اتوار, اپریل 12, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 257

آندھراپردیش: تقریب میں شرکت کیلئے جانے کے دوران سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک

0
آندھراپردیش: تقریب میں شرکت کیلئے جانے کے دوران سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک
آندھراپردیش: تقریب میں شرکت کیلئے جانے کے دوران سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک

آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

حیدرآباد: تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ ضلع کے جگیاپیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے بذریعہ کار، مغربی گوداوری ضلع کے جنگاریڈی گوڑم میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ہائی وے کے قریب کلورٹ سے ٹکرا گئی۔

اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو خواتین اور ایک لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین کا تعلق حیدرآباد کے چندانگر ہدی کالونی سے ہے۔

حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی موبائل ٹیم اور نیشنل ہائی وے ٹیم وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے جگیا پیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا، تاہم علاج کے دوران ایک لڑکے کی موت ہوگئی۔ حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی۔

پولیس نے صورتحال کا جائزہ لیا اور بتایا کہ تیز رفتاری، حادثہ کا اہم سبب رہی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

یوکرینی صدر کا روس سے مشروط مذاکرات کا اعلان

0
یوکرینی صدر کا روس سے مشروط مذاکرات کا اعلان
یوکرینی صدر کا روس سے مشروط مذاکرات کا اعلان

دارالحکومت کیف سے جاری بیان میں یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ آئندہ مذاکرات جنگ بندی سے شروع ہوں گے

کیف: یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے ساتھ آئندہ مذاکرات کو جنگ بندی سے مشروط کردیا ہے۔

دارالحکومت کیف سے جاری بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ آئندہ مذاکرات جنگ بندی سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک روس اور یوکرین کے مذاکرات میں کافی حد تک شریک نہیں ہیں۔

یوکرین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ یوکرینی فوج کو میزائل شکن ہتھیاروں کی اشد ضرورت ہے، یوکرین میزائل شکن ہتھیاروں کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

یوکرین جنگ: امریکہ کا یوکرین کو مزید ہتھیار دینے کا اعلان، روس نے تباہ کرنے کی دی دھمکی

0
یوکرین جنگ: امریکہ کا یوکرین کو مزید ہتھیار دینے کا اعلان، روس نے تباہ کرنے کی دی دھمکی
یوکرین جنگ: امریکہ کا یوکرین کو مزید ہتھیار دینے کا اعلان، روس نے تباہ کرنے کی دی دھمکی

یوکرین میں جنگ کے حوالہ سے امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہو چکا ہے، روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار دینے سے باز رہے، روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو پہنچنے والے اسلحہ کی کھیپ تباہ کر دیں گے

واشنگٹن: یوکرین میں جنگ کے حوالہ سے امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ امریکہ نے یوکرین کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے جواب میں روس نے یوکرین کو بھیجی جانے والی اسلحہ کی کھیپ کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کو ہتھیار دینے سے باز رہے۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین کو پہنچنے والے اسلحہ کی کھیپ تباہ کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس نے یوکرین کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالر فوجی امداد کا اعلان کیا ہے، روسی طیارے اور ٹینک تباہ کرنے کے حامل میزائل بھی یوکرین بھیجے جائیں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سنیچر کو ایک یادداشت پر دستخط کئے جس میں یوکرین کو فوجی تعلیم اور تربیت سمیت دفاعی سامان اور خدمات کے لئے اضافی 20 کروڑ ڈالر دینے کی ہدایت دی۔

سی این این کے مطابق اس اعلان کے بعد یوکرین کو گزشتہ ایک سال میں دی گئی مجموعی سیکورٹی مدد 1.2ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اس مہینہ کی شروعات میں امریکہ نے 35 کروڑ ڈالر کے پیکج کو منظوری دی تھی۔

روسی وارننگ کے بعد امریکہ اور روس میں براہ راست تصادم کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

یوکرین میں روسی فوج کا مسجد پر حملہ

0

یوکرین کی وزارت خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ روسی حملہ آوروں نے ماریوپول میں سلطان سلیمان دی میگنیفیشنٹ اور ان کی اہلیہ روکسولانا کی یاد میں بنائی گئی مسجد پر گولہ باری کی

کیف: یوکرین نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ روسی فوج نے بندرگاہی شہر ماریوپول میں ایک مسجد پر گولہ باری کی، جہاں 80 سے زیادہ بالغ اور بچے پناہ لیے ہوئے تھے۔

یوکرین کی وزارت خارجہ نے ٹویٹ کیا ’’روسی حملہ آوروں نے ماریوپول میں سلطان سلیمان دی میگنیفیشنٹ اور ان کی اہلیہ روکسولانا کی یاد میں بنائی گئی مسجد پر گولہ باری کی۔ ترک شہریوں سمیت 80 سے زائد بالغوں اور بچوں نے روسی حملے سے بچنے کے لیے یہاں پناہ لی تھی۔

یوکرین کے پہلے نائب وزیر خارجہ ایمن ڈیزیپر نے جمعہ کی رات اس بمباری کی اطلاع دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’اس وقت روسی فوج سلیمان دی میگنیفیشنٹ اور ان کی اہلیہ کی یاد میں بنائی گئی مسجد پر بمباری کررہی ہے‘‘۔

