جمعرات, اپریل 2, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 176

گورنر کے تعلق سے غلط سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف مقدمہ درج کرے گی منی پور پولیس

0
گورنر-کے-تعلق-سے-غلط-سوشل-میڈیا-پوسٹ-کے-خلاف-مقدمہ-درج-کرے-گی-منی-پور-پولیس

امپھال: منی پور پولیس سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں گورنر انوسویا یوکی کے تعلق سے فرضی سوشل میڈیا پوسٹس کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔ حکام نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ایکس سے اس پوسٹ کو ہٹانے کی درخواست کی گئی ہے، جس میں جھوٹے تبصروں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گورنر نے اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی آر ایس ایس کے زیر اہتمام میٹنگ میں شرکت کی۔

ایک ٹوئٹ میں منی پور پولیس نے کہا ’’بیٹھی ہوئی خاتون منی پور کی گورنر نہیں ہے جیسا کہ پوسٹ میں کہا گیا ہے۔ سائبر کرائم میں ایف آئی آر درج کی جائے گی۔‘‘

امپھال پولیس حکام نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ سوشل میڈیا پر غلط تبصروں کے ساتھ فوٹو پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی۔

آج سے 40 روپے فی کلو میں ملیں گے ٹماٹر، دہلی سمیت کئی شہروں میں کم ہوئے دام

0
آج-سے-40-روپے-فی-کلو-میں-ملیں-گے-ٹماٹر،-دہلی-سمیت-کئی-شہروں-میں-کم-ہوئے-دام

نئی دہلی: مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور اس کی وجہ سے ٹماٹر کھانے کی پلیٹ سے غائب ہو چکا ہے۔ ایسے میں عوام کو راحت دینے کے لیے حکومت کئی شہروں میں سستے داموں ٹماٹر فروخت کر رہی ہے۔ این سی سی ایف اور این اے ایف ای ڈی جیسی سرکاری ایجنسیاں بہت سے شہروں میں ٹماٹر خوردہ کے مقابلے بہت کم قیمت پر فروخت کر رہی ہیں۔ آج یعنی اتوار 20 اگست کو حکومت نے ٹماٹر کی قیمت میں کمی کرتے ہوئے اسے 40 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان کے کئی شہروں میں گزشتہ دو تین ماہ کے اندر ٹماٹر کی قیمت 200 سے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی۔ ایسے میں عام لوگوں کو راحت دینے کے لیے حکومت نے جولائی سے ہی نافیڈ اور این سی سی ایف کی مدد سے کئی شہروں میں سستے داموں ٹماٹر فروخت کرنا شروع کر دیے تھے۔ لائیو منٹ کی خبر کے مطابق اب تک یہ دونوں ایجنسیاں ملک بھر میں 15 لاکھ کلو سے زائد ٹماٹر فروخت کر چکی ہیں۔ یہ ایجنسیاں دہلی این سی آر، راجستھان کے جے پور، کوٹا، اتر پردیش کے لکھنؤ، کانپور، پریاگ راج، بہار کے پٹنہ اور مظفر پور، آرہ اور بکسر میں کم قیمتوں پر ٹماٹر فروخت کر رہی ہیں۔ حکومت مہاراشٹر، آندھرا پردیش اور کرناٹک کی منڈیوں سے بڑی تعداد میں ان ٹماٹروں کی خریداری کر رہی ہے۔

اس سے قبل 13 اگست 2023 کو این سی سی ایف نے بتایا تھا کہ اس نے دہلی میں دو دن کے اندر 71500 کلو سے زیادہ ٹماٹر فروخت کیے ہیں۔ اس میں سے 12 اگست کو 35 ہزار کلو اور 13 اگست کو 36 ہزار 500 کلو ٹماٹر فروخت کئے گئے۔ گزشتہ ہفتے حکومت نے عوام کو ٹماٹر 70 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب کرائے تھے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں ٹماٹر کی قیمت پر حکومت کے اقدامات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں غذائی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت نیپال سے بڑی تعداد میں ٹماٹر درآمد کر رہی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے بعد نیپال سے ٹماٹروں کی کھیپ وارانسی، کانپور اور دہلی پہنچ گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 1400 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے بعد سب وے، میکڈونلڈز اور برگر کنگ ریستورانوں نے اپنے ہندوستانی آؤٹ لیٹس میں ٹماٹروں کے استعمال پر روک لگا دی ہے۔

