بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

جہانگیر پوری میں ایک بار پھر پتھراؤ، پولیس نے کیا علاقے کا محاصرہ

دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ جہانگیر پوری تشدد کے پس منظر میں آج میڈیا کو معلومات دے رہے تھے، اسی دوران جہانگیر پوری علاقے میں پھر سے پتھراؤ ہونے کی رپورٹ ملیں

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں تشدد سے متاثر جہانگیر پوری علاقے میں پیر کو ایک بار پھر پتھراؤ کا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد لوگوں کو امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔

دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ جہانگیر پوری تشدد کے پس منظر میں آج میڈیا کو معلومات دے رہے تھے، اسی دوران جہانگیر پوری علاقے میں پھر سے پتھراؤ ہونے کی رپورٹ ملیں۔ مسٹر استھانہ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جہانگیر پوری تشدد معاملے کی جانچ کا کام کرائم برانچ کو سونپا گیا ہے اور اس میں 14 ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فٹیج، سوشل میڈیا پوسٹ اور دیگر ڈیجیٹل ثبوتوں کی تفتیش کے ساتھ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اب تک 23 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے آٹھ لوگ مختلف معاملوں میں پہلے سے شامل ہیں۔ انہوں نے ابھی اور بھی گرفتاریاں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم معاملے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔ حالات معمول پر آنے تک علاقے میں پابندی نافذ رہیں گی۔‘‘

پولیس کمشنر نے بتایا کہ دہلی پولیس اور نیم فوجی دستوں کو جہانگیر پوری سمیت شہر کے دیگر حساس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