بدھ, اپریل 1, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 168

کشتی شائقین کے لیے بری خبر! یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی رکنیت معطل کر دی

0
کشتی-شائقین-کے-لیے-بری-خبر!-یونائیٹڈ-ورلڈ-ریسلنگ-نے-ریسلنگ-فیڈریشن-آف-انڈیا-کی-رکنیت-معطل-کر-دی

نئی دہلی: ہندوستان کے کشتی شائقین کے لیے ایک بری خبر ہے۔ یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ اسے ہندوستانی ریسلنگ کھلاڑیوں کے لیے بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے۔

دراصل، یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ نے 30 مئی کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر اگلے 45 دنوں میں (15 جولائی تک) ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے لیے انتخابات نہیں ہوتے ہیں، تو یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ ہندوستان کی ریسلنگ فیڈریشن کی رکنیت کو معطل کر دے گا۔

کھیل کود کی وزارت نے ہندوستانی خواتین پہلوانوں کے برج بھوشن شرن کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات کے بعد ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے عہدیداروں کو معطل کر کے ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سابق جج ایم ایم کمار کو ریسلنگ فیڈریشن کے نئے انتخابات کے لیے انتخابی افسر مقرر کیا گیا تھا۔

انڈین ریسلنگ فیڈریشن کے انتخابات پہلے 11 جولائی کو ہونے تھے لیکن آسام ریسلنگ ایسوسی ایشن کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آسام ہائی کورٹ نے انتخابات پر روک لگا دی۔ وہیں، ایڈہاک کمیٹی نے آسام ریسلنگ ایسوسی ایشن کو تسلیم کر لیا تھا۔

اس معاملے کے بعد الیکشن آفیسر ایم ایم کمار نے دوسری بار ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے انتخابات کی تاریخ 12 اگست مقرر کی تھی لیکن 11 اگست کو ہونے والے الیکشن سے قبل دیپیندر ہڈا کی حمایت یافتہ ہریانہ ریسلنگ ایسوسی ایشن نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ سے اسٹے لے لیا۔

ڈبلیو ایف آئی میں 15 عہدوں کے لیے انتخابات 12 اگست کو ہونے تھے۔ پیر کو اتر پردیش سے سبکدوش ہونے والے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے قریبی ساتھی سنجے سنگھ سمیت چار امیدواروں نے اس عہدے کے لیے نامزدگی داخل کی۔ یہ نامزدگی دہلی کے اولمپک بھون میں داخل کی گئی تھی۔ اور چنڈی گڑھ ریسلنگ باڈی کے درشن لال کو جنرل سکریٹری کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا۔ وہیں برج بھوشن کیمپ کی جانب سے اتراکھنڈ کے ایس پی دیسوال کو خزانچی کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ڈبلیو ایف آئی کو پہلے جنوری میں اور دوبارہ مئی میں معطل کیا گیا تھا۔ یہ معطلی مئی میں اس وقت ہوئی جب ہندوستان کے نامور پہلوانوں نے ڈبلیو ایف آئی کے طریقہ کار کے خلاف احتجاج کیا۔ تب اس کے اس وقت کے صدر برج بھوشن پر خواتین پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگا تھا۔ ڈبلیو ایف آئی کے روزمرہ کے معاملات فی الحال بھوپیندر سنگھ باجوہ کی سربراہی میں ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کی تشکیل کردہ ایک ایڈہاک کمیٹی کے زیر انتظام ہیں۔

ہماچل کے کلو میں پلک جھپکتے ہی کئی گھر زمیندوز، لینڈ سلائیڈنگ کی ہولناک ویڈیو منظر عام پر

0
ہماچل-کے-کلو-میں-پلک-جھپکتے-ہی-کئی-گھر-زمیندوز،-لینڈ-سلائیڈنگ-کی-ہولناک-ویڈیو-منظر-عام-پر

کلو: ہماچل پردیش میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست سے تباہی کی جو ویڈیو اور تصاویر سامنے آئی ہیں وہ پریشان کن ہیں۔ کلو سے بھی تباہی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ ہی دیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مکانات زمیندوز ہو گئے۔ تباہی کا منظر آپ نیچے دیے گئے ویڈیو لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ تباہی کی یہ ویڈیو کلو ضلع کے آنی قصبے میں لینڈ سلائیڈنگ کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق پولیس نے اس ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔ ریاست میں بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی میں اب تک 70 سے زائد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ سینکڑوں سڑکیں، پل اور مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ ریاست کے سی ایم نے بتایا تھا کہ اس تباہی میں 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

