جمعہ, اپریل 10, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 227

مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے انتخاب میں 12 اراکین غیر حاضر، 3 نے ووٹ دینے سے کیا گریز

0
مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے انتخاب میں 12 اراکین غیر حاضر، 3 نے ووٹ دینے سے کیا گریز
مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے انتخاب میں 12 اراکین غیر حاضر، 3 نے ووٹ دینے سے کیا گریز

مہاراشٹر اسمبلی اسپیکر کے انتخاب میں تین ممبران دو سماج وادی پارٹی کے اراکین ابو عاصم اعظمی، رئیس شیخ اور مجلس اتحاد المسلمین کے رکن فاروق شیخ نے ووٹ دینے سے گریز کیا، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے بارہ اراکین اسبلی ایوان سے غیر حاضر رہے اور انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا

ممبئی: بی جے پی کے ایم ایل اے راہل نارویکر 164 ووٹ حاصل کرکے مہاراشٹر اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوئے، جب کہ ان کے مخالف شیوسینا رکن اسمبلی راجن سالوی کو صرف صرف 107 ووٹوں کو حاصل کرکے شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔ اس انتخاب میں تین ممبران دو سماج وادی پارٹی کے اراکین ابو عاصم اعظمی، رئیس شیخ اور مجلس اتحاد المسلمین کے رکن فاروق شیخ نے ووٹ دینے سے گریز کیا، جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے بارہ اراکین اسبلی ایوان سے غیر حاضر رہے اور انہوں نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔

غیر حاضر رہنے والوں میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سات دو بی جے پی، ایک کانگریس اور ایک مجلس کے ارکین اسمبلی شامل ہیں، جبکہ شیوسینا کے رکن اسمبلی رمیش لٹکے بھی ایوان میں موجود نہیں تھے حال ہی میں انکی حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

غیر حاضر رہنے والے این سی پی کے اراکین اسمبلی میں، 1. نواب ملک، 2. انیل دیش مکھ (دونوں منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات کے تحت جیل میں مقید ہیں) 3. نیلش لنکے 4. دلیپ موہتے 5. دتاترے بھرانے 6. ببن شندے 7. انالی بنسودے شامل ہیں جبکہ بی جے پی جو اراکین غیر حاضر تھے انکے نام . لکشمن جگتاپ اور مکتا تلک ہے۔ اسی طرح سے کانگریس رکن اسمبلی پرنیتی شندے جو سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے کی دختر ہے وہ اور مجلس کے دیگر رکن اسمبلی مفتی اسماعیل بھی غیر حاضر تھے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لے سکتے۔

مہاراشٹرا اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 288 ہیں۔

افغانستان: مدرسے میں بم دھماکہ سے 10 افراد زخمی

0

افغانستان کے ایک مدرسے میں بم دھماکہ ہونے سے کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے، حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی

کابل: افغانستان میں صوبہ ننگرہار کے ایک مدرسے میں ہونے والے بم دھماکہ میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیا کی رپورٹوں میں ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ گزشتہ رات ضلع رودت میں واقع ایک مدرسہ میں ہوا۔ دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا تھا۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

ادے پور: کنہیا لال قتل کے چار ملزمین کو دس دن کے این آئی اے ریمانڈ پر بھیجا گیا

0

کنہیا لال قتل کے بعد ملزمین کے تار دوسرے ملکوں سے بھی جڑے ہونے کی وجہ سے اس معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی

جے پور: ادے پور کنہیا لال قتل معاملے کے چار ملزمین کو آج یہاں قومی تحقیقی ایجنسی (این آئی اے) کو دس دن کے لئے ریمانڈ پر سونپ دیا گیا۔

این آئی اے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان اس معاملے کے اہم ملزم ریاض اختر اور غوث محمد اور دو دیگر ملزم محسن اور آصف کو دوپہر ایک بجے کے بعد این آئی اے کے اسپیشل کورٹ میں لے کر آئی اور انہیں کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے ملزمین کو 12 جولائی تک این آئی اے حراست میں بھیج دیا گیا۔

