بدھ, اپریل 1, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 166

ہماچل پردیش میں بارشوں سے تباہی، 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد ہلاک

0
ہماچل-پردیش-میں-بارشوں-سے-تباہی،-24-گھنٹوں-کے-دوران-13-افراد-ہلاک

شملہ: ہماچل پردیش میں بارش اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں 24 گھنٹوں میں 13 لوگوں کی موت کی خبریں آ رہی ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر کی طرف سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہماچل پردیش میں 24 جون سے اب تک 361 اموات ہو چکی ہیں۔

بارشوں نے سڑکوں کو نقصان پہنچایا، لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ کلّو ضلع میں جمعرات کو بارش کی وجہ سے 8 عمارتیں گر گئیں۔ اینی علاقے میں عمارت گرنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یہ وہ عمارتیں تھیں جن میں گہری دراڑیں پڑنے کے بعد انہیں خالی کرایا گیا تھا۔

ریاستی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حکام کے مطابق 40 افراد لاپتہ اور 342 زخمی ہیں جبکہ ریاست میں اب تک 9924 مکانات کو جزوی طور پر مانسون کا موسم شروع ہونے سے نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے شہنو گونی اور کھولنالہ گاؤں میں بادل پھٹنے کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی اور یہاں پھنسے 51 لوگوں کو بچا لیا۔

وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے جمعرات کو دعویٰ کیا کہ شدید بارشوں سے ریاست کو اب تک تقریباً 12000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ہماچل پردیش کے کئی حصوں میں بارش نے تباہی مچا رکھی ہے۔

اس میں کوئی اختلاف نہیں کہ اجیت پووار ہمارے لیڈر ہیں: شرد پوار

0
اس-میں-کوئی-اختلاف-نہیں-کہ-اجیت-پووار-ہمارے-لیڈر-ہیں:-شرد-پوار

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے اجیت پوار کو پارٹی لیڈر قرار دیا ہے۔ بارامتی میں انہوں نے کہا ’’اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کہ وہ (اجیت پوار) ہمارے لیڈر ہیں، این سی پی میں کوئی تقسیم نہیں ہے۔‘‘

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق شرد پوار نے مزید کہا کہ پارٹی میں پھوٹ کیسے ہوتی ہے؟ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب قومی سطح پر ایک بڑا گروپ پارٹی سے الگ ہو جاتا ہے۔ لیکن آج این سی پی میں ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ ہاں، کچھ لیڈروں نے مختلف موقف اختیار کیا لیکن اسے تقسیم نہیں کہا جا سکتا۔ وہ جمہوریت میں ایسا کر سکتے ہیں۔

گزشتہ جولائی میں، اجیت پوار کی قیادت میں این سی پی میں ایک بڑی بغاوت ہوئی تھی، جب پارٹی کے ایک حصے نے مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی قیادت والی حکومت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اجیت پوار سمیت پارٹی کے 9 ایم ایل اے شنڈے کی کابینہ کا حصہ بنے۔ اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملا۔

اجیت پوار کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے والوں میں چھگن بھجبل، دھننجے منڈے، انل پاٹل، دلیپ والسے پاٹل، دھرماراؤ اترم، سنجے بنسوڑے، ادیتی تٹکرے اور حسن مشرف شامل تھے۔ ان میں بھجبل، دھننجے منڈے، حسن مشرف جیسے لوگ شرد پوار کے بہت قریب مانے جاتے تھے۔

اس کے ساتھ ہی این سی پی کے ورکنگ صدر پرفل پٹیل بھی اجیت پوار کے دھڑے کے ساتھ گئے۔ پٹیل کو جون میں ہی پارٹی کے یوم تاسیس پر شرد پوار کے ساتھ سپریا سولے نے ورکنگ صدر بنایا تھا۔

