منگل, مارچ 31, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 308

تین کروڑ سے زائد افراد نے سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھایا: ممتا بنرجی

0
تین کروڑ سے زائد افراد نے سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھایا: ممتا بنرجی
تین کروڑ سے زائد افراد نے سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھایا: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ تین کروڑ سے زائد لوگوں نے ”دوارے سرکار“ کی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم تین کروڑ لوگوں نے”دوارے سرکار“ کی اسکیم سے فائدہ اٹھایا تھا۔

ممتا بنرجی نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے یہ دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ 16 اگست سے اب تک تین کروڑ سے زائد لوگوں نے سرکاری منصوبے کے تحت مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ مل چکا ہے۔ اس کے لیے انہوں نے سرکاری ملازمین کو مبارکباد بھی دی ہے۔

انہوں نے لکھا، ”16 اگست سے آج تک تین کروڑ سے زائد لوگوں نے سرکاری یوجنا کے تحت کیمپوں میں جا کر مختلف سرکاری منصوبوں کا فائدہ اٹھایا ہے۔ میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔ اس کامیابی میں سرکاری افسران کا کردار بہت بڑا ہے۔ بنگال کے لوگوں کا بھی بہت شکریہ

قابل ذکر ہے کہ انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس مہتواکانکشی منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے تھے جن میں لوگوں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے فوائد دیے گئے تھے۔

یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت کا احساس کرائے گی مجلس: اویسی

0
یوپی اسمبلی انتخابات میں اپنی طاقت کا احساس کرائے گی مجلس: اویسی

اسد الدین اویسی نے آج یہاں دعوی کیا کہ یوپی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی ایک مضبوط سیاسی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔

بارہ بنکی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے آج یہاں دعوی کیا کہ سال 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی ایک مضبوط سیاسی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔

انہوں نے جمعرات کو یہاں کٹرا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 کے بعد صرف مسلم ہی ‘بھیڑ تنتر’ کا شکار ہوتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف مسجد اور مسلم ہی یوپی میں نشانے پر ہیں اور کوئی اپوزیشن پارٹی اس کی مخالفت نہیں کرتی ہے۔

بارہ بنکی میں گذشتہ دنوں منہدم کی گئی مسجد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘کیا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جواب دے سکتے ہیں کہ بارہ بنکی میں مسجد کو شہید کر کے آئین کی دھجیاں کیوں اڑائی گئیں۔ بدایوں کے سابق رکن پارلیمان دھرمیندر یادو کے پاس بھی لفظ نہیں تھے جب بدایوں میں مسجد منہدم کی گئی۔ حقیقت میں یہی یوپی کا اصلی چہرہ ہے۔

بی جے پی کے اشارے پر مسلم کا استحصال کیا جا رہا ہے

مسٹر اویسی نے کہا کہ ‘ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ سیکولرزم کو جان بوجھ کر کمزور کیا گیا ہے۔ دلت بھی نشانے پر ہیں۔ بی جے پی کے اشارے پر مسلم کا استحصال کیا جا رہا ہے جبکہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس کا کردار خاموش تماشائی کا ہے جنہوں نے تین طلاق اور سی اے اے کے سلسلے میں کھل کر کچھ نہیں کہا۔

پارٹی کے یوتھ ونگ کے ضلع صدر فیض الرحمان کی رہائش گاہ پر میٹنگ سے پہلے حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کارکنوں سے ملاقات کر کے انہیں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مشغول ہونے کو کہا۔

دلچسپ ہے کہ ضلع انتظامیہ نے مسٹر اویسی کو بدھ کی رات فیض الرحمان کی رہائش گاہ پر میٹنگ کرنے کی اجازت دی تھی۔ ضلع انتظامیہ نے میٹنگ میں کووڈ پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے 50 سے کم لوگوں کی شرکت کی اجازت دی تھی۔ مسٹر اویسی یوپی کے تین روزہ دورے کے بعد آج شام حیدرآباد کے لئے روانہ ہوگئے۔

اقوام متحدہ کا شمال مغربی شام میں تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش

0
اقوام متحدہ کا شمال مغربی شام میں تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش
اقوام متحدہ کا شمال مغربی شام میں تشدد کے واقعات پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ رواں ہفتے شمال مغربی شام میں تشدد کے واقعات میں چار شہری ہلاک اور کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے شمال مغربی شام میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ رواں ہفتے تشدد کے واقعات میں چار شہری ہلاک اور کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر رہائشی علاقوں اور بے گھر افراد کے ایک کیمپ کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ 2020 کی جنگ بندی کے باوجود جون سے جنوب مغربی صوبے کے دیہی علاقوں میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں اور شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

آسام میں کشتی حادثہ، کئی لاپتہ، وزیر اعظم سمیت کئی لیڈروں نے کیا ٹویٹ

0
آسام میں کشتی حادثہ، کئی لاپتہ، وزیر اعظم سمیت کئی لیڈروں نے کیا ٹویٹ
آسام میں کشتی حادثہ، کئی لاپتہ، وزیر اعظم سمیت کئی لیڈروں نے کیا ٹویٹ

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ’’آسام میں کشتی حادثہ پر دکھ ہوا۔ مسافروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ میں سب کی سلامتی اور خیریت کے لیے دعا کرتا ہوں‘‘۔

گوہاٹی: آسام کے ماجولی ضلع میں برہم پتر دریا پر 80 افراد کو لے جانے والی ایک کشتی کے حادثے کا شکار ہونے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔

لاپتہ افراد کی تلاش میں راحت اور بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمتا بسوا سرما آج جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ یہ پتہ لگانا مشکل ہے کہ کشتی پر کتنے لوگ سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 42 افراد کو بچایا جا چکا ہے جبکہ چار لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ندی سے نکالے جانے کے بعد پریمیتا داس نامی خاتون کی ہسپتال میں موت ہوگئی۔ 28 سالہ پریمیتا جو گوہاٹی کی رہنے والی ہے، ماجولی کے ایک کالج میں ٹیچر تھیں۔

اس دوران حکومت نے واقعے کی محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اندرون ملک آبی نقل و حمل کے محکمہ کے تین عہدیداروں کو معطل کر دیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک نجی کشتی ’ماں کملا‘ نیمتی گھاٹ سے ماجولی کی طرف جا رہی تھی اور سرکاری ملکیت والی کشتی ’ٹرپکائی‘ ماجولی سے آ رہی تھی۔ اس دوران دونوں کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ کشتی میں کئی فور وہیلر اور دو پہیہ گاڑیاں بھی لدی تھیں جو حادثے کے بعد دریا میں گر گئیں۔

مودی نے آسام حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آسام حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’آسام میں کشتی حادثے پر دکھ ہوا۔ مسافروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ میں سب کی سلامتی اور خیریت کے لیے دعا کرتا ہوں‘‘۔

وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا ’’آسام میں کشتی حادثہ کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما سے بات کی ہے۔ ریاستی انتظامیہ لوگوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ ہم اس پر مسلسل صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں‘‘۔

دوسری جانب کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے فیس بک پر لکھا ’’آسام میں کشتی حادثے کی ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔  ہم اس واقعے کی تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔ میں متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ امید ہے کہ ریلیف اور ریسکیو ٹیم آئندہ کچھ گھنٹوں میں لوگوں کی جان بچانے کے کامیاب ہوں۔ میں مقامی کانگریس ٹیموں ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

https://www.facebook.com/294493857651676/posts/1353527875081597/

افغانستان حکومت میں خواتین کو شامل کرنے کا طالبان نے کیا وعدہ

0
حکومت میں خواتین کو شامل کرنے کا طالبان نے کیا وعدہ
حکومت میں خواتین کو شامل کرنے کا طالبان نے کیا وعدہ

افغانستان حکومت آنے والے دنوں میں خواتین کو حکومت میں شامل کرے گی۔

کابل: افغانستان حکومت آنے والے دنوں میں خواتین کو بھی حکومت میں شامل کرے گی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بات کہی ہے۔ طالبان نے منگل کو افغانستان کی عبوری حکومت کا اعلان کیا تھا، جس میں کسی بھی خاتون کو وزیر کے طور پر شامل نہیں کیا تھا۔

