ہفتہ, اپریل 11, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 250

ممبئی شہر میں فرقہ وارانہ تشدد برپا کرنے کی سازش ناکام

0

ایم این ایس کی مسجد کے باہر اسپیکر لاکر ہنومان چالیسہ بجانے کے خلاف پولیس ایکشن

ممبئی: ممبئی پولیس نے ممبئی شہر میں فرقہ وارانہ تشدد برپا کرنے کی سازش کو ناکام کرتے ہوئے مضافات کے گھاٹ کوپر نامی علاقے میں ایم این ایس لیڈر کی مسجد کے سامنے ہنومان چالیسہ بجانے کے بعد اس پر کارروائی کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر ضبط کر کے سخت کارروائی کی ہے۔

گڈی پاڑوا میں ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایم این ایس ورکروں کو حکم دیا تھا کہ اگر مسجد سے پانچ مرتبہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جاتی ہے تو اس پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے تو ایم این ایس اپنے طور پر مسجد کے باہر ہنومان چالیسہ بجائے گی اور ایم این ایس ورکروں کو مخاطب کرتے ہوئے اس کی ہدایت دی تھی۔ اس سے قبل بی جے پی لیڈروں نے بھی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، اب ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے کے اس موقف کی موہیت نے بھی حمایت کی ہے۔

ہندو مسلم نفرت پیدا کرنے کی سیاست

بی جے پی اور ایم این ایس اس مسئلہ پر ہندو مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کی سیاست کر رہے ہیں۔ جبکہ ممبئی پولیس نے اس سازش کو ناکام کر دیا ہے اور ایم این ایس لیڈر مہندر بھانو شالی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کا لاؤڈ اسپیکر ہی ضبط کر لیا ہے۔

ممبئی پولیس کے اعلی افسر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ شہر میں ممبئی فساد کے بعد ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ تناؤ پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ یہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کی حکمت کا بھی نتیجہ ہو سکتا ہے۔ پولیس اس قسم کے عناصر سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور اس لئے گھاٹ کوپر پولیس نے مہندر بھانو شالی کے خلاف کارروائی کی ہے جو فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کی سازش کر رہا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا ہے۔

اس واقعہ سے چاندیولی اور گھاٹ کوپر حلقہ میں ماحول کشیدہ ہوگیا، لیکن امن برقرارہے۔ پولیس نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی ہے، جس سے شہر میں آگ لگنے سے بج گئی اور فرقہ وارانہ تشدد کا خطرہ زائل ہو گیا۔

عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں: اپوزیشن

0
عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں: اپوزیشن
عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں: اپوزیشن

بلاول بھٹو زرداری نے بھی مسٹر عمران پر خانہ جنگی  جیسے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ’’یہ شکست خوردہ شخص (عمران خان) امن و امان کو خراب کرنے کی کوششیں کر رہا ہے‘‘

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ "ملک کو تقسیم کرنے اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے” کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستانی اخبار ’ڈان‘ نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے بھی مسٹر عمران پر ایسے ہی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ’’یہ شکست خوردہ شخص (عمران خان) امن و امان کو خراب کرنے کی کوششیں کر رہا ہے‘‘۔

مسٹر شریف نے الزام لگایا کہ حکومت تحریک عدم اعتماد کے آئینی عمل کی خلاف ورزی کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ لہذا اتوار کو دارالحکومت کی انتظامیہ اور پولیس سے کہا کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ہموار ووٹنگ کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ تمام ریاستی اداروں سے اتوار کو قومی اسمبلی میں امن و امان کو یقینی بنائیں۔

یمن میں جنگ بندی، مسئلہ کے سیاسی حل پر ایران کا زور

0
یمن میں جنگ بندی، مسئلہ کے سیاسی حل پر ایران کا زور
یمن میں جنگ بندی، مسئلہ کے سیاسی حل پر ایران کا زور

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی سے یمن بحران کے سیاسی حل میں مدد ملے گی

تہران/صنعا: ایران نے یمن میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے یمن مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ یمن میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا اقدام علاقے کی ناکہ بندی کے مکمل خاتمے اور جنگ بندی کے مستقل قیام کا سبب بن سکتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی سے یمن بحران کے سیاسی حل میں مدد ملے گی۔

