جمعہ, اپریل 3, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 188

عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ: برطانوی وزیراعظم

0
عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ: برطانوی وزیراعظم
عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ: برطانوی وزیراعظم

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف امریکہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا

لندن: برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اور برطانیہ پاکستان کی صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔


سابق پاکستانی وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتاری کے خلاف ملک کے اندر تو احتجاج جاری ہے تاہم امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔


عمران خان کی گرفتاری کے خلاف امریکہ میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پارٹی چیئرمین سے اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔


لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنوں نے نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جو بارش کے باوجود کئی گھنٹے جاری رہا۔


ترجمان یورپی یونین خارجہ اُمور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین زور دیتی ہے کہ ایسے مشکل اور کشیدہ وقت میں تحمل کی ضرورت ہے، پاکستان کو درپیش چیلنجز سے صرف پاکستانی خود نمٹ سکتے ہیں۔
یورپی یونین نے کہا کہ چیلنجز سے مخلصانہ بات چیت اور قانون کی حکمرانی کے ذریعے نمٹا جا سکتا ہے۔

کرناٹک میں متنازعہ مسلم ریزرویشن پر شاہ کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

0
کرناٹک میں متنازعہ مسلم ریزرویشن پر شاہ کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض
کرناٹک میں متنازعہ مسلم ریزرویشن پر شاہ کے بیان سے سپریم کورٹ ناراض

بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ نے مسلم ریزرویشن کو آئین کی روح کے خلاف قرار دیا تھا

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کرناٹک میں ملازمتوں اور تعلیم میں مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مبینہ عوامی بیان پر منگل کو اعتراض کیا۔

جسٹس کے ایم جوزف، بی وی ناگارتنا اور احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے معاملہ زیر سماعت ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اس معاملے کی سماعت کے لیے تیار ہیں تو ہم اس طرح کی سیاست کی اجازت نہیں دے سکتے۔

سپریم کورٹ نے مرکزی وزیر داخلہ شاہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے عرضی گزاروں کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل دشینت دوے کے زبانی ریمارکس کے دوران اپنا اعتراض ظاہر کیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ نے مسلم ریزرویشن کو آئین کی روح کے خلاف قرار دیا تھا۔

بنچ نے کہا کہ جب معاملہ زیر سماعت ہے تو عدالت کے فیصلے سے پہلے اس طرح کے بیانات نہیں دیے جانے چاہئیں۔

اس پر کرناٹک حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے اس طرح کے کسی بھی بیان کو معلومات ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی ہے۔

بنچ نے کہا، ‘اس پر (مسلم ریزرویشن پر) عوامی بیان نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔”

دوسری جانب مسٹر دوے نے کہا کہ وہ عدالت کے سامنے وزیر کے بیان کو ریکارڈ پر رکھ سکتے ہیں۔

سنٹرل مسلم ایسوسی ایشن نے اپنی درخواست میں عدالت سے درخواست کی کہ وہ پریس کو ایسی تقاریر شائع کرنے سے روکے۔

عدالت نے سالیسٹر جنرل کا یہ بیان بھی ریکارڈ کیا کہ ریاستی حکومت کے 27 مارچ کو مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن کو ختم کرنے کے فیصلے پر اگلے احکامات تک کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

بلقیس کیس کے مجرموں کو نوٹس اخبارات میں شائع کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت

0
بلقیس کیس کے مجرموں کو نوٹس اخبارات میں شائع کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت
بلقیس کیس کے مجرموں کو نوٹس اخبارات میں شائع کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت

جسٹس جوزف کی سربراہی میں بنچ نے ان مجرموں کو نئے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی جو اس سے باہر رہ گئے تھے

جسٹس جوزف کی سربراہی میں بنچ نے ان مجرموں کو نئے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی جو اس سے باہر رہ گئے تھے


جسٹس کے ایم جوزف، جسٹس بی وی ناگرتنا اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کی بنچ نے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی مزید سماعت 11 جولائی کو مقرر کردی۔


جسٹس جوزف کی سربراہی میں بنچ نے ان مجرموں کو نئے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دی جو اس سے باہر رہ گئے تھے۔ عدالت عظمیٰ نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ اگلی سماعت کی تاریخ 11 جولائی کی تاریخ اخبارات میں (نوٹس میں) شائع کی جائے۔


