جمعہ, اپریل 10, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 235

بجلی کے معاملے میں خود کفیل ہوا بہار، این پی جی سی کی تیسری یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع

0
بجلی کے معاملے میں خود کفیل ہوا بہار، این پی جی سی کی تیسری یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع
بجلی کے معاملے میں خود کفیل ہوا بہار، این پی جی سی کی تیسری یونٹ سے بجلی کی پیداوار شروع

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر راج کمار پانڈے نے آج بتایا کہ تیسری یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی ہے جس سے بہار کو 561 میگاواٹ بجلی ملنے لگی ہے

اورنگ آباد: بہار میں اورنگ آباد ضلع کے نبی نگر اور بارون بلاک کی سرحد پر واقع این ٹی پی سی لمیٹیڈ کی مکمل ملکیت والی کمپنی نبی نگر پاور جنریٹنگ کمپنی کے تیسرے یونٹ سے آج بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر راج کمار پانڈے نے آج بتایا کہ تیسری یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہورہی ہے جس سے بہار کو 561 میگاواٹ بجلی ملنے لگی ہے۔ تیسری یونٹ کے چالو ہونے کے ساتھ ہی نبی نگر پاور جنریٹنگ کمپنی کا یہ پہلا پروجیکٹ ہو گیا ہے اور اس سے اب 1980 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہونے لگی ہے۔

اس سے بہار کو سالانہ 162 کروڑ روپے کی بچت ہوگی

مسٹر پانڈے نے بتایا کہ این پی جی سی کی نبی نگر پروجیکٹ کی تما م تینوں یونٹوں سے کمرشیل بجلی پیداوار شروع ہونے سے بہار کو 1683 میگا واٹ بجلی ملنے لگی ہے۔ چیف ایگزیکٹو افسر نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر پر قریب 18000 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ ریاست بہار کی ترقی میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر بجلی پروجیکٹوں کے مقابلے اس پروجیکٹ سے پیدا شدہ بجلی بہار کو سستی شرح پر مل رہی ہے۔ اس سے بہار کو سالانہ 162 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو افسر نے بتایا کہ این پی جی سی سے پیدا ہونے والی بجلی اس لئے بھی سستی ہے کیوں کہ یہ ملک کا پہلا سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی سے تیار پاور پروجیکٹ ہے۔ اس میں کوئلے کی کھپت کم ہوتی ہے۔

عام طور پر ایک یونٹ بجلی کی پیداوار میں 600 گرام کوئلے کی کھپت ہوتی ہے جبکہ سپر کریٹیکل پاور پروجیکٹ میں 550 سے 560 گرام کوئلے کی کھپت ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این پی جی سی کے کول لنکیج سی سی ایل کے کوئلہ کانوں سے ہیں جو دو سو سے ڈھائی سو کیلومیٹر کے اندر واقع ہیں۔ اس طرح سے اتنے نزدیک سے کوئلہ آنے کی وجہ سے ڈھلائی کا خرچ بھی کم ہو جاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر ایک یونٹ میں روزانہ 9000 ٹن کوئلے کی کھپت ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بہار کی ترقی میں میل کا پتھر ثابت ہو گا۔

منکی پوکس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکتا: عالمی ادارہ صحت

0
منکی پوکس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکتا: عالمی ادارہ صحت
منکی پوکس کے پھیلاؤ پر قابو نہیں پایا جا سکتا: عالمی ادارہ صحت

ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہینس کلوز نے کہا ’’ابھی تک ہم نہیں جانتے کہ کیا ہم منکی پوکس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر کنٹرول کر پائیں گے

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو ابھی تک اس بات پر یقین نہیں ہے کہ منکی پوکس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

یہ باتیں ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر برائے یورپ ہینس کلوز نے ​​کہی ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ابھی تک ہم نہیں جانتے کہ کیا ہم اس کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر کنٹرول کر پائیں گے۔ اس کے لیے ہمیں واضح رابطے، کمیونٹی کارروائی، متعدی کے دوران آئسولیشن میں رہنے، نئے معاملوں کا مؤثر طریقے سے پتہ لگانے اور نگرانی کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ اب تک منکی پوکس کے لیے انہیں اقدامات کرنے کی ضرورت نہیں جو کورونا وائرس کی وبا کے دوران لاگو کیے گئے تھے، کیونکہ وائرس اسی طرح نہیں پھیلتا۔ انہوں نے کہا “آنے والے مہینوں میں بہت سے تہوار اور بڑی پارٹیاں ہونے والی ہیں، ایسی صورتحال میں یہ مزید پھیل سکتا ہے‘‘۔

