جمعرات, اپریل 9, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 208

ریلوے ملازمین کو بونس دینے کی کابینہ کی منظوری

0
ریلوے ملازمین کو بونس دینے کی کابینہ کی منظوری
ریلوے ملازمین کو بونس دینے کی کابینہ کی منظوری

پی ایل بی کی ادائیگی کا مذکورہ بالا فیصلہ کووڈ-19 کے بعد کے چیلنجوں سے پیدا ہونے والی منفی مالی صورتحال کے باوجود کیا گیا ہے

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج مالی سال 2021-22 کے لیے ریلوے ملازمین کو پیداواری صلاحیت پر مبنی بونس کی ادائیگی کی منظوری دے دی۔

ریلوے کے اہل ملازمین کو ہر سال دسہرہ پوجا کی تعطیلات سے پہلے بونس ادا کیا جاتا ہے اس سال بھی تقریباً 11.27 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کی تنخواہ کے برابر بونس کی رقم ادا کی گئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ رقم جو فی اہل ریلوے ملازم کو 78 دنوں کے لیے دی جا سکتی ہے وہ 17 ہزار 951 روپے ہے۔ مذکورہ رقم مختلف زمروں میں ادا کی گئی ہے۔ جیسے کہ ٹریک مینٹینر، ڈرائیور اور گارڈ، اسٹیشن ماسٹر، سپروائزر، ٹیکنیشن، ٹیکنیشن ہیلپر، کنٹرولر، پوائنٹس مین، منسٹریل اسٹاف اور دیگر گروپ ‘سی’ کے عملہ ہیں۔

ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کے لیے پیداواری بنیاد پر بونس کی ادائیگی کے لیے مالی اخراجات کا تخمینہ 1832.09 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ پی ایل بی کی ادائیگی کا مذکورہ بالا فیصلہ کووڈ-19 کے بعد کے چیلنجوں سے پیدا ہونے والی منفی مالی صورتحال کے باوجود کیا گیا ہے۔

مانک بھٹاچاریہ کے دور میں 58 ہزار غیر قانونی تقرریاں ہوئی ہیں: ای ڈی

0
مانک بھٹاچاریہ کے دور میں 58 ہزار غیر قانونی تقرریاں ہوئی ہیں: ای ڈی
مانک بھٹاچاریہ کے دور میں 58 ہزار غیر قانونی تقرریاں ہوئی ہیں: ای ڈی

ای ڈی ذرائع کے مطابق مانک بھٹاچاریہ ٹیچر بھرتی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ ہیں۔ پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر کی حیثیت سے ان کے دور میں تقریباً 58000 پرائمری اساتذہ کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا ہے

کلکتہ: پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر کے طور پر مانک بھٹاچاریہ کے دور میں تقریباً 58,000 پرائمری اساتذہ کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عدالت میں مانک کے خلاف ای ڈی کی سنسنی خیز شکایت کی ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق مانک بھٹاچاریہ ٹیچر بھرتی گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ ہیں۔ پرائمری ایجوکیشن بورڈ کے صدر کی حیثیت سے ان کے دور میں تقریباً 58000 پرائمری اساتذہ کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا ہے۔

یہ غیر قانونی بھرتی 2011 سے دس سال سے زائد عرصے سے جاری ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق مانک کے گھر کی تلاشی لینے کے بعد مختلف ڈیجیٹل دستاویزات اور اس سے متعلقہ تمام دستاویزات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ منی لانڈرنگ میں مانک بھٹاچاریہ کا ملوث ہونا ان تمام ڈیجیٹل دستاویزات میں واضح ہے۔ ای ڈی نے دعویٰ کیا کہ پیسے کے عوض نااہل امیدواروں کو نوکریاں دینے میں مانک کا رول واضح ہے۔

تمام بھرتی گھوٹالے میں مانک کی براہ راست شمولیت

ای ڈی ذرائع کے مطابق مانک بھٹاچاریہ نے اس رقم سے جائیداد خریدی جو مانک کو پرائمری اساتذہ کی بھرتی کے لیے غیر قانونی طور پر ملی تھی۔ وہ اس کرپشن کی کنجی ہے۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ تمام بھرتی گھوٹالے میں مانک کی براہ راست شمولیت ہے۔ ای ڈی کا اب واحد مقصد اس رقم کی منی لانڈرنگ کا پتہ لگانا ہے جو مانک اور اس کے رشتہ داروں کو غیر قانونی ملازمت کے دوران مختلف کھاتوں میں گئے تھے۔