بنچ نے کہا کہ اس عمل سے عدالت کا مزید وقت ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔حکومت کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ 11 مجرموں میں سے کچھ کو نوٹس نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ اپنے گھروں پر موجود نہیں تھے اور نہ ہی موبائل فون پر دستیاب ہوئے۔


قابل ذکر بات یہ ہے کہ بنچ کی سربراہی کرنے والے جسٹس جوزف 16 جون کو ریٹائر ہو جائیں گے اور 20 مئی سے 2 جولائی تک گرمیوں کی تعطیلات کے پیش نظر 19 مئی ان کے کام کا آخری دن ہو گا۔


اس دل دہلا دینے والے کیس میں سزا یافتہ 11 لوگوں کو گجرات حکومت نے اپنی معافی پالیسی کے تحت 15 اگست 2022 کو رہا کیا تھا۔ ان تمام مجرموں نے جیل میں 15 سال مکمل کر لیے تھے۔

نتیش کی ہدایت پر منی پور میں زیر تعلیم بہاری طلباء کو انڈیگو فلائٹ سے لایا جائے گا پٹنہ

0
نتیش کی ہدایت پر منی پور میں زیر تعلیم بہاری طلباء کو انڈیگو فلائٹ سے لایا جائے گا پٹنہ
نتیش کی ہدایت پر منی پور میں زیر تعلیم بہاری طلباء کو انڈیگو فلائٹ سے لایا جائے گا پٹنہ

چیف منسٹر نتیش کمار منی پور میں زیر تعلیم بہاری طلباء کی حفاظت کو لے کر فکر مند

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار منی پور میں زیر تعلیم بہاری طلباء کی حفاظت کے تعلق سے فکر مند ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ وہاں مقیم طلباء کی مکمل سیکیورٹی اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے مکمل انتظامات کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے ریزیڈنٹ کمشنر نئی دہلی کو منی پور میں پھنسے ہوئے بہاری طلباء کو بحفاظت بہار واپس لانے کے لیے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔


وزیر اعلی کی ہدایت پر منی پور کے مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بہاری طلباء کو پہلے بسوں کے ذریعے امپھال ہوائی اڈے پر لایا جائے گا۔ اس کے بعد امپھاِل ایئرپورٹ سے طلباء کو کل صبح 6 بجے انڈیگو فلائٹ سے پٹنہ لایا جائے گا۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات: جے بجرنگ بلی کے نعروں کے درمیان مودی نے بنگلورو میں دوسرے دن بھی بڑا روڈ شو کیا

0
کرناٹک اسمبلی انتخابات: جے بجرنگ بلی کے نعروں کے درمیان مودی نے بنگلورو میں دوسرے دن بھی بڑا روڈ شو کیا
کرناٹک اسمبلی انتخابات: جے بجرنگ بلی کے نعروں کے درمیان مودی نے بنگلورو میں دوسرے دن بھی بڑا روڈ شو کیا

مسٹر مودی کی آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو کو ان کے حامیوں کا زبردست ردعمل ملا اور لوگوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، کرناٹک اسمبلی انتخابات 10 مئی کو ہونے ہیں

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے جے شری رام اور جے بجرنگ بلی کے نعروں کے درمیان کرناٹک اسمبلی انتخابات کی مہم کے آخری دن اتوار کو یہاں دو گھنٹے کا زبردست روڈ شو کیا۔ ریاست میں 10 مئی کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

مسٹر مودی کی آٹھ کلومیٹر طویل روڈ شو کو ان کے حامیوں کا زبردست ردعمل ملا اور لوگوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ ان کا قافلہ بنگلورو شہر کے مشرقی اور وسطی حصوں میں 13 اسمبلی حلقوں سے گزرا۔

مسٹر مودی نے تھیپاسندرا میں کیمپے گوڑا کے مجسمے پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کرکے روڈ شو کا آغاز کیا اور ٹرینیٹی سرکل کا دورہ کرکے روڈ شو کا اختتام کیا۔

وزیر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہر عمر کے لوگ سڑک کے دونوں طرف دو گھنٹے سے زیادہ قطار میں کھڑے رہے۔ انہیں دیکھ کر لوگوں میں جوش و خروش پیدا ہوگیا۔