بی جے پی مذہب کے نام پر گمراہ کرتی ہے: اکھلیش یادو

0
بی-جے-پی-مذہب-کے-نام-پر-گمراہ-کرتی-ہے:-اکھلیش-یادو

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی مذہب پر عوام کو گمراہ کرتی ہے۔ یادو نے ایک نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں دعوی کیا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد’انڈیا‘ عوام کے مسائل اور ترقی کے ہدف کے ساتھ اتحاد کر کے بی جے پی کا مقابلہ کرے گا اور اسے ہرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام سے صرف جھوٹے وعدے کئے ہیں۔اس حکومت نے عوام کو صرف مسائل اور مصائب دیے ہیں۔ اتر پردیش میں ایک بھی پاور پلانٹ نہیں لگایا گیا ہے۔ ریاست میں بجلی کا بحران ہے۔ آج سماج وادی حکومت کے دور میں بنائے گئے پاور پلانٹس سے ریاست کو بجلی مل رہی ہے۔

بی جے پی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔ کسانوں کی آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔ مہنگائی، بے روزگاری کم نہیں ہوئی۔ یہ حکومت مہنگائی کی مخالفت کرنے پر دکانداروں کو جیل بھیجتی ہے۔ وزیر اعظم کے لوک سبھا حلقہ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے پر آواز اٹھانے والے دکاندار اور اس کے بیٹے کو اس حکومت نے جیل بھیج دیاتھا۔

یادو نے کہا کہ بی جے پی جمہوریت مخالف ہے۔عوام کے جمہوری حقوق کو ختم کررہی ہے۔ اس حکومت نے کسانوں کے لیے ایک بھی بازار نہیں بنایا۔ سرمایہ کاری کے نام پر صرف تقریب ہوئی ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ 33 لاکھ کروڑ روپے کے مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے ہیں۔ یہ بڑے خواب دکھا رہا ہے لیکن کوئی سرمایہ کاری زمین پر نہیں اتری۔ ہر گاؤں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگار ہے۔ آخر بی جے پی کب تک عوام کو گمراہ کرے گی۔

اجودھیا میں رام مندر کے سوال پر مسٹر یادو نے کہا کہ مندر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ مندر سب کا ہے۔ اجودھیا سب کیہے، صرف بی جے پی کی نہیں۔ ہم عبادت بھی کرتے ہیں لیکن دکھاوا نہیں کرتے۔ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی پور میں خواتین اور بیٹیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک واقعات پیش آئے ہیں۔ بی جے پی نے خواتین اور بیٹیوں کو تحفظ نہیں دیا۔ خواتین بھی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لیے ووٹ دیں گی۔

چندریان 3 کے لینڈر وکرم کو ’ٹچ ڈاؤن‘ سے قبل کیسا نظر آیا چاند؟ اسرو نے جاری کی ویڈیو

0
چندریان-3-کے-لینڈر-وکرم-کو-’ٹچ-ڈاؤن‘-سے-قبل-کیسا-نظر-آیا-چاند؟-اسرو-نے-جاری-کی-ویڈیو

نئی دہلی: ہندوستان کے چندریان 3 نے بدھ کو چاند کے جنوبی قطب پر سوفٹ لینڈنگ کی۔ جس کے بعد چندریان 3 کا روور پرگیان باہر نکل گیا اور چاند کی سطح پر چہل قدمی کر رہا ہے۔ انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی (اسرو) اور سائنس دانوں نے لینڈنگ کے پہلے 20 منٹوں کو ‘منٹس آف ٹیرر’ قرار دیا تھا۔ لیکن چندریان 3 کے وکرم لینڈر کے لیے یہ بہت آسان وقت ثابت ہوا۔ لینڈر نے نہ صرف چاند پر سوفٹ لینڈنگ کی بلکہ ہندوستان کو چاند کے جنوبی قطب پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک بنا دیا۔ دریں اثنا، اسرو نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹچ ڈاؤن سے ٹھیک پہلے چاند وکرم لینڈر کو کیسا نظر آیا!