چندریان 3 کی کامیابی پر سونیا گاندھی پرجوش، اسرو کے سربراہ کو خط لکھ کر پیش کی مبارک باد

0
چندریان-3-کی-کامیابی-پر-سونیا-گاندھی-پرجوش،-اسرو-کے-سربراہ-کو-خط-لکھ-کر-پیش-کی-مبارک-باد

نئی دہلی: ہندوستان کے مون مشن چندریان 3 نے گزشتہ شام چاند کی سطح پر سوفٹ لینڈنگ کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس مشن کو روانہ کرنے والی ہندوستانی خلائی ایجنسی ’اسرو‘ کو تبھی سے لگاتار مبارکبادیاں پیش کی جا رہی ہیں۔ دریں اثنا، کانگریس لیڈر سونیا گاندھی نے بھی اسرو کے سربراہ کو خط لکھ کر مبارکباد پیش کی ہے۔

سونیا گاندھی نے اسرو کے سربراہ کو لکھا ’’محترم سومناتھ! آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ کل شام اسرو کی شاندار کامیابی پر میں کتنا پرجوش تھی۔ یہ تمام ہندوستانیوں بالخصوص نوجوان نسل کے لیے بڑے فخر اور جوش کی بات ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا ‘‘اسرو کی شاندار صلاحیتیں کئی دہائیوں میں پروان چڑھی ہیں۔ اس کے قابل ذکر رہنما رہے ہیں اور اسے ہمیشہ اجتماعی کوشش کے جذبے نے چلایا ہے۔ یہ ساٹھ کی دہائی کے اوائل سے خود انحصاری پر لنگر انداز ہے جس نے اس کی بڑی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘

آخر میں انہوں نے لکھا ’’میں اسرو کی پوری برادری کو نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں اور اس اہم موقع پر اس کے ہر ایک ممبر کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ نیک خواہشات کے ساتھ۔‘‘

خیال رہے کہ ہندوستان بدھ کے روز چندریان 3 مشن کے دوران چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا۔ وکرم لینڈر کی کامیاب سوفٹ لینڈنگ نے ہندوستان کو چاند پر خلائی جہاز اتارنے والے ممالک کی خصوصی جماعت میں شامل کر دیا۔ اس سے قبل صرف امریکہ، چین اور سابق سوویت یونین نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اب سال میں دو مرتبہ ہوں گے بورڈ امتحانات، طلبا کے لیے دو زبانوں کا مطالعہ کرنا لازمی

0
اب-سال-میں-دو-مرتبہ-ہوں-گے-بورڈ-امتحانات،-طلبا-کے-لیے-دو-زبانوں-کا-مطالعہ-کرنا-لازمی

نئی دہلی: وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ اب بورڈ کے امتحانات سال میں دو بار لیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 11ویں اور 12ویں جماعت میں طلبا کو دو زبانوں کا مطالعہ کرنا لازمی ہوگا۔ مرکز نے بدھ کو نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے مطابق تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ 2024 کے تعلیمی سیشن کے لیے نصابی کتب تیار کی جائیں گی۔

نئے نصاب کے فریم ورک کا اعلان وزارت تعلیم نے کیا۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت بورڈ کے امتحانات سال میں دو بار لیے جائیں گے۔ یہی نہیں طلبا کو بہترین نمبر رکھنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت، بورڈ کے امتحانات مہینوں کی کوچنگ اور روٹ لرننگ کے مقابلے طلبا کی سمجھ اور مہارت کی سطح کا جائزہ لیں گے۔

وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے تحت 11ویں اور 12ویں جماعت کے طلبا کو دو زبانیں پڑھنی ہوں گی جن میں سے کم از کم ایک ہندوستانی ہونی چاہیے۔ وزارت تعلیم کے نئے نصاب کے فریم ورک کے تحت کلاسوں میں نصابی کتب کو ‘کور‘ کرنے کے موجودہ رواج سے گریز کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم نے کہا کہ نصابی کتب کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔

چاند کی سطح پر اپنے نشانات چھوڑ رہا چندریان 3 کا روور ’پرگیان‘

0
چاند-کی-سطح-پر-اپنے-نشانات-چھوڑ-رہا-چندریان-3-کا-روور-’پرگیان‘

نئی دہلی: ہندوستان بدھ کے روز چندریان 3 مشن کے دوران چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا۔ وکرم لینڈر کی کامیاب سوفٹ لینڈنگ نے ہندوستان کو چاند پر خلائی جہاز اتارنے والے ممالک کی خصوصی جماعت میں شامل کر دیا۔ اس سے قبل صرف امریکہ، چین اور سابق سوویت یونین نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

