اتوار, مارچ 29, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 316

بستی پولیس مڈھ بھیڑ میں تین زخمی سمیت چار بدمعاش گرفتار

0
بستی پولیس مڈھ بھیڑ میں تین زخمی سمیت چار بدمعاش گرفتار
بستی پولیس مڈھ بھیڑ میں تین زخمی سمیت چار بدمعاش گرفتار

اترپردیش کے ضلع بستی کے پیکولیا علاقے میں ہوئے پولیس مڈھ بھیڑ کے دوران چار بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔

بستی: اترپردیش کے ضلع بستی کے پیکولیا علاقے میں ہوئے پولیس مڈھ بھیڑ کے دوران چار بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔ اس درمیان بدمعاش اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس پی آشیش شریواستو نے اتوار کو بتایا کہ پیکولیا علاقے کے بھیرو پور تراہے کے سامنے جرائم پیشہ افراد کے آنے کی اطلاع ملی۔ اس پر گھیرابندی کر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار بدمعاشوں کو گھیر لیا۔ خود کو گھرا ہوا دیکھ بدمعاشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اس درمیان پولیس کے ذریعہ کی گئی جوابی کاروائی میں تین بدمعاش زخمی ہوگئے۔

پولیس نے سنجے پانڈے عرف بابا، شمشیر احمد عرف صدام، آدرش پرتاپ سنگھ، انکت پانڈے کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں شیو کمار گری عرف بھلر، سنجے پانڈے عرف سنجو بابا گولی لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ تصادم میں کانسٹیبل شیام سنگھ یادو بھی زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو استپال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان بدمعاشوں کے قبضے سے تین پستول، کارتوس اور بائیک برآمد کی گئی ہے۔ ان بدمعاشوں کے خلاف کئی معاملے درج ہیں۔ ان لوگوں نے لوٹ وغیرہ کی کئی واردات کو انجام دیا ہے۔ پولیس انسپکٹر انل کمار رائے نے بدمعاشوں کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم پر بطور انعام 30 ہزار روپئے دیا ہے۔

35 ویں دن پٹرول 20 پیسے سستا، ڈیزل میں بھی 20 پیسے کی کمی

0
35 ویں دن پٹرول 20 پیسے سستا، ڈیزل میں بھی 20 پیسے کی کمی
35 ویں دن پٹرول 20 پیسے سستا، ڈیزل میں بھی 20 پیسے کی کمی

دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر پر آگیا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد اتوار کو 35 ویں دن پٹرول 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی ایک دن کے بعد 20 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔

بدھ کو چار ماہ کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی۔ اس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو بھی ڈیزل سستا ہواتھا۔ ہفتہ کو کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر پر آگیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 20 پیسے سستا ہو کر 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے سستا ہو کر 89.07 روپے فی لیٹر پر رہا۔

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کا سب سے بڑا صارف امریکہ میں خام تیل کی مانگ اس طرح سے نہیں بڑھ رہی ہے، جیسی امید تھی۔ فیڈرل ریزرو نے کووڈ – 19 کے لئے دیے جا رہے پیکج کو ختم کرنے کے اشارہ کے بعد جمعہ کو تجارت کے اختتام پر برینٹ کروڈ 1.37 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 65.18 ڈالر فی بیرل پر امریکی کروڈ بھی 1.27 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 62.32 ڈالر پر بند ہوا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :

شہر—————  پٹرول     —————  ڈیزل

دہلی ————— 101.64 ————— 89.07۔

ممبئی —————107.66 —————— 96.64۔

چنئی ————— 99.32 -—————- 93.66۔

کولکتہ ———— 101.93 —————— 92.13

طالبان نے 150 سے زائد افراد کو اغوا کیا، بیشتر ہندوستانی شامل

0
طالبان نے 150 سے زائد افراد کو اغوا کیا، بیشتر ہندوستانی شامل

طالبان نے افغانستان کی راجدھانی کابل کے حامد کرزئی انٹریشنل ایئرپورٹ کے نزدیک 150 سے زیادہ لوگوں کو اغوا کرلیا، جن میں بیشتر ہندوستانی شہری ہیں۔