اسرو نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل (اب ایکس) پر 2 منٹ 17 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اسرو نے لکھا ’’لینڈر امیجر کیمرے نے ٹچ ڈاؤن سے ٹھیک پہلے چاند کی تصویر کھینچ لی۔” امیجر کیمرے سے ہائی ریزولوشن ویڈیو چاند کی خوبصورت سطح کو دکھاتی ہے، جو گڑھوں سے بھری پڑی ہے۔ جیسے جیسے لینڈر نیچے جاتا ہے، چاند کی سطح بڑی اور صاف ہوتی جاتی ہے۔ کلپ کے آخری چند سیکنڈز میں وکرم لینڈر کو سست ہوتے اور چاند کی سطح کو چھوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

چندریان کا لینڈر وکرم بدھ کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر اترا۔ اسرو نے کہا کہ لینڈنگ کے چند گھنٹے بعد روور پرگیان لینڈر سے باہر نکل گیا تھا۔ روور اور لینڈر دونوں اچھی حالت میں ہیں۔ روور نے چاند پر چلنا شروع کر دیا ہے۔

چندریان 3 کی لینڈنگ چار مرحلوں میں کی گئی تھی – رف بریکنگ، آلٹیٹیوڈ ہولڈ، فائن بریکنگ اور ورٹیکل ڈیسنٹ۔ یہ سب کچھ بہت درست طریقے سے ہوا۔

روور میں دو پے لوڈ ہیں جو پانی اور دیگر قیمتی دھاتوں کی تلاش میں مدد کریں گے۔ روور ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور اسے لینڈر کو بھیجے گا۔ لینڈر وکرم اس ڈیٹا کو زمین پر منتقل کرے گا۔ چندریان-2 کا مدار بھی ڈیٹا کی فراہمی میں مدد کرے گا۔

چندریان مشن کی زندگی ایک قمری دن ہے۔ چاند کا ایک دن زمین کے 14 دنوں کے برابر ہے۔ لینڈر وکرم اور روور پرگیان 14 دن تک چاند کے جنوبی قطب پر اپنا کام کریں گے۔ اس کے بعد وہاں اندھیرا چھا جائے گا۔ چونکہ وکرم اور پرگیان صرف سورج کی روشنی میں کام کر سکتے ہیں، اس لیے وہ 14 دن کے بعد غیر فعال ہو جائیں گے۔ 14 دنوں میں سے دو دن گزر چکے ہیں۔

موسم کا حال: پنجاب، بہار، بنگال سمیت متعدد ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی

0
موسم-کا-حال:-پنجاب،-بہار،-بنگال-سمیت-متعدد-ریاستوں-میں-بارش-کی-پیش-گوئی

نئی دہلی: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج یعنی جمعہ کو بارش کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق شمال مشرقی، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، بہار اور پنجاب میں اگلے تین دنوں تک موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور مشرقی اتر پردیش، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے دور دراز علاقوں میں اگلے دو دن تک موسلادھار بارش جاری رہنے والی ہے۔

آج یعنی 25 اگست کو ملک کی راجدھانی نئی دہلی میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ دوسری جانب اگر ہم درجہ حرارت کی بات کریں تو یہاں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، ہفتے کے آخر میں بھی دہلی میں جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج سے اگلے تین دن تک بارش کی کوئی پیش قیاسی نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج لکھنؤ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ غازی آباد کی بات کریں تو آج یہاں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری رہ سکتا ہے۔ تاہم آج غازی آباد میں بارش کی کوئی پیش قیاسی نہیں ہے۔

موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آج آسام، میگھالیہ، اروناچل پردیش اور تمل ناڈو میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ، شمال مشرقی ہندوستان کے اڈیشہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ، ودربھ، اتراکھنڈ، شمال مغربی اتر پردیش اور کونکن اور گوا کے کچھ حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی جموں کشمیر، لداخ، شمالی پنجاب، شمالی ہریانہ، مدھیہ پردیش، مدھیہ مہاراشٹر اور اندرونی کرناٹک، اندرونی تمل ناڈو، کیرالہ اور انڈمان اور نکوبار جزائر میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مدھیہ پردیش: اسمبلی انتخاب سے قبل بی جے پی کو لگا ایک اور جھٹکا، سابق رکن اسمبلی کے بیٹے-بہو کانگریس میں شامل

