جمعرات, اپریل 9, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 214

مہاراشٹر: شرد پوار این سی پی کے صدر منتخب

0
مہاراشٹر: شرد پوار این سی پی کے صدر منتخب

مہاراشٹر کے عظیم لیڈر اور پارٹی کے بانی رکن شرد پوار کو متفقہ طور پر ایک بار پھر صدر منتخب کیا گیا

نئی دہلی: دہلی میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں مہاراشٹر کے عظیم لیڈر اور پارٹی کے بانی رکن شرد پوار کو متفقہ طور پر ایک بار پھر صدر منتخب کیا گیا۔ مسٹر پوار اگلے چار سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے مہاراشٹر این سی پی کے چیف ترجمان مہیش بھرت تاپسے نے یہ جانکاری دی۔

دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں جاری این سی پی کے دو روزہ قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پوار نے مہنگائی، کسانوں، خواتین، سیکورٹی اور چین جیسے حساس معاملوں پر مرکز کی مودی حکومت کو گھیرتے ہوئے نشانہ بنایا۔ انہوں نے چھترپتی شیواجی کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’ہم مرکزی حکومت کے سامنے نہیں جھکیں گے۔‘‘ انہوں نے عوام سے متحد ہوکر مرکزی حکومت کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی۔

مسٹر پوار نے کہا، ‘این سی پی ہمیشہ کسانوں کے لیے کام کرے گی اور ان کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔ کچھ فرقہ پرست عناصر کی وجہ سے ملک کا ماحول خراب ہوتا جا رہا ہے۔ اقلیتی برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس لیے ہمیں ہم آہنگی کا ماحول بنانے کا عہد کرنا چاہیے۔‘‘

این سی پی کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کورونا وبا کے سبب دو سال بعد منعقد ہوا ہے۔ مسٹر پوار نے اس میٹنگ میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

اتر پردیش حکومت غیر تسلیم شدہ مدارس کو ڈرا رہی ہے: دانش

0
اتر پردیش حکومت غیر تسلیم شدہ مدارس کو ڈرا رہی ہے: دانش
اتر پردیش حکومت غیر تسلیم شدہ مدارس کو ڈرا رہی ہے: دانش

رکن پارلیمنٹ مسٹر دانش نے کہا کہ وزیر نے پارلیمنٹ میں عوامی اہمیت کے مسئلہ پر ایک مضحکہ خیز کہانی سنا کر خود کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ اتر پردیش حکومت نے پچھلے چار سالوں سے مدرسہ کے اساتذہ کو اعزازیہ ادا نہیں کیا ہے

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے مدرسوں کے اساتذہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش حکومت ایک طرف تسلیم شدہ مدارس کے اساتذہ کو اعزازیہ نہیں دے رہی ہے اور دوسری طرف غیر تسلیم شدہ مدارس کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

امروہہ کے رکن پارلیمنٹ مسٹر دانش علی نے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے 20 جولائی کو مدرسہ کے اساتذہ کے بقایہ اعزازیہ کی ادائیگی اور لوک سبھا کے مانسون اجلاس کے دوران رول 377 کے تحت ان کو دیئے جانے والے اعزازیہ میں اضافہ سے متعلق معاملات کو اٹھایا تھا۔ جس کا جواب ریاستی وزیرمملکت اناپورنا دیوی نے دیا ہے جس سے حکومت کی بے حسی اور نیت کو ظاہر کرتا ہے۔

پچھلے چار سالوں سے اساتذہ کو اعزازیہ نہیں دیا گیا

انہوں نے کہا کہ وزیر نے پارلیمنٹ میں عوامی اہمیت کے مسئلہ پر ایک مضحکہ خیز کہانی سنا کر خود کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ سچائی یہ ہے کہ اتر پردیش حکومت نے پچھلے چار سالوں سے مدرسہ کے اساتذہ کو اعزازیہ ادا نہیں کیا ہے۔ اس سال 2022 میں صرف چند ماہ کا اعزازیہ دیا گیا ہے۔

بی ایس پی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کی پالیسی مدارس اور ان کے اساتذہ کے لیے دو دھاری تلوار ثابت ہو رہی ہے۔ ایک طرف حکومت تسلیم شدہ مدارس کے اساتذہ کو اعزازیہ نہیں دے رہی اور دوسری طرف غیر تسلیم شدہ مدارس کو ڈرا رہی ہے۔ ایسے میں اتر پردیش کے مدارس، ان کے بے بس اساتذہ اور لاکھوں غریب بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مدرسہ کے اساتذہ کا بقایہ اعزازیہ ادا کیا جائے اور اعزازیہ میں اضافہ کیا جائے، لیکن مرکزی وزیر نے ان کے بقایہ جات اور اعزازیہ میں اضافے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی مدرسہ کے بقایہ اعزازیہ کی ادائیگی کے بارے میں بات کی۔

