جمعرات, اپریل 9, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 218

نتیش کمار کو قومی لیڈر بناکر ہی دم لوں گا: کشواہا

0
نتیش کمار کو قومی لیڈر بناکر ہی دم لوں گا: کشواہا
نتیش کمار کو قومی لیڈر بناکر ہی دم لوں گا: کشواہا

جے ڈی (یو) کے قومی صدر اور ایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں چاہیں تو نتیش کمار کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے

پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے پارلیمانی بورڈ کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے کہا کہ وہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو قومی لیڈر بناکر ہی دم لیںگے اور وہ اس مشن کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

مسٹر کشواہا نے اتوار کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کہا، "پہلے خبر پھیلائی گئی تھی کہ اوپیندر کشواہا بہار حکومت میں وزیر بنیں گے۔ پھر کہا جا رہا ہے کہ وہ وزیر نہ بننے پر ناراض ہیں۔ ارے بھائی، آپ کو معلوم نہیں۔ میں مرکز ی حکومت میں وزیر تھا، مجھے وہاں سے کسی نے ہٹایا نہیں تھا، میری عزت پر پڑا، میں نے خود استعفیٰ دے دیا۔ جب مرکزی حکومت میں وزیر کی کرسی نے مجھے نہیں للچایا تو پھر ریاستی حکومت میں وزیر بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کیا۔“

سابق مرکزی وزیر نے مزید لکھا، "کان کھول کر سن لیجئے، میرے دوستوں، میں مرکزی حکومت میں وزیر رہ چکا ہوں۔ میں نہ تو ابھی ریاست میں وزیر بننا چاہتا تھا اور نہ ہی مستقبل میں ایسی خواہش ہے۔ اپنے لیڈر اور پارٹی کو قومی سطح پر قائم کرنے کیلئے مشن میں مصروف ہوں اور دن رات لگا رہوں گا، فی الحال ایک نکاتی عزم صرف اور صرف یہی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

نتیش کو 2024 میں وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے

جے ڈی (یو) کے قومی صدر اور ایم پی راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر اپوزیشن پارٹیاں چاہیں تو مسٹر کمار کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ ایسے میں اب مسٹر کشواہا کے اس پوسٹ میں اسی سمت اشارہ کرتے ہوئے مسٹر کمار کو قومی لیڈر بنانے کی بات کہی گئی ہے۔

تیجسوی مستقبل میں بہار کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے

ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر مسٹر کمار قومی سیاست میں سرگرم ہوجاتے ہیں تو بہار کی ذمہ داری کون سنبھالے گا۔ جیسا کہ وزیر اعلی مسٹر کمار نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ آنے والے دنوں میں نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو اہم ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ان کے اس بیان اور اب مسٹر کمار کو قومی لیڈر بنانے کے مسٹر کشواہا کے اس بیان کے بعد یہ مانا جا رہا ہے کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر اور نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو مستقبل میں عظیم اتحاد کی جانب سے بہار کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہوں گے۔ وہیں مسٹر کشواہا نے ایک بار پھر ان باتوں کی تردید کی ہے کہ وہ نتیش حکومت میں وزیر نہ بننے سے ناخوش ہیں۔

کانگریس کا سسودیا کو برطرف اور گرفتار کرنے کا مطالبہ

0
کانگریس کا سسودیا کو برطرف اور گرفتار کرنے کا مطالبہ
کانگریس کا سسودیا کو برطرف اور گرفتار کرنے کا مطالبہ

کانگریس نے منیش سسودیا کی گرفتاری اور برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کیجریوال حکومت نے قومی دارالحکومت کو شراب مافیا کے ہاتھ بیچ دیا ہے

نئی دہلی: کانگریس نے آج دہلی کے ایکسائز منسٹر منیش سسودیا کی گرفتاری اور برخاستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال حکومت نے قومی راجدھانی کو شراب مافیا کے ہاتھ بیچ دیا ہے اور جب لوگ کورونا وبا کی وجہ سے پریشان رہے اور انہیں اسپتالوں میں بستر نہیں مل رہے تھے، اس وقت مسٹر سسودیا شراب پالیسی پر کام کر رہے تھے اور دہلی کو بیچنے کی سازش کر رہے تھے۔

کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت، دہلی کانگریس کے صدر چودھری انل کمار اور الکا لامبا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں کیجریوال حکومت کی شراب پالیسی کے خلاف کانگریس نے ہی صرف سڑکوں پر اتر کر دھرنا، مظاہرہ ہی نہیں بلکہ اس معاملے میں دہلی پولیس کے کمشنر سے ملاقات کرکے شکایت کی۔ اس کے علاوہ مسٹر کیجریوال کے گرو انا ہزارے کو خط لکھ کر اس معاملے کی حقیقت ان تک پہنچائی اور مسٹر کیجریوال کو سمجھانے کی اپیل کی۔

