اتوار, اپریل 12, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 259

عالمی عدالت انصاف میں روس یوکرین تنازع پر سماعت شروع

0

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں سماعت شروع ہوئی

ہیگ: روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے معاملے پر پیر کے روز ہالینڈ کے ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف میں سماعت شروع ہوئی۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاملے کی سماعت منگل کے روز بھی ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ کے اہم عدالتی ادارے کے طور پر تنازعات کے پرامن حل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

یوکرین نے 26 فروری کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں روس کے خلاف نسل کشی کے جرم کی روک تھام اور سزا کے معاہدے کے تحت کارروائی شروع کرنے اور روس کو یوکرین میں تمام فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف: زیلنسکی

0

روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا

کیف: پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔

انہوں نےروس کے حملوں کے دوران بچوں، خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قتل عام ہے، ناصرف قتل عام بلکہ سوچا سمجھا قتل عام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم معاف نہیں کریں گے، ہم نہیں بھولیں گے، ہم ہر اس شخص کو سزا دیں گے جس نے ہماری سرزمین پر ظلم کیا ہے، ظلم کرنے والوں کے لیے اس زمین پر قبر کے سوا کوئی پرسکون جگہ نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ روسی افواج نے آج یوکرین کے شہروں کو ہوائی، زمینی اور سمندری راستوں سے مزید حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا جس کا مقصد خونریز تنازع سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنا ہے۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے 54 سیٹوں پر ووٹنگ کا آغاز

0

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے

لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے نو اضلاع کی 54 نشستوں کے لیے پہلے سے طے شدہ انتخابی شیڈول کے مطابق پیر کی صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس مرحلے میں اعظم گڑھ، مؤ، جونپور، غازی پور، چندولی، وارانسی، مرزا پور، بھدوہی اور سون بھدرا اضلاع کی 51 اسمبلی سیٹوں پر شام 6 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان کے علاوہ 3 سیٹوں چندولی ضلع کی چکیہ (محفوظ) اور سون بھدرا ضلع کی رابرٹس گنج اور دودھی (محفوظ) سیٹوں پر رائے دہندگان شام 4 بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہونے کے فوراً بعد دیہی علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کی قلیل تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹروں سے سورج نکلنے کے بعد گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچنے کی توقع ہے۔

پولنگ عملے کی پولنگ ٹیمیں اتوار کی شام دیر گئے تک پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ چکی تھیں تاکہ ووٹنگ کا عمل بروقت شروع کیا جا سکے۔

اہم بات یہ ہے کہ پولنگ کے ساتویں مرحلے میں 2.06 کروڑ ووٹر ای وی ایم میں 75 خواتین امیدواروں سمیت 613 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ پولنگ کے اس مرحلے میں 1.09 کروڑ مرد، 97.08 لاکھ خواتین اور 1027 تیسری جنس کے ووٹر ہیں۔

انتخابات کے آخری مرحلے میں 12,210 پولنگ مراکز میں سے 23,614 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہوگی۔ پرامن، آزادانہ اور منصفانہ پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے 52 جنرل آبزرور، 09 پولیس مبصر اور 17 ایکسپینڈیچر آبزرور بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

تین ہزار امریکی رضاکار یوکرین کے لئے لڑنے کے لئے ہیں تیار

0
تین ہزار امریکی رضاکار یوکرین کے لئے لڑنے کے لئے ہیں تیار
تین ہزار امریکی رضاکار یوکرین کے لئے لڑنے کے لئے ہیں تیار

فیس بک پر یوکرینی مسلح افواج کے ذریعہ ایک پوسٹ میں بھی کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ کا تجربہ رکھنے والے لوگوں کی تلاش کررہے ہیں جو روسی حملے کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے

نیویارک/کیف: روس کے حملے کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنے کے لئے ایک بین الاقوامی بٹالین میں شامل ہونے کے یوکرین کے اعلان پر تقریباً تین ہزار امریکی رضاکاروں نے اتفاق کا اظہار کیا ہے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کئے گئے ایک جذباتی ویڈیو میں 16 ہزار غیر ملکی رضاکاروں کی ’بین الاقوامی فوج‘ کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے رضاکاروں سے ’یوکرین ،یورپ اور دنیا کی حفاظت میں شامل ہونے‘ کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے پاس کھونے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے، لیکن ہماری اپنی آزادی ہے۔‘‘

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق، نئی اکائی – یوکرین کے علاقائی دفا کی بین الاقوامی فوج، غیر ملکیوں کے ذریعہ تقرری کی جائے گی جو یوکرینین کے ساتھ مل کر روسی حملہ آوروں کو پیچھے ہٹانے کے لئے تیار ہیں۔

یوکرین کے بین الاقوامی دفاعی فوج میں شامل ہونے کے خواہش مند غیر ملکی شہریوں کے لئے سبھی ضروری معلومات والی ایک ویب سائٹ شروع کی گئی ہے۔

مسٹر زیلنسکی کے پیغام کا ذکر فیس بک پر یوکرینی مسلح افواج کے ذریعہ ایک پوسٹ میں بھی کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ کا تجربہ رکھنے والے لوگوں کی تلاش کررہے ہیں جو روسی حملے کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

حکومت نے رضاکاروں کے لئے ویزا ضرورتوں کو پہلے معطل کردیا ہے۔

دس ہزار ہندوستانیوں سمیت 1.30 لاکھ غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی: یوکرین

0
دس ہزار ہندوستانیوں سمیت 1.30 لاکھ غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی: یوکرین
دس ہزار ہندوستانیوں سمیت 1.30 لاکھ غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی: یوکرین

یوکرین کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے 2500، ترکی کے 1700 اور ازبکستان کے 200 طلبہ کے انخلاء میں بھی مدد کی گئی ہے

کیف/نئی دہلی: یوکرین کی حکومت نے اتوار کو کہا کہ گذشتہ ایک ہفتے میں دس ہزار ہندوستانیوں سمیت ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے میں مدد کی گئی ہے۔

یوکرین کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے 2500، ترکی کے 1700 اور ازبکستان کے 200 طلبہ کے انخلاء میں بھی مدد کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت اور جلد از جلد یوکرین چھوڑنے میں مدد جاری ہے۔ دوسرے ممالک میں سفارتی مشن اپنے شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے کی کوششوں میں زیادہ فعال ہونے اور یوکرین کی وزارت خارجہ کے ساتھ بہ ضابطہ رابطہ قائم رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شہریوں کو یوکرین سے محفوظ طور پر اور جتنی جلدی ہو سکے ملک چھوڑنے کے لیے مدد جاری ہے۔ دیگر ممالک کے سفارتی مشن سے اپنے شہریوں کو جنگ زدہ علاقوں سے نکالنے کی کوششوں میں زیادہ فعال ہونے اور یوکرین کی وزارت خارجہ کے ساتھ بہ ضابطہ رابطہ قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

بیان میں غیر ملکی حکومتوں سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے یہ مطالبہ کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جنگ فوراً روک دیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود یوکرین کی حکومت نے مغربی سرحد پر تمام چوکیوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا ہے۔ یہاں چیکنگ کے عمل کو زیادہ سے زیادہ آسان بنایا گیا ہے اور مطلوبہ دستاویزات کی فہرست کو کم سے کم کیا گیا ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

0
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس نوجوان نے اسرائیل کے پولیس حکام کو چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا اس کے بعد پولیس نے اسے گولی مار کر شہید کر دیا

یروشلم: اسرائیل کی پولیس نے اتوار کو مشرقی یروشلم کے پرانے شہر میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس نوجوان نے اسرائیل کے پولیس حکام کو چاقو مار کر زخمی کر دیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے اسے گولی مار کر شہید کر دیا۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک 19 برس کے نوجوان نے مشرقی یروشلم کے پرانے شہر کے ایک گیٹ پر تعینات دو پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ پولیس نے کہا، ’مشتبہ نوجوان نے چاقو نکالا اور ایک اہلکار پر وار کیا‘۔

