بدھ, اپریل 8, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 207

اقوام متحدہ کا انتباہ: اگلے سال آسکتا ہے خوراک کا عالمی بحران

0
اقوام متحدہ کا انتباہ: اگلے سال آسکتا ہے خوراک کا عالمی بحران
اقوام متحدہ کا انتباہ: اگلے سال آسکتا ہے خوراک کا عالمی بحران

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اس وقت 45 ممالک میں تقریباً 50 ملین افراد قحط کی دہلیز پر ہیں جبکہ دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگ ہر رات بھوکے سوتے ہیں

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے دنیا کو بھکمری کے تئیں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تنازعات، موسمیاتی تبدیلی اور کووڈ-19 کے بعد پیدا ہونے والے معاملات کی وجہ سے غذائی بحران نے بھی سر اٹھا لیا، جس کے باعث عالمی سطح پر بہت سے مسائل نے جنم لیا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو خوراک کا موجودہ بحران 2023 میں عالمی تباہی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ بہت سے ممالک میں جاری خشک سالی اور تنازعات اور یوکرین روس جنگ کی وجہ سے اناج کی ترسیل میں رکاوٹوں نے خوراک کے بحران کو مزید تقویت دی ہے۔ لاکھوں انسانوں کو فاقہ کشی کے خطرے کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق اس وقت 45 ممالک میں تقریباً 50 ملین افراد قحط کی دہلیز پر ہیں جبکہ دنیا بھر میں 800 ملین سے زیادہ لوگ ہر رات بھوکے سوتے ہیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے بھی اپنی رپورٹ میں متنبہ کیا ہے کہ دنیا کو خوراک کے بحران کا سامنا ہے۔ کیونکہ قیمتوں میں بڑے اتار چڑھاؤ سے غذائی عدم تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔ خوراک کے بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ خطہ افریقہ میں لاکھوں جانیں خطرے میں ہیں۔ اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے اعداد و شمار کے مطابق افریقی براعظم میں ہر 5 میں سے ایک شخص موسمیاتی تبدیلی، تنازعات، کورونا وبا اور یوکرین روس جنگ جیسی وجوہات کی وجہ سے صحت بخش غذا سے محروم ہے۔

مشرقی افریقہ میں 81 ملین لوگ خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہیں تو 16 ملین مشرقی افریقیوں کو کھانا پکانے اور پینے کے لیے استعمال ہونے والے صاف پانی تک رسائی نہیں ہے۔

ٹیچر اہلیتی ٹسٹ: 2014 میں کامیاب امیدواروں کے احتجاج کے دوران تصادم

0
ٹیچر اہلیتی ٹسٹ: 2014 میں کامیاب امیدواروں کے احتجاج کے دوران تصادم
ٹیچر اہلیتی ٹسٹ: 2014 میں کامیاب امیدواروں کے احتجاج کے دوران تصادم

2014 میں، ٹیچر اہلیتی ٹسٹ پاس کرنے والوں کے احتجاج کے دوران، اس وقت جھڑپیں ہوئیں جب پولیس نے مظاہرین کو سڑک سے ہٹانے کی کوشش کی

کلکتہ: 2014 میں ٹیچر اہلیتی ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے سڑک سے مظاہرین کو ہٹانے کی کوشش کی تو تصادم شروع ہوگیا۔ اس کی وجہ سے کئی مظاہرین بیمار ہوگئے۔ کئی افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس کی وجہ سے سالٹ لیک میں سڑک جام ہوگیا۔

مظاہرین میں سے ایک نے کہا کہ ہماری تحریک 18 ماہ سے جاری ہے۔ کونسل کے صدر گوتم پال ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم بار بار ایک دفتر سے دوسرے دفتر جارہے ہیں مگر ہماری بات سنی نہیں جارہی ہے۔ کل 16ہزار امیدوار ہیں جو بھٹک رہے ہیں۔ نااہل امیدواروں کو نوکریاں دی گئیں اور کامیاب امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا۔ جب میں اہل ہوں تو مجھے نوکری کیوں نہیں مل سکتی؟۔

