پیر, اپریل 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 268

بی جے پی کے سات سے آٹھ ایم ایل اے ترنمول میں شامل ہونا چاہتے ہیں: ممتا بنرجی

0

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان ہونے کے بعد سے ہی ایک کے بعد ایک ممبران اسمبلی بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں لوٹنے لگے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر مکل رائے تھے۔

کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی میں ایک اور بڑی پھوٹ کا اشارہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سات سے آٹھ اور بی جے پی ممبران اسمبلی ترنمول کانگریس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ترنمول لیڈر نے واضح کیا ہے کہ انہیں ٹیم میں لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 

ممتا بنرجی نے پارٹی کے تنظیمی انتخابات سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’جیسے ہی میں یہاں آئی ہوں مجھے بتایا گیا ہے بی جے پی کے مزید سات یا آٹھ ممبران اسمبلی ہماری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں‘‘۔ وہ ریاست کی ترقی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان سب کا خیر مقدم ہے۔”

مکل رائے سمیت کل پانچ ایم ایل اے نے پارٹی تبدیل کرلی

اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان ہونے کے بعد سے ہی ایک کے بعد ایک ممبران اسمبلی بی جے پی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں لوٹنے لگے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ قابل ذکر مکل رائے تھے۔

اس کے علاوہ حکمران پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راجیو بنرجی اور سبیاساچی دتہ جیسے لیڈر بھی ترنمول کانگریس میں واپس آئے ہیں۔ مکل رائے سمیت کل پانچ ایم ایل اے نے پارٹی تبدیل کرلی ہے۔ 

بی جے پی کو امید تھی کہ مکل رائے کے خلاف دل بدلو قانون کے تحت کارروائی کے بعد ناراض ممبران اسمبلی پارٹی چھوڑنے سے باز رہیں گے مگر بی جے پی کی حکمت عملی ناکام ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ممتا بنرجی کے اس دن کے ریمارکس کے بعد یہ واضح ہے کہ بی جے پی کے اندر رسہ کشی جاری ہے۔

ہیڈ ماسٹر اور ٹیچر کے درمیان مارپیٹ کی ویڈیو وائرل

0

اسکول میں طلبا کے درمیان ہاتھا پائی اور تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں مگر مغربی بنگال کے ایک اسکول میں ہیڈ ماسٹر اور ٹیچر کے درمیان مارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے

کلکتہ: اسکول میں طلبا کے درمیان ہاتھا پائی اور تشدد کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ مگر مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کرشنا نگر کے ایک اسکول میں ہیڈ ماسٹر اور اسکول ٹیچر کے درمیان مارپیٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ بنگال میں 8 ویں جماعت سے 3 فروری سے اسکول کھل رہے ہیں۔ اس سے قبل دونوں اساتذہ کے درمیان لڑائی سے والدین حیران ہیں۔

مبینہ طور پر ہیڈ ماسٹر پر عرصہ دراز سے مختلف کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ جب اسکول کے دیگر اساتذہ احتجاج کرنے گئے تو ہیڈ ماسٹر نے انہیں طرح طرح سے دھمکیاں دینی شروع کردی۔ اساتذہ کو ٹرانسفر کی دھمکی بھی دے رہے تھے۔

بدھ کے روز، اسکول میں جغرافیہ ٹیچر نیمائی مجمدار نے الزام لگایا کہ انھوں نے اپنے کچھ ضروری کاغذات جو کافی دنوں سے ہیڈ ماسٹر کے پاس ہیں کو لینے گئے تو انہوں نے انکار کردیا۔

بدھ کو اساتذہ نے ہیڈ ماسٹر کے دفتر کے سامنے پوسٹر لے کر احتجاج بھی کررہے تھے۔ مبینہ طور پر اس وقت ہیڈ ماسٹر نے احتجاج کرنے والے ٹیچروں پر حملہ کر دیا۔ دونوں اساتذہ کے درمیان زبردست لڑائی ہوئی، تھپڑوں اور گھونسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ میڈیا کے سامنے آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں کو کسی طرح روک لیا گیا۔

https://www.facebook.com/mynewstodayindia/videos/612997369787993/

جغرافیہ کے استاد نے کہا کہ یہ ہیڈ ٹیچر کافی عرصے سے مختلف کرپشن میں ملوث ہیں۔ اس سے قبل بھی ان پر مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 