ترکی: پولیس نے استنبول میں 50 مظاہرین کو کیا گرفتار

0
ترکی: پولیس نے استنبول میں 50 مظاہرین کو کیا گرفتار
ترکی: پولیس نے استنبول میں 50 مظاہرین کو کیا گرفتار

استنبول کے تقسیم اسکوائر میں 2013 کے حکومت مخالف مظاہروں کی سالگرہ کے موقع پر تقریباً 50 مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا ہے

انتاکیا: پولیس نے ترکی میں استنبول کے تقسیم اسکوائر میں 2013 کے حکومت مخالف مظاہروں کی سالگرہ کے موقع پر احتجاج کرنے والے 50 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مظاہرین کی وکیل زبیدہ چاپر نے کہا کہ ’’تقریباً 50 مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔  میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد انہیں سیکورٹی ڈائریکٹوریٹ جنرل کے حوالے کر دیا جائے گا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو تقسیم اسکوائر پر مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے طلباء کو پولیس نے مارا پیٹا ہے۔

واضح رہے کہ ترک۔عثمانی دور کے تقسیم فوجی بیرکوں کی تعمیر نو اور تقسیم اسکوائر کے قریب غازی پارک میں درختوں کی کٹائی کے خلاف 31 مئی 2013 کو مظاہروں نے پرتشدد رخ اختیار کر لیا۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد یہ احتجاج جلد ہی حکومت مخالف مظاہروں میں بدل گیا۔ مظاہروں کو ترکی کے نصف صوبوں اور یورپ میں مقیم ترک شہریوں کی حمایت حاصل تھی۔

یوگی کا ودھان سبھا فنڈ کو 3 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ کرنے کا اعلان

0
یوگی کا ودھان سبھا فنڈ کو 3 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ کرنے کا اعلان
یوگی کا ودھان سبھا فنڈ کو 3 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ کرنے کا اعلان

سالانہ بجٹ پر بحث کے جواب کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ایوان کے اراکین کی خواہش کے مطابق میں ودھان سبھا فنڈ کو 5 کروڑ کرنے کا اعلان کرتا ہوں

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو اراکین اسمبلی کے لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ (ودھان سبھا فنڈ) کو 3 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ سالانہ کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔

سالانہ بجٹ پر بحث کے جواب کے دوران یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ایوان کے اراکین کی خواہش کے مطابق میں ودھان سبھا فنڈ کو 5 کروڑ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ حکومت ریاست کی 25 کروڑ عوام کے فلاح کے لئے کام کرنے کو پرعزم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے فروری 2020 میں لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ میں اضافہ کیا گیا تھا جب اسے 2 کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ کیا گیا تھا۔ اور اس سے پہلے سال 2018 میں 1.5 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ روپئے فی سال کیا گیا تھا۔

یہ بھی قابل ذکر ہے کہ کورونا منجمنٹ کے لئے ریاستی حکومت نے سال 2020 میں لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ کو معطل کردیا تھا۔

متھرا شاہی مسجد عیدگاہ میں سروے کمیشن بھیجنے کی مطالبے والی عرضی

0
متھرا شاہی مسجد عیدگاہ میں سروے کمیشن بھیجنے کی مطالبے والی عرضی
متھرا شاہی مسجد عیدگاہ میں سروے کمیشن بھیجنے کی مطالبے والی عرضی

