اتوار, مارچ 29, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 313

نشاد نے مردوں کی اونچی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ جیتا، ونود کو ڈسکس تھرو میں کانسے کا تمغہ

0
نشاد نے مردوں کی اونچی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ جیتا، ونود کو ڈسکس تھرو میں کانسے کا تمغہ
نشاد نے مردوں کی اونچی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ جیتا، ونود کو ڈسکس تھرو میں کانسے کا تمغہ

ہندوستان کے نشاد کمار نے اتوار کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ تیسرا تمغہ ونود کمار نے مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 52 ایونٹ میں 19.91 میٹر کا تھرو کرکے کانسہ کا تمغہ کے ساتھ دلایا۔

ٹوکیو: ہندوستان کے نشاد کمار نے اتوار کو ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 47 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ دوسرا تمغہ تھا۔

ہندوستان کو ان گیمز میں تیسرا تمغہ ونود کمار نے مردوں کے ڈسکس تھرو ایف 52 ایونٹ میں 19.91 میٹر کا تھرو کرکے کانسہ کا تمغہ کے ساتھ دلایا۔ نشاد نے 2.06 میٹر کی بلندی پار کی اور ایشیائی ریکارڈ بنایا۔ امریکہ کے ڈلاس وائس نے بھی نشاد کی 2.06 میٹر اونچائی عبور کی لیکن انہیں کانسہ کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔

امریکہ کے روڈرک ٹاؤن سینڈ نے 2.15 میٹر کی بلندی پار کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ ڈسکس تھرو ایف 52 ایونٹ میں پولینڈ کے کوسیوکز پیوتر نے 20.02 میٹر کے تھرو کے ساتھ طلائی اور کروشیا کے سیندور ویلیمیر نے 19.98 میٹر کے تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔

ونود نے 19.91 میٹر کے ساتھ ایشیائی ریکارڈ قائم کیا لیکن انہیں کانسے کے تمغے پر ہی صبر کرنا پڑا۔

طالبان کے سپریم لیڈر کی اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

0
طالبان کے سپریم لیڈر کی اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ
طالبان کے سپریم لیڈر کی اعلیٰ رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ

طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے اسلامی تحریک سے وابستہ دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔

کابل: طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے اسلامک تحریک سے منسلک دیگر لیڈروں کے ساتھ میٹنگیں شروع کردی ہیں۔

ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق یہ میٹنگیں افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں ہو رہی ہیں۔ اب تک میٹنگوں کے ایجنڈوں کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہے۔

اس سے پہلے الجزیرہ نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسلامک تحریک سیاسی دفتر کے سربراہ عبدالغنی برادر نئی حکومت کے قیام کے معاملہ پر بات چیت کے لئے قندھار روانہ ہوگئے ہیں۔

تقریباً پورے افغانستان پر قبضہ کرچکے طالبان نے کہا کہ ملک میں نئی حکومت کی شکل و صورت کے بارے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

کابل ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ

0
کابل ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ
کابل ایئرپورٹ کے قریب زور دار دھماکہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل ایئرپورٹ کے طرف ایک راکٹ داغا گیا جہاں امریکی قیادت والے انخلا کے طیارے کھڑے تھے لیکن یہ ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا۔

کابل: افغانستان میں کابل ایئرپورٹ کے نزدیک اتوار کو طاقتور دھماکہ کی آواز سنی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابل ہوائی اڈہ کی طرف ایک راکٹ داغا گیا جہاں امریکی قیادت والے انخلا کے طیارے کھڑے تھے لیکن یہ ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق راکٹ نے ایک رہائشی علاقہ کو نشانہ بنایا لیکن جانی نقصان کی تعداد واضح نہیں ہے۔

اس درمیان کابل پولیس کے سلامتی ذرائع نے بتایا کہ راکٹ نے راجدھانی کے 15ویں ضلع کو نشانہ بنایا۔ تاہم ذرائع نے ہلاکتوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

راجستھان کے چھ اضلاع میں پنچایتی راج انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

0
راجستھان کے چھ اضلاع میں پنچایتی راج انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع
راجستھان کے چھ اضلاع میں پنچایتی راج انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹنگ شروع