دریں اثنا، اسرو کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہندوستان کا روور پرگیان اب چاند پر گھوم رہا ہے اور مٹی پر اپنے نشانات چھور رہا ہے۔ وکرم سارا بھائی خلائی مرکز (وی ایس ایس سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انی کرشنن نائر نے آئی اے این ایس کو بتایا ’’روور جمعرات کو تقریباً 12.30 بجے لینڈر سے باہر نکل گیا اور تبھی سے چاند کی سطح پر گھوم رہا ہے، یہ چاند کی سطح پر اپنے نشانات چھوڑ رہا ہے۔”

روور کے پہیوں پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کا لوگو اور قومی نشان کندہ کیا گیا ہے، تاکہ یہ گھومنے پر اپنے نشانات چھوڑ سکے۔ انی کرشنن کے مطابق، روور اور لینڈر کے سولر پینلز کھول دئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روور چاند کے نمونے جمع کرے گا اور تجربات کرے گا اور ڈیٹا لینڈر کو بھیجے گا۔

ہندوستان کا مون لینڈر، جو بدھ کی شام کو چاند کی سطح پر بحفاظت اترا، وہ اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک، بنگلورو میں مشن آپریشن کمپلیکس کو پیغام بھیجے گا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا لینڈر منصوبہ کے مطابق اترا یا اس میں کوئی تبدیلی تھی، انی کرشنن نے کہا کہ موجودہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، سب کچھ منصوبہ کے مطابق ہوا ہے۔

انی کرشنن نے کہا ’’ہمیں مزید جاننے کے لیے پرواز کے بعد کی تشخیص کرنا پڑے گی۔‘‘ خیال رہے کہ مون لینڈر اور روور 600 کروڑ روپے کے چندریان 3 مشن کا حصہ ہیں۔ چندریان 3 خلائی جہاز ایک پروپلشن ماڈیول (وزن 2148 کلوگرام)، ایک لینڈر (1723.89 کلوگرام) اور ایک روور (26 کلوگرام) پر مشتمل ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے مطابق قمری روور میں ایک الفا پارٹیکل ایکسرے اسپیکٹرو میٹر (اے پی ایکس ایس) اور لیزر انڈسڈ بریک ڈاؤن اسپیکٹروسکوپ (ایل آئی بی ایس) ہے تاکہ لینڈنگ سائٹ کے ارد گرد عنصری ساخت حاصل کی جا سکے۔ اس کی طرف سے لینڈر اپنے پے لوڈ کے ساتھ اسے تفویض کردہ کاموں کو بھی انجام دے گا۔ اسرو نے کہا کہ لینڈر اور روور کی مشن لائف ایک قمری دن یا 14 زمینی دن ہے۔

بہار میں شدید بارشوں کے لیے محکمہ موسمیات کا الرٹ

0
بہار-میں-شدید-بارشوں-کے-لیے-محکمہ-موسمیات-کا-الرٹ

ملک کے کئی حصوں میں مانسون کی بارشیں جاری ہیں اور کئی مقامات پر حالات ابتر ہیں۔ بہار کے کچھ علاقوں کی حالت بھی خراب ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے بہار میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق ریاست کے 23 اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن میں 204 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، دربھنگہ، پورنیہ، مظفر پور، سمستی پور، سپول اور مدھے پورہ میں 115 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ پٹنہ، ویشالی، سرن، سیوان گوپال گنج، کشن گنج، ارریہ، بھاگلپور، مونگیر، بنکا، بیگوسرائے اور کھگڑیا اضلاع میں 65 سے 115 ملی میٹر کے درمیان بھاری بارش کا امکان ہے۔ ان اضلاع کے بیشتر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے حوالے سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

وہیں منگل اور بدھ کو کشن گنج میں 170 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ چارگھڑیا میں 113.4 ملی میٹر، ٹھاکر گنج میں 100.2 ملی میٹر، طیب پور میں 88 ملی میٹر، ویشالی کے مہوا میں 110.2، پاٹے پور میں 80.4، بھبوا کے موہنیا میں 90.4، مظفر پور میں 74.2، اراڑیہ میں 73 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پٹنہ میں بدھ کو 0.7 ڈگری کی گراوٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت شیخ پورہ میں 35.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ سمستی پور میں سب سے کم درجہ حرارت 28.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

چندریان-3 کی کامیاب سافٹ لینڈنگ پر اِسرو کو ملک و بیرون ملک سے لگاتار مل رہیں مبارکبادیاں، جانیے کس نے کیا کہا!

