جمعرات, اپریل 9, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 222

ملک میں کورونا کے 20,408 نئے کیسز سامنے آئے

0
ملک میں کورونا کے 20,408 نئے کیسز سامنے آئے
ملک میں کورونا کے 20,408 نئے کیسز سامنے آئے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20,408 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44000138 ہوگئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 20,408 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44000138 ہو گئی۔ جبکہ اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد مزید 44 مریضوں کی موت کے ساتھ بڑھ کر 526312 ہو گئی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 203.94 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33,87,173 ویکسین دی گئی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20,958 افراد کی شفایابی کے ساتھ، صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,33,30,442 ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 4,04,399 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 87.48 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ملک میں اس عرصے کے دوران 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے جہاں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے وہیں 20 میں ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 604 ایکٹیو کیسز میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد 143384 ہوگئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا ایکٹیو کیسز

مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1140 سب سے زیادہ کورونا ایکٹیو کیسز کم ہو کر 18003 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2052412 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے چھ مزید مریضوں کی موت سے ریاست میں اب تک 21352 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

اس دوران کیرالہ میں کورونا ایکٹیو کیسز 942 کم ہو کر 16015 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6631390 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وبا سے ریاست میں اب تک 70451 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 380 ایکٹو کیسز کم ہو کر 13510 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3489689 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38032 پر مستحکم ہے۔

میگھالیہ بی جے پی کے نائب صدر سیکس ریکیٹ میں شاہ-نڈا کو معافی مانگنی چاہئے: کانگریس

0
میگھالیہ بی جے پی کے نائب صدر سیکس ریکیٹ میں شاہ-نڈا کو معافی مانگنی چاہئے: کانگریس
میگھالیہ بی جے پی کے نائب صدر سیکس ریکیٹ میں شاہ-نڈا کو معافی مانگنی چاہئے: کانگریس

میگھالیہ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب گارو ہلز میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کا 30 کمروں کا فارم ہاؤس ہے، جس میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا تھا۔ اس فارم ہاؤس میں چھاپے کے دوران کمسن لڑکیوں اور 23 خواتین کے ساتھ 75 افراد کو پکڑا گیا

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کو کہا کہ میگھالیہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی نائب صدر برنارڈ ماراک کے فارم ہاؤس سے پانچ نابالغ لڑکیوں اورکئی خواتین کے سیکس ریکیٹ میں پکڑے جانے کے معاملے میں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا اوروزیر داخلہ امت شاہ کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

کانگریس کے ترجمان اجے کمار نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ میگھالیہ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب گارو ہلز میں بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کا 30 کمروں کا فارم ہاؤس ہے، جس میں جسم فروشی کا کاروبار چل رہا تھا۔ اس فارم ہاؤس میں چھاپے کے دوران کمسن لڑکیوں اور 23 خواتین کے ساتھ 75 افراد کو پکڑا گیا۔

انہوں نے اسے ملک کی خواتین پر مظالم اور نابالغوں کے ساتھ ایک غیر انسانی اور مکروہ فعل قرار دیا اور کہا کہ اس واقعہ کے لئے مسٹر شاہ اور مسٹر نڈا کے ساتھ ہی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور ٹیکسٹائل کی وزیر اسمرتی ایرانی کو بھی ملک کی خواتین سے معافی مانگنی چاہئے۔

ترجمان نے کہا، ’’یہ انتہائی حساس معاملہ ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس معاملے میں گرفتاریوں کے باوجود پورا معاشرہ اور پورا ملک خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے مفادات کے بہانے جارحیت کا مظاہرہ کرنے والی اسمرتی ایرانی اور محترمہ نرملا سیتا رمن کو آگے آکر ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک عدم شناخت دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

0
بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک عدم شناخت دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری
بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک عدم شناخت دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا: ’بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے‘