پولیس کے مطابق چاقو لگنے سے ایک اہلکار کو معمولی چوٹیں آئیں اور ایک اہلکار کو شدید چوٹیں آئیں۔ اس کے بعد پولیس نے مشتبہ نوجوان پر فائرنگ کردی۔

امرتسر: بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں ایک جوان نے چلائیں اندھا دھند گولیاں، پانچ جوان ہلاک، ایک زخمی

0
امرتسر: بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں ایک جوان نے چلائیں اندھا دھند گولیاں، پانچ جوان ہلاک، ایک زخمی
امرتسر: بی ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں ایک جوان نے چلائیں اندھا دھند گولیاں، پانچ جوان ہلاک، ایک زخمی

پنجاب کے ضلع امرتسر کے خاصہ واقع بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈکوارٹر میں ایک جوان نے کسی بات سے ناراض ہو کر اپنی رائفل سے گولیاں چلا کر چار جوانوں کو ہلاک کر دیا

امرتسر: پنجاب کے ضلع امرتسر کے خاصہ واقع بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ہیڈکوارٹر میں اتوار کی صبح ایک جوان نے اندھا دھند گولیاں چلائیں، جس سے پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

بی ایس ایف کے افسر آشیش پراتے نے بتایا کہ 144 ویں بٹالین کے سپاہی سوتُپا نے آج صبح کسی بات سے ناراض ہو کر اپنی رائفل سے گولیاں چلا کر چار جوانوں کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد جوان نے خود کو بھی گولی مار لی جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ گولی چلنے کی آواز سن کر دوسرے سپاہی ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جوان شدید زخمی ہے، جسے امرتسر کے سول اسپتال بھیجا گیا ہے۔ افسر نے ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ مہاراشٹر کے سوتپا سے پچھلے کچھ دنوں سے مسلسل ڈیوٹی لی جا رہی تھی۔ اس سے وہ بہت پریشان ہوا۔ ہفتے کو اس کی بی ایس ایف کے ایک سینئر افسر سے بحث بھی ہوئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سوتپا اتوار کی صبح بھی ڈیوٹی پر تعینات تھا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بی ایس ایف کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں اور زخمی کے اہل خانہ کو مطلع کیا جا رہا ہے۔

یوکرین بحران: اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی پیوٹن سے تین گھنٹے کی طویل ملاقات

0
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی پیوٹن سے تین گھنٹے کی طویل ملاقات
اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی پیوٹن سے تین گھنٹے کی طویل ملاقات

ایک اسرائیلی افسر کے مطابق ملاقات میں یوکرین بحران کی صورت حال کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں ویانا میں ایران جوہری مذاکرات میں پیش رفت بھی زیر بحث آئی

ماسکو: اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین بحران پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نفتالی بینیٹ نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے تین گھنٹے کی طویل ملاقات کی۔ یوکرین نے اسرائیل سے ماسکو کے ساتھ بات چیت کی درخواست کی تھی۔

ایک اسرائیلی افسر کے مطابق ملاقات میں یوکرین کی صورت حال کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں ویانا میں ایران جوہری مذاکرات میں پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔

اس کے علاوہ اسرائیلی افسر نے بتایا کہ دورے کے لیے امریکہ، جرمنی اور فرانس کی معاونت حاصل تھی جبکہ صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے یوکرینی صدر کو فون کیا۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، مارشل لاء کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ملک کو بیرونی جارحیت کا سامنا ہو۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں ہر چیز منصوبے کے مطابق چل رہی ہے اور جو ملک یوکرین کی فضائی حدود کو نوفلائی زون قرار دے گا وہ تنازع میں شامل ہو جائے گا۔

