ہفتہ, اپریل 11, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 241

متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اہم سماعت 9 مئی کو

0
متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اہم سماعت 9 مئی کو
متعصب میڈیا کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر اہم سماعت 9 مئی کو

جانبدار اور متعصب میڈیا ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے

نئی دہلی: ملک میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا ایک بڑاحلقہ پچھلے کچھ عرصہ سے جس خطرناک روش پر عمل پیرا ہے۔ اس سے پورے ملک کے انصاف پسند لوگ نہ صرف اچھی طرح واقف ہیں بلکہ اس سے بڑی حد تک نالاں و متنفر بھی ہوچکے ہیں۔ جانبدار اور متعصب میڈیا ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔ یہ باتیں ارشد مدنی نے ایک پریس ریلیز میں کہی۔


انہوں نے کہا کہ تمام تر مطالبات اور گزارشات کے باوجود ایسے متعصب اور جانبدار میڈیا پر لگام نہیں لگائی گئی ہے، حالانکہ بیشتر موقعوں پر عدلیہ اس قبیل کے اخبارات اور نیوز چینلوں کے خلاف سخت تبصرے کرچکی ہے، لیکن یہ کچھ اس حد تک بے شرم اور بے خوف ہوچکے ہیں۔

انہوں نے اپنی یہ خطرناک روش اب تک ترک نہیں کی ہے، اس کو لیکر جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں تمام تر ثبوت و شواہد کے ساتھ جو پٹیشن 6 اپریل 2020 کو داخل کی تھی اس پر آئندہ 9 مئی کو دسویں اہم سماعت ہونے والی ہے۔

جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ڈیڑھ سو سے زیادہ ٹی وی چینلوں اور اخبارات کے تراشے اور اہم تفصیلات پٹیشن کے ساتھ عدالت میں داخل کی گئی ہیں، جن میں انڈیا ٹی وی، زی نیوز، نیشن نیوز، ری پبلک بھارت، ری پبلک ٹی وی، شدرشن نیوز اور نیوز 18 وغیرہ جیسے بدنام زمانہ چینل بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے صحافتی اصولوں و اخلاق کو تارتار کرتے ہوئے مسلمانوں کی دل آزاری کرتے رہے ہیں اور اپنی اس حرکتوں سے انہوں نے ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے۔

متعصب میڈیا ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ

اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند یہ قانونی لڑائی ہندو و مسلم کی بنیاد پر نہیں لڑ رہی ہے بلکہ اس کی یہ لڑائی ملک اور قومی یکجہتی کے لئے ہے جو ہمارے آئین کی بنیادی روح ہے۔ جس کو میڈیا اپنی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور اشتعال انگیزی سے مسلسل ملک کے ماحول کو خراب کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ٹی وی چینل جو نفرت انگیز مواد پروستے ہیں اور جس طرح کی اشتعال انگیز بحث کرتے ہیں اس سے ملک کی فرقہ وارانہ فضا اور اس کا امن و اتحاد خطرہ میں پڑ جاتا ہے۔ ملک کی اکثریت ایک مخصوص قوم کو اپنے دشمن کے طور پر دیکھنے لگتی ہے، باہمی ٹکڑاؤ، انتشار، مذہبی کشیدگی اور فسادات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

مولانا مدنی نے کہا کہ ہندوستان جیسے سیکولر ملک میں ایک سنگین جرم ہے، بلکہ سچائی یہ ہے کہ اپنی شر انگیز اور جانبدارانہ رپورٹنگ سے میڈیا کے اس حلقے نے ملک کے امن و اتحاد اور سلامتی کو زبردست نقصان پہنچایا ہے، اس کے لئے ان ٹی وی چینلوں کو ہرگز ہرگز معاف نہیں کیا جا سکتا ہے۔

دھولیا اور پاردی والا کو صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا

0
دھولیا اور پاردی والا کو صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا
دھولیا اور پاردی والا کو صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا

صدر رام ناتھ کووند نے سدھانشو دھولیا اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمشید برزور پاردی والا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سودھانشو دھولیا اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمشید برزور پاردی والا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔

قانون اور انصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کی جانب سے ہفتے کو اس سلسلے میں ایک نوٹفیکیشن جاری کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر نے آئین کے آرٹیکل 124 کی دفعہ 2 کے تحت دونوں ججوں کی تقرری کو منظوری دی ہے۔

ہندوستان کے چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی کالیجیم نے چار مئی کو اپنی میٹنگ میں دونوں ناموں کو منظوری دی تھی۔

دونوں ججوں کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تسلیم شدہ تعداد 23 ہوجائے گی۔

زیلنسکی سے اتوار کو ملاقات کریں گے بائیڈن

0
زیلنسکی سے اتوار کو ملاقات کریں گے بائیڈن
زیلنسکی سے اتوار کو ملاقات کریں گے بائیڈن

بائیڈن جرمن چانسلر اولاف شولز کی صدارت میں جی-7 رہنماؤں کے ساتھ کل ایک ورچوئل میٹنگ میں شرکت کریں گے

