بہار میں تبدیلی کا وعدہ: لالو خاندان کی عوام سے ووٹنگ کی اپیل

پرانے چہرے، نئے خواب: بہار اسمبلی انتخابات میں لالو...

کیرالہ میں غربت کے خاتمے پر چین کے سفیر نے دی مبارکباد

کیرالہ کی حکومت نے انتہائی غربت کے خاتمے میں...

اندرا گاندھی کو کانگریس کا خراجِ تحسین: مسز گاندھی کی یادیں تاریخ کو زندہ کرتی ہیں

کانگریس نے ’شکتی استھل‘ پر اندرا گاندھی کی جدوجہد...

جے این یو میں تشدد کا واقعہ: طلبہ گروپوں کے درمیان جھڑپ کی حقیقت

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو)...

مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں 3 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے مرکزی ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا

نئی دہلی: حکومت نے مرکزی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی وجہ سے مہنگائی بھتے کی شرح بڑھ کر 34 فیصد ہوگئی ہے۔

اس اضافے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔

تجویز میں مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ (ڈی اے) اور پنشنرز کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کی اضافی قسط جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جو یکم جنوری سے لاگو ہوگی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ منظور شدہ اصولوں کے مطابق ہے، جو ساتویں مرکزی پے کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔

مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی وجہ سے سرکاری خزانے پر 9,544.50 کروڑ روپے کا مشترکہ اثر پڑے گا۔ اس سے تقریباً 47.68 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 68.62 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