مسٹر مودی کے مداحوں نے اپنے چہروں پر بجرنگ بلی کے ماسک پہن رکھے تھے۔ انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر گایا اور رقص کیا اور ہنومان چلیسہ کا ورد کیا۔ کچھ مداحوں نے بھگوان ہنومان کا لباس پہنا ہوا تھا اور اپنے ہاتھوں میں گدا اٹھائے ہوئے تھے۔ ان لوگوں نے جے شری رام اور جے مودی کے نعرے لگائے۔

بی جے پی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ یہ کسی بھی ہندوستانی سیاستدان کا اب تک کا دوسرا طویل ترین روڈ شو ہے۔ اس طرح کا پہلا روڈ شو 2022 کے گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے احمد آباد شہر میں مسٹر مودی نے منعقد کیا تھا۔

پہلوانوں کی ہڑتال: کسانوں اور کھاپوں کا دہلی مارچ

0
پہلوانوں کی ہڑتال: کسانوں اور کھاپوں کا دہلی مارچ
پہلوانوں کی ہڑتال: کسانوں اور کھاپوں کا دہلی مارچ

دہلی روانہ ہونے سے پہلے کھیڑا کھاپ کے سربراہ ستبیر پہلوان نے کہا کہ پہلوان ملک کا فخر ہیں

جند: کھٹکر ٹول پلازہ کمیٹی اور کھیڑا کھاپ، کسان تنظیموں سے وابستہ لوگ اتوار کو دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔

دریں اثنا، پنجاب سے تعلق رکھنے والی خواتین کا ایک گروپ جو گرودوارے میں ٹھہرا ہوا تھا، بھی بسوں کے ذریعے دہلی روانہ ہوا۔

دہلی روانہ ہونے سے پہلے کھیڑا کھاپ کے سربراہ ستبیر پہلوان نے کہا کہ پہلوان ملک کا فخر ہیں۔ انہوں نے کھیلوں کے ذریعے دنیا میں ملک کی پہچان بنائی۔ وہی پہلوان آج انصاف کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن کے خلاف الزامات سنگین ہیں۔

بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا کانگریس کا فیصلہ درست: نسیم خان

0
بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا کانگریس کا فیصلہ درست: نسیم خان
بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا کانگریس کا فیصلہ درست: نسیم خان

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی کے جاری کردہ انتخابی منشور میں بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا فیصلہ بالکل درست ہے اور پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد اپنے وعدے پر قائم رہے گی

بنگلور: کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی کے جاری کئے گئے انتخابی منشور میں بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے والا جو فیصلہ لیا گیا ہے وہ بالکل درست ہے اور بر سر اقتدار آنے کے بعد پارٹی اپنے وعدے پر قائم رہے گی۔ یہ باتیں آج یہاں بنگلور دورے کے دوران مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و سابق وزیر نسیم خان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔


نسیم خان جنہیں آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے انتخابات کے دوران کرناٹک کا مشاہد (آبزرور) مقرر کیا ہے، وہ جنوبی ہند کی اس ریاست میں پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ماب لنچنگ؛ گئو رکشا کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی بجرنگ دل ایک مذہبی تشدد پسند اور عسکریت پسند تنظیم ہےجو کہ وشو ہندو پریشد کی یوتھ ونگ ہے اور اس کا تعلق سنگھ پریوار سے ہے۔ نیز اس پر پابندی عائد کئے جانے کے اعلان سے آخر بی جے پی کیوں واویلا مچارہی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ بجرنگ دل کوئی سماجی تنظیم تو نہیں ہے بلکہ یہ غنڈوں اور دہشت گردوں کی ایک تنظیم ہے جو ملک میں بدامنی پھیلا کر زعفرانی پارِٹیوں کو اقتدار حاصل کرانا جاہتی ہے۔


واضح رہے کہ کرناٹک میں رواں ماہ کی دس تاریخ کو اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں اور کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں بجرنگ دل اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) جیسی جماعتوں پر پابندی کا وعدہ کیا ہے۔

راجوری مڈبھیڑ: دارجلنگ کے جوان کی شہادت پر بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا کا اظہار تعزیت

0
راجوری مڈبھیڑ: دارجلنگ کے جوان کی شہادت پر بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا کا اظہار تعزیت
راجوری مڈبھیڑ: دارجلنگ کے جوان کی شہادت پر بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا کا اظہار تعزیت

بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راجوری مڈبھیڑ میں شہید ہونے والے جوان سدھانت چھتری کے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا

کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے راجوری کے کھانڈی علاقے میں دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ کے دوران شہید ہونے والے جوان سدھانت چھتری کے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔


جموں و کشمیر کے راجوری میں جمعہ کو ایک خصوصی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ہندوستانی فوج کے پانچ بہادر جوان شہید ہو گئے تھے۔


محترمہ بنرجی نے ٹویٹ کیا، "یہ جان کر گہرا صدمہ ہوا کہ بیجن باڑی، دارجلنگ کے 25 سالہ جوان سدھانت چھتری ہندوستانی فوج کے ان پانچ بہادر جوانوں میں شامل ہیں، جنہوں نے کل راجوری، جموں و کشمیر میں ایک خصوصی آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی مڈبھیڑ میں اپنی جان گنوادی۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے محب وطن جوانوں نے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ میں سدھانت چھتری کے سوگوار خاندان اور کل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دیگر محب وطن کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔

چھتیس گڑھ میں ٹرک اور بولیرو کی ٹکر میں 5 خواتین سمیت 11 افراد کی موت

0
چھتیس گڑھ میں ٹرک اور بولیرو کی ٹکر میں 5 خواتین سمیت 11 افراد کی موت
چھتیس گڑھ میں ٹرک اور بولیرو کی ٹکر میں 5 خواتین سمیت 11 افراد کی موت

ٹرک اور بولیرو کے درمیان ٹکر میں گیارہ افراد کی موت ہو گئی، بولیرو میں سوار ساہو خاندان کے تمام افراد کانکیر ضلع کے چراما مارکاٹولا میں ایک شادی میں شرکت کے بعد دھمتری ضلع کے سورم بھٹگاؤں واپس آرہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا

رائے پور: چھتیس گڑھ کے بالود ضلع میں کل رات ٹرک اور بولیرو کے درمیان ٹکر میں پانچ خواتین سمیت گیارہ افراد کی موت ہو گئی۔


پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق دیر رات قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹرک نے بالود اور چراما کے درمیان بالودگہن کے قریب سامنے سے آنے والی بولیرو کو ٹکر ماردی جس سے کار کے پرخچے اڑگئے اور اس میں سوار پانچ خواتین اور ایک بچے سمیت 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک زخمی بچہ علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گیا۔


بولیرو میں سوار ساہو خاندان کے تمام افراد کانکیر ضلع کے چراما مارکاٹولا میں ایک شادی میں شرکت کے بعد دھمتری ضلع کے سورم بھٹگاؤں واپس آرہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے۔ موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرایا۔


وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے ٹویٹ کرکے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور سوگوار خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یوپی: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

0
یوپی: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع
یوپی: بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی

لکھنؤ: اتر پردیش میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جمعرات کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوگئی۔ اس مرحلے میں نو بلاکوں کے 37 اضلاع میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں 10 میونسپل کارپوریشنوں میں میئر کے عہدے کے لیے ای وی ایم کے ذریعے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، جب کہ 104 میونسپل کونسل کے صدور اور 276 نگر پنچایت صدور، 830 کارپوریٹر، 2776 میونسپل کونسلر اور 3682 نگر پنچایت ممبران کے لیے بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں دس کارپوریٹر، ایک ضلع پنچایت اور ایک میونسپلٹی صدر اور 73 ممبران پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

اس مرحلے میں شامل نو بلاکوں میں سہارنپور، مراد آباد، آگرہ، جھانسی، پریاگ راج، لکھنؤ، گورکھپور، وارانسی اور دیوی پٹن شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں شاملی، مظفر نگر، سہارنپور، بجنور، امروہہ، مرادآباد، رام پور، سنبھل، آگرہ، فیروز آباد، متھرا، مین پوری، جھانسی، جالون، للت پور کوشامبی، پریاگ راج، فتح پور، پرتاپ گڑھ، اناؤ، ہردوئی، لکھنؤ، بریلی، سیتا پور، لکھیم پور کھیری، گونڈہ، بہرائچ، بلرام پور شراوستی، گورکھپور، دیوریا، مہاراج گنج کشی نگر، غازی پور، وارانسی، چندولی اور جونپور میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