پیر, اپریل 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 269

مغربی بنگال: ممتا بنرجی کا ٹوئٹر پر گورنر جگدیپ دھنکر کو بلاک کرنے کا اعلان

0
مغربی بنگال: ممتا بنرجی کا ٹوئٹر پر گورنر جگدیپ دھنکر کو بلاک کرنے کا اعلان
مغربی بنگال: ممتا بنرجی کا ٹوئٹر پر گورنر جگدیپ دھنکر کو بلاک کرنے کا اعلان

مغربی بنگال حکومت اور گورنر کے درمیان جاری جھگڑا آج اس وقت اپنے عروج پر پہنچ گیا جب ممتا بنرجی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے گورنر کو ٹوئٹر پر بلاک کر دیا ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال حکومت اور گورنر کے درمیان جاری کشمکش آج اس وقت انتہا کو پہنچ گیا ہے جب ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر پر گورنر کو بلاک کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گورنر کو ٹوئٹر پر بلاک کر دیا ہے مجھے بلاک کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کے پاس بہت ساری فائلیں ہیں اور بہت سارے بل زیر التوا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گورنر سے ملاقات کی اور بات کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ میں نے اس سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

وزیرا علیٰ نے کہا کہ ’’جب دھرم ویر بائیں بازو کے دور میں گورنر تھے تو انہوں نے کسی فائل پر دستخط نہیں کیا تو بائیں محاذ نے تحریک چلائی اور مرکزی حکومت گورنر کو تبدیل کردیا۔ ہم گزشتہ کئی سالوں سے گورنر کی وجہ سے تکلیف اٹھا رہے ہیں مگر مرکزی حکومت کچھ سننے کو تیار نہیں ہے۔

کئی بل زیر التوا

ممتا بنرجی نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں سے لے کر ڈی جی، ایس پی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تک کو گورنر کے ذریعے ڈرایا جا رہا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ گورنر نے ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس، انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کی فائل کو روک کر رکھا ہے۔ ہوڑہ-بالی میونسپل بل کو روک رکھا ہے۔ بل سے متعلق غیر ضروری معلومات مانگی جاتی ہے اور اس کی تفصیل فراہم کرنے کے باوجود وہ بل کو روک لیتے ہیں۔ ابھی کئی بل زیر التوا ہیں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار نے کہا کہ ’’گورنر نے آئین کے مطابق کام کیا ہے۔ اس نے ابھی اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ وزیراعلیٰ دراصل فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ گورنر سپرگارڈ نہیں ہیں۔ وہ اس وقت بی جے پی لیڈروں کے اشارے پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سطح پر جاسوسی کی جا رہی ہے اور یہاں سب کے فوٹیپ ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ آج ترنمول کانگریس نے صدر جمہوریہ سے باضابطہ گورنر کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر پارلیمانی جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور ان کا تبادلہ ضروری ہے۔

حکومت اساتذہ کو شراب اسمگلروں کی شناخت کرنے کے حکم سے آزاد کرے: پپو یادو

0
حکومت اساتذہ کو شراب اسمگلروں کی شناخت کرنے کے حکم سے آزاد کرے: پپو یادو
حکومت اساتذہ کو شراب اسمگلروں کی شناخت کرنے کے حکم سے آزاد کرے: پپو یادو

ٹیچر پلاننگ، ٹوائلٹ کی گنتی، درخت لگانے، الیکشن ڈیوٹی، مردم شماری سمیت ہر قسم کے تعلیم دشمن کام سرکاری اساتذہ سے لیے جاتے ہیں

پٹنہ: جن ادھیکار پارٹی (جے اے پی) کے قومی صدر راجیش رنجن عرف پپو یادو نے بہار میں اساتذہ کو شراب اور شراب کا کاروبار کرنے کے بارے میں مطلع کرنے کے حکومتی حکم کی سخت مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے اساتذہ کو اس کام سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر پپو یادو نے اتوار کو پٹنہ میں کہا کہ بہار حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام تباہ ہو گیا ہے۔ ٹیچر پلاننگ، ٹوائلٹ کی گنتی، درخت لگانے، الیکشن ڈیوٹی، مردم شماری سمیت ہر قسم کے تعلیم دشمن کام سرکاری اساتذہ سے لیے جاتے ہیں۔