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن اتوار کو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ جی-7 ورچوئل میٹنگ میں بات چیت کریں گے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، مسٹر بائیڈن جرمن چانسلر اولاف شولز کی صدارت میں جی-7 رہنماؤں کے ساتھ کل ایک ورچوئل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ مقامی وقت کے مطابق 11.00 بجے شروع ہوگی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جی-7 کے رہنما یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کی تازہ ترین پیش رفت، مہم کے عالمی اثرات اور روس پر سخت پابندیاں عائد کرکے یوکرین کی حمایت کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اندور: تین منزلہ مکان میں آتشزدگی، سات افراد ہلاک

0
اندور: تین منزلہ مکان میں آتشزدگی، سات افراد ہلاک
اندور: تین منزلہ مکان میں آتشزدگی، سات افراد ہلاک

ایس پی مسٹر اپادھیائے نے بتایا کہ اس واقعہ میں گھر کی اوپری منزل پر سوئے ہوئے سات افراد آگ لگنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع وجے نگر تھانہ علاقہ کے ایک تین منزلہ مکان میں آتشزدگی سے سات افراد کی موت ہو گئی۔

اندور زون-2 کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سمپت اپادھیائے نے بتایا کہ وجئے نگر تھانہ علاقہ کی سوارن باغ کالونی کے تین منزلہ مکان میں آگ لگنے کے واقعہ میں دم گھٹنے سے سات افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مہلوکین میں دو خواتین اور پانچ مرد بتائے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب گھر کے نیچے جہاں گاڑیاں کھڑی تھیں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔

ایس پی مسٹر اپادھیائے نے بتایا کہ اس واقعہ میں گھر کی اوپری منزل پر سوئے ہوئے سات افراد آگ لگنے کی وجہ سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں کچھ اور لوگ بھی جھلس گئے ہیں، جنہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ پولس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد جانچ کر رہی ہے۔

کرناٹک میں 9 مئی کی صبح 5 بجے اذان کے خلاف مندروں میں بھجن: شری رام سینا

0
کرناٹک میں 9 مئی کی صبح 5 بجے اذان کے خلاف مندروں میں بھجن: شری رام سینا
کرناٹک میں 9 مئی کی صبح 5 بجے اذان کے خلاف مندروں میں بھجن: شری رام سینا

کرناٹک میں اذان کے خلاف 9 مئی کی صبح 5 بجے ہزاروں مندروں کے اندر اومکار، بھجن، سپربھات اور ہنومان چالیسا پڑھے جائیں گے

بیلگاوی: شری رام سینا کے بانی پرمود متھالک نے کہا ہے کہ ریاست میں اذان کے خلاف 9 مئی کی صبح 5 بجے ہزاروں مندروں کے اندر اومکار، بھجن، سپربھات اور ہنومان چالیسا پڑھے جائیں گے۔

مسٹر متھالک نے یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ شری رام سینا مسلسل اذان کے خلاف لڑائی لڑ رہی ہے اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ ہم نے تحصیلداروں اور ضلع مجسٹریٹ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کوئی کارروائی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ہم اومکار، بھجن اور ہنومان چالیسا پڑھیں گے۔ اس سلسلے میں تمام ہندو تنظیموں نے فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو جدوجہد تیز ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مساجد میں نصب لاؤڈ سپیکر کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے بھی ہمت کرکے لاؤڈ اسپیکر کو بند کرنے کی اپیل کی۔

مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانا بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

0
مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانا بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ
مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانا بنیادی حق نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

ہائی کورٹ کے جسٹس وویک کمار برلا اور جسٹس وکاس کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا آئین میں دیے گئے بنیادی حق کے زمرے میں نہیں آتا ہے

پریاگ راج: الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک عرضی کو خارج کر دیا ہے، جس میں مساجد میں اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر لگانے کو آئین کے تحت بنیادی حق قرار دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے جسٹس وویک کمار برلا اور جسٹس وکاس کی ڈویژن بنچ نے کہا کہ مسجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا آئین میں دیے گئے بنیادی حق کے زمرے میں نہیں آتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اذان اسلام کا اٹوٹ حصہ ہے لیکن لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا اسلام کا حصہ نہیں ہے۔

درخواست گزار عرفان نے ہائی کورٹ میں یہ عرضی داخل کرتے ہوئے گزشتہ سال 3 دسمبر کو بدایوں کے ڈپٹی کلکٹر (ایس ڈی ایم) کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں انہوں نے ضلع کے دھورن پور گاؤں میں واقع نوری مسجد میں لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت نہیں دی تھی۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ ایس ڈی ایم کا حکم ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، اس لیے یہ حکم غیر قانونی ہے۔

یوکرین جنگ: یوروپی یونین کا روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان

0
یوکرین جنگ: یوروپی یونین کا روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان
یوکرین جنگ: یوروپی یونین کا روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان

یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے کہا کہ اس چھٹے مرحلے میں یوروپی کمیشن نے دیگر پابندیوں کے علاوہ یہ بھی تجویز کیا ہے کہ روس سے ہر طرح کی تیل کی خریداری روک دی جائے