علی پور دوار سے تعلق رکھنے والی پرمیتا نامی نوکری کی تلاش میں دھوپ میں بیٹھنے سے بے ہوش ہو گئی ہیں۔ پولیس نے مینا کو فوری اسپتال پہنچایا۔ اس کے علاوہ پولیس نے روڈ بلاک کر دیا ہے تاکہ کوئی بھی اے پی سی بلڈنگ کی طرف نہ جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے مظاہرین کو بار بار سڑک خالی کرنے کی اپیل کرتی رہی۔ اس درمیان ایک مشتعل مظاہرین نے کہا کہ اگر حکومت نے ہماری بات نہیں سنی تو ہم ایک بڑی تحریک چلائیں گے۔ حکومت موت مارچ کو دیکھے گی۔ وزیر اعلیٰ یا تو ہمیں نوکریاں دیں یا ہمیں اپنی مرضی سے مرنے دیں۔

گوتم پال سے مظاہرین کے چار نمائندوں نے ملاقات کی

تاہم اسکول سروس کمیشن کے صدر گوتم پال سے مظاہرین کے چار نمائندوں نے ملاقات کی۔ اس سے قبل 15 اکتوبر کو سیالدہ ڈینٹل کالج کے سامنے اپر پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کے لئے امیدواروں کے احتجاج کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ سنیچر کو بھی اسی طرح سے احتجاج ہوا تھا۔

دوسری جانب اساتذہ تقرری معاملے میں ایک کے بعد ایک معاملات عدالت میں آرہے ہیں۔ آج ڈی ایل ای ڈی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس تیرتھنکر گھوش نے سوال کیا کہ ایک کیس کے بعد ایک آرہے ہیں آخر نوکریاں کہاں ہے۔ دوسری جانب پرائمری ٹی ای ٹی میں بی ای ڈی کے امیدواروں کا مستقبل سپریم کورٹ کے فیصلے پر منحصر ہے۔

کانگریس صدر کے انتخاب میں 96 فیصد ووٹنگ

0
کانگریس صدر کے انتخاب میں 96 فیصد ووٹنگ
کانگریس صدر کے انتخاب میں 96 فیصد ووٹنگ

کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسودن مستری نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پورے ملک نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ووٹ دیا

نئی دہلی: کانگریس صدر کے عہدے کے لیے آج ملک بھر میں پولنگ ہوئی جس میں 96 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

کانگریس کے انتخابی انچارج مدھوسودن مستری نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آج پورے ملک نے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے ووٹ دیا۔

کانگریس کے 9500 منتخب مندوبین نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کل ووٹنگ 96 فیصد ہوئی ہے لیکن بڑی ریاستوں سے 95 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ چھوٹی ریاستوں میں 2530 مندوبین تھے اور وہاں 100 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں 87 لوگوں نے ووٹ دیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا میں ووٹ ڈالنے کے لیے بنائے گئے بوتھ میں 50 لوگوں نے ووٹ ڈالے۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی اسی بوتھ پر ووٹ ڈالا جبکہ پارٹی کے تقریباً سبھی جنرل سکریٹری بشمول پارٹی صدر سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، پرینکا گاندھی، پی چدمبرم، پارٹی جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینو گوپال نے یہاں ووٹ دیا۔ ووٹوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ کیمرہ مینوں کو پولنگ کے مقام پر رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مشہور ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھاکر نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی

0
مشہور ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھاکر نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی
مشہور ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھاکر نے پھندہ لگا کر خودکشی کر لی

پولیس ذرائع کے مطابق ویشالی نے تیجا جی نگر تھانہ علاقہ کے تحت سائی باغ کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کل رات پھندہ لگا کر خودکشی کرلی جس سے اس کی موت ہوگئی

اندور: مشہور ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھاکر نے مدھیہ پردیش کے اندور کے تیجا جی نگر تھانہ علاقے کی سائی باغ کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ویشالی ٹھاکر نے تیجا جی نگر تھانہ علاقہ کے تحت سائی باغ کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کل رات پھندہ لگا کر خودکشی کرلی جس سے اس کی موت ہوگئی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس کو جائے واقع سے ایک خودکش نوٹ بھی ملا ہے۔ پولیس اس معاملے میں کیس درج کرنے کے بعد جانچ کر رہی ہے۔ وہ پچھلے ایک سال سے یہاں رہ رہی تھی۔