0
مدھیہ-پردیش:-اسمبلی-انتخاب-سے-قبل-بی-جے-پی-کو-لگا-ایک-اور-جھٹکا،-سابق-رکن-اسمبلی-کے-بیٹے-بہو-کانگریس-میں-شامل

مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخاب کے لیے تاریخوں کا اعلان جلد ہی ہونے والا ہے، لیکن اس سے پہلے بی جے پی کو ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔ جمعرات کو ستنا ضلع کے ریگاؤں اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی جگل کشور باگری کے بیٹے دیوراج باگری اور ان کی بیوی وندنا باگری نے بھوپال میں کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت اختیار کر لی۔

کانگریس کے سابق صدر ارون یادو نے بی جے پی کو لگے اس جھٹکے پر کہا کہ ریاست کے الگ الگ حصوں سے بڑی تعداد میں بی جے پی کے لوگ کانگریس کا دامن تھام رہے ہیں۔ نیواڑی، چھترپور، ٹیکم گڑھ، دَتیا، شیوپوری وغیرہ مقامات سے کئی بی جے پی لیڈران کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ بی جے پی میں بری طرح بھگدڑ مچی ہوئی ہے۔ اس بھگدڑ کا نتیجہ ہے کہ حکومت اب کابینہ کی توسیع کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ ریگاؤں میں ہوئے ضمنی انتخاب میں بارگی جوڑا نے بی جے پی کی طرف سے ٹکٹ کی دعویداری کی تھی، لیکن انھیں ناکامی ہاتھ لگی تھی۔ لہٰذا انھوں نے پارٹی کے ذریعہ طے امیدوار پرتیما باگری کی کھل کر مخالفت کی تھی۔ ویسے اس وقت ریگاؤں اسمبلی حلقہ سے کانگریس کی رکن اسمبلی کلپنا وَرما ہیں۔

دراصل مدھیہ پردیش میں اسی سال ہونے والے اسمبلی انتخاب سے پہلے پارٹی بدلنے کا کھیل جاری ہے۔ لیکن اس معاملے میں کانگریس لگاتار بی جے پی پر بھاری پڑ رہی ہے۔ ریاست کے مختلف علاقوں کے کئی سرکردہ بی جے پی لیڈران، سابق اراکین اسمبلی، سابق اراکین پارلیمنٹ اب تک کانگریس کا دامن تھام چکے ہیں۔ اسمبلی انتخاب سے پہلے ریاست میں کانگریس کی طرف لیڈروں کے بڑھتے رجحان سے واضح ہے کہ ریاست میں ہوا پوری طرح سے بی جے پی کے خلاف ہے۔

جھارکھنڈ: ای ڈی کے خلاف سپریم کورٹ پہنچے وزیر اعلیٰ سورین، ایجنسی کے دوسرے سمن پر بھی نہیں ہوئے حاضر

0
جھارکھنڈ:-ای-ڈی-کے-خلاف-سپریم-کورٹ-پہنچے-وزیر-اعلیٰ-سورین،-ایجنسی-کے-دوسرے-سمن-پر-بھی-نہیں-ہوئے-حاضر

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ای ڈی کے خلاف آج سپریم کورٹ میں ایک رِٹ پٹیشن داخل کر دی ہے۔ انھوں نے ای ڈی کے سمن پر جمعرات کو اس کے رانچی واقع زونل دفتر میں حاضر ہونے کی جگہ اس کی اطلاع ایک پیغامبر کے ذریعہ بھجوا دی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ انھوں نے ای ڈی کے سمن کو چیلنج دیا ہے یا اس کی پوری کارروائی پر سوال اٹھایا ہے۔ ہیمنت سورین کے رخ سے یہ ضرور صاف ہو گیا ہے کہ وہ جانچ ایجنسی کے ساتھ اب آر پار کی لڑائی کے لیے تیار ہیں۔