حکومت اقلیتوں اور مدارس کے اساتذہ کی تعلیم کے تئیں لاتعلق

اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کا سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ محض ڈھونگ ہے اور حکومت اقلیتوں اور مدارس کے اساتذہ کی تعلیم کے تئیں انتہائی لاتعلق ہے۔

مسٹر علی نے کہا کہ اعزازیہ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مدارس کے اساتذہ کو انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور وہ فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔ فنڈز کی کمی کے باعث مدارس کے اساتذہ اپنا علاج بھی نہیں کروا پا رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد اساتذہ کی موت ہوچکی ہے۔

وزیر مملکت برائے تعلیم اناپورنا دیوی نے مسٹر دانش علی کی طرف سے 3 ستمبر کو کئے گئے سوال کا تحریری جواب دیا ہے۔

پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جی ڈی پی میں 2 فیصد کمی کا اندازہ

0
پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جی ڈی پی میں 2 فیصد کمی کا اندازہ
پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے جی ڈی پی میں 2 فیصد کمی کا اندازہ

ڈان کی رپورٹ کے مطابق ان کا انتباہ اس وقت آیا جب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رپورٹ کیا کہ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 396 تک پہنچ گئی ہے جب کہ زخمیوں کی کل تعداد 12 ہزار 700 سے زیادہ ہے

اسلام آباد: پاکستان میں تباہ کن مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سبب پاکستان کو مالی سال 2023-2022 کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا تخمینہ 5 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد ہونے کا اندازہ ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہی ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق ان کا انتباہ اس وقت آیا جب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رپورٹ کیا کہ سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 396 تک پہنچ گئی ہے جب کہ زخمیوں کی کل تعداد 12 ہزار 700 سے زیادہ ہے۔ این ڈی ایم اے کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے جزوی یا مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی مجموعی تعداد 17 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ 6 ہزار 600 کلومیٹر سے زیادہ طویل سڑکوں اور 269 پلوں کو نقصان پہنچا۔

مسٹر احسن اقبال جو کہ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کے چیئرمین بھی ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے لیے مشترکہ بریفنگ کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

30 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان کا اندیشہ

این ایف آر سی سی کے کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کا کم از کم ایک تہائی حصہ ڈوب چکا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوگا۔ این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کل 81 اضلاع (بلوچستان میں 32، سندھ میں 23 اور کے پی میں 17) آفت زدہ’کے زمرے میں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2010 کے‘سپر فلڈ’ سے تقریباً 2 کروڑ افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ موجودہ سیلاب کے اثرات نے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا جن میں سے 6 لاکھ سے زیادہ افراد امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔ تباہی سے نمٹنے کے لیے مؤثر انفراسٹرکچر کی کمی کے درمیان پہاڑی سیلاب ایک چیلنج ثابت ہوا جس کے نتیجے میں انسانی جانوں، بنیادی ڈھانچے، مویشیوں اور فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی نے احسن اقبال کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کو سیلاب، آئی ایم ایف فنڈز کی تاخیر سے منظوری اور اس کے نتیجے میں ابھرنے والی معاشی صورتحال تھے۔ روس-یوکرین جنگ جیسے مختلف بحرانوں کی وجہ سے جی ڈی پی کی شرح نمو میں دو فیصد کمی کی توقع ہے۔ این ایف آر سی سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ سول حکومت، ملٹری اور این جی اوز بشمول اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے درمیان مربوط کوششیں عروج پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں میں امدادی کارروائیوں کے بارے میں ایک جائزہ سروے پیر تک شروع ہو جائے گا۔

ضلع سیتامڑھی: ناموافق حالات میں بھائی بہن نے کیا علاقے کا نام روشن

0

نیٹ امتحان میں بہترین رینک لاکر بہار کے ضلع سیتامڑھی کے بھائی اور بہن نے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ علاقہ کا بھی نام روشن کیا ہے

نئی دہلی: نیٹ امتحان میں بہترین رینک لاکر بہار کے ضلع سیتامڑھی کے نانپور بلاک کے تحت پنڈول بزرگ پنچایت کے بھائی اور بہن نے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ علاقہ کا بھی نام روشن کیا ہے۔

بھائی محمد سراج احمد نے جہاں ایم بی بی ایس کے داخلہ ٹیسٹ نیٹ (NEET) میں 720 میں سے 652 نمبر حاصل کر کل ہند سطح پر بہتر مقام حاصل کیا ہے، وہیں بہن کنیز فاطمہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی (ایجوکیشن) کے داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