حکومت کے تعلیم دشمن فیصلے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج

پارٹی کا ماننا ہے کہ حکومت کو اساتذہ سے صرف تعلیم کا کام لینا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو شراب پینے اور فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے حکومتی حکم سے آزاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعلیم دشمن فیصلے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔

بہار کی تعلیم اور اساتذہ مشکل میں

جاپ کے صدر نے کہا کہ جو اساتذہ بچوں کا مستقبل دیکھ رہے ہیں وہ تنخواہ کی کمی کی زندگی گزارتے ہوئے اپنے بچوں کا مستقبل خراب ہوتا دیکھنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی کی وجہ سے بہار کی تعلیم اور اساتذہ مشکل میں ہیں۔ حکومت سے ہی احکامات لے کر اساتذہ غیر تعلیمی کاموں میں مصروف ہیں۔

جاپ کے صدر نے کہا کہ جو اساتذہ بچوں کا مستقبل دیکھ رہے ہیں وہ تنخواہ کی کمی کی زندگی گزارتے ہوئے اپنے بچوں کا مستقبل بگڑتے ہوئے دیکھنے پر مجبور ہیں۔ حکومت کی تعلیم دشمن پالیسی کی وجہ سے بہار کی تعلیم اور اساتذہ مشکل میں ہیں۔ حکومت سے ہی احکامات لے کر اساتذہ غیر تعلیمی کاموں میں مصروف ہیں۔

اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی

مسٹر یادو نے کہا کہ اساتذہ مختلف مقامات پر 30 سے ​​زیادہ غیر تعلیمی کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے بعد بھی حکومت اساتذہ سے توقع رکھتی ہے کہ اسکولوں میں تعلیم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے اس کے باوجود حکومت اساتذہ کو غیر تعلیمی کاموں میں لگاتی ہے۔

کانپور: سٹی بس اور ای رکشہ تصادم میں 6 افراد ہلاک، 11 زخمی

0
کانپور: سٹی بس اور ای رکشہ تصادم میں 6 افراد ہلاک، 11 زخمی
کانپور: سٹی بس اور ای رکشہ تصادم میں 6 افراد ہلاک، 11 زخمی

کانپور میں ایک بے قابو سٹی بس کے ای رکشہ کی زد میں آنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

کانپور: اتر پردیش میں کانپور کے بابو پوروا علاقے میں ایک بے قابو سٹی بس کے ای رکشہ کی زد میں آنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور 11 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانپور میں حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے مناسب علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایات دی ہیں۔

پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ اتوار کی دیر رات ایک ای بس گھنٹہ گھر سے ٹاٹ مل چوراہے کی جانب تیز رفتاری سے آ رہی تھی کہ ایک ای رکشہ سے ٹکرانے کے بعد ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس ڈیوائیڈر کو پار کرکے مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں کو روندتے ہوئے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں شبھم سونکر (26)، ٹوئنکل (25)، ارسلان (24) اور اجیت کمار (60) کے علاوہ دو دیگر افراد کی موت ہوگئی۔ حادثے میں زخمی دیگر گیارہ افراد کو ہالیٹ اسپتال اور ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پلوامہ اور چرار شریف میں جاری جھڑپوں میں جیش کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک: آئی جی کشمیر

0

پلوامہ اور چرار شریف میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں جیش کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

سری نگر: پلوامہ اور چرار شریف میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں جیش کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی ضلع پلوامہ کے نائرہ گاؤں اور وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر فوراً ان علاقوں کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نائرہ پلوامہ اور چرار شریف میں رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں جیش کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔

اُن کے مطابق تصادم کی جگہ مہلوک ملی ٹینٹوں کی نعشیں برآمد کرکے اُن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

دریں اثنا آئی جی کشمیر وجے کمار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں لشکر طیبہ اور جیش سے وابستہ 5 ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نائرہ پلوامہ میں جیش کا انتہائی مطلوب کمانڈر زاہد وانی اور پاکستانی دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔

جیش کمانڈر زاہد وانی کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کے لئے بڑی کامیابی

اُن کے مطابق جیش کمانڈر زاہد وانی کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کے لئے بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ وہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا۔

آئی جی کشمیر کے مطابق پاکستانی دہشت گرد کی شناخت کفیل عرف چھوٹو کے بطور ہوئی ہے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج کا کہنا ہے کہ کفیل نامی پاکستانی ملی ٹینٹ سال 2020 سے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں سرگرم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان دو جھڑپوں میں مارے گئے مزید تین ملی ٹینٹوں کی شناخت اور ان کی تنظیمیں وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے۔ کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

افغانستان: طالبان خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں: اقوام متحدہ

0
افغانستان: طالبان خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں: اقوام متحدہ
افغانستان: طالبان خواتین کے حقوق کا تحفظ کریں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں ہر لڑکی اور عورت کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرے اور اس کو برقرار رکھے۔

جنیوا: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اتوار کو طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں ہر لڑکی اور عورت کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرے اور اس کو برقرار رکھے۔

مسٹر گوٹریس نے ٹوئٹر پر کہا ’’افغانستان میں، خواتین اور لڑکیوں کو ایک بار پھر تعلیم، روزگار اور مساوی انصاف کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا، "عالمی برادری کا حصہ بننے اور حقیقی عزم کا مظاہرہ کرنے کے لیے طالبان کو بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کرنا اور ان کی پاسداری کرنا چاہیے جو ہر لڑکی اور عورت سے متعلق ہیں۔”

افغانستان گزشتہ سال اگست کے وسط میں طالبان کے قبضے کے بعد سے خشک سالی اور معاشی بحران سے دوچار ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس سال 97 فیصد آبادی کے غربت کی لکیر سے نیچے آنے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی جہنم بن چکی ہے۔ ہم انہیں اخلاقی لحاظ سے تنہا نہیں چھوڑ سکتے، خاص طور پر علاقائی اور عالمی سلامتی اور خوشحالی کے تناظر میں۔ انہیں (افغان عوام) امن کی ضرورت ہے، انہیں امید کی ضرورت ہے، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔”

بائیڈن کو یوکرین کے بجائے امریکی سرحد کی حفاظت کرنی چاہئے: ٹرمپ

0
بائیڈن کو یوکرین کے بجائے امریکی سرحد کی حفاظت کرنی چاہئے: ٹرمپ
بائیڈن کو یوکرین کے بجائے امریکی سرحد کی حفاظت کرنی چاہئے: ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا ’’امریکہ میں ہر کوئی اس بات پر توجہ مرکوز کر رہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ سرحد کی حفاظت کیسے کی جائے، لیکن ہمارے لیے اس وقت دنیا کی سب سے اہم سرحد یوکرین نہیں بلکہ امریکہ ہے۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کو یوکرین کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں فکر کرنا چھوڑ دینا چاہئے اور اس کے بجائے امریکی سرحد کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

ٹرمپ نے کہا ’’امریکہ میں ہر کوئی اس بات پر توجہ مرکوز کر رہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ سرحد کی حفاظت کیسے کی جائے، لیکن ہمارے لیے اس وقت دنیا کی سب سے اہم سرحد یوکرین نہیں بلکہ امریکہ ہے۔ ہم اس کے بارے میں کچھ نہیں کرتے۔ لوگوں کو امریکی سرحد پر آنے دیں، لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کون ہیں۔”

ٹرمپ نے اصرار کیا کہ امریکی صدر کا اولین فرض امریکی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے، لیکن موجودہ امریکی انتظامیہ اس کے بجائے دوسرے ممالک پر ’حملے‘ کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

ٹرمپ نے کہا، ’’انہیں (مسٹر بائیڈن) اس ملک پر حملہ روکنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے مسٹر بائیڈن مشرقی یوروپ میں سرحد کی حفاظت کے لیے کوئی فوجی بھیجیں، انہیں ٹیکساس میں ہماری سرحد کی حفاظت کے لیے فوج بھیجنی چاہیے۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ مسٹر بائیڈن تیسری عالمی جنگ کی دھمکی دے رہے ہیں۔

