جمعہ, اپریل 10, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 225

پاکستان میں موسلادھار بارش سے 27 افراد ہلاک

0
پاکستان میں موسلادھار بارش سے 27 افراد ہلاک
پاکستان میں موسلادھار بارش سے 27 افراد ہلاک

پاکستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں، بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے

اسلام آباد: پاکستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی دوہری مار نے لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

ریاست کے مختلف اضلاع میں اس قدرتی آفات کی زد میں آنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہاں کے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں، بجلی کی سپلائی میں خلل پڑا ہے، فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے اور کئی جگہوں سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے۔ ڈان اخبار نے یہ اطلاع دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید بارش کے ایک اور دور کے خطرے سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی باریکی سے نگرانی کرنے کو کہا ہے۔

کراچی میں پولیس اور ریسکیو حکام نے شدید بارشوں کے باعث کم از کم 10 ہلاکتوں کی اطلاع دی۔ اس کے علاوہ یہاں کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے اور کئی علاقے تاحال زیر آب ہیں۔

پاکستان میں مان سون کی پہلی شدید بارش منگل کو ختم ہوئی اور اس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات سے دوسرا دور شروع ہونے والا ہے۔ یہ چار دن یعنی اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔ جس کے باعث سندھ اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے اور ہواؤں کا رخ بھی تیز رہے گا۔

مدھیہ پردیش میں اربن باڈی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے 43 اضلاع میں ووٹنگ شروع

0
مدھیہ پردیش میں اربن باڈی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے 43 اضلاع میں ووٹنگ شروع
مدھیہ پردیش میں اربن باڈی انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے 43 اضلاع میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں اربن باڈی انتخابات – 2022 کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج 43 اضلاع کے 214 شہری اداروں میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے، 49 لاکھ نو ہزار 280 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی

بھوپال: مدھیہ پردیش میں اربن باڈی انتخابات-2022 کے دوسرے اور آخری مرحلے میں آج 43 اضلاع کے 214 شہری اداروں میں ووٹنگ شروع ہوگئی۔

سرکاری معلومات کے مطابق پولنگ کے دوران کل چھ ہزار 829 پولنگ اسٹیشنز پر 49 لاکھ نو ہزار 280 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ان میں سے 25 لاکھ 20 ہزار 923 مرد، 23 لاکھ 88 ہزار 65 خواتین اور 292 دیگر ووٹرز ہیں۔

ریاستی الیکشن کمشنر بسنت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں پانچ میونسپل کارپوریشنوں، 40 میونسپلٹیزاور 169 میونسپل کونسلوں میں ووٹنگ جاری ہے۔ ووٹر کے لیے ووٹنگ کے لیے کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ 20 شناختی کارڈز میں سے کوئی ایک ساتھ لانا لازمی ہے۔

سری لنکا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل ہی فرار

0
سری لنکا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل ہی فرار
سری لنکا کے صدر اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے قبل ہی فرار

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے صدر کا فوجی طیارہ مقامی وقت کے مطابق تاخیر شب تین بجے مالدیپ کے دارالحکومت مالے جا پہنچے

کولمبو: سری لنکا کے صدر گوٹابایہ راج پکسے آج اپنے استعفیٰ کا باضابطہ اعلان کرنے والے تھے، لیکن اس سے قبل ہی آج علی الصبح وہ اپنے خاندان سمیت ایک فوجی طیارے میں سوار ہوکر ملک چھوڑ کر باہر جاچکے ہیں۔ یہ اطلاع بدھ کو میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان کا فوجی طیارہ مقامی وقت کے مطابق تاخیر شب تین بجے مالدیپ کے دارالحکومت مالے جا پہنچے۔

وہ 9 جولائی کو راشٹرپتی بھون سے اس وقت فرار ہو گئے تھے جب ہزاروں مظاہرین نے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا تھا۔

صدر کے دستخط شدہ استعفیٰ نامہ کا اعلان بدھ کے روز پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ذریعے کیا جانا تھا۔

دارالحکومت کولمبو کے مرکزی احتجاجی مقام گالے فیس گرین میں منگل کی شام ہزاروں افراد صدر کے استعفے کا انتظار کر رہے تھے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیسے ہی صدر کے ملک چھوڑنے کی خبر سامنے آئی، مظاہرین نے احتجاجی مقام پر شور مچانا شروع کر دیا۔

بی بی سی نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ان کے بھائی اور سابق وزیر خزانہ باسل راج پکسے بھی ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ قبل ازیں انہیں ایک بار بندرانائیکے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حکام نے ملک سے باہر جانے سے روکا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ اس وقت امریکہ میں ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ لوگوں نے سری لنکا کی گرتی ہوئی معیشت کا ذمہ دار صدارتی انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے۔

اجی کرشنن کیرالہ میں گرفتار: شولیور پولیس

0

شولیور پولیس نے اجی کرشنن کو قبائلی زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے اور ان کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے

پلکڑ: کیرالہ میں شولیور پولیس نے ہائی رینج رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی (ایچ آر ڈی ایس) کے سکریٹری اجی کرشنن کو قبائلی زمین پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے اور ان کی توہین کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسٹر کرشنن، جو دبئی سے یہاں پہنچے تھے، کو پیر کی دوپہر اٹاپادی کے اگلی پولیس اسٹیشن میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس پی) این مرلی دھرن کے سامنے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

مسٹر کرشنن کو ایک سال قبل قبائلیوں کی زمین پر قبضہ کرنے، ذات پات کا استعمال کرکے ان کی توہین کرنے اور ان کے گھروں کو جلانے کے معاملے میں ایک سال قبل درج ایک کیس کے سلسلے میں آگالی پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔

پولیس اسٹیشن میں دو گھنٹے انتظار کرنے کے بعد، وہ منگل کو پولیس کو اپنی واپسی کی اطلاع دینے کے بعد پلکڑ کے لیے روانہ ہوئے۔ تاہم پولیس نے انہیں اناکٹی چیک پوسٹ پر روکا اور شولیور پولیس اسٹیشن پہنچنے کو کہا۔ بعد میں اس معاملے میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 1,189 نئے معاملے، دو کی موت

0

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 1,189 نئے معاملے، نئے کیسوں کے ساتھ ریاست میں مجموعی کیسز کی تعداد 80,06,424 ہو گئی ہے

ممبئی: مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 1,189 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دو لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوگئی۔ ہیلتھ بلیٹن نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

ان نئے کیسوں کے ساتھ ریاست میں مجموعی کیسز کی تعداد 80,06,424 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,47,978 تک پہنچ گئی ہے۔ کم از کم 1,529 افراد کو ڈسچارج کیا گیا جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 78,39,208 ہوگئی۔

ریاست میں صحت یابی کی شرح نمایاں طور پر کم ہو کر 97.93 فیصد اور اموات کی شرح 1.84 فیصد پر آگئی ہے۔

اس وقت ریاست میں 18,027 فعال معاملے درج ہیں۔

دریں اثنا، بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ مراٹھواڑہ کے علاقے میں 62 معاملے درج ہوئے ہیں جن میں جالنا میں 39، عثمان آباد میں 21 اور بیڈ میں 2 معاملے شامل ہیں۔

راجستھان: ادے پور میں پیر کے روز کرفیو میں 17 گھنٹے کی نرمی

0
راجستھان: ادے پور میں پیر کے روز کرفیو میں 17 گھنٹے کی نرمی
راجستھان: ادے پور میں پیر کے روز کرفیو میں 17 گھنٹے کی نرمی

ادے پور شہر میں مسلمانوں نے اتوار کے روز عید الاضحیٰ کا تہوار پرامن طریقے سے منایا۔ اس دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی

ادے پور: راجستھان کے ادے پور شہر میں کنہیا لال قتل کیس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پیر کو مختلف علاقوں میں نافذ کرفیو میں 17 گھنٹے کے لیے نرمی دی گئی۔

دھان منڈی، گھنٹاگھر، ہاتھی پول، امباماتا، سورج پول، سوینا، بھوپال پورہ، گووردھن ولاس، ہیرنماگری، پرتاپ نگر اور سکھر دھان منڈی اورسوینا میں آج صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی۔

کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں تمام بازار کھل گئے ہیں اور زندگی معمول پر ہے۔ شہر میں مسلمانوں نے اتوار کے روز عید الاضحیٰ کا تہوار پرامن طریقے سے منایا۔ اس دوران کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

مہاراشٹر میں کورونا کے 2,591 نئے معاملے

0
مہاراشٹر میں کورونا کے 2,591 نئے معاملے
مہاراشٹر میں کورونا کے 2,591 نئے معاملے

مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 2,591 معاملے سامنے آئے ہیں، ان نئے کیسوں کے ساتھ، ریاست کے مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر 80,04,024 ہوگئی ہے

ممبئی: مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 2,591 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ہیلتھ بلیٹن نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

ان نئے کیسوں کے ساتھ، ریاست کے مجموعی کیسوں کی تعداد بڑھ کر 80,04,024 ہوگئی ہے۔
اس دوران کم از کم 2,894 افراد کو ڈسچارج کیا گیا جس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 78,37,679 ہوگئی۔

ریاست کی صحت یابی کی شرح نمایاں طور پر کم ہو کر 97.92 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔ اس وقت 18,369 فعال معاملے درج کئے گئے ہیں۔

مراٹھواڑہ کے علاقے میں 159 معاملے درج ہوئے ہیں جس میں جالنا ضلع میں 72، ضلع اورنگ آباد میں 47، ضلع عثمان آباد میں 19، لاتور ضلع میں 15 اور بیڈ میں کووڈ کے 6 مریض شامل ہیں۔

مہاراشٹر میں کورونا کے 2944 نئے معاملے، 7 مریضوں کی موت

0
مہاراشٹر میں کورونا کے 2944 نئے معاملے، 7 مریضوں کی موت
مہاراشٹر میں کورونا کے 2944 نئے معاملے، 7 مریضوں کی موت