شاہی مسجد عیدگاہ سے وابستہ مقدموں کے ایک مدعی نے مسجد میں سروے کمیشن بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے مقامی عدالت میں نظر ثانی کی عرضی داخل کر کے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا میں شری کرشن جنم بھومی کی 13.37 ایکڑ زمین کے ایک حصبے میں تعمیر شاہی مسجد عیدگاہ سے وابستہ مقدموں کے ایک مدعی نے مسجد میں سروے کمیشن بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے مقامی عدالت میں نظر ثانی کی عرضی داخل کر کے نچلی عدالت کے فیصلے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مدعی اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کے خازن دنیش چندر شرما کے وکیل دیپک شرما نے بتایا کہ مقدمے کے تحت اے ڈی جے (ہفتم) سنجے چودھری کی عدالت میں پیش نظر ثانی عرضی میں کہا گیا ہے کہ نچلی عدالت کے سول جج سینئر ڈویژن کا حکم شواہد کے خلاف ہے اور اس نے سروے کمیشن کی تشکیل کا حکم جاری نہ کرکے بڑی بھول کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرضی میں کہا گیا ہے کہ نچلی عدالت سول جج سینئر ڈویژن کو سروے کمیشن کی تعیناتی کرنے کا اختیار تھا لیکن عدالت نے اپنے اختیار کا استعمال نہیں کیا۔ لہذا اس کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے 16 (گا) کے تحت داخل عرضی کو منظور نہ کر کے بڑی بھول کی ہے۔ اس لئے متعلقہ عدالت کا حکم خارج کئے جانے کے لائق ہے اور عرضی منظور کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 13 مئی کو داخل درخواست میں مدعی کے ذریعہ دعوی کیا گیا تھا کہ مسجد میں مندر کے نشان موجود ہیں۔ جنہیں مدعی علیہ مسخ یا خراب کرسکتے ہیں۔ اس لئے کمیشن سرے بھیجنے کی اپیل کی گئی تھی۔ شرما نے بتایا کہ ضلع جج نے متعلقہ معاملے میں اگلی سماعت کے لئے 8 جولائی کی تاریخ طے کی ہے۔

گیان واپی سروے رپورٹ میڈیا میں لیک ہونے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

0
گیان واپی سروے رپورٹ میڈیا میں لیک ہونے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ
گیان واپی سروے رپورٹ میڈیا میں لیک ہونے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

گیان واپی مسجد معاملے کی ویڈیو گرافی کے فوٹیج میڈیا میں لیک ہونے کے بعد ہندو فریق نے عدالت کو یہ لفافے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں واقع گیان واپی مسجد معاملے کی ویڈیو گرافی فوٹیج میڈیا میں لیک ہونے سے پیدا تنازع کے درمیان مدعی فریق کی چار خواتین نے ضلع عدالت کے ذریعہ انہیں فراہم کی گئی ویڈیو گرافی کی سی ڈی اور فوٹو واپس کرنے کے لئے منگل کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

ہندو فریق کے یہ مدعین سیل بند لفافے لے کر ضلع عدالت پہنچی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اور فوٹو گراف والے یہ لفافے ابھی سیل بند ہیں۔ انہیں کھولا نہیں گیا ہے۔ ویڈیو گرافی کے فوٹیج میڈیا میں لیک ہونے کے بعد ہندو فریق نے عدالت کو یہ لفافے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندو فریق کے وکیل سبھاش نندن چترویدی نے بتایا کہ ضلع جج وجئے کرشن وشویش نے اس درخواست پر 4 جولائی کو ہی سماعت کی بات کہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ یہ سیل بند لفافوں کو مدعین اپنے پاس ہی رکھیں۔ اس درمیان ہندو فریق کے ایک مدعی راکھی سنگھ کی جانب سے عدالت میں منگل کو ایک عرضی داخل کی گئی جس میں ویڈیو گرافی سروے کی سی ڈی لیک ہونے کے معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ضلع عدالت نے پیر کو گیان واپی مسجد ویڈیو گرافی کی سی ڈی اور فوٹو گرافی ہندو فریق کے مدعین کو فراہم کرنے ساتھ ہی ان سے یہ حلف نامہ بھی لیا تھا کہ وہ اسے لیک نہیں کریں گے لیکن کچھ ہی وقت بعد ویڈیو گرافی کے فوٹیج چینلوں پر ترسیل ہونے لگے۔

عدالت عرضی پر 4 جولائی کو سماعت کرے گی

عدالت عرضی پر چار جولائی کو سماعت کرے گی۔ ضلع عدالت مسجد احاطے میں شرنگار گوری پوجا استھل پر درشن پوجن کرنے سے متعلق ہندو فریق کی عرضی کے جواز پر سماعت کررہی ہے۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی نے کود آف سول پروسیزر آرڈر 07وصول 11کے تحت اس مقدمے پر سماعت نہ کرنے کی دلیل دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عبادت گاہوں سے متعلق 1991 کے قانون کے پیش نظر یہ سماعت کے قابل نہیں ہے۔