0
چندریان-3-کی-کامیاب-سافٹ-لینڈنگ-پر-اِسرو-کو-ملک-و-بیرون-ملک-سے-لگاتار-مل-رہیں-مبارکبادیاں،-جانیے-کس-نے-کیا-کہا!

چندریان-3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد ملک و بیرون ملک کی سیاسی ہستیاں بڑی تعداد میں اِسرو کو مبارکباد پیش کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تو جنوبی افریقہ کے جوہانس برگ سے ورچوئلی ہندوستانی عوام کو خطاب کرتے ہوئے مبارکباد پیش کر دی ہے اور اِسرو کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے سبھی سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کر دی ہے، لیکن وہ جلد ہی اِسرو کی ٹیم سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ اِسرو کے چیف ایس سومناتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "پی ایم مودی نے ہم سبھی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ نجی طور سے آ کر ہم میں سے ہر ایک کو مبارکباد دینا چاہیں گے۔” بہرحال، آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ ملک و بیرون ملک کی سیاسی ہستیوں نے اِسرو کو کس طرح مبارکبادی کا پیغام بھیجا۔

دروپدی مرمو (صدر جمہوریۂ ہند):

یہ ایک یادگار لمحہ ہے اور سائنسدانوں نے تاریخ رقم کر ہندوستان کو فخر کا موقع میسر کرایا ہے۔ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جو زندگی میں ایک بار ہوتا ہے۔ میں اِسرو، چندریان-3 مشن میں شامل سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اور انھیں آگے مزید بڑی کامیابی حاصل کرنے کے لیے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

نریندر مودی (ہندوستانی وزیر اعظم):

زندگی خوشیوں سے بھر گئی ہے۔ یہ لمحہ فتح کی راہ پر آگے بڑھنے کا ہے۔ یہ لمحہ 140 کروڑ دھڑکنوں کے لیے ہے، آج ہر گھر میں جشن شروع ہو گیا ہے۔ میں چندریان-3 کی ٹیم، اِسرو اور ملک کے سبھی سائنسدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی محنت سے ہی ہم چاند کے اس جنوبی قطب پر پہنچ گئے جہاں پر آج تک کوئی نہیں پہنچ پایا ہے۔ آج سبھی متھک بدل جائیں گے۔ کبھی کہا جاتا تھا چندا ماما بہت دور کے ہیں، اب ایک دن وہ بھی آئے گا جب بچے کہا کریں گے چندا ماما بس ایک ٹور (سیاحت) کے ہیں۔

ولادمیر پوتن (روسی صدر):

اس کامیابی کے لیے ہندوستان کو مبارکباد۔ یہ خلائی تحقیق میں ایک بڑا قدم ہے اور یقینی طور سے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ہندوستان کے ذریعہ کی گئی بااثر ترقی کا ثبوت ہے۔ برائے کرم نئی حصولیابیوں کے یلے ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اِسرو) کی قیادت اور ملازمین کو میری طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔

امت شاہ (مرکزی وزیر داخلہ، ہندوستان):

چندریان-3 مشن کی کامیابی کے ساتھ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب کو چھونے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ نیا خلائی سفر ہندوستان کی خلائی جستجو کو نئی اونچائیوں پر لے جاتی ہے، جس سے یہ خلائی منصوبوں کے لیے دنیا کے لانچ پیڈ کی شکل میں علیحدہ ہو جاتا ہے۔ ہندوستانی کمپنیوں کے لیے خلاء کا داخلی دروازہ کھلنے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ڈھیر سارے مواقع پیدا ہوں گے۔

راجناتھ سنگھ (مرکزی وزیر دفاع، ہندوستان):

میں اِسرو کے سائنسدانوں کو اس کامیابی کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ نیا ہندوستان ہے اور جس کے ہاتھ اب مریخ سے چاند تک پھیلے ہوئے ہیں۔

ممتا بنرجی (وزیر اعلیٰ، مغربی بنگال):