روس نے اب تک یوکرین کے 2,037 فوجی ڈھانچوں کو تباہ کردیا

0
روس نے اب تک یوکرین کے 2,037 فوجی ڈھانچوں کو تباہ کردیا
روس نے اب تک یوکرین کے 2,037 فوجی ڈھانچوں کو تباہ کردیا

روس یوکرین میں گولہ بارود کے ڈپو کو تباہ کرنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے

ماسکو: روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا کہ روس کے مسلح افواج نے یوکرین میں فوجی کارروائی کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین کے 2,037 فوجی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈھانچوں میں یوکرین کی مسلح افواج کی 71 کمانڈ پوسٹیں اور مواصلاتی مراکز، 98 طیارہ شکن میزائل سسٹم اور 61 ریڈار اسٹیشن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زمین پر موجود تقریباً 66 اور فضا میں 16 طیارے تباہ ہوئے، جب کہ 708 ٹینک اور دیگر بکتر بند جنگی گاڑیاں، 74 راکٹ لانچرز، 261 فیلڈ آرٹلری اور مارٹر، خصوصی فوجی گاڑیوں کے 505 یونٹس اور بغیر پائلٹ کے 56 فضائی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ روس یوکرین میں گولہ بارود کے ڈپو کو تباہ کرنے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

یوکرین جنگ: روس کا شہریوں اور طلبہ کو محفوظ راہداری دینے کیلئے عارضی جنگ بندی کا اعلان

0
یوکرین جنگ: روس کا شہریوں اور طلبہ کو محفوظ راہداری دینے کیلئے عارضی جنگ بندی کا اعلان
یوکرین جنگ: روس کا شہریوں اور طلبہ کو محفوظ راہداری دینے کیلئے عارضی جنگ بندی کا اعلان

ہندوستان سمیت عالمی برادری کے دباؤ کے نتیجے میں روس نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبہ اور دیگر شہریوں کو محفوظ راہداری کے لئے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے

ماسکو/کیف/ نئی دہلی: یوکرین پر روسی حملے کے دسویں دن ہندوستان سمیت عالمی برادری کے دباؤ کے نتیجے میں روس نے یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلبہ اور دیگر شہریوں کو محفوظ راہداری کے لئے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے شہر ماریوپول اور وولنوواخا سے انسانی بنیادوں پر راہداریاں کھولنے کی اجازت دینے کے لیے جزوی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ روس نے یوکرین کے جنگ زدہ علاقے سے لوگوں کو نکالنے میں مدد کے لیے ہفتہ کو روسی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جنگ روکنے کے لیے ماریوپول اور وولونواخا سے ایک محفوظ راہداری دینے کا اعلان کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”لوگوں کو محفوظ نکالنے کے لیے یوکرین کے ساتھ کوآرڈینیشن میں طے پا گیا ہے۔ روسی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے روس نے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور ماریوپول اور وولونواخا سے شہریوں کے انخلاء کے لئے انسانی راہداری کھولا گیا ہے۔“

روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور

روس اور یوکرین کے درمیان 3 مارچ کو ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور بیلاروس میں منعقد ہوا۔ روسی دستے کے سربراہ ولادیمیر میڈنسکی نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے فوجی اور بین الاقوامی انسانی مسائل کے ساتھ ساتھ موجودہ صورتحال کے سیاسی حل پر بھی بات کی۔ بات چیت کے دوران شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت راہداریوں کے قائم کرنے سمیت کئی امور پر اتفاق رائے ہوا۔ روسی صدر کے پریس سیکرٹری دمتری پیسکوف نے بتایا کہ انسانی ہمدردی کے مسائل پر دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والا اتفاق رائے انتہائی اہم ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ روس نے جنگ بندی کی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کا اعلان کیا تاکہ شہریوں کو ماریوپول اور وولنوواخا سے نکلنے کی اجازت دی جا سکے۔