مالدہ ضلع: بنگال کی سب سے بڑی مسجد ”آدینہ مسجد“ کو متنازع بنانے کی کوشش

0
مالدہ ضلع: بنگال کی سب سے بڑی مسجد ”آدینہ مسجد“ کو متنازع بنانے کی کوشش
مالدہ ضلع: بنگال کی سب سے بڑی مسجد ”آدینہ مسجد“ کو متنازع بنانے کی کوشش

بی جے پی لیڈروں نے آدینہ مسجد کا دورہ کرکے دعویٰ کیا کہ آدیناتھ مندر کو منہدم کرکے اس مسجد کی تعمیر کی گئی تھی

کلکتہ: مالدہ ضلع کے پانڈوا میں واقع تاریخی ”آدینہ مسجد“ کو لے کر بی جے پی نے ایک نیا تنازع شروع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مسجد مندر کو منہدم کرکے تعمیر کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو بی جے پی لیڈر رتیندر باسو، مقامی ممبر اسمبلی چن موئے دیو برمن اور کچھ دیگر بی جے پی لیڈروں نے مسجد کا دورہ کیا۔ اس کے بعد رتیندرا بوس نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر پوسٹ کرکے یہ دعویٰ کیا کہ مسجد کی تعمیر لگے پتھر کے نقش و نگار سے واضح ہے کہ یہ مسجد آدیناتھ مندر کو منہدم کرکے تعمیر کیا گیا ہے۔

آدینہ مسجد مغربی بنگال کی سب سے بڑی مسجد ہے جو مالدہ ضلع کے گزول تھانے کے پانڈوا میں واقع ہے۔ آدینہ مسجد مالدہ ضلع کے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ مختلف مذاہب کے لوگ یہاں آتے ہیں۔ مگر اب بی جے پی قیادت نے مسجد کو لے کر ایک نئے تنازع کو جنم دیدیا ہے۔ رتیندرا بوس نے مسجد کا دورہ کرنے کے بعد دعویٰ کیا کہ آدینہ مسجد کے فرش کے نیچے آدیناتھ مندر موجود ہے۔ جیتو سردار نے اس مندر کو بچانے کے لیے اپنی جان دے دی۔ یہ تاریخ بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔ وہ انگریزوں اور مسلم حکمرانوں سے مندر کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو ئے تھے۔ جب میں نے کل مقامی ممبر اسمبلی شری چنموئے دیو برمن کے ساتھ آدینہ کے متنازع مقام کا دورہ کیا تو مجھے اس کے ثبوت مل گئے ہیں۔

آدینہ مسجد سلطان سکندر شاہ کے دور میں تعمیر کی گئی تھی

یہ مسجد بنگال سلطنت کے الیاس شاہی خاندان کے دوسرے سلطان سکندر شاہ کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔ یہ مسجد تاریخی شہر پانڈوا میں واقع ہے، جو بنگال سلطنت کا سابق دارالحکومت تھا۔ پانڈوا سلطنت کے دور میں ایک ترقی پذیر اور کاسموپولیٹن تجارتی مرکز تھا۔ دینا (فارسی میں جمعہ) مسجد پورے برصغیر کی سب سے بڑی مسجد تھی جب یہ 1374 میں مکمل ہوئی تھی۔ بادشاہ الیاس شاہ کا بیٹا سکندر شاہ تھا۔ 1342 میں، الیاس نے دہلی سلطنت سے آزادی کا اعلان کرنے کے بعد آزاد بنگال سلطنت (1342-1538) کے پہلے حکمران بنے۔

باپ بیٹے نے دہلی کے سلطان فیروز شاہ تغلق کی 1353 اور 1359 میں بنگال کو ضم کرنے کی فوجی مہمات کے خلاف کامیابی سے مزاحمت کی۔ امریکی مؤرخ رچرڈ ایٹن کے مطابق، سکندر نے اپنی بادشاہی کا کامیابی سے دفاع کرنے کے بعد بڑی ایک یادگار تعمیر کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ایک جرمن مستشرق اور کلکتہ مدرسہ کے پرنسپل، ہنری فرڈینینڈ بلوچمین نے اپنی 1873 کی کتاب، Contributions to the Geography and History of Bengal میں بھی اس حقیقت کے طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