مانک بھٹاچاریہ سازشی ہے۔ ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ اس بدعنوانی میں اس کا بڑا رول ہے۔ ای ڈی نے مانک پر پرائمری اساتذہ کی بھرتی کے لیے بھاری رقم لے کر غیر قانونی طور پر اساتذہ کی بھرتی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ مانک بھٹاچاریہ سے ای ڈی کی حراست میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ کیا ان اکاؤنٹس میں کالے دھن کو لانڈر کرنے کے لیے متعدد اکاؤنٹس کھولے گئے تھے؟ یہاں تک کہ رشتہ داروں کے متعدد کھاتوں کی بھی ای ڈی کی نگرانی کی جارہی ہے۔

قومی اردو کونسل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اردو زبان کے فروغ میں سرگرم: شیخ عقیل احمد

0
قومی اردو کونسل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اردو زبان کے فروغ میں سرگرم: شیخ عقیل احمد
قومی اردو کونسل جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اردو زبان کے فروغ میں سرگرم: شیخ عقیل احمد

قومی اردو کونسل اردو زبان کی ترویج و اشاعت اور اس کی رسائی کو وسیع کرنے کے اپنے عزائم پر کاربند ہے اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہی ہے

نئی دہلی: قومی اردو کونسل اردو زبان کی ترویج و اشاعت اور اس کی رسائی کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرنے کے اپنے عزائم پر کاربند ہے اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا بھی بھرپور استعمال کررہی ہے، جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے آج اپنے ایک بیان میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ کونسل جہاں ہر سال درسیات اور دیگر علمی، ادبی و تنقیدی موضوعات پر گراں قدر کتابیں اور چار مقبول و مشہور علمی و ادبی رسائل (سہ ماہی فکر و تحقیق، ماہنامہ اردو دنیا، ماہنامہ بچوں کی دنیا اور ماہنامہ خواتین دنیا) شائع کرتی اور فروغِ اردو کی مختلف اسکیمیں چلاتی ہے، وہیں ان مطبوعات کو آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب کرایا جاتا ہے، جس سے ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر کے اہل اردو استفادہ کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حال ہی میں آئی آئی ٹی دہلی نے اردو او سی آر (Optical Character Recognition) پروجیکٹ میں کونسل کو بہ طور معاون شریک کیا ہے اور عنقریب اس سلسلے میں باضابطہ ایک معاہدے پر دستخط متوقع ہے۔ اسی طرح کونسل کے اردو لرننگ سافٹ ویئر کی تشکیلِ نو کی گئی ہے اور اس وقت اس سے اٹھائیس ملکوں کے چونتیس ہزار شائقینِ اردو فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان ملکوں میں ہند و پاکستان کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، فرانس، اسپین، ساؤتھ افریقہ، ناروے، نیدر لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، کنیڈا، برازیل، یو اے ای، میکسیکو، روس اور پرتگال وغیرہ جیسے ممالک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ای پب فارمیٹ میں پندرہ ہزار الفاظ پر مشتمل اردو-ہندی-انگریزی لغت تقریباً تیار ہے، جسے جلد ہی لائیو کردیا جائے گا۔

کونسل سے شائع ہونے والے رسائل کا پی ڈی ایف ورژن

مسٹر شیخ عقیل نے کہا کہ کونسل سے شائع ہونے والے رسائل کا پی ڈی ایف ورژن کونسل کی آفشیل ویب سائٹ پر پابندی سے ڈالا جاتا ہے، اس کے علاوہ ان میں شائع شدہ علمی، ادبی و تحقیقی مضامین تک طلبہ اور دیگر اہل علم کو بہ آسانی رسائی فراہم کرنے کے لیے /http://ncpulblog.blogspot.com کے نام سے کونسل کا ایک خوب صورت بلاگ بھی ہے، جس پر مذکورہ رسائل کے مضامین یونی کوڈ ورژن میں پابندی سے شائع کیے جاتے ہیں، ساتھ ہی مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب) پر کونسل کے پیجز/چینل بنے ہوئے ہیں، جہاں کونسل کی تازہ ترین سرگرمیوں سے متعلق آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے۔

انھوں نے تمام اہلِ اردو سے اپیل کی ہے کہ کونسل کے سوشل میڈیا پیجز سے جڑیں اور ان سے استفادہ کرنے کے ساتھ اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں اپنا کردار ادا کریں۔