بروسیلز: یوکرین جنگ کے باعث یوروپی یونین نے روس پر پابندیوں کے چھٹے مرحلے میں روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے آج اسٹراسبرگ میں جاری یوروپی پارلیمنٹ کے سیشن میں روس کے حوالے سے جاری بحث کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس چھٹے مرحلے میں یوروپی کمیشن نے دیگر پابندیوں کے علاوہ یہ بھی تجویز کیا ہے کہ روس سے ہر طرح کی تیل کی خریداری روک دی جائے۔

اس میں پائپ لائنوں اور دیگر تمام ذرائع سے آنے والے خام تیل، ریفائنڈ آئل اور اس کی دیگر مصنوعات بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی خریداری روکنے پر مرحلہ وار عمل کیا جائے گا۔ لیکن خام تیل کی خریداری آئندہ 6 ماہ کے اندر اندر روک دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کچھ ممبر ریاستوں کی معیشت کا بہت بڑا انحصار روس سے تیل کی خریداری پر ہے۔ لیکن یوکرین پر جارحیت کے جواب میں روس کو روکنا ضروری ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پابندیوں کے چھٹے مرحلے میں روس کے کئی بینکوں پر رقوم بھیجنے کے سوئفٹ نظام، اس کے اعلیٰ فوجی حکام اور تین ریاستی ٹی وی چینلز کی یوروپین یونین میں نشریات پر پابندی کا اعلان بھی کیا۔

کیرالہ: کانگریس اور سی پی آئی کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، 25 زخمی

0
کیرالہ: کانگریس اور سی پی آئی کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، 25 زخمی
کیرالہ: کانگریس اور سی پی آئی کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ، 25 زخمی

کیرالہ کے ضلع الپوزا میں کانگریس اور سی پی آئی کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں کچھ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی

ترواننت پورم: کیرالہ کے ضلع الپوزا کے چاروموڈ میں کانگریس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں کچھ پولیس اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ مبینہ سی پی آئی کارکنوں نے بدھ کی شام کانگریس کے دفتر کے سامنے لگے پرچم کے ستونوں کو توڑ دیا، جس کے بعد کانگریس کارکنوں نے علاقے میں سی پی آئی کے پرچم کے ستونوں کو ہٹا دیا، جس سے دونوں فریقوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

بعد ازاں پولیس کو دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔ بڑی تعداد میں دونوں جماعتوں کے جمع ہونے والے کارکنوں نے ایک دوسرے پر لاٹھیاں چلائیں اور پتھراؤ کیا۔ پتھراؤ کی زد میں آنے سے کچھ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

راجستھان: بھیلواڑہ میں دو نوجوانوں پر حملہ کے بعد کشیدگی

0
راجستھان: بھیلواڑہ میں دو نوجوانوں پر حملہ کے بعد کشیدگی
راجستھان: بھیلواڑہ میں دو نوجوانوں پر حملہ کے بعد کشیدگی

ضلع بھیلواڑہ میں دو افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردینے اور ان کی موٹر سائیکلوں کو جلانے کے بعد کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا ہے

بھیلواڑہ: راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں دو افراد پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردینے اور ان کی موٹر سائیکلوں کو جلانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 10 بجے شہر کے علاقے سانگانیر کے کربلا روڈ پر نقاب پوشوں نے دو نوجوانوں پر حملہ کردیا، جس میں دونوں زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں ان لوگوں نے نوجوان کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔

واقعہ کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

ضلع کلکٹر آشیش مودی کے مطابق علاقے میں ایک مقام پر بیٹھے دو نوجوانوں پر کچھ نقاب پوشوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ اس معاملے میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جاری ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ آدرش سدھو نے بتایا کہ سانگانیر کے کربلا روڈ پر دو نوجوان بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر علاقے میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے اور علاقے میں کسی قسم کی کارروائی میں خلل کی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو سی سی ٹی وی وغیرہ سے کچھ سراغ ملے ہیں اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

کشیدگی کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو دن بھر کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے میں چار نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یوکرین کو جنگ چھڑنے کے بعد سے 4.5 ارب یورو کی بین الاقوامی امداد ملی

0

یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمہل نے کہا کہ ہم اس طرح کی حمایت کے لئے خاص طور پر شکر گزار ہیں

کیف: یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ ​​کے بعد سے مالیاتی بین الاقوامی امداد کے طور پر 4.5 ارب یورو (تقریباً 4.73 ارب امریکی ڈالر) حاصل ہوئے ہیں۔

سرکاری پریس سروس نے یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمہل کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

مسٹر شمہل نے منگل کو کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران یوکرین کو ورلڈ بینک سے گرانٹ کے طور پر 50 کروڑ ڈالر ملے۔ انہوں نے کہا، "ہم اس طرح کی حمایت کے لئے خاص طور پر شکر گزار ہیں۔ اس سے ہمیں تمام سماجی فوائد کو مکمل طور پر جاری رکھنے میں مدد حاصل ہوتی ہے، ساتھ ہی نئے امدادی پروگرام شروع کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ایک پلیٹ فارم شروع کیا ہے، جو ملک کو جنگ سے ابرنے کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے میں مدد کرے گا۔