یمن میں سعودی اتحادی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان سات سال سے جاری جنگ میں گزشتہ روز دو ماہ کی جنگ بندی معاہدے پر اتفاق ہوا ہے جس پر آج سے عمل درآمد ہوگا۔

جنگ بندی کے دوران حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں تیل کی درآمد اور صنعا ایئرپورٹ سے کچھ پروازوں کی اجازت ہوگی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

ملک میں ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اضافہ کر دیا، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 84 پیسے سے بڑھ کر 118.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 85 پیسے بڑھ کر 102.64 روپے فی لیٹر ہو گئی

نئی دہلی: ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ گزشتہ 13 دنوں میں تیل کمپنیوں نے 11ویں دن ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 103.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول کی قیمت 84 پیسے سے بڑھ کر 118.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 85 پیسے بڑھ کر 102.64 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

137 دنوں کے استحکام کے بعد 22 مارچ 2022 سے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ کمپنیوں نے 24 مارچ اور 01 اپریل کو چھوڑ کر ہر روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 104.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.86 فیصد کم ہو کر 99.42 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

میٹرو….پیٹرول….ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی…………103.41…….94.67

کولکتہ ……118.41…….102.64

ممبئی …………117.57……101.79

چنئی ………….108.96……….99.04

عمران خان کی اپنے حامیوں سے سڑکوں پر اترنے کی اپیل

0
عمران خان کی اپنے حامیوں سے سڑکوں پر اترنے کی اپیل
عمران خان کی اپنے حامیوں سے سڑکوں پر اترنے کی اپیل

عمران خان نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باہر نکلیں اور "امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی سازش” کے خلاف "پرامن احتجاج” کریں

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حامیوں بالخصوص نوجوانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باہر نکلیں اور انہیں اقتدار سے بے دخل کرنے کی "امریکہ کی طرف سے بین الاقوامی سازش” کے خلاف "پرامن احتجاج” کریں۔

پاکستانی اخبار ڈان نے اطلاع دی ہے کہ مسٹر عمران نے پارلیمنٹ کے تمام اہم اجلاسوں کے لیے اپنی پارٹی کی حکمت عملی کے بارے میں بھی اپنا ذہن بدل لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران ایوان میں موجود رہیں گے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتوار کی کارروائی میں شرکت کریں اور بطور وزیر اعظم ان (مسٹر عمران) کا بھرپور دفاع کریں۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران نے ٹیلی ویژن پر عوام کے ساتھ براہ راست سوال و جواب کے دوران لوگوں سے کہا کہ وہ انہیں (عمران خان) کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کی مخالفت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اتوار کے روز اہم ووٹ کے لیے "ایک سے زیادہ پلان” ہیں اور دعویٰ کیا کہ وہ اس ایپی سوڈ میں قوم کو حیران کر دیں گے۔

ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت اتوار کے اجلاس سے قبل حزب اختلاف کے اراکین اور پی ٹی آئی کے تقریباً دو درجن مخالفوں کو ایوان کی کارروائی میں شرکت کے لیے مدعو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ ارکان اسمبلی اس وقت سندھ ہاؤس اور قریبی میریٹ ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔ حکمران جماعت ان ارکان پارلیمنٹ کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے سے روک سکتی ہے۔

یوکرین نے چین سے سکیورٹی گارنٹر بننے کی درخواست نہیں کی: وانگ لوٹونگ

0
یوکرین نے چین سے سکیورٹی گارنٹر بننے کی درخواست نہیں کی: وانگ لوٹونگ
یوکرین نے چین سے سکیورٹی گارنٹر بننے کی درخواست نہیں کی: وانگ لوٹونگ

چین کی وزارت خارجہ کے یورپی امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل مسٹر وانگ لوٹونگ نے کہا ’’یوکرین کی طرف سے ایسی کسی درخواست کی معلومات مجھے نہیں ہے‘‘

بیجنگ: چین نے ہفتے کے روز واضح کیا کہ اسے یوکرین کی جانب سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی کہ چین اس کا سکیورٹی گارنٹر بنے۔

