ہفتہ, اپریل 11, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 243

کلکتہ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

0
کلکتہ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ
کلکتہ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ریاستی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ میں بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا ہے

کلکتہ: کلکتہ شہر کے باشندوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ شہر میں بجلی سپلائی کرنے والی سی ای ایس سی نے خاموشی سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے ریاستی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کلکتہ میں بجلی کی قیمت میں 30 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

سی ای ایس سی کی بجلی کی شرحوں کی جو شوبھندو ادھیکاری نے ٹویٹ کی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ کلکتہ میں بجلی کی سب سے کم قیمت 4.89 روپے فی یونٹ تھی۔ جو بڑھ کر 5.18 روپے ہو گیا ہے

اس کے بعد سے، قیمتیں ہر سطح پر ایک ہی شرح سے بڑھی ہیں، زیادہ سے زیادہ 7.92 روپے کے ساتھ۔ یہ بڑھ کر 9.21 روپے ہو گیا ہے۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس موسم گرما میں کلکتہ کے لوگوں کی جیبوں پر اضافی دباؤ پڑنے والا ہے۔

مغربی بنگال میں بجلی کی قیمت ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے کہا ہے کہ بنگال میں کھلی چھوٹ کمپنی کو دے رکھی ہے۔

اترپردیش: مذہبی مقامات سے 6031 لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے: کمار

0
اترپردیش: مذہبی مقامات سے 6031 لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے: کمار
اترپردیش: مذہبی مقامات سے 6031 لاؤڈ اسپیکر ہٹائے گئے: کمار

وارانسی زون میں سب سے زیادہ 1366 لاؤڈ اسپیکر مذہبی مقامات سے اتارے گئے ہیں، جبکہ 2417 کی آواز کم کرائی گئی ہے

لکھنؤ: اترپردیش کے اڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (نظم و نسق) پرشانت کمار نے بدھ کو بتایا کہ آواز امپلیفائر آلات کے استعمال پر ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل درآمد میں مذہبی مقامات سے اب تک 6031 لاؤڈ اسپیکر اتارے جاچکے ہیں، جبکہ 29 ہزار 674 کی آواز طے شدہ وصول کے مطابق کم کرائی گئی ہے۔

کمار نے کہا کہ وارانسی زون میں سب سے زیادہ 1366 لاوڈ اسپیکر مذہبی مقامات سے اتارے گئے ہیں، جبکہ 2417 کی آواز کم کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میرٹھ زون میں 1215، بریلی میں 1070 اور کانپور میں 1056 لاوڈ اسپیکر اتارے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ زون میں 912 اور آگرہ میں 30 لاؤڈ اسپیکر کو اتارنے کی کاروائی کی گئی ہے۔ لکھنؤ زون میں سب سے زیادہ 6400 لاوڈ اسپیکر کی آواز کم کرائی گئی ہے۔ وہیں بریلی میں 6257، میرٹھ میں 5976، گورکھپور زون میں 2767 اور آگرہ میں 905 لاوڈ اسپیکر کی آواز کم کی گئی ہے۔

اڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ اضلاع کو حکومت اور پولیس ہیڈکوارٹر کو واضح ہدایت ہے کہ سبھی تیوہار روایتی طریقے سے منائے جائیں اور جہاں تک آواز وغیرہ کی بات ہے اس میں ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل ہو۔

آنگ سان سوکی کو کرپشن کے الزام میں پانچ سال کی جیل

0
آنگ سان سوکی کو کرپشن کے الزام میں پانچ سال کی جیل
آنگ سان سوکی کو کرپشن کے الزام میں پانچ سال کی جیل

محترمہ آنگ سان سوکی پر ایک سابق علاقائی وزیر نے 600,000 ڈالر نقد اور سونے کی چھڑیں بطور رشوت وصول کرنے کا الزام لگایا ہے۔

نیپیڈاو: میانمار کی ایک عدالت نے بدھ کو جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوکی کو بدعنوانی کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

نیوز ویب سائٹ دی اراوڈی نے بتایا کہ محترمہ سوکی پر ایک سابق علاقائی وزیر نے 600,000 ڈالر نقد اور سونے کی چھڑیں بطور رشوت وصول کرنے کا الزام لگایا ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ 76 سالہ نوبل انعام یافتہ سوکی کے خلاف بدعنوانی کے 11 الزامات میں سے پہلا تھا۔ ان کے خلاف درج ہر مقدمے میں زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا ہے۔

محترمہ سوکی کو فروری 2021 میں میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

