جمعرات, اپریل 9, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 219

ٹیچر تقرری گھوٹالہ: چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

0
ٹیچر تقرری گھوٹالہ: چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
ٹیچر تقرری گھوٹالہ: چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ

ٹیچر تقرری گھوٹالہ میں گرفتار پارتھو چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی سے پوچھ تاچھ کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تین اہلکار کو علی پور خواتین جیل میں گئے

کلکتہ: ٹیچر تقرری گھوٹالہ میں گرفتار پارتھو چٹرجی کی خاتون دوست ارپیتا مکھرجی سے پوچھ تاچھ کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے تین اہلکار منگل کو علی پور خواتین جیل میں گئے۔ ٹیم میں خواتین افسران بھی شامل ہیں۔ ایس ایس سی بدعنوانی کیس میں تفتیشی افسران مزید معلومات جمع کررہی ہے۔

ایس ایس سی بدعنوانی کے معاملے میں ای ڈی نے کئی الیکٹرانک آلات ضبط کیے ہیں۔ ان کا فرانزک معائنہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ آچکی ہے۔ اب ای ڈی سابق ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ساتھی سے مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

ارپیتا کو ای ڈی نے 23 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ اسے ای ڈی کی حراست میں بھیج دیا گیا۔ 5 اگست کو ای ڈی کی خصوصی عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ اس کے بعد ای ڈی نے ملزم سے پوچھ گچھ کے لیے جیل جانے کی اجازت مانگی تھی۔ اس دن درخواست منظور کر لی گئی۔ ارپیتا سے منگل کو تفتیش کاروں نے اصلاحی مرکز میں پوچھ گچھ کی۔

پارتھو اور ارپیتا کو 18 اگست کو خصوصی ای ڈی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 22 جولائی کو ای ڈی نے پارتھو کے نکتلہ میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ پوچھ گچھ کے بعد ارپیتا کی تالی گنج رہائش گاہ پہنچ کر جانچ کی۔ وہیں ارپیتا کے فلیٹ کی الماری سے 21.9 ملین روپے نقد اور 79 لاکھ روپے کے زیورات اور موبائل فون برآمد ہوئے تھے۔ ارپیتا کو گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں بیل گھڑیا میں ان کی رہائش گاہ سے 28 کروڑ 90 لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد ہوئی۔

نتیش کابینہ میں توسیع، 31 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا لیا حلف

0
نتیش کابینہ میں توسیع، 31 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا لیا حلف
نتیش کابینہ میں توسیع، 31 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا لیا حلف

بہار میں نتیش کابینہ میں منگل کو توسیع کی گئی اور 31 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا

پٹنہ: بہار میں نتیش کابینہ میں منگل کو توسیع کی گئی اور 31 وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ گورنر ہاؤس کے راجندر منڈپم میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں گورنر فاگو چوہان نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے 16، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے 11، کانگریس کے 02، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) سے ایک اور ایک آزاد امیدوار کو عہدہ و رازداری کا حلف دلایا گیا۔

حلف لینے والوں میں جے ڈی یو کے وجے کمار چودھری، وجیندر پرساد یادو، اشوک چودھری، شراون کمار، لیسی سنگھ، مدن ساہنی، سنجے جھا، شیلا منڈل، سنیل کمار، جینت راج اور زماں خان اور آر جے ڈی سے آلوک کمار مہتہ، تیج پرتاپ یادو، سریندر پرساد یادو، رامانند یادو، کمار سروجیت، للت یادو، سمیر کمار مہاسیٹھ، چندر شیکھر، انیتا دیوی، سدھاکر سنگھ، اسرائیل منصوری، شمیم ​​احمد، کارتکیہ سنگھ، سریندر رام، محمد شاہنواز اور جتیندر کمار رائے، کانگریس سے محمد آفاق عالم اور مراری گوتم، ہم پارٹی سے سنتوش سمن اور آزاد امیدوار سمیت کمار سنگھ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 10 اگست کو مہاگٹھ بندھن کی حکومت کے قیام کے بعد جے ڈی (یو) لیڈر نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی کے تیجسوی پرساد یادو نے نائب وزیراعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔

حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم کے بعد آج شام 4.30 بجے کابینہ کی میٹنگ بھی ہوگی۔

اگنی ویر اسکیم اہم فوجی اصلاحات: راج ناتھ سنگھ

0
اگنی ویر اسکیم اہم فوجی اصلاحات: راج ناتھ سنگھ
اگنی ویر اسکیم اہم فوجی اصلاحات: راج ناتھ سنگھ

اتوار کو ملک کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر فوجیوں سے اپنے خطاب میں، اگنی ویراسکیم کو لے کر اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان، مسٹر سنگھ نے کہا، "وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق ‘اگنی ویر یوجنا’ کا نفاذ بھی فوجی اصلاحات کی سمت میں ایک اہم قدم ہے

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تینوں افواج میں جوانوں کی بھرتی کے لیے شروع کی گئی اگنی ویر اسکیم کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی اصلاحات کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اتوار کو ملک کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر فوجیوں سے اپنے خطاب میں، اگنی ویر اسکیم کو لے کر اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان، مسٹر سنگھ نے کہا، "وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق ‘اگنی ویر یوجنا’ کا نفاذ بھی فوجی اصلاحات کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ اس اسکیم کے تحت منتخب ہونے والے نوجوان ‘اگنی ویر’ ہوں گے۔ ‘اگنی پتھ’ محب وطن نوجوانوں کو چار سال کی مدت کے لیے مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنی چار سالہ مدت کار پوری کرنے والے اگنی ویروں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی موثر اقدامات کیے ہیں اور ان کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپوزیشن کے اگنی ویر اسکیم کو لے کر حکومت پر لگاتار حملے

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن اگنی ویر اسکیم کو لے کر حکومت پر لگاتار حملے کر رہی ہے اور اسے افواج کو کمزور اور نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک بنانے کا قدم قرار دے رہی ہے۔

مسلح افواج کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے، مسٹرسنگھ نے کہا، "ہماری افواج نے اب تک جنگوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں اور پیچیدگیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم تینوں افواج کے درمیان انضمام کے لیے بہت تیزی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی، گوہاٹی اور پورٹ بلیئر میں مشترکہ ‘لاجسٹک نوڈ’ قائم کیے گئے ہیں جو مسلح افواج کو ان کے چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود، راشن، ایندھن، جنرل اسٹور کی اشیاء، شہریوں کی نقل و حمل، خصوصی کپڑوں اوردیگر سامانوں کے لیے کور فراہم کریں گے اور ان کی مہمات کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے انجینئرنگ سپورٹ بھی فراہم کریں گے۔

بہار: مہا گٹھ بندھن حکومت میں نئے وزراء کی حلف برداری تقریب میں لالو کی شرکت کا امکان

0
بہار: مہا گٹھ بندھن حکومت میں نئے وزراء کی حلف برداری تقریب میں لالو کی شرکت کا امکان
بہار: مہا گٹھ بندھن حکومت میں نئے وزراء کی حلف برداری تقریب میں لالو کی شرکت کا امکان

بہار میں مہا گٹھ بندھن حکومت میں ابھی تک صرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آرجے ڈی کے سنیئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کابینی وزیر کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ 16 اگست کو کابینہ کی توسیع ہوگی

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) صدر لالو پرساد یادو بہار میں مہا گٹھ بندھن حکومت کے 16 اگست کو ہونے والے نئے وزراء کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوسکتے ہیں۔

آرجے ڈی ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ مہا گٹھ بندھن حکومت کے 16 اگست کو ہونے والی کابینہ توسیع اور حلف برداری تقریب میں آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو شامل ہوسکتے ہیں۔ مسٹر یادو کے کل دہلی سے یہاں آنے کا امکان ہے۔ مسٹر یادو طبی وجوہات سے ان دنوں دہلی میں اپنی بیٹی اور راجیہ سبھا رکن میسا بھارتی کی سرکاری رہائش پر رہ رہے ہیں۔