 

دہلی کے گوکل پوری علاقے میں خوفناک آگ، 60 جھونپڑیاں جل کر خاکستر، 7 ہلاک

0
دہلی کے گوکل پوری علاقے میں خوفناک آگ، 60 جھونپڑیاں جل کر خاکستر، 7 ہلاک
دہلی کے گوکل پوری علاقے میں خوفناک آگ، 60 جھونپڑیاں جل کر خاکستر، 7 ہلاک

موصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی کے گوکل پوری علاقے میں آگ لگنے سے 60 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں

نئی دہلی: دہلی کے گوکل پوری علاقے میں جمعہ کو دیر رات آگ لگنے سے سات افراد کی موت ہو گئی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے 60 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس حادثے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دیویش کمار پانڈے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (اے ڈی سی پی) شمال مشرقی دہلی نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ نے سات لاشیں نکال لی ہیں۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع رات تقریبا ایک بجے کے قریب ملی اور صبح چار بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس یوکرین جنگ: ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی: اقوام متحدہ

0
روس یوکرین جنگ: ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی: اقوام متحدہ
روس یوکرین جنگ: ہلاکتوں کی تعداد 564 ہوگئی: اقوام متحدہ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

دریں اثنا امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس کے کسی اقدام سے ناٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکہ ردعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔

یوروپی یونین نے بھی ماسکو پر پابندیوں کا دائرہ مزید بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب یوٹیوب نے بھی روس کے سرکاری میڈیا چینلز فوری طور پر بلاک کردیئے اور روس نے اپنے اتحادی بیلاروس کو جدید ترین اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے لوگوں کے لئے اگلے پانچ سال میں 10 سال کی خدمت کریں گے: جرنیل سنگھ

0
پنجاب کے لوگوں کے لئے اگلے پانچ سال میں 10 سال کی خدمت کریں گے: جرنیل سنگھ
پنجاب کے لوگوں کے لئے اگلے پانچ سال میں 10 سال کی خدمت کریں گے: جرنیل سنگھ

آپ کے پنجاب انچارج جرنیل سنگھ نے کہا یہ جتنی بڑی جیت ہے، ہمارے لئے یہ اتنی ہی بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ پنجاب کے لوگوں کو عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے پر فخر محسوس ہو، ہماری پارٹی ایسا کرکے دکھائے گی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے پنجاب انچارج جرنیل سنگھ نے ریاست کے عوام کو اسمبلی انتخابات میں زبردست اکثریت دینے کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ان کی پارٹی پنجاب کے لوگوں کے لئے اگلے پانچ سال میں دس سال کی خدمت کرکے دکھائے گی۔

مسٹر سنگھ نے جمعرات کو کہا، ’’آج پنجاب کے لوگوں کی جیت ہوئی ہے۔ پنجاب نے تبدیلی کا من بنایا تھا۔ وہ کانگریس حکومت سے اکتا چکے تھے، اس لئے انہوں نے عام آدمی پارٹی پر بھروسہ ظاہر کیا۔ یہ جتنی بڑی جیت ہے، ہمارے لئے یہ اتنی ہی بڑی ذمہ داری بھی ہے۔ پنجاب کے لوگوں کو عام آدمی پارٹی کو ووٹ دینے پر فخر محسوس ہو، ہماری پارٹی ایسا کرکے دکھائے گی۔‘‘

پنجاب کے لوگوں نے پرانے رہنماؤں کی چھٹی کی

پنجاب میں اتنا بڑا مینڈیٹ ملنے کے پیچھے سب سے بڑی بنیاد کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر سنگھ نے کہا، ’’اگر آپ نتیجے دیکھیں گے تو بڑے بڑے دھرندھر رہنماؤں کو لوگوں نے مسترد کردیا۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگ ان سے اکتا چکے تھے۔ کئی بار انہیں آزما چکے تھے، لیکن یہ رہنما پنجاب کو بہتر کرنے کے بجائے صرف بربادی کی طرف لے کر گئے ہیں۔ لوگوں نے پرانے رہنماؤں کے پرفارمنس کو دیکھ کر ان کی چھٹی کی ہے اور عام آدمی پارٹی پر بھروسہ ظاہر کیا ہے۔پنجاب کے لوگوں نے دیکھا کہ آپ پارٹی نے دہلی میں بھی عام لوگوں کو موقع دیا اور دہلی کی حکومت نے عوام کے حق میں کام کئے۔‘‘

آپ کے پنجاب انچارج اور دہلی کی تلک نگر سیٹ سے رکن اسمبلی نے کہا، ’’ایک موقع دینا اسی کیجریوال کو‘ یہ نعرہ پارٹی کے ذریعہ نہیں، بلکہ لوگوں کے ذریعہ بنایا گیا تھا۔ بے روزگاری، مافیہ راج یا بے ادبی کانڈ کے قصورواروں کو سزا دلانے جیسے پنجاب کے جتنے بھی بڑے مسئلے ہیں، ان پر سب سے پہلے کام شروع کریں گے۔ پھر اس کے بعد گارنٹیوں کو پورا کریں گے، جتنا کہا تھا اس سے زیادہ ہی کرکے دیں گے۔ ہم پانچ سال بعد اپنے کام دکھا کر ووٹ مانگیں گے۔‘‘