کیجریوال حکومت کی شراب پالیسی سے بی جے پی کو فائدہ

کانگریس لیڈروں نے بی جے پی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی، ایم ایل اے اور کونسلروں نے کبھی اس معاملے کو کیوں نہیں اٹھایا اور پچھلے دو دنوں سے وہ اسے اس طرح اٹھا رہے ہیں جیسے ساری لڑائیاں اس نے ہی لڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شراب پالیسی سے بی جے پی کو فائدہ ہوا، اس لئے بی جے پی کے لیڈر اس شراب پالیسی کو لے کر کبھی کیجریوال حکومت کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے، لیکن اب وہ جنگجو بن کر بیان بازی کر رہے ہیں۔

کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کو اس طرح کی پالیسی کی مخالفت نہ کرنے پر بھاری چندہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ جب دہلی میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کو اسپتالوں میں بستر نہیں مل رہے تھے، لوگ تکلیف میں تھے، تب کیجریوال اور ان کا شراب مافیا نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا شراب کی پالیسی پر کام کر رہے تھے۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ دہلی میں لوگوں کو برباد کرنے کے لیے کیجریوال حکومت نے ایک بوتل کے ساتھ دوسری شراب کی بوتل مفت دینے کا منصوبہ بنایا۔ جب خواتین اس پالیسی کے خلاف کھڑی ہوئیں تو انہیں کئی جگہوں پر پٹائی کرائی گئی۔

راجستھان: بھیڑ کے اکٹھے نہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی کا مظاہرہ ناکام: کھچاریاواس

0
راجستھان: بھیڑ کے اکٹھے نہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی کا مظاہرہ ناکام: کھچاریاواس
راجستھان: بھیڑ کے اکٹھے نہ ہونے کی وجہ سے بی جے پی کا مظاہرہ ناکام: کھچاریاواس

راجدھانی جے پور میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے منعقد کئے گئے مظاہرے میں بھیڑ کے اکٹھے نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہوگئی

جے پور: راجستھان کے خوراک و شہری سپلائی کے وزیر پرتاپ سنگھ کھچاریاواس نے کہا کہ راجدھانی جے پور میں آج بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے منعقد کئے گئے مظاہرے میں بھیڑ کے اکٹھے نہ ہونے کی وجہ سے ناکام ہوگئی۔

مسٹر کھچاریاواس نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بھوک اور عوام کے ساتھ کئے جانے والے دھوکہ دہی سے توجہ ہٹانے کے لئے بی جے پی امن و امان کے مسئلہ پر گرفتاری کا ڈرامہ کرکے اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے، لیکن پورا ملک جانتا ہے۔ ریاست میں امن و امان بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں سے سو گنا بہتر ہے۔ آج بھی لوگ راجستھان میں سب سے زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پوری ریاست سے کارکنوں کو بلایا تھا، اس کے باوجود بی جے پی آج کے احتجاج میں بھیڑ اکٹھا نہیں کر سکی۔ اگر بی جے پی ایماندار ہے تو بی جے پی کو چاہئے کہ وہ دہلی میں صدر کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کر کے آٹا، دال، چاول، نمک، دہی، چھاچھ جیسی روزمرہ کی اشیاء پر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرے۔

مسٹر کھچاریاواس نے کہا کہ بی جے پی کا آج کا احتجاج پوری طرح ناکام ہوگیا۔ بہت کم کارکنان آئے اور عوام کی شرکت صفر تھی۔

تیجسوی نے آر جے ڈی لیڈروں کے لئے گائڈ لائن جاری کئے

0
تیجسوی نے آر جے ڈی لیڈروں کے لئے گائڈ لائن جاری کئے
تیجسوی نے آر جے ڈی لیڈروں کے لئے گائڈ لائن جاری کئے

تیجسوی نے سبھی رہنماؤں سے گزارش کی ہے کہ ان کا سب کے ساتھ نرم اور شائشتہ سلوک ہو اور بات چیت مثبت ہو، سادگی سے پیش آتے ہوئے سبھی ذات اور مذہب کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو بلا تاخیر اولیت کی بنا پر مدد کریں گے

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قیا دت میں عظیم اتحاد کی حکومت بنتے ہی کبھی لیڈروں کے مجرمانہ پس منظر سامنے آتے تو کبھی دیگر وجوہات سے بڑھی مشکلات کے درمیان نائب وزیر تیجسوی یادو نے اپنے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کوٹہ کے لیڈروں کے کام اور رویے کے سلسلے میں گائڈ لائن جاری کیا ہے۔

