بدھ, اپریل 8, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 200

کچھ ممالک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: پاٹھک

0
کچھ ممالک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: پاٹھک
کچھ ممالک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں: پاٹھک

اترپردیش کے نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ کورونا (کووڈ) کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے خود سے ماسک پہننے، سینیٹائز کا استعمال کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں

دیوریا: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی و وزیر صحت برجیش پاٹھک نے اتوار کو کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا کے بڑھتے اثر کے درمیان گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت اس سے نپٹنے کے لئے اپنی تیاری پوری کررہی ہے۔

پاٹھک نے یہاں کووڈ کے پیش نظر جائزہ میٹنگ کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے معاملات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن لوگوں کو بھیڑ۔ بھاڑ والے مقات پر ماسک پہننے جیسے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں کووڈ کے لئے جو ہدایات اترپردیش حکومت نے دئیے ہیں اس پر عمل درآمد ریاست کے ہر شہری کو کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے خود سے ماسک پہننے، سینیٹائز کا استعمال کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے اس سے نپٹنے کے لئے ریاستی حکومت تیار ہے۔ ریاست کے اضلاع میں وسائل مزید پختہ اور چست و درست کرنے کو کہا گیا ہے۔ کورونا کے نئے ویرینٹ کو دیکھتے ہوئے ریاست کے سبھی اضلاع میں ماک ڈرل کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع میں وافر مقدار میں دوائیں اور آرٹی۔پی سی آر جانچ کی سہولیت ہے۔ وینٹی لیٹر بھی وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔ ہم کورونا وائرس انفیکشن سے نپٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

اترپردیش: سرکاری اسکول میں ترانے میں ‘لب پے آتی ہے۔۔۔’ پڑھانے پر پرنسپل معطل

0
اترپردیش: سرکاری اسکول میں ترانے میں 'لب پے آتی ہے۔۔۔' پڑھانے پر پرنسپل معطل
اترپردیش: سرکاری اسکول میں ترانے میں 'لب پے آتی ہے۔۔۔' پڑھانے پر پرنسپل معطل

اترپردیش کے ایک سرکاری اسکول میں ‘لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری’ دعا پڑھانے کے معاملے میں ابتدائی جانچ کے بعد پرنسپل معطل، جبکہ شکچھا متر کے نام نوٹس جاری

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کے فرید پور علاقے میں واقع کمپوزٹ کملا نہرو اپر پرائمری سرکاری اسکول میں ترانے میں بچوں کو ‘لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری’ دعا پڑھانے پر اسکول کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا جبکہ شکچھا متر کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکشن افسر ونئے کمار نے جمعرات کو بتایا کہ اپر پرائمری اسکول فرید پور میں صبح کے ترانے میں اسکول میں زیر تعلیم بچوں کو ‘لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری’ دعا پڑھانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس ضمن میں ابتدائی جانچ کے بعد پرنسپل ناہید صدیقی کو معطل کردیا گیا جبکہ شکچھا متر وزیر الدین کے نام نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ ترانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وشو ہندو پریشد شہر کے صدر سوم پال راٹھور نے بدھ کو فرید پور محلہ پارہ میں واقعہ کملا نہرو اپر پرائمری اسکول میں بچوں کو ‘لب پےآتی ہے دعا بن کے تمنا میری’ دعا پڑھائے جانے کے معاملے میں پرنسپل ناہید صدیقی اور شکچھا متر وزیر الدین کے خلاف فرید پور تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔

سوم پال نے الزام لگایا تھا کہ سرکاری اداروں میں ہندو جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے۔ پرنسپل ناہید صدیقی کے کہنے پر شکچھا متر وزیر الدین کافی وقت سے ایسا کرارہے تھے۔ مخالفت کرنے پر بچوں کو دھمکی دی جاتی تھی۔

روسی صدر کا یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم

0
روسی صدر کا یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم
روسی صدر کا یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم

دفاعی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کے دوران پوتن نے کہا روس یوکرین میں اپنی فوجی مہم کے تمام اہداف کو پورا کرے گا

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں تمام اہداف پورے کرنے کا عزم دہرایا۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو میں روسی وزارتِ دفاع کے ہیڈ کوارٹرز دفاعی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا روس یوکرین میں اپنی فوجی مہم کے تمام اہداف کو پورا کرے گا۔

ہیڈکوارٹرز میں نئے اور جدید ہتھیاروں کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا، روسی صدر پیوٹن نے ڈرونز، ایس یو ویز، بکتر بند اور نائٹ وِژن آلات دیکھے۔

روسی صدر نے کہا کہ نیٹو کے تقریبا تمام ممالک کی فوجی طاقت روس کے خلاف استعمال ہوئی ہے، نیٹو کا فوجی اتحاد روس کے خلاف اپنی پوری صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر رہا ہے۔