دبئی کی سڑکوں پر اب نظر آئیں گی ڈرائیور لیس ٹیکسیاں

0
دبئی کی سڑکوں پر اب نظر آئیں گی ڈرائیور لیس ٹیکسیاں
دبئی کی سڑکوں پر اب نظر آئیں گی ڈرائیور لیس ٹیکسیاں

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار خالد العوضی کا کہنا ہے کہ جلد دبئی کی سڑکوں پر ڈرائیور لیس ٹیکسیاں نظر آئیں گی، ڈرائیور لیس ٹیکسیوں کا تجربہ آئندہ چند ہفتوں میں اور سال رواں کے اختتام سے قبل شروع کردیا جائے گا

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جلد ڈرائیور لیس ٹیکسیاں سڑکوں پر دکھائی دیں گی، بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کا تجربہ جمیرا ون زون سے کیا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے عہدیدار خالد العوضی کا کہنا ہے کہ جلد دبئی کی سڑکوں پر ڈرائیور لیس ٹیکسیاں نظر آئیں گی۔

خالد العوضی کا کہنا ہے کہ متعدد مقامات پر خود کار 5 ٹیکسیاں تجرباتی طور پر چلائی جائیں گی، بغیر ڈرائیور ٹیکسیوں کا تجربہ جمیرا ون زون سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور لیس ٹیکسیوں کا تجربہ آئندہ چند ہفتوں میں اور سال رواں کے اختتام سے قبل شروع کردیا جائے گا۔

اتھارٹی الخیلج کمرشل زون اور سٹی سینٹر میں اسمارٹ گاڑیاں چلانے کے لیے میپ تیار کر رہی ہے، جمیرا ون زون کا اضافہ بھی اس میں ہوگا۔ یہ نقشے جولائی میں ہی تیار کرلیے گئے تھے۔العوضی نے جیٹیکس 2022 نمائش میں شرکت کے موقع پر کہا کہ اتھارٹی نے جیٹیکس کے اپنے اسٹال پر عوام کو دکھانے کے لیے خود کار ٹیکسی سجائی گئی ہے، یہ سان فرانسسکو میں زیر استعمال ان دسیوں ٹیکسیوں میں سے ایک ہے جو وہاں عام ہو چکی ہیں۔

اس طرح کی مزید 4 ٹیکسیاں لائی جائیں گی اور دبئی میں ان کا تجربہ ہوگا۔ العوضی کا کہنا تھا کہ جیٹیکس میں جو کروز ٹیکسی دکھائی جا رہی ہے وہ اسمارٹ گاڑی ہے اور یہ سان فرانسسکو میں 50 ہزار میل کا سفر طے کر چکی ہے، اس سے وہاں کے لوگ سفر کر چکے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری، سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً 1.5 فیصد کی گراوٹ

0
اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری، سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً 1.5 فیصد کی گراوٹ
اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری، سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً 1.5 فیصد کی گراوٹ

عالمی سطح سے کمزور اشارے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر ہمہ جہت فروخت کے دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل دوسرے دن گر گئی

ممبئی: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ سنگین شکل اختیار کرنے کے خدشے کے ساتھ عالمی سطح سے کمزور اشارے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر ہمہ جہت فروخت کے دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل دوسرے دن گر گئی۔ سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً 1.5 فیصد کی کمی ہوئی۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 843.79 پوائنٹس گر کر 57147.32 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 257.45 پوائنٹس گر کر 16983.55 پوائنٹس پر آگیا۔ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں پر بھی فروخت کا اثر دیکھا گیا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.61 فیصد گر کر 24757.61 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.47 فیصد گر کر 28589.23 پوائنٹس پر آ گیا۔

بی ایس ای میں شامل تمام گروپس میں فروخت ہوئی۔ اس عرصے کے دوران، دھاتیں، پاور، توانائی، ٹیلی کمیونیکیشن، آئی ٹی اور ٹیک جیسے گروپس سب سے زیادہ فروخت کرنے والے تھے۔ بی ایس ای پر کل 3563 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 2347 کمپنیاں خسارے میں رہیں جبکہ صرف 1086 کمپنیاں منافع میں رہیں۔ 130 میں کوئی تبدیلی نہیں۔

عالمی سطح پر، سوائے چین کے شنگھائی کمپوزٹ کے، 0.19 فیصد کے اضافے کے ساتھ، باقی تمام بڑے انڈیکس نیچے ختم ہوئے۔ اس میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای1.26 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 1.28 فیصد، جاپان کا نکئی 2.64 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 2.23 فیصد گر گیا۔

