اتوار, مارچ 29, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 312

ناگور سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے معاوضہ

0
ناگور سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے معاوضہ
ناگور سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ روپے معاوضہ

وزیر اعظم دفتر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے ناگور سڑک حادثے میں ہلاک لوگوں کے کنبوں کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کے ناگور میں ایک سڑک حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے معاوضے کی رقم منظوری کی ہے۔

وزیر اعظم دفتر نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نے حادثے میں ہلاک لوگوں کے کنبوں کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ سے دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی۔

اس سے قبل اس حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا ’’راجستھان کے ناگور میں پیش آنے والا ہولناک سڑک حادثہ بہت افسوسناک ہے۔ میں ان تمام لوگوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اس حادثے میں اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ زخمیوں کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ آج صبح راجستھان کے ناگور ضلع میں شری بالاجی کے قریب ایک ٹریلر کے جیپ سے ٹکرانے سے جیپ میں سوار 11 افراد ہلاک اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔

کابل ایئرپورٹ سے جلد ہی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی: طالبان

0
کابل ایئرپورٹ سے جلد ہی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی:طالبان

طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

کابل: طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد کابل ایئرپورٹ سے جلد ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ’’ہماری ٹیم شہری ہوا بازی کے لئے ہوائی اڈے پر کام شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے اور جلد ہی گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ پر کام کی بحال سے متعلق زیادہ تر تکنیک کو نقصان پہنچا ہے، جسے درست کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سے قبل طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا مقصد گھریلو اور بین الاقوامی پروازیں بحال کرنا ہے۔ بین الصوبائی گھریلو پروازوں کو تجارتی نقطہ نظر سے دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم ان پروازوں کو جلد از جلد شروع کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

افغانستان سے فوجیوں کی واپسی پر لوگوں سے خطاب کریں گے بائیڈن

0
افغانستان سے فوجیوں کی واپسی پر لوگوں سے خطاب کریں گے بائیڈن
افغانستان سے فوجیوں کی واپسی پر لوگوں سے خطاب کریں گے بائیڈن

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی مکمل ہونے کے تعلق سے منگل کو ملک کے لوگوں سے خطاب کریں گے۔

واشنگٹن: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی مکمل ہونے کے تعلق سے منگل کو ملک کے لوگوں سے خطاب کریں گے۔

مسٹر بائیڈن نے منگل کی شام کہا ’’میں افغانستان میں اپنی موجودگی کو 31 اگست سے آگے نہ بڑھانے کے میرے فیصلے کے تعلق سے امریکی لوگوں کو کل دوپہر بعد خطاب کروں گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ منگل (31 اگست) تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہو جائے گا۔ ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے پیر کی رات افغانستان سے امریکی فوجیوں اور غیر فوجی اہلکاروں کے آخری دستہ لے کر ایک امریکی طیارہ کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔

طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی تکمیل کا خیرمقدم کیا

0
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا
افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا

طالبان نے افغانستان سے ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے پیر کی رات امریکی فوجیوں کے انخلا مکمل ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔

کابل: طالبان نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا مکمل ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔

طالبان کے ایک ترجمان نے منگل کی صبح یہ اطلاع دی۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان سے اس کی افواج کی واپسی مکمل ہوگئی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر لکھا ’’افغانستان میں امریکی فوجیوں کا آخری دستہ پیر کی نصف شب کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوگیا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’اس طرح ہمارا ملک مکمل طور پر آزاد ہو گیا ہے‘‘۔

امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ منگل (31 اگست) تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا مکمل ہو جائے گا۔ ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے پیر کی رات افغانستان سے امریکی فوجیوں اور غیر فوجی اہلکاروں کے آخری دستہ لے کر ایک امریکی طیارہ کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوا۔

پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، دو دہشت گرد ہلاک

0
پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، دو دہشت گرد ہلاک
پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش ناکام، دو دہشت گرد ہلاک