دہلی کے جھنڈے والان میں مندر اور مزار کا حصہ کیا گیا مسمار

0
دہلی-کے-جھنڈے-والان-میں-مندر-اور-مزار-کا-حصہ-کیا-گیا-مسمار

نئی دہلی: محکمہ تعمیرات عامہ نے اتوار کی صبح انسداد تجاوزات مہم کے ایک حصے کے طور پر جھنڈےوالان کے علاقے میں رانی جھانسی روڈ پر ایک مندر اور ایک مزار (جسے ماموں بھانجے کا مزار کہا جاتا ہے) کی سامنے کی دیوار کو منہدم کر دیا۔ انہدامی کارروائی کے وقت امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کی کی تعیناتی کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سڑک کو چوڑا کرنے کے مجوزہ منصوبے کی راہ ہموار کرنے کے لیے تھی۔ ولیس نے بتایا کہ علاقے میں کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی اور آپریشن پرامن رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ مندر کو قریبی علاقے میں منتقل کیا جائے گا۔

چندریان-3: لینڈر وکرم نئے مدار میں داخل، اب چاند سے صرف 25 کلومیٹر دور

0
چندریان-3:-لینڈر-وکرم-نئے-مدار-میں-داخل،-اب-چاند-سے-صرف-25-کلومیٹر-دور

نئی دہلی: چندریان-3 کا دوسرا اور آخری ڈی بوسٹنگ آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سائنسدانوں نے بدھ کے روز خلائی جہاز کو چاند کی سطح پر اتارنے سے پہلے اہم مرحلے کی قریب سے نگرانی کی۔ لینڈر وکرم ایک ایسے مدار میں داخل ہو گیا ہے جہاں سے چاند کا قریب ترین نقطہ 25 کلومیٹر اور سب سے دور والا نقطہ 134 کلومیٹر ہے۔ اسرو نے کہا ہے کہ اس مدار سے وہ بدھ کو چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں سافٹ لینڈنگ کی کوشش کرے گا۔

اسرو نے ایکس (سابقہ ​​ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا ’’دوسرے اور آخری ڈی بوسٹنگ آپریشن نے لینڈر ماڈیول کے مدار کو کامیابی کے ساتھ 25 کلومیٹر – 134 کلومیٹر تک کم کر دیا ہے۔ ماڈیول اندرونی جانچ سے گزرے گا اور طلوع آفتاب کے وقت نامزد لینڈنگ سائٹ پر رکھا جائے گا۔‘‘ اسرو نے بتایا کہ یہاں سے 23 اگست کو شام 5.45 بجے لینڈنگ کی کوشش کی جائے گی۔

جمعہ کو پہلے ڈی بوسٹنگ آپریشن کے دوران اسرو کے سابق سربراہ کے سیون نے این ڈی ٹی وی کو بتایا تھا کہ چندریان-3 لینڈر کا ڈیزائن وہی ہے جو پچھلے چندریان-2 مشن میں استعمال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، "ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ چندریان-2 کے مشاہدے کی بنیاد پر مشن میں کی گئی تمام غلطیوں کو درست کر لیا گیا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ چندریان-3 14 جولائی کو لانچ کے بعد 5 اگست کو چاند کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ پروپلشن اور لینڈر ماڈیولز کو الگ کرنے کی کل کی مشق سے پہلے اسے 6، 9، 14 اور 16 اگست کو چاند کے مدار میں اتارنے کی کوشش کی گئی، تاکہ یہ چاند کی سطح کے قریب آ سکے۔

سندھیا کے وفادار سمندر پٹیل کانگریس میں شامل، 800 گاڑیوں کا قافلہ لے کر پہنچے، بی جے پی پر تذلیل کا الزام

0
سندھیا-کے-وفادار-سمندر-پٹیل-کانگریس-میں-شامل،-800-گاڑیوں-کا-قافلہ-لے-کر-پہنچے،-بی-جے-پی-پر-تذلیل-کا-الزام