ویشالی ٹھاکر نے ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ جیسے کئی ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔

اڈیشہ میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین ریگولر ہوئے

0
اڈیشہ میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین ریگولر ہوئے
اڈیشہ میں کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین ریگولر ہوئے

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اڈیشہ گروپ بی پوسٹس (معاہدہ تقرری) رولز، 2013 اور اوڈیشہ گروپ سی اور گروپ ڈی پوسٹس (معاہدہ تقرری) رولز، 2013 کو منسوخ کر دیا گیا ہے

بھونیشور: اوڈیشہ حکومت نے اتوار کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کنٹریکٹ پر بھرتی کے نظام کو منسوخ کیا گیا اور کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنایا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اڈیشہ گروپ بی پوسٹس (معاہدہ تقرری) رولز، 2013 اور اوڈیشہ گروپ سی اور گروپ ڈی پوسٹس (معاہدہ تقرری) رولز، 2013 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اوڈیشہ کابینہ نے ہفتے کو کنٹریکٹ پر تقرریوں کو ختم کرنے اور 57,000 کنٹریکٹ ملازمتوں کو باقاعدہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کابینہ کی میٹنگ کے بعد ‘ڈیجیٹل موڈ’ پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے کہا کہ اس فیصلے سے ریاستی خزانے پر سالانہ 1300 کروڑ روپے کا بوجھ بڑھے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان قوانین کو اب اوڈیشہ گروپ بی، سی اور ڈی پوسٹس (منسوخ اور خصوصی دفعات) رولز 2022 کہا جائے گا اور یہ اوڈیشہ گزٹ میں ان کی اشاعت کی تاریخ سے نافذ ہوں گے۔

کنٹریکٹ کے قواعد کے تحت ابتدائی تقرریوں کو ان قواعد کے آغاز کی تاریخ کے مطابق مستقل بنیادوں پر اس عہدے کے خلاف تقرری سمجھا جائے گا۔ جن ملازمین کو متعلقہ کنٹریکٹ رولز کے تحت چھ سال کی سروس مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ تقرری دی گئی ہے، ان کی تنخواہ ان کی کنٹریکٹ پر تقرری کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان قوانین کے آغاز کی تاریخ کے مطابق مقرر کی جائے گی۔

ہندوستان میں حجاب اور ایران میں بے حجابی کی جد و جہد ‘حق انتخاب’ کے آئینے میں

0
ہندوستان میں حجاب اور ایران میں بے حجابی کی جد و جہد 'حق انتخاب' کے آئینے میں
ہندوستان میں حجاب اور ایران میں بے حجابی کی جد و جہد 'حق انتخاب' کے آئینے میں

ایران میں بے حجابی کی مہم ہو یا ہندوستان میں حجاب کی حفاظت کی لڑائی، دونوں جگہ معاملہ ’رائٹ ٹو چوائس‘اور آزادی کا ہے

ڈاکٹر یامین انصاری

یہ اتفاق ہے کہ ہندوستان اور ایران میں ایک ہی مسئلہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ مسئلہ ہے خواتین کے ذریعہ حجاب کے پہننے اور نہیں پہننے کا۔ مگر فرق یہ ہے کہ دونوں جگہ اس مسئلہ پر دو متضاد مہم چل رہی ہیں۔ ایران کی خواتین اس بات کی لڑائی لڑ رہی ہیں کہ انہیں شخصی آزادی ملنی چاہئے۔ انہیں کیا پہننا ہے اور کیا نہیں پہننا، یہ ان کی مرضی پر منحصر ہے۔