فوج نے پونچھ میں ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں: فوج نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں میں تعینات دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں نے پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی صبح دراندازی کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات مستعد فوجی جوانوں نے انٹیگریٹڈ سروی لنس گرڈ کا موثر استعمال کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کا پتہ لگایا۔

موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی طرف سے چلینج کئے جانے پر طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں مہلوک دہشت گرد کی لاش اور ایک اے کے47 رائفل بھی برآمد کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

فوج کی وائٹ نائٹ کارپس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر پیر کی شام ایک ٹویٹ میں ایک اور دہشت گرد کو مارنے کی بات کہی گئی۔

اس میں کہا گیا: ‘پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک اور دہشت گرد کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ لاش کے سامنے ایک اے کے 47 رائفل ملی ہے۔ اس طرح سے بھارتی فوج نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے’۔

کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

0
کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی
کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دولت اسلامیہ خراسان دہشت گرد گروہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے امریکی ڈرون حملے میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں دولت اسلامیہ خراسان دہشت گرد گروہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے والے امریکی ڈرون حملے میں مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع ’الجزیرہ‘ نے پیر کو دی۔

اس سے قبل، سی این این کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چھ بچوں سمیت نو شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ’الجزیرہ‘ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بچوں میں ایک چار سالہ، ایک تین سالہ اور دو دو سال کے بچے شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان کے رکن تھے جن کا اسلامک اسٹیٹ دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اتوار کے روز میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار میں فضائی حملے کی تصدیق کی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق اسلامک اسٹیٹ خراسان دہشت گرد گروپ سے ہے۔

جمعرات کو دہشت گرد تنظیم نے کابل ایئرپورٹ پر خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 13 امریکی فوجی اور 170 دیگر ہلاک ہوگئے تھے۔

اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کی، سینسیکس 56700 پوائنٹس اور نفٹی بھی 16800 پوائنٹس سے اوپر

0
اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کی، سینسیکس 56700 پوائنٹس اور نفٹی بھی 16800 پوائنٹس سے اوپر
اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کی، سینسیکس 56700 پوائنٹس اور نفٹی بھی 16800 پوائنٹس سے اوپر

اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کی اور اب تک سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ممبئی: ٹاٹا اسٹیل، ریلائنس، اسٹیٹ بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، ماروتی اور بجاج فنانس سمیت مختلف گروپوں کی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کی اور اب تک سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس سیزن کے دوران اب تک کی ریکارڈ سطح 56734.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

205 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سینسیکس 56329.25 پوائنٹس پر کھلا۔ کھلتے ہی یہ 56309.86 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ لیکن اس کے بعد شروع ہوئی خریداری کی بنیاد پر یہ 56734.29 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 567.02 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56691.74 پر کاروبار کر رہا ہے۔

این ایس ای کا نفٹی 70 پوائنٹس کے اضافے سے 16775.85 پوائنٹس پر کھلا۔ اس کے فورا بعد یہ 16764.85 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک کمزور ہو گیا، لیکن دوبارہ خریداری کی بنیاد پر یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ابھی یہ 161.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16866.35 پر کاروبار کر رہا ہے۔

طالبان کے وعدے پر بھارت سمیت 100 ممالک کا مشترکہ بیان

0
طالبان کے وعدے پر بھارت سمیت 100 ممالک کا مشترکہ بیان
طالبان کے وعدے پر بھارت سمیت 100 ممالک کا مشترکہ بیان

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اتوار کو ’افغانستان انخلاء سفری یقین دہانیوں پر مشترکہ بیان‘ کے عنوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’ہمیں طالبان سے واضح توقعات ہیں۔ ہم اس کی تصدیق کرنے والے طالبان کے عوامی بیانات پر توجہ دیتے ہیں‘‘۔

واشنگٹن/کابل: ہندوستان سمیت تقریبا سو ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ کابل چھوڑ کر جانے والے دیگر ممالک کے سبھی شہریوں اور افغان شہریوں، جن کے پاس مناسب سفری دستاویزات ہیں، کو محفوظ انخلا کی اجازت دی جائے گی۔