روس نے پولینڈ اور بلغاریہ کو قدرتی گیس کی سپلائی بند کر دی

0
روس نے پولینڈ اور بلغاریہ کو قدرتی گیس کی سپلائی بند کر دی
روس نے پولینڈ اور بلغاریہ کو قدرتی گیس کی سپلائی بند کر دی

سی این این نیوز چینل کے مطابق، تازہ ترین اعلان نے منگل کو امریکی قدرتی گیس کے فیوچرز میں تقریباً تین فیصد اضافہ کیا

ماسکو: روس نے بدھ سے پولینڈ اور بلغاریہ کو قدرتی گیس کی سپلائی بند کر دی ہے۔ روس کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک نے قدرتی گیس کے لیے روبل کی ادائیگی سے انکار کر دیا تھا۔

پولینڈ کی سرکاری گیس کمپنی پی جی این آئی جی نے کہا، ’’گیز پروم نے 26 اپریل کو پی جی این آئی جی کو اس کی اطلاع دی۔ گیز پروم نے اطلاع دی کہ وہ 27 اپریل کو معاہدے کے دن یمل معاہدے کے تحت سپلائی کو مکمل طور پر معطل کر دے گی۔‘‘

سی این این نیوز چینل کے مطابق، تازہ ترین اعلان نے منگل کو امریکی قدرتی گیس کے فیوچرز میں تقریباً تین فیصد اضافہ کیا۔

روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کے مطابق روسی توانائی کے بڑے ادارے گیز پروم نے ابھی تک پولینڈ کو قدرتی گیس کی سپلائی بند ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

بی جے پی رہنما نے زہر کھا کر کی خودکشی

0
بی جے پی رہنما نے زہر کھا کر کی خودکشی
بی جے پی رہنما نے زہر کھا کر کی خودکشی

پنجاب کے ضلع مکتسر میں بی جے پی رہنما وشال کامرا نے پیر کی دوپہر اپنے گھر میں زہر کھاکر خودکشی کرلی

مکستر: پنجاب کے ضلع مکتسر میں بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بھاجیومو) کے سابق ضلعی افسر اور بی جے پی نائب صدر وشال کامرا نے پیر کی دوپہر اپنے گھر میں زہر کھاکر خودکشی کرلی۔

پولیس نے منگل کو بتایا کہ گھریلو نوکرانی نے انہیں نازک حالت میں دیکھا اورفوراً ان کے گھروالوں کے مطلع کیا۔ اس کے بعد گھروالے انہیں نجی اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر کے بی جے پی رہنما اسپتال میں جمع ہونے لگے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔پولیس نے بتایا کہ موقع پر خودکشی نوٹ کے علاوہ ایک خالی کالی بوتل بھی ملی ہے،جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔پوچھ گچھ کےلئے ان کا موبائل فون بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

مسٹر کامرا نے اپنی بیوی اور بچوں سے خطاب کرتے ہوئے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی کچھ برا نہیں کیا لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے لکھا، ’’میں 25 سال سے مسلسل بھگت رہا ہوں، میں نے کام پر لاکھوں روپے خرچ کئے ہیں۔‘‘ انہوں نے خودکشی نوٹ میں خودکشی کرنے کے لئے معافی بھی مانگی ہے۔

امید ہے کہ عدالت عظمیٰ آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی: محبوبہ مفتی

0
امید ہے کہ عدالت عظمیٰ آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی: محبوبہ مفتی
امید ہے کہ عدالت عظمیٰ آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی لائے گئے قوانین کو بھی منسوخ کرے گی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایک ریاست کا خصوصی درجہ چھیننے پر مرکزی فیصلے کو چلینج کرنے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ کو تین برس کا وقت لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف دفعہ 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی جو قوانین لائے گئے ہیں ان کو بھی منسوخ کرے گی۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

انہوں نے یہ ٹویٹ عدالت عظمیٰ کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ان تمام درخواستوں جن میں جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے مرکزی فیصلے کو چلینج کیا گیا ہے، پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے تناظر میں کیا۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ایک ریاست سے قانونی و آئینی حیثیت کو چھین کر اس کو دو حصوں میں منقسم کرکے بے اختیار کر دیا گیا اور اس کے باوجود بھی عدالت عظمیٰ کو کیس درج کرنے میں تین سال لگ گئے‘۔

ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف دفعہ 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی لائے گئے قوانین کو بھی منسوخ کرے گی‘۔

برطانیہ کا روس کی ٹیکنالوجی، اشیا کے برآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان

0
برطانیہ کا روس کی ٹیکنالوجی، اشیا کے برآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان
برطانیہ کا روس کی ٹیکنالوجی، اشیا کے برآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان

ڈی آئی ٹی نے کہا، ’’برطانیہ نے مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر برآمدات کی پابندی کا بھی اعلان کیا ہے، جس کا استعمال روس، یوکرین کے جانباز لوگوں کو کچلنے کے لئے کرسکتا ہے۔‘‘

لندن: برطانیہ کے بین الاقوامی تجارتی محکمے (ڈی آئی ٹی) نے کہا کہ برطانیہ نے روس کو ٹیکنالوجی اور اشیا کے برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا استعمال روس کے ذریعہ یوکرین کے خلاف جنگ میں کیا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی ٹی نے کہا، ’’برطانیہ نے مصنوعات اور ٹیکنالوجی پر برآمدات کی پابندی کا بھی اعلان کیا ہے، جس کا استعمال روس، یوکرین کے جانباز لوگوں کو کچلنے کے لئے کرسکتا ہے۔‘‘

بیان کے مطابق، ’’اس کے تحت مداخلت اور نگرانی کے آلات شامل ہوسکتے ہیں۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ روس، برطانیہ سے ان سامانوں کو نہیں خرید رہا ہے۔‘‘

ہندوستان کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر 10 ہندوستانی، چھ پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی

0

اس حکم میں ہندوستان کے جن یوٹیوب چینلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سینی ایجوکیشن ریسرچ، ہندی میں دیکھو، ٹیکنیکل یوگیندرا، آج تے نیوز، ایس بی بی نیوز، ڈیفنس نیوز 24×7، دی اسٹڈی ٹائم، تازہ ترین اپڈیٹس، ایم آر ایف ٹی وی لائیو اور تحفظ دین انڈیا کے نام ہیں

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ہندوستان کی قومی سلامتی، بیرونی ممالک کے ساتھ تعلقات اور امن و امان کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کے معاملے میں 16 یوٹیوب چینلز پر پیر کو پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت کے بیان کے مطابق ان میں 10 ہندوستان اور چھ پاکستان سے چلائے جا رہے چینل ہیں۔

ریلیز کے مطابق یہ کارروائی انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز کے تحت فراہم کردہ ہنگامی اختیارات کے تحت کی گئی ہے۔ یہ چینل خبریں شائع کرتے تھے اور انہیں کل 68 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ چین ہندوستان میں خوف کا ماحول پیدا کرنے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کو خراب کرنے کے لیے غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلاتے تھے۔ ممنوعہ پاکستانی چینلز میں آج تک پاکستان، ڈسکور، پوائنٹ ریئلٹی چیکس، قیصر خان، دی وائس آف ایشیا اور بول میڈیا بول شامل ہیں۔ انہیں کل 26 کروڑ 28 لاکھ 41 ہزار بار دیکھا جا چکا ہے اور ان کے شامل صارفین کی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ ہے۔

اس حکم میں ہندوستان کے جن یوٹیوب چینلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سینی ایجوکیشن ریسرچ، ہندی میں دیکھو، ٹیکنیکل یوگیندرا، آج تے نیوز، ایس بی بی نیوز، ڈیفنس نیوز 24×7، دی اسٹڈی ٹائم، تازہ ترین اپڈیٹس، ایم آر ایف ٹی وی لائیو اور تحفظ دین انڈیا کے نام ہیں۔ انہیں تقریباً 42 کروڑ 21 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور ان سے جڑے صارفین کی کل تعداد 25 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ ہے۔

وزارت نے تحفظ دین میڈیا سروسز انڈیا کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ اس اکاؤنٹ سے جڑے لوگوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ بتائی گئی ہے۔

سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت کے لیے راضی

0
سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت کے لیے راضی
سپریم کورٹ آرٹیکل 370 پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت کے لیے راضی

آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ ختم کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے مرکزی حکومت کے اگست 2019 کے فیصلے کے خلاف قریب دو درجن عرضیاں دائر کی گئی تھیں

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے قانون کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر گرمی کی چھٹیوں کے بعد سماعت کرنے پر اتفاق کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ وہ عرضیوں کو جولائی میں فہرست بند کرنے کی کوشش کرے گا۔

چیف جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بینچ نے سینئر وکیل شیکھر نفڑے اور پی چدمبرم کی اپیل پر کہا کہ عرضیوں پر پانچ ججوں کی بینچ سماعت کرے گی۔