وہیں ہندوستانی خواتین کی جد و جہد بھی یہی ہے کہ انھیں قانون کے مطابق اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دی جائے۔ اس طرح دونوں ملکوں کی خواتین کی لڑائی یکساں ہے۔ اگر ایران میں ’گشت ارشاد‘ یعنی اخلاقی پولیس خواتین کے لباس کی پہرے دار بنی ہے، تو وہیں ہندوستان کے ’گشتی دستے‘ مسلم خواتین کو حجاب اتارنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اس مسئلہ پر ایک اور طبقہ بھی ہے جو ایران کی مثال تو دیتا ہے، مگر ہندوستان کے تعلق سے آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ اس طبقہ کو ایرانی خواتین کی شخصی آزادی تو نظر آتی ہے، لیکن ہندوستانی خواتین کی صدائیں سنائی نہیں دیتیں۔ اگر ہم ایران کی خواتین کی ’آزادی‘ کی حمایت کر سکتے ہیں تو پھر ہندوستانی خواتین کو اس حق سے کیوں محروم رکھنا چاہتے ہیں۔

یونیفارم کے نام پر مسلم لڑکیوں کو حجاب اتارنے پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے؟

اگر ہم ایران کی ’اخلاقی پولیس‘ کی تنقید کر سکتے ہیں (جبکہ وہاں کا مذہبی اور اخلاقی معاملہ ہے)، تو پھر ہندوستا ن میں پیدا ہونے والے خود ساختہ ’گشتی دستوں‘ کو کیوں نہیں روکا جانا چاہئے۔ اگر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایران میں اسلام کے نام پر حجاب پہننے کو مجبور کیا جا رہا ہے تو کیا یہ سوال نہیں کیا جا سکتا کہ ہندوستان میں اسکولوں میں یونیفارم کے نام پر مسلم لڑکیوں کو حجاب اتارنے پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے؟

ہندوستان میں چونکہ معاملہ عدالت میں پہنچ چکا ہے، (جبکہ نہیں لے جانا چاہئے تھا) اب عدالت ہی فیصلہ کرے گی کہ آئین کی پاسداری رکھتے ہوئے کیسے خواتین کی شخصی آزادی کو برقرار رکھا جائے۔ کیوں کہ یونیفارم کے نام پر اگر مساوات کا حوالہ دیا جا سکتا ہے تو تنوع بھی ہندوستان کی اصل روح ہے۔ ملک کے آئین نے ہر شہری کو یہ بنیادی حق بھی دیا ہے کہ وہ کیا پہنے اور کیا کھائے، پھر کسی کو اس میں مداخلت کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ ہندوستان میں حجاب کے مسئلہ پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس میں سیاسی محرکات شامل ہیں۔ جہاں تک ایران کا تعلق ہے تو اس مہم میں بیرونی کے ساتھ داخلی عوامل بھی کار فرما ہیں۔

ہندوستان میں حجاب تنازعہ کے پیچھے سیاسی عوامل کارفرما

ایران ہو یا ہندوستان، حجاب تنازعہ کے تناظر میں خود احتسابی کی بھی ضرورت ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جب بھی کسی ملک میں کوئی مسئلہ یا داخلی انتشار شدت اختیار کرتا ہے تو اس کے پیچھے کچھ طاقتیں اپنا کام کر رہی ہوتی ہیں۔ یہ طاقتیں اندرونی بھی ہو سکتی ہیں اور بیرونی بھی۔ ہندوستان کے حوالے سے اگر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہاں سیاسی عوامل کارفرما ہیں، تو ایران کے تعلق سے بھی بیرونی سازشوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسا اس لئے کیوںکہ ایران کے تعلق سے امریکہ، اسرائیل اور مغربی ممالک سمیت دنیا کی دیگر بڑی طاقتوں کا کردار سب کے سامنے ہے۔ پچھلی کئی دہائیوں سے ایران ان طاقتوں کے نشانے پر ہے۔ ان کے ذریعہ وقفہ وقفہ سے ایران کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ کبھی اقتدار کی تبدیلی کی کوششیں کی گئی تو کبھی جنگوں میں الجھا دیا گیا۔