کابل: طالبان نے افغانستان کی راجدھانی کابل کے حامد کرزئی انٹریشنل ایئرپورٹ کے نزدیک سنیچر کی صبح 150 سے زیادہ لوگوں کو اغوا کرلیا، جن میں بیشتر ہندوستانی شہری ہیں۔

مقامی میڈیا نے بااعتماد ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ کابل ناو ویب سائٹ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اغوا شدہ لوگوں میں کچھ افغانی شہری ہیں اور افغانی سکھ بھی شامل ہیں، لیکن ان میں بیشتر ہندوستانی شہری ہیں۔ ہندوستانی حکومت نے حالانکہ اب تک اس سلسلہ میں سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ تمام نصف رات کے بعد تقریباً ایک بجے آٹھ منی وین میں سوار ہوکر کابل ہوائی اڈے کی طرف جا رہے تھے لیکن تعاون کی کمی کی وجہ سے وہ ہوائی اڈہ میں داخل نہیں ہوسکے۔ اسی دوران طالبان کا ایک گروپ جس کے پاس ہتھیار نہیں تھے، ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے بعد کابل کے ایک مشرقی علاقہ تاراخل میں لے گیا۔

ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ وہ، اس کی اہلیہ اور کچھ دیگر لوگ منی وین کی کھڑکیوں سے نیچے کود کر بھاگنے میں کامیاب رہے۔ طالبان نے مسافروں سے کہا کہ وہ انہیں ایک الگ گیٹ ہوائی اڈہ پر لے جائیں گے لیکن مسافروں کے بارے میں اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

اس درمیان طالبان کے ایک ترجمان نے الانفارمیشن اخبار کے ساتھ ایک انٹرویو میں اغوا کے الزامات کو مسترد کردیا۔ اس نے کہا کہ تنظیم کے اراکین کابل ہوائی اڈے کے نزدیک موجود تھے اور لوگوں کو ہوائی اڈے میں داخل نہیں ہونے دے رہے تھے۔

ہر ایک سیاسی کارکن کو سیکیورٹی کور فراہم کرنا ممکن نہیں: آئی جی پی کشمیر

0
ہر ایک سیاسی کارکن کو سیکیورٹی کور فراہم کرنا ممکن نہیں: آئی جی پی کشمیر
ہر ایک سیاسی کارکن کو سیکیورٹی کور فراہم کرنا ممکن نہیں: آئی جی پی کشمیر

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ ہر ایک سیاسی کارکن کو سیکیورٹی کور فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

اونتی پورہ: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ ہر ایک سیاسی کارکن کو سیکیورٹی کور فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔

تاہم ان کے بقول اگر کسی سیاسی کارکن کو دھمکی ملتی ہے یا حساس علاقے میں رہتا ہے تو اس کی سیکیورٹی کا جائزہ لے کر اس کو سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔

وجے کمار نے یہ باتیں ہفتہ کو یہاں فوج کی وکٹر فورس ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ یا جی او سی میجر جنرل ریشم بالی بھی موجود تھے۔

آئی جی پی نے کہا: ‘سیاسی کارکن ملی ٹنسی کے آغاز یعنی 1989 سے دہشت گردوں کے نشانے پر رہے ہیں۔ گھر جانے والے پولیس اہلکار اور صحیح باتیں کرنے والے صحافی بھی ان کے سافٹ ٹارگٹ ہیں’۔

انہوں نے کہا: ‘زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ہم سیکیورٹی کور فراہم کر چکے ہیں، لیکن سب کو فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگر کسی کو دھمکی ملتی ہے یا حساس علاقے میں رہتا ہے تو اس کی سیکیورٹی کا جائزہ لے کر اس کو سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے’۔

کولگام اور اننت ناگ میں پچھلے کچھ دنوں کے دوران چار سیاسی کارکن مارے گئے

ان کا مزید کہنا تھا: ‘کولگام اور اننت ناگ میں پچھلے کچھ دنوں کے دوران چار سیاسی کارکن مارے گئے ہیں۔ ہم لوگوں کو بہت دکھ ہے۔ ہمیں سراغ مل گئے ہیں۔ ان ہلاکتوں میں ملوث افراد کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا یا وہ مسلح جھڑپوں کے دوران ہلاک کر دیے جائیں گے’۔