چندریان-3 کی جئے، اس کی شاندار کامیابی کی جئے ہو۔ چاند پر کامیابی کے ساتھ ایک مشن بھیجنے میں ہمارے ملک کی شاندار حصولیابی سے بے حد خوشی ہوئی۔ ہمارے سائنسدانوں نے ملک کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کی گواہی دی ہے۔ ہندوستان اب خلاء کی سپر لیگ میں ہے۔ مہم سے جڑے سبھی لوگوں اور اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے والوں کو مبارکباد۔ آئیے ہم اس فخریہ لمحہ کا جشن منائیں۔ جئے ہند۔ جئے ہند۔

نتیش کمار (وزیر اعلیٰ، بہار):

چندریان-3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کرا کر ملک نے خلاء میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، جس پر ملک کے ہر باشندے کو فخر ہے۔ یہ اِسرو کے سائنسدانوں کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ اس کے لیے اِسرو کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔

یوگی آدتیہ ناتھ (وزیر اعلیٰ، اتر پردیش):

خلائی تحقیق میں سپرپاور بننے کی طرف گامزن ‘نئے خود کفیل ہندوستان’ کی صلاحیت اور حوصلے کی نئی پرواز ‘چندریان-3’ کی سنہری کامیابی پر ہمیں فخر ہے۔ پی ایم مودی کی دوراندیش قیادت میں حاصل اس کامیابی کے لیے اِسرو کی ٹیم کا شاندار استقبال، سبھی کو مبارکباد۔

اروند کیجریوال (وزیر اعلیٰ، دہلی):

یہ تاریخی لمحہ ہے۔ ملک کے لیے یہ بڑی حصولیابی ہے۔ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ چندریان-3 کی کامیابی کے لیے سبھی ملکی باشندوں، اِسرو کے سائنسدانوں، انجینئر اور ملازمین کو بہت بہت مبارکباد۔”

ہری ونش نارائن (نائب چیئرمین، راجیہ سبھا):

انسانی تاریخ کا حیرت انگیز لمحہ، بے مثال حصولیابی۔ آزادی کے امرت کال میں ہندوستان کے طلوع کی علامت۔ چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کرا کر ہمارے خلائی سائنسدانوں اور اِسرو نے فخر کا لمحہ میسر کرایا۔ اس کی یاد عمر بھر رہے گی۔ اس سے جڑے سبھی سائنسدانوں، پالیسی سازوں کو مبارکباد۔ جئے ہند۔

ملکارجن کھڑگے (کانگریس صدر):

چندریان-3 کی کامیابی ہر ہندوستان کی اجتماعی کامیابی ہے۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانیوں نے اپنی چھ دہائی قدیم خلائی پروگرام میں آج ایک اور حصولیابی دیکھی۔ ہم اپنے سائنسدانوں اور اس مشن کو کامیاب بنانے میں شامل سبھی لوگوں کی لگن، سخت محنت اور خود سپردگی کو سلام کرتے ہیں۔

راہل گاندھی (کانگریس رکن پارلیمنٹ):

آج کی اس حصولیابی کے لیے ٹیم اِسرو کو مبارکباد۔ چاند کے جنوبی قطب پر چندریان-3 کی سافٹ لینڈنگ ہمارے سائنسداں طبقہ کی دہائیوں کی زبردست صلاحیت اور سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ 1962 کے بعد سے ہندوستان کا خلائی پروگرام نئی اونچائیوں کو چھو رہا ہے اور نوجوان خواب دیکھنے والوں کی نسلوں کو متاثر کر رہا ہے۔

شرد پوار (این سی پی چیف):

چندریان-3 خلاء میں ہندوستان کی سب سے اہم کوشش ہے۔ چندریان-3 کی کامیابی نے سائنس طبقہ کو حوصلہ بخشا ہے اور یہ ہمارے ملک کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو فخر آمیز کرے گا۔ سبھی سائنسدانوں اور ساتھی ہندوستانیوں کو نیک خواہشات۔ اِسرو کے ایسے ہی اہم تجربات خلاء میں پرواز بھرتے رہیں۔

شکتی کانت داس (آر بی آئی گورنر):

جہاں عزم مصمم اور قوت ارادی ہے، وہاں چاند بھی زیادہ دور نہیں ہے۔ چندریان-3 کی کامیابی اسے اندیشوں سے پرے ثابت کرتی ہے۔ اس قابل ذکر حصولیابی کے لیے ٹیم اِسرو کو مبارکباد۔

اسدالدین اویسی (اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ):

ٹیم اِسرو کو مبارکباد، یہ ہم ہندوستانیوں کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ ہندوستان کی سائنسی حصولیابیوں کی طویل وراثت میں ایک اور بڑا تعاون۔