راجستھان کے چھ اضلاع میں پنچایتی راج انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ سخت سیکیورٹی کے درمیان آج صبح 7.30 بجے شروع ہو گئی۔ پولنگ شروع ہوتے ہی آہستہ آہستہ پولنگ مراکز پر قطاریں لگنا شروع ہو گئی۔

جے پور: راجستھان کے چھ اضلاع میں پنچایتی راج انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ سخت سیکیورٹی کے درمیان آج صبح 7.30 بجے شروع ہو گئی۔

دوسرے مرحلے میں جے پور، جودھپور، بھرت پور، سوائی مادھوپور، دوسا اور سیروہی اضلاع کی 28 پنچایت کمیٹیوں کے 536 اراکین اور ان سے متعلق ضلع کونسل ممبران کے انتخابات کے لیے ووٹنگ پرامن طریقے سے شروع ہوئی جو شام 5.30 بجے تک جاری رہے گی۔ پولنگ شروع ہوتے ہی آہستہ آہستہ پولنگ مراکز پر قطاریں لگنا شروع ہو گئی۔

عالمی وبا کورونا کے پیش نظر کورونا رہنما خطوط کے تحت تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن پی ایس مہرا نے بتایا کہ 28 پنچایت کمیٹیوں میں 536 پنچایت کمیٹی ممبران کے لئے 1680 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

دس امیدوار بلامقابلہ منتخب

انہوں نے کہا کہ دس امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں تقریبا ساڑھے دس ہزار ای وی ایم مشینیں استعمال کی گئی ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد اہلکار انتخابات کے انعقاد میں لگائے گئے ہیں۔

مسٹر مہرا نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں 3459 پولنگ مراکز پر 25 لاکھ 60 ہزار 153 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ ان میں 13 لاکھ 51 ہزار 866 مرد اور 12 لاکھ 8 ہزار 279 خواتین اور آٹھ دیگر ووٹر شامل ہیں۔

مسٹر مہرا نے ووٹروں سے پولنگ کے لئے پولنگ مراکز میں جانے سے پہلے ماسک لگانے، ہاتھوں کو سینی ٹائز کرنے اور قطار میں کھڑے رہنے کے دوران نشان زد دائروں پر کھڑے رہ کر مناسب سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپنی باری کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بھی بچنا ہے اور ووٹ بھی دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر، امیدوار، حامی اور دیگر تمام لوگ کورونا سے متعلق تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں تو محفوظ ووٹنگ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پولنگ کے تمام مراحل کی تکمیل کے بعد 4 ستمبر کو ضلعی صدر مقامات پر ووٹوں کی گنتی کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم ستمبر کو ہوگی۔

ٹوکیو پیرالمپکس: بھاوینا نے رقم کی تاریخ، تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئیں

0
ٹوکیو پیرالمپکس: بھاوینا نے رقم کی تاریخ، تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئیں
ٹوکیو پیرالمپکس: بھاوینا نے رقم کی تاریخ، تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بن گئیں

بھاوینا پٹیل کو ٹوکیو پیرالمپکس میں ہوئے خواتین کے سنگلز کے فائنل میں دنیا کی نمبر ایک چین کی پیڈلر ینگ ژاؤ سے ہارنے کے بعد چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

ٹوکیو: ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھاوینا پٹیل کو اتوار کے روز ٹوکیو پیرالمپکس میں ہوئے خواتین کے سنگلز کے فائنل میں دنیا کی نمبر ایک چین کی پیڈلر ینگ ژاؤ سے ہارنے کے بعد چاندی کے تمغے پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں یہ ہندوستان کا پہلا تمغہ ہے۔

اس کے ساتھ ہی بھاوینا پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی بھی بن گئیں۔ وہ دیپا ملک (2016 میں) کے بعد پیرالمپکس میں تمغہ جیتنے والی دوسری ہندوستانی خاتون ہیں۔