مسٹر یادو کی طرف سے ہفتے کو جاری رہنما ہدایت میں کہا گیا ہے کہ نتیش کی حکومت میں آر جے ڈی سے بنائے گئے وزیر محکمہ میں اپنے لیے کوئی گاڑی نہیں خریدیں گے۔ آر جے ڈی کے لیڈر اپنے سے بزرگ کارکنوں، خیر خواہوں، حامیوں یا دیگر کسی شخص کو اپنے پاؤں نہیں چھونے دیں گے۔ اخلاقیات اور سلام کے لیے ہاتھ جوڑ کر سلام، نمستے اور آداب کی روایت کو فروغ دیں گے۔

نائب وزیر اعلی نے سبھی رہنماؤں سے گزارش کی ہے کہ ان کا سب کے ساتھ نرم اور شائشتہ سلوک ہو اور بات چیت مثبت ہو۔ سادگی سے پیش آتے ہوئے سبھی ذات اور مذہب کے غریب اور ضرورت مند لوگوں کو بلا تاخیر اولیت کی بنا پر مدد کریں گے۔ کسی کو تحفہ کے طور پر پھول اور گلدستہ دینے کی جگہ پر کتاب، قلم کے تبادلے کو فروغ دیں گے اور اس سلسلے میں بار بار درخواستیں کریں گے۔

سعودی عرب نے میڈیکل انشورنس اسکیم کی شرط ختم کر دی

0
سعودی عرب نے میڈیکل انشورنس اسکیم کی شرط ختم کر دی
سعودی عرب نے میڈیکل انشورنس اسکیم کی شرط ختم کر دی

محکمہ پاسپورٹ نے لازمی میڈیکل انشورنس کی شرط ختم کرتے ہوئے بچوں کو بغیر میڈیکل انشورنس کے سفر کی اجازت دے دی

ریاض: سعودی عرب نے بیرون ملک سفر کے حوالے سے بچوں کی میڈیکل انشورنس اسکیم کی شرط ختم کر دی۔

کورونا وبا کی صورتحال میں مملکت نے بیرون ملک سفر کے لیے میڈیکل انشورنس اسکیم لازمی قرار دی تھی۔

محکمہ پاسپورٹ نے لازمی میڈیکل انشورنس کی شرط ختم کرتے ہوئے بچوں کو بغیر میڈیکل انشورنس کے سفر کی اجازت دے دی۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے بغیر میڈیکل انشورنس اسکیم کے بیرون ملک سفر کر سکیں گے۔اس کے علاوہ محکمہ پاسپورٹ نے مملکت کے شہریوں کو توجہ دلائی ہے کہ عرب ملک کے سوا سفر کرنے والے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ان کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم 6 ماہ باقی ہو۔

سینسیکس اور نفٹی میں آج لگاتار آٹھویں دن تیزی رہی

0
سینسیکس اور نفٹی میں آج لگاتار آٹھویں دن تیزی رہی
سینسیکس اور نفٹی میں آج لگاتار آٹھویں دن تیزی رہی

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 37.87 پوائنٹس بڑھ کر 60298 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 12.25 پوائنٹس بڑھ کر 17965.50 پر پہنچ گیا

ممبئی: عالمی منڈی میں ملے جلے رجحان کے دوران مقامی سطح پر ریئلٹی، پاور، کیپٹل گڈس، بینکنگ اور یوٹیلیٹیز سمیت بارہ گروپوں میں خریداری کے باعث سینسیکس اور نفٹی میں آج لگاتار آٹھویں دن اضافہ جاری رہا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 37.87 پوائنٹس بڑھ کر 60298 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 12.25 پوائنٹس بڑھ کر 17965.50 پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.42 فیصد بڑھ کر 25,286.51 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.34 فیصد بڑھ کر 28,438.57 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای پر کل 3540 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1905 میں خریدے گئے اور 1489 میں فروخت ہوئے، جبکہ 146 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 24 کمپنیاں سبز رہیں، 25 سرخ نشان پر رہیں، جبکہ ایک کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

بی ایس ای کے بارہ گروپوں میں اضافہ ہوا جبکہ باقی سات گروپس میں کمی ہوئی۔ اس عرصے کے دوران صنعتی 0.90، ٹیلی کام 0.57، یوٹیلٹیز 1.09، بینکنگ 0.68، کیپٹل گڈز 0.91، پاور 0.96 اور ریئلٹی گروپ 1.76 فیصد بڑھے۔