جنوبی کلکتہ کے اقبال پور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دفعہ 144 نافذ

0
جنوبی کلکتہ کے اقبال پور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دفعہ 144 نافذ
جنوبی کلکتہ کے اقبال پور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دفعہ 144 نافذ

آج صبح علاقے میں اضافی پولیس فورسیس تعینات کردیا گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 جاری کر دی گئی۔ مبینہ طور پر مقامی باشندوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا نے جلد ہی فرقہ وارانہ کشیدگی کی شکل لے لیا

کلکتہ: لکشمی پوجا کے موقع پر اقبال پور، مومن پور میں دو فرقوں کے درمیا ن فرقہ وارانہ کشیدگی کی خبر آئی ہے۔ کل رات اقبال پور پولس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی شکایت ملی ہے۔ بی جے پی لیڈران موقع پر موجود تھے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانت مجمدار کو آج مومن پور جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس صورتحال میں کلکتہ پولیس کے کمشنر بینیت گوئل نے ایک ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبال پور تھانہ علاقے میں دفعہ 144۔۔ 12 اکتوبر تک نافذ رہے گا۔ علاقے میں اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ امن و امان خراب نہ ہو۔

لکشمی پوجا کے دن جنوبی کلکتہ کے مومن پور علاقے اقبال پور میں دو گروپوں کے درمیان کشیدگی پھیل گئی۔ بم، اینٹیں، شیشے کی بوتلیں پھینکنے کی شکایات تھیں۔ اس واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں آج صبح علاقے میں اضافی پولیس فورسیس تعینات کردیا گیا ہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 جاری کر دی گئی۔ مبینہ طور پر مقامی باشندوں کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا نے جلد ہی فرقہ وارانہ کشیدگی کی شکل لے لیا۔ لکشمی پوجا کے دن دکانوں، بائکوں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ کلکتہ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر گئے اور مظاہرین کو منانے کی کوشش کی۔

شوویندو ادھیکاری نے مرکزی وزیر داخلہ اور گورنر کو لکھا خط

اس دوران سوکانت مومن پور کے علاقے کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم، درمیان میں روکے جانے کے بعد سکوکانت نے ڈی سی ایسٹ گورو لال سے بات کی۔ بالآخر اسے اور ان کے ساتھ والے بی جے پی لیڈروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری طرف، شوویندو ادھیکاری نے ہفتہ کو مومن پور میں ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے مرکزی وزیر داخلہ اور گورنر کو خط لکھا ہے۔

ایک ٹویٹ میں شوویندو ادھیکاری نے لکھا ہے کہ میں نے مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ اور گورنر شری لا گنیشن کو خط لکھ کر مومن پور کے تشدد اور اقبال پور پولیس اسٹیشن کی لوٹ مار کے پیش نظر فوری طور پر مرکزی فورسز کو تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔ مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال ہاتھ سے نکل جانے سے پہلے یہ قدم اٹھایا جائے۔

ملائم سنگھ یادو کے آخری رسومات کی ادائیگی میں یوگی ہونگے شریک

0
ملائم سنگھ یادو کے آخری رسومات کی ادائیگی میں یوگی ہونگے شریک
ملائم سنگھ یادو کے آخری رسومات کی ادائیگی میں یوگی ہونگے شریک

یوگی نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ’ریاست کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کے انتقال سے پورا اترپردیش غمگین ہے۔ میں ریاستی حکومت اور ریاستی باشندوں کی جانب سے آنجہانی ملائم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ کل ان کے آبائی گاؤں سیفئی میں ہونے والے ان کے آخری رسومات کی ادائیگی میں وہ خود شامل ہوکر ریاست کی عوام کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

ملحوظ رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ایس پی فاونڈر کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ کئی دنوں سے لائف سپورٹ سسٹم پر تھے۔ ان کے جسم کے کئی اعضاء نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

یوگی نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ’ریاست کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کے انتقال سے پورا اترپردیش غمگین ہے۔ میں ریاستی حکومت اور ریاستی باشندوں کی جانب سے آنجہانی ملائم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ مغموم اہل خانہ اور ان کے خیرخواہوں کے تئیں بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