مجاہد نے بدھ کو بی ایف ایم ٹی وی نیوز چینل سے کہا ’’یہ حکومت عبوری ہے۔ شرعیہ قوانین کے احترام کے لئے خواتین کے لئے عہدے ہوں گے۔ یہ ایک شروعات ہے، لیکن ہم خواتین کے لئے سیٹیں تلاش کریں گے۔ وہ حکومت کا حصہ ہوسکتی ہیں۔ یہ دوسرے مرحلے میں ہوگا‘‘۔

واضح رہے کہ کابل کے شہریوں نے ملک میں حکومت میں خواتین کی شراکت داری یقینی بنانے کے مطالبے پر کابل کے مغربی حصے دشت بارچی علاقے میں احتجاج و مظاہرہ کیا۔

ہندوستان اور روس نے افغانستان کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا

0
ہندوستان اور روس نے افغانستان کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا
ہندوستان اور روس نے افغانستان کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے ایک دن بعد ہندوستان اور روس نے آج وہاں کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا

نئی دہلی: افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے ایک دن بعد ہندوستان اور روس نے آج وہاں کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور مسائل کے پرامن حل کے عمل کو شروع کرنے کے لیے ماحول بنانے کے امکانات کو تلاش کیا۔

قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے بدھ کو روس کے سیکیورٹی چیف نیکولے پاتروشیف کے ساتھ افغانستان سے متعلق تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جو یہاں دو روزہ دورے پر ہیں۔

روسی سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریق افغانستان سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے ہم آہنگی پر مبنی نقطہ نظر اپنانے پر متفق ہیں۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے وہاں تشدد کو روکنے، سماجی اور نسلی تضادات کو حل کرنے اور افغانستان کے مستقبل کی تشکیل میں افغانوں کے کردار پر زور دیا۔

یہ ملاقات 24 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ہو رہی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اپنے سینئر حکام سے کہا تھا کہ وہ افغانستان کی صورتحال پر مسلسل رابطے میں رہیں۔

افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافے کے امکان کے پیش نظر یہ مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں فریقوں نے سیکیورٹی کے شعبہ میں بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دریں اثنا، امریکی ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے منگل کو قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم سرکاری طور پر اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

گھر گھر ٹیکہ کاری کی ہدایت دینے سے سپریم کورٹ نے کیا انکار

0
گھر گھر ٹیکہ کاری کی ہدایت دینے سے سپریم کورٹ نے کیا انکار
گھر گھر ٹیکہ کاری کی ہدایت دینے سے سپریم کورٹ نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے گھر گھر جا کر کورونا مخالف ٹیکہ کاری کی ہدایت دینے سے انکار کر دیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گھر گھر جا کر کورونا مخالف ٹیکہ کاری کی ہدایت دینے سے بدھ کے روز انکار کر دیا۔

جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے یوتھ بار ایسوسی ایشن آف انڈیا کی طرف سے دائر عرضی کو مسترد کردیا اور عرضی گزار کو اپنا مشورہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سامنے رکھنے کی چھوٹ دی۔

بینچ نے کہا کہ ممکن ہے کہ عرضی گزار کی جانب سے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کو تجویز پیش کرنا فائدہ مند ہو۔

عرضی گزار نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ تمام شہریوں، بالخصوص معذوروں، بزرگوں، پسماندہ افراد، کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور آن لائن رجسٹریشن کرانے والے لوگوں کے لیے گھر گھر ٹیکہ کاری کے انتظامات کیے جائیں۔

ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے لیے وکلاء نے آج اپنا عدالتی کام کاج بند رکھا

0
ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے لیے وکلاء نے آج اپنا عدالتی کام کاج بند رکھا
ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے لیے وکلاء نے آج اپنا عدالتی کام کاج بند رکھا

راجستھان کے اجمیر میں ریاست گیر کال کے تحت ضلع کے تمام عدالتوں سے وابستہ وکلاء نے عدالتی کام معطل کیا اور عدالت کے احاطے میں ایک ساتھ جمع ہو کر ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں ریاست گیر کال کے تحت ضلع کے تمام عدالتوں سے وابستہ وکلاء آج ہڑتال پر تھے اور ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کے مطالبے کے لیے اپنا عدالتی کام بند کر دیا۔