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 2944 نئے کیسز سامنے آئے

ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا انفیکشن کے کم ہوتے ہوئے پچھلے 24 گھنٹوں میں 2944 نئے معاملے سامنے آئے اور سات مزید مریضوں کی موت ہو گئی۔

ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 79,98,676 ہو گئی ہے، جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1,47,971 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں 3499 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 78 لاکھ 31 ہزار 851 ہوگئی ہے۔

ریاست میں اس وقت 18,851 ایکٹیو کیسز ہیں اور اس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سیتا پور کیس میں محمد زبیر کی عبوری ضمانت منظور

0
سیتا پور کیس میں محمد زبیر کی عبوری ضمانت منظور
سیتا پور کیس میں محمد زبیر کی عبوری ضمانت منظور

جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی تعطیلاتی بنچ نے سیتا پور کی ایف آئی آر میں محمد زبیر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے الٹ نیوز کے شریک ایڈیٹر محمد زبیر کو اتر پردیش کے سیتا پور میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں درج مقدمہ میں پانچ دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔

صحافی زبیر اس وقت دہلی میں درج ایک دوسرے مقدمے میں عدالتی تحویل میں ہیں اور انہیں فی الحال جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

جسٹس اندرا بنرجی اور جسٹس جے کے مہیشوری کی تعطیلاتی بنچ نے سیتا پور کی ایف آئی آر میں محمد زبیر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔ بنچ نے ضمانت کے حکم میں کہا کہ زبیر سیتا پور مجسٹریٹ کی عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر نہیں جائیں گے اور سپریم کورٹ میں اس معاملے پر اگلی سماعت تک کوئی نیا ٹویٹ نہیں کریں گے۔

عدالت عظمی نے محمد زبیر کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلور یا کسی اور جگہ اس کیس سے متعلق الیکٹرانک شواہد سے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کریں۔ سینئر وکیل کولن گونزالویس نے صحافی زبیر کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل کا موقف ہے "میرے خلاف کچھ نہیں ہے۔ میں صرف اشتعال انگیز بیانات کے خلاف بول رہا ہوں۔ میں کسی مذہب کے خلاف نہیں ہوں۔ میں بے قصور ہوں۔ آپ میری ٹویٹس دیکھیں۔ میں ان کی تصدیق کرتا ہوں۔ مجھے بنگلور اور دوسری جگہوں پر لے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں ہے”۔

ٹویٹ پڑھتے ہوئے مسٹر گونزالویس نے کہا کہ یہ کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے۔

محمد زبیر کی جان کو خطرہ

مسٹر گونزالویس نے اپنے مؤکل کی طرف سے کہا، "میری جان کو خطرہ ہے۔ بہت سے لوگ مشورہ دے رہے ہیں کہ پولیس مجھے ٹارچر کرے۔ مجھ کو قتل بھی کیا جا سکتا ہے”۔

کچھ دھمکی آمیز بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا، “ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں جیل میں ہونا چاہیے”۔

اتر پردیش حکومت کے وکیل نے زبیر کے وکیل کے دلائل کے جواب میں کہا کہ محمد زبیر کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا، ”آپ سسٹم کے ساتھ نہیں کھیل سکتے ہیں۔ اس نے (زبیر) نے جان بوجھ کر بہت سے حقائق کو چھپا دیا ہے۔ یہ ناقابل قبول ہے۔ اس نے بیرون ملک سے بھی پیسہ لیا ہے۔

طلبا کریڈٹ کارڈ کے لیے والدین کے آمدنی کی سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ہے: ممتا بنرجی

0

طلبہ کو اس کارڈ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا قرض ملنا ہے، لیکن شکایت یہ ہے کہ کوئی بھی بینک طلبا کریڈٹ کارڈ کی بنیاد پر قرض نہیں دینا چاہتا

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ طلبا کو کریڈٹ کارڈ کے لیے والدین کو آمدنی کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بکواس ہے۔ ہم نے ایسی کوئی شق نہیں رکھی ہے۔ اس کو ختم کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ اس موقع پر 6000 طلباء کو سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ دیے گئے۔ انہوں نے اس منصوبے میں حصہ لینے پر بینکوں کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوآپریٹو بینک کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

2021 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے ممتا حکومت نے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم شروع کی تھی۔ اس کے بعد مختلف اوقات میں کریڈٹ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ سرکاری کیمپ کے لیے درخواست دینے کے لیے سینکڑوں طلبا نے ”دوارے سرکار“ میں کھڑے ہوکر درخواست دی تھی۔ ان میں سے اکثر کو کارڈ بھی مل چکے ہیں۔

انہیں اس کارڈ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا قرض ملنا ہے۔ لیکن شکایت یہ ہے کہ کوئی بھی بینک طلبا کے کریڈٹ کارڈ کی بنیاد پر قرض نہیں دینا چاہتا۔ وہ حکومت کی طرف سے تجویز کردہ دستاویزات کے علاوہ مختلف دستاویزات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ اس سلسلے میں بینکوں کو ایک سے زیادہ بار دھمکی دے چکی ہیں۔