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور جیوترادتیہ سندھیا کے وفادار سمندر پٹیل نے ریاستی کانگریس کمیٹی کے سربراہ کمل ناتھ کی موجودگی میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی۔ سمندر پٹیل اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہونے کے لیے ریاستی دارالحکومت بھوپال میں پی سی سی کے دفتر پہنچے تھے۔ بتایا گیا کہ اس دوران وہ 800 سے زیادہ گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نیمچ کے جواد علاقے سے بھوپال میں پی سی سی آفس پہنچے تھے۔

مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے وفادار اور مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے رکن کانگریس میں شامل ہو گئے۔ نیمچ کے جواد علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک او بی سی رہنما، 52 سالہ سمندر پٹیل بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے جب سندھیا اور ان کے وفادار ایم ایل اے نے مارچ 2020 میں کانگریس کے خلاف بغاوت کی، جس سے کمل ناتھ حکومت کو گرایا گیا۔ تاہم اس بار کانگریس میں شامل ہوتے ہوئے سمندر پٹیل نے کہا کہ وہ بی جے پی میں خود کو ذلیل محسوس کرتے تھے۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ’’بی جے پی نے نہ تو مجھے قبول کیا اور نہ ہی میرے حامیوں کا احترام کیا۔ ورکنگ کمیٹی کا رکن ہونے کے باوجود مجھے پارٹی کے پروگراموں میں کبھی مدعو نہیں کیا گیا۔ یہاں تک کہ میرے حامیوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا۔‘‘پارٹی کے ایک کارکن نے بتایا کہ پٹیل تقریباً 800 گاڑیوں کے قافلے میں حامیوں کے ساتھ آئے اور ریاستی یونٹ کے سربراہ کمل ناتھ کی موجودگی میں جمعہ کو کانگریس میں شامل ہوئے۔

پٹیل نے کہا ’’میں سندھیا کیمپ سے کانگریس میں واپس آنے والا پانچواں شخص ہوں کیونکہ میں نے بی جے پی میں اپنی توہین محسوس کی، جس کے لیڈر میرے حلقے میں بدعنوانی میں ملوث ہیں۔‘‘ پٹیل نے دعویٰ کیا کہ وہ 1993 سے مادھو راؤ سندھیا اور ان کے بیٹے جیوترادتیہ سندھیا کے کٹر حامی تھے۔ انہوں نے جواد سے 2018 کے اسمبلی انتخابات میں ایک آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا اور 35000 ووٹ حاصل کیے لیکن 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل دوبارہ شامل ہونے سے پہلے انہیں کانگریس سے نکال دیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کو جب وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہوئے تو جواد کے 7000 لوگ ان کے ساتھ تھے۔ شیو پوری ضلع کانگریس کے سابق صدر بیج ناتھ سنگھ یادو بھی سندھیا کے ان وفاداروں میں شامل ہیں جو بی جے پی سے کانگریس میں واپس آئے ہیں۔ ایم پی میں سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

لداخ: راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ’اس علاقہ میں چینی فوج داخل‘

0
لداخ:-راہل-گاندھی-نے-سابق-وزیر-اعظم-راجیو-گاندھی-کو-خراج-عقیدت-پیش-کیا،-کہا-’اس-علاقہ-میں-چینی-فوج-داخل‘

لیہ: آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا 79 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لداخ میں پینگونگ تسو کے ساحل پر اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا ’’پاپا آپ کی آنکھوں میں بھارت کے لیے جو خواب تھے، ان انمول یادوں سے چھلکتے ہیں۔‘‘

اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ یہاں تشویش کی بات یہ ہے کہ چین نے ہندوستان کی زمین چھین لی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی فوج علاقے میں گھس گئی ہے اور ان کی چراگاہیں چھین لی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ایک انچ بھی زمین نہیں چھینی گئی لیکن یہ درست نہیں ہے۔ آپ یہاں کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ راہل گاندھی دو روزہ دورے پر جمعرات کو لیہ پہنچے تھے۔ بعد میں انہوں نے فیصلہ کیا گیا کہ پینگونگ جھیل، نوبرا ویلی اور کرگل ضلع کا دورہ کرنے کے لیے اس علاقے میں اپنے قیام کو مزید چار دن بڑھا دیا ہے۔ موٹر سائیکل پر 130 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کے بعد راہل گاندھی نے پینگونگ جھیل کے قریب شب گزاری کی۔