بدھ کے روز انھوں نے کہا کہ روسی فوج کو یوکرین میں درپیش مسائل سے سبق سیکھنا چاہیے اور ان کو حل کرنا چاہیے، پیوٹن نے وعدہ کیا کہ یوکرین جنگ کو دس مہینے پورے ہو رہے ہیں، فوج کو یہ جنگ آگے لے جانے کے لیے جس چیز کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔

روسی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈنگ کی کوئی کمی نہیں ہے، ملک اور حکومت وہ سب کچھ فراہم کر رہے ہیں جو فوج مانگتی ہے۔ پیوٹن نے دفاعی سربراہان سے خطاب میں فوج کو درپیش کئی مسائل کے حوالے سے کہا کہ فوج کو تعمیری تنقید پر توجہ دینی چاہیے۔

ملک میں کووڈ کی صورتحال پر مودی کی جائزہ میٹنگ

0
ملک میں کووڈ کی صورتحال پر مودی کی جائزہ میٹنگ
ملک میں کووڈ کی صورتحال پر مودی کی جائزہ میٹنگ

چین اور کچھ دوسرے ممالک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے نریندر مودی کی اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی چین اور کچھ دوسرے ممالک میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے معاملات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم چین میں اومیکرون کے ذیلی ویرینٹ BF-7 کی وجہ سے انفیکشن میں تیزی سے اضافے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کریں گے۔ یہ میٹنگ اس لیے بھی ضروری ہو گئی کیونکہ پچھلے چھ مہینوں میں ہندوستان میں بھی اس قسم کے چار کیسز درج کیے گئے تھے۔

اس سلسلے میں وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو ایک میٹنگ کی اور حکام اور ماہرین سے بات کی اور الرٹ رہنے اور نگرانی کے عمل کو تیز کرنے کا حکم دیا۔

مسلم مسائل کو لے کر ناگپور شہر میں ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج

0
مسلم مسائل کو لے کر ناگپور شہر میں ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج
مسلم مسائل کو لے کر ناگپور شہر میں ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج

مسلمانوں کو ریزرویشن، وقف املاک، اقلیتیوں کی ہمہ جہت ترقی، وقف اراضیات پر ناجائز قبضہ جات و دیگر مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی گئی، ایم آئی ایم کے اس مورچہ میں ہزاروں افراد شریک تھے

ناگپور: اقلیتیوں بالخصوص مسلمانوں کے سلگتے ہوئے مسائل پر بدھ کو ناگپور کی سڑکیں گونج اٹھیں، ایم ٓائی ایم کے اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی قیادت میں اندورہ چوک سے ناگپور اسمبلی تک مورچہ نکالا گیا۔ مسلمانوں کو ریزرویشن، وقف املاک، اقلیتیوں کی ہمہ جہت ترقی، وقف اراضیات پر ناجائز قبضہ جات و دیگر مسائل پر حکومت کی توجہ مبذول کرائی گئی۔ ایم آئی ایم کے اس مورچہ میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

اس مورچہ کو ایل ٓائی سی چوک پر روک دیا گیا۔ بعد ازاں امتیاز جلیل کی قیادت میں ایم ٓائی ایم کے ایک نمائندہ وفد نے وزیر اعلی شندے سے ملاقات کی اور انہیں مذکورہ بالا مسائل کے تعلق سے میمورنڈم پیش کیا۔ جس میں بتایا گیا حکومت مہاراشٹر جولائی 2014 میں اقلیتیوں کے سماجی، معاشی اور تعلیمی ترقی کے لئے ریزرویشن فراہم کیا تھا۔ اس موقع پر امتیاز جلیل، رکن اسمبلی مفتی اسماعیل اور رکن اسمبلی فاروق شاہ نے وزیر اعلی کو بتایا کہ مسلمانوں کو جو ریزرویشن فراہم کیا گیا تھا وہ ٓائینی ریزرویشن تھا جس کی تکمیل انتہائی ضروری ہے۔

مطالبات

اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ وقف بورڈ کے اختیارات میں اضافہ کرتے ہوئے وقف معاملات کی زیر التوا تجاویز کو منظور کیا جائے اور یہاں کے 300، خالی عہدوں کو پر کیا جائے۔ مسلمانوں کو 5 فی صد ریزرویشن فوری طور پر دیا جائے، ریاست کے ہر ضلع میں مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کمیٹیاں قائم کی جائے، وقف بورڈ کے کام کاج کے لئے ہر سال 500، کروڑ روپے مختص کئے جائیں۔