بین الاقوامی سطح پر ملا جلا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.01، جاپان کا نکی 0.96، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.80 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.46 فیصد گر گیا جبکہ جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.94 فیصد بڑھ گیا۔

افغانستان: مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 21 افراد ہلاک، 33 زخمی

0
افغانستان: مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 21 افراد ہلاک، 33 زخمی
افغانستان: مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 21 افراد ہلاک، 33 زخمی

افغانستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد کی جانیں گئیں اور 40 دیگر زخمی ہوئے

کابل: افغانستان کی پولیس نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ ایک روز قبل کابل کے شمال میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔

قبل ازیں ایک ذریعہ نے اسپوتنک کے نمائندے کو بتایا تھا کہ دھماکے میں 30 افراد کی جانیں گئیں اور 40 دیگر زخمی ہوئے۔ ادھر الجزیرہ چینل نے افغان سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد 20 اور زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے۔

اسپوتنک کے نامہ نگار کے مطابق کابلی مسجد دھماکے کے متاثرین میں ممتاز مذہبی اسکالر امیر محمد بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کسی دہشت گرد گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
طالبان کا دعویٰ ہے کہ ان کا افغانستان پر مکمل کنٹرول ہے لیکن اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گرد گروپ پورے ملک میں شہریوں اور پولیس پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کابل میں دو ہفتے قبل ہونے والے دو مہلک دھماکوں میں دس افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش نے دونوں حملوں کی مہ داری قبول کی تھی۔

بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کے مجرموں کی رہائی قابل مذمت: جماعت اسلامی ہند

0
بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کے مجرموں کی رہائی قابل مذمت: جماعت اسلامی ہند
بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کے مجرموں کی رہائی قابل مذمت: جماعت اسلامی ہند

پروفیسر سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلقیس بانو کی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل میں ملوث قصورواروں اور عمر قید کی سزا پانے والوں کو رہائی دینے کے فیصلے میں گجرات حکومت کے کردار پر ہمیں بہت افسوس ہے

نئی دہلی: بلقیس بانو کی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل میں ملوث قصورواروں اور عمر قید کی سزا پانے والوں کو رہائی دینے کے فیصلے میں گجرات حکومت کے کردار پر ہمیں بہت افسوس ہے۔ ہم اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ اس معاملے میں مداخلت کرے گی تاکہ حکومتی پالیسی کی آڑ میں کی گئی اس سنگین نا انصافی کو ختم کیا جاسکے“۔ یہ باتیں نائب امیر جماعت اسلامی ہند پروفیسر سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔

ملک کی جمہوریت کمزور

انہوں نے گجرات سرکار کے اس رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر ریاستی حکومتوں کو گھناؤنے جرائم میں ملوث ہونے کے باجود ’معافی پالیسی‘ کے ذریعے اپنی پسند کے مجرموں کو رہا کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس سے ہمارا عدلیہ نظام ایک مذاق بن جائے گا اور عام شہریوں کی اس نظام سے وابستہ امیدیں ٹوٹ جائیں گی۔ ’انصاف سب کے لئے‘ ہمارے آئین کے سب سے زیادہ بھروسہ کئے جانے والے اصولوں میں سے ایک ہے۔ اگر ’معافی پالیسی‘ کا یہی سلسلہ جاری رہا تو ہمارے ملک کی جمہوریت کمزور ہوجائے گی۔ اس سے جرائم پیشہ اور ان کے ماسٹر مائنڈز کو حوصلہ ملے گا کیونکہ انہیں انتہائی سنگین جرائم کا ارتکاب کرنے کے باوجود جلد یا دیر سے سسٹم کے ذریعے ضمانت حاصل کرنے کا یقین ہوگا۔ ہم ’ناری شکتی‘ کو فروغ دینے کی بات کرتے ہیں اور خواتین کی عزت و وقار کے محافظ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر اس طرح کی پالیسی سے ہمارا دوہرا رویہ اجاگر ہوجاتا ہے“۔

گیارہ مجرموں میں سے صرف ایک نے سزا کی معافی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا

پروفیسر سلیم انجینئر نے مزید کہا کہ ”بلقیس بانو عصمت دری کیس میں رہا ہونے والوں کو سی بی آئی کورٹ نے قصوروار ٹھہرایا تھا اور اس فیصلے کو بمبئی ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ ان گیارہ مجرموں میں سے صرف ایک نے سزا کی معافی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے گجرات کی ریاستی حکومت کو قبل از وقت رہائی کے لئے کی گئی اس اپیل پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن ریاستی حکومت نے ایک پینل تشکیل دی اور تمام گیارہ مجرموں کی معافی کے حق میں فیصلہ کردیا۔ اگر ہم اس پورے واقعہ پر نظر ڈالیں تو بلاشبہ یہ فیصلہ ایک خطرناک نظیر قائم کرتا ہے جو ہمارے انصاف فراہمی کے نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دے گا۔ اگر ہم جمہوریت اور قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو اس فیصلے کو تبدیل کرنا ہوگا“۔