واضح رہیکہ بہار میں مہا گٹھ بندھن حکومت میں ابھی تک صرف وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور آرجے ڈی کے سنیئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے کابینی وزیر کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ 16 اگست کو کابینہ کی توسیع ہوگی۔

روس کا امریکہ کو انتباہ: اثاثے ضبط کیے گئے تو امریکہ سے تمام تعلقات توڑ لیں گے

0
روس کا امریکہ کو انتباہ: اثاثے ضبط کیے گئے تو امریکہ سے تمام تعلقات توڑ لیں گے
روس کا امریکہ کو انتباہ: اثاثے ضبط کیے گئے تو امریکہ سے تمام تعلقات توڑ لیں گے

الیگزینڈر ڈارچیف نے کہا کہ روس نے امریکا کو متنبہ کر دیا ہے کہ اگر روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دیا گیا تو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے اور پھر یہ تعلقات ٹوٹ بھی سکتے ہیں

ماسکو: روسی وزارت خارجہ میں شمالی امریکہ سے متعلق محکمہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روسی اثاثے ضبط کیے جانے کی صورت میں واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے دوطرفہ تعلقات مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبر کے مطابق روس کے مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات اس وقت سے بہت زیادہ خراب ہو گئے ہیں جب سے ماسکو نے 24 فروری کو ہزاروں فوجی یوکرین میں بھیجے اور اسے خصوصی فوجی آپریشن قرار دیا۔

منجمد اثاثوں کو ضبط کرنے کی تجویز

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق روس کے اس اقدام کے جواب میں مغربی ممالک نے ماسکو پر ایسی معاشی، مالی اور سفارتی پابندیاں عائد کیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ان پابندیوں میں روس کے تقریباً سونے اور زرمبادلہ کے نصف ذخائر کو منجمد کرنا بھی شامل ہے جن کی مالیت 24 فروری سے قبل 640 ارب ڈالر کے قریب تھی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل سمیت اہم مغربی حکام مستقبل میں یوکرین کی تعمیر نو کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے منجمد اثاثوں کو ضبط کرنے کی تجویز پیش کرچکے ہیں۔

الیگزینڈر ڈارچیف نے ایک انٹرویو کے دوران نیوز ایجنسی‘تاس’ کو بتایا کہ ہم امریکیوں کو اس طرح کے اقدامات کے تباہ کن نتائج سے خبردار کرتے ہیں جس سے دو طرفہ تعلقات مستقل طور پر متاثر ہوں گے جو امریکا اور ہمارے دونوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کن اثاثوں سے متعلق بات کر رہے تھے۔

جو بائیڈن انتظامیہ کے مطابق امریکا اور اس کے یورپی اتحادی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ تعلقات رکھنے والے دولت مند افراد کے 30 ارب ڈالر کے اثاثے بھی منجمد کرچکے ہیں، ان منجمد کیے گئے اثاثوں میں ان روسی افراد کی کشتیاں، ہیلی کاپٹر، گھر، پلازے اور قیمتی تخلیقی اشیا شامل ہیں۔ جولائی میں سرکاری وکیل نے کہا تھا کہ یوکرین میں جاری ماسکو کے اقدامات کے جواب میں دباؤ ڈالنے کے لیے امریکی محکمہ انصاف کانگریس سے روسی امرا کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے لیے مزید وسیع اختیار طلب کر رہا ہے۔

دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے

الیگزینڈر ڈارچیف نے مزید کہا کہ روس نے امریکا کو متنبہ کر دیا ہے کہ اگر روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دیا گیا تو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے اور پھر یہ تعلقات ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔ یوکرین کی صورت حال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے الیگزینڈر ڈارچیف نے کہا کہ کیف پر امریکی اثر و رسوخ اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ امریکا تنازع میں براہ راست فریق بنتا جا رہا ہے۔

تاس نیوز ایجنسی نے مزید رپورٹ الیگزینڈر ڈارچیف نے تصدیق کی کہ امریکہ کی قید میں موجود روسی شہری وکٹر باؤٹ، روس میں زیر حراست امریکی باسکٹ بال اسٹار برٹنی گرائنر اور سابق فوجی پال وہیلان سے متعلق ماسکو اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں بات چیت کی جا رہی ہے۔