پیشی کے بعد جب این آئی اے ملزمین کورٹ سے لے کر جا رہی تھی، تبھی مشتعل وکیلوں نے ملزمین کے ساتھ دھکا مکی ،کپڑے اور بال کھینچنے کی کوشش کی۔ اس دوران کورٹ احاطے میں پولیس کا بڑی تعداد میں دستہ تعینات کیا ہوا تھا لیکن جب ملزمین کو گاڑی میں بٹھانے لگے کچھ ان تک پہنچ گئے اور ان کے ملزمین کے بال اور کپڑے کھینچنے کی کوشش ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 28 جون کو کنہیا لال کے قتل کے بعد ملزمین کے تار دوسرے ملکوں سے بھی جڑے ہونے کی وجہ سے اس معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپ دی گئی۔

ملک میں ہو رہے پرتشدد واقعات کی ذمہ دار ہے نوپور شرما: سپریم کورٹ

0

جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ نوپور شرما کو جو ایک ٹی وی پروگرام کے دوران پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے ریمارکس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں پھوٹنے والے فسادات اور پرتشدد واقعات کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق لیڈر نوپور شرما کی پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرے کے معاملے میں جمعہ کو سخت سرزنش کی اور کہا کہ انہیں اس کے لئے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی پاردی والا کی تعطیلاتی بنچ نے ان سخت ریمارکس کے ساتھ، نوپور شرما کی درخواست کو خارج کر دیا جس میں ان کے خلاف ملک بھر میں درج ایف آئی آر کو دہلی منتقل کرنے کی مانگ کی گئی تھی۔

جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ انہیں(نوپور شرما) جو ایک ٹی وی پروگرام کے دوران پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے ریمارکس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں پھوٹنے والے فسادات اور پرتشدد واقعات کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔

سپریم کورٹ نے اس دوران دہلی پولیس پر بھی سخت تبصرہ کیا۔ دہلی پولیس کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھاتے ہوئے بنچ نے کہا کہ اس کی (نوپور شرما) کی شکایت پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن کئی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود، اس (نوپور) کے خلاف ابھی تک ایسی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے

بنچ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دلائل دیکھے ہیں۔ بحث کے دوران کس طرح سے دن بھر اشتعال انگیز تبصرے کئے گئے۔ اس کی ذمہ دار صرف وہی خاتون ہے۔ ایک وکیل ہونے کے ناطے اسے جس طرح اکسایا گیا وہ اور بھی شرمناک ہے۔ اسے پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔‘‘

بنچ نے نچلی عدالت میں زیر غور گیان واپی مسجد تنازعہ پر بحث کرنے پر بھی متعلقہ ٹیلی ویژن چینل کے تئیں بھی ناراضگی ظاہر کی۔ اس پروگرام میں شامل ہونے والوں میں نوپور شرما بھی تھی۔

سپریم کورٹ کے سخت موقف کے بعد درخواست گزار نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔

مہاراشٹر: ایکناتھ شندے وزیر اعلیٰ، فڑنویس نے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

0

مہاراشٹر کی سیاست میں ڈرامائی پیش رفت کے درمیان جمعرات کو شیوسینا کے باغی دھڑے کے لیڈر ایکناتھ شندے نے بی جے پی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا

ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست میں ڈرامائی پیش رفت کے درمیان جمعرات کو شیوسینا کے باغی دھڑے کے لیڈر ایکناتھ شندے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا اور خود حکومت میں شامل نہ ہونے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے اندر ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔

گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے راج بھون میں شام 7.30 بجے منعقدہ ایک تقریب میں مسٹر شندے اور مسٹر فڑنویس کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