بتا دیں کہ جنوبی کشمیر میں سیاسی کارکنوں کی ‘ٹارگٹ کلنگز’ کے واقعات میں اچانک اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

جنوبی کشمیر میں گزشتہ دس دنوں کے دوران کم از کم چار سیاسی کارکنوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن میں سے تین کا تعلق بی جے پی جبکہ ایک کا تعلق اپنی پارٹی سے تھا۔

طالبان کی امریکہ کو یقین دہانی: کسی کو کابل ایئرپورٹ پہنچنے سے نہیں روکا جائے گا

0

طالبان کی امریکہ کو یقین دہانی کہ وہ لوگوں کو کابل ایئرپورٹ پہنچنے سے نہیں روکے گا اور نہ ہی امریکی مہم میں کوئی دخل دے گا۔

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے صحافیوں کو بتایا کہ طالبان نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ لوگوں کو کابل ایئرپورٹ پہنچنے سے نہیں روکے گا اور نہ ہی امریکی مہم میں کوئی دخل دے گا۔

پرائس نے جمعہ کے روز پریس بریفنگ میں کہا، ’طالبان نے ہمیں وہی کہا ہے جو انہوں نے عوامی طور پر کہا تھا کہ ان کا ہمارے آپریشن اور راستے میں ان لوگوں کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جو ایئرپورٹ پہنچنا چاہتے ہیں‘۔

طالبان کا پیغام: مساجد کے امام شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں

0
طالبان کا پیغام: مساجد کے امام شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں
طالبان کا پیغام: مساجد کے امام شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں

افغان دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد پہلا جمعہ آج ادا کیا گیا ہے، جس میں مساجد کے اماموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں۔

کابل: افغانستان دارالحکومت کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد آج پہلا جمعہ ادا کیا گیا ہے۔ جس میں مساجد کے اماموں کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ شہریوں کو ملک نہ چھوڑنے کی تلقین کریں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے کابل میں مبلغین کو پیغامات بھجوائے گئے جس میں مساجد کے امام سے توقع کی گئی ہے کہ وہ کابل اور ملک کے تمام صوبوں میں اسلامی نظام اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے کام کریں گے۔

طالبان کے پیغام میں مبلغین کو کہا گیا ہے کہ وہ شہریوں کو ملک و قوم کی ترقی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دیں اور ساتھ ہی انہیں ملک سے فرار ہونے سے روکنے کی بھی تلقین کریں۔طالبان نے کہا ہے کہ آئمہ کرام شہریوں پر زور دیں کہ وہ دشمن کے منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔

دوسری جانب طالبان عہدیداران نے طالبان دہشت گردوں کو شہریوں کے ساتھ مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے کی بھی اجازت دی ہے۔

دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن ہونے کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوان پانچ سال بعد جیل سے رہا

0
دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن ہونے کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوان پانچ سال بعد جیل سے رہا
دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن ہونے کے الزام میں گرفتار مسلم نوجوان پانچ سال بعد جیل سے رہا

ممنوع دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن ہونے کے الزامات کے تحت گذشتہ پانچ سالوں سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اقبال احمد کبیر احمد کی آج بروز جمعرات تلوجہ جیل سے رہائی عمل میں آئی۔

ممبئی: ممنوع دہشت گرد تنظیم داعش کے رکن ہونے کے الزامات کے تحت گذشتہ پانچ سالوں سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے اقبال احمد کبیر احمد کی آج بروز جمعرات تلوجہ جیل سے رہائی عمل میں آئی۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد ملزم نے اسے قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے ملاقات کی اور اسے قانونی امداد دیئے جانے خصوصاً اس کی ضمانت پر رہائی کے لیے کوشش کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔

جمعیۃ علماء کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے اتنا کم

اس موقع پر اقبال احمد کے والد کبیر احمد نے کہا کہ جمعیۃ علماء کا جتنا شکریہ ادا کیا جائے اتنا کم ہے کیونکہ ایک ایسے موقع پر ان کے لڑکے کے لیے جمعیۃ علماء نے تعاون کیا جب انہیں اس کی بہت ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ جب ممبئی جمعیۃ علماء کے دفتر آیا تھا اس وقت گلزار احمد اعظمی نے کہا تھا کہ ہم جھوٹے دعوے اور وعدے نہیں کرتے۔ اور خدمت کے تعلق سے ہم اللہ کو جواب دہ ہیں، اس لئے ہم سے جتنا ممکن ہو سکے گا، ہم آپ سے تعاون کریں گے اور آج 5؍ سال بعد تمام گرفتار شدگان میں سے صرف اقبال کو ضمانت پر رہائی حاصل ہوئی، جو جمعیۃ کے وکلاء کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