محمد سراج احمد اور کنیز فاطمہ دونوں نے ہی پرائمری تعلیم گاؤں کے سرکاری اسکول میں حاصل کی۔ اس کے بعد سراج نے چھٹی کلاس سے دسویں کلاس تک جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول سے اور بارہویں کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسکول سے مکمل کی اور ہمیشہ امتیازی نمبروں سے پاس ہوئے۔ جب کہ کنیز فاطمہ نے بہار بورڈ سے بارہویں کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا اور اب تک بی اے، بی ایڈ اور ایم اے ایجوکیشن کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے سی ٹیٹ (CTET) اور نیٹ (NET) کے امتحانات بھی پاس کئے ہیں۔

پیشے سے کسان والد محمد بدر عالم (محمد دلارے) نے بتایا کہ دونوں ہی بھائی بہن بچپن سے ہی نہایت سنجیدہ اور محنتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔ ان دونوں نے اپنی اس کامیابی پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس کامیابی میں والدین اور بڑے بھائی محمد نیاز احمد مصباحی کی بہتر تربیت، رہنمائی اور سرپرستی کافی اہم رہی ہے۔ ان دونوں نے تمام اعزہ و اقربا اور خیرخواہوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

الامین مشن سے کوچنگ کرنے والے 500 طلبا نے کیا نیٹ امتحان میں کوالیفائی، 200 طلبا کے نمبر 600 سے زائد

0
الامین مشن سے کوچنگ کرنے والے 500 طلبا نے کیا نیٹ امتحان میں کوالیفائی، 200 طلبا کے نمبر 600 سے زائد
الامین مشن سے کوچنگ کرنے والے 500 طلبا نے کیا نیٹ امتحان میں کوالیفائی، 200 طلبا کے نمبر 600 سے زائد

الامین مشن کے سیکرٹری ایم نورالاسلام نے بتایا کہ پانچویں سے بارہویں جماعت تک الامین مشن کے تقریباً 72 کیمپس ہیں، کیمپس سے 12ویں کلاس میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ نیٹ امتحان میں شریک ہوتے ہیں اور کامیابی حاصل کرتے ہیں

کلکتہ: الامین مشن نے اس سال بھی آل انڈیا میڈیکل انٹرنس ٹسٹ (NET) میں کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس کے مختلف اداروں سے وابستہ 500 طلبا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

الامین مشن کے سیکرٹری ایم نورالاسلام نے بتایا کہ تقریباً 36 سال قبل 1987 میں الامین مشن نے اپنے طلباء کے لیے میڈیکل کوچنگ شروع کی تھی۔ مجھے اس سال سب سے بڑی کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال امتحان میں شریک ہونے والے دو سو طلبا نے 600 سے زاید نمبر حاصل کیا ہے۔ جب کہ کوالیفائی کرنے والے طلبا کی تعداد 500 کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے زیادہ تر طلبا کا تعلق دیہی علاقے سے ہے۔ ریاست بھر کے مختلف دور دراز دیہاتوں سے آ رہے ہیں۔

نور الاسلام نے یہ بتایا کہ پانچویں سے بارہویں جماعت تک الامین مشن کے تقریباً 72 کیمپس ہیں۔ کیمپس سے 12ویں کلاس میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ اس امتحان میں شریک ہوتے ہیں اور کامیابی حاصل کرتے ہیں۔

نورالااسلام نے بتایا کہ الامین مشن کے دروازے ہر ایک کیلئے کھلے ہوئے ہیں، کشنکور بھومک نے سب سے زیادہ نمبر 720 نمبر میں سے 686 نمبر حاصل کیا ہے۔ پورے ہندوستان میں ان کا درجہ 427 رینک ہے۔ تاہم، مشن کے رہائشی طلباء میں، کوچ بہار کے طوفان گنج کے دیوچرائی گاؤں کے رہنے والے معمولی کسان عبدالسبحان کے بیٹے عرفان حبیب نے سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ عرفان حبیب نے 685 اسکور کیے، ان کا رینک آل انڈیا میں 594 ہے۔

اختری پروین نے الامین مشن کی طالبات میں شاندار کامیابی حاصل کی

اس کے علاوہ الامین مشن کے بہت سے طلباء نے نیٹ میں 650 سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔ اور اختری پروین نے الامین مشن کی طالبات میں شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ بیر بھوم ضلع کے مورائی تھانے کا رہنے والی اختری بیگم الامین مشن کے خلت پور کیمپس میں 2015 سے ساتویں جماعت میں پڑھ رہی تھی۔