اجمیر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر موہن سنگھ راٹھوڑ اور راجستھان ریونیو ایڈوکیٹس ایسوسی ایشن کے صدر سریندر کمار شرما کی قیادت میں اجمیر ڈسٹرکٹ بار سے وابستہ عدالتوں کے وکلاء اور ریونیو بار سے وابستہ وکلاء نے عدالتی کام معطل کیا اور عدالت کے احاطے میں ایک ساتھ جمع ہو کر ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

سیشن کورٹ اور ریونیو ڈویژن سے منسلک اجمیر ضلع کے کیکری، کشن گڑھ، بیاور، پشکر، نصیر آباد وغیرہ میں وکلا کے اپنا کام کاج بند رکھنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بار کے صدر موہن سنگھ راٹھوڑ نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے کئی یادداشتوں کے ذریعے ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ کئی بار وکلاء کو سنگین حالات سے نمٹنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر آج ہمارے احتجاج کے باوجود حکومت نہیں جاگی تو اس مانسون سیشن میں ایم ایل اے سے اسمبلی میں رابطہ کیا جائے گا تاکہ ان کا مطالبہ پورا کیا جا سکے۔

پٹنہ: کانگریس کے سینئر لیڈر سدانند سنگھ کا انتقال

0
پٹنہ: کانگریس کے سینئر لیڈر سدانند سنگھ کا انتقال
پٹنہ: کانگریس کے سینئر لیڈر سدانند سنگھ کا انتقال

بہار اسمبلی کے سابق صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدانند سنگھ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ بھاگلپور ضلع کے کہلگاؤں اسمبلی حلقے سے مسلسل 9 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

پٹنہ/ بھاگلپور: بہار اسمبلی کے سابق صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدانند سنگھ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ تقریباً 84 برس کے تھے۔

آنجہانی کے بیٹے شبھانند مکیش نے بدھ کے روز بتایا کہ ان کے والد طویل عرصے سے علیل تھے۔ طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں علاج کے لئے راجدھانی پٹنہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ مسٹر سنگھ کا سیاسی سفر کافی طویل رہا۔ وہ بھاگلپور ضلع کے کہلگاؤں اسمبلی حلقے سے مسلسل 9 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ سابق وزیر اعلی جگن ناتھ مشرا کی حکومت میں سنچائی کے وزیر بھی رہے تھے۔

امریکہ کا طالبان کابینہ کے ارکان کے ٹریک ریکارڈ پر اظہار تشویش

0
امریکہ کا طالبان کابینہ کے ارکان کے ٹریک ریکارڈ پر اظہار تشویش
امریکہ کا طالبان کابینہ کے ارکان کے ٹریک ریکارڈ پر اظہار تشویش

امریکہ نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے والی ایک شدت پسند تنظیم، طالبان کے کئی نئے اعلان شدہ کابینہ ارکان کی وابستگی اور ’ٹریک ریکارڈ‘ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے افغانستان میں عبوری حکومت بنانے والی ایک شدت پسند تنظیم، طالبان کے کئی نئے اعلان شدہ کابینہ ارکان کی وابستگی اور ’ٹریک ریکارڈ‘ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہا ’’ہم نے غور کیا ہے کہ ناموں کی اعلان کردہ فہرست میں خاص طور پر بہت سے افراد شامل ہیں۔ جو طالبان کے رکن یا ان کے قریبی ساتھی ہیں اور ان میں کوئی خاتون شامل نہیں ہے۔ ہم کچھ افراد کی وابستگی اور ٹریک ریکارڈ کے بارے میں بھی فکر مند ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے کل ملا محمد حسن اخوند کی قیادت میں اپنی نگران حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر اقوام متحدہ نے 2001 سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ سمجھتی ہے کہ طالبان کابینہ کو ایک عارضی نگراں حکومت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، لیکن اس گروپ کا فیصلہ ان کے کاموں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ہم نے اپنی امید واضح کر دی ہے کہ افغان عوام ایک شمولیاتی حکومت کے مستحق ہیں۔ امریکہ طالبان کو غیر ملکی شہریوں اور افغان اتحادیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کرنے کی ان کی عہد بستگی پر قائم رکھے گا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے اس توقع کو بھی دہرایا ہے کہ طالبان ملک کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے روکیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ افغانستان میں انسانی امداد کی اجازت دی جائے۔