آج یہاں 19 منٹ کے مقابلے میں بھاوینا کو دو بار طلائی تمغہ جیتنے والی چین کی کھلاڑی پیڈلر ینگ ژاؤ سے 7-11 5-11 6-11 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل بھاوینا پٹیل نے ہفتہ کے روز تاریخ رقم کرتے ہوئے سربیا کی چیمپئن بورسلاوا پیرک کو شکست دے کر پیرالمپکس کے ٹیبل ٹینس مقابلے کے فائنل میں پہنچنے والی ہندوستانی کھلاڑی بن گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے لیے ان کھیلوں میں کم از کم چاندی کا تمغہ یقینی بنایا تھا۔

چین کی عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی

0
چین کی عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی
چین کی عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی

چین نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ملک بھر میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے کیسز کی تعداد میں مسلسل گیارہ دن سے کمی واقع ہو رہی ہے۔

بیجنگ: چین نے عالمی وبا کورونا وائرس کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فینگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک بھر میں مقامی طور پر منتقل ہونے والے کیسز کی تعداد میں مسلسل گیارہ دن سے کمی واقع ہو رہی ہے۔

مسٹر می فینگ نے کہا کہ درآمدی کیسز کو روکنے اور اس حوالے سے موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے مزید کوششیں کارگر ثابت ہوئی، جس کے باعث درمیانے اور زیادہ خطرہ والے علاقوں کی تعداد کم ہوکر اڑتیس رہ گئی تھی۔

چین نے رواں ماہ کے آغاز پر ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے وار کے باعث ووہان شہر کی پوری آبادی کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ووہان میں ماس کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلے کی بڑی وجہ کورونا کے سات کیسز رپورٹ ہونا بتایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق ووہان میں باہر سے کام کے لئے آنے والے مزدوروں میں کورونا کے یہ کیسز دریافت ہوئے، جس کے باعث گذشتہ ایک سال کے دوران مقامی سطح پر کورونا کیسز آنے کا سلسلہ ٹوٹا۔

واضح رہے کہ چین میں انیس دن قبل کورونا کے بائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم یہ تصدیق شدہ نہیں تھے۔ تاہم اچھی علامت یہ تھی کہ اس دوران کوئی موت نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کے آغاز سے چھبیس اگست دوہزار اکیس تک چین میں اٹھانوے ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے اٹھاسی ہزار مکمل صحت یاب ہوئے جبکہ چار ہزار چھ سو چھتیس اموات ہوچکیں۔

افغانستان سے نکلتے ہی برطانوی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند

0
افغانستان سے نکلتے ہی برطانوی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند
افغانستان سے نکلتے ہی برطانوی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند

ٹوئٹر پر سفارتخانے کے اکاؤنٹ سے مواد بھی ہٹا دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک برطانیہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اسلام آباد: برطانیہ نے افغانستان سے انخلا مکمل کرتے ہی کابل میں برطانوی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا۔

افغانستان سے غیرملکی افواج اور شہریوں کا انخلا جاری ہے اور انخلا کی ڈیڈ لائن 31 اگست تک ہے۔

برطانیہ نے بھی افغانستان سے انخلا مکمل کرلیا ہے اور اب کابل میں موجود برطانوی سفارتخانے کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی بند کردیا۔

ٹوئٹر پر سفارتخانے کے اکاؤنٹ سے مواد بھی ہٹا دیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک برطانیہ کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے کابل ایئرپورٹ سے شہریوں کے انخلا کا عمل آج ختم کرنے کا اعلان کیا۔

کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک: راہل پرینکا

0
کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک: راہل پرینکا

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہریانہ کے کرنال میں سنیچر کو کسانوں پر لاٹھی چارج شرمناک ہے۔ اور بی جے پی حکومت کی یہ کارروائی اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’پھر خون بہایا ہے کسان کا، شرم سے سر جھکا ہندوستان کا۔ کسان مخالف بی جے پی۔‘‘

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1431571975256821763?s=20

اس سے قبل محترمہ گاندھی نے کہا، “کسان محنت کرکے کھیتوں میں لہلہاتی ہوئی فصل دیتے ہیں۔ بی جے پی حکومت اپنا حق مانگنے پر انہیں لاٹھی سے لہولہان کرتی ہے۔ کسانوں پر پڑی ایک ایک لاٹھی بی جے پی حکومت کے تابوت میں کیل کا کام کرے گی۔ تصویر: کرنال میں کسانوں پر لاٹھی چارج۔