روہنگیاؤں کو دہلی میں فلیٹ نہیں دیئے جائیں گے: وزارت داخلہ

0
روہنگیاؤں کو دہلی میں فلیٹ نہیں دیئے جائیں گے: وزارت داخلہ
روہنگیاؤں کو دہلی میں فلیٹ نہیں دیئے جائیں گے: وزارت داخلہ

ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ میڈیا کے ایک حصے میں یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں کو دارالحکومت کے بکر والا میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لیے بنائے گئے فلیٹس دیے جائیں گے

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے بدھ کو واضح کیا کہ دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر رہنے والے روہنگیاؤں کو دہلی میں فلیٹ نہیں دیئے جائیں گے اور انہوں نے اس سلسلے میں کسی طرح کی کوئی ہدایت نہیں دی ہے۔

ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ میڈیا کے ایک حصے میں یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ روہنگیا کمیونٹی کے لوگوں کو دارالحکومت کے بکر والا میں اقتصادی طور پر کمزور طبقوں کے لیے بنائے گئے فلیٹس دیے جائیں گے۔

یہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب مرکزی شہری امور اور ہاؤسنگ وزیر ہردیپ سنگھ پوری کے ٹویٹ میں کہا گیا کہ روہنگیا برادری کو ایک فلیٹ میں منتقل کیا جائے گا جو اقتصادی طور پر کمزور طبقات کے لیے بکر والا میں ہے۔

ہندو تنظیم کے کارکنان کا احتجاج

اس ٹویٹ کے بعد خود عام آدمی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ہندو تنظیم کے کارکنان احتجاج میں آگئے اور اس کی شدید تنقید کی۔

اس کے بعد وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ حکومت نے اس سلسلے میں کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ دہلی حکومت نے روہنگیا برادری کو ایک نئی جگہ پر منتقل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جب کہ مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ روہنگیا برادری کے افراد کو کنچن کنج، مدن پور کھادر میں ان کی موجودہ جگہ پر منتقل کیا جائے۔ اسی میں رکھا جائے کیونکہ وزارت خارجہ نے ان کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے لیے یہ معاملہ متعلقہ ملک کی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ روہنگیا برادری کے لوگوں کو قانون کے مطابق حراستی مراکز میں رکھا جانا چاہیے۔ وزارت کے مطابق دہلی حکومت نے ابھی تک روہنگیا کی موجودہ رہائش گاہ کو حراستی مرکز قرار نہیں دیا ہے۔ وزارت نے دہلی حکومت کو فوری طور پر یہ قدم اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔

مدر ڈیری دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ

0

مدر ڈیری نے این سی آر میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ سے ہوگا

نئی دہلی: مدر ڈیری نے دہلی-نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام قسم کے دودھ کی نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ سے ہوگا۔

مدر ڈیری نے آج ایک بیان میں کہا کہ پیداوار اور دیگر اخراجات میں اضافے کے پیش نظر انہوں نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں کمپنی کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران خام دودھ کی زرعی قیمتوں میں تقریباً 10-11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مدر ڈیری نے اس سے قبل مارچ میں دہلی-این سی آر (قومی دارالحکومت علاقہ) میں دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق دودھ کے تمام پیکجوں پر ہوگا

مدر ڈیری کے ایک اہلکار نے آج بتایا کہ کمپنی نے 17 اگست 2022 سے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق دودھ کے تمام پیکجوں پر ہوگا۔

بدھ سے فل کریم دودھ کی قیمت 59 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 61 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ٹونڈ دودھ کی قیمت 51 روپے فی لیٹر جبکہ ڈبل ٹونڈ دودھ کی قیمت 45 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

گائے کے دودھ کی قیمت 53 روپے فی لیٹر اور ٹوکن دودھ کی قیمت 46 روپے سے بڑھ کر 48 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

کمپنی نے کہا کہ ملک میں موسم گرما کے دوران جانوروں کی خوراک کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کسانوں سے خریداری کی لاگت میں اضافے کے بوجھ کا صرف ایک حصہ صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔ کمپنی کی سیلز ریونیو کا تقریباً 75-80 فیصد کسانوں سے دودھ خریدنے پر جاتا ہے۔