پنجاب: عاپ نے تاریخ رقم کی، دو تہائی سے زیادہ سیٹوں پر فتح کا جھنڈا لہرایا

0
عاپ نے تاریخ رقم کی، دو تہائی سے زیادہ سیٹوں پر فتح کا جھنڈا لہرایا
عاپ نے تاریخ رقم کی، دو تہائی سے زیادہ سیٹوں پر فتح کا جھنڈا لہرایا

پنجاب میں سیاسی تجربہ کرنے والی عام آدمی پارٹی نے تاریخ رقم کی، برسوں سے ریاست میں برسراقتدار کانگریس اور شرومنی اکالی دل کو لگا بڑا جھٹکا

چنڈی گڑھ: پنجاب میں سیاسی تجربہ کرنے والی عام آدمی پارٹی (عاپ) نے کانگریس اور شرومنی اکالی دل کے دہائیوں پرانے غلبہ کو تباہ کرتے ہوئے دو تہائی سے زیادہ سیٹوں پر فتح کا جھنڈا لہرایا ہے۔

حکمراں کانگریس پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ برسوں سے ریاست میں برسراقتدار کانگریس اور شرومنی اکالی دل کو دھچکا لگا ہے۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی اور کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ کانگریس سے الگ ہو کر پنجاب لوک کانگریس پارٹی بنانے والے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ اور اکالی لیڈر پرکاش سنگھ بادل کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ نے 117 سیٹوں والی پنجاب اسمبلی میں 83 سیٹیں جیتی ہیں اور اس کے امیدوار نو اسمبلی حلقوں میں آگے ہیں۔

کانگریس نے صرف 14 سیٹیں جیتی ہیں اور اس کا امیدوار چار سیٹوں پر آگے ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دو اور اکالی دل نے تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ نے ان انتخابات میں پارٹی کے سینئر لیڈر بھگونت مان کو وزیر اعلیٰ کا چہرہ بنایا تھا۔ مسٹر مان دھوری سیٹ سے 58,000 سے زیادہ ووٹوں سے جیت گئے ہیں۔

پلوامہ تصادم: ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

0
پلوامہ تصادم: ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری
پلوامہ تصادم: ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ تصادم آرائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بٹہ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا، جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ پلوامہ تصادم آرائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریش شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشکوک مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

بائیڈن روس اور یوکرین کے معاملہ پر ترکی کے اردگان سے کریں گے بات چیت

0
بائیڈن روس اور یوکرین کے معاملہ پر ترکی کے اردگان سے کریں گے بات چیت
بائیڈن روس اور یوکرین کے معاملہ پر ترکی کے اردگان سے کریں گے بات چیت

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کے ساتھ فون پر بات کریں گے تاکہ روس اور یوکرین جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے معاملے پر جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردگان سے فون پر بات چیت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، "صدر بائیڈن ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ فون پر بات کریں گے تاکہ روس اور یوکرین کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے”۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کال صبح 10:00 بجے (امریکی وقت) پر ہونے والی ہے۔

جیسا کہ اس کے مغربی پڑوسی پر روسی حملہ تیسرے ہفتے میں داخل ہوا، 20 لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی خونریزی سے بچنے کے لیے ملک سے فرار ہو چکے ہیں، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد مہاجرین کی سب سے بڑی نقل مکانی ہے۔ یوکرین کی فوج نے جمعرات کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کسی بھی پیش رفت کی تردید کی، سوائے خارکیف اور میکولائیو کے شہروں میں روسی پیش قدمی کے۔

دریں اثنا، بائیڈن نے امریکہ میں روسی تیل، مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، اس اقدام سے روس کو جنگ کے لیے ضروری اقتصادی وسائل سے محروم کر دیا جائے گا۔

روس اور یوکرین کے معاملے میں ترکی کشمکش میں

تنازعہ کے آغاز کے بعد سے، ترکی اتحادی روس اور یوکرین کے درمیان سفارتی کشمکش پر چل رہا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں، انقرہ نے اسٹریٹجک آبنائے باسفورس کو "جنگجو ممالک” کے جنگی جہازوں کے لیے بند کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ کیف نے انقرہ سے روسی جنگی جہازوں کو روکنے کا کہا تھا لیکن اس نے اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ دریں اثنا، روسی خبر رساں ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق، اپنے ترک ہم منصب Mevlut Cavusoglu کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ماسکو امن اور استحکام کے مفاد میں یوکرائنی بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے تعمیری قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

گزشتہ ہفتے یوکرین کے جنگ زدہ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے رجب طیب اردگان کو بتایا کہ وہ ترکی کے شہروں استنبول یا انقرہ میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کے مطابق، اداکار سے سیاستدان بننے والے اداکار نے اردگان کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ترکی کے کسی بھی شہر میں پیوٹن سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اردگان نے پوٹن کو اس پیشکش کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