کانگریس محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس لاٹھی چارج پر ہریانہ حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’کھٹر صاحب، آج کرنال میں ہر ہریانوی کی روح پر لاٹھی برسائی ہے۔ زمین کے خدا کسان کو لہولہان کرنے والی گناہ گار بی جے پی کا جبر راکشسوں کے جیسا ہے۔ سڑکوں پر کسانوں کے جسم سے رستے خون کو آنے والی تمام نسلیں یاد رکھیں گی۔ التجا نہیں، اب جنگ ہوگی، زندگی ہوگی یا موت۔

جن دھن یوجنا نے معاشرے کے نچلے طبقات کو بااختیار بنانے کے عزم کو پورا کیا: نڈا

0
جن دھن یوجنا نے معاشرے کے نچلے طبقات کو بااختیار بنانے کے عزم کو پورا کیا: نڈا
جن دھن یوجنا نے معاشرے کے نچلے طبقات کو بااختیار بنانے کے عزم کو پورا کیا: نڈا

مرکزی حکومت پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے سات سال مکمل ہونے پر جشن منا رہی ہے۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے’پردھان منتری جن دھن یوجنا‘ کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا ہے کہ اس اسکیم نے مالی شمولیت کے ساتھ لوگوں کو بینکنگ اور انشورنس کی سہولت فراہم کر کے نچلے طبقات کو بااختیار بنانے کا عزم پورا کیا۔

مسٹر نڈا نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کیا ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے جن دھن کی شروعات کی تھی۔ اس اسکیم نے مالی شمولیت کے ساتھ لوگوں کو بینکنگ اور انشورنس کی سہولیات فراہم کرکے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) میں شفافیت اور ’لیکیج‘ کو کم کیا ہے اور معاشرے کے نچلے طبقات کو بااختیار بنانے کے عزم کو پورا کیا۔

انہوں نے کہا کہ جن دھن اسکیم نے ہندوستان کے ترقیاتی سفر میں ایک نیا باب جوڑا ہے۔ اس اسکیم کے 67 فیصد سے زیادہ کھاتہ دار دیہی علاقوں سے ہیں اور 55 فیصد سے زیادہ کھاتہ دار خواتین ہیں۔

مسٹر نڈا نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران تین مہینے کے لئے 20.5 کروڑ سے زائد خواتین کو پانچ سو روپے کی مالی امداد ڈی بی ٹی کے ذریعے دی گئی۔

جن دھن یوجنا کے سات سال مکمل ہونے پر جشن

قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کے سات سال مکمل ہونے پر جشن منا رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے ہفتہ کو ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم میں اب تک 43.04 کروڑ مستحقین کو شامل کر لیا گیا ہے۔ وزارت کی طرف سے فراہم کی معلومات کے مطابق ان کھاتوں میں کل جمع رقم 1،46،231 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ پی ایم جے ڈی وائی کا اعلان وزیر اعظم مودی نے 15 اگست 2014 کو اپنے یوم آزادی کے خطاب میں کیا تھا۔ اس پروگرام کو 28 اگست کو شروع کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/rsprasad/status/1431513916840964099?s=20

امریکہ کا داعش خراسان پر فضائی حملہ

0
امریکہ کا داعش خراسان پر فضائی حملہ
امریکہ کا داعش خراسان پر فضائی حملہ

امریکہ نے مشرقی افغانستان میں داعش خراسان دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

واشنگٹن: امریکہ نے مشرقی افغانستان میں داعش خراسان دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے جمعہ کے روز کہا ’’امریکی فورسز نے داعش کے منصوبہ ساز کو یو اے وی (ڈرون) سے آج افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نشانہ بنایا گیا‘‘۔

مسٹر اربن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکی فوج کے فضائی حملے میں کسی بھی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ داعش نے جمعرات کے روز کابل کے ہوائی اڈے پر کئی دھماکے کیے تھے جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت سو سے زائد افراد ہلاک اور تقریبا 1300 افراد زخمی ہو گئے تھے۔