اسلامو فوبیا

اس کے علاوہ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ 11؍ ستمبر 2001ء کو امریکہ پر حملے کے بعد پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ایک بیج بویا گیا، جو ’اسلامو فوبیا‘ کا باعث بنا۔ امریکہ کی نام نہاد ’دہشت گردی مخالف جنگ‘ نے مسلمانوں کے خلاف تعصبات کو جنم دیا۔ امریکی کارروائی کے سبب پوری دنیا کے مسلمانوں کو دشمنی، بداعتمادی، ناانصافی اور شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑا۔ حجاب تنازعہ میں بھی کہیں نہ کہیں اسی ’اسلاموفوبیا‘ کا اثر نظر آتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ایران میں اتنے بڑے پیمانے پر یہ احتجاج اچانک کیسے شروع ہو گئے؟

مہسا امینی کی موت سے پورے ایران میں ایک طوفان برپا

در اصل ایران میں حالیہ احتجاج ایک 22؍ سالہ کرد خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد سے شروع ہوا، جو 13؍ ستمبر کو تہران میں ’اخلاقی پولیس‘ کی طرف سے حراست میں لیے جانے کے بعد کومہ میں چلی گئی تھی۔ اسے مبینہ طور پر خواتین کو حجاب یا اسکارف سے اپنے بال ڈھنکنے کا پابند کرنے والے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کا الزام تھا کہ اس نے بے پردگی کے ساتھ حجاب پہن رکھا تھا۔ مہسا امینی کی مشتبہ حالات میں موت نے پورے ایران میں ایک طوفان برپا کر دیا ہے، جس کا آغاز اس کے آبائی شہر کردستان سے ہوا۔

کہا جا رہا ہے کہ امینی ایک ایسے خطہ سے تعلق رکھتی تھی، جو ایران کی حکومت کی تعظیم نہیں کرتا ہے، یہاں شدید غم و غصّہ دیکھنے کو ملا۔ ایران کے کرد علاقوں میں بہت پرانی انقلابی روایات رہی ہیں، کئی دہائیوں سے حکومت کے تعصب اور جبر کا نشانہ رہے ہیں۔ احتجاج کا آغاز اگرچہ کرد علاقوں سے ہوا، مگر اس کے بعد وہ ملک کے 30؍ سے زائد شہروں تک پھیل گیا، جن میں تہران، مشہد، اصفہان، کرج، تبریز اور تعلیم کا مرکز قم شہر بھی شامل ہے۔

مہسا امینی کی موت کے خلاف احتجاج

یہ سلسلہ پولیس تشدد کے خلاف ردعمل کے طور پر شروع ہوا تھا، لیکن جلد ہی یہ حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہو گیا اور ریاست کے خلاف غم و غصّے کا اظہار کیا جانے لگا۔ جو ایرانی خواتین اپنے آپ کو جبری حجاب کا شکار مانتی ہیں، مہسا امینی کی موت کے خلاف احتجاج میں کیمرے کے سامنے اپنے بال کاٹتی نظر آئیں۔ جن کی تقلید میں بیرون ملک کی مشہور سیاست دان، اداکارائیں اور ٹی وی اینکرز نے بھی اپنے بال کاٹ لئے۔ یہاں تک کہ کچھ خواتین نے اپنے حجاب کو آگ کے حوالے کر دیا۔

خاص بات یہ ہے کہ موجودہ مظاہروں کی قیادت خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ ان مظاہروں نے ایران کے شہری علاقوں کے ساتھ دیہات کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے اور ایران کی بہت سی سرکردہ شخصیات نے، جن میں حقوق انسانی اور سماجی کارکن، فن کار، تاجر اور دیگر بااثر شخصیات شامل ہیں، ان مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور انہوں نے ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعہ عوامی سطح پر اس کے بارے میں بات کی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان مظاہروں میں لسانی، نسلی اور فرقہ وارانہ دائروں سے باہر نکل کر معاشرے کے تمام طبقات شامل ہو گئے۔