تاہم، اسکول کے ہیڈ ماسٹر منورنجن بسواس نے اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کوئی دستاویزات روک رکھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس استاد کا کیا مطالبہ تھا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کسی کو دھمکی نہیں دی۔ ہیڈ ماسٹر نے استاد کے خلاف بدتمیزی کی شکایت کی ہے۔

ریلوے میں گروپ ڈی بھرتی کے لئے صرف ایک امتحان کرانے کا مطالبہ

0
ریلوے میں گروپ ڈی بھرتی کے لئے صرف ایک امتحان کرانے کا مطالبہ
ریلوے میں گروپ ڈی بھرتی کے لئے صرف ایک امتحان کرانے کا مطالبہ

ریلوے میں گروپ ڈی ملازمین کی بھرتی کے لیے صرف ایک امتحان کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی بہار اور اتر پردیش میں اسٹوڈنٹس کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

نئی دہلی: ہندوستانی ریلوے میں این ٹی پی سی کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور ریلوے میں گروپ ڈی ملازمین کی بھرتی کے لیے صرف ایک امتحان کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی بہار اور اتر پردیش میں اسٹوڈنٹس کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

بجٹ اجلاس کے دوران آج صبح جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو سب سے پہلے جنوبی افریقہ کے آرچ بشپ اور ملیشیا میں سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور پھر ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھی گئیں۔

اب وقفہ صفر صرف آدھے گھنٹے کا

چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے اراکین سے اپیل کی کہ وہ کورونا پروٹوکول پر عمل کریں اور مقررہ نشستوں پر ہی بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ایوان بالا راجیہ سبھا اور ایوان زیریں لوک سبھا کی کارروائی دو مختلف شفٹوں میں چل رہی ہے۔ ایوان بالا پہلی شفٹ میں اور ایوان زیریں دوسری شفٹ میں ہو رہی ہے۔ وقت کی پابندیوں کی وجہ سے ایوان بالا کی کارروائی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت اب وقفہ صفر صرف آدھے گھنٹے کا ہوگا۔

وقفہ صفر کے دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی ڈاکٹر فوزیہ خان نے ریلوے میں بھرتی کے لیے بہار میں مشتعل طلباء کا مسئلہ اٹھایا۔ اس کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی کے سشیل کمار مودی نے کہا کہ 1.25 کروڑ طلباء نے این ٹی پی سی امتحان کے لیے درخواست دی تھی۔

گروپ ڈی کی بھرتی کے لیے دو امتحانات لینے کا کوئی جواز نہیں

انہوں نے کہا کہ گروپ ڈی کی بھرتی کے لیے دو امتحانات لینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ یہ آئی اے ایس یا آئی پی ایس کے لیے بھرتی نہیں ہے۔ اس کے لیے صرف ایک ٹیسٹ لیا جانا چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امتحانی نتائج میں سات لاکھ طلباء کے نام آئے ہیں جبکہ زیادہ تر طلباء کے نام دو بار آئے ہیں۔ اس لیے وزیر ریلوے کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیے بغیر مزید 3.5 لاکھ طلبا کے نتائج کا اعلان کیا جانا چاہیے۔

بہار اور اتر پردیش میں اسٹوڈنٹس کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا مطالبہ

اس امتحان کے نتیجے میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ نے کہا کہ اس کی جانچ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج میں طلباء کو گھروں میں گھس کر مارا پیٹا گیا اور اس دوران بہار اور اتر پردیش میں 1000 اسٹوڈنٹس کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جنہیں فوری طور پر واپس لیا جائے۔

فرانس میں کووڈ پابندیاں آج سے ہٹائی جائیں گی

0
فرانس میں کووڈ پابندیاں آج سے ہٹائی جائیں گی
فرانس میں کووڈ پابندیاں آج سے ہٹائی جائیں گی

فرانس میں وبائی مرض کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری، اب باہر ماسک پہننا لازمی نہیں

پیرس: فرانس میں وبائی مرض کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے باعث اس سے متعلقہ پابندیوں کو ہٹانے کا پہلا مرحلہ بدھ سے شروع ہو گیا ہے۔

اس کے تحت اب باہر ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔ تاہم بڑے آؤٹ ڈور اور گھریلو اجتماعات میں ابھی بھی ماسک پہننا ہوگا۔ ہفتے میں تین دن گھر سے کام کرنے کی اجازت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

کھیل اور ثقافتی تقریبات کے لیے زائرین کی تعداد پر بھی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