اختری نے بتایا کہ سیکنڈری میں 96 فیصد اور ہائر سیکنڈری میں 98 فیصد نمبر حاصل کئے۔ مجھے نیٹ میں صرف 480 نمبر ملے کیونکہ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر پر تیاری نہیں کر سکا۔ لیکن اس سال میں نے الامین مشن کی مدد سے 653 نمبر حاصل کیے ہیں۔ آل انڈیا میں رینک 3915۔ سر نور الاسلام کی بیٹی نے اس کیمپس میں لڑکیوں کو ہر طرح کا تعاون دیا ہے۔ سیکرٹری صاحب آتے تھے اور ہمیں ڈاکٹر بننے کی ترغیب دیتے تھے۔

ایک اور قابل طالب علم ثاقب فیروز ہیں۔ والد شیخ اسماعیل فیروز۔ 2021 میں الامین کے نیٹ امتحان کوچنگ مشن میں شمولیت اختیار کی۔ اس سال اس کا نمبر 606 ہے۔ فیروز نے بتایا کہ الامین مشن کسی خواب سے کم نہیں ہے۔ یہاں خواب دیکھایا جاتا ہے۔

ممبئی بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کی قبر کی تزئین کاری کی تحقیقات کا حکم

0
ممبئی بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کی قبر کی تزئین کاری کی تحقیقات کا حکم
ممبئی بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کی قبر کی تزئین کاری کی تحقیقات کا حکم

ہنگامہ آرائی کے بعد، پولیس نے جمعرات کی صبح یعقوب میمن کی قبر کے اردگرد آرائشی ایل ای ڈی لائٹنگ ہٹا دی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے قبر کی شکل بدلنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے

ممبئی: مہا راشٹر جکومت نے آج یہاں 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کی قبر کے اطراف کی جانے والی تزئین کاری اور برقی قمقمے لگائے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

ممبئی کے مرئین لائن میں واقع بڑا قبرستان میں یعقوب میمن کی قبر کی سنگ مرمر سے حصاربندی کی گئی تھی اور اس کے اطراف ایل ای ڈی لائٹنگ نصب کی گئی ہے جس کے بعد بی جے پی نے واویلا مچا دیا تھا۔

اس کے بعد آج نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے مبینہ طور پر مزار تنازع کی تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور جلد ہی تحقیقات شروع کی جائے گی۔

ہنگامہ آرائی کے بعد، پولیس نے جمعرات کی صبح یعقوب میمن کی قبر کے اردگرد آرائشی ایل ای ڈی لائٹنگ ہٹا دی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے قبر کی شکل بدلنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ، بی ایم سی اور چیریٹی کمشنر سے مزید معلومات حاصل کرے گی۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

0
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

منگل کی صبح سویرے نوجوان انتیس سالہ محمد موسیٰ محمد سباعنہ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ فائرنگ سے سات فلسطینی زخمی ہوئے ہیں

رام اللہ: مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان پیر کو رات گئے ہونے والی جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 7 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی (وفا) نے جنین اسپتال کے ڈائریکٹر وسام بکر کے حوالے سے بتایا کہ منگل کی صبح سویرے نوجوان انتیس سالہ محمد موسیٰ محمد سباعنہ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ فائرنگ سے سات فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے 100 فوجی گاڑیوں پردھاوا بولا۔
قابض فورسز نے شہر کے متعدد محلوں میں مکانوں کی چھتوں پر چڑھ کر پوزیشنز بھی سنھبال لیں۔

قابض فوج نے جنین کے مشرقی محلے میں ایک عمارت کو گھیرے میں لے کر وہاں کے مکینوں کو اپنے اپارٹمنٹس چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور بچوں اور خواتین سمیت انہیں کھلے میں نظر بند کر دیا۔

سی بی آئی کی طرح ای ڈی نے بھی سسودیا کو کلین چٹ دی: عآپ

0
سی بی آئی کی طرح ای ڈی نے بھی سسودیا کو کلین چٹ دی: عآپ
سی بی آئی کی طرح ای ڈی نے بھی سسودیا کو کلین چٹ دی: عآپ

یہ عام آدمی پارٹی کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔ جس طرح سی بی آئی نے چھاپہ مارنے کے بعد منیش سسودیا کو کلین چٹ دی تھی۔ اسی طرح آج ای ڈی نے بھی کلین چٹ دے دی ہے۔ ای ڈی کے بھی ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو گئے، انہیں لگا کہ یہاں جانے کا مطلب توہین کرانا ہے

