بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

وارانسی: گیان واپی انتظامیہ کمیٹی کا پولیس کمشنر سے قیام امن کی اپیل

کمیٹی کے ذمہ داران ایس ایم یاسین نے بتایا کہ کمیٹی کے وفد نے پولیس کمشنر سے گیان واپی معاملے کے پیش نظر شہر میں آپسی ہم آہنگی اور امن و امان کو قائم رکھنے کی اپیل کی ہے

وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں گیان واپی مسجد کا انتظام کر رہی انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے اراکین نے ہفتہ کو وارانسی ڈویژن کے پولیس کمشنر اے ستیش گنیش سے ملاقات کر کے شہر میں نظم و نسق، بھائی چارہ اور امن و امان کی بحال کی اپیل کی۔

کمیٹی کے ذمہ داران ایس ایم یاسین نے بتایا کہ کمیٹی کے وفد نے پولیس کمشنر سے گیان واپی معاملے کے پیش نظر شہر میں آپسی ہم آہنگی اور امن و امان کو قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔ خاص کر آنے والے دنوں میں تیوہاروں کی آمد کو دیکھتے ہوئے پولیس کمشنر نے سماجی عناصر پر باریک نظر رکھنے کی اپیل کی ہے جو شہر کو امن و امان کے لئے خطرہ ہیں۔

پولیس کمشنر نے وفد سے کہا کہ انہیں اس طرح کی کسی بھی حالت کا پتہ چلنے پر فورا پولیس کو مطلع کرناچاہئے۔ساتھ ہی انہوں نے کمیٹی سے مسجد احاطے کے سیل کئے گئے وضو خانہ اور دیگر باقیات کی حالت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی جس سے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں عدالت کے حکم پر مسجد احاطے کے ویڈیو گرافی سروے کے دوران مسجد کے وضو خانہ میں ایک دائرہ کار پتھر ملا ہے جس کے بارے میں ہندو فریق کا دعوی ہے کہ یہ شیو لنگ ہے۔ جبکہ مسلم فریق اسے وضوخانے کا فوارہ بتارہا ہے۔