پرینکا گاندھی (کانگریس جنرل سکریٹری):

1962 میں شروع ہوئے ہندوستانی خلائی پروگرام نے آج چندریان-3 کی شکل میں ایک نئی اونچائی طے کی۔ پورا ملک آج ہندوستانی خلائی پروگرام کے اس قابل فخر سفر پر خوشی کا احساس کر رہا ہے۔ سبھی ملکی باشندوں کے لیے یہ خوشی کا لمحہ ہے۔ سبھی سائنسدانوں اور ملکی باشندوں کو مبارکباد و نیک خواہشات۔ جئے ہند، جئے بھارت۔

چینی سفارتخانہ (ہندوستان):

چندریان-3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لیے ہندوستان کو مبارکباد۔

کانگریس کی مضبوطی کے لیے چودھری متین احمد نے کسی کمر

0
کانگریس-کی-مضبوطی-کے-لیے-چودھری-متین-احمد-نے-کسی-کمر

نئی دہلی: کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد نے جب سے چاندنی چوک لوک سبھا کی کمان سنبھالی ہے تب سے وہ جگہ جگہ میٹنگ منعقد کر رہے ہیں اور دہلی کانگریس کے بکھرے ہوئے کانگریس کارکنان و لیڈران کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں آج آزاد مارکیٹ میں ضلع نائب صدر محمد سعید خان کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر چودھری متین احمد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سابق رکن اسمبلی راجیش جین، سابق کونسلر پریرنا سنگھ، سابق کونسلر ٹھاکر داس، بلاک صدر راجو پنڈت، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید وغیرہ نے بھی شرکت کی۔

اس دوران چودھری متین احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈران و کارکنان کی خوبی رہی ہے کہ وہ ہمیشہ عوا م کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سنتے ہیں اور ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن کچھ سالوں سے لوگوں نے بدلاﺅ کے چکر میں آکر کانگریس پارٹی کو چھوڑ دیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگ اب اپنے آپ کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں اور کانگریس کے دور کو یاد کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کانگریس کے لیڈران و کارکنان نے آئندہ 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے کمر کس لی ہے اور کانگریس 250 وارڈوں کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ہے، جس کی رپورٹ جلد از جلد جمع کرانی ہے۔

چودھری متین احمد نے کانگریس لیڈران و کارکنان سے کہا کہ آپ لوگ کانگریس پارٹی کے سپاہی ہیں اور زمینی سطح پر کس طرح کام کرنا ہے اس سے بخوبی واقف ہیں۔ اپنے اپنے وارڈس میں کانگریس کے کارواں کو آگے بڑھانے کیلئے وارڈ میں ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو اپنے اپنے سماج میں اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہوں اور ہر سرگرمیوں میں سرگرم نظر آتے ہوں۔

چودھری متین نے کہا کہ آج عوام مرکزی و دہلی دونوں حکومتوں کی عوام مخالف پالیسی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ کانگریس کے دور حکومت میں لوگوں کے پاس روزگار تھا، لوگ خوشی خوشی اپنا کاروبار کرتے تھے، لیکن آج مارکیٹوں کے حالات دیکھ کر لوگ کانگریس کے دور کو یاد کرتے ہیں اور بدلاﺅ چاہتے ہیں۔

اس موقع پر کانگریس لیڈران نے زمینی سطح پر کس طرح کانگریس کو مضبوط کیا جائے، اس سلسلے میں اپنی اپنی رائے پیش کی۔ ساتھ ہی بتایا کہ کن کن جگیہوں پر کانگریس کمزور ہے اور پرانے کارکنان کو کیسے واپس لایا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں مستقبل کو لے کر تبادلہ خیال بھی ہوا اور کچھ اہم امور پر منصوبہ بندی بھی کی گئی۔

میٹنگ میں راجیش جین، پریرنا سنگھ، اور محمد سعید نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔ تاہم میٹنگ میں بنائے گئے منصوبے کے حساب سے فوری طور پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اہم شرکاء میں جگل کشور، سنتوش شکلا، رام وچن گوڑ، رینا آرتی، عمران خان، انل کمار شرما، یوسف صدیقی وغیرہ کے نام اہم ہیں۔

‘سبھی سائنسدانوں کو سلام’، چاند کی سطح پر چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ کے بعد کھڑگے نے جاری کیا ویڈیو پیغام