اسی سلسلے میں 16 فروری سے پابندیاں ہٹانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا۔ اس دوران کلب، کنسرٹ ہال، اسٹیڈیم، سینما گھر اور ٹرانسپورٹ کھول دیے جائیں گے اور وہاں کھانے پینے کی اجازت ہوگی۔

عام عوام کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں ہے: کیجریوال

0

مسٹر کیجریوال نے ایک ٹویٹ کر کے کہا ’’کورونا کے دور میں لوگوں کو بجٹ سے بہت امید تھی۔ بجٹ نے لوگوں کو مایوس کیا۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ اس کورونا وبا کے وقت بجٹ سے لوگوں کو بہت امید تھی، لیکن عام عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔

مسٹر کیجریوال نے ایک ٹویٹ کر کے کہا ’’کورونا کے دور میں لوگوں کو بجٹ سے بہت امید تھی۔ بجٹ نے لوگوں کو مایوس کیا۔ عام عوام کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں ہے۔ مہنگائی کم کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے‘‘۔

 

عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا ’’کورونا سے متاثر عام لوگوں کو کوئی راحت نہیں ہے۔ صنعتکاروں کو ٹیکس میں رعایت، عوام کو نہیں۔

کسان کو ایم ایس پی کی گارنٹی نہیں۔ پہلے دو کروڑ نوکریوں کا جھوٹ بولا، اب 60 لاکھ نوکریوں کا بڑا جھوٹ۔ واہ رے مودی جی، آپ نے وندے بھارت کے نام پر 400 ٹرینیں سرمایہ داروں کو دے کر ’دھندے بھارت‘ کر دی‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ’درگتی‘ کے بعد اب ’پی ایم گتی شکتی مشن‘ شروع ہوگا۔ بجٹ کی دستیابی ملک کے سرکاری اثاثوں کی فروخت ہے۔ سپوت جائیداد بڑھاتے ہیں، کپوت جائیداد بیچتے ہیں‘‘۔

عام بجٹ میں نئی اسکیموں کا اعلان

0

لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کردہ عام بجٹ 2022-23 میں کئی نئی اسکیموں کا اعلان

نئی دہلی: لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پیش کردہ عام بجٹ 2022-23 میں کئی نئی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اہم نئی اسکیمیں اور پروگرام اس طرح ہیں:

۔ڈیجیٹل روپے کے طور پر ہندوستان میں ورچول کرنسی۔

۔الیکٹرونک چپ والے ای پاسپورٹ کی شروعات۔

۔پہاڑی علاقوں میں نیشنل روپ وے ترقیاتی پروگرام ’پروت مالا‘ کی شروعات۔

۔سرحدی گاووں کی ترقی کا وائبرینٹ ولیج پروگرام۔

۔خواتین اور بچوں کے لئے مشن شکتی، مشن واتسلیہ، سکشم آنگن واڑی، پوشن 2.0۔

۔الیکٹرونک گاڑیوں کے لئے بیٹری سویپنگ پالیسی۔

۔نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام میں 23 ٹیلی مینٹل ہیلتھ ایکسلنس مراکز کا نیٹور ک بنے گا۔

۔اسکل ڈیولپمنٹ اور روزی روٹی کے لئے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کا ای پورٹل دیش۔ اسٹیک کا اعلان۔

۔گنگا کنارے کیمیکل فری فارمنگ کا کوریڈور۔

۔پردھان منتری شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی پہل (پی ایم۔ڈی ای اے آئی این ای) نامی نئی اسکیم کے لئے 1500 کروڑ روپے مختص۔

۔فائیو جی کے لئے سازگار ماحول بنانے کے لئے ڈیزان سے متعلق مینوفیکچرنگ پلان کی تجویز۔

۔شہری ترقی میں بنیادی تبدیلیوں کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز۔

۔کسانوں ڈرون کے ذریعہ فصل کی نگرانی، زمین ریکارڈ، جراثیم کش چھڑکاؤ وغیرہ کی شروعات۔

۔ڈرون شکتی کو سہولت آمیز بنانے کے ساتھ ساتھ ’ایک سیوا کے روپ میں ڈرون‘ (ڈی آر اے اے ایس) کے لئے اسٹارٹ اپ کو فروغ دینا۔

۔ اینمنیشن، وزول ایفیکٹس، گیمنگ اینڈ کامک (اے جی وی سی) ٹاسک فورس کا قیام۔

۔آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن میں صحت سے متعلق تمام قسم کے ڈیٹا کا ڈیجٹلائزیشن۔