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس انکاؤنٹر کے دوران ایک فوجی جوان اور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جن کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اپ ڈیٹ فراہم کرتے ہوئے کہا: ’بارہمولہ انکاؤنٹر: ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔

 

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کی علی الصبح بارہمولہ کے وانی گام بالا علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

لولو مال میں نماز اور ہنومان چالیسا پڑھنے والے بی جے پی کے لوگ: اعظم

0

اعظم خان نے الزام لگایا کہ لولو مال کا مالک آر ایس ایس کا فنڈ ریزر ہے، نمازی بھی وہی لایا تھا، پورا تنازع بھی اس نے ہی کھڑا کیا

مرادآباد: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قدآور رہنما اعظم خان نے جمعرات کو کہا کہ لکھنؤ کے لولو مال میں نماز اور ہنومان چالیسا پڑھنے والے بی جے پی سے وابستہ افراد تھے، کیونکہ ان کا مقصد فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کر کے اپنی سیاسی مفاد حاصل کرنا ہوتا ہے۔

ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت میں ایک معاملے کی تاریخ پر مرادآباد پہنچے اعظم نے الزام لگایا کہ لولو مال کا مالک آر ایس ایس کا فنڈ ریزر ہے۔ نمازی بھی وہی لایا تھا۔ پورا تنازع بھی اس نے ہی کھڑا کیا۔ اسے مال کا نام تبدیل کرنا چاہئے لیکن وہ ایسا نہیں کرے گا۔

بلڈوزر چلانے اور کانوڑیوں پر پھول برسانے کے سلسلے میں ہورہی بیان بازی کے حوالے سے بھی انہوں نے حکومت کو ہدف تنقید بنایا اور کہا ‘پیدائشی طور پر بینائی سے محروم نہیں ہوں، ہاں حالات نے ضرور اندھا بنا دیا ہے۔ سکندر تو نہیں بن پایا۔ ہاں مداری کا بندر ضرور بن گیا ہوں۔ بندر بن کر کبھی مرادآباد، کبھی فیروزآباد تو کبھی کہیں اور دوڑ لگارہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جنوری 2008 میں اعظم خان کی گاڑی روک کر پولیس نے چیکنگ کی تھی۔ الزام ہے کہ چیکنگ کی مخالفت میں اعظم خان سڑک پر بیٹھ گئے تھے اور ہنگامہ کیا تھا۔ پڑوسی اضلاع سے بھی ایس پی لیڈران اور ان کے حامی وہاں پہنچ گئے تھے۔ا س معاملے میں اعظم خاں، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سمیت نو کے خلاف مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس کیس کی سماعت ایم پی۔ ایم ایل اے اسپیشل مجسٹریٹ اسمتا گوسوامی کی عدالت میں چل رہی ہے۔ جمعرات کو اسی معاملے کی سماعت تھی۔

ممتا نے پارتھو چٹرجی کو وزارت سے کیا برطرف، پارٹی نے تمام عہدوں سے ہٹایا

0

ممتا بنرجی نے اپنی کابینہ سے وزیر صنعت و پارلیمانی امور پارتھو چٹرجی کو نکال دیا ہے، دوسری طرف ترنمول کانگریس نے انہیں پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے

کلکتہ: دوسرے دن پارتھو چٹرجی کی خاتون دوست کے گھر سے 28 کروڑ روپے، لاکھوں روپے کے زیوارات اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے بعد ممتا بنرجی نے اپنی کابینہ سے وزیر صنعت و پارلیمانی امور پارتھو چٹرجی کو نکال دیا ہے۔ دوپہر میں ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں وزارت سے ہٹا دیا گیا۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس نے انہیں پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ پارتھو چٹرجی کی گرفتاری اور نقد روپے کی برآمدگی کے بعد بھی کابینہ سے نہیں نکالے جانے پر مسلسل اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف احتجاج کررہی تھیں۔ ممتا بنرجی نے گرچہ دو دن قبل ہی واضح کردیا تھا کہ بدعنوانی کو برداشت نہیں کیا جائے گا مگر آج کارروائی کی گئی ہے۔

