بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

مدھیہ پردیش: مسلم وفد نے وزیر داخلہ سے ملاقات کی

ڈاکٹر مشرا نے وفد سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ بھائی چارے کو بگاڑنے والوں کی نشاندہی کرنے میں حکومت کا تعاون کریں

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دو ضلعوں کے کچھ حصوں میں پھیلے تشدد کے درمیان آج مسلم سماج کے ایک وفد نے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بعد ڈاکٹر مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شہر قاضی کی قیادت میں آئے والے مسلم وفد نے انہیں ایک میمورنڈم سونپا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے مسلم وفد سے ملاقات میں ان کے تمام خدشات کو حل کیا۔ انہیں اس بات پر بھی یقین دلایا کہ بے قصور لوگوں کا استحصال نہیں کیا جائےگا، لیکن قصورواروں کو بخشا بھی نہیں جائےگا۔

ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ انہوں نے وفد سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ بھائی چارے کو بگاڑنے والوں کی نشاندہی کرنے میں حکومت کا تعاون کریں۔

اس سے پہلے صبح ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ مسجدوں پر سی سی ٹی وی کی بھوپال شہر قاضی کی پہل اچھی ہے۔ اگر کسی قدم سے شبہ دور ہوتا ہے اور باہمی یقین بڑھتا ہے تو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے۔

بھوپال کے قاضی اور کئی مسلم تنظیموں نے سماج کے سبھی اراکین سے اپیل کی تھی کہ مسجدوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرا لگوایا جانا چاہئے، تاکہ اگر کوئی سماج دشمن عناصر کوئی حرکت کرے تو اس کا ریکارڈ رہے۔ ڈاکٹر مشرا اسی پہل پر تبصر ہ کررہے تھے۔