مسٹر شندے آج ہی گوا سے واپس آئے تھے اور مسٹر فڑنویس کے ساتھ گورنر سے ملاقات کی تھی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا اور اس کے فوراً بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں مسٹر فڑنویس نے مسٹر شندے کو وزیر اعلیٰ بنانے پر رضامندی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ خود حکومت میں شامل نہیں ہوں گے لیکن وزیر اعلیٰ اور ان کی حکومت کے کاموں میں مکمل تعاون کریں گے۔

ان کے بیان کے بعد پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا نے دہلی میں کہا کہ مسٹر فڑنویس کو حکومت میں شامل ہونا چاہئے۔ مسٹر نڈا نے بتایا کہ پارٹی نے مسٹر فڑنویس کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے کی ہدایت دی ہے۔

بی جے پی کے سابق صدر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹر پر کہا، "بی جے پی صدر جے پی نڈا جی کے کہنے پر مسٹر دیویندر فڑنویس جی نے بڑا دل دکھایا ہے اور ریاست مہاراشٹر اور عوام کے مفاد میں حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ کی مبارکبادی

مسٹر شاہ نے کہا، ’’ مسٹر فڑنویس کا یہ فیصلہ مہاراشٹر کے تئیں ان کی حقیقی وفاداری اور خدمت کا عکاس ہے۔ اس کے لیے میں انہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

مسٹر کوشیاری نے انہیں آج شام حلف لینے کی دعوت دی تھی۔ قابل غور ہے کہ مسٹر شندے شیوسینا سے بغاوت کرنے کے بعد پارٹی کے 39 ایم ایل ایز کے ساتھ تقریباً ایک ہفتے سے آسام کی راجدھانی گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے۔ اس سے پہلے وہ گجرات کے سورت میں کچھ باغی ایم ایل اے کے ساتھ ٹھہرے تھے۔ یہ ایم ایل اے کل رات گوہاٹی سے گوا آئے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، مسٹر شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر قائدین نے مسٹر شندے اور مسٹر فڑنویس کو ان کی نئی ذمہ داری کے لئے نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی جے یو نے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا

0
آئی جے یو نے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا
آئی جے یو نے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا

آئی جے یو کے رہنماؤں نے محمد زبیر کی گرفتاری کے انداز پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ زبیر کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کیے بغیر گرفتار کیا گیا

حیدرآباد: انڈین جرنلسٹس یونین (آئی جے یو) نے بدھ کے روز آلٹ نیوز کے شریک بانی اور صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

آئی جے یو کے صدر کے سرینواس ریڈی اور جنرل سکریٹری بلویندر سنگھ نے آج یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ سب سے زیادہ قابل اعتراض بات یہ ہے کہ ایک طرف وزیر اعظم بیرون ملک جاکر اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کے عہد نامے پر دستخط کرتے ہیں۔ اور دوسری طرف ملک کے اندر موجود ایک صحافی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ آئی جے یو کے رہنماؤں نے زبیر کی گرفتاری کے انداز پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ زبیر کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کیے بغیر گرفتار کیا گیا۔

آئی جے یو کے رہنماؤں نے الزام لگایا کہ صحافی محمد زبیر نے ملک میں گردش کرنے والی جھوٹی خبروں کی حقیقت کو بے نقاب کرکے حکومت سے دشمنی مول لی ہے۔ محمد زبیر کی گرفتاری سے پتہ چلتا ہے کہ مرکزی حکومت سچائی ظاہر کرنے اور لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کس قدر خائف ہے۔

کنہیا لال قتل کیس کی تحقیقات اب این آئی اے کرے گی: گہلوت

0
کنہیا لال قتل کیس کی تحقیقات اب این آئی اے کرے گی: گہلوت
کنہیا لال قتل کیس کی تحقیقات اب این آئی اے کرے گی: گہلوت

کنہیا لال قتل کیس میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں تیج پال، نریندر، شوکت، وکاس اور گوتم کو آوٹ آف ٹرم ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

جے پور: راجستھان کے اُدے پور میں کنہیا لال قتل کیس کی تحقیقات اب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کرے گی۔