۔75 اضلاع میں کمرشیل بینکوں کی 75 ڈیجیٹل بینکنگ شاخیں کھولنے کا اعلان۔

مرکزی بجٹ سے شیئر مارکیٹ میں زبردست تیزی

0
مرکزی بجٹ سے شیئر مارکیٹ میں زبردست تیزی
مرکزی بجٹ سے شیئر مارکیٹ میں زبردست تیزی

لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے سال 2022-23 کے مرکزی بجٹ کی پیش کش کے دوران، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی

ممبئی: لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے سال 2022-23 کا مرکزی بجٹ پیش کرنے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے دوران بی ایس ای سینسیکس نے 830 پوائنٹس اور نفٹی 230 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس خریداری کی بنیاد پر 58929.52 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس دوران یہ 658 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58672.86 پوائنٹس پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار میں یہ 58493.63 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ اس وقت یہ 786.98 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58801 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی خریداری کے زور پر 17529.45 پوائنٹس پر کھلا۔ اس دوران یہ 17596.10 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فروخت کے باعث یہ 17468 پوائنٹس پر آگیا اور فی الوقت یہ 223 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17562 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

کابینہ نے بجٹ 2022-23 کی تجاویز کو منظوری دے دی

0
کابینہ نے بجٹ 2022-23 کی تجاویز کو منظوری دے دی
کابینہ نے بجٹ 2022-23 کی تجاویز کو منظوری دے دی

پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اپریل 2022 سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے حکومتی آمدن اور اخراجات کی تجاویز، سرکاری اسکیموں وغیرہ کی منظوری دی گئی۔

نئی دہلی: مرکزی کابینہ نے آج بجٹ 2022-23 کی تجاویز کو منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اب سے کچھ دیر بعد ایوان زیریں لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے والی ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اپریل 2022 سے شروع ہونے والے نئے مالی سال کے لیے حکومتی آمدن اور اخراجات کی تجاویز، سرکاری اسکیموں وغیرہ کی منظوری دی گئی۔ اس سے پہلے نرملا سیتا رمن راشٹرپتی بھون گئیں اور صدر کو بجٹ تجاویز پیش کیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران اور فلسطین پر تبادلہ خیال

0
امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران اور فلسطین پر تبادلہ خیال
امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیلی وزیر خارجہ کے ساتھ ایران اور فلسطین پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ سے ایران اور فلسطین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، مسٹر بلنکن نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے ساتھ ایران اور فلسطین سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے یہ اطلاع دی۔

پیر کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں مسٹر پرائس نے کہا ’’سکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی جے بلنکن نے آج اسرائیل کے وزیر خارجہ اور متبادل وزیر اعظم یائر لیپڈ سے بات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایران سے لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران، مسٹر بلنکن نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ مسٹر بلنکن اور مسٹر لیپڈ نے اسرائیل-فلسطین کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر پرائس کے مطابق مسٹر بلنکن نے ایک دن پہلے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی تھی، جس میں ممالک کے حل کے لیے امریکہ کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پدوچیری میں 28 فروری تک بڑھایا گیا لاک ڈاؤن

0
پدوچیری میں 28 فروری تک بڑھایا گیا لاک ڈاؤن
پدوچیری میں 28 فروری تک بڑھایا گیا لاک ڈاؤن

مرکز کے زیر انتظام علاقے پدوچیری میں نافذ لاک ڈاؤن کی مدت کچھ نرمی کے ساتھ 28 فروری تک بڑھانے کا اعلان

پدوچیری: مرکز کے زیر انتظام علاقے پدوچیری میں پیر کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کی مدت 28 فروری تک بڑھانے کا اعلان کیا حالانکہ پابندیوں میں کچھ نرمی بھی دی گئی ہے۔

ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام سماجی/تفریحی اجتماعات پر مکمل پابندی رہے گی۔ تمام تعلیمی ادارے کووڈ کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف اسکول اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے احکامات کے مطابق چلیں گے۔ تمام نجی کاروباری/تجارتی دفاتر کے ملازمین کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہے۔ شادی کے پروگرام میں 100 افراد کو اور جنازے میں 20 افراد کی اجازت ہے۔

تمام سنیما اور ٹی وی شوٹنگ میں 100 افراد کی اجازت ہے۔ سیاحتی مقامات کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کھل سکتے ہیں۔ سینما، تھیٹر اور ملٹی پلیکس بھی کورونا کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے رات 12:30 بجے تک کھل سکتے ہیں۔ باقی تمام پابندیاں حسب سابق برقرار رہیں گی۔