وقف املاک کے تحفظ کے لئے مرکزی وقف بورڈ قانون کی پاسداری کی جائے، مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن کے لئے سالانہ ایک ہزار کروڑ روپے مختص کئے جائیں، وقف اراضی پر متعدد سرکاری ادارے قائم ہیں اس پر حالیہ ریڈی ایکنر کے حساب سے کرایہ متعین کرکے وہ کرایہ وقف بورڈ کو ادا کیا جائے، اقلیتی طلبا کی اسکالر شپ اسکیم روک دی گئی ہے جو ناانصافی پر مبنی ہے اس اسکالر شپ کو فورا بحال کیا جائے۔

یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مسلم سماج سے وابستہ افراد پر تعصبی حملے بڑھتے جارہے ہیں لہذا وزیر اعلی سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ ایٹروسٹی ایکٹ کی طرز پر مسلمانوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ناگپور کے سلم علاقوں میں بسی مسلم بستیوں کو قانونی طور پر ڈیولپ کیا جائے۔ وزیر شندے نے ان مطالبات کو غور سے سننے کے بعد وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان معاملات پر بھرپور توجہ دیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائیں گے۔

کنگ خان شاہ رخ خان دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل

0
کنگ خان شاہ رخ خان دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل
کنگ خان شاہ رخ خان دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل

ایمپائر میگزین نے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شاہ رخ خان ہندوستان کے واحد شخص ہیں جن کا نام اس میں شامل کیا گیا ہے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو ایمپائر میگزین نے دنیا کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ ایمپائر میگزین نے اب تک کے 50 عظیم اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں شاہ رخ ہندوستان کے واحد شخص ہیں جن کا نام اس میں شامل کیا گیا ہے۔

ایمپائر میگزین کی فہرست میں ہالی ووڈ کے ستاروں میں ٹام ہینکس، ڈینزیل واشنگٹن، مارلن منرو، رابرٹ ڈی نیرو، نٹالی پورٹ مین، ہیتھ لیجر، ٹام کروز، لیونارڈو ڈی کیپریو، سیموئل ایل جیکسن، نکولس کیج، وائلا ڈیوس، کیٹ بلانشیٹ، مارلون برانڈو، مارلن ٹول، میریل اسٹریپ، کرسچن بیل، انتھونی ہاپکنز، جولیان مور، چارلیز تھیرون، ال پیکینو، پینیلوپ کروز، یوکن فینکس، مورگن فری مین وغیرہ شامل ہیں۔

میگزین نے اپنی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہیں۔ یہ فہرست میگزین کے فروری کے شمارے میں شائع کی جائے گی۔ تاہم اسے آن لائن جاری کیا گیا ہے۔ یہ فہرست قارئین کی ووٹنگ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ اس عمل کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قارئین سے کہا گیا کہ وہ ایسے اداکاروں اور ستاروں کو ووٹ دیں جنہوں نے ہمیشہ نتائج دیے، جو گیم چینجر ثابت ہوئے اور جن کی خاص صلاحیتوں کو نقل نہیں کیا جا سکتا۔

حکومت مویشیوں کے چارے کی قیمتیں کم کرے: ادھیر رنجن

0
حکومت مویشیوں کے چارے کی قیمتیں کم کرے: ادھیر رنجن
حکومت مویشیوں کے چارے کی قیمتیں کم کرے: ادھیر رنجن

لوک سبھا میں مویشیوں کے چارے کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ ایک طرف گائے کو سامنے رکھ کر سیاست کی جاتی ہے تو دوسری طرف ان کا چارہ اور خوراک مہنگی کی جا رہی ہے

نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے منگل کو لوک سبھا میں مویشیوں کے چارے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کا مسئلہ اٹھایا اور حکومت سے ان کی قیمتوں کو کم کرنے کی درخواست کی۔

وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے مسٹر چودھری نے کہا کہ مویشیوں کے چارے کی قیمت میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے کہ جانوروں کا چارہ کیوں مہنگا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف گائے کو سامنے رکھ کر سیاست کی جاتی ہے تو دوسری طرف ان کا چارہ اور خوراک مہنگی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جانوروں کی خوراک پر عائد ٹیکس ختم کرکے اس کی قیمت کم کی جائے۔

شیو سینا کے پرتاپ راؤ جادھو نے کسانوں کو زرعی قرض حاصل کرنے میں درپیش مسائل کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ انہیں قرض ان کے سی آئی بی آئی ایل اسکور کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فصل قرض دیتے وقت نہ صرف کسانوں کا سی آئی بی آئی ایل اسکور دیکھا جا رہا ہے بلکہ ضمانت دینے والوں کے سی آئی بی آئی ایل اسکور کو بھی دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ فصلی قرضوں کی دفعات کو آسان بنائے، تاکہ کسانوں کو آسانی سے قرض مل سکے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کے قدر میں آٹھ پیسے کی کمی

0
امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کے قدر میں آٹھ پیسے کی کمی
امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کے قدر میں آٹھ پیسے کی کمی

گزشتہ کاروباری روز روپیہ 13 پیسے اضافے کے ساتھ 82.62 روپے فی ڈالر پر تجارت کرنے لگا تھا