سینئر وکیل مسٹر نفڑے اور چدمبرم نے خصوصی تذکرے کے دوران عرضیوں پر اگلے ہفتے سماعت کی اپیل کی تھی۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جولائی میں عرضیوں پر سماعت کرنے کے لئے فہرست بند کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جسٹس رمن نے اگلے ہفتے سماعت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عرضیوں کو پانچ ججوں کی بینچ کے سامنے فہرست بند کیا جانا ہے۔ چونکہ ان پر سماعت کرنے والی بنیادی بینچ کے کچھ جج سبکدوش ہو چکے ہیں، لہذا اسے پھر تشکیل دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ ختم کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے مرکزی حکومت کے اگست 2019 کے فیصلے کے خلاف قریب دو درجن عرضیاں دائر کی گئی تھیں۔

مبارکپور اعظم گڑھ کے جامعہ اشرفیہ میں بھی چل گیا یوگی کا بلڈوزر

0
مبارکپور اعظم گڑھ کے جامعہ اشرفیہ میں بھی چل گیا یوگی کا بلڈوزر
مبارکپور اعظم گڑھ کے جامعہ اشرفیہ میں بھی چل گیا یوگی کا بلڈوزر

جامعہ اشرفیہ میں 30 سال پرانی ٹیچر کالونی کو آج اچانک اور غیر متوقع طور پر یوگی سرکار کے بلڈوزر نے توڑنا شروع کر دیا

اترپردیش: یوگی سرکار کا بلڈوزر اچانک اور غیر متوقع طور پر آج جامعہ اشرفیہ مبارک پور پہنچ گیا اور یونیورسٹی کیمپس میں 30 سال پرانی اساتذہ کالونی کو یہ کہتے ہوئے تباہ کرنا شروع کر دیا کہ یہ سرکاری بہا کی زمین پر بنی ہے۔ اس کارروائی سے وہاں افراتفری مچ گئی۔

تحصیل افسران اور پولیس کی نفری بھی بلڈوزر کے ہمراہ تھی، جب کہ کالونی مکمل طور پر بند تھی اور تمام اساتذہ رمضان المبارک کی چھٹیوں پر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے تھے، اس کالونی کے مختلف فلیٹس میں صرف ان کا ہی لاکھوں مالیت کا سامان بند تھا۔ تقریباً دو درجن اساتذہ تعلیم کے دوران اپنے بال بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

دو سال کی کورونا وبا اور عام تعطیل کی وجہ سے تمام طلباء بھی موجود نہیں تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ رمضان کے چندے کے لیے تمام ذمہ داران بھی دوسرے شہروں میں چلے گئے ہیں۔

بنارس میں موجود ناظم اعلیٰ حاجی سرفراز احمد کو جب اس کارروائی کی اطلاع ملی تو وہ حیران رہ گئے اور انہوں نے تحصیل حکام سے ایک دن کے لیے کارروائی روکنے کی اپیل کی تو ان کی بات ٹھکرا دی گئی۔ سب سے پہلے ٹیچرز کالونی کے بغل میں بنائے گئے ایک ملازم شمیم ​​احمد عرف سونو کا فلیٹ گرا دیا گیا اور اسے اپنے فلیٹ سے سامان بھی ہٹانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

جامعہ کے ذمہ داران کے آنے تک کارروائی روک دی گئی

یونیورسٹی کے نگراں ماسٹر فیاض احمد نے کچھ کہنے کی کوشش کی تو انہیں نظرانداز کرتے ہوئے سب کو مسمار کرنے والے مقام سے ہٹا دیا گیا تاہم اس سے پہلے کہ بلڈوزر دو منزلہ کالونی پر منتقل ہوتا لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی اور ان کے ذریعے تحریری طور پر اجتماعی درخواست دینے کے بعد جامعہ کے ذمہ داران کی آمد تک کارروائی روک دی گئی۔

اس حوالے سے ناظم اعلیٰ حاجی سرفراز احمد نے بتایا کہ جس زمین پر ٹیچرز کالونی بنائی گئی ہے، اس کی رجسٹریشن تقریباً 50 سال قبل ہوئی تھی اور ہم نے مغرب کی طرف جانے والے راستے کے لیے 10 فٹ چھوڑ کر کالونی بنائی ہے۔ اس راستے کے بعد ایک نالہ تھا جس پر لینڈ مافیا نے کاغذات میں دھاندلی اور نقشہ بدل کر قبضہ کر لیا۔ نالے کو پل بنا کر یونیورسٹی کیمپس کے اندر بہا کو دھکیل دیا، جس کی اطلاع ملنے پر جامعہ کی جانب سے مقامی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کر دیا گیا ہے جو زیر غور ہے۔ لیکن آج کی کارروائی میں اس کیس کا نوٹس تک نہیں لیا گیا اور نہ ہی کارروائی سے قبل ادارے کو کوئی نوٹس دیا گیا۔