اس سے قبل ای ڈی نے جب انھیں 14 اگست کو حاضر ہونے کا سمن بھیجا تھا تب انھوں نے اس کے جواب میں ای ڈی اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیوورَت جھا کو لکھے خط میں کہا تھا کہ آپ اور آپ کے پالٹیکل ماسٹر اچھی طرح جانتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کو 15 اگست کو پرچم کشائی کرنی ہوتی ہے۔ اس کی تیاری ایک ہفتہ پہلے شروع ہو جاتی ہے۔ یہ جاننے کے باوجود 14 اگست کو بلایا گیا۔ اس سے صاف ہے کہ قصداً نہ صرف ان کی بلکہ جمہوری طور سے منتخب کی گئی حکومت اور جھارکھنڈ کے لوگوں کا وقار مندمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہیمنت سورین نے ای ڈی کی طرف سے بھیجے گئے سمن کو بھی واپس لینے کو کہا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے خط میں لکھا تھا کہ ایسا نہ ہونے پر وہ قانون کا سہارا لینے کو مجبور ہوں گے۔ سورین کے اس خط کے بعد ای ڈی نے انھیں دوسرا سمن بھیجتے ہوئے 24 اگست یعنی جمعرات کو موجود ہونے کے لیے کہا تھا۔ ای ڈی نے سمن میں کہا ہے کہ وہ رانچی واقع زونل دفتر میں موجود ہو کر اپنی ملکیت کی تفصیل پر بیان ریکارڈ کرائیں۔

یہ لگاتار دوسری بار ہے جب ہیمنت سورین ای ڈی کے بلاوے پر نہیں پہنچے۔ سورین کے ای ڈی دفتر جانے یا نہ جانے کو لے کر دوپہر تک تجسس بنا رہا۔ اس وجہ سے رانچی کے ایئرپورٹ واقع ای ڈی دفتر کے باہر بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی تھی۔ دوپہر تک وزیر اعلیٰ کے پہنچنے کا انتظار ہوتا رہا، لیکن گزشتہ بار کی طرح وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کی طرف سے ای ڈی کو چٹھی بھیجی گئی ہے۔

ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو لکھی گئی گزشتہ چٹھی میں سورین نے کہا تھا کہ سمن میں ایسی کسی بھی بات کا ذکر نہیں ہے، جس سے میرے خلاف ملکیت کو لے کر جانچ کا امکان بنتا ہو۔ جہاں تک ملکیت کی بات ہے تو اس سے جڑی تمام جانکاری انکم ٹیکس ریٹرن میں وقت وقت پر دی جاتی رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ای ڈی کو کسی ایسے کاغذات کی ضرورت ہے، جس کا ذکر قبل میں نہیں کیا گیا ہے تو وہ مہیا کرانے کو تیار ہیں۔

حلال چھٹیوں کا بڑھ رہا رجحان، اسلامی عقیدے کی پابند خواتین کے لیے کئی ممالک میں خصوصی انتظامات

0
حلال-چھٹیوں-کا-بڑھ-رہا-رجحان،-اسلامی-عقیدے-کی-پابند-خواتین-کے-لیے-کئی-ممالک-میں-خصوصی-انتظامات

کچھ لوگوں کو حلال ہالی ڈیز یعنی حلال چھٹیوں کے بارے میں معلوم نہیں، لیکن بیرون ممالک میں حلال چھٹیوں کا رجحان دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ کئی ممالک میں ہیں جہاں کے ہوٹلوں میں ایسی مسلم خواتین کے لیے خاص انتظام کیا گیا ہے جو اسلامی عقیدے کی پابند ہیں اور اسلامی دائرے میں رہتے ہوئے چھٹیوں سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں۔