وزیر اعلی اشوک گہلوت کی طرف سے آج یہاں ادے پور کے واقعہ پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسٹرگہلوت نے سوشل میڈیا پر اس بارے میں بتایا کہ آج ادے پور واقعہ پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ بنیادی طور پر دہشت پھیلانے کے مقصد سے کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے دوسرے ممالک میں بھی رابطہ ہونے کی معلومات سامنے آئی ہے۔ اس واقعہ میں یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے لہذا اب مزید تفتیش این آئی اے کرے گی جس میں راجستھان اے ٹی ایس مکمل تعاون کرے گی۔

ادے پور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری

انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ پوری ریاست میں امن و امان کو یقینی بنائے اور گڑبڑی پیدا کرنے کی کوششوں پر سختی سے کارروائی کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ادے پور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کرنے والے پانچ پولیس اہلکاروں تیج پال، نریندر، شوکت، وکاس اور گوتم کو آوٹ آف ٹرم ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام فریقوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل بھی کی۔

میٹنگ سے پہلے مسٹر گہلوت نے میڈیا سے کہا، "یہ واقعہ بہت بڑا ہے، گھناؤنا ہے، میں نے کل بھی کہا تھا کہ جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور اسی لیے ہم نے ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے، ایس آئی ٹی نے کل رات سے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے، جے پور پہنچتے ہی لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔ لہٰذا ہم اس بات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کہ واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔

بہار میں مجلس کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی آرجے ڈی میں شامل

0
بہار میں مجلس کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی آرجے ڈی میں شامل
بہار میں مجلس کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی آرجے ڈی میں شامل

ذرائع کے مطابق مسٹر تیجسوی پرساد یادو نے مسٹر سنہا کو اے آئی ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑ کر آرجے ڈی میں شامل ہونے کی جانکاری دی

ُپٹنہ: بہار میں اسد الدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی بدھ کو راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) میں شامل ہوگئے۔

اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو بدھ کو اپنی گاڑی خود چلاتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے پانچ میں سے چار اراکین اسمبلی کو ساتھ لیکر اسمبلی پہنچے۔

اس کے بعد چاروں اراکین کے ساتھ انہوں نے اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق مسٹر یادو نے مسٹر سنہا کو اے آئی ایم آئی ایم کے چار اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑ کر آرجے ڈی میں شامل ہونے کی جانکاری دی۔ مسٹر یادو اس سے متعلق شام میں پریس کانفرنس کرکے اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اختر الایمان کو چھوڑ کر کوچادھامن سے رکن اسمبلی محمد اظہار اسفی، جوکی ہاٹ سے رکن اسمبلی شہنواز عالم، بائسی سے رکن اسمبلی رکن الدین، بہادر گنج سے رکن اسمبلی انظار نعیمی آرجے ڈی میں شامل ہوئے ہیں۔

ادے پور: مذہبی جنونیوں کے ہاتھوں درزی کا قتل، دونوں حملہ آور گرفتار

0

ادے پور میں دو افراد نے ایک درزی کو اس کی دوکان میں کپڑے کا ناپ دینے کے بہانے داخل ہوکر تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کردیا

ادے پور: راجستھان کے ادے پور میں منگل کو دو افراد نے ایک درزی کو اس کی دوکان میں کپڑے کا ناپ دینے کے بہانے داخل ہوکر تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کردیا۔

ابتدائی طور پر یہ مذہبی جنون کا معاملہ لگتا ہے کیونکہ حملہ آوروں نے واقعے کی ایک بھیانک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اس فعل کو ‘گستاخ رسول’ کا بدلہ قرار دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ان حملہ آوروں کو راجستھان پولیس نے واقعہ کے چند گھنٹوں کے اندر راجسمند سے گرفتار کر لیا۔