نیتا جی کی سیاسی خدمات

وزیر اعلی نے کہا کہ آنجہانی ایک جدوجہد کرنے والے لیڈر تھے۔ وہ سماج وادی نظریات سے جڑے ایک اہم ستون تھے۔ وہ جدوجہد سے ہی نکلے اور ریاست کی سیاست کے پانچ دہائیوں تک مرکزی محور بنے رہے۔ ملک اور ریاست کی سیاست میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستانی سیاست میں یادو کے کردار کو یاد کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ یوپی اسمبلی اور ودھان پریشد میں لمبے عرصے تک نمائندگی کرنے اور تین بار اترپردیش کے وزیر اعلی کے طور پر ریاست کی قیادت کرنے، ملک کی پارلیمنٹ میں سات بار نمائندگی کرنے اور ملک کے وزیر دفاع کے طور پر بھی انہوں نے قابل ذکر خدمات انجام دیں۔

یوگی نے کہا ’آج وہ (نیتا جی) ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ میں دعاگوں ہوں کی ایشور ان کی روح کو تسکین بخشے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نیتا جی کے انتقال پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا ئیگی کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔

یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود اس موقع پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور میں خود بھی سیفئی جاکر ریاستی حکومت کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرونگا۔ ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ریاست کی عوام کی جانب سے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرونگا۔ میں ایک بار پھر ان کی روح کی تسکین کے لئے دعا گو ہوں۔

اس سے قبل لوک بھون میں یوگی کابینہ نے اہم میٹنگ کر کے نیتا جی کے انتقال پر تعزیتی تجویز کو منظوری دی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں ریاستی حکومت کی جانب سے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کرنے کے ساتھ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آخری رسومات کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔

یوکرین جنگ اور ہند-بحرالکاہل خطے پر اس کے اثرات پر ہندوستان-آسٹریلیا کا وسیع تبادلہ خیال

0
یوکرین جنگ اور ہند-بحرالکاہل خطے پر اس کے اثرات پر ہندوستان-آسٹریلیا کا وسیع تبادلہ خیال
یوکرین جنگ اور ہند-بحرالکاہل خطے پر اس کے اثرات پر ہندوستان-آسٹریلیا کا وسیع تبادلہ خیال

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "ہم نے یوکرین اور ہند-بحرالکاہل خطے میں اس کے اثرات، کواڈ کی پیشرفت، جی-20 سے متعلق امور، ہمارے سہ فریقی تعلقات، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے متعلق چند چیزوں اور آب و ہوا، مالیات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا

کینبرا: وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پیر کو آسٹریلیا کے وزیر خارجہ پینی وونگ کے ساتھ یوکرین تنازعہ اور ہند-بحرالکاہل کے خطہ پر اس کے اثرات کے موضوع پر وسیع تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے ہندوستان-آسٹریلیا وزرائے خارجہ فریم ورک ڈائیلاگ کی 13ویں میٹنگ کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس دوران ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "ہم نے یوکرین اور ہند-بحرالکاہل خطے میں اس کے اثرات، کواڈ کی پیشرفت، جی-20 سے متعلق امور، ہمارے سہ فریقی تعلقات، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے متعلق چند چیزوں اور آب و ہوا، مالیات اور پائیدار ترقی کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے ساتھ ہی محترمہ وونگ نے کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کو انڈو پیسفک خطے کے مسائل مل کر حل کرنے چاہئیں۔

تجارت، معیشت، تعلیم، دفاع، سلامتی، صاف توانائی اور کئی دوسرے معاہدوں پر بات چیت

ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "ہم نے تجارت، معیشت، تعلیم، دفاع، سلامتی، صاف توانائی اور کئی دوسرے معاہدوں پر بات چیت کی۔ یہ ہمارے باہمی مفاد میں ہے کہ ایک دوسرے کے ملک میں اپنے سفارتی اثرات کو وسعت دیں۔”

13 ویں وزرائے خارجہ کے فریم ورک ڈائیلاگ کے دوران، دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ مہینوں میں اہم وزارتی دوروں سمیت جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی جاری پیشرفت کا جائزہ لیا اور کواڈ، جی 20، اقوام متحدہ اور دیگر اہم فورم پر میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

محترمہ وونگ نے کہا، "ہندوستان اور آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ ہم کواڈ پارٹنرز ہیں۔ ہم دوسرے کئی طریقوں سے شراکت دار ہیں… ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی ملک کو حاوی ہوتے یا کسی ملک کا غلبہ نہیں دیکھنا چاہتے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا بنگلورو میں "اگلے سال کسی وقت” ایک قونصل خانہ کھولنا چاہتا ہے۔