سٹی ہال نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ ازوف پر واقع تقریباً ساڑھے 4 لاکھ افراد پر مشتمل جنوبی شہر ماریوپول میں مقامی وقت کے مطابق 9 بجے انخلا شروع کر دیا جائے گا۔ شہر سے نجی ٹرانسپورٹ کے ذریعے بیدخلی ممکن ہوگی۔ اعلان میں کہا گیا کہ شہر چھوڑنے والے تمام ڈرائیوروں سے ایک بہت بڑی درخواست ہے کہ شہری آبادی کے انخلا میں زیادہ سے زیادہ تعاون کریں، لوگوں کو اپنے ساتھ لے جائیں، جہاں تک ممکن ہو گاڑیاں بھر لیں۔

انخلا کا عمل کئی دنوں تک جاری رہے گا

اعلان میں کہا گیا ہے کہ انخلا کا عمل کئی دنوں تک جاری رہے گا تاکہ پوری شہری آبادی کو شہر سے باہر جانے کا موقع ملے۔ بیان میں شہر کے حکام نے نجی گاڑیوں میں جانے والے رہائشیوں کو بتایا کہ انخلا کے راستوں سے ہٹ کر سفر کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ میونسپل بسیں بھی شہر کے 3 مقامات سے لوگوں کو نکلنے میں مدد کے لیے روانہ ہو رہی ہیں۔

یوکرین کی نائب وزیر اعظم ارینا ویریشچک نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ شہر سے تقریباً 2 لاکھ افراد کو نکالے جانے کی امید ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مزید 15 ہزار افراد کو وولنوواخا سے لایا جائے گا۔ جو کہ 20 ہزار افراد پر مشتمل ایک قصبہ ہے جو علیحدگی پسندوں کے زیر کنٹرول ڈونیٹسک سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک علاقائی مرکز ہے۔

روسی افواج شہر کو گھیرے میں لے چکی ہیں

بیان میں میئر وادیم بویچینکو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ کوئی آسان فیصلہ نہیں ہے، لیکن جیسا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے ماریوپول اس شہر کی گلیاں یا گھر نہیں اس کی آبادی کا نام ہے، یہ آپ اور میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روسی افواج شہر کو گھیرے میں لے چکی ہیں، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کہ رہائشیوں کو یعنی آپ کو اور مجھے ماریوپول کو بحفاظت چھوڑنے کی اجازت دی جائے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ یوکرین اور اس کی فوج نے پہلے ہی انسانی امداد کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی اور وہ شہریوں کے لیے ایک محفوظ راہداری کی ضمانت دیتے ہیں۔ یوکرین نے ریڈ کراس سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ایک محفوظ انسانی راہداری تعمیر کی جائے۔

دریں اثناء ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی طلباء کے لیے محفوظ گلیارا بنانے کے سلسلے میں فوری جنگ بندی نافذ کرنے کے لئے روس اور یوکرائن حکومت پر دباؤ ڈالا گیا ہے۔

ماریوپول میں جنگ بندی نہیں: یوکرین

دریں اثناء یوکرین نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ ماریوپول شہر میں جنگ بندی نہیں ہوئی ہے۔ ماریوپول کے ڈپٹی میئر سرہی اورلوف نے ایک بیان میں کہا: ”ماریوپول میں کوئی جنگ بندی نہیں ہے۔ ہمارے شہری بھاگنے کے لیے تیار ہیں لیکن وہ بندوق کی لڑائی کے دوران ایسا نہیں کر سکتے۔ اورلوف نے کہا کہ روسی فوجی ہم پر مسلسل بمباری کے ساتھ ساتھ توپ کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔ جو ان کا پاگل پن ہے۔

اس سے قبل یوکرین کی نائب وزیر اعظم ارینا ویریشچک نے روس کو خبردار کیا تھا کہ وہ جنگ بندی کا غلط استعمال نہ کرے۔ روس نے کہا ہے کہ آج صبح 10 بجے سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو ماریوپول اور وولونواخا شہروں سے نکلنے کی اجازت دی جا سکے۔