ایرانی خواتین کے مظاہرے حکومت کی تبدیلی کا پیش خیمہ

یہ مظاہرے بظاہر عوام کا ایک بےساختہ ردّ عمل ہیں اور ان کی قیادت کسی کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ایک غیر ملکی ایجنسی کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق روز بروز بڑھتے ہوئے مظاہرے اور عوام کے مزاج میں تبدیلی موجودہ ایرانی حکومت کے لیے ایک ایسا نیا خطرہ ہے، جو 2009ء کے بعد اس وقت سے نظر نہیں آیا تھا، جب ’گرین موومنٹ‘ میں لاکھوں لوگ سڑک پر آگئے تھے۔ ’دی اکانومسٹ‘ نے بھی قیاس آرائی کی ہے کہ ایرانی خواتین کی ’ولولہ انگیز بہادری‘ اور وہاں ہونے والے مظاہرے حکومت کی تبدیلی کا پیش خیمہ ہو سکتے ہیں۔

بہر حال، جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے تو ہر باشعور مسلم مرد اور خاتون اس بات سے واقف ہے کہ اسلام میں پردہ کی خصوصی اہمیت بیان کی گئی ہے اور مرد و زن کو ستر پوشی کے ساتھ شرم و حیا کو بھی مقدم رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حجاب خواتین کی ترقی میں رکاوٹ نہیں

یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ عالمی سطح پر بے شمار مسلم خواتین ایسی ہیں جو با حجاب رہتے ہوئے حقوق نسواں کی کارکن ہیں۔ وہ اپنے اور دوسری خواتین کے حقوق کے لیے لڑ رہی ہیں۔ مختلف شعبہائے زندگی میں بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حجاب نہ تو حقوق نسواں پر قدغن لگاتا ہے اور نہ ہی یہ خواتین کی ترقی و خوشحالی یا زمانہ کے ساتھ چلنے میں کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے۔ لہذا اگر حجاب کے ذریعہ خواتین کے حقوق کی کوئی پامالی نہیں ہو رہی ہے تو پھر کیوں نہ انھیں ’رائٹ ٹو چوائس‘ یا آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے دی جائے۔

(مضمون نگار انقلاب دہلی کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر ہیں) yameen@inquilab.com

کووڈ-19 لاک ڈاؤن میں اسکولوں کی بند ہونے سے ہونے والے نقصان کی تلافی ضروری ہے: سیتا رمن

0
کووڈ-19 لاک ڈاؤن میں اسکولوں کی بند ہونے سے ہونے والے نقصان کی تلافی ضروری ہے: سیتا رمن
کووڈ-19 لاک ڈاؤن میں اسکولوں کی بند ہونے سے ہونے والے نقصان کی تلافی ضروری ہے: سیتا رمن

محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولوں کی بند ہونے سے سیکھنے کے نقصان کی تلافی اور ہنر کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے

واشنگٹن: خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ کووڈ-19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکولوں کی بند ہونے کی وجہ سے سیکھنے کے نقصان کی تلافی کے لیے ہنر کو بہتر بنانے اور سیکھنے کے نقصان کی تلافی پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے کل دیر شام یہاں عالمی بینک کی ترقیاتی کمیٹی کی عشائیہ میٹنگ کے دوران "لرننگ لاسیس، وہاٹ ٹو ڈو اباؤٹ دی ہیوی کوسٹ آف کووڈ آن چلڈرن، یوتھ اینڈ فیوچر پروڈیکٹیویٹی‘‘ کے عنوان سے ایک مقالے پر بحث میں حصہ لیا۔ ہندوستان سے متعلق تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کووڈ 19 کی وبا کے اثرات سے سیکھنے کے نقصان کے تناظر میں ہندوستان کی طرف سے کئے گئے دو اقدامات کے بارے میں بتایا۔

قومی اوسط کارکردگی میں نو فیصد کمی

انہوں نے کہا کہ نومبر 2021 میں ہندوستان نے سیکھنے کی مہارت کا جائزہ لینے کے لیے کلاس تین، پانچ، سات اور دس کے 34 لاکھ طلباء کا احاطہ کیا تھا جس میں قومی کامیابی کا سروے (این اے ایس) کیا گیا تھا۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ این اے ایس 2017 کے مقابلے میں تقابلی درجات کے لیے قومی اوسط کارکردگی میں نو فیصد کمی آئی ہے۔