گذشتہ دو سالوں سے ضمانت عرضداشت ممبئی ہائی کورٹ میں التواء کا شکار تھی

اقبال احمد نے بھی اس موقع پر کہا کہ گذشتہ دو سالوں سے ان کی ضمانت عرضداشت ممبئی ہائی کورٹ میں التواء کا شکار تھی لیکن ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے پہل کرتے ہوئے سب سے پہلے ضمانت عرضداشت کو سماعت کے لیے لسٹ کرایا پھر سینئر ایڈوکیٹ مہر دیسائی کی خدمت حاصل کی جن کی کامیاب بحث کے بعد ممبئی ہائی کورٹ کو ضما نت دینا پڑی ورنہ ملزم رئیس احمد کی ضمانت عرضداشت ان سے پہلے ممبئی ہائی کورٹ میں داخل کی گئی تھی جو ابھی بھی التواء کا شکار ہے۔لیکن اب جبکہ میری ضمانت منظور ہوگئی ہے، امید ہیکہ رئیس کو بھی اس کا فائدہ ملے گا اور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ اگر این آئی اے ملزم اقبال احمد کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل کرتی ہے۔ ہم اس کی مخالفت کی تیاری کرلی ہے اور اس کے لیے ہم نے پہلے ہی سپریم کورٹ میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ گورو اگروال کے ذریعہ کیویٹ داخل کردیا ہے۔

ملزم اقبال کی ضمانت لینے والے سید قادر سید خواجہ کا بھی گلزار اعظمی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے ممبئی میں اپنا کاروبار چھوڑ کر خیمہ زن ہیں، تاکہ اقبال احمد کی جیل سے رہائی ہو سکے۔

اقبال احمد، ناصر یافعی، رئیس الدین اور شاہد خان پر تعزیرات ہند کی دفعات

واضح رہے کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے ملزمین اقبال احمد، ناصر یافعی، رئیس الدین اور شاہد خان سمیت پر تعزیرات ہند کی دفعات 120 (b), 471, ، یو اے پی اے کی دفعات 13, 16, 18, 18 (b), 20, 38, 39 اور دھماکہ خیز مادہ کی قانون کی دفعات 4,5,6 کے تحت مقدمہ قائم کیا ہے اور ان پر یہ الزام عائد کیا ہیکہ وہ آئی ایس آئی ایس کے رکن ہیں اور ہندوستان میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

نیز انہوں نے داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی کو اپنا خلیفہ تسلیم کیا ہے اور اس تعلق سے عربی میں تحریر ایک حلف نامہ (بیعت نامہ) بھی ضبط کرنے کا پولیس نے دعوی کیا ہے۔ حالانکہ ملزمین کے اہل خانہ کا یہ کہنا ہیکہ مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جھوٹے مقدمہ میں ان کے لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔ کیونکہ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے ایسا کوئی بھی مواد ضبط نہیں کیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ وہ ممنوع تنظیم داعش کے رابطہ میں تھے اور وہ ہندوستان میں کچھ گڑ بڑ کرنا چاہتے تھے بلکہ شوشل میڈیا اور یوٹیوب کی مبینہ سرگرمیوں کو گرفتاری کی وجہ بتایا گیا ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ نے لو فلور بس خرید کے معاملے کی سی بی آئی تفتیش کی سفارش کی

0
مرکزی وزارت داخلہ نے لو فلور بس خرید کے معاملے کی سی بی آئی تفتیش کی سفارش کی
مرکزی وزارت داخلہ نے لو فلور بس خرید کے معاملے کی سی بی آئی تفتیش کی سفارش کی

مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایک ہزار لو فلور بسوں کی خریداری اور سالانہ دیکھ بھال کنٹریکٹ کے معاملے میں خامیوں کی قومی تفتیشی بیورو سے روکنے کی سفارش کی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ایک ہزار لو فلور بسوں کی خریداری اور سالانہ دیکھ بھال کنٹریکٹ کے معاملے میں خامیوں کی قومی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے روکنے کی سفارش کی ہے۔