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے منگل کو کہا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو کلین چٹ دے دی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے چیف ترجمان اور ایم ایل اے سوربھ بھاردواج نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’کچھ ہفتے پہلے سی بی آئی نے مسٹر سسودیا کے گھر پر 14 گھنٹے تک چھاپہ مارا تھا سی بی آئی کو اس میں کچھ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ چھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ جس میں ڈپٹی چیف منسٹر نے تمام سوالوں کے جواب دیئے۔ سی بی آئی نے اپنے ہی افسر پر مسٹر سسودیا کو جھوٹا پھنسانے کے لیے دباؤ بنایا۔

کئی میڈیا ہاؤس نے شائع کیا کہ شراب کیس کی تحقیقات میں شامل سی بی آئی افسر نے خودکشی کر لی ہے۔ اس افسر نے خودکشی کر لی اور سی بی آئی نے اس بات سے انکار کیا کہ وہ افسر اس معاملے میں بالکل کام نہیں کر رہے تھے۔

ای ڈی کے بھی ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو گئے

انہوں نے کہا، "بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کل ایک فرضی اسٹنگ لے کر آئی۔ لوگوں نے بی جے پی کا مذاق اڑایا کہ کچھ نہیں ملا۔ اس کے بعد میڈیا کے ذریعے بتایا گیا کہ آج ای ڈی نے کئی جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم کہ چھاپہ کہاں مارا جا رہا ہے۔ کئی ٹی وی چینل صبح سویرے منیش سسودیا کے گھر پہنچ گئے۔ انہیں بتایا گیا ہوگا کہ منیش سسودیا کے گھر پر چھاپہ مارا جانا ہے۔ ایسے میں چینل والے باہر کھڑے تھے لیکن ای ڈی والے نہیں آئے۔ یہ عام آدمی پارٹی کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے۔ جس طرح سی بی آئی نے چھاپہ مارنے کے بعد منیش سسودیا کو کلین چٹ دی تھی۔ اسی طرح آج ای ڈی نے بھی کلین چٹ دے دی ہے۔ ای ڈی کے بھی ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو گئے، انہیں لگا کہ یہاں جانے کا مطلب توہین کرانا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی کی لڑائی بدعنوانی کے خلاف نہیں ہے۔ گجرات کے اندر ہر ہوٹل میں شراب کی ترسیل دستیاب ہے۔ کچی شراب ہر گاؤں میں بنتی ہے۔ گزشتہ دنوں جعلی شراب پینے سے 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ کیا وزیر اعظم نے سی بی آئی کا کوئی مقدمہ درج کیا اور کیا ای ڈی نے شراب فروشوں پر کوئی چھاپہ مارا؟ کیا کسی نے چھاپہ مارا کہ یہ شراب گجرات کے اندر کہاں سے آتی ہے اور کیسے فروخت ہوتی ہے؟ اتنا بڑا نیٹ ورک پکڑا نہیں جا رہا، کیونکہ وزیراعظم کی لڑائی بدعنوانی کے خلاف نہیں ہے۔ وزیر اعظم کی لڑائی اروند کیجریوال سے ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انڈونیشیا کی سڑکیں میدان جنگ میں تبدیل

0
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انڈونیشیا کی سڑکیں میدان جنگ میں تبدیل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انڈونیشیا کی سڑکیں میدان جنگ میں تبدیل

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تیس فیصد اضافہ پر جکارتا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں

جکارتہ: پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر انڈونیشیا کی سڑکوں پر عوام نکل آئے، مظاہرین نے ٹائر جلائے اور توڑ پھوڑ کی۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں تیس فیصد اضافہ پر جکارتا کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ریلی نکالی اور خاردار تاریں توڑ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی جارچ کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرین حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں: نتیش کمار

0
وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں: نتیش کمار
وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں: نتیش کمار

دارالحکومت دہلی پہنچے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ وہ اپوزیشن کو ایک دھاگے میں باندھنا چاہتے ہیں اور ان کی وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) سے تعلقات توڑنے کے بعد اپوزیشن لیڈروں کو متحرک کرنے کے مقصد سے دارالحکومت دہلی پہنچے بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ کے سینئر لیڈر نتیش کمار نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

پیر کو یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈروں سے ملنے آئے ہیں اور اگر اپوزیشن متحد ہو جائے تو اچھا ماحول پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کو ایک دھاگے میں باندھنا چاہتے ہیں اور ان کی وزیر اعظم بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں سے ملنے کے ساتھ ساتھ صدر اور نائب صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ این ڈی اے سے تعلقات توڑنے کے بعد مسٹر کمار مسلسل اپوزیشن لیڈروں سے متحد ہونے کی اپیل کر رہے ہیں اور اگلے عام انتخابات میں این ڈی اے کو مقابلہ دینے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