حکومت بہار میں ایک مسلمان کو نائب وزیر اعلی بنایا جائے: اختر الایمان

0
حکومت بہار میں ایک مسلمان کو نائب وزیر اعلی بنایا جائے: اختر الایمان
حکومت بہار میں ایک مسلمان کو نائب وزیر اعلی بنایا جائے: اختر الایمان

مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اور بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن اختر الایمان نے مطالبہ کیا ہے کہ بہار حکومت میں ایک مسلمان کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا جائے

پٹنہ: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر اور بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن اختر الایمان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بہار میں ایک مسلمان کو نائب وزیر اعلی بنایا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس بڑی پارٹی سے گٹھ بندھن کرکے نتیش کمار نے بی جے پی کو ہٹا کر حکومت کی تشکیل کی ہے اس گٹھ بندھن کو ایک بڑی پارٹی بنانے میں مسلمانوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ لہذا بڑی نمائندگی اس کا استحقاق ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ ایک مسلمان کو ڈپٹی سی ایم کا عہدہ دیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آبادی کے حساب سے نمائندگی دینے کی مانگ کرتے ہوئے 12 مسلم وزیر بنائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اختر الایمان نے واضح لفظوں میں کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا جاتا ہے تو مسلمانوں کے ساتھ ایک کھلی ناانصافی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی نتیش کمار بی جے پی کی گٹھ بندھن والی حکومت میں دو ڈپٹی سی ایم کے ساتھ حکومت چلا رہے تھے اسی طرز پر اس حکومت میں بھی دو ڈپٹی سی ایم بنائے جائیں گے تو 18 فیصد والی مسلم آبادی کو بھی مناسب نمائندگی مل جائے گی۔

آر جے ڈی کو سب سے بڑی پارٹی بنانے میں بھی مسلمانوں کا ہاتھ

انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی کو سب سے بڑی پارٹی بنانے میں بھی مسلمانوں کا ہی ہاتھ ہے۔ اس نے ابھرتی ہوئی مسلم سیاسی قیادت کو کچلتے ہوئے میری پارٹی کے چار مسلم اراکین اسمبلی کو ورغلا کر اپنی پارٹی میں شامل کرلیا اور اس کے بعد آر جے ڈی بہار کا سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی۔ تب اسے گورنر کے سامنے اپنا دعویٰ پیش کرنے کا جواز بھی حاصل ہو گیا ورنہ اس کے لیے حکومت بنانا آسان نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آر جے دی کے ذریعہ مسلم قیادت کو کچلنے کا درد بہار کی دو کروڑ کی مسلم آبادی نے محسوس کیا ہے جس کا خمیازہ اس کو بھگتنا پڑے گا۔ اس پریس کانفرنس نے ایم آئی ایم کے ریاستی جنرل سکریٹری انجینئر آفتاب عالم اور ایم آئی ایم کے یوتھ ونگ کے ریاستی صدر عادل حسن بھی موجود تھے۔

انہوں نے بھی ان مطالبات کی پرزور حمایت کی اختر الایمان نتیش کمار کے علاوہ گٹھ بندھن میں شامل سبھی سیاسی پارٹی کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ میرے اس مطالبے کو سنجیدگی سے لیں اور مسلم ڈپٹی سی ایم اور بارہ مسلم وزیر بنائے جانے کے مطالبے کو عملی شکل دینے میں اپنا تعاون پیش کریں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا سے 49 مریضوں کی موت

0
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا سے 49 مریضوں کی موت
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا سے 49 مریضوں کی موت

عالمی وبا کورونا سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 526879 ہو گئی ہے

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 49 مریضوں کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد 526879 ہو گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 207.29 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 299 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 76 ہوگئی ہے۔

یہ متاثرہ معاملوں کا 0.28 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.58 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19 ہزار 431 لوگ کووڈ سے آزاد ہوئے ہیں، اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 35 لاکھ 54 ہزار 31 لوگ کووڈ-19 سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.52 فیصد ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 76 ہزار 153 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 87.92 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز

پنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 429 اضافے کے بعد ان کی کل تعداد 13253 ہو گئی ہے اور اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 747101 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے مزید تین مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 17842 ہو گئی ہے۔

ہریانہ میں 239 کورونا ایکٹیو کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی اس کی کل تعداد 4777 ہو گئی ہے اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1023434 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 10651 ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 169 ایکٹیو معاملوں کا اضافہ ہو اہے اور اب ان کی تعداد بڑھ کر 9865 ہو گئی ہے۔ اس دوران 1144 افراد کے صحتیاب ہونے سے اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6652519 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک ریاست میں اس وبا سے 70592 افراد زندگی کی جنگ ہار چکے ہیں۔

راجستھان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز

راجستھان میں کورونا کے 16 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 4158 ہو گئی ہے، جب کہ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 1285257 ہو گئی ہے۔ اس دوران کسی بھی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 9592 پر مستحکم ہے۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 157 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 5790 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 766 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2081183 ہوگئی۔ اس دوران ریاست میں اس مہلک وائرس سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 23578 پر مستحکم رہی۔

شیئر بازار میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

0
شیئر بازار میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
شیئر بازار میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

سبز نشان کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 164.98 پوائنٹس بڑھ کر 24,689.12 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 158.46 پوائنٹس بڑھ کر 27,813.73 پر کھلا

ممبئی: شیئر بازار نے جمعرات کو تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 503.16 پوائنٹس بڑھ کر 58،320.45 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 176.9 پوائنٹس بڑھ کر 17،711.65 پر آگیا۔

سبز نشان کے ساتھ کھلے شیئر بازار میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ انڈیکس 164.98 پوائنٹس بڑھ کر 24,689.12 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 158.46 پوائنٹس بڑھ کر 27,813.73 پر کھلا۔

واضح رہے کہ بدھ کو بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 35.78 پوائنٹس گر کر 58817.29 پوائنٹس جبکہ این ایس ای کا نفٹی 9.65 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17534.75 پوائنٹس پر رہا تھا۔

2014 میں اقتدار میں آنے والے 2024 میں واپس نہیں آئیں گے: نتیش

0
2014 میں اقتدار میں آنے والے 2024 میں واپس نہیں آئیں گے: نتیش
2014 میں اقتدار میں آنے والے 2024 میں واپس نہیں آئیں گے: نتیش

نتیش کمار نے وزیر اعظم مسٹر مودی کا نام لیے بغیر کہا، ”مستقبل کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ 2014 میں اقتدار میں آنے والے 2024 میں واپس نہیں آئیں گے۔ چاہے ہم رہیں یا نہ رہیں، وہ 2024 میں نہیں ہوں گے

پٹنہ: آٹھویں بار بہار کے وزیر اعلی بننے والے نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر آج کہا کہ مستقبل کا کوئی نہیں جانتا، جو سال 2014 میں اقتدار میں آئے وہ 2024 میں اقتدار میں واپس نہیں آئیں گے۔

بدھ کو یہاں راج بھون میں وزیر اعلیٰ کے عہدے اور رازداری کا حلف لینے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کمار نے وزیر اعظم مسٹر مودی کا نام لیے بغیر کہا، ”مستقبل کے بارے میں کوئی نہیں جانتا۔ 2014 میں اقتدار میں آنے والے 2024 میں واپس نہیں آئیں گے۔ چاہے ہم رہیں یا نہ رہیں، وہ 2024 میں نہیں ہوں گے۔ پورے ملک میں اپوزیشن کو پھر سے کھڑا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ اپوزیشن ختم ہو جائے گی لیکن انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ اب وہ (مسٹر کمار) اپوزیشن میں ہیں۔

سال 2024 میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پوری اپوزیشن سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی طاقت اس وقت کم ہوئی جب انہوں نے بی جے پی کے ساتھ 2020 کے اسمبلی کا انتخاب لڑا۔ جبکہ یہ تب بہتر تھا جب انہوں نے 2015 کا اسمبلی انتخاب راشٹریہ جنتادل کے ساتھ لڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی ماہ میں ہونے والی سیاسی پیش رفت سے سب واقف ہیں اور صحیح وقت پر حقائق پیش کئے جائیںگے۔