مدارس کے خلاف بی جے پی کے دو وزراء کے بیانات غیر آئینی اور غیر جمہوری: عبدالقیوم انصاری

0
مدارس کے خلاف بی جے پی کے دو وزراء کے بیانات غیر آئینی اور غیر جمہوری: عبدالقیوم انصاری
مدارس کے خلاف بی جے پی کے دو وزراء کے بیانات غیر آئینی اور غیر جمہوری: عبدالقیوم انصاری

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ملحقہ مدارس کے حوالے سے بی جے پی کے دو وزراء کا بیان ہندوستان کے آئین کی دفعہ۔29,30،30(A) اور جمہوری قدروں کے منافی

پٹنہ: بی جے پی کے دو وزراء نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ملحقہ مدارس کے سلسلے میں جو بیان دیا ہے وہ ہندوستان کے آئین کی دفعہ۔29,30،30 (A) اور جمہوری قدروں کے منافی ہے۔ یہ بات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری نے آج یہاں جاری پریس بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور تمام ملحقہ مدارس ہندوستان کے آئین کی دفعہ 29،30،30(A) میں دیئے گئے اختیارات کے تحت قائم کئے گئے ہیں۔ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے یونیسف کے تعاون سے نیا نصاب تعلیم مرتب کیا ہے۔ جس میں درجہ تحتاتیہ تا وسطانیہ (1 سے 8) تک ایس سی ای آر ٹی کے نصاب کو شامل کیا ہے اور درجہ فوقانیہ سے مولوی (9-12) میں این سی ای آر ٹی کی کتابوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی کتابوں کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسی صورت میں ایسا کہنا کہ مدرسوں میں صرف مذہبی تعلیم دی جاتی ہے کہ غیر منصفانہ ہے۔

فوقانیہ میں اول مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 10 ہزار

مسٹر نتیش کمار وزیراعلیٰ بہار نے مدرسوں کے اساتذہ کو ساتویں شرح تنخواہ دی ہے۔ نئے اساتذہ کو شرح تنخواہ دی ہے۔ ای پی ایف، پنشن منصوبہ نافذ کیا گیا ہے۔ تمام مدرسوں میں مڈ ڈے میل، سائیکل، اسٹائپن، پوشاک، مدرسوں میں حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت فوقانیہ (میٹرک) میں اول مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 10 ہزار، مولوی (انٹر) میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبات کو 15 ہزار دیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ میں دو سرور نصب کیا گیا ہے۔ مدرسہ میں آن لائن رجسٹریشن، آن لائن امتحان فارم بھرنے، آن لائن نتیجہ شائع کرنے، آن لائن مارکشیٹ جاری کرنے، مدرسہ بورڈ میں درخواست دینے کیلئے بار کوڈ مشین لگایا گیا ہے۔

ان تمام باتوں کے مدنظر مورخہ 9 ستمبر 2021 کو مسٹر نریندر مودی وزیراعظم کے محکمہ اقلیتی فلاح، حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور ہندوستان کے تمام بورڈوں کے ذمہ داروں اور محکمہ اقلیتی فلاح کے تمام صوبہ کے سکریٹری کو بلا کر مدارس میں دیئے جا رہے تعلیم کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں محترمہ رینوکا کمار محکمہ اقلیتی فلاح حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نصاب تعلیم اور نظام کو پورے ہندوستان کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔

حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو رول ماڈل قرار دیا

3 دسمبر 2021 کو جناب انوپ کمار (سبکدوش آئی اے ایس) افسر چیئر مین نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹ نے پورے ہندوستان کے بورڈوں اور اقلیتی اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کر کے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر نریندر مودی وزیراعظم ہند کی حکومت نے ان تمام باتوں کی معلومات فراہم کرانے کے بعد بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ میں تمام مدرسوں میں پردھان منتری جن ویکاس یوجنا نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت بہار کے سبھی مدرسوں میں کمرے کی تعمیر، بیت الخلا ء کی تعمیر،پانی کا انتظام کیا جانا ہے۔ساتھ ہی حکومت ہند کے ذریعہ 1128 زمرے کے مدارس میں کمپیوٹر فراہم کرائے گئے ہیں۔

