بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

امید ہے کہ عدالت عظمیٰ آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف آرٹیکل 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی لائے گئے قوانین کو بھی منسوخ کرے گی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ایک ریاست کا خصوصی درجہ چھیننے پر مرکزی فیصلے کو چلینج کرنے لئے دائر درخواستوں کی سماعت کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ کو تین برس کا وقت لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف دفعہ 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی جو قوانین لائے گئے ہیں ان کو بھی منسوخ کرے گی۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔

انہوں نے یہ ٹویٹ عدالت عظمیٰ کی طرف سے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد ان تمام درخواستوں جن میں جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ 370 کی دفعات کو منسوخ کرنے کے مرکزی فیصلے کو چلینج کیا گیا ہے، پر سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے تناظر میں کیا۔

محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ایک ریاست سے قانونی و آئینی حیثیت کو چھین کر اس کو دو حصوں میں منقسم کرکے بے اختیار کر دیا گیا اور اس کے باوجود بھی عدالت عظمیٰ کو کیس درج کرنے میں تین سال لگ گئے‘۔

ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’مجھے امید ہے کہ معزز عدالت نہ صرف دفعہ 370 کی تنسیخ پر روک لگا دے گی بلکہ باقی لائے گئے قوانین کو بھی منسوخ کرے گی‘۔