0
‘سبھی-سائنسدانوں-کو-سلام’،-چاند-کی-سطح-پر-چندریان-3-کی-کامیاب-لینڈنگ-کے-بعد-کھڑگے-نے-جاری-کیا-ویڈیو-پیغام

چندریان-3 نے ہندوستان کو آج اس وقت فخر کا لمحہ فراہم کیا جب چاند کے جنوبی قطب پر وکرم لینڈر نے کامیابی کے ساتھ سافٹ لینڈنگ کی۔ اِسرو کے سائنسدانوں کی محنت شاقہ کے سبب ہندوستانیوں کو فخر کا یہ موقع میسر ہوا ہے، اس لیے سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران نے چندریان-3 کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر سائنسدانوں کو سلام پیش کیا ہے اور آج خلائی شعبہ میں ملی کامیابی کو ہر ہندوستانی کی اجتماعی کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے پیغام میں ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ "میرے پیارے ملکی باشندوں، چندریان-3 کی کامیابی ہر ایک ہندوستانی کی اجتماعی کامیابی ہے۔ ہم سب کے لیے یہ فخر کی بات ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانیوں نے اپنے چھ دہائی قدیم خلائی پروگرام میں آج مزید ایک حصولیابی دیکھی۔ ہم اپنے سائنسدانوں، خلائی انجینئرس، محققین اور اس مشن کو کامیاب بنانے میں شامل سبھی لوگوں کی لگن، سخت محنت اور خود سپردگی کو سلام کرتے ہیں۔”

کھڑگے نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "2008 میں جب چندریان-1، ایم آئی پی (مون امپیکٹ پروب) ہندوستانی پرچم لے کر چاند کی سطح پر اترا، تب ہندوستان چاند کی سطح پر کسی سائنسی مشین کو اتارنے والا چوتھا ملک بن گیا تھا۔ آج چندریان-3 کے ذریعہ سے ہم نے دنیا کے سامنے اپنی شاندار سائنسی صلاحیت کی تعریف پیش کی ہے۔ وکرم لینڈر اور پرگیان رووَر کی بہترین سافٹ لینڈنگ ڈاکٹر ہومی بھابھا، ڈاکٹر وکرم سارابھائی، ڈاکٹر ستیش دھون، ڈاکٹر میگھ ناد ساہا، ڈاکٹر شانتی سوروپ بھٹناگر، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور ان سبھی عظیم سائنسدانوں کو ایک سچی خراج عقیدت ہے جنھوں نے ہندوستان کو خلائی تحقیق اور سائنسی مہارت میں بے پناہ کامیابی دلائی۔”

کانگریس صدر کھڑگے نے اپنے پیغام میں چندریان-3 کی کامیابی کو پنڈت جواہر لال نہرو کے ویژن کا ثبوت بھی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ "یہ حصولیابیاں پنڈت جواہر لال نہرو کے ویژن کا ثبوت ہیں جنھوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی رجحان ہی ایک آزاد ملک کی ترقی کے جذبہ کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ ان کے لیے سائنس لوگوں کی زندگی میں تیزی سے تبدیلی لانے کا اہم ذریعہ تھا۔ ہندوستان کے دیگر وزرائے اعظم نے بھی اس جذبہ کو آگے بڑھایا۔” وہ مزید کہتے ہیں کہ "آریہ بھٹ مشن ہو یا راکیش شرما کا خلائی سفر، یا پھر اس کے بعد کے دیگر مشن ہوں، ہندوستان نے خلائی تحقیق اور تلاش میں ایک طویل اور کامیاب سفر طے کیا ہے۔”

اپنے پیغام کے آخر میں کھڑگے نے کہا کہ "کانگریس پارٹی نے ہمیشہ عالمی امن اور بھائی چارے کو آگے بڑھانے میں یقین کیا ہے۔ آج وکرم لینڈر کا چاند کی سطح پر اترنا، پرامن اور ویلفیئر مقاصد کے لیے سائنس کا استعمال کرنے کے ہمارے عزائم کی تصدیق ہے۔ سب کو مبارکباد۔ جئے ہند، جئے وِگیان۔”

چندریان-3: تفریح سے بھرپور رہے آخر کے 19 منٹ، جانیں آخر کس طرح چاند پر لہرایا ہندوستانی پرچم

0
چندریان-3:-تفریح-سے-بھرپور-رہے-آخر-کے-19-منٹ،-جانیں-آخر-کس-طرح-چاند-پر-لہرایا-ہندوستانی-پرچم