اب مدرسوں میں سائنس کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جائے گی

محکمہ اقلیتی فلاح، حکومت ہند نے تمام مدرسوں میں تین تین سائنس اساتذہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب مدرسوں میں سائنس کے نصاب کے مطابق طلبا و طالبات کو تعلیم دی جائے گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم ہند کا منشا ہے کہ مدارس میں قرآن کے ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے۔

اس کے مد نظر مدرسہ بورڈ نے بہار کے سبھی مدرسوں میں سائنس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسی صورت میں بی جے پی وزرا کے ذریعہ اس طرح کا غیر منصفانہ بیان دینا وزیراعظم نریندر مودی کے منشا کے مخالف ہے۔وزیراعظم ہند کا نعرہ ہے کہ سب کا ساتھ، سب کا ویکاس، سب کا وشواس۔

پنجاب میں اگر ’عاپ‘ کی حکومت بنتی ہے تو اگلے پانچ سال تک ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا: کیجریوال

0
پنجاب میں اگر ’عاپ‘ کی حکومت بنتی ہے تو اگلے پانچ سال تک ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا: کیجریوال
پنجاب میں اگر ’عاپ‘ کی حکومت بنتی ہے تو اگلے پانچ سال تک ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا: کیجریوال

اگر پنجاب میں عاپ کی حکومت بنتی ہے تو آئندہ پانچ برسوں میں ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور 24 گھنٹے مفت بجلی دی جائے گی

نئی دہلی/جالندھر: عام آدمی پارٹی (عاپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ اگر پنجاب میں عاپ کی حکومت بنتی ہے تو آئندہ پانچ برسوں میں ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور 24 گھنٹے مفت بجلی دی جائے گی۔

مسٹر کیجریوال نے پنجاب کے جالندھر میں تاجروں کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں شہروں کی ترقی کے لئے 11 نکاتی ایجنڈے پر کام کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ اگر پنجاب میں آپ کی حکومت بنتی ہے تو اگلے پانچ سالوں میں ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب میں بھی چھاپے بند کریں گے، موجودہ انڈسٹری کے مسائل حل کریں گے اور نئی صنعتیں لگانے کے لیے انسینٹیو دیئے جائیں گے۔ شہروں کے صفائی ستھرائی کے نظام کو ٹھیک کریں گے۔ 24 گھنٹے مفت بجلی اور 24 گھنٹے پینے کا پانی فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کی طرح پنجاب میں بھی ڈور اسٹیپ ڈلیوری شروع کی جائے گی اور بجلی کے تار زیر زمین کئے جائیں گے۔ اسپتال اور کلینک کو بہتر بنایا جائے گا اور اس میں تمام علاج مفت ہوگا۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، بازار کی سڑکیں اور پارکنگ ٹھیک کی جائے گی۔ آپ نے 26 سال کانگریس کو اور 19 سال بادل خاندان کو دے کر دیکھا ہے۔ اب ان کے پاس کوئی نیا کام نہیں ہے۔ ہم نئے ہیں، ہمارے پاس توانائی، منصوبے اور اچھے ارادے ہیں۔ ہمیں پانچ سال دیکر دیکھ لیجئے۔ ہم نے دہلی میں لوگوں کا دل جیتا ہے، ہمیں آپ کا بھی دل جیتنا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے کہا “میں بہت چھوٹا آدمی ہوں، میری عمر اور تجربہ کم ہے۔ ہم دہلی میں حکومت چلا رہے ہیں۔ دہلی کے اسکول اب بہت اچھے ہو گئے ہیں۔ اس بار سرکاری اسکولوں کا بارہویں کا نتیجہ 99.6 فیصد آیا۔ ہندوستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں سوچا گیا تھا۔ آپ دوسری ریاستوں پر ایک نظر ڈال سکتے ہیں۔ کہیں 45 فیصد، کہیں 50 فیصد، کہیں 55 فیصد نتائج آتے ہیں۔ ہمارے سرکاری اسکولوں کے بچوں کے داخلے آئی آئی ٹی میں ہو رہے ہیں۔ اس بار 350 بچوں کے ایڈمیشن ہوئے ہیں۔ ہمارے بچے نیٹ کلیئر کر رہے ہیں، وکالت کر رہے ہیں اور اب ہمارے سرکاری اسکولوں کے بچے روانی سے انگریزی بولنے لگے ہیں۔ دہلی کے اسکولوں کے اندر اصل قوم کی تعمیر ہو رہی ہے۔ ہم نے اسپتالوں کو بہتر بنایا ہے‘‘۔