دریں اثنا، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے بھی اپنے والد کو یاد کیا۔ انہوں نے لکھا ’’پاپا آپ کی آنکھوں میں بھارت کے لیے جو خواب تھے، ان انمول یادوں سے چھلکتے ہیں۔ آپ کے نشان میرے راستہ ہیں- ہر ہندوستانی کی جد و جہد اور خوابوں کو سمجھ رہا ہوں، بھارت ماں کی آواز سن رہا ہوں۔‘‘

’ہندی میں نام، انگریزی میں مسودہ‘، اس منطق پر چدامبرم   کا سوال

0
’ہندی-میں-نام،-انگریزی-میں-مسودہ‘،-اس-منطق-پر-چدامبرم - کا-سوال

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما  پی چدامبرم نے ملک میں فوجداری انصاف کے نظام میں اصلاح کے لیے لوک سبھا میں پیش کیے گئے مرکز کے تین بلوں پر تبصرہ کیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چدمبرم نے بی جے پی  کی زیرقیادت مرکزی حکومت کے بلوں کو ہندی نام دینے کی منطق پر سوال اٹھایا۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق، انھوں نے نامہ نگاروں سے کہا، ”میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ (بلوں) کو ہندی نام نہیں دینا چاہیے۔ جب انگریزی استعمال ہوتی ہے تو اسے انگریزی نام دیا جا سکتا ہے۔ اگر ہندی استعمال کی جائے تو اسے ہندی کا نام دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب قوانین کا مسودہ تیار کیا جاتا ہے تو اسے انگریزی میں کیا جاتا ہے اور بعد میں اس کا ہندی میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔لیکن انہوں نے اس بل کے قوانین/ دفعات کا مسودہ انگریزی میں بنا کر اسے ہندی نام دیا ہے۔ اس کا تلفظ کرنا بھی مشکل ہے۔

درحقیقت، مرکزی حکومت نے انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی)، ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) اور انڈین ایویڈینس ایکٹ (انڈین ایویڈنس ایکٹ) کے نام تبدیل کر کے ان کا نام انڈین جسٹس کوڈ، انڈین سول ڈیفنس کوڈ اور انڈین ایویڈینس بل رکھا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ عدالتوں میں زیادہ تر وقت انگریزی الفاظ ہندی کے برعکس استعمال ہوتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ جب ہندی الفاظ استعمال ہوتے ہیں تب جج ان کا انگریزی ترجمہ طلب کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ لوک سبھا میں پیش کئے جانے کے بعد تینوں بلوں کو اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

جی-20 کے نام پر چلائی جا رہی ہے انتخابی مہم: کانگریس

0
جی-20-کے-نام-پر-چلائی-جا-رہی-ہے-انتخابی-مہم:-کانگریس

کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت ملک میں منعقد ہونے والی جی-20 کانفرنسوں کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے اور اس کے تعلق سے انتخابی تشہیر کی جارہی ہےجا رہی ہے۔

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے جاری ایک بیان میں کہا کہ حکومت جی-20 کانفرنسوں کا استعمال مسائل سے ملک کی توجہ ہٹانے اور اس تنظیم کی میٹنگیں کے تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی تشہیر جم کر کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں بھی جی ٹوئنٹی کانفرنسز ہوتی ہیں لیکن وہاں اس طرح کی کوئی مہم نہیں چلائی جاتی۔