چین کی وزارت خارجہ کے یورپی امور کے شعبہ کے ڈائریکٹر جنرل وانگ لوٹونگ نے یہ اطلاع دی۔ مسٹر وانگ نے کہا ’’یوکرین کی طرف سے ایسی کسی درخواست کی معلومات مجھے نہیں ہے‘‘۔

روس کے ساتھ مذاکرات کرنے والے یوکرائنی وفد کے رکن ڈیوڈ ارخامیا نے منگل کے روز بتایا کہ یوکرین کے لیے سکیورٹی گارنٹی کا ایک نیا نظام تجویز کیا گیا ہے ساتھ ہی کہا کہ ترکی، جرمنی، کینیڈا، اٹلی، پولینڈ اور اسرائیل کے ساتھ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو یوکرین اپنے سکیورٹی گارنٹر کے طور پر دیکھتا ہے۔

مسٹر وانگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان جمعہ کو ہونے والی میٹنگ کے دوران اس معاملے پر بات نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ چین یوکرین اور روس کے درمیان صلح کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اس کے کردار کو زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جنگ صرف اس لیے نہیں رک جائے گی کہ چین ایسا چاہتا ہے۔

سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں کیا ایمرجنسی کا اعلان

0
سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں کیا ایمرجنسی کا اعلان
سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں کیا ایمرجنسی کا اعلان

سری لنکا میں راشٹرپتی بھون کے باہر لوگوں کے احتجاج کے ایک دن بعد ملک بھر میں ایمرجنسی کا اعلان

کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے راشٹرپتی بھون کے باہر لوگوں کے احتجاج کے ایک دن بعد ملک بھر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ بی بی سی نے ہفتہ کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

صدر گوٹابایا راجا پکشے نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے لوگوں کی حفاظت اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی حالات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سب سے پہلے فوج کو پٹرول اسٹیشنوں پر تعینات کیا گیا تاکہ ملک میں عوام کو راشن کی آسان سہولیات فراہم کی جا سکیں اور اسے یہ بھی اختیار دیا گیا کہ وہ کسی بھی مشتبہ شخص کو بغیر وارنٹ کے گرفتار کر سکے۔

ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ دوبارہ شروع

0
ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ دوبارہ شروع
ایک دن کی راحت کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ دوبارہ شروع

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ پھر شروع، تیل کمپنیوں نے گزشتہ 12 دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں 10 بار اضافہ کیا ہے

نئی دہلی: مالی سال 2022-23 کے پہلے دن راحت کے بعد ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ پھر شروع کیا۔ تیل کمپنیوں نے گزشتہ 12 دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں 10 بار اضافہ کیا ہے۔

قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 102.61 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 85-85 پیسے بڑھ کر بالترتیب 117.57 روپے اور 101.79 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 137 دنوں کے استحکام کے بعد اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 104.39 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یو ایس کروڈ 0.86 فیصد گھٹ کر 99.42 ڈالر فی بیرل پر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:
میٹرو ………….. پٹرول ……….  ڈیزل
دہلی……………102.61……….93.87
کولکتہ …………112.19……….97.02
ممبئی ………….117.57……….101.79
چنئی …………..108.21……….98.28

نئے مالی سال کا گھریلو شیئر بازار نے کیا زبردست خیرمقدم

0
نئے مالی سال کا گھریلو شیئر بازار نے کیا زبردست خیرمقدم
نئے مالی سال کا گھریلو شیئر بازار نے کیا زبردست خیرمقدم

رواں مالی سال کے پہلے دن گھریلو شیئر بازار میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ

ممبئی: رواں مالی سال کے پہلے دن سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خرید کی بنیاد پر گھریلو شیئر بازار میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ اس دوران بی ایس ای کے سینسیکس اور نفٹی دونوں اوپر تھے۔

بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 708.18 پوائنٹس بڑھ کر 59 ہزار کی سطح کو 59276.69 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 205.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17670.45 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.39 فیصد بڑھ کر 24443.59 پوائنٹس اور سمال کیپ 1.71 فیصد بڑھ کر 28699.41 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای میں شامل تمام گروپس تیزی رہی جس میں یوٹیلٹی 3.44 فیصد، پاور 3.16 فیصد، آئل اینڈ گیس 2.73 فیصد، ریئلٹی 2.34 فیصد، فنانس 2.13 فیصد، انرجی 2.10 فیصد اور بینکنگ 2.02 فیصد شامل ہیں۔ بی ایس ای پر کل 3501 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2721 سبز نشان میں اور 674 سرخ نشان میں تھیں جبکہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