خیال ر ہے کہ ڈاکٹر جے شنکر اس سال دوسری بار آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ اس سے قبل وہ فروری 2022 میں کواڈ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے میلبورن آئے تھے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، "علاقائی اور عالمی سلامتی پر خیالات کا تبادلہ کیا۔ ہمارا بڑھتا ہوا دفاعی اور سیکورٹی تعاون ایک پرامن، خوشحال اور قواعد پر مبنی ہند-بحرالکاہل خطے کو یقینی بناتا ہے۔”

دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش کے ساتھ گلابی سردی کی دستک

0
دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش کے ساتھ گلابی سردی کی دستک
دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش کے ساتھ گلابی سردی کی دستک

جمعہ کی دوپہر سے ہی دہلی-این سی آر میں سیاہ بادل دکھائی دینے لگے تھے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے

نئی دہلی: قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں جمعہ کے روز سے ہونے والی وقفے وقفے کی بارش کے سبب ہفتہ کی صبح لوگوں کو گلابی سردی کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت میں گزشتہ تین دنوں میں درجہ حرارت میں تقریباً سات ڈگری سیلسیس کی کمی درج کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پہلے ہی ہفتہ اور اتوار کے روز ہلکی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ جمعہ کی دوپہر سے ہی دہلی-این سی آر میں سیاہ بادل دکھائی دینے لگے تھے۔ کئی علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دارالحکومت میں چار سے پانچ روز تک بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ نے 8 سے 12 اکتوبر کے درمیان بوندا باندی اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح ر ہے کہ مانسون نے 29 ستمبر کو راجدھانی سے واپسی شروع کی ہے اور مانسون کے بعد یہ پہلی بارش ہوگی۔ یہ بارش خلیج بنگال کے اوپر تیار ہونے والے مانسون سسٹم کے اثرات کی وجہ سے ہوگی۔ اس کے اثر سے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف مقامات پر بارش ہوگی۔

درجہ حرارت میں کمی کا یہ سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا

مسلسل بادل چھائے رہنے اور بارش کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں بھی کمی آئی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی کا یہ سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برسات کے بعد زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری کے قریب رہے گا اور اس میں تقریباً چھ ڈگری کی کمی واقع ہوگی۔ کم سے کم درجہ حرارت بھی 20 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہے گا۔

جمعہ کے روز دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.1 ڈگری درج کیا گیا تھا جو معمول سے سات ڈگری کم تھا۔ کم از کم درجہ حرارت 21.8 ڈگری سیلسیس رہا جو کہ معمول کے مطابق ہے۔ ہوا میں نمی کی شرح 81 سے 96 فیصد کے درمیان درج کی گئی۔ دارالحکومت کے کچھ علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں بارش ہوئی اور صبح 8:30 بجے صفدرجنگ میں 25.3 ملی میٹر، پالم میں 0.4 ملی میٹر، لودی روڈ میں 19.4 ملی میٹر، آیا نگر میں 10.4 ملی میٹر، منگیش پور میں 1.0 ملی میٹر، نجف گڑھ میں 5.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج دارالحکومت میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔ دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس تک اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری کے آس پاس رہ سکتا ہے۔

وقف بورڈ امسال سری نگر میں عید میلاد النبی کا جلوس نکالے گا: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

0
وقف بورڈ امسال سری نگر میں عید میلاد النبی کا جلوس نکالے گا: ڈاکٹر درخشاں اندرابی
وقف بورڈ امسال سری نگر میں عید میلاد النبی کا جلوس نکالے گا: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس موقعہ پر جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے لوگوں کو مبارک بادی پیش کی

سری نگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس موقعہ پر لوگوں کو مبارک بادی دیتے ہوئے کہا کہ امسال بورڈ کی قیادت میں سری نگر میں میلاد جلوس بر آمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میلاد جلوس ایک روایت کی ابتدا ہوگی۔

موصوفہ نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم) کے امن، ہم آہنگی، راست بازی اور روحانیت کے پیغام کو دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے سامنے آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ایمان کے حقیقی چہرے کو پیش کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن انسانیت کے لئے امن اور روحانیت کے جشن کا دن ہے اور امن و ہم آہنگی کے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وسلم) کے صحیح پیغام کو پھیلاتے ہوئے ہمیں اپنے روحانی ماضی کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