پارتھو چٹرجی کو وزارت اور پارٹی کے دونوں عہدہ سے نکال دیا گیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ ممتا بنرجی پارتھو چٹرجی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی بھرپائی کرپاتی ہیں یا نہیں۔ سی پی آئی ایم نے بدھ کے دن شہر کے مختلف علاقے سے جلوس نکالا تھا اور آج بی جے پی نے احتجاج کیا۔

پارتھو کے ماتحت محکموں کی دیکھ بھال وزیر اعلیٰ کریں گے

پارتھو چٹرجی کو وزارت سے برطرف کرنے کے بعد وزیر اعلی نے کہا کہ پارتھو کے پاس تین محکمے تھے فی الحال ان کے پاس رہیں گے۔ راج بھون کی منظوری کے مطابق پارتھو کو وزارت سے ہٹادیا گیا ہے۔ نوبنو نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یعنی مروجہ اصولوں کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا نے گورنر کو بتایا کہ پارتھو کو اب وزارت میں نہیں رکھا جا رہا ہے۔ ان کے ماتحت محکموں (صنعت، پارلیمانی امور اور آئی ٹی) کی دیکھ بھال وزیر اعلیٰ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کی سفارش کے بعد گورنر نے منظوری دیدی ہے۔ اس کے بعد نوانا نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جمعرات کی دوپہر ریاستی کابینہ کی میٹنگ پر پوری ریاست کی نظر تھی۔ کیا ممتا پارتھو کو، جو ایس ایس سی بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار ہونے کے بعد ای ڈی کی حراست میں ہیں، کو کابینہ سے ہٹانے کے بارے میں کوئی کارروائی کریں گی؟ لیکن ممتا نے اس ملاقات میں پارتھو کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ کابینہ کا اجلاس صرف 15 منٹ میں ختم ہوگیا۔ نوانا ذرائع کے مطابق کابینہ کی میٹنگ میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ یہ معاملہ اجلاس کے ایجنڈے میں بھی نہیں تھا۔ کیونکہ جمعرات کی صبح ہی اس معاملے کی اطلاع راج بھون کو دی گئی۔

مشورہ کے بغیر ہی پارتھو چٹرجی وزارت سے برطرف

عمومی طور پر پارٹی کی سفارش کے بعد ہی وزیر اعلیٰ یا پھر وزیر اعظم کسی کو وزارت سے برطرف کرتی ہے مگر چوں کہ ممتا بنرجی کے پاس پارٹی اور حکومت دونوں کی کمان ہے اس لئے انہوں نے پارٹی قیادت سے مشورہ کئے بغیر ہی پارتھو چٹرجی کو وزارت سے نکال دیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ جمعہ (22 جولائی) کی صبح پارتھو کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ای ڈی نے اسی دن مختلف اضلاع میں 14 دیگر مقامات پر چھاپے مارے۔ پوچھ گچھ کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔ پارتھو کے قریبی ارپیتا مکھرجی کے فلیٹ سے کروڑوں روپے برآمد ہونے کے بعد شام کے بعد اچانک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ای ڈی نے اس تصویر کو ٹویٹ کیا۔ اگلے دن پارتھو اور ارپیتا کو گرفتار کیا گیا۔ چھ دن بعد پارتھو کو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔

پارتھو کی گرفتاری کے دن ترنمول نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اگر وہ عدالت میں قصوروار پایا جاتا ہے تو پارٹی اس کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ دو دن بعد، ممتا نے خود ایک تقریب میں تقریباً یہی باتیں کہیں۔ ممتا اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے تب وضاحت کی کہ پارتھو کو پارٹی عہدے یا وزارت سے ‘ابھی کے لیے’ نہیں ہٹایا جا رہا ہے۔