عالمی سطح پر، جاپان کے نکئی میں 0.56 فیصد کے علاوہ، زیادہ تر اہم انڈیکس اوپر رہے، جن میں چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.94 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.32 فیصد، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.16 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.19 فیصد رہا۔

آدھار سے لنک نہ کرنے پر بند پین کو شروع کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

0
آدھار سے لنک نہ کرنے پر بند پین کو شروع کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا
آدھار سے لنک نہ کرنے پر بند پین کو شروع کرنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

آدھار سے لنک نہ کرنے پر بند پین کو شروع کرنے کے لیے مقررہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، جو پہلے تین ماہ کے لیے 500 روپے اور اس کے بعد ایک ہزار روپے ہوگا

نئی دہلی: جو لوگ پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر (پی اے این) کو آدھار کے ساتھ لنک نہیں کراتے ہیں، انہیں پین کے استعمال پر روک لگادی جائے گی اور اسے شروع کرنے کے لیے مقررہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، جو پہلے تین ماہ کے لیے 500 روپے اور اس کے بعد ایک ہزار روپے ہوگا۔

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز کے مطابق انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے سیکشن 234 ایچ کے تحت ڈیوٹی کا تعین کرنے کے لیے انکم ٹیکس رولز، 1962 کی دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔ پین کو آدھار سے جوڑنے کا آج آخری دن ہے اور ابھی تک اس تاریخ میں توسیع کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

اتھارٹی کو آدھار نمبر کے بارے میں مطلع کرنا ضروری

انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعات کے تحت ہر وہ شخص جسے یکم جولائی 2017 کو ‘پین’ الاٹ کیا گیا ہے اور جو ‘آدھار نمبر’ حاصل کرنے کا اہل ہے، 31 مارچ 2022 کو یا اس سے پہلے جمع کرائے گا۔ مقررہ اتھارٹی یا اتھارٹی کو آدھار نمبر کے بارے میں مطلع کرنا ضروری ہے۔ ایسا کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں اس شخص کے پین کو غیر فعال کر دیا جائے گا اور پین کی ضرورت کے تمام عمل کو معطل کر دیا جائے گا۔ پین کو صرف اسی وقت دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے جب اس شخص کے ذریعہ مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد آدھار نمبر کی اطلاع مقررہ اتھارٹی کو دی جائے۔

ٹیکس دہندگان کو 31 مارچ 2023 تک مقررہ اتھارٹی کو اپنے آدھار نمبر کے بارے میں مطلع کرنے کا موقع دیا گیا ہے، تاکہ وہ آدھار نمبر اور پین کو اپنے اوپر کسی بھی طرح کے منفی اثر کے بغیر لنک کر سکیں۔ اس کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان کو یکم اپریل 2022 سے تین ماہ کے لیے 500 روپے اور اس کے بعد 1000 روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ اپنے آدھار نمبر کو مقررہ اتھارٹی کو مطلع کرنا پڑے گا۔

ٹیکس دہندگان کا پین

تاہم، ان ٹیکس دہندگان کا پین جنہوں نے 31 مارچ 2023 تک اپنے آدھار نمبر کے بارے میں مقررہ اتھارٹی کو مطلع نہیں کیا ہے، اس ایکٹ کے تحت درکار تمام طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان عمل میں آپ کی آمدنی سے متعلق ٹیکس ریٹرن فائل کرنا، رقم کی واپسی کی کارروائی وغیرہ شامل ہیں۔

31 مارچ 2023 کے بعد ان ٹیکس دہندگان کا پین جو پہلے سے طے شدہ ضرورت کے مطابق اپنے آدھار نمبر کے بارے میں مقررہ اتھارٹی کو مطلع کرنے میں ناکام رہتے ہیں اور ساتھ ہی اپنا آدھار نمبر فراہم کرنے میں ناکام رہتے ہیں، اس قانون کے تحت مقرر کردہ تمام سختیاں ایسے ٹیکس دہندگان پر نافذ ہوں گے۔