحافت میں داخلے کے لئے امتحان ہوگا۔ 10 ستمبر کو نتیجوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اردو صحافت کورس سے متعلق مزید معلومات کے لئے شعبہ اردو صحافت کے ٹیچنگ ایسوسی ایٹ ڈاکٹر افسر علی سے 9527619010 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ممتا کی مودی سے ملاقات، کورونا ویکسین زیادہ سے زیادہ فراہم کرنے کا مطالبہ

0
ممتا کی مودی سے ملاقات، کورونا ویکسین زیادہ سے زیادہ فراہم کرنے کا مطالبہ
ممتا کی مودی سے ملاقات، کورونا ویکسین زیادہ سے زیادہ فراہم کرنے کا مطالبہ

 پارلیمنٹ میں حذب اقتدار اور حذب مخالف میں جاری گھماسان کے درمیان مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا کی مودی سے ملاقات

نئی دہلی: مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نئی دہلی میں آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں کورونا ویکسین کی فراہمی میں اضافے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پر جلد سے جلد کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور یہ ملاقات نصف گھنٹے تک جاری رہی۔ دونوں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ملاقات کے بعد، وزیر اعلی نے کہا کہ بنگال انتخابات اور وزارت اعلیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد ان کی وزیرا عظم مودی اور صدر جمہوریہ کے ساتھ تفصیلی ملاقات نہیں ہوئی تھی لہذا وہ ان دونوں رہنماؤں سے ملنا چاہتی تھیں۔

مغربی بنگال میں مزید کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل

وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے ریاست میں مزید کورونا ویکسین فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں آبادی کے لحاظ سے کورونا ویکسین فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ بنگال میں کورونا کی شرح 7 فیصد ہے۔ کورونا کی تیسری لہر آنے سے پہلے ہی ملک کے ہر ایک شہری کو کورونا ویکسین لگ جانے کا ہدف ہونا چاہیے۔

وزیر اعظم اور ممتا بنرجی کے درمیان ملاقات کے بارے میں، وزیر اعظم کے دفتر سے ٹویٹ کیا گیا ہے کہ ممتا بنرجی نے آج وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی گئی کہ محترمہ بنرجی نے آج وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ٹویٹ کے ساتھ دونوں رہنماؤں کا فوٹو بھی جاری کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین سخت نکتہ چینی اور تبصرہ ہوا تھا اور اس کے بعد دونوں کی بہ ضابطہ یہ پہلی ملاقات تھی۔

ریاست کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ مرکز کی منظوری کے لئے طویل عرصے سے زیر التوا

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ریاست کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ مرکز کی منظوری کے لئے طویل عرصے سے زیر التوا ہے۔ اس لئے ہم نے وزیر اعظم سے اس سلسلے میں جلد سے جلد کارروائی کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے علاوہ ریاست کے کچھ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تاہم وزیر اعلی نے ان مطالبات کے جواب میں کیا کہا اس پر تفصیل سے کچھ نہیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں ان سے رجوع کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ تاہم ، ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم نے ان مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

تاہم وزیر اعلیٰ نے ان مطالبات کے جواب میں وزیر اعظم نے کیا کہا اس کی تفصیل سے وضاحت نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں ان کے حوالے سے باتیں کہنا مناسب نہیں ہوگا۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ان مطالبات پر غور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

حکومت کو پیگاسس مسئلے پر کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے

وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد، پریس کانفرنس میں ممتا بنرجی نے ’’پیگاسس‘‘ سے متعلق کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم مودی کو کل جماعتی میٹنگ بلانی چاہیے اور انکوائری سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہئے۔ تاہم، ممتا بنرجی نے یہ نہیں بتایا کہ آیا اس معاملے پر ان کی وزیر اعظم کے ساتھ کوئی بات چیت ہوئی ہے یا نہیں۔

ترنمول کانگریس کی رہنما نے قبل ازیں کانگریس کے رہنما کمل ناتھ سے بھی ملاقات کی۔ علاوہ ازیں محترمہ بنرجی کا اپوزیشن کے کچھ دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کا پروگرام ہے۔

لیبیا کے ساحل پر کشتی پلٹنے سے 57 افراد ہلاک

0
لیبیا کے ساحل پر کشتی پلٹنے سے 57 افراد ہلاک
لیبیا کے ساحل پر کشتی پلٹنے سے 57 افراد ہلاک

لیبیا کے ساحل خمس کے قریب کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ مہلوکین میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

طرابلس: لیبیا میں خمس سال کے قریب سمندر میں کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ڈوب گئے۔

بین الاقوامی مہاجرین تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے ٹویٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل خمس کے قریب کشتی پلٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ مہلوکین میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ لیبیا کے کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے 18 افراد کو بچالیا ہے۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی تھی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔

اس سے قبل بدھ کے روز بھی کشتی سے گر کر کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