حلال ہالی ڈیز کے تعلق سے بی بی سی ہندی میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں کچھ مسلم خواتین کا تجربات بیان کیے گئے ہیں۔ برطانوی انفلوئنسر زہرہ روز کا حلال ہالی ڈیز کے بارے میں کہنا ہے کہ "مجھے دھوپ میں رہنا بہت پسند ہے، مجھے وٹامن ڈی پسند ہے اور پورے سال پرسکون رہنا پسند ہے۔ اس لیے میں واقعی میں ہر جگہ جانے کا لطف لیتی ہوں، جہاں تنہائی ہو یا چھٹیاں گزاری جا سکتی ہیں۔” ساتھ ہی وہ کہتی ہیں کہ وہ سیر و سیاحت پسند کرتی ہیں لیکن اپنے اسلامی عقیدے کے تئیں وفادار بھی رہنا چاہتی ہیں۔

زہرہ بتاتی ہیں کہ وہ 30 سے زائد حلال چھٹیاں منا چکی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ "میرے لیے حلال ہالی ڈیز اور عام ہالی ڈے میں سب سے بڑا فرق پرائیویسی کا ہے۔” ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلال ہالی ڈیز میں انھیں حلال کھانا آسانی سے مل جاتا ہے جو ان کے لیے بہت ضروری ہے۔

دراصل حلال ہالی ڈیز کے لیے ایسے مقامات مقرر ہیں جہاں مسلمان اپنے عقیدے اور رسوم سے سمجھوتہ کیے بغیر چھٹیاں منا سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ مسلم ممالک میں حلال ہالی ڈیز کو لے کر زیادہ پریشانی نہیں ہے، لیکن مغربی اور یوروپی ممالک میں چھٹیاں منانا کئی بار مسلمانوں، خصوصاً خواتین کے لیے مشکلات پیدا کر دیتا ہے۔ لیکن اب مغربی ممالک میں کچھ ایسے ہوٹلز ہیں جو حلال ہالی ڈیز کے لیے جانے جاتے ہیں، لیکن اس کے لیے وہ زیادہ پیسے وصول کرتے ہیں۔

بہرحال، بی بی سی کی رپورٹ میں 36 سالہ ہیزر سوزوگلو عادیگزائی کا حلال ہالی ڈیز سے متعلق تجربہ بیان کیا گیا ہے جو دلچسپ ہے۔ عادیگزائی تین بچوں کی ماں ہیں اور استنبول میں رہتی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ انھیں ترکی میں حلال چھٹیوں کے لیے جگہ تلاش کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن جب بھی فیملی غیر اسلامی ممالک کا سفر کرتا ہے تو انھیں بہت ساری ریسرچ اور منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے۔ وہ کہتی ہیں "حال ہی میں ہم میسیڈونیا اور کوسوو گئے تھے۔ ہم نے اپنے ہوٹل میں ناشتہ کیا اور دوپہر کے کھانے کے لیے ہم روایتی مقامات پر گئے ہجاں بغیر شراب کے کھانا پیش کیا جاتا تھا۔”

عادیگزائی پنج وقتہ نمازی ہیں اور اسلامی اقدار پر اچھی طرح عمل کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ "حلال ہوٹلوں میں وہ نماز کے لیے چٹائی دستیاب کراتے ہیں۔ اگر ہم عام ہوٹلوں میں رکنے جا رہے ہیں تو میں اپنے ساتھ نماز کے لیے چٹائی لے جاتی ہوں۔” وہ مزید کہتی ہیں "میں ہوٹلوں مین کم کپڑے پہنے لوگوں کو نہیں دیکھنا چاہتی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے ایسے لوگوں کے ساتھ رہیں جو ہمارے عقیدے اور تہذیب پر عمل کرتے ہیں۔ ہم انھیں سمندری ساحلوں پر نہیں لے جانا چاہتے جہاں لوگ ننگے ہو کر دھوپ سینکتے ہیں۔”