ترنمول کے اندر بھی پارتھو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

تاہم اپوزیشن نے پارتھو کو کابینہ سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔ ترنمول کے اندر بھی پارتھو کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ لیکن جمعرات تک کسی نے بھی عوامی سطح پر اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا۔ اتفاق سے بدھ کو ای ڈی کا ایک اور انتہائی ڈرامائی چھاپہ ہوا۔

پارتھو کی گرفتاری کے وقت گرفتاری میمو میں وزیر اعلیٰ ممتا کے نام اور فون نمبر سے ترنمول قیادت ناراض ہے۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا تھا کہ ”اس طرح وزیر اعلیٰ کے نام کو شامل کرنے کا عمل بہت غیر ارادی ہے۔ پارتھو نے ایسا کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔ ترنمول ذرائع کے مطابق، اگرچہ شروع میں پارتھو سے ہمدردی تھی، لیکن وزیر اعلیٰ کا فون نمبر شامل ہونے کے بعد ان سے ناراضگی بڑھ گئی۔

بدھ کے روز ای ڈی نے ارپیتا کے بیل گھریا کے فلیٹ پر چھاپہ مارنے سے پہلے، جب میڈیا نے پارتھو سے وزارت چھوڑنے کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے جواب دیا، ”کس وجہ سے؟“ اسے پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے بھی اچھی طرح سے نہیں لیا تھا۔ انہیں لگا کہ پارتھو وزارت میں باقی رہنا چاہتے ہیں۔ اور وہ خود کو ‘بااثر’ بنانا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ، اس نے ایک بار بھی میڈیا کو یہ نہیں بتایا کہ وہ ‘بے گناہ’ ہیں۔ کنال نے پارتھو پر ہی سوال کھڑا کردیا۔

پارتھو چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی کے ایک اور فلیٹ سے نوٹوں کا پہاڑ برآمد

0
پارتھو چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی کے ایک اور فلیٹ سے نوٹوں کا پہاڑ برآمد
پارتھو چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی کے ایک اور فلیٹ سے نوٹوں کا پہاڑ برآمد

ای ڈی نے بیل گھڑیا میں اساتذہ تقرری گھوٹالے میں ایک بار پھر گرفتار ہونے والی پارتھو چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی کے دو فلیٹوں سے کروڑوں روپے برآمد کیے ہیں، برآمد کی گئی رقم کی گنتی ابھی جاری ہے

کلکتہ: ای ڈی نے ایک بار پھر اساتذہ تقرری گھوٹالے میں گرفتار پارتھو چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی کے بیل گھڑیا میں واقع دو فلیٹ سے کروڑوں روپے برآمد کیا ہے۔ تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ رقم کتنی ہے۔ برآمد کی گئی رقم کی گنتی ابھی جاری ہے۔ جمعہ کو ارپیتا مکھرجی کے فلیٹ سے 21 کروڑ روپے نقد اور لاکھوں روپے کے زیور اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق برآمد کی گئی بھاری رقم کروڑوں میں ہے۔ تاہم ای ڈی نے ابھی تک برآمد شدہ رقم کی وضاحت نہیں کی ہے۔ پیسے گننے والی مشین لائی گئی ہے۔ پیسے گننے کی 5 مشینیں لائی گئی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ بینک ملازمین بھی پیسے گننے آرہے ہیں۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ارپیتا مکھرجی سے پوچھ گچھ کے بعد اس رقم کے ثبوت ملے۔ اس کی بنیاد پر ای ڈی نے بدھ کو ارپیتا مکھوپادھیائے کی ایک جائیداد کی تلاشی لی۔ بیل گھریا کے رتھلا میں کلب ٹاؤن کا یہ فلیٹ بھی اس فہرست میں شامل تھا۔