انہوں نے کہا “ جی- 20 کا قیام 1999 میں عمل میں آیا تھا۔ اس میں دنیا کے 19 ممالک اور یورپی یونین کے ارکان ہیں۔ اس کے قیام کے بعد سے اب تک، باری باری سے 17 ممالک میں جی-20 سربراہی اجلاس منعقد کیے جا چکے ہیں اور اب ہندوستان کا نمبر ہے۔ لیکن جس طرح کی انتخابی مہم یہاں چلائی جا رہی ہے اور ایسا ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسا کسی اور ملک میں نہیں ہوا۔ درحقیقت ایسا اہم مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا ’’ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ 1983 میں نئی ​​دہلی میں 100 سے زیادہ ممالک کی غیروابستہ سربراہی کانفرنس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی تھی، اس کے بعد دولت مشترکہ سربراہ کانفرنس ہوئی۔ لیکن اس وقت کی حکومت نے ان مواقع کو انتخابی فوائد کے لیے استعمال نہیں کیا۔ پھر مجھے ایل کے اڈوانی کا وہ بیان یاد آرہا ہے۔ 5 اپریل 2014 کو انہوں نے نریندر مودی کو ایک شاندار ایونٹ منیجر قرار دیا۔ عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے وزیراعظم صرف ایونٹ مینجمنٹ ہی کر رہے ہیں۔

بی جے پی مرکزی ایجنسی کے ذریعہ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سورین کو غیر ضروری طور پر ہراساں کر رہی ہے: کانگریس

0
بی-جے-پی-مرکزی-ایجنسی-کے-ذریعہ-جھارکھنڈ-کے-وزیر-اعلیٰ-سورین-کو-غیر-ضروری-طور-پر-ہراساں-کر-رہی-ہے:-کانگریس

رانچی: جھارکھنڈ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان ڈاکٹر ایم توصیف نے الزام لگایا کہ بی جے پی مرکزی ایجنسی کے ذریعے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کو غیر ضروری طور پر ہراساں کر رہی ہے۔

ڈاکٹر توصیف نے کہا کہ رگھوبر داس کی حکومت کو سیاسی شکست دینے کے بعد وہ کس طرح ایک قبائلی ریاست کے وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں اور ریاست کے لوگوں کے لیے بہتر کام کر رہے ہیں۔ بی جے پی یہ بات ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔

ریاستی ترجمان نے کہا کہ ای ڈی نے بار بار سمن بھیج کر ایک قبائلی وزیر اعلیٰ کی توہین کی ہے، جسے ریاست کے لوگ برداشت نہیں کریں گے۔ جھارکھنڈ میں مخلوط حکومت کے قیام کے بعد سے حکومت گرانے کی سازش کی جارہی ہے، لیکن بی جے پی کو اس میں کامیابی نہیں ملی۔ بی جے پی اپنا عوامی بنیاد کھو چکی ہے، اسے احساس ہو گیا ہے کہ 2024 میں مرکز اور ریاست میں دوبارہ اقتدار میں آنے والا نہیں ہے، اسی لیے بی جے پی مرکزی ایجنسی کی مدد سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ سیاسی میدان میں اترنا چاہتی ہے۔

مودی حکومت نے پیاز پر عائد کی 40 فیصد ایکسپورٹ ڈیوٹی، 31 دسمبر تک رہے گی نافذ

0
مودی-حکومت-نے-پیاز-پر-عائد-کی-40-فیصد-ایکسپورٹ-ڈیوٹی،-31-دسمبر-تک-رہے-گی-نافذ

نئی دہلی: پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے حکومت نے ہفتے کے روز اس کی برآمدات پر 40 فیصد ڈیوٹی کا اعلان کیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیس فوری طور پر نافذ ہو گئی ہے جو 31 دسمبر 2023 تک نافذ رہے گی۔

گزشتہ چند ہفتوں میں پیاز، آلو اور ٹماٹر سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔ مرکزی حکومت نے نافیڈ اور این سی سی ایف دکانوں میں 20 اگست سے ٹماٹر کی قیمتیں 40 روپے فی کلو تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے صارفین کے امور کی وزارت نے کہا کہ 14 جولائی سے نافیڈ اور این سی سی ایف نے سستے داموں پر فروخت کے لیے 15 لاکھ کلو سے زیادہ ٹماٹر خریدے ہیں۔

پچھلے ایک مہینے میں دونوں ایجنسیوں کے ذریعہ ملک بھر میں دہلی-این سی آر، راجستھان، اتر پردیش اور بہار جیسی جگہوں پر سبسڈی والے نرخوں پر ٹماٹر فروخت کیے گئے ہیں۔ خوردہ مہنگائی جولائی میں بھی بڑھی اور خوراک کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے 7.44 فیصد تک پہنچ گئی۔ خوراک کی مہنگائی 11.51 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