فرضی پاسپورٹ معاملے میں دہلی سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد گرفتار

0
فرضی پاسپورٹ معاملے میں دہلی سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد گرفتار
فرضی پاسپورٹ معاملے میں دہلی سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد گرفتار

پولیس نے ہریانہ کے ضلع فتح آباد کے ٹوہانہ اسمبلی حلقہ میں پولیس والوں کی ملی بھگت سے متعدد باہری لوگوں کے فرضی پاسپورٹ بنانے کے معاملے میں دہلی سے ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

حصار: پولیس نے ہریانہ کے ضلع فتح آباد کے ٹوہانہ اسمبلی حلقہ میں پولیس والوں کی ملی بھگت سے متعدد باہری لوگوں کے فرضی پاسپورٹ بنانے کے معاملے میں دہلی سے ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے اس معاملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 23 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

پولیس اس معاملے میں تھائی لینڈ میں گرفتار گینگسٹر کالا رانا کو فتح آباد لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ دہلی سے پولیس نے جن چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان میں مغربی دہلی کے رہنے والے سندیپ سنگھ، اس کی بیوی امندیپ کور، سندیپ کے والد سردار سنگھ اور ماں نریندر کور نیز منموہن سنگھ اور اس کی بیوی گرپریت کور شامل ہیں۔ سال 2018 اور 2021 میں ٹوہانہ سے بنائے گئے 70 پاسپورٹ کو چیک کیے جانے پر ان میں سے 57 جعلی پائے گئے تھے۔

اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے سال 2020 میں مقدمہ درج کرکے 23 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ایک دوسرا مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزمان نے یہ پاسپورٹ بنانے کے لیے ایک ہی موبائل نمبر کا استعمال کیا۔ صرف آدھار کارڈ کا تبادلہ ہوا۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ گینگسٹر رنجیت عرف چیتا کا پاسپورٹ بھی ٹوہانہ سے تیار ہوا تھا۔

وسطی ضلع گاندربل میں ٹی آر ایف کے تین دہشت گرد اعانت کار گرفتار، اسلحہ ضبط: پولیس کا دعویٰ

0
وسطی ضلع گاندربل میں ٹی آر ایف کے تین دہشت گرد اعانت کار گرفتار، اسلحہ ضبط: پولیس کا دعویٰ
وسطی ضلع گاندربل میں ٹی آر ایف کے تین دہشت گرد اعانت کار گرفتار، اسلحہ ضبط: پولیس کا دعویٰ

جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں ایک دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کے بعد ٹی آر ایف سے وابستہ لشکر طیبہ سے وابستہ تین دہشت گرد اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے وسطی ضلع گاندربل میں دہشت گردوں کے ایک ماڈیول کو بے نقاب کرکے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گاندربل پولیس نے فوج کی 24 آر آر اور سی آر پی ایف کی 115 بٹالین کے ہمراہ ضلع کے شہامہ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران تین دہشت گرد اعانت کاروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔

ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت فیصل منظور ولد منظور احمد لون ساکن براری پورہ شوپیاں، اظہر یعقوب ولد محمد یعقوب گنائی ساکن زائی پورہ شوپیاں اور ناصر احمد ڈار ولد محمد ایوب ڈار ساکن کولگام کے بطور کی ہے۔

انہوں بیان میں کہا کہ گرفتار شدہ دہشت گرد اعانت کاروں کی تحویل سے دو چینی ساخت کے پستول، تین پستول میگزین، پندرہ گولیاں، دو گرینیڈ اور تین موبائل فون بر آمد کئے گئے۔

موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار شدگان نے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے اپنی وابستگی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