قابل ذکر ہے کہ گلوبل مسلم ٹریول انڈیکس کے مطابق 2022 میں حلال سیاحتی کاروبار 220 ملین ڈالر کا ہو چکا ہے۔ کچھ کمپنیاں حلال ہالی ڈیز میں مہارت رکھتی ہیں جبکہ دیگر اسے ایک متبادل کی شکل میں اختیار کر رہی ہیں۔ مالدیپ مغربی ممالک میں اپنے خاص ہوٹلوں کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن یہاں اب دنیا بھر سے حلال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مالدیپ کے وزیر سیاحت ڈاکٹر عبداللہ موسوم کہتے ہیں کہ "مالدیپ ایک مسلم ملک ہے اور ہمارے پاس پہلے سے ہی مسلمانوں کے موافق سیاحت ہے اور یہ شعبہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔” ڈاکٹر موسوم کا کہنا ہے کہ سبھی ہوٹل کا ایک چوتھائی حصہ اب خاص طبقہ کو خیال میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے یا مقامی گھریلو سیاحت کے لیے علیحدہ رکھا گیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ "کئی ریسورٹس میں کمرے کا الاٹمنٹ، کمرے کا ڈیزائن اور کھانے کے معاملے میں بھی مسلم موافق ماحول تیار کیا گیا ہے۔”

قابل ذکر یہ بھی ہے کہ 2023 گلوبل مسلم ٹریول انڈیکس میں بیشتر مسلم ممالک کا دبدبہ ہے۔ اول اور دوئم مقام پر تو انڈونیشیا اور ملیشیا قابض ہیں۔ ٹاپ-20 ممالک کی بات کریں تو اس میں صرف دو غیر مسلم ملک سنگاپور (گیارہواں مقام) اور برطانیہ (بیسواں مقام) نے جگہ بنائی ہے۔ یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ لندن میں فائیو اسٹار لینڈ مارک ہوٹل 1899 میں کھلا اور اب یہ حلال گوشت فراہم کرتا ہے۔ اس ہوٹل میں ملازمین کو مشرق وسطیٰ کی مذہبی اور تہذیبی سمجھ کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔ یہاں مشرق وسطیٰ کے سیلس ڈائریکٹر میگڈی رستم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "ہمارے پاس الکحل والے مشروب کے ساتھ بغیر الکحل والے مشروب بھی ہیں۔ ہمارے بار میں آپ ایک غیر الکحل کاک ٹیل لے سکتے ہیں جو بہت مقبول ہے۔” وہ مزید بتاتے ہیں کہ "ہوٹل میں داخلے کے لیے دو دروازے ہیں۔ شمال میں ایک دروازہ ذاتی استعمال کے لیے ہے۔ بیشتر مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی فیملی، خصوصاً خواتین خود کو دوسروں کے سامنے ظاہر کرنا پسند نہیں کرتیں، اس لیے وہ شمالی دروازے سے داخل ہوتی ہیں۔ وہاں ایک خاص لفٹ بھی ہے جو انھیں سیدھے کمرے تک لے جاتی ہے تاکہ انھیں کوئی دیکھ نہ سکے۔”

‘مسلمان شریعت سے قطعی سمجھوتہ نہیں کرے گا’، لاء کمیشن کے سربراہ سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد کی ملاقات

0
‘مسلمان-شریعت-سے-قطعی-سمجھوتہ-نہیں-کرے-گا’،-لاء-کمیشن-کے-سربراہ-سے-مسلم-پرسنل-لاء-بورڈ-کے-وفد-کی-ملاقات

یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) معاملے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ لگاتار اپنا نظریہ کھل کر سامنے رکھ رہا ہے۔ بورڈ یو سی سی کے حق میں نہیں ہے کیونکہ مسلم طبقہ شرعی قوانین کے خلاف نہیں جا سکتا۔ اس سلسلے میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے 11 اراکین پر مشتمل وفد نے لاء کمیشن کے سربراہ اور دیگر اراکین سے ملاقات کی۔ اس وفد میں بورڈ کے صدر سیف اللہ رحمانی کے علاوہ مفتی مکرم، نبیلہ جمیل اور قاسم رسول الیاس بھی شامل تھے۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین نے لاء کمیشن کے سربراہ اور کمیشن کے دیگر اراکین سے ملاقات کے دوران واضح لفظوں میں کہا کہ مسلم پرسنل لاء قرآن اور سنت کا قانون ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی نہیں ہو سکتی۔ ساتھ ہی وفد نے لاء کمیشن سے کہا کہ مسلم طبقہ شریعت سے قطعی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس ملاقات کے دوران لاء کمیشن کے اراکین نے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین سے کچھ سوالات کیے۔ مثلاً متعہ (کچھ وقت کے لیے شادی) اور حلالہ کے بارے میں بورڈ کیا سوچتا ہے؟ جنڈر جسٹس پر بورڈ کا کیا رخ ہے؟ ملکیت میں خواتین کے حصے کو لے کر بورڈ کا کیا نظریہ ہے؟ اسلام میں شادی کی کیا عمر ہے؟ وغیرہ۔ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے وفد نے مذکورہ بالا سوالات کے جواب دیے، لیکن ساتھ ہی کہا کہ یو سی سی کو لے کر جو چیزیں ہو رہی ہیں اس کی وجہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات ہیں۔

جہاں تک لاء کمیشن کے سوالوں کا تعلق ہے، جواب میں وفد نے کہا کہ اسلام میں شادی کی عمر کسی سال کے لحاظ سے طے نہیں ہے۔ جب بھی شادی کے لیے لڑکا اور لڑکی ہر طرح سے تیار ہوں تو شادی کر سکتے ہیں۔ متعہ کو لے کر بورڈ نے کہا کہ یہ ہمارے ملک میں نہیں ہوتا، اور حلالہ کو لے کر جو بات کہی جاتی ہے وہ درست نہیں ہے۔ خواتین کو ملکیت میں حق سے متعلق بھی بورڈ نے اپنی باتوں کو وضاحت کے ساتھ لاء کمیشن کے سامنے رکھا۔

اس ملاقات کے بعد مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان اور بورڈ کے سینئر رکن قاسم رسول الیاس نے بتایا کہ ہم نے لاء کمیشن سے کہا ہے کہ یہ سب بی جے پی اور آر ایس ایس کی شہ پر 2024 کے لوک سبھا انتخاب کے مدنظر کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ یونیفارم سول کوڈ کی مخالفت کرتا رہے گا۔

پروجیکٹ شکتی کے تحت فوج کی طاقت بڑھنے کا راستہ ہموار، وزارت دفاع نے 7800 کروڑ روپے کی دی منظوری

0
پروجیکٹ-شکتی-کے-تحت-فوج-کی-طاقت-بڑھنے-کا-راستہ-ہموار،-وزارت-دفاع-نے-7800-کروڑ-روپے-کی-دی-منظوری

وزارت دفاع نے جمعرات کے روز تقریباً 7800 کروڑ روپے کی کیپٹل ایکوئزیشن تجاویز کو منظوری دے دی۔ اس میں ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹرس کے لیے الیکٹرانک وارفیئر سوٹ کی خرید بھی شامل ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوئزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے ان تجاویز کو 24 اگست کے روز منظوری دی۔

اس سلسلے میں وزارت دفاع نے جانکاری دی ہے کہ ڈی اے سی کے ذریعہ منظور تجاویز میں لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کی خرید اور دوسرا ہندوستانی بحریہ کے اسلحہ ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹرس کی خرید شامل ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ "وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقد ڈی اے سی کی میٹنگ میں تقریباً 7800 کروڑ روپے پر مشتمل کیپٹل ایکوئزیشن تجاویز کے لیے ضروری منظوری دی گئی۔

جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈی اے سی نے خرید (ہندوستانی-آئی ڈی ڈی ایم) کیٹگری کے تحت ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹرس پر الیکٹرانک وارفیئر (ای ڈبلیو) سوٹ کی کرید اور قیام کے لیے اے او این فراہم کیا ہے۔ ای ڈبلیو سوٹ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) سے خریدا جائے گا۔