مارچ 2022 میں ہندوستان نے کلاس III کے طلباء کے لیے سیکھنے پر قومی سطح کا بنیادی سروے کیا۔ یہ سروے طالب علم کے حساب سے جائزوں کا دنیا کا سب سے بڑا نمونہ تھا اور ہندوستان میں پہلی بار 20 زبانوں میں عالمی مہارت کے فریم ورک کی بنیاد پر عددی اور فہم کے معیارات پر کیا گیا تھا جسے ذریعہ تعلیم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ دونوں کوششیں نہ صرف مسئلے کی شدت کا ایک مستند اندازہ فراہم کرتی ہیں بلکہ انتظامی اقدامات کے لیے ثبوت پر مبنی منصوبہ بھی تجویز کرتی ہیں۔ وزیر خزانہ نے یہ مثالیں عالمی بینک کے ساتھ شیئر کیں تاکہ وہ اس تجربے کو دوسرے ممالک کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

سعودی ولی عہد کا یوکرین کی مدد کے لیے 400 ملین ڈالر کا اعلان

0
سعودی ولی عہد کا یوکرین کی مدد کے لیے 400 ملین ڈالر کا اعلان
سعودی ولی عہد کا یوکرین کی مدد کے لیے 400 ملین ڈالر کا اعلان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ امور اور حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

کیف: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوکرین کی مدد کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ہفتے کے روز کیف کے لیے 400 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے، ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے میں مدد دینے والے ہر اقدام کی حمایت کریں گے اور ثالثی کے لیے بھی تیار ہیں۔ سعودی ولئ عہد محمد بن سلمان اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے، جس میں دو طرفہ امور اور حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یوکرین کے صدر نے ٹویٹ میں بتایا کہ ولئ عہد محمد بن سلمان سے انھوں نے یوکرین کی علاقائی خود مختاری کی حمایت میں مملکت کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ مزید جنگی قیدیوں کی رہائی کے لیے رابطے جاری رکھنے پر دونوں ممالک متفق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یوکرین کی مدد کے لیے 400 ملین ڈالر کے پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔

گوپال اٹالیا کی گرفتاری سے گجرات کی پٹیل برادری ناراض: کیجریوال

0
گوپال اٹالیا کی گرفتاری سے گجرات کی پٹیل برادری ناراض: کیجریوال
گوپال اٹالیا کی گرفتاری سے گجرات کی پٹیل برادری ناراض: کیجریوال

مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ گوپال اٹالیا کی گرفتاری سے پورے گجرات کی پٹیل برادری میں شدید غم و غصہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پوری بھارتیہ جنتا پارٹی گوپال اٹالیا کے پیچھے کیوں ہے؟

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ان کی پارٹی کے گجرات ریاست کے کنوینر گوپال اٹالیا کی گرفتاری سے پوری ریاست کی پٹیل برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کر کے کہا کہ گوپال اٹالیا کی گرفتاری سے پورے گجرات کی پٹیل برادری میں شدید غم و غصہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پوری بھارتیہ جنتا پارٹی گوپال اٹالیا کے پیچھے کیوں ہے؟

اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی کی پٹیل برادری کو کچلنے، اس پر گولیاں برسانے اور فرضی مقدمات میں گرفتار کرکے جیل میں ڈالنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اگر ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والے گوپال اٹالیا سیاست میں آگے بڑھ رہے ہیں تو بی جے پی انہیں جیل بھیجنے کا ارادہ کیوں رکھتی ہے۔ گجرات کے پاٹیدار سماج میں ان کے خلاف ہونے والے مظالم اور فرضی کارروائی کی وجہ سے کافی غصہ ہے۔ پاٹیدار برادری انتقام کے جذبے سے کی گئی اس کارروائی کے خلاف متحد ہو کر کام کرے گی اور انتخابات میں بی جے پی کو دھول چٹانے کا کام کرے گی۔