اٹل بہاری واجپائی اور نریندر مودی کے درمیان فرق

مسٹر کمار نے کہا، "ہم نے ان کی حمایت کی لیکن جے ڈی یو کو ہی ختم کرنے کی ان کی طرف سے کوششیں کی گئیں۔ اسی لیے ہم پرانی جگہ پر چلے گئے۔” سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی اور موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان فرق کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا، "وہ بہت پیار کرتے تھے۔ اسے ہم بھول نہیں سکتے۔ اس وقت بات اور تھی۔ اٹل جی اور اس وقت کے لوگوں کا جو پیار تھا، اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔

وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا لیکن جے ڈی (یو) کے سابق قومی صدر آر سی پی سنگھ پر طنز کرتے ہوئے کہا، "ہم نے ایک آدمی دیا تھا، وہ تو ان کا ہی ہو گیا۔” انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا۔

متنازعہ ریمارکس: سپریم کورٹ کا حکم، نوپور کے خلاف درج تمام مقدمات دہلی منتقل

0
متنازعہ ریمارکس: سپریم کورٹ کا حکم، نوپور کے خلاف درج تمام مقدمات دہلی منتقل
متنازعہ ریمارکس: سپریم کورٹ کا حکم، نوپور کے خلاف درج تمام مقدمات دہلی منتقل

سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو راحت دے دی، مقدمات کو دہلی منتقل کرنے کے لیے ان کی درخواست بدھ کو قبول کر لی گئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل لیڈر نوپور شرما کو راحت دے دی۔ جنہیں پیغمبر اسلام کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے لیے کئی ریاستوں میں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے، مقدمات کو دہلی منتقل کرنے کے لیے ان کی درخواست بدھ کو قبول کر لی گئی۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جے بی۔ پارڈی والا کی بنچ نے نوپور کی عرضی کو منظور کرتے ہوئے اس کے خلاف مختلف ریاستوں میں درج تمام ایف آئی آرز (بشمول اس تنازعہ سے متعلق آئندہ کی تمام ایف آئی آرز) کو ایک جگہ پر شامل کیا اور اس کی تحقیقات دہلی پولیس کو منتقل کر دی اور تحقیقات مکمل ہونے تک نوپور کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا۔

نوپور کے خلاف درج مقدمات کی جانچ دہلی پولیس کے آئی ایف ایس او سے کی جائے گی

بنچ نے واضح کیا کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور کے خلاف درج مقدمات کی جانچ دہلی پولیس کے انٹیلی جنس فیوژن اینڈ اسٹریٹجک آپریشنز (آئی ایف ایس او) سے کی جائے گی۔ اس معاملے میں اگر ضرورت پڑی تو دہلی پولیس اپنی دوسری شاخوں کی مدد لے سکتی ہے۔

بنچ نے عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ میں ایف آئی آر کو منسوخ کرنے یا دیگر راحت کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی۔

بنچ نے یہ حکم پیغمبر اسلام تنازعہ سے متعلق معاملات میں نوپور کی نئی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کی اس درخواست کو خارج کر دیا کہ وہ اس کی تحقیقات کے لیے عدالت کی نگرانی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے۔

اس سے قبل 19 جولائی کو سپریم کورٹ نے متعلقہ ریاستی حکومتوں/ جماعتوں کو حکم دیا تھا کہ وہ نوپور کے خلاف کوئی زبردستی کارروائی نہ کریں، جبکہ معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 10 اگست کی تاریخ مقرر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے نوپور کی درخواست پر دہلی، اتر پردیش، مغربی بنگال، مہاراشٹر، تلنگانہ، کرناٹک اور دیگر ریاستوں کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ان ریاستوں میں اپنے خلاف مجرمانہ مقدمات (پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ ریمارکس سے متعلق) درخواست میں مقدمات ختم کرنے یا دہلی منتقل کرنے کے لیے کہا تھا۔