سرکاری ذرائع نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔ یہ بیان افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کی ڈیڈ لائن سے محض ایک دن پہلے آیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اتوار کو ’افغانستان انخلاء سفری یقین دہانیوں پر مشترکہ بیان‘ کے عنوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’’ہمیں طالبان سے واضح توقعات ہیں۔ ہم اس کی تصدیق کرنے والے طالبان کے عوامی بیانات پر توجہ دیتے ہیں‘‘۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’آج تقریبا سو ممالک نے طالبان کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے کہ ہمارے ممالک سے ٹریول اتھارٹی والے تمام غیر ملکی شہری اور کسی بھی افغان شہری کو محفوظ طریقے سے افغانستان سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’’ہم طالبان کو اس عزم پر قائم رکھیں گے‘‘۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ’’ہم سب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہمارے شہری، رہائشی، ملازمین اور افغانی جنہوں نے ہمارے ساتھ کام کیا ہے اور جو خطرے میں ہیں وہ افغانستان سے باہر کے مقامات پر آزادانہ طور پر سفر کر سکتے ہیں‘‘۔

امریکہ 31 اگست یعنی منگل کو اپنی افواج اور اہلکاروں کا انخلا مکمل کر لے گا لیکن اس نے کہا ہے کہ اگر کچھ امریکی شہری رہتے تو وہ طالبان سے انہیں محفوظ راستے کی اجازت کی توقع کرے گا۔

طوفان ایڈا کے سبب لوویزیانا میں ایک شخص کی موت

0
طوفان ایڈا کے سبب لوویزیانا میں ایک شخص کی موت
طوفان ایڈا کے سبب لوویزیانا میں ایک شخص کی موت

سمندری طوفان ایڈا نے امریکی ریاست لوویزیانا میں ایک شخص کی جان لے لی۔ طوفان کی وجہ سے یہ پہلی موت ہے۔

واشنگٹن: امریکی ریاست لوویزیانا میں سمندری طوفان ایڈا کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ طوفان کے باعث یہ پہلی موت ہے۔ ایسینشن پیرش شیرف دفتر (اے پی ایس او) نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی) کے مطابق ایڈا اتوار کو کیٹیگری 2 کے طوفان میں بدل کر کمزور ہو گیا، لیکن لوویزیانا میں 177 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ مسلسل ہواؤں کے ساتھ اب بھی سمندری طوفان کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے متنبہ کیا ہے کہ سمندری طوفان ’ایڈا‘ مہلک ثابت ہوسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں ںے متاثرہ ریاستوں کو تمام ضروری وفاقی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

طوفان ایڈا اتوار کو امریکی ریاست لوویزیانا کے ساحل سے ٹکرانے سے چند گھنٹے قبل ہی کیٹیگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ طوفان 240 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے لوویزیانا کے ساحل سے ٹکرایا۔

تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ایڈا طوفان: امریکی صدر

0
تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ایڈا طوفان: امریکی صدر
تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے ایڈا طوفان: امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ ایڈا طوفان تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے خبر دار کیا ہے کہ ایڈا طوفان تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس سے متاثر ہونے والی ریاستوں کو سبھی ضروری وفاقی امداد دستیاب کرانے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

طوفان ایڈا اتوار کو امریکہ کے لوسیانہ ساحل سے ٹکرانے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی کیٹیگری چار کے شدید طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ یہ طوفان 240 کلو میٹر فی گھنٹہ کی زیادہ کی رفتار سے لوسیانہ ساحل سے ٹکرایا۔

اس دوران امریکہ میں لوسیانہ ریاست کے نیو آئرلینس شہر میں طوفان ایڈا کے سبب بجلی متاثر ہوگئی ہے۔ نیو آرلینس شہر کے ہنگامی افسران نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ افسران نے بتایا کہ شہر میں اب بجلی کی سپلائی صرف جنریٹرو کے ذریعہ ہو پارہی ہے۔