بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

معذور بچہ معاملہ: انڈیگو پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ

ڈی جی سی اے نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیگو کے اہلکاروں کا معذور بچے کے ساتھ برتاؤ اچھا نہیں تھا، جس سے وہاں کی صورتحال مزید بگڑ گئی

نئی دہلی: شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے جسمانی طور پر معذور بچے کو طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہ دینے پر ایئر لائن انڈیگو پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

ڈی جی سی اے نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیگو کے اہلکاروں کا معذور بچے کے ساتھ برتاؤ اچھا نہیں تھا، جس سے وہاں کی صورتحال مزید بگڑ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اور اگر معاملے کو ہمدردی سے دیکھا جاتا تو تناؤ کم ہوجاتا اور بچہ پرسکون ہوجاتا اور پھر اسے مسافروں کے ساتھ جہاز میں سوار ہونے سے روکنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔

ایوی ایشن ریگولیٹر نے کہا کہ خصوصی حالات میں بہت محتاط اقدام کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اس ایئر لائن کا عملہ صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام رہا اور شہری ہوابازی کے ضابطے کی تعمیل میں غلطیاں کیں۔ اس سے پہلے ڈی جی سی اے نے رانچی ہوائی اڈے پر 7 مئی کے اس واقعہ کے بارے میں انڈیگو کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔ اس دن کے اس واقعے میں معذور بچے اور اس کے اہل خانہ کو طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