کلب ٹاؤن میں فلیٹ 8A ارپیتا کا ہے۔ دربان نے بتایا کہ ارپیتا مکھرجی کبھی کبھار اس فلیٹ میں آتی تھیں۔ ارپیتا ڈیڑھ ہفتہ پہلے آئی تھی۔ لیکن انہوں نے کہا کہ کبھی پارتھو چٹرجی کو آتے نہیں دیکھا۔ اس دن ای ڈی کے اہلکار تالے توڑ کر رتلہ کے فلیٹ میں داخل ہوئے۔ فلیٹ میں تالا لگا ہوا تھا۔

تفتیشی افسران تالا توڑ کر فلیٹ میں داخل ہوئے۔ فلیٹ سے کئی وارڈور برآمد ہوئے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس الماری میں مزید رقم چھپے ہوسکتے ہیں۔ الماری توڑی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ارپیتا نے جرح کے دوران ای ڈی کے سامنے اعتراف کیا کہ ان کے فلیٹ کا استعمال سابق وزیر تعلیم پارتھا چٹرجی نے ‘منی بینک’ کی طرح کیا تھا۔

بدھ کی صبح ای ڈی رتھلا میں واقع اس رہائش گاہ پر پہنچی۔ ان کے ساتھ مرکزی فورسیس کے جوان تھے۔ دوپہر کے وقت رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ای ڈی کی کئی دیگر گاڑیاں بھی وہاں گئیں۔ اس کے علاوہ ای ڈی کے تفتیش کاروں نے بیل گھڑیا میں نواب عبداللطیف اسٹریٹ پر دیوان پاڑہ میں ارپیتا مکھوپادھیائے کے آبائی گھر کا بھی دورہ کیا۔ وہ تین کاروں کے ساتھ اس گھر گئے۔ پہلے تو افسروں کا ان کی ماں کے ساتھ جھگڑا ہوا۔ وہ ای ڈی کو اندر جانے نہیں دینا چاہتی تھی۔ بعد میں افسران نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد خاتون نے افسران کو اندر جانے دیا۔

22 جولائی کی دوپہر کو ارپیتا مکھرجی کے ڈائمنڈ سٹی ساؤتھ کے فلیٹ سے بھاری رقم برآمد ہوئی تھی۔ 21 کروڑ 90 لاکھ کی نقدی، 54 لاکھ کے زیورات، 58 لاکھ روپے کی غیر ملکی کرنسی اور 22 موبائل فون برآمد ہوئے۔ تقریباً 27 گھنٹے کی مسلسل پوچھ گچھ کے بعد سابق وزیر تعلیم اور موجودہ وزیر صنعت پارتھو چٹوپادھیائے کو اگلے دن 23 جولائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ارپیتا مکھرجی کو بھی اسی شام گرفتار کیا گیا تھا۔

ای ڈی کے افسران آج دوپہر 12 بجے بیل گھڑیا کے رتلہ علاقے میں واقع بلڈنگ کے ایک فلیٹ میں پہنچے مگر فلیٹ کا دروازہ بند تھا۔ پہلے چاپی کی تلاش کی گئی، ہاؤسنگ کے ذمہ داروں سے بات کرکے ای ڈی کے افسران رتلہ میں ارپیتا کے دو فلیٹوں میں تلاشی لی گئی۔

30 مئی کو ارپیتا کے فلیٹ یعنی فلیٹ نمبر 8A میں کھانا پہنچانے ڈلیوری بوائے آیا تھا۔ ہاؤسنگ کے انچارج انکت چورولیا نے ای ڈی کو بتایا کہ ارپیتا آخری بار 28 مئی کو آئی تھیں۔ ارپیتا 7 جون کو ابھی بھی فلیٹ میں ہی تھی، کیونکہ نوکر اس کے گھر کام پر آیا تھا۔ فلیٹ کے مالک کے بغیر کوئی کام پر نہیں آ سکتا۔

سینسیکس-نفٹی میں ایک فیصد چھلانگ، اسٹاک مارکیٹ میں رونق بحال

0
سینسیکس-نفٹی میں ایک فیصد چھلانگ، اسٹاک مارکیٹ میں رونق بحال
سینسیکس-نفٹی میں ایک فیصد چھلانگ، اسٹاک مارکیٹ میں رونق بحال