ہندوستان کے چندریان-3 نے منصوبہ کے مطابق بدھ کی شام کو کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر اپنے پیر آسانی سے اور حفاظت کے ساتھ رکھ دیے اور سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ 40 دنوں سے زیادہ وقت تک تقریباً 3.84 لاکھ کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد لینڈر وکرم چاند کے جنوبی قطب کے پاس کامیابی کے ساتھ اتر گیا۔

چندریان-3 کی لینڈنگ کے دوران 19 منٹ تفریح سے بھرپور رہے۔ جیسا کہ پہلے طے کیا گیا تھا، شام تقریباً 5.45 بجے لینڈنگ کا عمل شروع ہوا اور ٹھیک 6 بجے کے بعد (تقریباً 6.05 بجے) لینڈر نے چاند کی سطح پر اتر کر اپنے سفر کا سب سے مشکل عمل کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ شام تقریباً 5.45 بجے 30 کلومیٹر کی اونچائی سے افقی حالت میں لینڈر وکرم کے لیے لینڈنگ کا عمل شروع ہوا۔ آٹومیٹیڈ لینڈنگ کا عمل جب شروع ہوا تو سبھی کی دھڑکنیں تیز ہو گئی تھیں۔ رَف بریکنگ مرحلہ کے دوران لینڈر کی رفتار 1680 میٹر فی سیکنڈ سے گھٹا کر 358 میٹر فی سیکنڈ کر دی گئی۔ بعد ازاں چاند سے اونچائی 7.4 کلومیٹر تک کر دی گئی۔

اگلا مرحلہ اونچائی کو مزید کم کرنے کا تھا جہاں اسے 6.8 کلومیٹر تک کم کر دیا گیا تھا۔ بنگلورو واقع اِسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹورک (آئی ایس ٹی آر اے سی) کے مشن آپریشنز کمپلیکس میں بیٹھے افسران کی نظریں اپنے مانیٹر پر مرکوز تھیں۔ لینڈر کی حالت افقی اور عمودی دونوں اعتبار سے بدل گئی اور خلائی طیارہ چاند کے اوپر 150 میٹر پر منڈلاتا رہا، تصویریں لیتا رہا اور محفوظ لینڈنگ والی جگہ طے کرنے کے لیے لینڈنگ والے علاقہ کا سروے کرتا رہا۔ پھر چار میں سے دو انجن چالو ہونے پر محفوظ لینڈنگ ہوئی۔

اس کامیاب لینڈنگ کے ساتھ 600 کروڑ روپے کے چندریان-3 مشن کا ایک بڑا حصہ کامیابی کے ساتھ پورا ہو گیا ہے۔ بقیہ حصہ رووَر ہے جو لینڈر سے نیچے کی طرف لڑھک رہا ہے، چاروں طرف گھوم رہا ہے اور منصوبہ کے مطابق تجربات کر رہا ہے۔ چندریان-3 خلائی طیارہ میں ایک پرنودن ماڈیول (وزن 2148 کلوگرام)، ایک لینڈر (1723.89 کلوگرام) اور ایک رووَر (26 کلوگرام) شامل ہے۔ اِسرو کے مطابق مون رووَر میں لینڈنگ والی جگہ کے آس پاس کے بنیادی ڈھانچہ کی جانکاری حاصل کرنے کے لیے الفا پارٹیکل ایکس رے اسپیکٹرو میٹر (اے پی ایکس ایس) اور لیزر والے بریک ڈاؤن اسپیکٹرو اسکوپ (ایل آئی بی ایس) ہے۔

لینڈر بھی اپنے پے لوڈ کے ساتھ تھرمل کنڈکٹیویٹی اور حرارت کی پیمائش کے لیے چاند کی سطح کا تھرموفزیکل تجربہ، لینڈنگ والی جگہ کے آس پاس زلزلہ کی پیمائش کے لیے آئی ایل ایس اے، پلازمہ کثافت اور اس کے تنوع کا اندازہ لگانے کے لیے لینگ موئر جانچ کے اپنے کام کو انجام دے گا۔ اس میں ناسا کے ایک بے حس لیزر ریٹرو ریفلیکٹر ایرے کو مون لیزر رینزنگ اسٹڈی کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ اِسرو نے کہا کہ لینڈر اور رووَر کا مشن لائف چاند کے ایک دن یعنی زمین کے 14 دن کے برابر ہے۔ لینڈر سے باہر نکلنے کے بعد پروپلشن ماڈیول کے ذریعہ لے جائے گئے پے لوڈ کی زندگی تین سے چھ ماہ کے درمیان ہے۔