ممبئی: درآمد کنندگان اور بینکروں کی خریداری کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ سے آج انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ آٹھ پیسے کم ہوکر 82.70 پر آگیا۔

وہیں، گزشتہ کاروباری روز روپیہ 13 پیسے اضافے کے ساتھ 82.62 روپے فی ڈالر پر تجارت کرنے لگا تھا۔

ابتدائی تجارت میں روپیہ سات پیسے گر کر 82.69 فی ڈالر پر کھلا، جو اس دن کی بلند ترین سطح بھی تھی۔ سیشن کے دوران خریداری کی وجہ سے یہ 82.88 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا اور بالآخر 82.70 فی ڈالر پر آ گیا، جو گزشتہ روز کے 82.62 کے بند ہونے سے آٹھ پیسے کم ہے۔

پاکستان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک، 13 دیگر زخمی

0
پاکستان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک، 13 دیگر زخمی
پاکستان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد ہلاک، 13 دیگر زخمی

پاکستان میں ایک بازار میں گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک، ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک بازار میں گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ضلع لسبیلہ کے ڈپٹی کمشنر مراد خان نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کو ایک دکان میں ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور آگ قریبی دکانوں میں پھیل گئی۔

افسران کے مطابق، جھلسنے والے 25 افراد کو کراچی کے جنرل اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم زخمیوں میں سے 12 پیر کی رات زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس دھماکے سے لگنے والی آگ کی وجہ سے دکان میں رکھے دیگر سلنڈر بھی اس کی لپیٹ میں آ گئے جس سے مزید دھماکہ ہوا اور آس پاس کی چار دکانیں اور قریب کھڑی 12 کے قریب گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

گوگل نے خواتین کے اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ کا اعلان کیا

0
گوگل نے خواتین کے اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ کا اعلان کیا
گوگل نے خواتین کے اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ کا اعلان کیا

گوگل نے نہ صرف اسٹارٹ اپس بلکہ ہر شعبے کی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیتے ہوئے 10 بلین ڈالر کا انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ بنانے کا اعلان کیا

نئی دہلی: ٹیکنالوجی اور سرچ انجن کمپنی گوگل نے نہ صرف اسٹارٹ اپس بلکہ ہر شعبے کی ڈیجیٹائزیشن پر زور دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے 10 بلین ڈالر یعنی 75,000 کروڑ روپے کا انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس کا اعلان آج ہندوستان کے لیے گوگل کے 8ویں ایڈیشن میں کیا گیا۔ کمپنی اس فنڈ سے ان خواتین کی بھی مدد کرے گی جنہیں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے یا جنہیں اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ گوگل اب ان کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گا۔

کمپنی نے انٹرنیٹ تک رسائی کو سستی بنانے کے لیے 10 بلین ڈالر (تقریباً 75,000 کروڑ روپے) کا ‘انڈیا ڈیجیٹائزیشن فنڈ (IDA)’ شروع کیا ہے۔ اس فنڈ کے ذریعے کمپنی نے Jio میں 7.73 فیصد حصص 4.5 بلین ڈالر اور بھارتی ایر ٹیل میں 1.2 فیصد حصص 700 ملین ڈالر میں خریدے ہیں۔

کمپنی نے کئی پروجیکٹس کا اعلان کیا

گوگل انڈیا کے کنٹری مینیجر اور نائب صدر سنجے گپتا نے ‘گوگل فار انڈیا’ ایونٹ میں کہا، "ہماری آئی ڈی ایف سرمایہ کاری کے حصے کے طور پر آگے بڑھتے ہوئے، ہم خواتین کی قیادت والے اسٹارٹ اپس پر خصوصی توجہ کے ساتھ ابتدائی مرحلے کی کمپنیوں کو سپورٹ کریں گے۔” کمپنی نے جیسے اسپیچ ٹیکنالوجی، وائس اور ویڈیو سرچ، مصنوعی ذہانت پر مبنی کئی پروجیکٹس کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے تحریری مواد کو فوری طور پر ویڈیو میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، انگریزی سے کسی بھی زبان میں ترجمہ بھی ممکن ہو گا۔ کمپنی نے ہندوستان کے 773 اضلاع سے تقریری ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے بنگلورو میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے ساتھ تعاون کا بھی اعلان کیا ہے۔ ان ڈیٹا کی مدد سے کمپنی اپنی زبان کے ترجمہ اور سرچ ٹیکنالوجی کو بہتر بنائے گی۔ گوگل نے آئی آئی ٹی مدراس میں ہندوستان کا پہلا اے آئی سینٹر قائم کرنے کے لیے 1 ملین دٓلر کی گرانٹ کا اعلان کیا۔

مسٹر گپتا نے وادھوانی فاؤنڈیشن کو 10 ملین ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