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے واپسی ہوئی اور سینسیکس اور نفٹی تقریباً ایک فیصد کے اضافے پر رہے

ممبئی: عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان، مقامی کمپنیوں کے بہتر سہ ماہی نتائج سے سرمایہ کاروں کے پرجوش، آج مسلسل دو دن کی گراوٹ کے بعد، آئی ٹی، ٹیک، ریئلٹی، ہیلتھ کیئر، آٹو سمیت اٹھارہ گروپوں میں خریداری کی وجہ سے۔ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے واپسی ہوئی اور سینسیکس اور نفٹی تقریباً ایک فیصد کے اضافے پر رہے۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 547.83 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 55816.32 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 157.95 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 16641.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریداری رہی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.90 فیصد بڑھ کر 23,590.14 پوائنٹس اور اسمال کیپ فیصد بڑھ کر 26,517.80 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔

اس دوران بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3465 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1755 کی قیمتوں میں اضافہ، 1565 میں کمی جبکہ 145 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 46 کمپنیاں سبز رہیں جبکہ باقی چار سرخ نشان پر رہیں۔

خریداری میں تیزی

ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے نتائج میں تقریباً 130 فیصد سالانہ منافع میں 1012.80 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ، ملک کے سب سے بڑے سافٹ ویئر برآمد کنندہ ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) کا مارکس اینڈ اسپینسر کے دستخط کے ساتھ یو کے مارکیٹ میں 1 بلین ڈالر کا خوردہ کاروبار ہونے کی امید ہے۔ بی ایس ای پر اٹھارہ گروپ اس کی وجہ سے خریداری میں تیزی کا شکار تھے۔ اس عرصے کے دوران، آئی ٹی 1.34، ٹیک 1.12، بنیادی مواد 1.17، ہیلتھ کیئر 1.73، انڈسٹریل 1.12، بینکنگ 1.07، کیپٹل گڈز 1.68، کنزیومر ڈیوربلز 1.09، آئل اینڈ گیس 1.00 اور ریئلٹی گروپ میں 1 فیصد اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس سی 0.40، جرمنی کا ڈیکس 0.11 اور جاپان کا نکی 0.22 فیصد بڑھ گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.13 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.05 فیصد نیچے رہا۔

عآپ کے سنجے سنگھ ایوان کی کارروائی سے معطل

0

عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ کو راجیہ سبھا میں چیئرمین کی کرسی کی طرف کاغذ پھاڑ کر پھینکنے اور کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں اس ہفتے کے باقی حصوں کے لئے معطل کر دیا گیا ہے

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سنجے سنگھ کو بدھ کو راجیہ سبھا میں چیئرمین کی کرسی کی طرف کاغذ پھاڑ کر پھینکنے اور کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں اس ہفتے کے باقی حصوں کے لئے معطل کر دیا گیا۔ ایوان کی کارروائی پہلے 15 منٹ اور پھر دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

وقفہ صفر کے دوران ملتوی ہونے کے بعد کارروائی شروع ہونے پر ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے ایوان کو بتایا کہ مسٹر سنگھ نے کل چیئرمین کی طرف کے کاغذات پھاڑ کے پھینک دیے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے لیے نعرے بازی کی اور ہنگامہ کھڑا کردیا۔

ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ مسٹر سنگھ کا یہ طرز عمل ایوان کے منظور شدہ اصولوں کے مطابق نہیں ہے۔ اس لیے ان کے خلاف رول 256 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے مسٹر سنگھ کو اس ہفتے کی بقیہ مدت کے لیے معطل کرنے کی تجویز پیش کی جسے ایوان نے صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔

اس کے بعد مسٹر ہری ونش نے مسٹر سنگھ سے ایوان سے باہر نکلنے کی اپیل کی اور کارروائی کو آسانی سے چلنے دیا اور 12.03 بجے ایوان کی کارروائی 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی۔ اس کے بعد جب کارروائی شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین نے مسٹر سنگھ سے دوبارہ ایوان سے نکل جانے کی اپیل کی۔ اس پر مسٹر سنگھ نے کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن مسٹر ہری ونش نے کہا کہ ان کا کوئی بھی لفظ ریکارڈ پر نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔

اس ہفتے سب سے زیادہ 20 ارکان معطل

قابل ذکر ہے کہ کل ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے پر 19 ارکان کو اس ہفتے کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا، جن میں ترنمول کانگریس کی سشمیتا دیو، محترمہ موسم نور، محترمہ شانتا کشیتری، محترمہ ڈولا سین، شانتنو سین، ابیر رنجن بسواس شامل ہیں۔، محمد ندیم الحق، ڈی ایم کے ایم ایچ عبداللہ، ایس کلیان سندرم، آر گریرنجن، این آر ایلینگوان، ایم شانموگم، کنیمزی این وی این شومو، ٹی آر ایس کے بی ایل یادو، رویندرا وادی راجو، دامودار راؤ دیوکونڈا، سی پی آئی (ایم) کے وی سیواداسن، پی پی آئی سنواداسن اور اے اے رحیم۔

اس طرح اس ہفتے سب سے زیادہ 20 ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔

انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ: روپیہ 79.78 فی ڈالر پر

0
انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ: روپیہ 79.78 فی ڈالر پر
انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ: روپیہ 79.78 فی ڈالر پر

شروعاتی کاروبار میں روپیہ پانچ پیسے کے اضافے کے ساتھ 79.73 فی ڈالر پر کھلا۔ سیشن کے دوران فروخت کی وجہ سے یہ 79.72 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچا

ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کے درمیان آج انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ 79.78 فی ڈالر پر فلیٹ رہا۔

گزشتہ کاروباری دن روپیہ 12 پیسے کی مضبوطی سے 79.78 روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔

شروعاتی کاروبار میں روپیہ پانچ پیسے کے اضافے کے ساتھ 79.73 فی ڈالر پر کھلا۔ سیشن کے دوران فروخت کی وجہ سے یہ 79.72 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ تاہم خریداری کے دباؤ میں یہ 79.81 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر رہا اور پچھلے سیشن کے 79.78 روپے فی ڈالر کی سطح پر فلیٹ بند ہوا۔

بہار کے وزیر اعلیٰ ہوئے کورونا پازیٹیو

0
بہار کے وزیر اعلیٰ ہوئے کورونا پازیٹیو
بہار کے وزیر اعلیٰ ہوئے کورونا پازیٹیو

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں، چراغ پاسوان نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کورونا پازیٹیو ہوگئے ہیں۔ جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے منگل کو اپنے فیسبک پوسٹ کے توسط سے اس کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ چار دنو ں سے انہیں بخار تھا۔

اس کے بعد ان کے بلڈ سیمپل کی جانچ کرائی گئی، جس میں وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ مسٹر سنگھ نے اپنے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ ”وزیر اعلیٰ نتیش کمار کورونا جانچ میں پازٹیو پائے گئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی صلاح پر وہ ہوم آئیسولیشن میں ہیں۔ ایشور سے وزیراعلیٰ کے جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔

دریں اثناء لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر اور بہار کے جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے اپنے ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلیٰ مسٹر کمار طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہی سموار کو دہلی نہیں جا پائے تھے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی حلف برداری تقریب سے مسٹر کمار دور رہے اور اس سلسلے میں طرح طرح کی بحثیں سیاسی گلیاروں میں ہورہی تھیں۔ اسی درمیان کل پارلیمانی بورڈ کے قومی صدر اپیندر کشواہا نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ضروری نہیں کہ مسٹر کمار حلف برداری تقریب میں شامل ہوں۔ لیکن اب مسٹر کمار کے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