اس واقعہ کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملک میں ماحول کو بہتر کرنے کے لئے اپیل جاری کرنے کی درخواست کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مقررہ وقت میں عدالتی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ راجستھان میں گہلوت حکومت ناکام ہے اور جہادی عناصر پر کوئی لگام نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق ادے پور کے دھان منڈی بھوت محل علاقے میں درزی کی دکان چلانے والے کنہیا لال کو قتل کر دیا گیا۔ حملہ آوروں نے تیز دھار ہتھیار سے اس کی گردن کو دھڑ سے الگ کردیا۔ اس وقت دکان میں سات افراد موجود تھے۔ اس حملے میں کنہیا لال کے ایک ساتھی ایشور سنگھ کو شدید چوٹیں آئیں، جنہیں ایم بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

علاقے میں کشیدگی

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل افراد نے بازار بند کر کے نعرے بازی کی۔ بعض مقامات پر بھیڑ نے سڑکوں پر ٹائر وغیرہ جلا کر احتجاج کیا۔ اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ادے پور میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی تھی۔ شہر کے کم از کم سات تھانوں کے علاقوں میں حکم امتناعی کر دیا گیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کنہیا لال نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں کوئی ٹویٹ کیا تھا اسی کا بدلہ لینے کے لیے اس کا قتل کردیا گیا ہے۔ کنہیا لال کو پہلے بھی دھمکیاں مل رہی تھیں اور اس نے کچھ نوجوانوں کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی۔

تیستا سیتلواڈ اور محمد زبیر کا قصور کیا ہے؟ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟: ممتا بنرجی

0
تیستا سیتلواڈ اور محمد زبیر کا قصور کیا ہے؟ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟: ممتا بنرجی
تیستا سیتلواڈ اور محمد زبیر کا قصور کیا ہے؟ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے؟: ممتا بنرجی

آسنسول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان گرفتاریوں کے خلاف پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ان لوگوں کا قصور کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ محمد زبیر اور تیستا سیتلواڈ کا قصور کیا تھا

کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو لوگ نفرت بڑھا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے اور بے قصور لوگوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

آسنسول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان گرفتاریوں کے خلاف پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ان لوگوں کا قصور کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ محمد زبیر اور تیستا سیتلواڈ کا قصور کیا تھا۔

ممتا بنرجی نے نوپور شرما کا نام لئے بغیر کہا کہ اگر آپ کا لیڈر مذہب کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے تو آپ اسے گرفتار نہیں کرتے، وہ خاموش ہے، اگر آپ اسے مار ڈالیں تو بھی کوئی بات نہیں ہوتی، اور اگر ہم بات بھی کریں تو وہ ہمیں قاتل بنا دیتا ہے۔ بی جے پی آئی ٹی سیل بھی بنا سکتی ہے۔ جعلی ویڈیوز۔ نفرت کرنے والے سوشل میڈیا سے تصاویر لے رہے ہیں، انہیں توڑ مروڑ کر بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا؟

نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں

ممتا نے کہا کہ ”اگر کوئی کچھ کہے تو سی بی آئی اور ای ڈی اسے گرفتار کر کے لے جا رہے ہیں، لیکن اگر کوئی اشتعال انگیز بات کہتا ہے تو آپ اسے گرفتار نہیں کرتے۔ تیستا نے ایسا کیا کیا ہے جس کے لیے آپ کو گرفتار کیا گیا ہے؟۔ ممتا بنرجی نے سوال کیا کہ آپ گالی دینے والوں کو گرفتار نہیں کرتے؟ ہماری حکومت نے انہیں طلب کیا ہے۔

سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ کو گزشتہ ہفتہ کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔سیتلواڈ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی ہے۔ گجرات اے ٹی ایس نے اسے ممبئی میں گرفتار کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات فسادات کے بارے میں پولیس کو غلط معلومات دینے پر سماجی کارکن تیستا سیتلواڈ پر تنقید کی تھی۔ چند گھنٹوں کے اندر، تیستا کو گرفتار کیا گیا۔