وزارت نے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) انل بیجل کے ذریعے تشکیل کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر معاملے کی تفتیش سی بی آئی سے کروانے کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں خرید اور دیکھ بھال کنٹریکٹ میں کچھ خامیوں کی بات کی ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ میں ایڈیشنل چیف گووند موہن نے دہلی کے چیف سکریٹری وجے دیو کو خط لکھ کر اس فیصلے سے آگا ہ کروایا ہے۔

دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ایک ہزار لو فلور بسوں کی خرید کے لیے 850 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیا تھا جبکہ 12 برسوں تک اس کے سالانہ دیکھ بھال کے 3412 کروڑ روپے کا کنٹریکٹ کیا گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ اس سودے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے لمبے عرصے سے سوال اٹھا رہی تھی۔

افغان شہریوں کا طالبان کو سرخ رنگ کے گلاب دے کر استقبال

0
افغان شہریوں کا طالبان کو سرخ رنگ کے گلاب دے کر استقبال
افغان شہریوں کا طالبان کو سرخ رنگ کے گلاب دے کر استقبال

افغان شہریوں کی جانب سے طالبان کو دوستی اور محبت کی علامت سمجھے جانے والے سفید اور سرخ رنگ کے گلاب دیے جا رہے ہیں۔

کابل: افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد جہاں ایک طرف ان کے خلاف آوازیں سننے کو مل رہی ہیں وہیں افغان شہریوں کی جانب سے طالبان کو دوستی اور محبت کی علامت سمجھے جانے والے سفید اور سرخ رنگ کے گلاب دیے جا رہے ہیں۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق افغان شہری مختلف جگہوں پر موجود طالبان کو پھولوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد حضرات طالبان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان سے اچھے تعلقات بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں گلاب دے رہے ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں صارفین کی جانب سے مِلے جلے تاثرات سامنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد اب زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔

فیس بک، ٹک ٹاک طالبان کو فروغ دینے والے مواد پر پابندیاں ختم نہیں کریں گے

0
فیس بک، ٹک ٹاک طالبان کو فروغ دینے والے مواد پر پابندیاں ختم نہیں کریں گے
فیس بک، ٹک ٹاک طالبان کو فروغ دینے والے مواد پر پابندیاں ختم نہیں کریں گے

فیس بک اور ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد تنظیم کو فروغ دینے والے مواد پر پابندیاں ختم نہیں کریں گے۔ 

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا سائٹس فیس بک اور ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد تنظیم کو فروغ دینے والے مواد پر پابندیاں ختم نہیں کریں گے۔

سی این بی سی نے یہ اطلاع سوشل میڈیا کے اہم لوگوں کے بیان کے حوالے سے دی۔ چینل نے فیس بک کے حوالے سے کہا، "امریکی قانون کے تحت طالبان کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے اور ہم نے اپنی ‘خطرناک تنظیمی پالیسیوں’ کے ایک حصے کے طور پر انھیں اپنی خدمات پر پابندی لگا دی ہے۔”

فیس بک کے ایک نمائندے نے کہا کہ طالبان پر فیس بک نے کئی سالوں سے پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس تنظیم کے بنائے گئے تمام اکاؤنٹس کو ہٹا دیا گیا ہے۔ افغان شہریوں کی ایک خصوصی ٹیم فیس بک کے ساتھ مل کر طالبان کی تعریف کرنے والے اکاؤنٹس کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے۔

ٹک ٹاک نے یہ بھی کہا کہ اس نے طالبان کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے اور وہ تنظیم کو فروغ دینے والے مواد کو ہٹاتا رہے گا۔

اتوار کو طالبان نے افغانستان کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے ملک چھوڑ دیا۔ مسٹر غنی نے کہا کہ انہوں نے تشدد روکنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ دہشت گرد دارالحکومت کابل پر حملہ کرنے کے لیے تیار تھے۔ طالبان کے قبضہ کرنے کے بعد، بہت سے لوگ دہشت گردوں سے جوابی کارروائی کے خوف سے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