مسجد کی بیرونی دیوار کے چند حصوں میں ہاتھیوں اور رقص کی شکلوں کی طرح نقش و نگار ہیں۔ مورخین نے اس سے متعلق لکھا ہے کہ ممکن ہے کہ معماروں نے قبل از اسلام بنائے گئے پتھروں کا استعمال کیا ہے یا مسجد پہلے سے موجود کھنڈر کی جگہ پر بنائی گئی ہے۔ مسجد پر لکھی تحریروں میں سکندر شاہ کو ”بلند سلطان” اور ”وفاداروں کا خلیفہ” قرار دیا گیا ہے۔ سلطان کو مکہ کی سمت دیوار کے ساتھ منسلک ایک مقبرے میں دفن کیا گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سبز نشان کے ساتھ کاروبار کا آغاز

0
اسٹاک مارکیٹ میں سبز نشان کے ساتھ کاروبار کا آغاز
اسٹاک مارکیٹ میں سبز نشان کے ساتھ کاروبار کا آغاز

پیر کو زیادہ تر کمپنیوں نے اسٹاک مارکیٹ میں سبز رنگ میں تجارت شروع کی

ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زیادہ تر کمپنیوں نے سبز رنگ میں کاروبار شروع کیا۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 623.09 پوائنٹس کے ساتھ 55,507.75 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 175.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16,527.90 پوائنٹس پر کھلا۔

مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی سبز نشانات کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ 226.91 پوائنٹس بڑھ کر 22,744.65 پوائنٹس اورا سمال کیپ 261.91 پوائنٹس بڑھ کر 25,883.48 پوائنٹس پر کھلا۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس سینسیکس 632.13 پوائنٹس کے ساتھ 54,884.66 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 182.30 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 16,352.45 پر آگیا۔

پلوامہ جھڑپ: ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن ہنوز جاری: پولیس

0
پلوامہ جھڑپ: ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن ہنوز جاری: پولیس
پلوامہ جھڑپ: ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن ہنوز جاری: پولیس

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا

سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین جاری جھڑپ میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی عملے کے اہلکار جوں ہی مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود دہشت گردوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔

انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دوبدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے صبح تک آپریشن کو موخر کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ پیر علی الصبح سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ پھر شروع ہوا جس دوران ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ گاوں میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

بتادیں کہ آئی جی کشمیر وجے کمار نے اتوار کی شام کو ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاوں میں دو دہشت گرد محصور ہیں جن میں سے ایک پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت میں براہ راست ملوث ہے۔

نیپال میں چار ہندوستانیوں سمیت 22 مسافروں والا طیارہ لاپتہ

0
نیپال میں چار ہندوستانیوں سمیت 22 مسافروں والا طیارہ لاپتہ
نیپال میں چار ہندوستانیوں سمیت 22 مسافروں والا طیارہ لاپتہ

جومسوم کے درمیان ایک طیارہ نیپال میں چار ہندوستانیوں سمیت 22 لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہوگیا ہے

کھٹمنڈو: پوکھرا سے جومسوم کے درمیان ایک طیارہ اتوار کو نیپال میں چار ہندوستانیوں سمیت 22 لوگوں کے ساتھ لاپتہ ہوگیا۔

مقامی اخبار’ ہمالیہ ٹائمز‘ کے مطابق تارا طیارے کے 9N-AET نے تین عملے، 13 نیپالی، چار ہندوستانی اور دو جرمن مسافروں کو لے کر پوکھرا سے صبح 9:55 بجے کے قریب اڑان بھری۔
طیارے کا ٹیک آف کے چند منٹ بعد رابطہ منقطع ہو گیا۔

’کھٹمنڈو پوسٹ‘ نے جومسوم ہوائی اڈے کے ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہیلی کاپٹر کو ان علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے جہاں طیارے سے آخری بار رابطہ ہوا تھا۔

معلومات کے مطابق طیارے سے آخری رابطہ ’لیٹے پاس‘ کے قریب ہی ہوا تھا۔