گجرات کے اندر پٹیل سماج کے خلاف نفرت

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی گجرات کے اندر پٹیل سماج کے خلاف نفرت سے بھری ہوئی ہے۔ پٹیل برادری کی توہین کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ جب بھی موقع ملا بی جے پی نے پٹیل برادری کی توہین کی۔ آج بی جے پی گجرات میں اپنی شکست کے خوف سے اس قدر مشتعل ہو چکی ہے کہ پٹیل سماج کے نوجوان اور مقبول لیڈر گوپال اٹالیا کے خلاف ہر روز کوئی نہ کوئی جعلی ویڈیو سامنے لارہی ہے۔ پٹیل سماج کے تئیں نفرت سے بھری بی جے پی نے آج گوپال اٹالیا کو گرفتار کرنے کا کام انجام دیا ہے۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ میں پاٹیدار برادری سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کس جرم کا بدلہ لے رہی ہے۔ بی جے پی پٹیل سماج سے اتنی نفرت کیوں کرتی ہے؟ اگر ایک عام خاندان سے تعلق رکھنے والے گوپال اٹالیا سیاست میں آگے بڑھ رہے ہیں تو بی جے پی ان کی ٹانگ کھینچ کر جیل بھیجنے پر کیوں تلی ہوئی ہے؟ بی جے پی پاٹیدار سماج سے اتنی نفرت کیوں کرتی ہے؟ آج پورا گجرات گوپال اٹالیا کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا گواہ ہے۔ آج گجرات کا پورا پاٹیدار سماج گوپال اٹالیا پر ہونے والے مظالم اور فرضی کارروائیوں کو دیکھ رہا ہے۔ گجرات کا پورا پاٹیدار سماج انتقام کے جذبے سے کی گئی کارروائی کے خلاف متحد ہو کر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو خاک میں ملانے کا کام کرے گا۔ پورا پاٹیدار سماج بی جے پی کو جواب دینے کے لیے کام کرے گا۔

یوکرین تنازع کے سلسلے میں روس کو ترک صدر کی جانب سے ثالثی کی امید

0
یوکرین تنازع کے سلسلے میں روس کو ترک صدر کی جانب سے ثالثی کی امید
یوکرین تنازع کے سلسلے میں روس کو ترک صدر کی جانب سے ثالثی کی امید

ترکی جو نیٹو کا رکن ہے، وہ یوکرین تنازع کے دوران غیر جانبدار رہا ہے اور اس کے اپنے دونوں پڑوسیوں روس اور یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جب کہ وہ ماسکو پر مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں میں بھی شامل نہیں ہوا

ماسکو: روس کی اعلیٰ حکومتی شخصیت نے کہا ہے کہ ماسکو سمجھتا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان یوکرین تنازع کے سلسلے میں یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کے لیے قزاقستان میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں باضابطہ طور پر تعاون کی پیشکش کریں گے۔

ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق روس کی خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک رہنما اپنی ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں، اگر کوئی بات چیت اور مذاکرات ہوں گے تو امکان ہے کہ وہ ان کی سرزمین پر استنبول یا انقرہ میں ہوں گے۔ مشیر خارجہ پالیسی نے مزید کہا کہ جمعرات کے روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کے دوران شاید رجب طیب اردوان سرکاری طور پر کوئی تجویز دیں گے۔

ترکی یوکرین تنازع کے دوران غیر جانبدار رہا

ترکی جو نیٹو کا رکن ہے، وہ یوکرین تنازع کے دوران غیر جانبدار رہا ہے اور اس کے اپنے دونوں پڑوسیوں روس اور یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جب کہ وہ ماسکو پر مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں میں بھی شامل نہیں ہوا۔ اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے کہا کہ اصولی طور پر ترکی مغربی ممالک کی جانب سے عائد کردہ غیر قانونی پابندیوں میں شامل نہیں ہوا، ترکی کا یہ موقف تجارتی اور معاشی تعاون کی توسیع کا اضافی پہلو اور موقع فراہم کرتا ہے۔

ترکی اب تک 2 مرتبہ ماسکو اور کیف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی میزبانی کرچکا ہے جس میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے یوکرینی ہم منصب کے درمیان ہونے والی بالمشافہ ملاقات بھی شامل ہے۔ جس کے دوران ماسکو کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح پر بات چیت ہوئی تھی۔ تاہم اس کے بعد سے امن مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کریملن کی جانب سے حال ہی میں 4 علاقوں کو ضم کرنے کے بعد وہ ولادیمیر پوتن کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